گرما گرم خبریں

اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی

Archive for: September 8th, 2017

دولتالہ،موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے سکول وین الٹ گئی،ڈرائیور سمیت چار بچے زخمی


دولتالہ (نامہ نگار) موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے سکول وین الٹ گئی،ڈرائیور سمیت چار بچے زخمی، زخمیوں کو رورل ہسپتال دولتالہ سے ابتدائی طبی امداد کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سکھو کے نواحی گاوں موہڑہ چوہدریاں کا رہائشی قاسم علی ولد حاجی عباس اپنی گاڑی سوزوکی میں معمول کے مطابق سکول کے بچوں کو لے کر سکول جا رہا تھا، لودے چوک میں اچانک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار آگے آ گیا جس کو بچاتے ہوئے قاسم علی گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی، گاڑی الٹنے سے ڈرائیور قاسم علی سمیت گاڑی میں موجود عبدالمتین ولد سجاد علی کلاس 4، معاذ ساجد ولد محمد ساجد کلاس دوئم اور عشاء4 مسکان ولد محمد آصف کلاس دوئم زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہسپتال دولتالہ لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو گھروں کو منتقل کر دیا گی جبکہ عشاء مسکان ولد محمد آصف سر میں شدید چوٹ کی وجہ سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف دولتالہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی


دولتالہ(نامہ نگار)برما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف دولتالہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کا آغاز منڈی چوک دولتالہ سے ہوا اور یو بی ایل چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء کء بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ساجد محمود ،جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری عابد ایڈوکیٹ ،سابق امیدوار برائے چیئرمین راجہ عامر سعید ،رہنما پی پی پی جاوید مغل ،مرزا تجمل حسین ،ڈاکٹر حسنین نواز نے کہا کہ برما کو مسلمانوں کی مقتل گاہ بنائے جانے پر اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کی مصلحت پسندی قابل مذمت اور باعث شرم ہے حکومت پاکستان فوری طور پر برما سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور عالمی برادری برمی حکومت کو لگام دے، امت مسلمہ اپنے برمی بھائیوں کی مدد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ کشمیر ، فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کے بعد اب یہو دونصاری نے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی شروع کررکھی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، ان کے گھر بار جلائے گئے لیکن کسی مسلم اور غیر مسلم حکمران کو یہ سسکتی انسانیت نظر نہیںآرہی اس پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی باعث تشویش ہے مسلم ممالک کی جانب سے برما کے مسلمانوں کے حق میں مو ثر آواز نہ اْٹھانا افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے ساتھ جاری مظالم پراقوام متحدہ نوٹس لے اوربرما کے مسلمانوں کو مذہبی آزادی دی جائے

پیپلز پارٹی ان شاء اللہ آمدہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرئے گی، راجہ جاوید اشرف


دولتالہ(نامہ نگار)سرپرست اعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جانا سوالیہ نشان ؟ بن چکا ہے ماضی میں پیپلز پارٹی کے2وزراء اعظم راجہ پرویز اشرف اور سید یوسف رضا گیلانی کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے نیب میں نواز شریف اور ان کے خاندان کا پیش نہ ہونا اور مسلسل عدلیہ اور معزز ججز کے خلاف بیان بیازی کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پانامہ کیس سچ ثابت ہونے پر شریف فیملی اور ان کے حواری اپنے ہواس کھو بیٹھے ہیں شہباز شریف بھی جلد ہی حدیبیہ پیپر مل اسکینڈل میں نا اہل ہو جائیں گے کرپشن اور ملکی دولت لوٹنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں پیپلز پارٹی کے ماضی میں جب بھی کوئی فیصلہ آیا ہم نے اسے من و عن قبول کیا مجھے کیوں نکالا کی گردان الاپنے والوں کے سیاہ کرتوں سے پردہ چاک ہو چکا ہے راجہ جاوید اشرف گزشتہ روز ڈہونگ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما راجہ غضنفر علی کیانی کی رہائش گاہ پر مقامی عمائدین اور پارٹی کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر صدر پی پی پی یو سی آہدی ریاست بھٹی ،جنرل کونسلر راجہ سجاد کیانی ،قادر نواز قادری ،حاجی میاں برکات،راجہ یونس کیانی ،مرزا مدثر کما ل صفی ،راجہ واعظ ،چوہدری بشارت اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی روشن مثالیں قائم کی ہیں 47ارب روپے سے گوجرخان کے چپے چپے کو روشن کیا عوامی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ان شاء اللہ آمدہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرئے گی

ہمیشہ خدمت کی سیاست کی علاقہ کی تعمیر و ترقی ہمارا اولین ایجنڈا ہے، محمد خان بھٹی


دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی علاقہ کی تعمیر و ترقی ہمارا اولین ایجنڈا ہے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کے مشکور ممنون ہیں جنہوں نے ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے خطیر فنڈ جاری کیے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی نے نمبردار راجہ نذیر کیانی کے بھتیجے راجہ عثمان بشیر کیانی کے دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آہدی موڑ تا ڈہونگ تراٹی روڈ پر کام جاری ہے جو 3ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا میانہ موہڑہ کا ڈہوک بدال لنک روذڈ کی تعمیر کے لیے60لاکھ ،ڈیم پلی تا فریال روڈ کے لیے 40لاکھ ،نتھہ تا ڈہوک بھٹیاں لنک روڈ کے لیے50لاکھ ،ڈہوک سیداں داخلی ڈہونگ کی دیوار کی تعمیر کے لیے10لاکھ ،راجہ زبیر گلی کے لیے10لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی جن میں سے متعدد منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں جب کہ1کروڑ کی گرانٹ جلد ہی جاری کی جائے گی جس سے یونین کونسل آہدی میں گلیوں و نالیوں کی تعمیر مکمل کی جائے گی

سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی منگل کو پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کا دورہ کریں گے


گو جر خان(نامہ نگار)سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی منگل کو پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کا دورہ کریں گے اس دورہ کے دوران گوجرخان شہر اور تحصیل میں امن وامان کا جائزہ لیں گے خاص کر کے حالیہ دنوں کے دوران تحصیل بھر میں درجنوں کے حساب سے چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں کے بارے میں بھی خصوصی جائزہ لیں گے یاد رہے کہ انہیں اس دورہ کی دعوت پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں نے دی ہے

سالانہ عرس و میلہ بابا میراں حاجی شاہ درکالی سیداں کا آغاز ہو گیا

جاتلی(نامہ نگار)سالانہ عرس و میلہ بابا میراں حاجی شاہ درکالی سیداں کا آغاز ہو گیا۔جو 8 ستمبر سے 11 ستمبر تک رہے گااس موقع پر والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی مشہور ٹیموں نے شرکت کی میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے گئے ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی وائس چئیرمین یو سی جھونگل چوہدری محمد اسحق تھے ان کے ساتھ سابق ناظم ڈاکٹر محبوب اختر اعوان۔چوہدری غنی رہنما تحریک انصاف۔سید سجاد شآہ رہنما تحریک انصاف۔سید منتظر مہدی سید ضیا حیدر اور راجہ مہربان موجود تھیانتظامی امور سید عامر عباس جنرل کونسلر نے ادا کئیے

برما میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم پر برطانوی قائد حزب اختلاف جیرمی کوربن بھی چلا اُٹھے

برما میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم پر برطانوی قائد حزب اختلاف جیرمی کوربن بھی چلا اُٹھے لندن میں تقریب سے خطاب” لندن ۔مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیرمین کی طرف سے لیبر پارٹی کے ہیڈ آفس سنٹرل لندن میں عید مِلن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں لیبر پارٹی کے لیڈر اور برطانوی قائد حزب اختلاف جیرمی کوربن کی مہمانِ خصوصی شرکت ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔ • میں سب مسلمانوں کو عید الحضی کی مبارک باد دیتا ہوں اور اس تقریب کو لیبر پارٹی کے ہیڈ آفس میں منعقد کروانے پر مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیرمین شوکت علی مبارک باد کے مستحق ہیں • یہاں پر سب کمیونٹیز کو آگھٹا دکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ہم مختلف مذاہب کو ماننے والے ضرور ہیں مگر ایک کمیونٹی ہیں اور ایک کمیونٹی پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے دہشت گرد ہمیں جدا نہیں کر سکتے ۔ • انہوں نے برطانیہ میں کیے گئے حملوں کی زبردست الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ مانچسٹر ہو یا لندن فنزبری پارک مسجد جہاں بھی دہشت گردی ہو اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حالات کچھ بھی ہوں ہم متحد ہیں اور رہیں گئے۔ • برما میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم کا خاص ذکر کیا اور کہا کہ میں اس ظلم وستم کی بھرپور مذمت کرتا ہوں خاص کر آہنگ سان سوچی جس کے لیے ہم نے بڑی حمایت کی جب وہ قید تھی انٹرنیشل کمیونٹی نے ان کی خدمات کو سہراہا بھی اور نوبل پیس انعام بھی دیا اب ان پر حقیقی اخلاقی ذمہ داری عہد ہوتی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم بند کروایں میں اپنی یوکے گورنمنٹ سے بھی پوچھتا ہوں کہ برما میانمار کی امداد کو مشروط کیا جائے کہ وہ اپنے ملک میں امن و امان بحال کرے اور اپنے شہریوں خصوصاً روہنگیا مسلمانوں کی حفاظت یقینی بنائے اور ان کو اپنے ہی ملک سے زبردستی نہ نکالا جائے۔ یاد رہے کہ کسی بھی یوروپین انٹرنیشنل لیڈر کی طرف سے پہلا بیان ہے جس میں برمی گورنمنٹ کو آڑھے ہاتھوں لیا گیا ہے۔ تقریب میں شیڈوز وزیروں ، ممبرز آف پارلیمنٹ ، مئیرز ، کونسلرز ، چیرمین یوکے پی سی سی آئی ، چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری ، سابق وزیر برقیات و اوورسیز حکومت آزاد کشمیر محمود ریاض اور کمیونٹی راہنماؤں نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔

error: