گرما گرم خبریں

بلدیہ گو جر خان کی طرف سے 27کھو کھے سر بمہر کر نے کا معاملہ گھمبیر شکل اختیار کر گیا
مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت عزیز بھٹی کے بڑے بھا ئی طارق عزیز بھٹی کی پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمو لیت
گو جر خان کے تا جر را ہنماؤں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا
گو جر خان پو لیس نے بغیر اجازت محرمم الحرام کا جلوس نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا
گرلز ڈگری کالج میں اساتذہ کی کمی سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے
گوجرخان،ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے مو ٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
چلڈرن پا رک حکومتی ہدا یا ت اور ٹھیکہ کی شرئط کے مطابق بنے گا

Archive for: September 6th, 2017

پنجگراں کلاں میں اتفاقیہ گو لی چلنے سے60 سالہ شخص جاں بحق


دولتالہ( نامہ نگار)تھانہ جاتلی کے علاقہ پنجگراں کلاں میں اتفاقیہ گو لی چلنے سے60 سالہ شخص جاں بحق،متوفی کے بیٹے فیصل شہزاد نے پو لیس تھانہ جاتلی کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہماری زمین میں کھڑی فصل کو جنگلی جانور تباہ کر ہے تھے تو میر ے والد زوالفقار نے اپنی بندوق نکال کر جنگلی جانوروں کو مارنے کے لئے مکان کی چھت پر گئے اور بندوق میں روند ڈال رہے تھے کہ ٹریگر پر ہاتھ لگنے سے فائر ہو گیا جس سے گو لی ان کے سینے میں جا لگی اور وہ مو قع پر جاں بحق ہو گئے،جاتلی پو لیس نے اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہو ئے پوسٹمارم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا

را جہ علی اصغر کی مقامی عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی 


گو جر خان(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے راہنما اور امیدوار برائے صو بائی اسمبلی را جہ علی اصغر کی مقامی عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی ۔ انہیں اس مقدمہ قتل میں نامزد کیا گیا تھا جس میں انکے ایک بھتیجے نے اپنے دفاع میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور خود پو لیس کے سامنے پیش ہو گیا تھا مدعی نے ایک قتل کے الزام میں پانچ افراد کو نامزد کیا تھا تا ہم پو لیس نے تفتیش کے بعد را جہ علی اصغر کر بے گناہ قرار دے دیا ۔ یا د رہے کہ جس وقت یہ واقع پیش آ یا اس وقت 14اگست کو راجہ علی اصغر ایک بھری تقریب میں جشن آ زادی کا کیک کاٹ رہے تھے۔ آ ج عدالت نے وکلا کے دلائل اور پو لیس کا موقف سننے کے بعد انکی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی ۔

پاکستانی قوم امن پسند ہے، ساجد محمود بھٹی


گو جر خان(نامہ نگار) عالمی رہنماؤں کی پاکستان میں دہشتگردی کے نقصانات اور 70ہزار جانوں کے ضیاع پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ دفاع وطن کیلئے جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں ، پاکستانی قوم امن پسند ہے لیکن بلیک میلنگ قبول نہیں ، افواج پاکستان اور عوام ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء ساجد محمود بھٹی نے یو م د فاع کے سلسلے میں ایک تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کیا ، ساجد محمود بھٹی نے کہا پاکستان اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اس کے خلاف سازشیں کرنے والے انشاء اللہ سمندری طوفانوں کی لپیٹ میں رہیں گے

خطہ پوٹھوہار اولیاء کرام ، شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے ، سید آل عمران 


گو جر خان(نامہ نگار) خطہ پوٹھوہار اولیاء کرام ، شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اولیائے کرام نے بھی ہمیں یہی مقصد سمجھایا اور بتایا ہے خطہ پوٹھوہار ثقافت ادب تاریخ کے حوالے پوری دنیا میں پہنچانا جاتا ہے ہمارے فنکار اور اہل قلم اپنے فن کے ذریعے محبت اور امن کا درس دیتے ہیں معاشرے میں گھٹن کم کرنے کیلئے نفسا نفسی اور بے راہ روی کے دور میں ایسی تقریبات سے عوام کو شعور ملتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پوٹھوہاری لینگویج اینڈ کلچرل کونسل معروف شاعر اور ٹی وی کمپیئر سید آل عمران نے جنڈگجراں میں عید ملن ثقافتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا فریضہ ہے اسلام نے ہمیشہ انسانیت کو اجاگر کیا ہے ، دوسروں کی خدمت کرنا اور ان کا خیال رکھنا ہمارے نبی محترم حضرت محمد مصطفی ؐ کا پیغام ہے ، ہم نے سب کچھ ان سے سیکھا ہے اور ان باتوں پر عمل کرنا ہمارا فرض بنتا ہے اس موقع پر چوہدری ذوالفقار گجر، مرزا مشتاق، ازرم خیام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس ثقافتی پروگرام میں اصلاحی خاکے ، ملی نغمے اور سبق آموز ڈرامہ پیش کیاگیا ۔

کیپٹن سرور شہید کے مزار واقع سنگھوری گو جر خان پر دن بھر اہم شخصیات اور لو گوں کا تانتا بندھا رہا 


گو جر خان(نامہ نگار) پاکستان کے پہلے نشان حیدر کا اعزاز پانے والے کیپٹن سرور شہید کے مزار واقع سنگھوری گو جر خان پر دن بھر اہم شخصیات اور لو گوں کا تانتا بندھا رہا ۔ سب سے پہلے مزار پر ایک پر وقار تقریب منعقد ہو ئی جس میں چیف آ ف آ رمی سٹاف کی طرف سے 10کور راولپنڈی کے بریگیڈئیر محمد عظیم نے شہید کے مزار پر پھو لوں کی چادر چڑھائی ۔جب کہ بلوچ رجمنٹ کے چاک و چو بند دستے نے سلامی دی۔ بعد ازاں لو گ مزار پر آ نا شروع ہو گئے جن میں ایم این اے راجہ جا وید اخلاص، سابق ایم این اے اور سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض،بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین محمد شاہد صراف، مسلم لیگ ن کے راہنما طا ہر کیانی،سٹی کو نسلرز اور دیگر راہنما شامل تھے انہوں نے سرور شہید کو شنادار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے اپنی جان وطن پر نچھاور کر کے پہلے نشان حیدر حاصل کر نے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح جوانوں میں سب سے پہلا نشان حیدر حاصل کر نے والے سوار محمد حسین شہید کے مزار واقع موہڑہ حیات پر بھی پر وقار تقریب منعقد ہو ئی جس میں سٹیشن کما نڈر مری بریگیڈئیر محمد ارشد نے پھو لوں کی چادر چڑھائی اور آرٹلری کے چاک و چو بند دستے نے سلامی پیش کی ۔ انکے مزار پر بھی دن بھر سیاسی و عام شہریوں کا زبردست رش رہا ۔ جنہوں نے شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ وہ پہلے جوان ہیں جنہوں نے نشان حیدر حاصل کیا ۔دو نوں نشان حیدر گو جر خان کے سر پر تاج ہیں ۔ ان دو نوں نے گو جر خان کا نام دنیا میں بلند کیا اور ثابت کیا کہ کہ یہاں کے لوگ دفاع وطن کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر نے کے لیے تیار ہیں

پولیس نے چوہان کے قریب ایک ڈیری فارم پر چھاپہ مارکر اسلحہ اور چرس برآمدکرلی


ڈھڈیال( نامہ نگار)ڈھڈیال پولیس نے چوہان کے قریب ایک ڈیری فارم پر چھاپہ مارکر اسلحہ اور چرس برآمدکرلی۔ مخبر کی اطلاع پر منگل کی شام پولیس نے مذکورہ فارم پر چھاپہ مارا اور وہاں سے رائفل 44بور بمعہ دوروند ، رائفل ٹرپل ٹو بمعہ16روند اور پسٹل 30بور بمعہ پانچ روند اور210گرم چرس برآمد کرکے ملزم ظفر محمود ولد محمد افسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

قاضی ظہور الحق نے سوار محمد حسین شہید نشانِ حیدر کے مزار پر حاضری اور پھول چڑھائے


سکھو(نمائندہ خصوصی) قاضی ظہور الحق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈاکٹر طارق محمود قاضی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکنڈری راوالپنڈی کا سوار محمد حسین شہید نشانِ حیدر کے مزار پر حاضری اور پھول چڑھائے۔ تفصیلات کے مطابق محمد عارف قریشی ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ساہنگ، راجہ قیصر بشیر گوندل سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جاتلی اور ان کے طلباء کے ہمراہ حاضری دی اور جاتلی ہونہار طلبا نے ملی نغمے ، ترانے اور تقاریرکیں۔ پرائمری سکول نشانِ حیدر کی طالبات نے بھی یومِ دفاع کی مناسبت سے ملی نغمے اور تقاریر کر کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا

ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال ڈب میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے


ڈھڈیال( نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال مورخہ 7ستمبر صبح نو بجے یونین کونسل ڈب میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ چیئرمین یونین کونسل ڈب راجہ مقبول حسین نے گیس فراہمی منصوبے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

قوم اور افواج پاکستان نے ہر بار دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ،برگیڈئیر محمد عظیم خان


مندرہ ( ساجد نقوی سے ) برگیڈئیر محمد عظیم خان نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے شہیدوں اور غازیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں وہ امر ہو جاتی ہیں قوم اور افواج پاکستان نے ہر مشکل حالات میں جرات و جوانمردی و اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہر بار دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اور قوم کے سپوتوں نے بہادر ی کے ایسے جوہر دکھائے کے دشمن جو عددی برتری کے نشے میں دھت تھا دھول چاٹنے پر مجبور ہو گیا ایسا ہی سپوت کیپٹن راجہ محمد صفدر سنگھوری میں پیدا ہوا جس نے 1948ء میں اوڑی سیکٹر کے مقام پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے دفاع وطن پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا اور پاکستان کے پہلے نشان حیدر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ضرورت اس امر کی ہے کہ آج بھی پاکستان جہاں بیرونی خطرات سے نبر دآزما ہے وہاں اندرونی خطرات و خلفشار کا بھی سامنا ہے جسمیں دشت گردی سہر فرست ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب دشت گردی جیسے ناسور کو جر سے اکھاڑ باہر پھینکیں گے آج مقبوضہ کشمیر میں ریاست کی بد ترین دشت گردی کی جارہی ہے مگر یہ ریاستی دشت گردی کشمیریوں کو انکے مقاصد سے دور نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار انھوں نے بطور مہمان خصوصی سنگھوری میں یاد گار کیپٹن راجہ محمد سرور شہید پر عمائدین علاقہ ،طلباء اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے کپٹن سرور شہید کے پوتے میجر راجہ عدیل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،چیرمین سٹی گو جر خان شاہد صراف ، مہرین عباسی اسٹنٹ کمشنر گو جر خان ، ملک سعید تحصیلدار گو جر خان ، ا یس ڈی او بلدنگ گو جر خان راجہ طاہر،ملک وحید اعوان چےئر مین یوسی کلیام اعوان ، چوہدری ضیافت حسین جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ مسلم لیگ ن تحصیل گو جر خان ،راجہ اعظم صدر انجمن پٹواریاں تحصیل گو جر خان،ملک اللہ دتہ جنرل کونسلر ،ساجد شاہ جنرل کونسلر ،افضال چشتی ،ملک نوید کلیامی ،راجہ سیاب، پرویز ،راجہ ضیاء آف گنجا میرا و دیگر طلبا ء ،عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد اور فوجی جوان موجود تھے

وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،چوہدری محمد ریاض


دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے رہنما وسابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ہر محاز پر جرائت و بہادری سے افواج پاکستان ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان اور حکومت نے مشترکہ حکمت عملی اور جد و جہد سے کام کیا جس سے بہترین نتائج سامنے آئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے مزار پر یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب رواں دواں ہے شہروں کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں بالخصوص کراچی میں رینجرز امن و امان کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ ملک کے طول عرض میں وطن عزیز کے استحکام ،دفاع ،سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہدا ء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں شہدا کی قربانیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ اس وطن کے حصول سے لیکر 1965/71کے جنگ میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے ماؤں کے سپوت اپنی جانوں پر کھیل گئے مگر وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دی ہمیں آج اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ اپنے آباؤ و اجداد کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور اس وطن کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ نکال دیں گے خلوص نیت اور صدق دل سے اس وطن کی آن ،بان اور شان کے لیے کام کرنا ہمارا مقصدحیات ہونا چاہیے

افواج پاکستان ملکی دفاع کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے،بریگیڈئر محمد ارشد


دولتالہ(نامہ نگار) افواج پاکستان ملکی دفاع کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے ملکی استحکام ،سلامتی اور خوشحالی کے لیے پاک فوج نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں دفاع وطن اور دہشت کردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کے لیے جاری جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور غاذیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ان ماؤں ،بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے لخت جگر اور سہاگ نے اپنے خون سے اس ملک کی آبیاری کی ہے ان خیالات کا اظہاراسٹیشن کمانڈر مری بریگیڈئر محمد ارشدنے ڈہوک نشان حیدر (دیوی) میں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے مزار پر یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں بریگیڈئر محمد ارشدنے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی انہوں نے مزیدکہا کہ سوار محمد حسین شہید نے اگلے مورچوں پر جنگ لڑی اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ دشمن کے ٹینک تباہ کیے اور شہادت کے وقت بھی وہ دشمن کاجوانمردی سے مقابلہ کر رہے تھے اس موقع پر 12ڈیو ہیڈ کوارٹر،20لانسرز، اے سی گوجرخان مہرین فہیم عباسی ،ملک عامر شہزاد تحصیلدار ،سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے صدر سید منور نقوی و دیگر عہدیداران نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے صدر راجہ ریاض منہاس و دیگر عہدیداران ،ندیم الرحمان انجم شہید پریس کلب سکھو کے صدر راجہ پرویز اختر و دیگر عہدیداران ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دولتالہ ،الا امیر فاؤنڈیشن سکول دولتالہ ،کے طلباء و طالبات نے پھولوں کی چار چڑھائیں تقریب میں چیئرمین یونین کونسل دیوی راجہ شبیر حسین رہنما مسلم لیگ ن راجہ شیر افضل،وائس چیئرمین سلیمان فاؤنڈیشن ایم سلیم شیخ ،،اور دیگر بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پرر تقریب میں ملی نغمے اور تقاریر پیش کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے

error: