گرما گرم خبریں

گوجرخان،ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے مو ٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے
چلڈرن پا رک حکومتی ہدا یا ت اور ٹھیکہ کی شرئط کے مطابق بنے گا
بلدیہ گو جر خان کی طرف سے 27کھو کھے سر بمہر کر نے کا معاملہ گھمبیر شکل اختیار کر گیا
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
گو جر خان پو لیس نے بغیر اجازت محرمم الحرام کا جلوس نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا
مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت عزیز بھٹی کے بڑے بھا ئی طارق عزیز بھٹی کی پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمو لیت
گرلز ڈگری کالج میں اساتذہ کی کمی سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے
گو جر خان کے تا جر را ہنماؤں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا

Archive for: September 9th, 2017

برما میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر مذمتی قرار داد کی منظوری خوش ا?ئند ہے راجہ شیر افضل 


جاتلی (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء راجہ شیر افضل نے وفاقی کابینہ کی جانب سے برما میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر مذمتی قرار داد کی منظوری کو خوش ا?ئند قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو بغیر کسی تاخیر کے اقوام متحدہ سمیت انصاف فراہم کرنے والے تمام عالمی فورمز پر اٹھائیں اور برما میں ہونے والے مظالم کو رکوانے کیلئے عملی اقدامات کریں ? انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں اور برما میں بے گناہ اور نہتے مسلمانوں کو محض اس لئے گاجرمولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے کہ وہ مسلم ہیں راجہ شیر افضل نے کہا کہ پوری امت مسلمہ اس وقت دکھ اور صدمے کی کیفیت سے گزر رہی ہے اور ان کی دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے تمام اسلامی بلاک کو یک آواز ہو کر برمی مسلمانوں کی مدد کرنی چائییے انہوں نے کہا کہ دنیا دہشت گردی کی وجوہات کو ختم کرنے کی بجائے ان وجوہات میں اضافے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے کیونکہ برما میں جاری مظالم پر خاموشی دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے زمرے میں آتی ہے

نادرہ کی چیرہ دستیاں تاریخ پیدایش اور اموات کے اندراج کے لیے کمپیوٹرائزد شیٹ نا پید

مندرہ ( سید ساجد نقوی)نادرہ کی چیرہ دستیاں تاریخ پیدایش اور اموات کے اندراج کے لیے کمپیوٹرائزد شیٹ نا پید سائلین کے یونین کونسلوں میں چکر اعلیٰ احکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کوری دولال اور نور دولال کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نومولود بچوں کی تارئخ پیدائش اور اپنے پیاروں کی اموات کے اندراج کے سلسلہ میں متعلقہ یونین کونسلوں میں گئے تو سیکرٹری صاحبان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کمپیوٹر ائز شیٹ میسر نہیں ہیں جب آئیں گی تب اب کو اندراج کر کے دے دیں گے ایک ماہ ہونے کو ہے متعد د بار چکر لگا چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوپا رہی اس ضمن میں جب نادرہ کا موقف لینے کے لیے نادرہ آفس تحصیل گو جر خان کے فون نمبر 051-3515408پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی نادرہ آفس کا عوام کے رابطے کے لیے دیے جانے والا مذکورہ نمبر یا مسلسل مصروف یا پھر اسے اٹینڈ کرنے کی کوئی زحمت گوارہ نہیں کرتا بعد ازاں شام گئے جب رابطہ ہوا تو فرحان نامی اہلکار کا کہنا تھاکہ یونین کونسلوں کو کمپیوٹر ائز شیٹ دینا روات آفس کے زیر کنٹرول ہے اور جہاں تک ہمارے علم میں ہے نادرہ اسلام آباد اور راولپنڈی ایریا کا آڈٹ شروع ہے جس بنا پر شیٹ نہیں مل رہی ہیں جب ان سے روات آفس کا نمبر مانگا گیا تو موصوف نے کسی اہل خانہ کا نمبر تھما دیا اور پھر دوبارہ فون اٹینڈ کرنے کی زحمت نہ کی ۔

یوسی راماں کا بڑا گاؤں گورسیاں پانی کی قلت کا شکار 

جاتلی (نامہ نگار ) یوسی راماں کا بڑا گاؤں گورسیاں پانی کی قلت کا شکار تفصیلات کے مطابق یوسی راماں کا بڑا گاؤں گورسیاں پانی کی شدید قلت کا شکار عوام دور دزار سے پانی لانے پر مجبور عوامی حلقوں کی ایم این ا ے راجہ جاوید اخلاص سے گاؤں میں پانی کی دستیابی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے

برما کے غریب مسلمان کیا انسان نہیں ہیں، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم 


ڈھڈیال ( نامہ نگار) چیئر مین سینٹ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ برما کے غریب مسلمان کیا انسان نہیں ہیں کہ ان پر اسطرح ظلم کیا جارہا ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ یہ ظلم مسلمانوں کے ساتھ نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ہے۔ ان مغربی حکومتیں جوکہ انسانیت کی ٹھیکیدا ر بنی بیٹھی ہیں و ہ کہاں ہیں کہ وہ ان مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آوازاٹھا سکیں مگر شاید برما کے ان افراد کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آبائی رہائشگاہ پادشاہان پر حج کی مبارکباد دینے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔ جنرل عبدالقیوم نے مزید کہا کہ عالمی قوتیں برما کے مسلمانوں کے خلاف آنکھیں بند کرکے ان پر ہونے والے مظالم کا انتظار تو کررہی ہیں مگر کو ئی آواز نہیں اُٹھارہی۔ وہ کشمیر کے حریت پسند وں کو دہشت گرد تو کہتی ہیں مگر بدھ مت کے ان ظالم افراد کے خلاف بھی آواز نہیں اٹھا رہی۔ہم ان مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں بلکہ عالمی طاقتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان مظالم کو روکا جائے تاکہ ان مسلمانوں کو بھی جینے کا حق مل سکے

چکوال کے صحافتی حلقوں میں یونس اعوان کی وفات سے خلا پر نہیں ہوسکے گا


ڈھڈیال ( نامہ نگار)چیئر مین سینٹ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ چکوال کے صحافتی حلقوں میں یونس اعوان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا ایک طویل عرصہ تک پر نہیں ہوسکے گا۔ یونس اعوان نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دورا ن اپنی جان آفرین کے سپرد کی ۔ مجھے حرم پا ک میں ان کی وفات کی اطلاع ملی میں نے اسی وقت حرم پا ک میں بیٹھ کر ان کی مغفرت کی دعا کی ۔اللہ تعالیٰ ان کو بخش دے اور ان کی غلطیوں سے پردہ کرے۔ یونس اعوان نے ایک نڈر صحافی کے طور پر شناخت بنائی۔ ان کے زیرادارت شائع ہونے والے مقامی اخبارات ان کی دلیرانہ صحافت کا منہ بولتا ثبوت تھے ۔میں ان کی وفات پر ان کے اہل خانہ، صحافتی حلقوں سے تعزیت کااظہار کرتا ہوں۔

تھانہ ڈھڈیال کی کاروائی


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال علی اکبر نے عملہ کے ہمراہ گزشتہ شب پادشاہان میں چھاپہ ماکر وقاص حیدر عرف وکی ولد محمد احسن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو 12بور بندوق ، کلاشنکوف ،32بور ریوالور اور روند برآمد کرلیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوری روڈ منتخب نمائندوں کی بے حسی کا منہ بو لتا ثبوت ہے


مندرہ ( سید ساجد نقوی)مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوری روڈ منتخب نمائندوں کی بے حسی کا منہ بو لتا ثبوت ہے جس پر بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں اور بارشوں کے دنوں کھنڈارت کی منظر کشی ہوتی ہے عوامی خدمت کے دعوے داروں نے ان چار سالوں میں عوام کو لالی پاپ کے سوا کچھ نہ دیا جس کا خمیازہ انہیں الیکشن 2018ء میں مل جائیگا یہ شاہراہ نہ صرف سیکنڑوں دیہاتوں کی آمدو رفت کا زریعہ ہے بلکہ اسے ڈیفنس روڈ کے نام سے بھی منسوب کیا جاتا ہے جو چوک پنڈوری سے کلر سیداں ،آزاد کشمیر اور کہوٹہ جانے کے لیے نہایت موزوں سڑک ہے اس اہم ترین شاہراہ کی از سر نو تعمیر و مرمت کے لیے کوئی توجہ نہ دینا سمجھ سے بالا تر ہے عید قربان کے بعد مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کے اطراف میں بسنے والے ہزارو ں لوگ اس روڈ کی تعمیر میں تا خیری حربے کرنے والوں منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف پر زور احتجاجی مہم شروع کریں گے جو اس روڈ کی از سر نو تعمیر یا مرمت تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار پی پی پی یوسی نور دولال کے صدر پرویز اختر قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین 

Read more

بر ما میں روہنگیاہ مسلمانوں پر وحشیا نہ مظالم کے خلاف گو جر خان میں زبر دست احتجاج


گو جر خان(نامہ نگار)بر ما میں روہنگیاہ مسلمانوں پر وحشیا نہ مظالم کے خلاف گو جر خان میں نماز جمعہ کے بعدسیاسی و دینی جماعتوں کا زبر دست احتجاج۔ نصف درجن سے زائد تنظیموں کے احتجاج میں ہزاروں افراد کی شرکت۔ زبرد ست نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد جن راہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ان میں تنظیم اسلامی کے امیر صوفی مشتاق،سنی جماعت کے علامہ مختار رضوی،علامہ قاری محمود الحسن،حافظ خلیل رضوی،راجہ عبد الغفور کیانی، را جہ صبور کیانی،تحریک لبیک یا رسولﷺ کے ڈویثرنل امیر عنایت حسین شاہ،تحصیل صدر حاجی رمضان،نصیب بٹ، واجد بٹ،چو ہدری زعفران، راشد بٹ، سٹی کو نسلر مرزا بشیر کی قیادت میں نو جوانوں کی ریلی،تحریک انصاف کے چو ہدری جا وید کو ثر،کو نسلر شہزادہ خان،امین ڈار ،عظمت مغل،نمبر دار فیض اور گل اخلاق تھتھال اور جمعیت علمائے اسلام کے حافظ محمد اقبال شامل تھے شہر کے مختلیف علاقوں سے آنے والی ریلیاں جی ٹی روڈ چوک آ کر اکٹھی ہو گئیں۔جہاں ایک مقصد کے لیے شرکا کا مثالی اتفاق دیکھنے میں آیا اس موقع پر قائد ین نے خطاب کرتے ہو ئے بر ما میں نہتے مسلمانوں پر برما کی افواج کی طرف سے مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس معاملہ پر غیروں کی نام نہاد انسانی ہمدردی تو قابل مذمت ہے ہی مگر مسلمان ممالک کی قیادت کی مجر مانہ خاموشی کی بھی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ایک چھو ٹا سا ملک بین الا ا قوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے مگر ترکی کے علاوہ کسی اسلامی ملک کے حکمران کی غیرت نہیں جا گی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی مصلحت پسندانہ پا لیسی کو ہدف تنقید بناتے ہو ئے کہا ان میں جرات نہیں اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے کچھ کرنے کی۔ انہوں نے بر ما سے سفارتے تعلقات توڑنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر او آئی سی نے آج بر ما کے بے گناہ مسلما نوں کے لیے کچھ نہیں کیا تو اسے بھی توڑ دیا جا ئے

سازش کے تحت کمیٹی کی عمارت کو خطر ناک قرار د لوا یا گیا ہے


گو جر خان(نامہ نگار)مارکیٹ کمیٹی گو جر خان کے کرایہ دار دو کانداروں نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت کمیٹی کی عمارت کو خطر ناک قرار د لوا یا گیا ہے تا کہ اس کو مو جو دہ کرایہ داروں سے خالی کرا کے من پسند افراد کے حوالے کیا جائے۔ سابق نائب ناظم شیخ محمد افضل کی قیادت میں ایک وفد نے بتا یا کہ ہمیں جب دو کانیں خالی کر نے کے نو ٹس دئے گئے تو ہم نے ایڈ منسٹریٹر اور سیکر ٹری کو تحریری پیش کش کی کہ وہ اسکی نئی عمارت کا نقشہ بنوائیں اور ہما رے ساتھ معایدہ کریں نئی بلڈنگ ہم بنوائیں گے، وفد نے کہا کہ اس سر کا ری عمارت پر کئی مفاد پرست نظریں گاڑھے ہو ئے ہیں مگر شہریوں اور سول سو سائٹی نے پہلے بھی انکو بے نقاب کر کے انکی سازشیں نا کام بنائیں اور آئیندہ بھی انکے مذموم مقاصد کو کا میاب نہیں ہو نے دیا جائے گا ہم ایک صاف شفاف معائدہ کر نا چاہتے ہیں تا کہ مارکیٹ کمیٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے اورمارکیٹ کمیٹی کے دو کاندار بھی با عزت کا رو بار جا ری رکھ سکیں۔ اور حکومت اور ممبران اسمبلی کی بد نامی نہ ہو ۔

حلوائی گلی میں مو بائل شاپ پر ڈکیتی کی کو شش نا کام


گو جر خان(نامہ نگار)حلوائی گلی میں مو بائل شاپ پر ڈکیتی کی کو شش نا کام۔ مو بائل شاپ کے مالک انور شاہ نے پو لیس کو بتا یا کہ وہ گذشتہ شب دو کان پر مو جود تھا کہ ایک مو ٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو میری دو کان پر آئے اور ایک باہر کھڑا ہو گیا ایک ڈاکونے مجھے سب کچھ حوالے کر نے کے لیے کہا اس اثنا میں، میں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر شور مچا دیا ۔باہر کھڑے ڈاکو نے پستول کے ذریعے اسے چھڑا لیا اور دو نوں فرار ہو گئے ۔ اسی اثنا میں سابق ناظم را جہ عبد الغفور کیانی اور دوسرے لو گ موقع پر پہنچ گئے ایک دو سرے واقعہ میں دو مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک خاتون سے اسلحہ کی نوک پر 20ہزار رو پے نقد طلائی زیورات اور مو بائل فون چھین لیا۔اور فرار ہو گئے

error: