گرما گرم خبریں

نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان

Archive for: October 4th, 2017

ْموضع دومالی 1300کنال ملکیت کی نمائندہ شخصیات پی پی ایل آہدی فیلڈکے خلاف سراپا احتجاج


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)موضع دومالی کا1300سے زائد کنال کا رقبہ پی پی ایل آہدی فیلڈ میں زیر استعمال ، گیس جیسی بنیادی ضرورت ہمارا حق ہے ، پی پی ایل انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ،موضع دومالی کی نمائندہ شخصیات کا شدید احتجاج ، اعلی حکام فوری نوٹس لیں ،شنوائی نہ ہونے کی صورت میں راست قدم اٹھائیں گے تفصیلات کے مطابق پی پی ایل آہدی فیلڈ میں موجود تحصیل چکوال کے گاؤں دومالی کے غریب کاشتکاروں نے 1300سے زائد کنال کا رقبہ آئل اور گیس کی تلاش کے لئے فراہم کیا ،دومالی گاؤں کے لوگوں کا ذریعہ معاش کاشتکاری ہونے کی وجہ سے زمینداری ہی پیشہ اور ذریعہ معاش ہے اتنا زیادہ رقبہ پی پی ایل آہدی فیلڈ کے لئے فراہم کرکے پاکستان سے محبت کا ثبوت اور حکومت کا ساتھ دیا ، متعدبارپی پی ایل انتظامیہ کی یقین دہانیوں کے باوجود دومالی گاؤں کو گیس فراہمی سے دور رکھا جا رہا ہے جس سے یہاں کے باسیوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اس سلسلے میں گاؤں کی نمائندہ شخصیات نے پی پی ایل انتظامیہ سے کئی بار ملاقاتیں کیں اور درخواست دی کہ ہمیں گیس جیسی بنیادی ضرورت جو ہمارا حق ہے فوری فراہم کرنے کے احکامات دئے جائیں لیکن بے حس انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور تاحال مطالبہ پورا نہ کیا گیا ، سابق کونسلر چوہدری محبوب حسین نے اپنے ساتھیوں چوہدری واجب حسین ، چوہدری محمد ایوب ، چوہدری مظہر حسین ، چوہدری زمرد ،چوہدری نذر ، چوہدری عامر ندیم ، چوہدری محمد صادق ، چوہدری اسحاق ، ماسٹر لیاقت حسین ، چوہدری رب نواز ، چوہدری تصور حسین ،چوہدری عابد حسین اور دیگر سمیت وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر پٹرو لیم سے اپیل کی ہے کہ ہماری قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری گیس فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں انہوں نے اپنی درخواست میں اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل و گیس کی تلاش کے لئے ویل نمبر 6 میں 300کنال زمین استعمال ہوئی جبکہ ویل نمبر 19,20,21میں 600کنال استعما ل کی گئی ،ویل نمبر27میں بھی 200کنال استعمال ہوئی ہے ، اب ویل نمبر 29شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ موضع ڈہونگ گاؤں دومالی سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ہے وہاں آہدی فیلڈ ہی سے گیس فراہم کی جا رہی ہے سابق کونسلر چوہدری محبوب نے کہا کہ اگر ہماری شنوائی نہ ہوئی تو اپنے حق کے حصول کے راست قدم اٹھائیں گے

ملکی ادارے تبا ہ کر دیئے گئے، چوہدری ساجد محمود


دولتالہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما وسابق امیدوار برائے پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے کہا ہے کہ ملکی ادارے تبا ہ کر دیئے گئے کرپشن کا دور دورہ ہے ، عوام رل گئے انہیں مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیاہے ،مہنگائی آسمانوں کو چھونے لگی کوئی پرسان حال نہیں ،انصاف صحت ،تعلیم اور رروزگار پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ،محکمہ مال نے زمینداروں کو چکرا کر رکھ دیا ہے ان خیالات کااظہار گاؤں رنجالی کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گذر رہا ہے موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ملکی اداروں کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے کرپشن کے بے تاج بادشاہوں نے عوامی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ مسائل کی چکی میں پسے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے خوردنی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں تعلیمی انقلاب برپا کرنے والے محض ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں عوام کو انصاف نہیں مل رہا ہے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ تھانے کچہری کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں انہیں الجھایا جاتا ہے محکمہ مال کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں زمیندار وں کو چکرا کر رکھ دیا گیا ہے صحت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پرسان حال نہیں ہے ہسپتال موجود ہیں عملہ اور دوائیاں موجود نہیں ہیں بے روزگاری سے نوجوان مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا آمدہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف بھر پور کامیابی کرے گی

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن


دولتالہ(نامہ نگار) انچارج پولیس چوکی دولتالہ ایس آئی راجہ ندیم الطاف کی زیر نگرانی دولتالہ اور گردنواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پولیس پارٹی نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے نوید اقبال سکنہ ناٹہ موہڑہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے15لیٹر دیسی شرآب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

میاں نواز شریف کوبلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد


جدہ(بیورو چیف )میاں نواز شریف کوبلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، 2018کے الیکشن میں دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے ،جدہ میں ایک تقریب میں خراج تحسین پیش کیا گیاتفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سعودی عرب نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کر کے میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اس تقریب کی صدارت اور میزبانی قائم مقام صدر چوہدری فاروق انجم نے کی تقریب میں جنرل سیکرٹری نور محمد آرائیں ،سینئر رہنما ملک محی الدین ،سینئر نائب صدر چوہدری جعفر ،نائب صدر چوہدری شہبازحسین ،نائب صدر لالہ جمشید ،سیکرٹری اطلاعات حمایت علی،عباس گورائیہ،چیف آرگنائزرجدہ چوہدری اسماعیل ،صدر جدہ سیٹھ عابد ،اشفاق سدوزئی ،سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ مدثرکریم اعوان ، رانا فیصل نواز ،چوہدری اویس ،ملک ظہیر بوچھال ، ملک تصور حسین راول نیوز بیوروچیف، عاطف علی وٹو بیورو چیف جدہ نیوز ، چیئر مین بزنس کمیونٹی و بیورو چیف روزنامہ میرا قلم ،صدر پاک میڈیا ،فورم و بیوروچیف دنیا نیوز چوہدری رضوان ،نمائندہ جیو نیوز شاہد نعیم اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اپنے قائد میاں نواز شریف مسلم لیگ ن کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آمدہ قومی الیکشن میں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور بطور وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی وزرات عظمی کا منصب سنبھالیں گے مقررین نے مرزا الطاف حسین کی کوششوں کو سراہا تقریب کے آکر میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی ،امن و امان اور ملی یکجہتی کے لئے دعا بھی مانگی گئی

عوامی مسلم لیگ اور عوامی لیگ 

Read more

error: