گرما گرم خبریں

گرلز ڈگری کالج میں اساتذہ کی کمی سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے
گو جر خان پو لیس نے بغیر اجازت محرمم الحرام کا جلوس نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا
گوجرخان،ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے مو ٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
چلڈرن پا رک حکومتی ہدا یا ت اور ٹھیکہ کی شرئط کے مطابق بنے گا
مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت عزیز بھٹی کے بڑے بھا ئی طارق عزیز بھٹی کی پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمو لیت
بلدیہ گو جر خان کی طرف سے 27کھو کھے سر بمہر کر نے کا معاملہ گھمبیر شکل اختیار کر گیا
گو جر خان کے تا جر را ہنماؤں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا

Archive for: September 5th, 2017

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک ریلی کا اہتمام

گو جر خان(نامہ نگار) بر ما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے ریلی آج بدھ کی شہہ پہر ساڑھے چار بجے دفتر جماعت اسلامی سے شروع ہو گی جسکی قیادت ضلع کے جنرل سیکر ٹری را جہ محمد جواد اور راجہ عمیر کریں گے ریلی جی ٹی روڈ اور سروس روڈ سے ہو تی ہو ئی گو جر خان چوک میں اختتام پذیر ہو گی جس سے مقامی قائدین خطاب کریں گے

راجہ پرویز اشرف زندہ باد

Read more

’’6ستمبر‘‘فتح پاکستان

Read more

20سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب گیا


گوجر خان ( نامہ نگار) 20سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب گیا زرائع کے مطابق حافظ اسامہ اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے اوگاہون ڈیم پر گیا جہاں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا حافظ اسامہ کا تعلق رکھ موڑ کے علاقہ کے ہے زرائع کے مطابق حافظ اسامہ کی تلاش جاری ہے اور اسلام آباد سے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا ہے

ڈھوک گوہر علی شاہ میں عیدالضحی بڑی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی 

گوجر خان ( نامہ نگار) ڈھوک گوہر علی شاہ میں عیدالضحی بڑی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی عیدالضحی کی نماز خصوصی طور پر علامہ محمد حفیظ قادری صاحب نے ادا کرائی ۔اور عیدالضحی کے مو قع پر خصوصی خطاب کے دوران پیرسیدنا پرویز اختر گوہر شاہی صاحب نے کہا عیدالضحی صرف جانوروں کو زبح کرکے گوشت کھانے کا نام نہیں ہے یہ ہم کو ایثاراورقربانی کادرس دیتی ہے ۔ہم سب حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی سنت پر عمل کرکے اللہ تعا لی کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اللہ تعا لی ہمارے اس عمل کو قبول کرے ۔اور ہم کو سب سے زیادہ اپنے ا پنے ماں باپ ا ور بہن بھائیوں کے لئے پیاراور محبت ایک دوسرے کی خوشی کے لئے کبھی کبھی اپنی احساس اور خوشی کو قربان کرنا بھی بہت بڑی نیکی ہی ۔آپ سب لوگ کوشش کیاکرو اپنے ہمسائے اور محلے دار اور آپ لوگوں کے جاننے والو کے حالت معلوم کریں اگر آپ ان لوگوں کے لئے کچھ کرسکتے ہو تو ان کو آپ سے کچھ کہنے سے پہلے ان کی مدد کیا کرو اور اس کا کبھی بھی ان کو بات احساس نہ دلاؤ۔اور آخر میں پیرسیدنا پرویز اختر گوہر شاہی صاحب نے پاک فوج کے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی اور پاک فوج کی سربلندی کے لئے دعا کی

سواریوں کی اوور لوڈنگ کر نے و الوں کے خلاف سخت اقدا مات کئے، ڈی آئی جی موٹروے


گوجر خان ( نامہ نگار) ڈی آئی جی موٹروے پولیس نارتھ عباس احسن نے کہا ہے کہ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر موٹروے پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے اور سواریوں کی اوور لوڈنگ کر نے و الوں کے خلاف سخت اقدا مات کئے۔ عید کی چھٹیوں کے اختتام پر بھی ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے عید کے تیسرے روز مندرہ اور ترکی موڑ ٹال پلازوں کے دوروں کے موقع پر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی پر زائد کرائے کی وصولی اور مسافرو ں کی اوورلوڈنگ کو کنٹرول کرنے کے اینٹی اوورلوڈنگ اینڈ اوورچارجنگ سکوارڈز تشکیل دیے گئے شکایات کے اذالہ کے لیے 4اسپیشل کنٹرول رومز قائم کیے گئے تھے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کو بھاری جر مانہ کرنے کے ساتھ ساتھ زائد کرایہ موقع پر ہی مسافروں کو واپس کرا یا گیا۔ اسکے علاوہ سواریوں اور سامان کی اوورلوڈنگ کا رجحان ان دنوں میں حادثات کا با عث بنتا ہے لہذا جسکی سختی سے باز پرس کی گئی۔ڈی آئی جی عباس احسن نے کہا کہ عید کے موقع پر بس/ہائی ایس ٹرمینل پر گاڑیوں کی مکینیکل فٹنس اور مسافروں کہ تحفظ کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا مزید براں عید کی چھٹیوں کے دوران مسافراپنے ساتھ قیمتی اشیاء لے کر سفر کرتے ہیں اور ان دنوں جرائم پیشہ عناصر بھی سر گرم ہوتے ہیں ۔ ان عناصر کی سر کوبی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور ٹال پلازوں پرPSVsکی موووی کے ساتھ ساتھ اینٹی کراءئم اسکواڈ تشکیل دیے گئے تھے تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔ ان اقدامات کا مقصد جہاں روڈ یوزرز کو محفوظ سفر مہیا کرنا ہے وہ عوام اور پولیس کے درمیان دوریوں کو ختم کرنے کے لیے پولیس پبلک ریلیشن استوار کرنا ہے۔ احسن عباس نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران سڑک استعمال کرنے والوں میں عید گفٹس بمعہ روڈ سیفٹی پمفلٹس تقسیم کیے گئے ۔

گو جر خان کے مقامی سیاسی را ہنماؤں نے اپنے اپنے آ بائی گھروں میں عید الا اضحی منائی


گوجر خان ( نامہ نگار) گو جر خان کے مقامی سیاسی را ہنماؤں نے اپنے اپنے آ بائی گھروں میں عید الا اضحی منائی۔ سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف اپمے بھائی راجہ جا وید اشرف، بیٹے خرم پرویز کے ہمراہ عید کی نماز یونین کو نسل کو نتریلہ میں ادا کی اور سنگھر ہا ؤس میں قربانی کر نے کے بعد لو گوں سے عید ملے۔ایم این اے را جہ جا وید اخلاص مو ہڑہ نو ری میں عید کی کی نماز ادا کی۔ سابق ایم این اے اور وزیر چو ہدری محمد ریاض بڑکی میں عید کی نماز پڑھنے کے بعد زمان ہا ؤس میں قربانی کی اور بڑی تعداد میں آئے ہو ئے لو گوں سے عید ملے۔ ن لیگ کے راہنما راجہ طا ہر کیانی نے وارڈ نمبر 8میں اپنے آ بائی گھر میں عید منا ئی اور وہیں قربانی لر نے کے بعد لو گوں سے عید ملے اس موقع پر کو نسلر سہیل کیانی، را جہ جاو ید اقبال اور خان طارق جا وید خان بھی مو جود تھے۔ ایم پی اے افتخار وارثی اور پی ٹی آئی کے راہنما جا وید کو ثر نے بیول میں عید منا ئی۔ پی ٹی آئی تحصیل کے صدر اور سابق تحصیل ناظم چو ہدری محمد عظیم نے تھا تھی میں نماز عید ادا کی اور سارا دن لو گو ں سے عید ملتے رہے بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین شاہد صراف اپنے آ بائی گھر وارڈ نمبر 7میں نماز عید ادا کی اور قربانی کے جا نور زبح کئے اور وہیں گو شت خود تقسیم کیا ۔

عیدکی خو شیوں پر ہمیں مستحقین اور پسے ہو ئے طبقات کو بھی شامل کرنا چاہیے، طاہر کیانی 


گوجر خان ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے راہنما طاہر کیانی نے کہا ہے کہ عیدکی خو شیوں پر ہمیں مستحقین اور پسے ہو ئے طبقات کو بھی شامل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عید کا گو شت ان لو گو ں کو دینے سے گریز کر نا چاہیے جو خود قربانی کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آ بائی حلقہ وارڈ نمبر8میں لو گو ں سے عید ملتے ہو ئے کیا ۔ طا ہر کیانی نے کہا کہ میں نے حسب روایت قربانی کے تما م جا نوروں کا گوشت صرف غریبوں میں تقسیم کیا ہے۔ دیگر لو گوں کو بھی اسی جذ بے کا مظاہرہ کر نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم غریبوں اور مستحقین کو اپنی کو شیوں میں شامل کریں گے تو اسی صورت میں ہم بھی حقیقی کو شیاں منا سکیں گے،

عیدلا ا ضحی کے مو قع پر تحصیل گو جر خان میں سیکورٹی کے سخت اقدا مات کئے گئے


گوجر خان ( نامہ نگار) عیدلا ا ضحی کے مو قع پر تحصیل گو جر خان میں سیکورٹی کے سخت اقدا مات کئے گئے تھے۔ اے ایس پی تو حید الرحمان نے سرک گو جر خان کی خود نگرانی کی۔ نماز عید سے قبل تمام مساجد میں اہلکاروں کی ڈیو ٹیاں لگا دی گئی اور تمام پو لیس افسران اور جوا نوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں۔ اے ایس پی آ فس اور اسسٹنٹ کمشنر آ فس میں کنٹرول روم قائم، کئے گئے تھے جہاں عید کے دنوں میں سٹاف مو جود رہا۔تینوں تھا نوں کے ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں کی نگرانی کی اور مو بائل گا ڑیاں ہمہ وقت گشت پر رہیں اے ایس پی گو جر خان نے بتا یا عید کے موقع پر سماج دشمن عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی گئی اور شراب فروشوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار کئے گئے

یونین کونسل ہر چار ڈھاب کے سیکرٹری نے لوگوں کی ناک میں دم کردیا


ڈھڈیال (نامہ نگار)یونین کونسل ہر چار ڈھاب کے سیکرٹری نے لوگوں کی ناک میں دم کردیا۔ چیئرمین یونین کونسل کی شکایات کے باوجود اس کا تبادلہ نہیں ہوسکا۔ معلوم ہوا ہے کہ ناصر نامی سیکرٹری اپنے کاموں کے سلسلہ میںیونین کونسل آنیو الے افراد کو ذلیل وخوار کرتا ہے۔ خصوصاً خواتین کوبا ربار دفتر بلانا اس کا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔ اس کی ان حرکات سے چیئر مین یونسل چوہدری ضمیر خان بھی سخت نالاں ہیں اور اس کے تبادلے کیلئے دومرتبہ تحریری درخواستیں ذمہ دار حکام کو دی ہیں لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ سیکرٹری کے رویہ اور ناپسندیدہ حرکات کی وجہ سے حلقہ کے دیہات میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری کا فی الفور تبادلہ کیا جائے

ضلع زکوۃ آفیسر چکوال کے نامناسب رویہ اور گالم گلوچ سے عملہ عاجز آگیا


ڈھڈیال (نامہ نگار)ضلع زکوۃ آفیسر چکوال کے نامناسب رویہ اور گالم گلوچ سے عملہ عاجز آگیا۔ زکوۃ آفس میں بطور فیلڈ کلرک فرہاد علی ولد عاشق حسین محلہ غازی آباد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی ایک تحریری درخواست میں کہا کہ ضلعی زکوۃ آفیسر جمشید امتیاز کا عملہ کے ساتھ رویہ غیر مناسب اور بے ہودہ ہے ۔ بلاجواز گالم گلوچ کرنا کا روز کا وطیرہ ہے۔ چند روز قبل مذکورہ افسر نے میر ے فون نمبر پر کال کرکے میرے ساتھ سخت بدتمیزی کی اور گالیاں دیں۔ جمشید امتیاز کے رویہ سے سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہوں۔ علاوہ ازیں دفتر کے دیگر عملہ میں ان کے رویہ پر سخت تشویش ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔

مسلم لیگ ن پڑہال کے سرگرم کارکن محمد حمید بھٹی کی رسم چہلم ادا کردی گئی


ڈھڈیال (نامہ نگار)مسلم لیگ ن پڑہال کے سرگرم کارکن محمد حمید بھٹی کی رسم چہلم ادا کردی گئی جس میں ایم این اے سیکرٹریٹ کے انچارج ملک نعیم اصغر اعوان ،چیف کوارڈی نیٹر ڈھڈیال مرکز ہارون عباس جونداور ڈھڈیال مرکز کی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

error: