گرما گرم خبریں

شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری

Archive for: October 3rd, 2017

دولتالہ ، پنشنرز مشکلات کا شکار ہیں


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ اور قرب جوار میں پنشنر زلیل و خوار ڈاکخانوں اور بینکوں سے ماہانہ پنشن وصول کرنے والا بوڑھے مرد وخواتین سارا دن کیش لانے والی گاڑیوں کے انتظار کے بعد شام گئے مایوس گھروں کو لوٹ گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ2روز سے دولتالہ،جاتلی سمیت گردونواح کے علاقوں میں پنشنرز مشکلات کا شکار ہیں زرائع کے مطابق بینک اور ڈاکخانوں میں رقوم لے کر جانیوالی گاڑی کمپنی کا معاہدہ ختم ہونے کے باعث عوام کو اس مشکل صورتحال سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے تا ہم اس تمام ترصورتحال سے مریض ،بوڑھے پنشنرز زیادہ متاثرہ ہو رہے ہیں جو دور دراز علاقوں سے گاڑیاں یا رکشہ بک کر کے پنشن وصول کرنے آتے ہیں اورسارا دن پنشن کے انتظار میں بینک اورڈاکخانوں کے سامنے گرمی میں بیٹھ کر گزار کر مایوس ہو کر واپس لوٹ جاتے ہیں متعدد بینک اور ڈاکخانوں میں پنشنرز کے لیے یہ تو سایہ دار جگہ ،نہ پینے کا صاف پانی اور نہ ہی بیٹھنے کا کوئی مناسب انتظام موجود ہے پنشنرز نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کو نوٹس لیا جائے اور پنشن وصولی کی جگہوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے

ن لیگ خودجمہوریت کی سب سے بڑی دشمن ہے، راجہ جاوید اشرف


سید اڈا(نوید اسلم فرحت)پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپر ست اعلی راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں آئندہ جنر ل الیکشن 2018میں تحصیل گوجرخان سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جیت یقینی ہے کیونکہ تحصیل گوجرخان کے موجودہ لیگی اراکین اسمبلی اپنے ساڑھے چار سالہ دور اقتدار میں تحصیل بھر میں کوئی بھی قابل ذکر ترقیاتی کام نہ کرواسکے عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں اور مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث مسائل کے انبار لگ چکے ہیں ان خیالات کا اظہارانھوں نے یوسی پنجگراں کلاں اور سید کسراں کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے ٹھیکریاں ، ایسر، ترکوال ، کالس ، ڈھوک مستقیم اور کسراں میں مختلف جگہ پر فاتحہ کی ان کے ہمراہ ملک عابدحسین ، چوہدری مناظر نواز، چوہدری محمد نذیر ، عبدالوحید اعون ، چوہدری علی اصغر، سید آفتاب کاظمی اور چوہدری امتیاز اف کالس بھی تھے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا سرمایہ کل بھی عوام تھی اور اج بھی عوام ہے اور عوامی خدمت ہمارا نصب العین اور اولین مقصد ہے ہماری جماعت پر انگلی اٹھانے والے پچھلے چار سال سے اپنی کارکردگی پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلے گا کہ انہوں نیکہا کہ ہم نے نہ کبھی تھانہ کچہری کی سیاست کی ہے نہ کرنے دیں گے ، عوامی خدمت ہمارا نصب العین اور اولین مقصد ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی پر انگلی اٹھانے والے پچھلے چار سال کی کارکردگی دیکھیں ، ہماری جماعت کی ہمشہ پاور غریب عوام تھی اب بھی غریب عوام ہمارا سرمایہ ہیں

ختم نبوت ہمارا ایمان ہے،حافظ مزمل مشتاق رضوی 

دولتالہ(نامہ نگار)ختم نبوت ہمارا ایمان ہے اور یہ ایمان ہماری رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے حکومت وقت اس بات کو زہن نشین رکھے کہ ہم ختم نبوت کے خلاف ہونے والی تبدیلی اور ترامیم کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے حکمران ہوش کے ناخن لیں ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت دولتالہ کے رہنما حافظ مزمل مشتاق رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کلمہ طیبہ کے نام پر قائم ہوا ہے یہاں نظام مصطفیٰ کے نفاز کے بجائے حکومت وقت اور اس کے ہمنوا اپنے زاتی مفادات اٹھانے اور اغیار کو خوش کرنے کے لیے بغیر سوچے سمجھے دین محمدی کے منافی نظام کو رائج کرنا چاہتے ہیں تا ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے آقا ﷺ کی ناموس کی خاطر کٹ مرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ختم نبوت میں ہونیوالی ترمیم کے خلاف جماعت اہلسنت بھر پور آواز بلند کرئے گی مرکزی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ دولتالہ میں بھی ریلی نکالی جائے گی جس کا اعلان آئندہ2روز تک کر دیا جائے گا

کریانہ کی دوکان سے پیسے چرانے والے اپنا موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگے


جاتلی(نامہ نگار)تھانہ جاتلی کے علاقہ دوکھوہا میں کریانہ کی دوکان سے پیسے چرانے والے اپنا موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگے حفیظ صادق ولد صادق حسین ساکن دوکھوہا نے پولیس تھانہ جاتلی کو بتایا کہ گاؤں میں میری دوکان ہے حب دار، ثقلین ،مشرف نے میری دوکان کا کنڈا توڑ کر دوکان سے نقدی3000 چوری کئے ان تینوں کو چوری کرتے ہوئے ضیاء الرحمان اور لال حسین نے موقع پر پکڑنے کی کوشش کی اور شور مچانے پر وہ اپنا موٹر سائکل بھی چھوڑ کر فرار ہوگے پولیس تھانہ جاتلی نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتش شروع کردی ہے

نااہل شخص کو بچانے کی خاطر پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، راجہ سرفراز اصالت


جاتلی(نامہ نگار)تحریک انصاف گوجرخان کے سینئر نائب صدر راجہ سرفراز اصالت نے کہا ہے کہ ایک نااہل شخص کو بچانے کی خاطر پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا جارہا ہے نواز شریف کا لندن پلان ان کی ڈوبتی سیاسی کشتی کو نہیں بچا سکے گا ملک کی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں حکومت نے پارلیمنٹ کے ممبر شپ فارم سے ختم نبوت کا کالم ختم ک نے کی شدید مزمت کرتے ہیں تحریک قائد عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف انشاء اللہ بڑی قوت بن رہی ہے 2018کے الیکشن میں تحریک انصاف مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی عوام اب کسی نے جھانسے میں نہیں آئیں گے ہمارا ویڑن خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان ہے حکمران جماعت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ان خیالات کا اظہارانھوں نے جاتلی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈٖیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام مسائل کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے قومی ادارے تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں وقت آ گیا ہے کہ کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کیا جائے پاکستان تحریک انصاف گوجرخان میں چوہدری محمد عظیم ،چوہدری ساجد محمود اور دیگر قائدین کی قیادت میں متحد اور منظم ہے انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی

راجہ پرویز اشرف کا دور تحصیل گوجرخان کے عوام کے لئے سنہری دور تھا،قادر نواز قادری 


ساہنگ(نامہ نگار)راجہ پرویز اشرف کا دور تحصیل گوجرخان کے عوام کے لئے سنہری دور تھا ،دیرینہ مطالبات اور مسائل حل کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ، میگا پروجیکٹ کی تکمیل سے تحصیل گوجرخان کی محرومیوں کا ازالہ ہوا ، آمدہ قومی الیکشن میں عوام حمایت سے مرکز میں پی پی پی حکومت بنائے گی ، راجہ پرویز اشرف کی جیت یقینی ہے ان خیالات کا اظہار پی پی پی تحصیل گوجرخان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قادر نواز قادری نے دولتالہ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کو کوئی پرسان حال نہیں گذشتہ پانچ سالوں سے عوام مسائل کا شکار ہیں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ہیں ،مندرہ چکوال اور سوہاوہ چکوال روڈ ، گیس پروجیکٹ ، پاسپورٹ آفس ، نادرہ آفس، انڈر پاس ،بجلی کی اپگریڈیشن اور تقریبا6000ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دینا ان کا عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ آمدہ قومی الیکشن میں پی پی پی تمام صوبوں سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور گوجرخان سے عوامی امیدوار راجہ پرویز اشرف عوامی حمایت اور اللہ کی مدد سے شاندار کامیابی حاصل کریں گے اور ایک دفعہ پھر عوام کی خدمت کریں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ PP4میں کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے موجودہ نمائندوں نے عوام کو مایوس کیا ۔

پولیس تھانہ جاتلی ان ایکشن


جاتلی(نامہ نگار)پولیس تھانہ جاتلی نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے02ملزمان کو گرفتارکر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی پولیس نے فہد سے01عدد پستول30بور معہ03روند جبکہ ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی پولیس نے مشتاق حسین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

تحریک لبیک پاکستان گو جر خان کے زیر اہتمام زبر دست ریلی ، حکومت مخالف نعرے اور تقاریر


گو جر خان(نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان گو جر خان کے زیر اہتمام زبر دست ریلی ، حکومت مخالف نعرے اور تقاریر۔ ختم نبوت کے خانے سے حلف نا مہ کے الفاظ ختم کر نے کی شد ید مذمت۔ریلی کی قیادت علامہ مختار رضوی،عبد الصبور کیانی اور رمضان چشتی نے کی ۔ ریلی کے شر کا نے شہر کی مختلیف سڑکوں کا چکر لگا ۔ انہوں نے بینرز اور پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ جی ٹی روڈ چو ک میں قائدین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مسلما نان پا کستان کسی ایسے قانون کو تسلیم نہیں کریں گے جس سے تو ہین رسالت کا پہلو نکلتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئین پا کستان میں توہین رسالت کے بارے میں جو کچھ بھی ہے وہ وطن عزیز کے مسلمانوں نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا اب اگر کوئی ایسی حر کت کر تا ہے تو وہ آئین پا کستان کی روح سے رد گر دانی کر تا ہے اور وہ اسے بھی توہین رسالت کا مر تکب سمجھا جا نا چاہیے۔ ہم یہ سوال کر تے ہیں کہ آ خر اس حکومت کو حلف نامہ ختم کرے کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔بعد ازاں ریلی کے شر کا پر امن طور پر منتشر ہو گئے

عمران خان کے متاثر کن اور دلیرانہ کر دار کی بدو لت عوام میں ہما ری جماعت کی مقبو لیت بڑھی ہے،راجہ طا رق کیانی 


گو جر خان(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سابق ایم پی اے طا رق کیانی نے کہاہے کہ ملکی سیاست میں عمران خان کے متاثر کن اور دلیرانہ کر دار کی بدو لت عوام میں ہما ری جماعت کی مقبو لیت بڑھی ہے اور بہت جلد تحصیل گو جر خان کی مزید نما یاں سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہو نے والی ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی گو جر خان کے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا جس نے راجہ یا سر آ ف کر سال کی قیادت میں ان سے ملا قات کی۔ طا رق کیانی نے راجہ طارق عزیز بھٹی کی پی ٹی آئی میں شمو لیت کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا کہ وہ تحصیل کی نما یاں اور قد آور سیاسی شخصیت ہیں اور اپنے والد راجہ عبد العزیز بھٹی کی طرح ماہر قانون دان ہی راجہ عبد العزیز بھٹی ، کا شمار ذولفقار علی بھٹو جے قریبی رفقا میں ہو تا تھا اور اس دور میں وہ گو جر خان سے دو مرتبہ ایم این اے منتخب ہو ئے۔ طارق کیانی نے کہا کہ عمران خان کو یہ کریڈٹ جا تا ہے کہ انہوں نے ملک کو کرپٹ قیادت سے نجات دلائی وہ ملک میں ایک صاف ستھری اور کرپشن سے پا ک قیادت کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں اور انکے را ستے میں کرپٹ ما فیا جس طرح قدم قدم پر کا نٹے بو رہی ہے اس سے ملک کے عوام بخو بی آ گا ہ ہیں طارق کیانی نے کہا کہ گو جر خان کے لوگ عمران خان سے والہانہ لگا ؤ رکھتے ہیں

گو جر خان کے اقدام قتل کیس کے ملزمان کی عدالت عالیہ نے عبوری ضمانیتں کنفرم کر دیں 


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان کے اقدام قتل کیس کے ملزمان کی عدالت عالیہ نے عبوری ضمانیتں کنفرم کر دیں تھانہ مندرہ میں درج ایف آئی کے مطابق امیر افضل، اسکے بھانجھوں حارث اور جنید پر محمد سعید، اسکی اہلیہ اور بھا بھی کو زخمی کر نے کا مقدمہ درج ہوا تھا ۔ جس پر ملزمان نے ایم کلیم اللہ بھٹی ایڈو کیٹ کے ذریعے لا ہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں میں درخواست ضمانت دائر کی ۔ ہائی کورٹ کے جج جناب محمد عرفان تارڑ کی عدالت نے تما م تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دیں

طالب علم کا اعزاز

جاتلی(نامہ نگار)ضلع راولپنڈی،تحصیل گوجرخان،یونین کونسل راماں کے گاؤں راماں کے رہائشی نثار عباس ولد مظفر حسین نے 2017 کے بی۔ایس۔سی سول انجینرنگ کے امتحان میں سویڈیش انجینیرنگ کالج واہ کینٹ،جس کا الحاق یونیورسٹی آف انجینرنگ ٹیکسلا سے ہے،3.91/4 CGPA لے کر ٹاپ کیا ہے۔ابھی ان کو یونیورسٹی کی طرف سے ڈگری اور گولڈ میڈل ملنا باقی ہے۔تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیر سال 2012 میں بھی سویڈیش انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چکوال سے انہوں نے ضلع بھر میں86 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اللہ کی خاص مہربانی،والدین کی دعاو?ں،اور اساتذہ کرام کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔بی۔ایس۔سی سول انجینرنگ کا رزلٹ آنے کے بعد انہوں نے قطر کی ایک کنٹریکٹنگ کمپنی آمیکو میں As a civil Engineer اپلای?ی کر دیا،ڈگری آنے سے پہلے ہی آمیکو کمپنی نے ان کو As a civil Enginner جاب کی آفر دے دی،اب وہ قطر میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔نثار عباس نے دوران انٹرویو کہا ہے کہ میرے والد صاحب ریٹایّرڈ ٹیچر ہیں اور میں ان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنی ذاتی خواہشات کو پسِ پشت ڈال کر ہم بہن،بھائیوں کو تعلیم کی دولت سے نوازا اور ہمارے دلوں میں تعلیم کی اہمیت کو کوٹ کوٹ کربھرا،اسی وجہ سے میرے بھائی انجنیر ناصر سجاد جو سعودی عرب میں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں،عسکری ماڈل سکول دولتالہ اور عسکری بورڈنگ آکیڈمی دولتالہ کی سنگِ بنیاد رکھی۔سکول اور اکیڈمی کی انتظامی امور کی دیکھ بھال ریٹائرڈ کرنل تحسین آختر کر رہے ہیں،یاد رہے کرنل تحسین اختر فوجی فاونڈیشن ماڈل سکول دولتالہ کے پرنسپل رہ چکے ہیں اور ایک منجھے ہوئے ماہرِ تعلیم ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا خاندان یونین کونسل میں سب سے بڑا ہے،ہم اکیس بہن بھائی ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے سب پڑے لکھے ہیں۔میرے چھ بہن بھائیوں نے میٹرک کے امتحان میں اپنے سکولز میں ٹاپ کیا ہے۔چار بھائی ہم سول انجنیر ہیں۔ایک پاکستان میں اور دو سعودی عرب میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور میں انشاء للہ عنقریب قطر چلا جاوں گا۔میرا ایک بھائی ندیم شہزاد میرین انجینرنگ کراچی سے میرین انجینیرنگ کر رہا ہے۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ضمن میں اگر ساری زندگی بھی اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے رہیں تو کم ہے

error: