گرما گرم خبریں

مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت عزیز بھٹی کے بڑے بھا ئی طارق عزیز بھٹی کی پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمو لیت
گرلز ڈگری کالج میں اساتذہ کی کمی سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے
گوجرخان،ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے مو ٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
گو جر خان کے تا جر را ہنماؤں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا
چلڈرن پا رک حکومتی ہدا یا ت اور ٹھیکہ کی شرئط کے مطابق بنے گا
بلدیہ گو جر خان کی طرف سے 27کھو کھے سر بمہر کر نے کا معاملہ گھمبیر شکل اختیار کر گیا
گو جر خان پو لیس نے بغیر اجازت محرمم الحرام کا جلوس نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا

Archive for: September 11th, 2017

مسلم لیگ عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے، احسن محمود مرزا 


دولتالہ(نامہ نگار )ہمارے قائد کا دامن صاف ہے محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ن لیگ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور وفاق کی علامت ہے وطن عزیز کی خوشحالی ،بقا اور سلامتی ن لیگ کا اولین ایجنڈا ہے گزشتہ4 سالوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور موٹر ویز کی تعمیر ،عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی ،سی پیک کی تکمیل سمیت دیگر میگا پراجیکٹس پر موجودہ حکومت خراج تحسین کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن احسن محمود مرزا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے نواز شریف کو عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے عوام کے دلوں سے نہیں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کی کاوشوں سے علاقہ بھر میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے مسلم لیگ عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ اور میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے ان شاء اللہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پر بھر پور کامیابی حاصل کرئے گی مسلم لیگ ن پالیسیوں کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم و ستم انتہائی افسوسناک ہیں امت مسلمہ کو اس معاملے کی نوعیت کو سنجیدگی سے لینا چاہیے تا کہ انسانیت سوز مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی کی روک تھام کی جائے اور برمی مسلمانوں کو بنیادی انسانی حقوق اور باعزت زندگی گزارنے کا حق مل سکے

سیکرٹری یونین کونسل جھونگل کاعوام کے ساتھ رویہ انتہائی نارویہ ہے،چوہدری محمد اعظم


دولتالہ(نامہ نگار )چوہدری محمد اعظم ساکن بھنگالی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری یونین کونسل جھونگل آصف کیانی کا صارفین کے ساتھ رویہ انتہائی ناروا ہے اور برتھ سرٹیفیکٹ اور دیگر معالات کے سلسلے میں دفتر آنے والے سائلین کو آصف کیانی کے تلخ اور نازیبا رویہ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے گزشتہ دنوں میں اپنی فیملی کا برتھ سر ٹیفکیٹ بنوانے گیا کو آصف کیانی انتہائی بد تمیزی کے ساتھ پیش آیا اور بعد ازاں فارم نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول سے کام لینے لگا انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور چیئرمین یونین کونسل جھونگل سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سیکرٹری آصف کیانی کو تبدیل کیا جائے

دیوی تا گورسیاں روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار


دولتالہ(نامہ نگار ) دیوی تا گورسیاں روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تفصیلات کے مطابق دیوی تا گورسیاں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار آثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ حکومتی نمائندے منظر عام سے غائب ہیں اور روڈ کی تعمیر نہ ہو سکی علاقہ کی عوام نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کی تعمیر جلد از جلد عمل میں لائی جائے

حافظ راجہ ناصر شائین کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے وفات پاگئی ہیں


دولتالہ(نامہ نگار ) یو نین کونسل آہدی کی سیاسی وسماجی شخصیت حافظ راجہ ناصر شائین کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے وفات پاگئی ہیں،مرحومہ کو آبائی قبرستان موضع تراٹی میں سپردخاک کر دیا گیانماز جنازہ میں چیئر مین یو نین کونسل آہدی محمد خان بھٹی،کیپٹن ریٹائرڈ راجہ محمد اکرم،پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ذاہد محمود،وائس چیئرمین راجہ زبیر،عثمان گجر،چوہدری ابوزر،جنرل کونسلرراجہ حسن اختر،ماسٹر عبدالغفور،راجہ بلال،سابق کونسلر راجہ جہانداد،قاضی ظفر،وکلاء،اساتذہ اکرام ،صحافی برادری اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں سرکت کی،

راجہ اللہ دتہ کے بھائی راجہ یو نس علی رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے


دولتالہ(نامہ نگار )موضع ڈہونگ کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ اللہ دتہ کے بھائی راجہ یو نس علی رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ میں کرنل راجہ عنصر،سابق امیدوار برائے چیئر مین یو سی آہدی چوہدری ابوزر،سابق کو نسلرراجہ جہانداد،ماسٹر چوہدری غفور،مرزا مدثر کمال صفی،راجہ جاوید کیانی،چوہدری شہزاد،راجہ ارشد محمود،چوہدری ظہیر الدین بابر،راجہ ناصر،راجہ لیاقت،قمر کیانی،راجہ ملازم،اور علاقہ نیبڑی تعداد میں شرکت کی

جاتلی۔مناف مغل رشتہ ازدواج میں منسلک


جاتلی(نامہ نگار )جاتلی۔مناف مغل رشتہ ازدواج میں منسلک تفصیلات کے مطابق افضل مغل کے فرزند مناف مغل رشتہ ازدواج میں منسلک شادی کی تقریب آبائی گاؤں ڈھوک غازی میں ہوئی شادی کی تقریب میں زاہد محمود ،میر افسر ، محمد سعید،نوید مغل ،کامران مغل ،فلک شیر افضل ،ہمزا رشید ،حیدر علی ،عاصم ملک ،شکیل احمد اور سیکرٹری اطلاعات پریس کلب جاتلی عدیل احمد شانی سمیت دیگر نے شرکت کی

راجہ جاوید اختر آف رجوعہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے


جاتلی(نامہ نگار )پوٹھوہار کی معروف سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر آف رجوعہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے وطن واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے استقبال کیا راجہ جاوید اختر چئیرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض حسین کے محافظ ہونے کی حیثیت سے علاقے کے نادار افراد کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے راجہ جاوید اختر نے اللہ کا خصوصی انعام کی وجہ والدین کی دعائیں اور ملک ریاض حسین کے دست شفقت سے ممکن ہوا انہوں نے چئیرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض حسین کا خصوصا شکریہ ادا کیا

دنیا میا نمار کی حکومت کے خلاف سخت ایکشن لے ، لارڈ نذیر احمد


گو جر خان(نامہ نگار) میانمار میں روہنگیاہ مسلمانوں کے قتل عام اور وحشیانہ تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ دنیا میا نمار کی حکومت کے خلاف سخت ایکشن لے اور اقوام متحدہ اس پر پا بندیاں عائد کرے ۔ ان خیالات کا اظہار بر طانیہ میں مسلم کمیونٹی کے راہنما اور مسلم ممبر ہاؤس آف لارڈز یو کے لارڈ نذیر احمد نے راول نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میانمار میں ،مسلم کشی ایک سو چی سمجھی سازش کا حصہ ہے جس میں غیر ملکی قوتوں کی آ شیر واد شامل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکر ٹری کی رپورٹ پر غور کی ضرورت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس انسانی معاملہ پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس بلا یا جا ئے۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ میں نے بر طانیہ میں اس سلسلے میں موثر آواز اٹھائی ہے اور ہاؤس آف لا رڈز میں بھی سو لات اٹھائے ہیں۔ اسکے علاوہ اتوار کو لنڈن میں ایک بڑ امظاہرہ کیا گیا ہے۔ جس میں ہر مکتبہ فکر کے لو گوں نے میا نمار میں غریب رو ہنگیاہ مسلمانوں کے قتل عام اور وحشیانہ تشدد کے خلاف آ واز اٹھائی انہوں نے کہا کہ میا نمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر پوپ فرانسس نے جو آ واز اٹھائی ہے اس سے ہمیں حوصلہ ملا ہے ۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ جب تک ریاستی د ہشت گردی کا یہ سلسلہ بند نہیں ہو تا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

گو جر خان پو لیس نے مو ڑسائیکل چو روں اور ایک ڈکیت گروپ گرفتارکرلیا


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان پو لیس نے مو ڑسائیکل چو روں اور ایک ڈکیت گروپ گرفتار کیا ہے جنکے قبضہ سے دو موٹر سائیکل، طلائی زیورات اور نقدی اورکچھ مال مسروقہ بھی برا مد کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او ندیم ظفر نے دو مو ٹر سائیکل چو رو ں علی جان سکنہ جھنڈا اور مہربان سکنہ محلہ با بو گلاب خان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور انہوں نے پانچ وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ تا ہم ابھی انکے کچھ ساتھ گرفتار نہیں ہو سکے جسکی وجہ سے پو لیس تفصیلات بتانے سے گریز کر رہی ہے۔ جبکہ پو لیس نے جھنڈا کا رہا ئشی ایک افغانی نجیب خان بھی گرفتار کیا ہے جسکے متعلق بتا یا جا تا ہے کہ وہ بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔دریں اثنا اے ایس پی تو حید الرحمان کی ہدا یت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جا ری ہے جسکے دو ران گو جر خان پو لیس نے شہاز اور عرفان علی سے 50بو تل شراب برا مد کر لی جن دیگر منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں بلال مسعود اورنور خان شامل ہیں جبکہ ایک اشتہاری نبیل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

گو جر خان میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گے


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گ گئے جبکہ ایک کار اور ایک ٹریکٹر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔گذشتہ شب جی ٹی روڈ پر ٹی ٹی سی کے سامنے یو ٹرن پر ایک تیز رفتار ایکس ایل آئی کار اس وقت ایک ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جب بغیر لائٹس کے ایک ٹریکٹر نے اچانک یو ٹرن لیا۔ حادثہ اس قدر زور دار تھا کہ دور دور تک اسکی آ واز سنائی دی اور ٹریکٹر مکمل طور پر اور کار کا اگلاحصہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گو جر خان پہنچا یا گیا۔ دوسرا حادثہ سروس روڈ پر تکیہ با با رحیم شاہ میں پیش آ یا جہاں ایک سکول وین ایک بچے کو کچلتی ہو ئی دور تک لے گئی۔ بچے کو شدید اخمی حالت میں ہسپتال پہنچا یا گیا ۔

ڈینگی کے خلاف مہم دو فیکٹریوں اور ایک کباڑ خانہ کوڈینگی کی مو جو دگی پر سیل کر دیا گیا


گو جر خان(نامہ نگار)ڈینگی کے خلاف مہم کے دوران ہیلتھ انسپکٹر نے دو فیکٹریوں اور ایک کباڑ خانہ کوڈینگی کی مو جو دگی پر سیل کر دیا گیا ۔ انہیں پہلے بھی کئی بار وارننگ دی جا چکی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ انسپکٹر،انٹو مو لو جسٹ امیر حمزہ نے ڈینگی کے خلاف مہم کے دو ران تکیہ با با رحیم شاہ میں رسول خان کا ایک کباڑ خانہ ، اور انڈسٹریل ایریا میں ارسلان ما ربل فیکٹری اور پو ٹھوہار ماربل فیکٹریاں سیل کر دیں جہاں بڑی تعداد میں ڈینگی مچھر اور لا روئے مو جود تھے۔

گوجر خان کا معروف باڈی بلڈر عمر حسن اختر اچانک انتقال کر گے


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کا معروف باڈی بلڈر اور مسٹر راولپنڈی کا اعزاز رکھنے والا نو جوان وارڈ نمبر 7گو جر خان کا رہا ئشی عمر حسن اختر اچانک انتقال کر گیا ۔وہ پی ٹی آئی کے را ہنما رب نواز قریشی کا بھا نجھا تھا۔عمر کو سپورٹس کے حلقوں میں انتہائی پسندید گی کی نظر سے دیکھا جا تا تھا ۔ بتا یا جا تا ہے کہ اسکی موت نروس سسٹم کے بریک ہو نے کے باعث ہو ئی ہے اسکی اچانک رحلت کے سوگ میں سوار محمد حسین شہید سپورٹس سٹیڈیم گو جر خان میں اتوار کو کھیلوں کی تمام سر گر میاں معطل رہیں۔ اور نو جو انوں کی بڑی تعداد نے اسکے آ بائی گاؤں نور دو لال میں ا س کی نماز جنازہ میں شر کت کی ۔

ن لیگ ملکی اداروں کو کمزور کرنے کی سازشیں بند کرے ،چوہدری ذوالفقار پپن


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ق یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن اور جنرل سیکریٹری اجمل ضیاء چیمہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ ملکی اداروں کو کمزور کرنے کی سازشیں بند کرے عوام کسی فسادی کو اس کے نظریات عوام پر مسلط نہیں کرنے دیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ق کے راہنما ساجد محمود بھٹی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے جمہوری نظام حکومت کو رائج کرے گی ،اجمل ضیاء چیمہ نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے حلقوںNA-51، پی پی,4,5 3 میں عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے گی جنکے امیدواروں اک فیصلہ چو ہدری شجاعت اور شو ہدری پرویز الہی کریں گے تا کہ 2018کے انتخابات کے لئے مخلص ،دیانتدار اور قائد اعظم کی اصولی سیاست کے حقیقی وارث امیدواروں کا چناؤ کیا جاسکے ، ساجد بھٹی نے کہا کہ پنجاب کے دیہی اور شہروں کی 80فی صد آبادی پینے کے صاف پانی اور بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے جو ناکام جمہوری سسٹم کے منہ پر بدنما داغ ہے ،جب تک ہمارے دور حکومت کی طرح اختیارات اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم نہیں ہو گی ملکی ترقی ممکن نہیں۔2018کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے جمہوری نظام حکومت کو رائج کرے گی۔

گو جر خان میں بارش شدید گر می کا زور ٹوٹ گیا


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان میں بارش کے باعث جہاں ایک طرف چار روز سے شدید گر می کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا وہاں شہری مصیبت میں پھنس گئے۔ نکاسی آ ب کے انتظا مات نہ ہو نے کے باعث بارش کا پانی گھروں اور دو کا نوں میں داخل ہو گیا اور لا کھوں کا نقصان کر گیا۔ جبکہ پرانے مذبحہ خانے، بلدیہ کے دفتر کے سامنے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سا منے اور ڈی ایس پی کے آ فس کے سامنے ابھی گذشتہ بارش کا پا نی ختم نہیں ہوا تھا کہ اس بارش سے نئے جو ہڑ بن گئے جنہوں نے ایک عرصہ سے لو گو ں کی زندگیاں عذاب بنا رکھی ہیں، جبکہ بلدیہ کی طرف سے نکاسی یا اسکے خاتمے کی کبھی کو شش ہی نہیں کی گئی ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکا نوٹس لے کر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کا روائی کریں۔

لیاقت خان باجوڑی کے صاحبزادے شجاعت خان باجوڑی کی دعوت ولیمہ 


گو جر خان(نامہ نگار)لیاقت خان باجوڑی کے صاحبزادے شجاعت خان باجوڑی کی دعوت ولیمہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ، وزراء اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں اور مختلف پارٹی عہدیداروں کی شرکت سے سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی دعوت ولیمہ میں صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان، ایم پی اے شاویز خان، میجر طاہر صادق، پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر، ریاض خان ، وائس چیئرمین چوہدری سہیل و دیگر سیاسی سماجی کاروباری شخصیات کے علاوہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

نوجوان صحافی افتخار وارثی کو بہترین صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا


دولتالہ(نامہ نگار )نوجوان صحافی افتخار وارثی کو بہترین صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق نوجوان صحافی افتخار وارثی کو ان کی بہترین صحافتی خدمات کے پیش نظر ایوارڈ سے نوازا گیاعلاقہ بھر کی سیاسی و سماجی حلقوں نے افتخار وارثی کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے

error: