گرما گرم خبریں

سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی

Archive for: September 13th, 2017

چار مسلح ڈاکو گھر سے تین لاکھ کے قریب ریال اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے 


گو جر خان(نامہ نگار)شہری حدود میں ڈکیتی کی واردات میں چار مسلح ڈاکو فریضہ حج کی ادائیگی سے آئے ہو ئے شخص کے گھر سے تین لاکھ کے قریب ریال اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے ۔محمد رفیق بٹ کا جی ٹی روڈ سے منسلکہ گلی میں تیسرا گھر ہے جو کل ہی حج کر کے واپس آئے ہیں دن 11بجے کے قریب دو مو ٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو روڈ پر مو ٹر سائیکل کھڑے کر کے گلی میں انکے گھر داخل ہو ئے جن میں سے ایک نے ہلمٹ پہن رکھا تھا۔ جب وہ گھر داخل ہو ئے تو بڑی تعداد میں مہمان بھی صحن میں مو جود تھے۔ڈاکوؤں نے خاتون خانہ سے طلائی زیورات اتروا لیے اور رفیق بٹ سے سعودی ریال اور پاکستانی کر نسی لے کر اطمینان سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی یہ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں شہری حدود میں دو مو ٹر سائیکل پر چار ڈاکو متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔

چوہدری محمد ریاض کو حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے لا ہورطلب 


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی قیادت نے لیگی راہنما، سابق ایم این اے اور سابق وزیر چوہدری محمد ریاض کو حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے لا ہورطلب کر لیا ہے ۔چو ہدری محمد ریاض گو جر خان سے سات مر تبہ ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں، پی پی پی کے دور میں انہوں نے ایک بار راجہ نا در پر ویز کو ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب کرا یا ، جو سیٹ انہوں نے خود قیادت کے کہنے پر چھوڑی تھی۔چو ہدری ریاض دو بار صوبائی کا بینہ میں بھی شامل رہے ۔ انکا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہو تا ہے ۔ لا ہور روانگی سے قبل چو ہدری محمد ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ این اے 120کی انتخابی مہم میں ہی دنیا کو اندازہ ہو گیا ہے کہ پلڑا کس کا بھاری ہے۔ پی ٹی آئی اور پی پی پی تو کہیں نظر ہی نہیں آرہی ہیں اور اسکا واضح اظہار لا ہو ریوں نے عمران خان کے لا ہور کے جلسہ میں عدم شر کت کر کے کر دیا ہے ۔ اب اگر کسی کو دن کی روشنی میں بھی یہ حقائق نظر نہ آئیں تو اسے سیاسی اندھا ہی کہا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے جس احسن انداز میں برد باری،حکمت عملی اور زور و خر و ش سے انتخابی مہم چلائی ہے اس سے انہوں نے خود کو ایک منجھی ہو ئی سیا ستدان ثابت کر دیا ہے ۔ ابتک انہوں نے تمام خطا بات میں اپنا لو ہا منوا یا ہے اور انہوں نے خود کو نواز شریف کی جا نشین ثابت کیا ہے

جرائم پیشہ عناصر کے خلا کاروائیوں کے دوران ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، منشیات اور مال مسروقہ برامد کر لیا 


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان پو لیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلا کاروائیوں کے دوران ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، منشیات اور مال مسروقہ برامد کر لیا ۔ ایس ایچ او ر تھانہ گو جر خان ندیم ظفر نے تفصیلات سے آ گاہ کرتے ہو ئے بتا یا کہ ایک گرفتار چور اور ڈاکو صدام حسین سکنہ بڑکی سے 1لاکھ81ہزار رو پے نقدی،دو پستول، اور طلا ئی زیورات برامد کر لئے گئے۔محمد ارشاد سے پستول بنعہ روند،ناسط علی سے اسلحہ اور محمد ایاز سے گن بمعہ 44روند برامد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھجوا دیا گیا اسکے علاوہ محمد عظیم اور محمد جا وید کو بھی گرفتار کر لیا گیا جو متعدد مقدمات میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پی او کی ہدا یت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم جا ری رہے گی۔

برما میں مسلم کمیونٹی پر ہونیوالے انسانیت سوز مظالم پر دل خون کے آنسو روتا ہے:شیخ طاہر اشفاق 

دولتالہ(نامہ نگار )چیئرمین یونین کونسل نڑالی شیخ طاہراشفاق نے کہا ہے کہ برما میں مسلم کمیونٹی پر ہونیوالے انسانیت سوز مظالم پر دل خون کے آنسو روتا ہے انسان کی اس قدر بے توقیری اور مسلمانوں کی نسل کشی پر امت مسلمہ،او آئی سی اور اقوام متحدہ کو سخت نوٹس لینا چاہیے برما میں مسلم خواتین ،مرد ،بوڑھے ،مریضوں اور بالخصوص معصوم بچوں کا سرعام خون بہایا جا رہا ہے نہتے مسلمانوں پر برما کی افواج کی طرف سے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت کا بھی چاہیے کہ اس سلسلے میں ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جائیں مسلمان بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہ چھوڑاجائے میانمار میں روہنگیاہ مسلمانوں کے قتل عام اور وحشیانہ تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ دنیا میا نمار کی حکومت کے خلاف سخت ایکشن لے اور اقوام متحدہ اس پر پا بندیاں عائد کرے میانمار میں ،مسلم کشی ایک سو چی سمجھی سازش کا حصہ ہے جس میں غیر ملکی قوتوں کی آ شیر واد شامل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکر ٹری کی رپورٹ پر غور کی ضرورت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس انسانی معاملہ پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس بلا یا جا ئے گے

بھنگالی تا گلیانہ روڈ کھنڈر بن گئی،جگہ جگہ روڈ پر گڑھے بن گئے


سکھو (محمدفرقان قریشی) پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کے دعوے کھوہ کھاتے،بھنگالی تا گلیانہ روڈ کھنڈر بن گئی، حکمران طبقہ عوامی مسائل سے بے خبر اپنی بقاء کی جنگ لڑنے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق بھنگالی تا گلیانہ لنک روڈ برسراقتدار طبقہ کی عدم دلچسپی کے باعث کھنڈر بن گئی، روڈ کی بجری تک اکھڑ چکی ہے اور جگہ جگہ روڈ پر گڑھے بن گئے ہیں جس کی وجہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، پہلے پہل اس روڈ پر بھنگالی تا گوجرخان براستہ گلیانہ پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جاتی تھی لیکن اب روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے برسوں سے پبلک ٹرانسپورٹ ختم ہو کر رہ گئی،اہلیان علاقہ کئی کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، خادم اعلیٰ پنجاب نے پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے سکیم کے تحت دیہاتوں کی سڑکیں پکی کرنے کی بلند و بانگ دعوے بھی کیے اور گوجرخان کے اراکین اسمبلی نے اس روڈ کو پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے سکیم کے تحت پکی کرنے کے وعدے کرکے عوام سے ووٹ تو لیے لیکن اسمبلیوں میں پہنچنے کے بعد اپنے وعدوں کو پس پشت ڈال دیا، حکمران طبقہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپنی بقاء4 کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ عوام مسائل کی دلدل میں پھنستے جا رہے ہیں،اہلیان علاقہ خادم اعلیٰ پنجاب اور اراکین اسمبلی کو اپنے وعدے یاد دلاتے ہوئے سراپا احتجاج ہیں کہ بھنگالی تا گلیانہ روڈ کو از سرنو پختہ کر کے عوام کو ازیت سے نکالا جائے تا کہ اہل علاقہ کو بہترین سفری سہولیات میسر آسکیں۔

خونی ڈیم اوگاہون کرنب جگیال میں نہانے پر پابندی لگائی جائے،عوامی مطالبہ


سکھو (محمدفرقان قریشی) خونی ڈیم اوگاہون کرنب جگیال میں نہانے پر پابندی لگائی جائے ! عوامی مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سکھو کے نواحی گاوں کرنب جگیال کا اوگاہون ڈیم جو کہ بیشمار نوجوانوں کو نگل چکا ہے، ہر ماہ میں ایک دوافراد کی جانیں لینے والا خونی ڈیم رحمت کی بجائے زحمت بن کر رہ گیا ہے،علاقہ کا نوجوان طبقہ اور بالخصوص سکولوں اور کالجز سے بھاگ کر جانے والے طلباء4 عموماً اس ڈیم کا رخ کرتے ہیں اور تیراکی اور نہانا شروع کر دیتے ہیں،ڈیم میں خطرناک ایریا کی کوئی خاطر خواہ حد بندی نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر نوجوان زیادہ گہرائی میں چلے جاتے ہیں جہاں وہ پانی کی تیز بہاو اور گہرائی کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے خونی موجوں کی نذر ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے آئے روز اوگاہون ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو اہلیان علاقہ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے،حالیہ دنوں رکھ موڑ کا ایک نوجوان اس ڈیم کی نذر ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا،ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم آٹھ گھنٹوں کی سر توڑ کوشش کے بعد اس کی نعش نکالنے میں کامیاب ہوئے، اہلیان علاقہ اور والدین انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں ڈیم میں واضح حد بندی کی جائے اور ایک ٹیم مقرر کی جائے جو کہ نوجوانوں کو تیراکی اور نہانے سے روکے اور کسی ہنگامی صورتحال میں بروقت کاروائی کرسکے۔

بلدیہ گو جر خان نے تجا وزات کے خلاف مہم کے دو ران بہت زیادہ سا مان قبضہ میں لے لیا 


گو جر خان(نامہ نگار)بلدیہ گو جر خان نے تجا وزات کے خلاف مہم کے دو ران بہت زیادہ سا مان قبضہ میں لے لیا اور بعض دو کا نداروں کو بھا ری جر مانے عاید کئے گئے ۔ تجاوزات کمیٹی کے چئیرمین را جہ سہیل کیانی نے پو لیس کی نفری کے ہمراہ اچانک شہر کی ما رکیٹوں اوربا زاروں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے تمام تجاوز کیا گیا سامان اٹھوا دیا اور بعد میں جر مانے کر کے دو کانداروں کو واپس کر دیا گیا۔ سہیل کیانی نے مرعدد دو کانداروں کو تنبہہ کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم زرا نرم پا لیسی پر عمل پیرا ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ تجاوز کر نے والے رضا کا را نہ طور پر اپنی حدود میں رہیں گے تا ہم اگر ہمیں سختی پر مجبور کیا گیا تو پھر شہر کی مارکیٹوں اور با زاروں پر قبضہ کر نے والوں کا شکنجہ کس دیا جا ئے گا ۔

گو جر خان کے تین طالبعلموں نے راولپنڈی بورڈ کے امتحا نات میں پہلی تین پو زیشنیں حاصل کیں


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کے تین طالبعلموں نے راولپنڈی بورڈ کے امتحا نات میں پہلی تین پو زیشنیں حاصل کیں گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن گو جر خان کی ہو نہارطالبہ ہما عروسہ نے انٹر میڈیٹ کے امتحان میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہماعروسہ نے میٹرک کے امتحانان میں بھی بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی راولپنڈی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں ہما عروسہ نے HUMANITIES ہیو مینٹیزگروپ میں 963نمبر حاصل کر کے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی وہ جی پی او گوجر خان کے سینئر پوسٹ ماسٹر اللہ رکھا کی صاحبزادی ہے اس ہونہار طالبہ نے میٹرک کے امتحانات میں بھی بورڈ میں ٹاپ کیا تھا اور سابق ڈی سی او راولپنڈی ثاقب ظفر نے ہما عروسہ کے گھر میں خود جا کر وزیر اعلیٰ کی جانب سے انعام دیا تھا ہما عروسہ کو گزشتہ روز ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گولڈ میڈل اور بیس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا ۔پنجاب کالج فار ویمن کی طالبہ آمنہ طاہر نے کامرس گروپ میں لڑکوں اور کڑکیوں کے گروپ میں 944نمبر حاصل کر کے بورڈ میں تیسری پو زیشن حاصل کی۔ جبکہ پنجاب کا لج ہی کے محمد حارث نے 898نمبر حاصل کر کے کا مرس گروپ میں لڑ کے اور لڑکیوں میں بوررڈ میں تیسری پو زیشن حاصل کی ۔آ منہ طاہر اور محمد حارث نے اپنی کا میابی کو والدین کی دعاؤں ساتذہ اورپرنسپل عمر نیاز کی محنت کو قرار دیا ہے

راجہ محمد ارسلان نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرد یا

دولتالہ(نامہ نگار ) راجہ محمد ارسلان نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور ان شاء اللہ2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک بارپھر برسراقتدار آکر عوامی خدمت کے سلسلے کو دراز کرئے گی راجہ محمد ارسلان کی پی پی پی میں شمولیت کو ملک عاقب آف ڈہونگ سمیت دیگر پی پی پی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے ان کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی پر عوام کا اعتماد مزید بحال ہو رہا ہے

دولتالہ کا اعزا ز ہونہار طالبہ میمونہ بتول کی پنڈی بورڈ میں دوسری پوزیشن


دولتالہ( نامہ نگار)دولتالہ کا اعزا ز ہونہار طالبہ میمونہ بتول کی پنڈی بورڈ میں دوسری پوزیشن ،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے مطابق دولتالہ کی ہونہار طالبہ میمونہ بتول نے پری انجینئرنگ گروپ میں 1026نمبر حاصل کئے اور بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی میمونہ بتول ممتاز مذہبی اسکالراور ماہر تعلیم قاضی شفیق الرحمن علوی کی صاحبزادی ہیں اس موقع پر طالبہ نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین کی بھر پور توجہ اساتذہ کی محنت کو قرا ردیا

لاہور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور نواز شریف دلوں کی دھڑکن ہیں،چوہدری پرویز گجر


دولتالہ( نامہ نگار)لاہور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور نواز شریف دلوں کی دھڑکن ہیں۔ این اے 120میں مسلم لیگ ن بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ،17ستمبر کو عوام کا فیصلہ میاں نواز شریف کی بے گناہی ثابت کرے گا ان خیالات کا اظہارممتاز مسلم لیگی چوہدری پرویز گجر نے دولتالہ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی ترجمان پارٹی ہے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ17ستمبر کو این اے 120میں مسلم لیگ ن بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے میاں نواز شریف کی بے گناہی بھی ثابت ہو گی

error: