گرما گرم خبریں

گرلز ڈگری کالج میں اساتذہ کی کمی سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے
چلڈرن پا رک حکومتی ہدا یا ت اور ٹھیکہ کی شرئط کے مطابق بنے گا
گوجرخان،ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے مو ٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے
بلدیہ گو جر خان کی طرف سے 27کھو کھے سر بمہر کر نے کا معاملہ گھمبیر شکل اختیار کر گیا
گو جر خان کے تا جر را ہنماؤں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
گو جر خان پو لیس نے بغیر اجازت محرمم الحرام کا جلوس نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا
مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت عزیز بھٹی کے بڑے بھا ئی طارق عزیز بھٹی کی پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمو لیت

Archive for: September 12th, 2017

ایس ایچ او تھانہ جاتلی لائن حاضر، مہر ممتاز نے چارج سنبھال لیا


دولتالہ(نامہ نگار ) مقدمات کی ناقص تفتیش پر ایس ایچ او تھانہ جاتلی لائن حاضر پولیس زرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے چوری کے ایک مقدمے میں ناقص تفتیش اور ملزمان کو ریلیف فراہم کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے ایس ایچ او تھانہ جاتلی سب انسپکٹر سید ضمیر حیدر کو لائن حاضر کر دیا جب کہ سب انسپکٹر مہر ممتاز کو ایس ایچ او تھانہ جاتلی کا عارضی چارج دے دیا گیا

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے سامنے کچرا ڈالنے پر سکول کی طالبات کا احتجاج

دولتالہ( نامہ نگار ) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے اطراف میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کچرا ڈالنے پر سکول کی طالبات کا احتجاج سکول سمیت اہل محلہ میں ماحول بد بودار ہو چکا ہے زندگی اور گندگی میں فرق مٹ چکا ہے سکول کی طالبات مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں تعفن زدہ ماحول میں سانس لینا دشوار ہو چکا ہے پینے کا پانی کڑوا ہو گیا ہے سکول طالبات اور سٹاف کا موقف تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی انتظامیہ کے اہلکار شہر بھر سے گندگی جمع کر کے ٹرالی میں ڈال کر سکول کے اطراف میں قائم فلتھ ڈپو میں ڈالنے گئے تو سکول کی طالبات اور سٹاف سکول سے باہر آگیا اور نعرے بازی شروع کر دی بعد ازاں ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی سکول سٹاف اور طالبات کا موقف تھا کہ طویل عرصے سے سکول کے اطراف میں فلتھ ڈپوقائم ہے حالیہ بارش کے باعث گندگی کا یہ ڈھیر اس قدر بد بودار ہو گیا ہے کہ سانس لینا محال ہے زیر زمین پینے کا پانی کڑوا ہو چکا ہے اور متعدد طالبات مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں چند روز قبل راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے اس کچرے کا اٹھانے کا کام شروع ہو تھا تا ہم مقامی انتظامیہ نے دوبارہ اسی جگہ پر کچرا پھینکنا شروع کر دیا ہے بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے تا ہم انہوں نے ڈی سی راولپنڈی اور اے سی گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کا جلد از جلد حل نکالا جائے اس سلسلے میں چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 12سالوں سے یہ جگہ فلتھ ڈپو کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے اور ہماری کاوشوں سے آر ڈبلیو ایم سی نے یہ کچرا اٹھانے کا کام شروع کر دیا ہے تا ہم اس جگہ کا مکمل طور پر صاف کرنے میں وقت درکار ہے تا ہم انشاء اللہ یہ تمام کچرا یہاں سے اٹھا لیا جائے گا

گورنمنٹ گرلز کالج دولتالہ کے مسائل جلد حل کریں گے


دولتالہ(نامہ نگار ) چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس کی خصوی ہدایات پر وائس چیئرمین شیخ محمد سعید ،جنرل کونسلرز محمد اکبر شاد،مظہر مسعود گوگا اور لیڈی کونسلر زاہدہ بانو نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز کالج دولتالہ کا دورہ کیا اس موقع پر پرنسپل کالج میڈم عظیمہ نے وفد کو کالج کے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ کالج ہذا میں طالبات کی تعداد700سے زیادہ ہے جب کہ اساتذہ کی تعداد صرف4ہے بجلی کی تاریں جلی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پھنکے اور دیگر برقی آلات بند پڑے ہیں محکمہ صحت کی ٹیم نے گزشتہ دنوں کالج کا دورہ کیا اور ڈینگی کی افزائش کے خطرے کے پیش نظر واٹر کولر بھی اتار دیا گیا ہے وفد نے کالج پرنسپل کا یقین دلایا کہ تمام مسائل پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص ،چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس کے نوٹس میں لائے جائیں گے اور انشاء اللہ ان کو حل کیا جائے گا

گوجرخان سے منشیات فروشوں کا صفایا ہو جائے گا،سی پی او راولپنڈی

گوجرخان (نمائندہ راول نیوز) دہشت گردی اور منشیات معاشرے کے ناسور ہیں جو لوگ یہ کاروبار کرتے ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اس سلسلے میں صحافیوں نے ہما را بھر پور ساتھ دیا ہے ان خیا لات کا اظہار پوٹھوہار پریس کلب گو جر خان میں میٹ دی پریس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے کیا اس موقع پر اے ایس پی توحید الرحمن، ایس ایچ او ندیم ظفر اور تھانہ گوجرخان کا دیگر عملہ بھی موجود تھا انہوں نے کہا کہ پولیس کے مورال کو بہتر بنانے کیلئے میڈیا کا تعاون درکار ہے پولیس اور میڈیا کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ان کی نشاندہی پر ایکشن ہوتا ہے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے زمانہ بدل گیا ہے خبر کو چھپایا نہیں جا سکتاسی پی او نے کہاکہ گوجرخان میں دوسرے جرائم کے علاوہ منشیات فروشی کے کا روبار کے بارے میں شکا یات زیادہ ہیں ان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے بہت جلد یہاں سے منشیات فروشوں کا صفایا ہو جائے گا صحافت مشکل پیشہ ہے اس میں کئی صحافیوں کو اپنے فرائض منصبی انجام دیتے جانوں کی قربانیاں بھی دیں انہوں نے کہا کہ تمام صحافیوں کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور منشیات معاشرے کے ناسور ہیں جو لوگ یہ کاروبار کرتے ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گااس موقع پر انہوں نے پریس کلب اور پولیس کے درمیان باہمی رابطے اور پولیس کی کارکردگی کی آگاہی کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا جو تھانہ گوجرخان میں تعینات ہے غیر ملکی افراد بالخصوص افغانیوں کی گوجرخان میں بڑھتی ہوئی تعداد کے سوال پر کہا کہ 451بندوں کی لسٹ آگئی ہے جن کیخلاف بہت جلد آپریشن شروع ہوگا پولیس تھانہ گوجرخان کیخلاف سینئر صحافی راجہ ضیاء الحق کی شکایت جس میں کہا گیا کہ پولیس والے افغانیوں کو پکڑتے اور دو ہزار روپے لے کر پاکستانی ہونے کی مہر لگا دی جاتی ہے جس پر سی پی او نے کہا کہ اگر کوئی بھی پولیس ملازم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اسے عبرتناک سزا دی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یقین دلا یا کہ شہر اور گرد و نواح میں کباڑخانوں کی آر میں جو غیر قانونی کام ہو رہا ہے اسکی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسرارعباسی سے صحافیوں کے سو لات کے جوابات بہت برد باری اور پیشہ ورانہ انداز میں دئے اور بعض موقع پر پو لیس کو موقع پر ہی احکا مات دئے صحافیوں نے اسرار عباسی کے انداز اور گفتگو کو سرا ہا قبل ازیں جب اسرار احمد عباسی پو ٹھو ہار پریس کلب پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گی ۔

تحصیل گوجرخان پاکستان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے، خواجہ جہانگیر


گوجرخان (نمائندہ راول نیوز)مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر ، تحصیل صدر عابد اعوان ، جنرل سیکریٹری سید تجمل شاہ، سٹی صدر شیخ احسن جمیل و دیگر عہدیداران حبیب مغل ، خضرالاسلام قریشی ، مظہر وارثی ، مبشر حسین نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ تحصیل گوجرخان پاکستان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے ، میاں نواز شریف سے محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے یہاں سے اکثریت کے مسلم لیگ قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور آئندہ بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنے والوں کو ناکامی اور رسوائی کے سواء کچھ حاصل نہ گا، گوجرخان کی تعمیر و ترقی کے لئے مسلم لیگی ارکان اسمبلی چیئرمین بلدیہ اور سٹی کونسلروں نے بھرپور کردار ادا کر کے بلاتفریق ترقیاتی منصوبے دیئے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر کے دکھائے اور آئندہ بھی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ، یوتھ ونگ کے عہدیداران نے کہا کہ میاں نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ان کی محبت کو کسی صورت نہیں نکالا جا سکتا ، میاں نواز شریف عوام کے مقبول لیڈر ہیں، عوام آج بھی ان کے ساتھ ہے

پی ٹی آئی گوجرخان کی مقبول عوامی جماعت بن چکی ہے،فرحت فہیم بھٹی 


گوجرخان (نمائندہ راول نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء فرحت فہیم بھٹی سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-51کی جانب سے بھٹی میرج ہال میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی، شرکاء سے راجہ فرحت فہیم بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عمران خان کے ویژن کی تائید کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی تحصیل گوجرخان کے اندر بنیاد رکھی اور پارٹی کومضبوط بنیادوں پر فعال کرنے کیلئے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا آج پی ٹی آئی گوجرخان کی مقبول عوامی جماعت بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کولوٹنے والوں کے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے ، نواز شریف اور باقی کرپٹ ٹولہ جلد سلاخوں کے پیچھے ہو گا پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر سب کا حساب لے گی پارٹی کے اندر اختلاف کی خبریں بے بنیاد ہیں ٹکٹ کے حوالے سے قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ ہمیں منظور ہو گا اس موقع پر راجہ الطاف حسین، راجہ ہارون کیانی، مرزا نعیم، راجہ نوید سجادایڈوکیٹ، راجہ عنصر محمود، راجہ سابق یوتھ صدر ، سید آصف محمود شاہ، نایاب خاور ایڈوکیٹ، امین ڈار، چوہدری حفیظ (جرمنی) ، راجہ وقاص صدر پی ٹی آئی اٹلی، راجہ نعمان الرحیم، راجہ ابرار بھٹی، راجہ ظہور، مرزا ایوب، اخلاق ایڈوکیٹ، راجہ نوید چوہان، راجہ عتیق کوثرنے بھی خطاب کیا،اس موقع پر مرزا زاہد قیوم ، مرزا شاہ زمان جنرل کونسلر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب میں تحصیل بھر کے عہدیداران اور کارکنا ن شریک تھے تقریب کے اختتام پر چوہدری نثار الحق سابق امیدوار برائے چیئرمین اور رب نواز قریشی کے بھانجے کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی

گو جر خان کے غیور عوام کرپشن کے خلاف ہیں،راجہ محمد جواد


گو جر خان(نامہ نگار) جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکر ٹری راجہ محمد جواد، حلقہ پی پی 3کے امیر راجہ محمد عمیر دیگر راہنماؤں چو ہدری عابد نے کہا ہے کہ گو جر خان کے غیور عوام نے امیر جماعت اسلامی کا بھر پور استقبال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کرپشن کے خلاف ہیں اور انہوں نے سراج الحق سے وعدہ کیا ہے کہ وہ عظیم قومی مقاصد کے لیے انکا ساتھ دیں گے۔ ان را ہنماؤں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد قومی جماعت ہے جس کی جماعت میں کر پشن ہے اور نہ ہی اسکی کو ئی شخصیت اس میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عوام سے وعدہ ہے کہ انکے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ روہنگیاہ مسلمانوں کے سلسلے میں حکومت کا رویہ معذرت خوا ہا نہ ہے مگر صرف جماعت اسلامی بنگلہ دیش، میانمار سرحد پر مظلوم مسلمانوں کی مدد کر رہی ہے ۔ انہوں نے گذشتہ شب شاندار سراج الحق کے شاندار اور تاریخی استقبال پر گو جر خان کے عوام کا شکریہ ادا کیا

طالبہ کا اعزاز

دولتالہ(نامہ نگار ) دولتالہ کی ہونہار طالبہ میمونہ بتول نے راولپنڈی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحان میں 1026 نمبرز لے کر بورڈ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔ میمونہ بتول معروف مذہبی سکالر اور ماہر تعلیم قاضی شفیق الرحمن علوی کی صاحبزادی ہیں۔

ڈیرہ مسلم اور کاہلی کھنگر کے درمیان چاندنی چوک کے مقام پر ڈکیتی کی واردات


دولتالہ (نامہ نگار ) ڈیرہ مسلم اور کاہلی کھنگر کے درمیان چاندنی چوک کے مقام پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈیرہ مسلم ، کرنب الیاس اور گلیانہ کے رہائشی افراد سے گن پوئنٹ پر نقدی اور موبائل چھینے گے۔ جس کی اطلاع ملتے ہی ڈیرہ مسلم کے جنرل کونسلر راجہ طلعت منہاس نے فوری طور پر چوکی انچارج دولتالہ سے رابطہ کیا اور خود واردات کی جگہ پہنچ گئے ، کچھ ہی دیرمیں چوکی انچارج دولتالہ، ایس ایچ او تھانہ جاتلی اور عملہ پہنچ گے جگہ کا معائنہ کیا اور راجہ طلعت منہاس کی رہائشگاہ ڈیرہ مسلم میں آکے متاثرین سے تفصیل معلوم کی ان کی رپورٹ لکھی اس موقع راجہ طلعت منہاس اور اہل علاقہ کی ڈیمانڈ پر ایس ایچ او صاحب نے آدڑہ موڑ کے مقام پر شام 6 سے رات 12 بجے تک ناکہ بندی ڈیرہ مسلم تک گشت کو یقینی بنانے اور ملزموں کو جلد پکڑنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع ڈیرہ مسلم اور کرنب الیاس کے معززین کی کثیرتعداد موجود تھی

سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا


ڈھڈیال ( نامہ نگار )سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی روڈ پر واقع پول گیس ایجنسی کا مالک اظہر حسین ولد مظہر حسین ایک بڑے سلنڈر سے چھوٹے سلنڈر کو ری فل کررہا تھا اس دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ دکان کا ملازم عمر فاروق ولد محمد صادق سکنہ فم کسر موقع ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ مالک اظہر حسین شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس تھانہ ڈھڈیال نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے

قصبہ بکھاری کلاں میں گیس کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا


ڈھڈیال ( نامہ نگار )قصبہ بکھاری کلاں میں گیس کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا۔ ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن مورخہ16 ستمبر بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے قصبہ کو سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ، مسلم لیگ ن کی سرکردہ شخصیات او ر معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔مسلم لیگ ن بکھاری کے سرکردہ رہنما چوہدری ارشد علی خان نے افتتاحی تقریب کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اظہار تعزیت


ڈھڈیال ( نامہ نگار ))ڈھڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی، جنرل سیکرٹری ریاض بٹ اور دیگر اراکین محمد اجمل، ڈاکٹر خلیل احمد ، ابراربھٹی، سفیر ماجد، مسرت جعفری ، رانا زاہد علی ، راؤ ناہید سلیم نے وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ اور چوہدری حمید بیگ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

چوہدری غلام مرتضیٰ مو نا اپنی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گے


ڈھڈیال ( نامہ نگار )مسلم لیگ(ن) یونین کونسل چک عمراء کے سرکردہ رہنما چوہدری غلام مرتضیٰ مو نا اپنی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے۔اسلام آباد ائیر پورٹ پر ان کے عزیز واقارب اور دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ان پر گل پاشی کی اور پھولوں کے ہار پہنائے

پی ٹی آئی کے کارکن پا رٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،راجہ فرحت فہیم بھٹی


گو جر خان(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے راہنما اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے51فر حت فہیم بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن پا رٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے جان مال اور وقت کی قربانی دے کر پا رٹی کو آ سمان کی بلندیوں پر پہنچا یا ہے۔اور اسکا تمام تر کریڈٹ ہمارے قائد عمران خان کو جا تا ہے جنکی دیا نتدارانہ، بے باک اور صاف ستھری قیادت میں پاکستانی قوم متحد ہو ئی اور ملک پر مسلط ایک کرپٹ قیادت سے نجات ملی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مسہ کسوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ جس میں تحصیل بھر سے بڑی تعداد میں کا رکنوں نے شر کت کی۔اس موقع پر سابق امیدوار برائے صو بائی اسمبلی راجہ محمد الطاف،ہا رون کیانی،نعیم مرزا،نا یاب خاور ایڈوکیٹ،رفاقت چب، امین ڈار،عثمان چو ہان،راجہ عنصر،چو ہدری عاصم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ فرحت فہیم نے کہا کہ گو جر خان کے عوام عمران خان کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے انہیں کرپٹ قیادت سے نجات دلائی گو جر خان کے عوام عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اگر وہ ملکی سیا ست میں اپنا بھر پور کر دار ادا نہ کرتے تو آج ایک بار پھر با ریاں لگانے والی کرپٹ قیادت غریب عوام کا خون چوس رہی ہو تی۔ را جہ الطاف نے کہا کہ آج اس اجتماع میں عمران خان کے مو جود ہر ہر شخص عمران خان کا سپاہی ہے جنہوں نے انکی قیادت کا صیح معنوں میں حق ادا کیا ہے ۔جنہوں نے ملک کو ایسے کرپٹ حکمرانوں سے بچا یا جنہوں نے اسے لو ٹ لو ٹ کر ملک کو دیوالیہ کر کے رکھ دیا ۔نا یاب خاور نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو صاف ستھری قیادت کا تصور دیا ہے اسکے آ نے میں بہت کم وقت رہ گیا ہے عوام نے پی پی پی اور ن لیگ کو مسترد کر دیا ہے دیگر مقررین نے کہا کہ لاہور کے حلقہ پی پی 120سے شکست حکمرانوں کا مقدر ہے وہاں نے ہماری امیدوار کی کا میابی نوشتہ دیوار ہے اسکے بعد کرپشن میں ملوث حکمران خاندان کی وہ ممبر بھی بر طانیہ بھاگ جا ئے گی جہاں پہلے ہی سارا ٹبر مو جود ہے ۔اس موقع پر مقررین نے فرحت فہیم بھٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

کرپشن فری پاکستان کیلئے سب کا احساب ہونا چائے،سراج الحق 


گو جر خان(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ابھی صرف ایک شخص کا احتساب ہوا ہے جسکا نام نواز شریف ہے ابھی وہ نا اہل ہو گئے باقی436افراد با قی ہیں میں سپریم کو رٹ سے اپیل کر تا ہو ں کہ صرف ایک شخص کو نا اہل قرار دینے سے قوم کا مسئلہ حل نہیں ہو گا ، مسئلہ تب حل جب تمام کر پٹ عناصر کا احتساب ہو گا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں ایک بہت بڑے استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ قبل ازیں جب احتساب مارچ اور سراج الحق گو جر خان پہنچے تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ سارے جی ٹی روڈ کو جماعت اسلامی کے پر چموں اور استقبالیہ بینرز سے سجا یا گیا تھا ۔ جب سراج الحق گو جر خان کی حدود میں گلیانہ موڑ پہنچے تو نو جوانوں پر مشتمل مو ٹر سائیکلوں کے ایک بڑے جلوس کی معیت میں انہیں جی ٹی روڈ چوک تک لا یا گیا۔انکا استقبال کر نے والوں میں شمس الر حمان سواتی،حافظ حمید اللہ،راجہ محمد جواد، راجہ محمد عمیر،چو ہدری عابد،،مرزا تجمل، خواجہ کبیر،مرزا منیر اور دیگر شامل تھے۔ سراج الحق نے اپنے پر جوش خطاب میں کہا کہ یہ غازیوں کی سر زمین ہے یہ شہدا کی سر زمین ہے۔ اس زمین کو اللہ تعالی نے میجر سرور شہید جیسا اور سوار محمد حسین شہید جیسے ہیروز سے نوازا ہے وہ ہمارے ماتھ کا جھو مر ہیں وہ ہما ری عزت ہیں میں سمجھتا ہو ں کہ مجا ہدین کی سر زمین سے جماعت اسلامی کے لیے سپورٹ یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس ملک کا مستقبل اسلامی نظام کا ہے۔نظام مصطفی کا ہے۔گو جر خان کے لو گو میں آج آ پ سے مشورہ کر نے آ یا ہو ں، آپ کے ساتھ جر گہ کر نے آ یا ہو ںیہ کہ آ پ بیس کروڑ ہیںآپکو اللہ تعالی نے عزت دی ہے، کلمہ تو حید دیا ہے،آ زادی سے نوا زا ہے، ایٹم بم جیسی طاقت سے نوا زا ہے،معدینیات سے نوازا ہے، زر خیز زمینوں سے نوازا ہے پانچ دریاؤں سے نوازا ہے،کوئلے کے پہاڑوں اور سو نے کے زخائر سے نوا زا ہے،اور سب سے بڑی بات ئی ہے کہ بیس کروڑ عوام میں 65فیصد شیر دل ، با صلاحیت،شاہین نو جوان ہیں مگر سوال یہ ہے کہ آپ غریب کیوں ہیں بے روز گار کیوں ہیں،آپ کو صاف پا نی کیوں نہیں ملتا ہے۔آپ کے گھروں میں اندھیرا کیوں ہےآہ کے ہا تھوں میں ڈگریاں ہیں مگر بے روز گار کیوں ہیں کیوں ہر بچہ عالی بنک اور آئی ایم ایف کا مقروض ہےآ پکے چہروں پر پریشانی کیوں ہے۔اس لئے کہ اپ بیس کروڑ پر دو فیصد کرپٹ اشرافیہ قابض ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اس کرپٹ اشرافیہ کے خلاف ہم نے ایوانوں میں احتجاج کیا۔ پھر ہم عدالتوں میں گئے اور میں نے سپریم کورٹ میں 425افراد کے نام پیش کئے۔جنکے نام پا نامہ لیکس میں ہیں نواز شریف کے علاوہ میں سب کے احتساب کے لیے جدو جہد کر رہا ہوں۔ بیوروکریٹس،ججز،سیاستدانوں،اور جو لوگ اس وقت اقتدار میں ہیںیا پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف کے دور میں اقتدار میں رہیان سب کا احتساب قوم کا مطالبہ ہے انہوں نے کہا کہ اس جگہ جی ٹی روڈ پر نواز شریف نے آ پ سب سے پو چھا تھا کہ مجھے کیوں نکا لا گیا میں بتا نا چاہتا ہو ں کہ نواز شریف نے ایک، دو، تین بار نہیں مسلسل حکومت کی ہے اب تک پاکستان پرمسلم لیگ، پیپلز پا رٹی اور جر نیلوں نے حلومت کی ہے آ ج اگر ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روز گا ری ہے تو یہ نواز شریف کا تحفہ ہے نواز شریف آ پکا جرم یہی ہے کہ آ پکے کا رخانوں میں اضافہ ہوا آپ نے آئندہ سات پشتوں کے لیے پیسے جمع کئے ۔ آپ کو اللہ تعا لی نے اس لیے بھی سزا دی کہ رات کے اندھیرے میں آ پ نے ایک عاشق رسول کو تختہ دار پر چڑھا دیا۔ممتاز قادری کے خون نے آ پکو پکڑا ہے۔انہوں نے میڈیا کو ایڈوائس کی کہ وہ ممتاز قادری کی موت کو عام نہ کرے اسکے باوجود لا کھوں لوگ اس عاشق رسول کے جنازے میں شامل ہو گئے۔میں انکے گھر گیا اور انکے چارسالہ بچے کو گود لے لیا اور اس وقت اسکی تعلیم کے لیے جماعت اسلامی کے بیت المال سے اسکی پڑھائی کے لیے پانچ لاکھ دئے ۔جو بھی دین کے لیے قربان ہو گا ہماری جان اور مال اسی پر قربان ہیں میں کرپشن کا خا تمہ چا ہتا ہو ں میں چاہتا ہو ں کہ ہر پاکستانی بچے کو قلم اور کتاب ہا تھ میں دی جا ئے، مفت تعلیم ہو، ہر پاکستانی کو مفت گھر ملے،ہر غریبپاکستانی کو مفت علاج ملے، خطر ناک بیماریوں کا علاج یہیں ہو۔اور اسکا بندو بست حکومت کرے، میں چاہتا ہو ں کہ ملک میں قانون کی با لا دستی ہو۔انہوں نے کہا کہ میں کرپشن فری پاکستان چا ہتا ہوں لیکن کرپشن فری پاکستان کے راستے میں یہی سیاسی پنڈت رکاوٹ ہیں۔ یہی برہمن رکاوٹ ہیںیہ خدا بننے کی کو شش کرتے ہیں یہ خدا نہیں بن سکتے۔ انہوں نے برما کے مسلمانوں کا ساتھ نہیں دیا ہماری جامعت اسلامی اس وقت برما میں مسلمانوں کی مدد کر رہی ہے ہمارے لوگ بر ما اور بنگلہ دیش کی سر حد پر روہنگیاہ مسلمانوں کے در میان کھڑے ہیں ۔یہ حکمران غیروں کے آگے بکتے ہیں جھکتے ہیں ۔ مگر ہم اللہ کے سامنے جھکتے ہیں امریکہ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔آ یئے مل کر میرے ساتھ وعدہ کریں کہ احتساب کو منطقی انجام تک پہنچانے لے لیے ، ان لٹیروں اورڈاکوؤں کو اڈیالہ جیل تک پہنچانے کے لیے میرے ساتھ جا نے کے لیے تیار ہو،میرے ساتھ جینے کے لیے تیار ہو، اور میرے ساتھ قربانی دینے کے لیے تیار ہو۔ اس موقع پر لو گو ں نے ہا تھ ہلا کر سراج الحق کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا آ خر میں انہوں نے گو جر خان زندہ باد اور پا کستان زندہ باد کے نعرے لگوائے ۔

گو جر خان ،گراں فروشوں کے خلاف کاروائی متعدد کو جرمانے 


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ اور گو جر خان اور مندرہ میں مختلیف کا روائیوں کے دو ران گراں فروشوں کو بھاری جر مانے کئے گئے اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہرین فہیم عبا سی نے مجموعی طور پر گراں فروشوں کو 20ہزار رو پے جر مانہ اور ایک دو کاندار کے خلا ف مقدمہ درج کرایا دیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد نے گراں فرو شوں کر 15ہزار رو پے جر مانہ کیا۔ جبکہ ملک قمر نے20ہزار5سو رو پے اور ملک طارق امیر نے 6ہزار رو پے جر مانہ کیا۔ اے سی نے متنبہ کیا ہے کہ ٹماٹروں ، پیاز اور دیگر اشیا کی مصنوعی قلت پیدا کر نے والوں کے خلاف سخت کا روائی کا جائے گی اور انہیں جیل بھیجا جا ئے گا ۔

بیول، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ،انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی


بیول(نامہ نگار)بیول شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ،انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی بیول میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے کوئی بھی جگہ مخصوص نہیں ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں تحصیل ا نتظامیہ ٹیکس اور دکانداروں کو جرمانے ڈالنے کے لیے تو بیول کا رْخ کر لیتی ہے لیکن بیول شہر میں عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے کوئی پیش رفت نہیں کی جاتی ٹی ایم اے اور تحصیلدار کا عملہ آئے روز بیول میں کسی نہ کسی بہانے مال بٹورنے پہنچ جاتا ہے لیکن صفائی کے ناقص انتظامات پر کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا علاقہ بیول کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان و ٹی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیول کی طرف توجہ دیں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے اور لوگ بیماریوں سے بچ سکیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر تحصیل انتظامیہ نے بیول شہر میں صفائی کے معاملات میں کوئی توجہ نہ دی تو باقی معاملات میں بھی آنیو الے عملے کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

بدنام زمانہ قحبہ خانے پر چھاپہ ،سرغنہ سمیت چار مرد اور چار خواتین گرفتار 


روات(نامہ نگار)تھانہ روات پولیس کا نواحی علاقہ فیز8 میں بدنام زمانہ قحبہ خانے پر چھاپہ ،سرغنہ سمیت چار مرد اور چار خواتین گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او روات انسپکٹر بشارت عباسی نے مخبر کی اطلاع پر نواحی علاقہ فیز8 میں فواد ارشد عرف وکی کے زیر سرپرستی چلنے والے قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کرمالک فواد ارشد عرف وکی سمیت چار مرد ،ساگر ،صائم شوکت ،محمد اسد ،اسامہ اشفاق اور خواتین ک بی بی ،ن بیگم ،ن رانی ،اور ح خان کو غیر شرعی حالت میں گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

کلر سیداں،نامعلوم چو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے


کلر سیداں(نامہ نگار)کلر سیداں شہر میں دن دیہاڑے چوری کی واردات، نامعلوم چور مرکزی گیٹ کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان سمیٹ کر فرار ہو گئے۔چوری کی یہ واردات کلر سیداں گوجرخان روڈ پر واقع راجہ ناظم عباس کے گھر میں پیش آئی۔راجہ ناظم بسلسلہ روزگار دوبئی میں مقیم ہیں جبکہ ان کی اہلیہ،بچے اور بھاوج گھر میں رہائش پذیر ہیں۔پیر کے روز ان کی اہلیہ بچوں کے سکول گئی ہوئی تھی جبکہ بھاوج کسی فوتگی پر تھی کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان مرکزی کیٹ کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مین کمرے کے باہر لگے تالے کو توڑ کر دیگر کمروں کی تلاشی کے دوران ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات 60، ہزار روپے سے زائد کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔راجہ ناظم کی اہلیہ جب سکول سے واپس آئیں تو مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا جبکہ تمام کمروں کا سامان بکھرا پڑا تھا۔واردات کی اطلاع تھانہ کلر سیداں پولیس کو دے دی گئی ہے

کہوٹہ،انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بے بس


کہوٹہ(نامہ نگار)عید الضحیٰ کو گزرے ہوئے دو ہفتے ہونے کو ہیں مگر مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لیتی ٹماٹر جو عید کے دنوں ستر سے سو روپے کلو تھے اب دو سو روپے کلو فروخت ہونے لگے ہیں اسی طرح مٹر دو سو روپے ، پیاز 80سے سو روپے کلو جبکہ لسن ، ادرک ، دھنیا اور سبز مرچ نے بھی پر لگا دیا انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آتی ہے روزانہ دوکانداروں کو ریٹ لسٹ دے کر پیسے وصول کر لیے جاتے ہیں مگر نہ تو ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جاتی ہیں اور نہ ہی ان پر عمل در آمد کیا جاتا ہے غریب لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے شہریوں عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی سی او راوالپنڈی اور اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ اس مصنوعی مہنگائی کو ختم کر دیا جائے اور ریٹ لسٹ سے زاہد ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے جہاں سوزوکیوں والے ریڑیوں والے غریبوں کا خون نچورتے ہیں وہاں انھوں نے شہر میں تجاوزات کر کے ٹریفک جام بھی کر رکھی ہے جسکی وجہ سے عوام دوہرے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

کہوٹہ،تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم


کہوٹہ(نامہ نگار)لاکھوں کی آبادی والا واحد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جدید مشینری اور سرجن ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ کلینکوں والے غریبوں کا خون نچور رہے ہیں معمولی اپریشن کیلئے بھی بیس ہزار سے لیکر پچاس ہزار تک لیے جاتے ہیں اگر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر اور جدید آلات ہوں تو یہ غریب لوگ ذبح ہونے سے بچ سکتے ہیں پنجاب اور مرکز میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کے بوجود ہسپتال کو اپ گریڈ نہ کیا گیا میاں نواز شریف نے نڑڑ میں اعلان بھی کیا تھا اور اب جبکہ وزیر اعظم بھی اسی حلقے سے تعلق رکھتے ہیں پر میگا پراجیکٹ پر کام شروع نہ ہوا عوام علاقہ شہریوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ گو کہ آپ کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں مگر اپنے حلقہ کی طرف بھی دیکھیں جن لوگوں کی وجہ سے آپ اس منصب پر پہنچے ہیں انھوں نے امیدا ظہار کی کہ وزیر اعظم نہ صرف ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے جدید ہسپتال تعمیر کریں گے بلکہ یونیورسٹی کے قیام کا بھی آغاز کریں گے

error: