گرما گرم خبریں

گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی
واپڈا اہلکار نے غریب کی جمع پونجی لوٹ لی
سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا
بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم ا و ر ز یا د تی ا نسا نی حقو ق کی خلا ف و ر ز ی ہے ،سا ئیں شعبا ن فر ید
ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائنیں آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی
ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لیئے سروے مکمل کر لیا گیا
تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھیہ عالم شیر میں دیرینہ رنجش پر ایک شخص قتل

Archive for: August 18th, 2017

منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے:اے ایس پی گوجرخان

دولتالہ(نامہ نگار )منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سرکل گوجرخان کے تمام تھانوں کا خصوصی احکامات جاری کر دیے ہیں نوجوان نسل کے مستقبل کا تباہ و برباد ہو نے سے بچانے کے لیے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے علاقہ کو جرائم سے پاک کیا جا سکتا ہے پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں عوام کے جان ومال کا تحفظ ،امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصرکاقلع قمع کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار اے ایس پی گوجرخان توحید الرحمان میمن نے تھانہ جاتلی کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے تھانہ جاتلی کے فرنٹ ڈیسک ،سمیت دیگرحصوں کا دورہ کیا اانہوں نے مزید کہا کہ گوجرخان سرکل کے تھانوں کی حدود سے منشیات فروشی کا خاتمہ میرا اولین مشن ہے اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ایسے لوگ معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کی تباہی و بربادی کا باعث بن رہے ہیں اور معاشرے کو زنگ آلود کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائے پولیس کی مدد کرنے اور اطلاع فراہم کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے

پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے، ایس پی گوجرخان


دولتالہ(نامہ نگار)پولیس کا ہے فرض مدد آپکی کی عوام کے جان و مال کے تحفظ کا یقینی بنانے اور علاقہ کو امن و امان کوگہوارہ بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور جرائم کا قلع قمع کرنا میرا مشن ہے سرکل گوجرخان کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او ز کا احکامات جاری کر دیے ہیں کہ اس علاقے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے عملی طور پر کام کیا جائے نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بننے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف زمین تنگ کر دی جائے گی رشوت ستانی اور سفارش کلچر کی کوئی گنجائش نہیں میرٹ پر کام اور عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا میرا مشن ہے ان خیالات کا اظہار اے ایس پی گوجرخان تو حید الرحمان میمن نے دولتالہ کے صحافیوں صدر پریس کلب سید منور نقوی ،سینئر نائب صدر راجہ حاجی احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہمہ وقت عوام کے لیے کھلے ہے عوام اپنی شکایات لیکر میرے پاس آئیں انشاء اللہ میرٹ پر ان شکایات کا ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ اور مجرموں کا قلع قمع ممکن ہے عوام اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں

کلر سید اں سے سینکڑ و ں ا فر ا د نے فیصل مسجد جا کر جنر ل محمد ضیا ء ا لحق کی بر سی میں شر کت

کلر سید اں (پر و یز و کی سے)کلر سید اں سے سینکڑ و ں ا فر ا د نے فیصل مسجد جا کر جنر ل محمد ضیا ء ا لحق کی بر سی کی د عا ئیہ تقر یب میں شر کت کی جن میں سا بق ر کن پنجا ب ا سمبلی محمو د شو کت بھٹی ،مسلم لیگ ن تحصیل کلر سید اں کے صد ر چو ہد ر ی عبد ا لغفا ر ،سا بق ر کن ضلع کو نسل چو ہد ر ی طا ر ق ،ند یم ا سا مہ بنا ر س ،حا جی ز ا ہد ا قبا ل ،ا لحا ج ا سلم با نی ،شا ہد حسن ،اجمل بھٹی بھی شا مل تھے ۔

دی ایئر گرائمر سکول ڈھڈیال کیمپس میں یوم آزاد ی کی تقریب

ڈھڈیال( بیورو رپورٹ) دی ایئر گرائمر سکول ڈھڈیال کیمپس میں یوم آزاد ی کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا وطالبات نے تمام پروگراموں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا ۔ اس موقع پر سکول کی تمام عمارت کو قومی پرچم پر مشتمل جھنڈیوں سے سجایا گیا ۔ بچوں نے تقریب کی شان کو بڑھانے کیلئے پاکستانی پرچم پر مشتمل ٹوپیاں بھی پہنیں اور قومی ملبوسات زیب ین کیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بعد میں بچوں نے قیام پاکستان کیلئے کی جانے والی کوششوں اور آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے تقاریر کیں۔ طلبا وطالبات نے رنگا رنگ ٹیبلو پیش کرکے تقریب کی شان بڑھائی ۔ ملی نغمے پیش کیے ۔ دی ائیر گرائمر سکول تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دیتا ہے تاکہ طلبا وطالبات کو ہمہ جہت شخصیت بننے میں مدددی جائے اور مستقبل کا مفید شہری بنایاجائے۔

جمعیت علما ء ا سلا م ف کے ممبر ا ن کا ا جلا س 


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)جمعیت علما ء ا سلا م ف کے ممبر ا ن کا ا جلا س گز شتہ ر و ز منعقد ہو ا جس میں نئے عہد ے د ا ر و ں کا چنا ؤ ا تفا ق ر ا ئے سے کیا گیا جس میں صد ر مو لا نا ا حسا ن ا للہ چکیا لو ی ،جنر ل سیکر ٹر ی قا ر ی محمد یو سف ہز ا ر و ی ،سیکر ٹر ی ا طلا عا ت ر ا جہ ضیا ء ا حمد بشیر ، ڈ پٹی جنر ل سیکر ٹر ی مو لا نا ضیا ء ا للہ ا و ر سا لا ر محمد عا طف کو منتخب کیا گیا ا س مو قع پر تحصیل کلر سید اں کے عہد ے د ا ر و ں کی کثیر تعد ا د مو جو د تھی ا جلا س سے نو منتخب صد ر مو لا نا ا حسا ن ا للہ چکیا لو ی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جمعیت علما ء ا سلا م کے قا ئد مو لا نا فضل ا لر حما ن کے و یثر ن کے مطا بق کا م کر یں گے ا و ر سب کو سا تھ لے کر چلیں گے

تھانہ کلر سیداں پولیس نے چرس برآمد کرلی


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ملزم رخسار خان ولد مکھن خان سکنہ راولپنڈی کے قبضہ سے 150 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

محمد نو ید بھٹی کی و ا لدہ محتر مہ کو سو د گنگا ل کے قر یب ڈ ھو ک میر ا میں سپر د خا ک کر د یا گیا 


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)چےئر مین یو نین کو نسل لو ہد ر ہ محمد نو ید بھٹی کی و ا لدہ محتر مہ کو سو د گنگا ل کے قر یب ڈ ھو ک میر ا میں سپر د خا ک کر د یا گیا نما ز جنا ز ہ میں چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کے معا و ن خصو صی شیخ سا جد ا لر حما ن ،د و ست محمد خا ن ،ملک نو ر ا حمد ،ز بیر کیا نی ،ر ا جہ شہز ا د یو نس ،چو ہد ر ی خلیل ا حمد ،چو ہد ر ی عا مر جمشید ،ر ا جہ محمد یو نس ،منا ظر ا قبا ل جنجو عہ ،نعیم بنا ر س ،ر ا جہ جا و ید ا شر ف ،عبد ا لصبو ر بھٹی ،صو بید ار غلا م ر با نی ا و ر د یگر نے شر کت کی

پیپلز پارٹی برے طریقے سے پٹ چکی ہے،چو ہدری محمد ریا ض


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے را ہنما اور سابق صو بائی وزیر چو ہدری محمد ریا ض نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کے کا غذات نا مزگی منظور ہو نے کا مطلب یہ ہے کہ وہ حلقہ 120سے انتخا بات جیت چکی ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین جا نتے ہیں کہ ووٹ میں مسلم لیگ کا مقابلہ کر نا ممکن نہیں ہے اسی لیے وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر تے ہیں اور چور دروزے سے اقتدار میں آ نے کے خو اہاں ہیں۔ چو ہدری ریاض نے کہا کہ یہ چا ہے جو بھی کر لیں انہیں اگلے سال عوامی عدالت کا سامنا کر نا پڑے گا جہاں ان سے حساب کتاب برابر کر نے کے لیے بیتا ب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے علاوہ کسی سیاسی جماعت کے پس عوام کے پاس جا نے کے لیے کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی برے طریقے سے پٹ چکی ہے گذشتہ انتخا بات میں انہیں پنجبا، کے پی کے اور بلوچستان کے عوام نے بری طرح مسترد کیا اب کی بار سندھ کے لوگ بھی انکو نکال باہر کریں گے کیونکہ انہوں نے وہاں رشوت اور کرپشن کا جو با زار گرم کر رکھا ہے عوام اس سے بخوبی آ گاہ ہیں، زرداری ایک چلے ہو ئے کا رتوس ہیں ان میں بارود بھرنے کی کو ئی کوشش کا میاب نہیں ہو سکتی ہے ،

گھنگریلہ کے درجنوں افراد کاگلیاں تعمیرنہ کر نے پر شدید احتجاج 


گو جر خان(نامہ نگار)یونین کونسل گھنگریلہ کے درجنوں افراد نے فنڈز حاصل کر نے کے با وجود گلیاں تعیمر نہ کر نے پر شدید احتجاج کیا ہے ڈھوک جٹال کلیال یوسی گھنگریلہ کے رہائشیوں جنرل کونسلر مظہر حسین قریشی ، سابق کونسلر خالد قریشی ، راجہ آفتاب ، راجہ عبدالقادر، ڈاکٹر الفت حسین، راجہ محمد یٰسین ، راجہ محمد آزاد، حاجی ابرار،حاجی گلتاسب حسین ، اور محمد نظار نے کہا ہے کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی نے ہماری گلیات کی پختگی کے لئے 23لاکھ روپے کے فنڈز دیئے اور شبیر نامی ٹھیکیدار نے ٹھیکہ لے کرفنڈز کا اجراء بھی کروا لیا لیکن ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود گلیات کی پختگی کا نام نہیں لے رہا ہے ان لوگوں نے ٹھیکدار کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے گلیات کی پختگی کے سلسلہ میں اگر مزید تاخیر کی تو اس ٹھیکیدار کے خلاف جی ٹی روڈ پر مظاہرہ کیا جا ئے گا اور مطالبہ کیا جا ئے گا کہ اس سے رقم لیکر کسی اور کو ٹھیکہ دیا جائے۔

کمپیوٹر اراضی سنٹر میں نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کی آمد سے سائلین کی پریشانی کم پڑگئیں


گوجرخان (سٹی رپورٹر) کمپیوٹر اراضی سنٹر میں نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کی آمد سے سائلین کی پریشانی کم پڑگئیں، تفصیلات کے مطابق گوجرخان اراضی سنٹر میں آئے دن سائلین اور عملے کے درمیان تلخ کلامی کے مناظر دیکھنے کو ملتے چلے آرہے تھے اور اکثر لوگ عملے کے متعلق شکایت کرتے تھے ، پہلے سے تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کا تبادلہ ہوا، نئے آنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ نے چارج سنبھالا تو سنٹر کے معاملات کو کنٹرول کیا، عملے کو بھی اچھے طریقے سے رویہ پیش کرنے کا حکم دیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے آنے کے بعد اب سائلین کی شکایات کم ہوکر رہ گئی ہیں، سنٹر ہذا سے کچھ عرصہ قبل عوامی شکایات پر تین اہلکاران کو عارضی معطل کر دیا گیا تھا جن کی جگہ نئے کلرکس کو نہ لگایا گیا ہے، جس کی وجہ سے کمیپیوٹر آپریٹرز کی کمی کی وجہ سے بھی عوام کو کام کرانے سے مشکلات پیش آرہی ہیں، اعلیٰ حکام اس بات کا نوٹس لے کر جلد از جلد خالی سیٹوں پر نئے کمپیوٹر آپریٹر لگائے

عمران خان چکوال میں جلسہ عام سے خطاب نہیں کریں گے


ڈھڈیال( بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چکوال میں جلسہ عام سے خطاب نہیں کریں گے ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان کادورہ تنظیم سازی کے سلسلہ میں ہے جس کا باضابطہ آغاز چکوال سے کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطاقب شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر راجہ یاسر سرفرازخان نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں تنظیم سازی کا ایک پلان پیش کیا تھا جسے کمیٹی نے منظور کرلیا ۔ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے اس پلان پر اظہار تشکر کیلئے چکوال سے ممبر سازی کا فیصلہ کیا جس کیلئے وہ آئندہ چند روز میں چکوال کا دورہ کررہے ہیں۔ چیئرمین عمران خان کو بلکسر انٹر چینج سے ایک بڑے جلوس میں تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ لایا جائے گاجہاں وہ ممبرسازی کے کیمپ کا افتتاح کریں گے اوروہاں موجود پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے دورہ چکوال کے موقع پر کسی اہم سیاسی شخصیت کا تحریک انصاف میں شمولیت کا کو ئی امکان نہیں۔

گوجرخان شہر میں صفائی کے نظام میں بہتری آرہی ہے،چو ہدری محمد اقبال 


گو جر خان(نامہ نگار) مر کزی انجمن تا جران گو جر خان کے با نی صدر چو ہدری محمد اقبال نے شہر میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے یہ امر خوش آئند ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا نمائندہ عامر نائیک ہمہ وقت مو جود ہے اور شکا یات کا فوری نوٹس لیکر ازالہ کیا جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن نے شہر کی صفائی کے لیے عامر نائیک کو کچھ تجاویز بھی دی ہیں جن کی روشنی میں اقدا مات کئے جا رہے ہیں۔ چو ہدری اقبال نے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ کوڑا کرکٹ چھوٹے بڑے کنٹینرز میں ڈالیں جو شہر میں جگہ جگہ رکھے گئے ہیں۔

مغرب کی تقلید میں اندھے ہو چکے ہیں ، مو لا نا حافظ محمد مجیب

گو جر خان(نامہ نگار) مغرب کی تقلید میں ہم اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ اپنے اسلاف کو بھی بھلا دیا ہے اور کوئی لو گو ں کی تو جہ دینی اقدار کی جانب نہیں دلا تا ۔ ان خیا لات کا اظہار ممتاز عالم دین مو لا نا حافظ محمد مجیب نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آ ج ہمارے معاشرے میں مخصوص سوچ رکھنے والے لوگ کھلے عام شعائر اسلامی کا مذاق اڑا ہے اور بڑے فخر سے لا دینیت کاپر چار کر رہے ہیں۔ ہمارے دینی معاشرے کو مغربی معا شرہ بنانے کے درپے ہیں۔ حافظ محمد مجیب نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی دینی رو ا یات کو قائم رکنے کے لیے منضبط کو ششیں کریں اور اپنی نئی نسل کی پرورش اس طرح کریں کہ وہ آنے والے کل ہما را اثاثہ ثابت ہوں اور کسی کو یہ جرات نہ ہو کہ وہ ہم میں رہ کر شعائر اسلامی کا مذاق اڑا سکے

بکھاری کلاں میں گیس پائپ لائنز کی تنصیب مکمل ہوگئی


ڈھڈیال( بیورو رپورٹ) ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کی خصوصی کاوش سے بکھاری کلاں میں گیس پائپ لائنز کی تنصیب مکمل ہوگئی۔ قصبہ میں آئندہ چند روز میں گیس میٹروں کی تنصیب شروع ہوجائے گی۔مسلم لیگ (ن) بکھاری کلاں کے سرکردہ رہنما چوہدری ارشد علی خان نے’’خبریں‘ کو بتایا کہ ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کی خصوصی دلچسپی اور سوئی گیس انتظامیہ کے تعاون سے قصبہ میں گیس کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا ہ ے جس پر ہم اپنے قائدین کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے جنہوں نے اس منصوبے کو ایک فراڈ قرار دیا تھا۔چوہدری ارشد علی خان نے کہا جلد ہی گیس فراہمی کے اس منصوبے کی ایک شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں ایم این اے میجر (ر)طاہر اقبال اور دیگر لیگی قائدین بھی شرکت کریں گے۔

پٹواریوں کی ہڑیال کے نتائج سامنے آنے لگے


ڈھڈیال( بیورو رپورٹ)پٹواریوں کی ہڑیال کے نتائج سامنے آنے لگے ۔ پنجاب بھر کے پٹواریوں کو سکیل نمبر 10 میں ترقی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوعشروں سے پنجاب بھر کے پٹواریوں کی اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال جاری ہے ۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب لاہور کے لیٹر نمبر1458-2017/645-E(M) کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کی تجویز کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظور کرتے ہوئے پٹواریوں کو سکیل 9 سے10میں ترقی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پٹواری کے عہدے کو تبدیل کرکے ریونیو فیلڈ آفیسر اور گرداور کو سکیل نمبر10 سے 12میں ترقی دے کرعہدہ فیلڈ سپروائزر ریونیو تبدیل کردیا گیا ہے نیز اس نوٹیفیکیشن جوکہ مورخہ7اگست کو ڈپٹی سیکرٹری ریونیو پنجاب نے جاری کیا میں پٹواریوں کو دیگر فیلڈ سٹاف کوجدید نظام میں ڈھالنے کے اقدامات پر زور دیا گیا ہے لیکن انجمن پٹواریاں پنجاب نے ان اقدامات کو ناکامی قرار دیتے ہوئے ابھی ہڑتال کے خاتمہ کا اعلان نہیں کیا ہے بلکہ دیگر مطالبات کو بھی ماننے تک ہڑتال جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج ملک کی صنعت تباہی سے دوچار ہے،حمید اللہ نیازی 


ڈھڈیال( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمید اللہ نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور اس کی بنیادوں میں ہزاروں مسلمان کا لہو شامل ہے مگر چند ناعاقب اندیش رہنماؤں اور غیرو ں کی ریشہ دانیوں نے اسے کمزور کردیا ورنہ پاکستان جیسا ملک دنیا بھر میں نہیں جہاں ہر طرح کا موسم اور ہر طرح کا پھل دستیاب ہے مگر کرپشن کے ناسور نے اسے بری طرح زخم دیے ہیں کیونکہ کرپشن کی لعنت قوموں کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے گرد مفاد پرست ٹولہ اگر انہیں صحیح اور درست مشورت دیتا تو شائد یہ نوبت نہ آتی۔ آج ملک کی صنعت تباہی سے دوچار ہے مگر چند بڑی کمپنیوں کو نوازنے کیلئے ملکی صنعت تباہی کے دھانے پر ہے ۔ آج کل میڈیکل اور ادویات سازی کی صنعت جس طرح تباہ کی گئی اس سے نہ صرف غریبوں کے چولہے بجھ گئے بلکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ آج میڈیکل سٹورز اور میڈیکل سے وابستہ افراد دوسرے شعبوں کی طرف جانے پر توجہ دے رہے ہیں ۔ آج ادوایہ سازی میں بنگلہ دیش اور انڈیا ہم سے آگے نکل گئے ہیں مگر ہم اس کی جانب توجہ نہیں دے رہے ۔ ہمیں اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا وگرنہ وقت ہاتھ سے نکل کیا تو ہم کچھ نہیں کرپائیں گے ۔

یونین کونسل ڈھڈیال کا بجٹ اجلاس


ڈھڈیال( بیورو رپورٹ) یونین کونسل ڈھڈیال کا بجٹ اجلاس گذشتہ روز زیر صدارت چےئرمین چوہدری خورشید بیگ منعقد ہوا اس موقع پر سیکرٹری یونین کونسل یاسر عرفات نے یونین کونسل ڈھڈیال نمبر4 کا2017/2018 کے لئے5135500 کا بجٹ پیش کیا جو کہ تمام ہاؤس نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے مبلغ2400000 پہلے مختص کئے گئے ہیں اس موقع پر تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

سپریم کورٹ کا پی پی فور کا ضمنی الیکشن روکنے کا حکم

اہمیت نظام کی ہے کہ فرد کی نہیں

Read more

ناروے میں “پیس اینڈ ڈائلاگ” تنظیم کے زیراہتمام ھلڑ بازی کا شکار ھو گیا

جنرل مشرف کا خطاب شدید ہنگامے اور ھلڑ بازی کا شکار۔ قاتل قاتل اور” امریکن دلال” کے نعرے۔
اوسلو )۔ ناروے میں “پیس اینڈ ڈائلاگ” تنظیم کے زیراہتمام ھونے والا اجلاس اس وقت شدید ھنگامے اور ھلڑ بازی کا شکار ھو گیا جب پاکستان کے سابق صدر اور ڈکٹیٹر پرویز مشرف خطاب کر رھے تھے۔ تفصیل کے مطابق سابق صدر “پیس اینڈ ڈائلاگ تنظیم کے اجلاس میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان امن کے حوالے سے بات چیت۔ مڈل ایسٹ اور چین اور دوسرے ممالک کا کردار پر خطاب کر رھے تھے جب ہیومن رائٹس کے چند اکٹیوٹس نے پاکستان میں مسنگ پرسنز کے حوالے سے سوالات کرنے شروع کر دیے۔ اور مسعود جنجوعہ اور ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ امریکہ سے کتنے ڈالر لے کر پاکستانیوں کا سودا کیا۔ اس دوران چند بلوچی قاتل قاتل بگٹی کا قاتل کے نعرے لگانے لگے۔
عینی شاہدین کے مطابق انتظامیہ کو سیکورٹی کو بلانا پڑا ۔باقی کا اجلاس ختم کرنا پڑا اور سابق صدر کو بمشکل ھال سے باھر نکالا گیا۔
یاد رھے کہ جنرل مشرف تین روزہ دورہ پر ایک پاکستانی تنظیم کی دعوت پر 14 اگست کی تقریب میں شرکت کے لیئے آے ھیں۔

گوجرخان جی ٹی روڈ مجید موڑ میں روڈ کراس کرتے اکسیڈینٹ

گوجرخان جی ٹی روڈ مجید موڑ میں روڈ کراس کرتے اکسیڈینٹ،، محمد یونس پلندری کا رہائشی جو مال مویشی کا کاروبار کرتا ہے ایک ٹانگ ٹوٹ گئی ریسکیو 1122 نے موقع پر پنچ کر ہسپتال منتقل کر دیا

علا قہ میں غیر قانونی اسلحہ کی زیا دتی ، قتل کی وارداتوں میں اضافہ کی بڑی وجہ ہے،اے ایس پی گو جر خان


گو جر خان(نامہ نگار)اے ایس پی گو جر خان تو حید الرحمان نے کہا ہے کہ علا قہ میں غیر قانونی اسلحہ کی زیا دتی ، قتل کی وارداتوں میں اضافہ کی بڑی وجہ ہے۔ ہم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم میں بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ پکڑا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور قمار با زی کے اڈوں کے خلاف مہم کے بڑے مثبت نتا ئج برا مد ہو ئے ہیں ۔میں سمجھتا ہو ں کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پا نا مشکل ہے اب بھی اگر کہیں منشیات فروخت ہو رہی ہیں یا کوئی قمار بازی کا اڈہ چل رہا ہے تو اسکی نشاندہی کی جائے میں یقین دلا تا ہوں کہ ہم انکا قلع قمع کریں گے۔تو حید الرحمان نے کہا کہ پو لیس نے اندھے قتل کی تمام وارداتوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ پو لیس کے تمام شعبے تندہی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف تحصیل گو جرخان کے ماتھے کا جھومر ہیں،چوہدری محمد لطیف


سید اڈا (نامہ نگار) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف تحصیل گو جرخان کے ماتھے کا جھومر ہیں ، اپنے دور حکومت میں پوری تحصیل میں گیس ، بجلی ، مندرہ چکوال روڈ اور سوہاواہ چکوال روڈ جیسے میگا پروجیکٹ انہوں نے دیے، آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی ، اگلی حکومت پی پی پی کی ہوگی ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد لطیف آف کلریالہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف تحصیل گو جرخان کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمارے دلوں میں بستے ہیں یہ بہت ہی پاپولر لیڈر ہیں انہوں نے اپنے مختصر دور حکومت میں تحصیل بھر میں ترقیاتی کام جن میں مندرہ چکوال اور سوہاواہ چکوال روڈ جیسے میگا پراجیکٹ شامل ہیں دیے ہیں اور آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے کیونکہ یہ عوامی لیڈر ہیں اور عوام کے دلوں میں بستے ہیں اس لیے اگلادور حکومت انشا ء اللہ پی پی پی کا ہوگا ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کریں گے کیونکہ اب عوام با شعور ہیں کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے

ہرڑ قتل کیس نے نیا موڑ اختیار کر لیا ہے


گو جر خان(نامہ نگار)ہرڑ قتل کیس نے نیا موڑ اختیار کر لیا ہے اور پو لیس حکام نے ایف آئی آرمیں درج کر ائے گئے بے بنیاد ناموں کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔لواحقین نے آ فتاب تابی کے قتل کے ملزم نجم الثاقب کو پو لیس کے سامنے پیش کر دیا ہے ۔ جبکہ یو نین کو نسل کی نما یاں شخصیات حاجی محمد حسین، امجد وارثی اور حافظ ریاض حسین نے کہا ہے کہ ایک شخص کے قتل میں پانچ افراد کی نا مزدگی انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر جگہ حلف دینے کے لیے تیار ہیں کہ ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہے ایک مقدمہ قتل کو سیاسی بنانے کی کو شش کی گئی ہے۔ انہوں پو لیس حکام کی طرف سے انکوائری کو ایک اچھی کو شش قرار دیا اور کہا کہ شریف لو گوں کو مقدمات میں گھسیٹنا کسی صورت مناسب نہیں ہے۔

مونا بھیں کارپٹ روڈ غیر معیاری میڑیل استعمال کیا جارہا ہے


ڈھڈیال (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت مونا بھیں کارپٹ روڈ کی ساتھ بنائے جانے والے نالے کی تعمیر میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری میڑیل استعمال کیا جارہا ہے۔مونا میں بنائے جانے والے اس نالے میں بغیر سریا کے کنکریٹ ڈالی جارہی ہے اور اس پر چھت بھی نہیں جس کیو جہ سے یہ نالہ چند ہی ہفتوں میں مٹی سے اٹ جائے گا۔ اہل دیہہ نے ضلعی حکام سے صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

error: