گرما گرم خبریں

سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی

Archive for: October 2nd, 2017

گو جر خان ، تاجروں نے پٹرولیم مصنوعات میں بلا جواز اضافے کو مسترد کر دیا 


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان کے تاجروں نے پٹرولیم مصنوعات میں بلا جواز اضافے کو مسترد کر دیا ہے اور اسے فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے مر کزی انجمن تا جران کے بانی صدر چو ہدری محمد اقبال، جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ، نائب صدر را جہ سجاد سلیم حیدر کا لا اور غلام قمر،انجمن تاجران ٹریڈرز کے صدر حاجی ملک محمد محبوب حسین، اورصرافہ ایسو سی ایشن کے صدر محمد شاہد قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ایک ایسے شخص کو وزیر بنا یا ہے جسکے بارے میں انرجی کے بارے میں کافی اعترا ضات ہیں ابھی انہیںآئے ہو ئے ڈیڑھ مہینہ بھی نہیں ہوا اور پٹرول کی قیمت میں چار رو پے اور ڈیزل و مٹی کے تیل میں اس سے بھی دو گنا اضافہ کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور ہما رے نا اہل حکمران اس میں اضافہ ہی کئے جا رہے ہیں ۔ ان تا جرا را ہنماؤں نے کہا کہ جب پٹرولیم مصنو عات میں کم کی سفارش کی جا تی ہے تو وہی قیمتیں بر قرار رکھی جاتی ہیں یا پیسوں کے حساب سے کمی کیا جا تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے قومی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے ۔ ن لیگ کی قیاد ت کو نہیں معلوم کہ انتخا بات میں ایک سال سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے اور وہ غیر مقبول فیصلے کر کے غیر مقبول ہو رہے ہیں ہمیں یہ ن لیگ کے خلاف سازش معلوم ہو تی ہے ۔آ نے والے انتخا بات میں ایسی حر کات کے باعث شکست کے بعد مو جو دہ حکمران دھا ندلی کے الز امات عائد کریں گے۔ انہوں نے پٹرولی مصنو عات میں حالیہ اضا فہ واپس لینے کا طا لبہ کیا۔

گو جر خان میں عا شورہ محرم نہا یت عقیدت و احترم کے ساتھ منا یا گیا


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان میں عا شورہ محرم نہا یت عقیدت و احترم کے ساتھ منا یا گیا ۔ اور ما حول مکمل طور پر پر امن رہا ۔ تحصیل گو جر خان میں32سے زاید مقا مات سے تعزیے، علم اور ذولجناح کے جلوس نکا لے گئے ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظا مات کئے گئے تھے۔ گو جر خان، مندرہ اور جا تلی تھانوں کی حدود میں متعدد مقا مات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اے ایس پی گو جر خان تو حید الرحمان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ10محرم الحرام کے سلسلے میں سخت اقدا مات کئے گئے تھے ۔گو جر خان تحصیل روڈ مکمل طور پر بند رہا ۔ جلوس والے راستوں کی چھتوں پر سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس دو ران شر پسند عناصر کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر پر بھی گہری نظر رکھی گئی ۔ انہوں نے شہریوں کا تعاون کر نے پر شکریہ ادا کیا

حضرت امام حسین نے صبرو استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا ،پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی


دولتالہ(نامہ نگار)سجادہ نشین دربار عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی ،پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے یوم عاشورہ کے موقع پر دربار عالیہ میں منعقدہ محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین نے صبرو استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا نواسہ رسولﷺ کی عظیم قربانی نے دین اسلام کو حیات نوعطا کی واقعہ کربلا سے درس ملتا ہے کہ حق کی خاطر سر تو کٹ سکتا ہے لیکن جھک نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ ازل سے شروع ہوا اوت ابد تک جاری رہے گا آج ہم بھی انہیں کی جدوجہد لیکر چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ سید الشہدا حضرت امام حسین نے حکمرانوں کی طرف ہر قسم کی مالی ،دنیاوی ،حکومتی اور زاتی پیش کش کو ٹھکرا کر صرف قرآن و سنت اور شریعت محمدی ،دینی احکام اور اسلام کے نفاز کو ترجیح دی اسلامی اصلوں اور بنیادی انسانی حقوق اور شہر آزادیوں کی نفی پر مبنی جابرانہ نظام کو تسلیم نہ کیا اور اصلاح امت ،امر بالمعروف و نہی عن المکنر کے لیے مدینہ سے ہجرت کی یوم عاشورہ ایک کیفیت ،تحریک ،اور عزم کا نام بن چکا ہے واقعہ کربلا کے پس منظر میں نواسہ رسول ﷺکی جدوجہد ،آفاقی اصولوں اور پختہ نظریات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی قرآن پاک کے احکامات اور نبی اکرم ﷺ کے تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہوگا

کر بلا میں مقابلہ حسینیت اوریزیدیت کے مابین ہوا ، علامہ سید ڈاکٹر شبہہ الحسن


گو جر خان(نامہ نگار) علامہ سید ڈاکٹر شبہہ الحسن نے کہا ہے کہ کر بلا میں مقابلہ حسینیت اوریزیدیت کے مابین ہوا ، اگر وہاں حسینیت کو شکست ہو تی تو آج ہر طرف یزیدیت کا پر چار ہو تا، مگر الحمد اللہ تعالی نے نواسہ رسولﷺ کو انکے مقاصد میں کا میاب کر کے اسلام کو رہتی دنیا تک سر خرو کر دیا ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مر کزی اما م با رگاہ گو جر خان میں عا شو رہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ۔ اس موقع پر منتظم اعلی سید اسجد امام رضوی نے بھی اظہار خیال کیا۔ شبہہ الحسن نے کہا کہ اسلام میں جہاد کو بے حد اہمیت دی گئی ہے اور حضرت امام عالی مقام نے اپنے خا نوادہ اور ساتھیوں کو ساتھ لیکر وہ افضل جہاد کیا جسکے چر چے آج تک ہیں اور ہم سب انہیں سلام عقیدت پیش کر نے کے لیے جمع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ظالموں نے امام عالی مقام کا سر قلم کیا اور نیزوں پر اچھا لا انہیں دنیا کی تمام اقوام آج بھی برا کہنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمیں حسینیت کو زندہ رکھنے کے لیے وقت کے یزیدوں کے سامنے کلمہ حق بلند کر نے کی ضرورت ہے

سید کسراں میں عاشورہ محرم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا


سید اڈا (نامہ نگار) سید کسراں میں عاشورہ محرم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ، جلوس کے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعنیات ، راستوں میں دودھ اور پانی کی سبیلیں ، پیرا میڈیکل اور میڈیکل ٹیمیں بھی موقع پر موجود تفصیلات کے مطابق سید کسراں میں عاشورہ محرم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات میں تھانہ جاتلی پولیس کی بھاری نفری تعنیات کردی گئی جس نے آنے والے عزدارین حسین کو چیک کرکے جلو س میں شامل کیا اور تمام راستوں میں دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائیں گئیں جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف اور میڈیکل سٹاف بھی موقع پر موجود تھا مرکزی جلوس اپنے روائتی رستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا عزاداروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی ہے اور علماء کرام نے حضرت امام حسین ؑ کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی ہے

محر الحرام کے دنوں میں شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی نا گفتہ بہ رہی


گو جر خان(نامہ نگار) محر الحرام کے دنوں میں شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی نا گفتہ بہ رہی ۔ انتظامیہ نے محض مجلس و جلو سوں والے راستوں کی صفائی کے علاوہ شہر کو بالکل بے یار و مدد گار چھوڑ دیا گیا ۔ شہر کے تمام محلے کئی کئی دنوں سے گند سے اٹے ہو ئے پڑے ہیں وارڈ نمبر8، محلہ شاہ زمان، تکیہ با با رحیم شاہ، شاہین آ باد، جھنڈا اور وارڈ نمبر 3کے لو گوں نے بتا یا کہ ہمارے علاقوں می ایک ایک ہفتہ سے صفائی نہیں کی گئی ۔ ہمیں بتا یا گیا کہ تمام عملہ محرم الحرام کے سلسلے میں مصروف ہے۔ انہوں نے اسکی شدید مذمت کی اور چئیرمین بلدیہ گو جر خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپمی ذمہ داریاں پو ری کریں اور شہر میں صفائی کے سلسلے میں متعلقہ عملہ سے باز پرس کریں۔

فاؤنڈیشن مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کررہی ہے،چوہدری اسماعیل سرور 


گو جر خان(نامہ نگار) چوہدری امیر علی ویلفیئر فاؤنڈیشن بھٹیاں کے چیئرمین چوہدری اسماعیل سرور نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن اپنے علاقہ کے مستحق افراد کی مدد کیلئے ہر ممکن مہیا کررہی ہے یونین کونسل بھڈانہ کے پانچ مستحق نوجوانوں کو کا رو بار کے لیے پچاس ہزار روپے فی کس دیا جائے گا پانچ مستحق مریضوں میں ویل چیئرتقسیم کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعہ موٹرسائیکل رکشے بھی دیئے جائیں گے اہلیان یونین کونسل بھڈانہ کے مستحق افراد اپنے کوائف 31دسمبر تک جنرل سیکرٹری چوہدری فدا حسین کے پاس جمع کرا دیں چوہدری اسماعیل سرور نے کہا کہ ہماری تنظیم کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں صرف اللہ کی رضا کیلئے ہم نے علاقہ کے مستحق اور بے روزگار افراد کی مدد کا بیڑا اٹھایا ہے امداد وغیرہ کے تمام عمل کو مکمل تحقیق کے بعد میرٹ پر کیا جاتا ہے

محمد خالد فاروق قاضی کو مبارکباد 


گو جر خان(نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی را جہ جا وید اخلاص نے میاں اسلم گروپ کی طرف سے راولپنڈی چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کا بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہو نے پر محمد خالد فاروق قاضی کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ انکے انتخاب سے چیمبر آف کا مرس مزید فعال ہو گا دریں اثنا گروپ لیڈران شیخ شبیر احمد،سہیل الطاف،ایس ایم نسیم،نو منتخب صدرزاہد لطیف، سابق صدور اسد مشہدی،حسن سروش اور علی رضا، اور قاضی گروپ آ ف کمپنیز کے چئیرمین شو کت محمود قاضی اورمحمد ضیا اللہ نے بھی محمد خالد فاروق قاضی کو مبارکباد دیتے ہو ئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ چیمبر اور تاجروں کی بہتری کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ۔

قصبہ منگوال میں ایک نوجوان کو وحشیانہ تشدد کے بعد فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا


ڈھڈیال ( نامہ نگار)قصبہ منگوال میں ایک نوجوان کو وحشیانہ تشدد کے بعد فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔26سالہ عدنان اشرف ولد محمد اشرف ہفتہ کی شام ماتم کے جلوس میں شامل تھا کہ ایک موبائل کال سننے کے بعد وہاں سے چلا گیا۔ نامعلوم افراد نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا بازو توڑ دیا اور اس کے جسم پر سلگتے سگریٹ لگائے گئے بعدازاں فائرنگ کرکے اسے قتل کرنے کے بعد اس کی نعش قریبی کھیتوں میں پھینک دی۔اتوار دن بارہ اس کے لواحقین کو اس کی کھیتوں میں پڑی نعش کے بارے میں اطلاع ملی ۔ تھانہ نیلہ پولیس اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا جسے بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مقتول عدنان اشرف کو غیر ت کے نام پر تھکانے لگایا گیا ہے

مندرہ کے گردونواح میں سرعام مادہ جانوروں کو ذبح کیا جارہا ہے


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندرہ کے گردونواح میں سرعام مادہ جانوروں کو ذبح کیا جارہا ہے،مین بازار کے قصابوں کے ساتھ فوڈ انسپکٹر اور ٹی ایم اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے قصاب مادہ جانوروں کو بانجھ قرار دیکر کر دھڑلے سے ذبح کر رہے ہیں ،قصابوں کو کھلی چھٹی نے حرام اور حلال کا تصور ہی ختم کر ڈالا،تفصیلات کے مطابق مندرہ اور اس کے گردونواح میں گوشت کے لیے ذبح کیے جانے والے مادہ جانورجن کو ذبح کر کے گوشت کو بیچناپنجاب گورنمنٹ نے ممنوع قرار دیدیا ہے اس کے باوجودقصاب کسی کی بات کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے سرعام مادہ جانور ذبح کرتے ہیں جن کے پیٹ سے زندہ بچے برآمد ہوتے ہیں مندرہ میں سلاٹر ہاؤس نہ ہونے کی وجہ سے قصاب اپنے گھروں میں ہی جانور ذبح کر کے ان کے اندر پائے جانے والے بچے پھینک دیتے ہیں ،فوڈا نسپکٹر موصوف اپنے ذاتی کاروبار کو اہمیت دیتا ہے اور سارا دن پراپرٹی ڈیلر بنا زمینوں کی خریدوفروخت میں لگا رہتا ہے صوبائی وزیر خوراک،ضلعی چیئرمین فوڈ کنٹرول اتھارٹی چوہدری افتخار احمد وارثی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مندرہ اور اس کے گردونواح میں موجود قصابوں کا قبلہ درست کرنے کے لیے ان کو جیل کی ہوا کھلوائیں ۔

مندرہ جانوروں کا پھاٹک نظام بحال کیا جائے


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندرہ جانوروں کا پھاٹک نظام بحال کیا جائے،لوگوں کے آوارہ جانور جی ٹی روڈ اور بالخصوص چکوال روڈ پر حادثات کا موجب بن رہے ہیں،مویشی پال حضرات کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق حالیہ فصلوں کی کٹائی ہوتے ہی مقامی مویشی پال حضرات نے اپنے جانوروں کو کھلا چھوڑ دیا ہے اور ان کی دیکھ بھال نہ کرنے کے وجہ سے یہ جانور مندرہ جی ٹی روڈ اور بالخصوص چکوال روڈ پر چڑھ دوڑتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز موٹر سائیکل سوار سمیت گاڑیوں والے بھی حادثے کا شکار ہو رہے ہیں ،لنک روڈز پر تو ان دنوں بر ا ہی حال ہے جہاں پر گاڑیوں کے گذرنے کی جگہ بھی موجود نہ ہے جگہ جگہ جانوروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جنہیں ہٹانے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے،مقامی مویشیوں کی آوارگی پر انہیں بند کرنے کے لیے مویشیوں کے پھاٹک سسٹم کو بحال کر دینے سے انہیں رکاوٹ ڈالنے میں آسانی ممکن ہے جنہیں فحال کرنا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ذمہ داری ہے۔

ڈھڈیال میں عاشورہ کا جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ڈھڈیال میں عاشورہ کا جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر شبیہ ذوالجناح کے جلوس سید آغا حسین شاہ مرحوم اور زوار پیراں دتہ مرحوم کی اقامت گاہ سے برآمد ہوئے تفصیلات کے مطابق ڈھڈیال میں عاشورہ کے جلوس مرکزی امام بار گاہ سادات اور محلہ بھٹیاں سے شروع ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے سید آغا حسین شاہ مرحوم اور زوار پیراں دتہ مرحوم کی اقامت گاہ محلہ تالاب مائراں پہنچے وہاں سے شبیہ ذوالجناح برآمد کئے گئے اس موقع پر عزاداروں نے زنجیر زنی کی عاشورہ کے جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و مستورات عزاداروں نے شرکت کی بعد ازاں عاشورہ کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی امام بار گاہ سادات اور امام بار گاہ جعفریہ محلہ بھٹیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے جلوس کے اختتام پر مرکزی امام بار گاہ سادامیں ملک کے نامور ذاکر ملک علی رضا کھوکھر نے شہادت حضرت امام حسین پڑھی عاشورہ کے جلوس کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ڈھڈیال پولیس کے جوان اور مقامی رضا کار فورس کے نوجوانوں نے سیکورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال رکھی تھیں مجلس اور جلوس میں شامل ہونے والوں کی مکمل تلاشی لی جاتی رہی عاشورہ کو عزادورں کے لئے جگہ جگہ لنگر نیاز اور شربت کی سبیلوں کا وسیع انتظام کیا گیا تھا

ملک طارق ڈھلی ایک کٹھ پتلی چیئرمین ہیں


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ضلع کونسل چکوال کے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کرنے والے مسلم لیگ ن کے چیئرمینوں کے گروپ کے قائد چیئرمین یوسی ہرچارڈھاب چوہدری محمد ضمیر خان نے کہا ہے کہ چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق ڈھلی ایک کٹھ پتلی چیئرمین ہیں اور انہیں علم ہی نہیں کہ ضلع کونسل میں کیا ہورہا ہے ۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور ممبران سے مشاورت کے بارے میں چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق ڈھلی کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل نے غیر قانونی طور پر تلہ گنگ میں اپناسب آفس بنالیا اور چکوال میں دفتر کو کوئی اور چلارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی تقسیم میں کسی ممبر سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور ہماری سکیموں کو نظر انداز کرکے انہوں نے اپنے گروپ کو نوازا۔ چوہدری محمد ضمیر خان نے کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل نے غیر قانونی طور پر 15کروڑ کے صوابدیدی فنڈز رکھے اور جو ٹینڈر جاری کیے گئے ان کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی کہ گلیوں کی پختگی کس کے مکان سے کہاں تک ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی صورت ایسی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا چیئرمین ملک طارق ڈھلی اب کچھ نمائندوں کو یہ کہہ کرگمراہ کررہے ہیں کہ انہیں ایڈجسٹ کرلیا جائے گا۔ حقائق یہ ہیں کہ جب ضلع کونسل میں فنڈزہی باقی نہیں بچے تو انہیں کیسے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ چیئرمین چوہدری محمد ضمیر خان نے کہا کہ حکومت نے انہیں55لاکھ کی گاڑی کس لیے دی ہے اگر وہ چکوال دفتر نہیں آسکتے توانہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام صورت حال پر گہر ی نظر ہے اور وقت آنے تک مزید انکشافات کیے جائیں گے۔

مندرہ نیٹ کلبوں میں نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندرہ نیٹ کلبوں میں نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش،نوجوان نیٹ کلبوں میں نہ صرف گندی ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہیں بلکہ نیٹ کلب سے لوگوں کو Fakeآئی ڈیز بنا کر لڑائیوں کا مرتکب بھی ہو رہے ہیں پولیس نوٹس لے ،تفصیلا ت کے مطابق مندرہ میں موجود چند ایک نیٹ کلب جن میں بند کیبن بنا کر نیٹ کیفے بنائے گئے ہیں میں نوجوان نسل بالخصوص کالج اور سکول کے بچے سار اسارا دن گندی ویب سائٹس کھول کر دیکھنے سے بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں،نیٹ کلب مالکان اپنے دس بیس روپوں کے لیے نوجوان نسل کو خراب کر رہے ہیں ،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ نوجوان اپنی جنسی حوس کو مٹانے کے لیے کمسن اور معصوم لڑکوں کویہاں لا کر جنسی تعلقات بھی بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں ،نوجوان نسل کو بے راہ روی اور فحاشی سے بچانے کے لیے پولیس کے ساتھ عام آدمی کو بھی تعاون کی ضرورت ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے بھرپور ایکشن لے

دولتالہ اور گردونواح کے قصبات ودیہات میں بھی یوم عاشورہ عقیدت واحترام سے منایا گیا


دولتالہ(نامہ نگار)ملک کے دیگر حصوں کی طرح قصبہ دولتالہ اور گردونواح کے قصبات ودیہات میں بھی یوم عاشورہ عقیدت واحترام سے منایا گیا ،علم،زوالجناح،اورماتمی جلوس ، تعزیے ،اور مجالس شامِ غریباں منعقد کی گئیں اور عزاداران امام حسین نے حضرت امام حسین کی وادی کربلا میں اسلام کی سر بلندی اور بقا کے لیے پیش کی گئی قربانی کو خراج تحسین پیش کیاسب سے بڑا جلوس سید کسراں سے نکالا گیا جو اپنے مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہوگیا جبکہ قصبہ دولتالہ، چک راجگان،راماں،درکالی سمیت دیگر علاقوں سمیت 12مقامات پر یوم عاشورہ عقیدت سے منایا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گے تھے مختلف مقامات پر چکنگ پواینٹ بنائے گے تھے اختتام پر مجالس غریباں میں علماء کرام و زاکرین نے حضرت امام حسین کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین نے باطل کے چہرے کو بے نقاب کرکے امت مسلمہ کویہ پیغام دیا کہ حق کی خاطر سرکٹا لینا لیکن کبھی باطل اور باطل کے نظام کے سامنے سرکو جھکانا نہیں ہے۔ حضرت امام حسین کی عظیم قربانی کے ذریعے اسلام کو وہ سربلندی نصیب ہوئی ہے جسے قیامت تک جھکایانہیں جاسکتاملحقہ علاقوں کی مساجد میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں علمائے کرام نے واقعہ کربلا کی روشنی میں بھائی چارے اور امن و اخوت کی فضا قائم رکھنے پر زور دیا

error: