گرما گرم خبریں

نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی

Archive for: September 7th, 2017

حلوائی گلی میں مو بائل شاپ پر ڈکیتی کی کو شش نا کام


گو جر خان(نامہ نگار)حلوائی گلی میں مو بائل شاپ پر ڈکیتی کی کو شش نا کام۔ جبکہ ایک اور واردات میں ڈاکو خاتون سے نقدی اورقیمتی اشیا چھین کر فرار ہو گئے ۔ انور شاہ نے پو لیس کو بتا یا کہ وہ گذشتہ شب دو کان پر مو جود تھا کہ ایک مو ٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو میری دو کان پر آئے اور ایک باہر کھڑا ہو گیا جنکہ دو سے نے سب کچھ حوالے کر نے کے لیے کہا اس اثنا میں، میں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر شور مچا دیا ۔باہر کھڑے ڈاکو نے پستول کے ذریعے اسے چھڑا لیا اور دو نوں فرار ہو گئے ۔ اسی اثنا میں سابق ناظم را جہ عبد الغفور کیانی اور دوسرے لو گ موقع پر پہنچ گئے ایک دو سرے واقعہ میں دو مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک خاتون سے اسلحہ کی نوک پر 20ہزار رو پے نقد طلائی زیورات اور مو بائل فون چھین لیا۔اور فرار ہو گئے۔

وطن عزیز کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جا رہا ہے،خالد مبین 


گو جر خان(نامہ نگار)7ستمبر1974وہ تا ریخی دن ہے جب اسلامی جمہو ریہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا یہ دن وطن عزیز کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جا رہا ہے ان خیا لات کا ظہار مختلیف راہنماؤں نے کیا ۔ جن میں حافظ محمد اقبال،حافظ محمد مجیب اورخالد مبین شامل ہیں ۔ حافظ اقبال نے کہا کہ آج کے دن قومی اسمبلی نے 13دن تک بحث کے بعد قادیانیوں کی تمام اقسام کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اس وقت کے وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو اور تمام اراکین اسمبلی کی بہترین پا لیسی کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ہر قسم کے فتنوں سے پاک ہیں۔ حافظ مجیب نے کہا کہ اگر 1977میں قیادت قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا فیصلہ نہ کرتی تو آج تک ہم غیر ملکی سازشوں کا شکار ہو تے اور عاشقان رسول آئے روز امتحا نات سے گذرتے۔ خالد مبین نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پا کستان اس معاملے میں قوانین پر عملدرامد کرائے اور قادیانیوں کو آئین پا کستان کی خلا ف ورزیوں سے رو کے

جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے ، امیر شمس الرحمن سواتی 


گو جر خان(نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے جس پر کسی حوالہ سے کرپشن کا کوئی داغ نہیں کارکن احتساب مارچ کو کامیاب کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے گو جر خان میں استقبالی تیاریوں کے سلسلے میں جماعتی عہدیداروں کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد جواد نے بھی خطاب کیا شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ گیارہ ستمبر کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں احتساب مارچ کی گوجرخان آمد پر تاریخی استقبال کر کے تحصیل گوجرخان کے باشعور شہری نئی تاریخ رقم کریں گے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کرپشن کے خاتمہ کے حوالہ سے جماعت اسلامی کے پروگرام کو عوام تک پہنچائیں چور لٹیرے حکمرانوں نے اس ملک کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنا مشن بنا لیا ہے چھوٹے بڑے چوروں کا بلاتفریق احتساب ہمارا نعرہ اور مشن ہے صادق اورامین قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس موجود ہے شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ گیارہ ستمبر کو شہیدوں غازیوں کی سرزمین گوجرخان کے باسی سراج الحق کے قافلہ کابھرپور استقبال کریں گے احتساب ریلی کے سلسلہ میں شہر بھر میں جماعت اسلامی نے خیر مقدمی بینرز جھنڈے اور بڑے بڑے ہولڈنگز آویزاں کردیے ہیں اور استقبال کے لیے مختلیف کمیٹیاں ترتیب دیدی گئی ہیں۔

برما میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کے خلاف آج دولتالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا


دولتالہ(نامہ نگار)برما میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کے خلاف آج دولتالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ انجمن تاجراں ،صحافی برادری ،وکلا ء ،سول سوسائٹی ،فلاحی تنظیمات اس مظاہرے میں حصہ لیں گی

حکومت پاکستان فوری طور پر برما سے سفارتی تعلقات ختم کرے،حافظ مزمل مشتاق رضوی 


دولتالہ(نامہ نگار)مرکزی علماء کونسل دولتالہ کے جنرل سیکرٹری حافظ مزمل مشتاق رضوی نے کہا ہے کہ برما کو مسلمانوں کی مقتل گاہ بنائے جانے پر اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کی مصلحت پسندی قابل مذمت اور باعث شرم ہے حکومت پاکستان فوری طور پر برما سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور عالمی برادری برمی حکومت کو لگام دے، امت مسلمہ اپنے برمی بھائیوں کی مدد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ کشمیر ، فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کے بعد اب یہو دونصاری نے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی شروع کررکھی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، ان کے گھر بار جلائے گئے لیکن کسی مسلم اور غیر مسلم حکمران کو یہ سسکتی انسانیت نظر نہیںآرہی اس پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی باعث تشویش ہے مسلم ممالک کی جانب سے برما کے مسلمانوں کے حق میں مو ثر آواز نہ اْٹھانا افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے ساتھ جاری مظالم پراقوام متحدہ نوٹس لے اوربرما کے مسلمانوں کو مذہبی آزادی دی جائے

یونس اعوان مرحوم نے ہمیشہ صحافیوں کے حقو ق کیلئے آواز بلند کی


ڈھڈیال (بیورو رپورٹ)چکوال کے سینئر صحافی یونس اعوان ( مرحوم) کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ایصال ثواب کیلئے سوہنی دھرتی ریسٹورنٹ چکوال میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی ۔ تعزیتی ریفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے صحافیوں نے یونس اعوان مرحوم کی اچانک رحلت کو چکوال کی صحافت کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا۔ انہوں نے یونس اعوان مرحوم کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کھرے ، سچے ، بے باک اورنڈر صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ حق سچ بات کی اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مخالفین بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف تھے ۔انہوں نے کہا کہ یونس اعوان مرحوم نے ہمیشہ صحافیوں کے حقو ق کیلئے آواز بلند کی ۔ مقررین نے کہا کہ یونس اعوان مرحوم سمت کا تعین کرنے والے صحافی تھے او ر ان کا انداز صحافت صحافیوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ یونس اعوان کے انتقال سے چکوال کی صحافت میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ ایک طویل عرصہ تک پر نہیں ہو سکے گا۔ اس موقع پر ضلع بھر کے صحافیوں نے ایک قرار داد کے ذریعے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ یونس اعوان مرحوم کے لواحقین کیلئے فوری طور پر مالی امداد کا اعلان کیا جائے ۔تعزیتی تقریب میں یونس اعوان کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی ۔ تعزیتی ریفرنس میں تلہ گنگ ، کلرکہار ، بلکسر ، ڈھڈیال ، لاوہ اورچکوال کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی جبکہ اس ریفرنس کے منتظم یٰسین چوہدری اور ریاض بٹ تھے

طاہر اقبال کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا اچانک دورہ 


ڈھڈیال (بیورو رپورٹ)ایم این اے اورچیئرمین ’’صاف پانی پراجیکٹ ‘‘ پنجاب میجر(ر) طاہر اقبال نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر پرسنل سیکرٹری محمد اقبال اور صدر ایم وائی او افضال شازی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے ہسپتال کی واٹر سپلائی سکیم کیلئے دوکروڑ 60لاکھ کی خصوصی گرانٹ دینے کے باوجود ہسپتال میں پانی نہ ہونے پر ہسپتال انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعظم اطہر گل کو کہا کہ وہ پانی کی فراہمی یقینی بنائیں اور دیگر شکایات کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کریں

پولیو ڈینگی انچارج امیر حمزہ دفتر سے غائب ، عملہ بھی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام نہیں دے رہا

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) پولیو ڈینگی انچارج امیر حمزہ دفتر سے غائب ، عملہ بھی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام نہیں دے رہا، عرصہ دراز سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والی خواتین آشیرباد پر کام چلائے ہوئے ہیں، تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں پولیو ڈینگی انچارج امیر حمزہ نامی شخص اپنے دفتر سے غائب رہتاہے اور فون پر سب اچھا کی رپورٹ حکام تک پہنچاتا ہے ، جبکہ اس کی چیکنگ کیلئے کوئی مانیٹرنگ ٹیم بھی گوجرخان نہیں پہنچتی، اپنے افسران کی آشیرباد کے باعث اس نے اپنی مرضی سے ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کررکھے ہیں،گوجرخان کی مختلف وارڈز کی عوام سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری کر کے متعلقہ افسر کاقبلہ درست کیاجائے

انجینئر قمر الاسلام راجہ سرکاری دورہ پر برطانیہ روانہ ہو گئے


کلر سیداں(نامہ نگار)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم پنجاب اور چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمر الاسلام راجہ سرکاری دورہ پر براستہ قطر برطانیہ روانہ ہو گئے۔ قطر فاؤنڈیشن کی دعوت پر دوہا میں مختصر قیام کے دوران وہ پنجاب سے ممکنہ تعاون کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ لندن میں انجینئر قمر الاسلام 11 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ پاک برطانیہ تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وہ واحد پاکستانی پارلیمنٹرین ہیں جو برطانوی پارلیمنٹ کی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ برطانوی منسٹر فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ پرَٹیِ پائل کی خصوصی دعوت پر 13ستمبر کو ویسٹ منسٹر پیلس میں منعقدہ برطانوی پارلیمنٹ کے آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں آسٹریلیا کی سابق وزیراعظم جولیا گلرڈ اور یونیسیف کے گُڈ وِل ایمبیسڈر قوزون ایمیلیہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ انجینئر قمرالاسلام وِلٹن ہال میں منعقدہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں پاکستان اور پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ 14 اور 15 ستمبر کو منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں سو سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کے دوران جن چند مندوبین کو تقریر کرنے کا موقع ملے گا ان میں انجینئر قمر الاسلام بھی شامل ہیں جنہیں پنجاب میں فقیدالمثال تعلیمی پروگرام کے معمار کی حیثیت سے اپنے تجربات سے دیگر ممالک کو آگاہ کرنے کے لیے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ وہ 12ستمبر کو کیمبرج یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور ڈاکٹر ٹرسٹیئن سٹوبئے سے ملاقات کریں گے۔ اُسی سہ پہر وہ لندن واپس آکر برطانوی ایوان بالا (ہاؤس آف لارڈز) میں لارڈ قربان حسین سے ملاقات کریں گے۔ اسکے علاوہ لندن کے لارڈ میئر، برطانوی کابینہ کے ارکان اور ارکانِ پارلیمنٹ سے انفرادی ملاقاتیں بھی انکے شیڈول میں شامل ہیں۔ لندن کے سات روزہ مصروف شیڈول کے بعد وہ چند روز کے لیے سکاٹ لینڈ، برمنگھم، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور چشم بھی جائیں گے جہاں پروہ کچھ تقریبات میں شرکت کریں گے

نماز جنازہ


دولتالہ(نامہ نگار)چو ہدری ساجد کسانہ کی بیٹی اور چو ہدری عابد کسانہ ،چو ہدر ی رؤ ف حال مقیم فرانس ،چو ہدری مسعود کسانہ کی بھتیجی جو کہ گزشتہ روز وفات پاگئی تھی اس کی نماز ے جنازہ آ با ئی قبرستان کالج گراؤنڈ دولتالہ میں اد ا کردی گئی نمازے جنازہ میں علاقہ بھر سے معز زین چو ہدری ساجد محمود PTI،چو ہدری شفقت (لو دیں ) چو ہدری خضر (لو دیں ) چو ہدر ی عثمان گجر ،ظفری (پنجاب پو لیس ) نے شرکت کی

error: