گرما گرم خبریں

پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال

Archive for: October 2017

گوجرخان،صندل روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار منٹو ں کا سفر گھنٹو میں طے ہونے لگا


گو جر خان( نامہ نگار)غربی گو جر خان کو جی ٹی رو ڈ سے ملانے والی گو جر خان صندل روڈ تین کلو میٹر سڑک کا ٹکڑا اس قدر ٹوٹ پھوٹ چکا ہے کہ اب اس پر گاڑی اور مو ٹر سائیکل کا چلنا تو محال پیدل چلنا بھی نا ممکن ہو چکا ہے ۔ ایم این اے را جہ جا وید اخلاص نے بر سر اقتدار آ نے کے بعد اسکی ترجیحی بنیا دوں پر از سر نر تعمیر کر نے کا وعدہ کیا تھا ۔بعد ازاں بلدیاتی انتخا بات میں ایک بار پھر اسکی تعمیر کا وعدہ کیا گیا مگر ووٹ لینے کے بعد حکمرانوں نے اسکی طرف دیکھنا بھی گوا را نہ کیا ۔صندل کے رہا ئشی پی پی پی تحصیل گو جر خان کے جنرل سیکر ٹری محسن صغیر بھٹی نے اس سلسلے میں کہا کہ اس سڑک کی اب یہ صورتحال ہے کہ کسی بیمار کو اس سڑک سے شہر لا نا نا ممکن ہے۔ اسکے لیے ہمیں اندرون شہر کا راستہ اپنا نا پڑتا ہے ۔ یو نین کو نسل مطو عہ کے سابق امیدوا ر برائے چئیرمین را جہ خالد نے کہا کہ ہر الیکشن میں اس علاقے کے لو گو ں کے ساتھ وعدے کئے گئے مگر لگتا ہے ہم علاقہ غیر میں رہتے ہیں۔کسی کو اس سڑک کا خیال نہیں شیر شاہ سو ری کے دور میں نا پختہ سڑکیں اس سے ہزار درجہ بہتر تھیں۔ اس سلسلے میں چئیرمین یو سی مطوعہ چو ہدری الطاف حسین سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے بتا یا کہ واقعی اس سڑک کی صورتحال ابتر ہے اس سلسلے میں ایم این را جہ جا وید اخلاص نے میری پرو پوزل پر اس سڑک کے لیے 2کروڑ52 لاکھ اور90ہزار رو پے کی منظوری کرا لی یہ اور اسکا ٹینڈر بھی منظور ہو چکا ہے یہ سڑک انتہائی اعلی معیار کی ہو گی اور جلد ہی سڑک کی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جا ئے گا۔

گوجرخان، نا جائز اسلحہ اور منشیات برا مد کر کے تین ملزمان کو گرفتارکر لیا


گو جر خان( نامہ نگار)گو جر خان پو لیس نے مختلف کا رو ائیوں کے دو ران نا جائز اسلحہ اور منشیات برا مد کر کے تین ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔ جبکہ ایک اشتہاری بھی پکڑا گیا پو لیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش الفت شاہ سکنہ وارڈ نمبر 16سے ڈیڑھ کلو چرس برامد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ مسہ کسوال چیک پو سٹ پر سیدحفاظت شاہ سے تیس بور پستول اور رو ند برامد کر لئے گئے۔ جبکہ ملزم علی رضا سکنہ گو جر خان سے 20لیٹر دیسی شراب برامد کر لی گئی جو وہ گاہکوں کو فراہم کر نے کے لیے لے جا رہا تھا ۔ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حو الا ت میں بند کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثنا چار سال سء اشتہاری ملزم کو ڈھوک حیاتعلی سے گرفتار کر لیا گیا ۔

میونسپل شاپنگ سنٹر پیپلز پارٹی کے دور می تعمیر کیا گیا تھا


گو جر خان( نامہ نگار)پیپلز پا رٹی سٹی گو جر خان کے صدر طاہر را حیل اعوان اور جنرل سیکر ٹری راجہ عمران کا می نے کہا ہے کہ 1976میں ذولفقار علی بھٹو کی ہدا یت پر نے غریبوں اور کھو کھو متاثرین کے لیے میونسپل شاپنگ سنٹر تعمیر کیا گیا تھا اور ایک معاہدہ کے تحت قر عہ اندازی کے ذریعے چھوٹے دو کانداروں کو دو کا نات لاٹ کی گئیں تھیں مگر مسلم لیگ ن لیگ کا ما فیا ان دو کا نات پر نظریں گاڑھے ہو ئے ہے اور مختلیف حیلے بہا نوں سے دو کا نداروں کو بے دخل کر نے کے در پے ہے تا کہ کہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف گو جر خان میں ہی میں نہیں ہو رہا ہے بلکہ خادم اعلی کی ہدا یا ت پر پو رے پنجاب میں اس نام نہاد آ پریشن کی تیا ریاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور ہم گو جر خان میں ایسے کسی بھی منصو بے کی بھر پور مزاحمت کریں گے۔انہوں نے میونسپل شاپنگ سنٹر کے دو کا نداروں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔

سالانہ محفل ذکررسول 7نومبرکوعبدالستار نیازی کی رہائشگاہ میں منعقد ہوگی


گو جر خان( نامہ نگار)سالانہ محفل ذکررسول 7نومبر منگل بعد نماز عشاء عبدالستار نیازی کی رہائشگاہ مہریہ نصیریہ ہاؤس بھائی خان میں منعقد ہوگی، جس میں نعت خواں سید زبیب مسعودشاہ ، سید بلال حسین شاہ، شیخ علی رضا نقشبندی ، عادل بشیر قادری و دیگر ہدیہ عقیدت پیش کریں گے، محفل کی صدارت سید ذکی حیدر شاہ ، سید مزمل علی شاہ کریں گے۔

نا درا آ فس کے سامنے یو ٹرن پر ٹریفک کی بندش اور حادثات معمول بن چکا ہے


گو جر خان( نامہ نگار)نا درا آ فس کے سامنے یو ٹرن پر ٹریفک کی بندش اور حادثات معمول بن چکا ہے مگر مقامی ٹر یفک پو لیس کی طرف سے اس جانب کبھی بھی تو جہ نہیں دی گئی ۔حاجی شبیر احمد کی قیا دت میں ایک وفد نے جنگ کو بتا یا کہ یہ علاقہ سکولز ایونیو پر مشتمل ہے جہاں ایک درجن کے قریب چھوٹے بڑے سکول ہیں اس روڈ پر سکولز اوقات میں ٹریفک بندش اور حادثات معمول بن چکے ہیں۔ اسکے علاوہ سکول اوقات میں بڑی گا ڑیاں اور ٹرالیاں راستوں میں کھڑی کر کے راستے بند کر دئے جا تے ہیں ، وفد نے بتا یا کہ نا درا کے ساتھ مو ٹر مکینکس نے نا درا یو ٹرن پر گاڑیاں کھڑی کر نا شروع کر دی ہیں اور وہیں مر متی بھی کر تے ہیں جس سے را ستہ مکمل طور پر بند ہو جا تا ہے اس سلسلے میں مقامی وارڈنز کو کئی بار شکایت بھی کی گئی مگر انہوں نے کبھی اس جانب کوئی تو جہ نہیں کی ہے ۔

مسلم لیگ ن ہی ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا،چوہدری اشتیاق احمد 


دولتالہ(نامہ نگار )ن لیگ نے موجودہ دور حکومت میں وطن عزیز کی ترقی اورخوشحالی کے لیے ٹھوس اور جامع پالیسیاں ترتیب دیں ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھانے ،اورنج ٹرین ،میٹر و بس سروس ،بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ،اور بالخصوص سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملکی معیشت میں بتدریج بہتری آئی اورعوام کو معیار زندگی بلند ہو رہا ہے پاکستان کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن اور ملکی استحکام کو دوام بخشنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار او پی ایل کے چیئرمین چوہدری اشتیاق احمد نے پریس کلب دولتالہ کے نائب صدر راجہ آفتاب احمد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے جب اقتدار سنبھالا تو ملک مشکلات اور مسائل کے گرداب میں گرا ہوا تھا تا ہم میاں محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم نے ملکی حالات کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور صدق دل اور خلوص نیت سے کام کرتے ہوئے آج وہ وقت آن پہنچا ہے کہ ملک معاشی طاقت بن چکا ہے قبل ازیں انہوں نے سجادہ نشین دربار عالیہ فیض رساں بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی اور پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف کے فیوض برکات سے خطہ پوٹھوہار سمیت دنیا بھر سے لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں اس آستانے کی دعاؤں کے ہم ہمیشہ طلبگار ہیں اولیاء اکرام کے آستانوں سے رشد و ہدایت کا فیضان ہمیشہ جاری رہتا ہے

مرکزی جماعت اہلسنت دولتالہ کے زیر اہتمام ختم نبوت ﷺ ریلی نکالی گئی 

دولتالہ(نامہ نگار)مرکزی جماعت اہلسنت دولتالہ کے زیر اہتمام ختم نبوت ﷺ ریلی نکالی گئی مملکت خدادا پاکستان کا ہر محب وطن شہیر آئین کا احترام کرتا ہے ضروری ہے کہ آئین کو اسلامی تعلیمات کا آئینہ دار بنایا جائے تحفظ ختم نبوت ﷺ کے ضمن میں سیاسی بنیادوں پر بیان بازی کے بجائے حقائق کو مد نظر رکھا جائے اور اسلام کو مروجہ سیاست میں زیر بحث لا کر نا دانستہ طور پر مذزہبی شعائر اور اعتقادات کی تضحیک سے قطعی اجتناب کیا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع ہوتا جائے گا ریلی سے سنی جماعت پاکستان کے امیر مفتی مختار علی رضوی ،جماعت اہلسنت دولتالہ کے مرکزی رہنما حافظ مزمل مشتاق رضوی ، جے یو پی (نورانی )ضلعی صدرقاری کامران اخترصدیقی ،قاری بشیر قادری ،قاری شیر خان ،حافظ اکمل نمبرداراور دیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں انتطامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ریلی کے شرکاء پر امن طورپر منتشر ہو گئے ریلی میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ مندرہ چکوال روڈ بند کی جائے گی

سید منہاس گوہر شاہ شہید کی رسم چہلم ادا کردی گئی


گوجرخان(تحصیل رپورٹر) عالمی مرکزی امیر انجمن سرفروشان اسلام حضرت سیدنا پرویز اختر گوہرشاہی کے فرزند ارجمند سید منہاس گوہر شاہ شہید کی رسم چہلم ادا کردی گئی، اس موقع پر قرآن خوانی اور محفل نعت و ذکر کا انعقاد کیا گیا ، اس کے علاوہ ملک بھر سے علمائے اکرام، اے ایس آئی کے مرکزی ، صوبائی و مقامی عمائدین ، ذیلی شعبہ جات کے دہدیداران، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ثنا خواں اور مقررین حضرات نے آقائے دوعالم ﷺ، غوث اعظمؒ اور سید منہاس گوہرشاہ شہید کی شان میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کیے، پرویز اختر گوہرشاہی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں فرمایا کہ اسلام کی راہ میں ہماری جانیں حاضر ہیں، اسلام نام ہی قربانی کا ہے اس کے بغیر ایمان نامکمل ہے، زندگی کا اصل مقصد اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے راستے کو اختیار کرنا ہے، اسی میں ہی انسانیت کا بقا ہے، آخر میں الحاج طارق محمود گوہر شاہی نے دعا فرمائی اور شرکائے محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا

مبارکباد


دولتالہ(نامہ نگار)نواحی قصبہ ڈھوک بدھال کے راجہ وقاص ، عبدلمنصور ، حافظ فیضان ، اور امیر اکبر رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے ۔ چاروں دولہوں کی دعوت ولیمہ ڈھوک بدھال میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین شیخ طاہر اشفاق ، ملک سلطان اکبر ، قاضی ظفر علی ، عمر فاروق قریشی اور عوامی وسماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مبارکباد پیش کی ۔

مندرہ چکوال روڈ ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار


جاتلی(نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈ سود سٹاپ تا راماں ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث سڑک اکھیڑ دی گئی ٹھیکداروں نے من پسند جگہوں کو یوٹرن بنا دیے حادثات کے خطرات منڈلانے لگے تفصیلات کے مطابق سود سٹاپ تا راماں مندرہ چکوال روڈ ایک طرف سے اکھیڑ دی گئی ناقص میٹریل کے باعث سڑک تعمیر سے قبل ہی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی تھی محکمہ کے اعلیٰ افسران نوٹس لیتے ہوئے سڑک کو اکھیڑنے کے احکامت جاری کر دیے جن پر فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے سڑک اکھیڑ دی گئی تا ہم مندرہ موڑتا چکوال سڑک پر مختلف مقامات پر غیر ضروری طور پر بنائے گئے یوٹرن کے باعث اہل علاقہ تشویش کا شکار ہیں سڑک کے اطراف میں موجود ہوٹلز اور پیٹرول پمپس کے سامنے متعددایسے یوٹرن بنائے گئے ہیں جن کے باعث حادثات کے خطرات منڈلانے لگے جس کے باعث گردنواں کے مکین شدید تشویش میں مبتلا ہیں اہل علاقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ضروری یو ٹرن ختم کیے جائیں

کوئی نیا معا ہدہ کسی صورت نہیں کریں گے، میونسپل شاپنگ سنٹر یو نین 


گوجرخا ن( نامہ نگار) بلدیہ گوجر خان نے اپنی دو کا نات کے کرا یہ دا ران میں حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کر دہ سر کلر تقسیم کر دئے ہیں جس میں ان کے ساتھ نئے معاہدوں اور نا معلوم ما لکان کی دو کا نات آ کشن کر نے کا کہا گیا ہے ۔ اس صورتحال سے سینکڑوں کرا یہ دا ران میں سخت تشویش پا ئی جا تی ہے ۔میونسپل شاپنگ سنٹر کی دو کا نات 1977میں اس وقت لیز پر دی گئی تھیں جب اس مقام پر کو ئی مفت بھی لینے کے لیے تیار نہیں تھا ۔ اب دس فیصد سا لانہ اضافہ کے باعث ان دو کا نات کے کرائے آ سمانوں سے باتیں کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں میونسپل شاپنگ سنٹر یو نین کے صدر حاجی منور اور غلام محی الدین کے ساتھ بات کی گئی تو انہوں نے بتا یا کہ ہر حکومت نے مشکل وقت میں ہم سے مدد چا ہی 2002میں ملکیت ٹرانسفر کر نے کے لیے بلدیہ نے ہم سے بھاری رقوم بھی لیں اور اب اچا نک ایک نیا شو شا چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے چئیرمین ایک خدا ترس اور عوام کا درد رکھنے والے انسان ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ اس سلسلے میں دو کانداروں کو ما یوس نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ 1977کے معاہدے کے بعد کوئی نیا معا ہدہ کسی صورت نہیں کریں گے۔ اس سلسلے میں چئیرمین بلدیہ شاہد صراف سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دو کا ندار خا طر جمع رکھیں میں کو ئی ایسا کام نہیں کروں گا جس سے انکی روزی روٹی متاثر ہو۔ہر کام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیاجائے گا

ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،حافظ مزمل مشتاق رضوی


دولتالہ(نمائندہ خصوصی ) ختم نبوت ﷺ کے لیے پوری مسلمان قوم متحد ہے ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اسلامی تعلیمات سے متصادم کوئی بھی بات کسی صورت آئیں کا حصہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما جماعت اہلسنت دولتالہ کے رہنما حافظ مزمل مشتاق رضوی نے دولتالہ میں ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مرکزی تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ،مرکزی سنی علما کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی مملکت خدادا پاکستان کا ہر محب وطن شہیر آئین کا احترام کرتا ہے ضروری ہے کہ آئین کو اسلامی تعلیمات کا آئینہ دار بنایا جائے تحفظ ختم نبوت ﷺ کے ضمن میں سیاسی بنیادوں پر بیان بازی کے بجائے حقائق کو مد نظر رکھا جائے اور اسلام کو مروجہ سیاست میں زیر بحث لا کر نا دانستہ طور پر مذزہبی شعائر اور اعتقادات کی تضحیک سے قطعی اجتناب کیا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کے ساتھ اظہار یک جہنتی اور انہیں تسلیم کروانے کے لیے دولتالہ تا دولتالہ موڑ ریلی نکالی جائے گی

محافل میلاد اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا،پیر سید مخدوم عباس شاہ 


جاتلی(نامہ نگار)تحریک فکر اسلام پاکستان کے سربراہ پیر سید مخدوم عباس شاہ کی زیر صدارت آستانہ عالیہ بھنگالی شریف میں ماہ ربیع الاول کی آمد عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پروگرام اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کہا کہ کائنات کی تخلیق نبیﷺ کے باعث ہوئی ہمیں ماہ ربیع الاول کی آمد مصطفیٰ کے موقع پر خوشی ومسرت کا اظہار کرنا نبی ﷺسے محبت کا تقاضا ہے تحریک فکر اسلام اس سلسلے میں ماضی کی راویات کو برقراررکھتے ہوئے عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان انداز میں منائے گی محافل میلاد اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ نبی ﷺکی امت ہونا ہمارے لیے باعث فخر ہے خالق کائنات کا کروڑہا شکر اداکرتے ہیں کہ جس نے ہمیں اپنے آخری نبی ﷺ کی امت میں پیدا کیا حضرت محمد ﷺ دونوں جہانوں کے لیے باعث رحمت ہیں ماہ ربیع الاول اورعید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان انداز میں منانے کے لیے تحریک فکر اسلام کے تمام کارکنان اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں انہوں نے کہا کہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پر ماہ ربیع الاول کے موقع پر روزانہ کی بنیاد پر درود و سلام کی محافل سجائی جائیں گے

جمعیت علمائے اسلام اسلامی نظام کے نفاظ کے لیے آئینی جدو جہد کر رہی ہے


گوجرخا ن( نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام گو جر خان کے را ہنما خالد مبین نے کہا ہے کہ عوام اسلام کے عادلانہ نظام کو نافظ کر نے کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کریں تا کہ پاکستان اپنے قیام کے مقاصد حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام قائد ملت اسلامیہ مو لا نا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلامی نظام کے نفاظ کے لیے آئینی جدو جہد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ قابل افسوس بات ہے کہ انتخا بات کے دنوں میں اشرافیہ اور ما لدار ما فیا نوٹوں کی چمک دکھا کر کہیں تر قیاتی کا موں کے ناموں پر اور کہیں براہ راست لو گو ں کو پیسہ دیکر ووٹ خرید لیتا ہے جسکی وجہ سے آج تک ہم قیام پا کستان کے مقاصد حاصل نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مو لا نا فضل الرحمان ہی ہیں جو ہر دور میں لا دینی قو توں کے سامنے ڈٹ جا تے ہیں۔ مو جو دہ حکومت کا ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کاانہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب بھی انکے خلاف بر سر پیکار ہیں۔ خا لد مبین نے کہا کہ عوام کو گلیوں نا لوں کی سیاست سے با لا تر ہو کر ملک و قوم کے لیے لڑنا ہو گا ۔تبھی ہم ایک اسلامی فلاحی ریاست قائم کر نے میں کا میاب ہو سکتے ہیں۔

امیر اکبر رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے 


دولتالہ ( نامہ نگار ) نواحی قصبہ ڈھوک بدھال کے راجہ وقاص ، عبدلمنصور ، حافظ فیضان ، اور امیر اکبر رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے ۔ چاروں دولہوں کی دعوت ولیمہ ڈھوک بدھال میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین شیخ طاہر اشفاق ، ملک سلطان اکبر ، قاضی ظفر علی ، عمر فاروق قریشی اور عوامی وسماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مبارکباد پیش

بد نصیب ڈاکٹر کھاریاں جاتے ہوئے حادثے کا شکار


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)بد نصیب ڈاکٹر کھاریاں جاتے ہوئے حادثے کا شکار ، حادثہ دو کاریں آپس میں ٹکر انے کے باعث پیش آیا،ڈاکٹر عامر امین موقع پر جان کی بازی ہار گیا ،ریسکیو1122کے عملے نے حادثے کا شکار ہونے والے ڈاکٹر کو RHCمندرہ لایا ۔رورل ہیلتھ سینٹر مندرہ کے انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ نے تفصیل سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ آج اللصبح راولپنڈی سے کھاریاں جاتے ہوئے دو کاروں کا آپس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عامر امین جو ترامڑی ضلع اسلام آباد کا رہائشی تھا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ لائی گئی جہاں اسے کے لواحقین سے رابطہ کرنے کے بعد لاش اے ایس آئی میر داد اور وارثان کے حوالے کر دی گئی ۔

تھانہ مندرہ ایس ایچ او سردار ذوالفقار کی تعیناتی کے بعد متعدد جرائم پیشہ افراد کو دھر لیا گیا


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)تھانہ مندرہ ایس ایچ او سردار ذوالفقار کی تعیناتی کے بعد متعدد جرائم پیشہ افراد کو دھر لیا گیا،شرابیوں سمیت متعدد اشتہاریوں کو پابند سلاسل کر دیا گیا،جرائم پر قابو پانا پولیس کی ذمہ داری ہے جو ہم احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ،ایس ایچ او کی تعیناتی سے دفتری عملہ بھی انتہائی جانفشانی سے کام کر رہا ہے،مندرہ میں جرائم کی شرع کم کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ایک ہفتہ میں 10 اشتہاری جبکہ ماہ رواں میں مجموعی طور پر 14ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جس میں قتل ،اقدام قتل کے ملزمان بھی شامل ہیں ، ملک سے باہر بھاگ جانے والے اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروا لیے گئے ہیں،مزیر کاروائیوں میں پولیس نے جاوید علی سکنہ گوڑھا قریشیاں سے 6لیٹر شراب جگکہ آفتاب حسین سکنہ موہڑہ مندو سے 5لیٹر شراب برآمد کر لی ،محمد رئیس ولد محمد سلیم سکنہ تھرجیال سے پسٹل 30بور اور 35زندہ روند برآ مدکر کے مقدمہ درج کر لیا،پولیس تھانہ مندرہ کے دفتری عملے کے عمدہ اخلاقی رویے پر دفتری عملے کے انچارج نعیم اے ایس آئی اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار کو چیئرمین یوسی ساہنگ راجہ سجاد سرور،جنرل کونسلر زیوسی ساہنگ،ساجد نقوی کونسلر ،اشتیاق کیانی،سماجی شخصیت نوید احمد بھٹی نے خراج تحسین پیش کیا۔

عوام کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، راجہ سجاد سرور 


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)یونین کونسل ساہنگ میں خطیر رقم سے ترقیاتی کاموں کی شروعات پر پارلیمانی سیکریٹری راجہ جاوید اخلاص،اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کا شکریہ ،ترقیاتی کاموں کے لیے بلا تفریق فنڈز کے اجراء پر تحصیل بھر میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا،ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین راجہ سجاد سرور یوسی ساہنگ نے کہا کہ ہم پرچہ سیاست نہیں کرتے نہ ہی ہم بیک سیٹ والے چیئرمینوں میں سے ہیں، یوسی ساہنگ کے عوام کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ،اور اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے اپنے کردار اور کام سے ثابت کیا کہ اصل سیاست صرف اور صرف لوگوں کی خدمت ہے وائس چیئرمین یوسی ساہنگ راجہ اشفاق اکبر ،جنرل کونسلر کامران قریشی،ملک خادحسین کونسلر ،نعمان ریاض اور راجہ طاہر محمودنے پی پی فور کے ہر دلعزیز ایم پی اے راجہ شوکت عزیزبھٹی اور ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری راجہ جاوید اخلاص کا فنڈز کے اجراء اور ترقیاتی کام شروع کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

سی آئی اے چکوال کی تھانہ ڈھڈیال کی حدود میں پہلی کاروائی ہی تنازعہ کا شکار ہوگئی


ڈھڈیال( نامہ نگار) انچارج سی آئی اے چکوال چوہدری بدرمنیر کی تھانہ ڈھڈیال کی حدود میں پہلی کاروائی ہی تنازعہ کا شکار ہوگئی ۔ اتوار کی شام چوہدری بدر منیر نے عملہ کے ہمراہ ہسولہ میں چوہدری صفدر کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا اور اسے حراست میں لے کر اس کے خلاف1350گرام برآمدگی چرس کا مقدمہ درج کردیا ۔ اس صورت حال کا علم ہونے پر سرکردہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد سی آئی اے چکوال پہنچ گئی اور چوہدری صفدر پر چرس ڈال کر مقدمہ درج کرنے پر شدید احتجاج کیا۔ سوموار کو اڑھائی سو سے زائد افراد ڈی ایس پی صدر کے سامنے جمع ہو ئے اور سرکردہ شخصیات کے ایک وفد نے ڈی ایس پی کاظم علی نقوی سے ملاقات کی ۔ وفد نے ڈی ایس پی کو یقین دلایا کہ موقع پر چوہدری صفدر سے کوئی چرس برآمد نہیں ہوئی اس کیلئے ہم حلف دینے کیلئے تیار ہیں۔ ڈی ایس پی نے وفد کویقین دلایا کہ اس واقعہ کی انکوائری کی جائے گی اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی ۔ انکوائری کے سلسلہ میں ڈی ایس پی کاظم علی نقوی بدھ کو موقع پر آئیں گے اور لوگوں سے بیانات لیں گے۔

جہانزیب عرف زیبی کو پی ایس ایف ضلع چکوال کا صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا


ڈھڈیال( نامہ نگار) پی ایس ایف چکوال کے متحرک اور سرگرم رہنما چوہدری جہانزیب عرف زیبی کو پی ایس ایف ضلع چکوال کا صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس سلسلہ میں باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔گزشتہ روز چکوال میں تنظیمی امور کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری پی ایس ایف وسطی پنجاب وقاص احمد عباسی ، راجہ بدر، اعجاز ستی، راجہ ذیشان نصیب، راجہ احتشام دانیال، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک وحید، چوہدری جہانزیب زیبی ، سیٹھ حمزہ سعید اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پی ایس ایف کے تنظیمی امور اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں چوہدری جہانزیب زیبی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ انہیں جو نئی ذمہ داری سونپی جائیگی وہ اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے

پولیس اپنی جعلی کارکردگی کیلئے جو ڈرامے رچارہی ہے


ڈھڈیال( نامہ نگار) مسلم لیگ ن ڈھڈیال مرکز کی سرکردہ شخصیات چوہدری ہارون عباس جوند، چوہدری مسرت اقبال ڈورے،چوہدری ظفر سانگ کلاں، چوہدری حامد مسوال ، چوہدری افتخار موہڑہ الہو ، چوہدری اشفاق رتہ اور دیگر نے اس پولیس ڈرامے کی پرزور مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں لیکن پولیس اپنی جعلی کارکردگی کیلئے جو ڈرامے رچارہی ہے وہ کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے ضلع میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے جو فرضی کاروائیاں کی جارہی ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔انہوں نے ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال اور چوہدری حیدر سلطان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسولہ کیس کا نوٹس لیا جائے اور اس کی غیر جانبدارانہ انکوائری کراکر اس ڈرامے کے اصل کرداروں کو سزاد ی جائے۔

مستقبل تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے،بیگم ثمینہ امیر افسر راجہ 


گوجرخا ن( نامہ نگار) پی ٹی آئی ویمن ونگ گو جر خان کی صدر بیگم ثمینہ امیر افسر راجہ نے کہا ہے کہ گو جر خان میں بہت سی سیاسی شخصیات عمران خان کے وژ ن سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر رہی ہیں اور اس سے ثابت ہو تا ہے کہ مستقبل تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سابق سٹی ناظم را جہ عبد الغفور کی طرف سے پی ٹی آئی میں شمو لیت کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو پہلے ہی کر پشن کی بھینٹ چڑھ چکی ہے اور اب ن لیگ کی کر پشن بھی سب کے سامنے ہے جسکا وزیر اعظم کرپشن پر نا اہل ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ کے پی کے پر جھو ٹی سیاست کر رہے تھے انہوں پشا ور سے پی ٹی آئی کی کا میابی کے بعد ہو ش آ جا نا چا ہئے ۔ ثمینہ امیر نے کہا کہ قوم کو عمران خان نے با ری لگا نے والوں کی کرپشن سے آگا ہ کیا اور ایک کر دار کو منطقی انجام تک پہنچا یا اور اب جا ری سسٹم با قی کر پٹ لو گو ں کا بھی محاسبہ کرے گا ۔قوم اب بھی عمران خان کی ایک آ واز پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہے

ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے۔ سیاستدانوں کو اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرنا ہوگا ،لیاقت بلوچ 


گوجرخا ن( نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں لوٹ مار کی بدولت چار سو ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کئے گئے جبکہ ملکی قرضے صرف 75ارب ڈالر ہیں اس کرپٹ ٹولے نے پوری قوم کو مقروض بنا کر اپنی تجوریاں بھری ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے یہاں سابق ایم این اے راجہ محمد ظہیر خان مرحوم کے فرزند معروف ماہر تعلیم راجہ محمد حاشر کی زیر سرپرستی چلنے والے تعلیمی منصوبے جینٹری کلالج آف کامرس اینڈ سائنس میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کرپشن اور لوٹ مار کا عجیب بازار گرم رکھا ہے برسرا قتدار آنے والی قیادتوں نے بحران ختم کرنے کی بجائے بحرانوں میں اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلیوں کی داستان بہت طویل ہے ریاستی نظام چلانے کے لئے دستور موجود ہونے کے باوجود سول اور ملٹری ریلیشن شپ میں چند برس بعد ہی دوری کیوں پیدا ہوتی ہے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے سیاستدانوں کو اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں لیٹریسی ریٹ کو بڑھانے کیلئے قومی زبان اردوکو ذریعہ تدریس بنانا ہو گا ۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ غربت منشیات فروشی ، جوا کے اڈے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں یہ سارا نظام ہمیں ذلت اور رسوائی کی طرف دھکیل رہا ہے ۔ انہوں نے نو جوان نسل ہر زور دیا کہ وہ اسلام کا گہرائی سے مطالعہ کریں تبھی انکی تعلیم مکمل ہو گی اور وہ کوئی مقام حاصل کر سکیں گے در اصل قسم قسم کے نظام تعلیم ہما ری نو جوا ن نسل میں تبا ہی کے موجب ہیں ہما را آئین واضح کر تا ہے کہ ملک میں قراں و سنت کی حکمرانی ہو گی اور ان سے ہٹ کر کوئی قانون نہیں بنے گا مگر صورتحال اسکے بر عکس ہے جو بھی آ تا ہے آئین کو اپنے معنی پہنا تا ہے جس کی وجہ سے ہما ری مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ملک میں قراں و سنت کا قانون آ کر رہے گا اس مو قع پر را جہ محمد حا شر نے کہا کہ ہم سائنس و ٹیکنا لوجی کی جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ طکبا و طالبات کو اسلامی تعلیم بھی دے رہے ہیں اور ہم نے گو جر خان میں مخلوط طریقہ تعلیم کا خا تمہ کیا ہے کیو نکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم بچیوں کی اسلامی بنیاد پر تربیت کریں گے تو اسکا مطلب ہے کہ ہم ایک نسل کی تر بیت کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں والدین کی طرف سے زبر دست تعاون حاصل ہو رہا ہے

گوجرخان،ٹیکسوں میں اضافہ اور نئے ٹیکس واپس لینے کا بھر پو ر خیر مقدم کر تے ہیں،انجمن تا جران 


گوجرخا ن( نامہ نگار) گو جر خان کی تا جر تنظیموں کے عہد یدا ران اور را ہنماؤں نے بلدیہ گو جر خان کی طرف سے ٹیکسوں میں اضافہ اور نئے ٹیکس واپس لینے کا بھر پو ر خیر مقدم کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اسکا تمام تر کریڈٹ چئیرمین شاہد صراف کو جا تا ہے ۔ مر کزی انجمن تا جران کے بانی صدر چو ہدری محمد اقبال، جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ،نائب صدور سجاد سلیم حیدر کا لا، غلام قمر،انجمن تا جران ٹریڈرز کے صدر حاجی ملک محبوب حسین جنرل سیکر ٹری شیخ محمد ارشد، صرافی ایسو سی ایشن کے چئیرمین محمد شاہد قریشی، میونسپل شاپنگ سنٹر یو نین کے صدر حاجی منور حسین، غلام محی الدین اور چو ہدری محبو ب حسین نے کہا کہ بیو رو کریسی نے اپنے ہا تھ دکھا دئے تھے اور کسی کو پتہ چلے بغیر ٹیکسز میں بے حد اضا فہ کر دیا تھا ۔ مگر ہم نے جیسے ہی چئیرمین کو صورتحال سے آ گاہ کیا تو انہوں نے رپورٹ طلب کر لی اور بجنبش قلم تمام اٖافے اور نئے ٹیکس واپس لے لیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوا می چئیرمین کا ہی کا رنامہ ہے ورنہ تاجروں کو اس مقصد کے لیے بڑء جدو جہد کر نا پڑتی۔ انہو ں نے کہا کہ اب چئیرمین شا ہد صراف یکسو ئی سے شہری مسائل کی طرف تو جہ دیں سٹریٹس لائٹس بحال کریں اور صفائی کا نظام بہتر بنائیں ۔ تا جر را ہنما ؤں نے وائس چئیرمین خو اجہ نعیم قیوم اور کو نسلرز کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

22سالہ نوجوان ٹینکی پھٹنے سے جھلس کر موت کے منہ میں چلا گیا


دولتالہ(نامہ نگار)22سالہ نوجوان ویلڈنگ کرتے ہوئے ٹینکی پھٹنے سے جھلس کر موت کے منہ میں چلا گیا واقعات کے مطابق ارشداقبال ولد محمد اقبال سکنہ دولتالہ مرکزی شاہراہ پر ویلڈنگ کا کام کرتا تھا گزشتہ روز ٹینکی ویلڈ کر رہا تھا کہ اچانک زوردار دھماکے سے ٹینکی پھٹ گئی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا چنددن ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد با لا آخر خالق حقیقی سے جا ملا متوفی کی5نومبر کو شادی طے تھی خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا مرحوم کا آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کا ایس ایم او انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگا


دولتالہ(نامہ نگار)مسیحا یا موت کا فرشتہ رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کا ایس ایم او انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگا67 سالہ حبدار حسین جنگلی جانور کے کاٹنے سے زخمی ہو گیا باؤلے پن سے بچاؤ کا ٹیکہ نہ لگنے کے باعث موت کی وادی میں چلا گیا متوفی کے عزیز و اقارب ڈاکٹر کی بے حسی پر ماتم کناں متعدد شکایات کے باوجود اعلیٰ حکام کی مسلسل خاموشی ،اور ٹال مٹول پر سراپا احتجاج ایس ایم او آر ایچ سی دولتالہ کو فی الفور تبدیل کر کے معاملہ کی انکوائری کرائی جائے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،صوبائی وزیر صحت سے داد رسی کی اپیل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی کے داماد و رہنما مسلم لیگ ن محمد علی عباس سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حبدار حسین شاہ اور ان کی اہلیہ کو جنگلی جانور نے کاٹ لیا مضروبین کا قریبی عزیز حسن انہیں رورل ہیلتھ سینٹردولتالہ لایا جہاں پر موجود ایس ایم او ڈاکٹر امان اللہ نے ٹیٹنس کا ٹیکہ لگایا اور چہرے پر موجود زخموں پر ٹانکے لگانے کے لیے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا مزید برآں ڈاکٹر کو کہا کہ مریض کو باؤلے پن سے بچاؤ کا ٹیکہ لگایا جائے کیونکہ مریضوں کو جس جنگلی جانور نے کاٹا ہے اس نے دیگر مویشیوں کا بھی کاٹا ہے جس سے متعدد جانور باؤلے اور ہلاک ہو چکے ہیں باوجود اس کے ڈاکٹر ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور کہا گیا کہ اس کی ضرورت نہیں بعد ازاں روزانہ مریض کو دولتالہ چیک اپ کے لیے لاتے رہے اورروزانہ ہی ہمارا اصرار تھا کہ باولے پن کا ٹیکہ لگا جائے ہم نے ڈاکٹر سے کہا کہ اگر یہ ٹیکہ ہسپتال میں موجود نہیں ہے تو ہمیں لکھ کر دیں ہم بازار سے خرید لاتے ہیں تا ہم ڈاکٹر نے ہماری ایک نہ سنی اور کہا کہ مریض بالکل ٹھیک ہے چند روز گزرنے کے بعد مریض کی حالت بگڑنے لگے اور باؤلے پن نے آثار ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہم دوبارہ مریض کو رورل ہیلتھ سینٹردولتالہ لائے ڈاکٹر امان اللہ موجود نہ تھے ڈاکٹر زیشان نے ہمیں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا مریض کو راولپنڈی لے جانے کے لیے ایمبولینس نہ مل سکی سرکاری ایمبولینس کی بیٹری خراب تھے پرائیویٹ ایمبولینس پر راولپنڈی جا رہے تھے کہ مریض نے راستے میں دم توڑ دیا ایس ایم او نے انتہائی غیر زمہ داری اور پیشہ ورانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے متوفی اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں سی ای او ہیلتھ ،پی ایم ڈی سی اسلام آباد سمیت متعلقہ حکام کودر خواست برائے داد رسی دی تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیر صحت اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی اعلیٰ سطحیٰ تحقیقات کرائی جائیں اور ڈاکٹر امان اللہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

تکیہ با با رحیم شاہ میں خصوصا صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ،ایکشن کمیٹی گو جر خان


گوجرخا ن( نامہ نگار) ایکشن کمیٹی گو جر خان کے چئیرمین را جہ محمودحسین اور جنرل سیکر ٹری صو فی رفا قت نے کہا ہے کہ گو جر خان شہر میں عمو ما اور تکیہ با با رحیم شاہ میں خصوصا صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کو سکولز ایونیو کہا جا تا ہے مگر صفائی کمپنی اور بلدیہ نے کبھی اس علاقہ کو در خور اعتنا نہیں سمجھا ہے انہوں نے کہا کہ ایک تو افغانیوں کی ٹرالیوں نے اس علاقے میں گند ڈا لا ہوا ہے دوسرے اس علاقہ کی صفائی کی جانب کو ئی تو جہ نہیں دی جا تی انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلدیہ نے ایک سال ہو گیا اس علا قہ کا دورہ تک نہیں کیا ہے جس سے اس علاقے کے لو گو ں میں احساس محرو می پا یا جا تا ہے ۔انہوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطا لبہ کیا کہ وہ صو رتحال کا نو ٹس لیں۔

راجہ فیاض مرحوم کی رسم چہلم آبائی گاؤں سود بھڈانہ میں ادا کی گئی


دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگی رہنما اور سابق چیئرمین خدمت کمیٹی راجہ فیاض مرحوم کی رسم چہلم آبائی گاؤں سود بھڈانہ میں ادا کی گئی جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،پیر آف گمٹی شریف پیر ارشد محمود ،ایم ی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ، صدر مسلم لیگ ن راجہ حمید ایڈوکیٹ ، چیئرمین یوسی راماں مرزا عنایت اللہ ،سابق ناظم چوہدری سرفراز خان ،چوہدری امیر افسر ،ووائس چیئرمین سید چوہدری وقار اورعابد چوہدری سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی

سردار گروپ کی اکثریت جو خود کو مسلم لیگ ن میں مطمئن محسوس نہیں کررہی 


ڈھڈیال( نامہ نگار)سردار گروپ کے حامی مسلم لیگ ن میں مناسب مقام نہ ملنے اور اپنے غیر یقینی مستقبل کے بارے میں خاصے مایوس ہیں۔ سردار گروپ کی اکثریت جو خود کو مسلم لیگ ن میں مطمئن محسوس نہیں کررہی ۔ آنے والی صورت حال سے سخت پریشان ہے۔ سردار گروپ کی اب آخری امیدیں این اے 60کے ٹکٹ پر ہیں جہاں انہیں سخت مزاحمت کا سامناہے۔ میجر(ر) طاہر اقبال کے اعلیٰ قیادت سے بھرپور رابطے استوار ہیں اور انہیں دیگر اہم طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔ حلقہ این اے 60میں مذہبی ووٹ بڑی اہمیت اور فیصلہ کن حیثیت کا حامل ہے جو کسی صورت بھی سردار غلام عباس کو قبول نہیں کرے گا۔یہی وجہ ہے کہ چوہدری حیدر سلطان کی دوہری پالیسی کی وجہ سے اس مرتبہ انہیں سالانہ سنی بھیں کانفر نس میں دعوت نہیں دی گئی ۔ اس حلقہ میں تمام مذہبی جماعتیں اس نکتہ پر متفق ہیں کہ وہ ہرصورت میں سردار غلام عباس کو ٹکٹ دینے کی لیگی قیادت کے فیصلے کی بھرپور مخالفت کریں گی۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی اسی صورت حال سے فائدہ اٹھانے کی آس لگائے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ سردار عباس کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں مسلم لیگی ووٹ کسی صورت میں سردار غلام عباس کو نہیں ملے گا جبکہ میجر(ر) طاہر اقبال کو ٹکٹ ملنے پر سردار گروپ کاووٹ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو ملے گا۔ حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں سردار گروپ کے حامیوں نے واضح کیا کہ وہ میجر(ر) طاہر اقبال کو ٹکٹ ملنے پر کسی صورت میں مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ یہ غیر فطری اتحاد ہے اور ہم نے کبھی دل سے اس فیصلہ کو قبول نہیں کیا ۔ این اے 60کا ٹکٹ اعلیٰ قیادت کیلئے یقیناًایک کڑا امتحان ہے۔

مجھے والد کی وفات کے بعد محکمہ میں ملازمت فراہم کی جائے


ڈھڈیال( نامہ نگار)حکومتی پالیسی کے مطابق مجھے والد کی وفات کے بعد محکمہ میں ملازمت فراہم کی جائے، سید مقسوم شاہ کی چیئرمین ایف بی آر اور چیف کمشنر انکم ٹیکس سے اپیل۔ سید مقسوم نے بتایا کہ اس کے والد سید مظلوم شاہ نے بطور انکم ٹیکس سپروائزر60سال محکمہ میں خدمات سرانجام دیں اور2009میں ریٹائرمنٹ لی ۔ اب ان کی وفات ہو چکی ہے اس دوران جب وہ ملازم تھے تو ہم زیر تعلیم تھے ۔ا ب ان کی وفات کے بعد مجھے والد کی جگہ ملازمت فراہم کی جائے کیونکہ گھریلو حالات کے پیش نظر اب ملازمت ضروری ہوچکی ہے ۔ میں محکمہ کی ریکوائر منٹ کے مطابق گریجویشن بھی کی ہے اب چیئرمین ایف بی آر اور چیف کمشنر انکم ٹیکس محبوبہ رزاق سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے ملازمت دی جائے تاکہ اپنے خاندان کا کفیل بن سکوں۔

error: