گرما گرم خبریں

اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری

Archive for: October 6th, 2017

خالد فاروق قاضی چیمبر آف کامرس کے لئے بہترین انتخاب ہیں، حاجی رمضان صراف

دولتالہ(نامہ نگار)ممتاز سماجی شخصیت حاجی رمضان صراف نے اپنے ایک بیان میں مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت شوکت محمود قاضی کے فرزند ارجمند خالد فاروق قاضی(میاں پرویز اسلم گروپ) کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا نائب صدر بننے پر دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ خالد فاروق قاضی چیمبر آف کامرس کے لئے بہترین انتخاب ہیں وہ ایک نوجوان قیادت اور کاروباری برادری کے لیے بہترین اقدامات اٹھانے اور درپیش مسائل حل کروانے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں استعمال میں لائیں گے تاکہ یہ شعبہ بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکے حاجی رمضان صراف نے امید ظاہر کی کہ خالد فاروق قاضی چیمبر کی ترقی کے لئے دن رات کام کریں گے اور تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے انھوں نے کہاکہ دولتالہ کی تاجر برادری خالد فاروق قاضی اور ان کی ٹیم سے بھرپور تعان کرے گی

قتل کے دو فریقین میں صلح


جاتلی(نامہ نگار)موہڑہ حیات کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ خضر حیات اور دیگر کی کوششوں سے قتل کے دو فریقین میں صلح کچھ عرصہ قبل اظہر نے اپنے بھائی کو قتل کیا تھا تا ہم جس پر مدعی فاضل نے اظہر کو معاف کر دیا راجہ خضر حیات،راجہ حبیب آف سوہاوہ ،راجہ گلتاصب ،راجہ نوشیروان اور دیگر نے دونوں پارٹیوں میں راضی نامہ کے لئے اہم کردار ادا کیا

ہمیشہ ہمارا علاقہ کو بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیا، چوہدری اعظم


دولتالہ(نامہ نگار)بھنگالی کی ممتازسماجی شخصیت چوہدری اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیشہ ہمارا علاقہ کو بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیاجو ہمارے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ہمارا علاقہ آج کے اس دور میں بھی انتہائی پسماندہ ہے ہر دور حکومت میں ہمارے علاقے کے ساتھ نا انصافی بھرتی گئی ہر طرح کی سہولت سے محروم رکھا گیامگر اب لوگ باشعور ہوچکے ہیں مزید ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے علاقے پر خصوصی توجہ دیں اور دیگر علاقوں کے لئے ہمارے لئے بھی پیکج کا اعلان کریں

بغیر ہیلمنٹ ،نمبر پلیٹ موٹرسائیکل اور گاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن

راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز) ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول جاوید سلیمی کی نے ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن محمد یوسف ملک کو ریجن بھر میں بغیر ہیلمنٹ ،نمبر پلیٹ موٹرسائیکل اور گاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ بغیر کاغذات ہائی وے پر سفر کرنیوالے افراد کیلئے بھی کارروائی کا عندیہ دیدیاہے جس پر ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ محمد یوسف ملک نے ریجن بھر کے ملازمین سمیت افسران کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت ترین کارروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ اس ضمن میں پنجاب ہائی وے پٹرول کی موبائل ایجوکیشن یونٹ کو بھی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے آگاہی مہم کو تیز کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں تاکہ شہری زیادہ سے زیادہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرے اور حادثات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں کمی واقع ہوسکے۔ ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے گزشتہ چند ماہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پر بغیر نمبرپلیٹ اور کاغذات نہ رکھنے والے ڈرائیوں کیخلا ف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 5ہزار 5سو 32گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول جاوید سلیمی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی پنجا ب ہائی وے پٹرول نے ریجن بھر میں بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل اور کاغذات نہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ترجمان پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا کہنا تھا کہ ریجن بھر میں پکٹس میں اضافہ کر دیا گیا ہے جہاں چیکنگ کے عملے کو سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ہر صورت اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ دوسری جانب پنجاب ہائی وے پٹرول کی موبائل ایجوکیشن یونٹ کو بھی شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی موبائل ایجوکیشن یونٹ کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دے سکیں

دوہرے قتل کیس میں نامزد ملزم عدنان طارق کی ضمانت منظور


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سردار حامد حسین نے کلر سیداں کے نواحی گاؤں ٹکال میں دوہرے قتل کیس میں نامزد ملزم عدنان طارق سکنہ ٹکال کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کروانے پر اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان راجہ عابد حسین نے کیس کی پیروی کی۔ملزم پر آڑھائی ماہ قبل جگہ کے تنازع پر ساس بہو کو قتل کرنے کا الزام تھاجس پر معزز عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملزم عدنان طارق کو17ستمبر کو گرفتار کر کے مقامی عدالت سے چار روز ریمانڈ حاصل کیا تھا جسے بعد ازاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 22 ستمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا تھا جہاں سے اب اسے ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوہرے قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالفقار علی کو بھی گزشتہ روز گرفتار کر لیا ہے۔

کلر سیداں پولیس ان ایکشن ،سرصوبہ شاہ ڈکیتی کے دو بڑے ملزمان کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا

کلر سیداں(پر و یز و کی سے)کلر سیداں پولیس ان ایکشن ،سرصوبہ شاہ ڈکیتی کے دو بڑے ملزمان کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا ،ایک ملزم پنجاب پولیس میں ASIکے عہدے سے برخواست ہو چکا ہے۔ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ،تفصیلا ت کے مطابق چار مسلح ملزمان نے گیارہ مئی کو علی الصبح سرصوبہ شاہ چوک میں پولیس کی وردی پہن کر اشتیاق کھوکھر کے گھر ڈکیتی کی واردات کی ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار بتا کر گھر کے تمام افراد کو کمروں میں بند کر کے گھر کی تلاشی لی اور دوران تلاشی برطانوی پاکستانی کرنسی لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات موبائل فونز لیپ ٹاپ چرا کر فرار ہو گئے تھے ۔ایس ایچ او کلر سیداں شیخ محمد قاسم نے سب انسپکٹرز طارق محمود اور نصیر الرحمان کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جنہوں نے ٹیلیفون ڈیٹا کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کر لی اور گزشتہ روز کاروائی کر کے گروہ کے دوبڑے ملزمان جہانگیراور کامران سکنہ بھلوال ضلع سرگودھا کو گرفتار کر لیا ،ملزم جہانگیر پنجاب پولیس میں اے ایس آئی تھا اور اسے گزشتہ برس ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔کلر سیداں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا اور مدعی مقدمہ نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں انہیں شناخت کر لیا ملزمان پولیس کی وردی میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے ۔ملزمان کی گرفتاری پر عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے پولیس کاروائی کو بھی بے حد سراہا ہے

صوبہ بھرمیں ماڈل قبرستانوں کی تعمیر کیلئے سروے شروع کردیا گیا


ڈھڈیال (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھرمیں ماڈل قبرستانوں کی تعمیر کیلئے سروے شروع کردیا گیاجس کے تحت ضلع چکوال میں متعدد نئے ماڈل قبرستان بنائے جائیں گے ۔ اس منصوبے کے تحت ڈھڈیال میں بھی ایک ماڈل قبرستان بنایاجائے گاجس کیلئے ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے جمعہ کی سہ پہر ڈھڈیال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جابہ کے قریب قبرستان کیلئے اراضی کا معائنہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب ماڈل قبرستانوں کیلئے اراضی کی خریداری ، چار دیواری اور گیٹ کیلئے فنڈز فراہم کرے گی۔

میا ں نو ا ز شر یف آ ئین ا و ر قا نو ن کے مطا بق مسلم لیگ ن کے منتخب صد ر ہیں


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)سا بق و ز یر ا عظم میا ں نو ا ز شر یف آ ئین ا و ر قا نو ن کے مطا بق مسلم لیگ ن کے منتخب صد ر ہیں ا ن کا منتخب ہو نا کا ر کنو ں ا و ر لیڈ ر و ں کا متحد ہو نا نشا نی ہے میا ں نو ا ز شر یف عو ا م کے مقبو ل تر ین ،لیڈ ر ہیں وائس چےئرمین ایم سی کلر سیداں چوہدری محمد ضیارب منہاس اور کونسلرز حاجی محمد اسحاق، عابد حسین زائدی، جنید بھٹی ،صوفی ضابر حسین،خلیق احمد راجہ،راجہ کامران عابد،لیگی رہنماؤں شیخ ندیم احمد، شیخ حسن سرائیکی اور اظہر محمود مرزا نے میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

امام بارگاہ و انجمن مہریہ محلہ بھٹیاں ڈھڈیال کے عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا


ڈھڈیال (نامہ نگار)امام بارگاہ و انجمن مہریہ محلہ بھٹیاں ڈھڈیال کے عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔ منتظم اعلیٰ عاشر جاوید جعفری، صدر حاجی محمد خان ،نائب صدر راجہ طاہر عباس، جنرل سیکرٹری سجاد حسین منہاس،انتظامی سیکرٹری محمد کامران، پروپیگنڈہ سیکرٹری چوہدری محمد طارق، خزانچی چوہدری امیر خان جبکہ جعفریہ سٹوڈنٹس فورس کے نائب صدر کے لیے محمد جہانگیر آف کڑاہی کا انتخاب کیا گیا۔ انتخابی اجلاس کے اختتام پر نئی کابینہ نے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

انڈر پاس گوجرخان ، تخریب کاری کا خدشہ ہروقت سر پہ منڈلانے لگا 

Read more

چوھدری محمد خورشید کی امریکہ کی سابق سفیر اور سابق وفاقی وزیر بیگم سیدہ عابدہ حسین سے ملاقات ۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

چوھدری محمد خورشید کی امریکہ کی سابق سفیر اور سابق وفاقی وزیر بیگم سیدہ عابدہ حسین سے ملاقات ۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

error: