گرما گرم خبریں

سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری

Archive for: October 7th, 2017

مندرہ چکوال روڈ بھنگالی سٹاپ پر کار اور ہائی ایس میں تصادم 3افراد زخمی


دولتالہ(نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈ بھنگالی سٹاپ پر کار اور ہائی ایس میں تصادم 3افراد زخمی زرائع کے مطابق ہائی ایس نمبرLES 6298یو ٹرن سے موڑ کاٹ رہی تھی کہ چکوال روالی سائیڈ سے آنے والی تیز رفتار کار نمبرCU54سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 3افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ریفر کر دیا گیا

حاجی راجہ ظفر محمود حج کی سعادت حاصل کر نے کے بعداپنے فیملی کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے


دولتالہ(نامہ نگار) یونین کو نسل نڑالی کی سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ ظفر محمود حج کی سعادت حاصل کر نے کے بعداپنے فیملی کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے،یونین کو نسل آہدی کے چیئر مین محمد خان بھٹی،وائس چیئرمین،راجہ محمد زبیر،جنرل کو نسلر راجہ سجاد کیانی،عامر بھٹی،حافظ جلیل احمد،ماسٹر سعید احمد چوہان،احمدنواز راجہ،مرزا عبدالقیوم،اور الیکٹرانک میڈیا کے صدرراجہ حاجی احمد نے حاجی راجہ ظفر محمود کی رہائش گاہ پرحج کی سعادت حاصل کر نے پر مبارک باد پیش کی

ڈاکٹر زیشان کا بی ایچ یو سکھو میں تعینات ہونا خوش آئند ہے


سکھو (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر زیشان کا بی ایچ یو سکھو میں تعینات ہونا خوش آئند ہے، ڈاکٹر زیشان کی تعیناتی کو عوامی حلقوں میں بہت سراہا جا رہا ہے، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر زیشان کو بی ایچ یو سکھو میں تعینات کر دیا گیا ہے، ان کی تعیناتی اہلیان سکھو کے لیے نیک شگون ہے، مختلیف عوامی حلقوں میں ان کی تعیناتی کو سراہا جا رہا ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بی ایچ یو سکھو کو گزشتہ دور میں بہت نظر انداز کیا گیا، لیکن اب ڈاکٹر زیشان کی تعیناتی اہل علاقہ کے لیے نیک شگون ہے

ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کی کامیابی کا ایک سال مکمل


سکھو (نمائندہ خصوصی) ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کی کامیابی کا ایک سال مکمل، سالگرہ کی تقریب صدر راجہ پرویز اختر آف جولے کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی،مقامی صحافیوں سمیت اہل علاقہ کی بھرپور شرکت، تفصیلات کے مطابق ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر صدر راجہ پرویز اختر کی رہائشگاہ پر سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی، سالگرہ کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت شریف سے ہوا، اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،سالگرہ کی تقریب میں ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے عہدیداران وممبران، سوار محمد حسین شہید پریس کلب دولتالہ، پریس کلب جاتلی، پریس کلب کونتریلہ کے عہدیداران سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سالگرہ کی تقریب سے راجہ پرویز اختر، نائب صدر محمد اشفاق، سرپرست اعلیٰ پریس کلبز سید منور نقوی، جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ عابد چوہدری، جنرل سیکرٹری پریس کلب جاتلی نوید اسلم فرحت، چئیرمین پریس کلب دولتالہ نوید افسر راجہ نے خطاب کیا، مقررین نے اپنے خطابات میں ندیم الرحمان شہیدپریس کلب سکھو کی بھرپور محنت کو سراہا اور کامیابی کا پہلا سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی،مقررین نے کہا کہ ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے قیام سے علاقہ کے مسائل نہ صرف اجاگر ہونا شروع ہوئے بلکہ کافی حد تک حل بھی ہو رہے ہیں، راجہ پرویز اختر کی قیادت میں فرض شناس ٹیم اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہے، اس موقع پر صدر راجہ پرویز اختر نے کہا کہ ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو سوار محمد حسین شہید پریس کلب دولتالہ سے الحاق شدہ ہے اس لیے آئندہ بھی پریس کلب سکھو کے تمام معاملات سوار محمد حسین شہید پریس کلب دولتالہ کی باہمی مشاورت سے طے کیے جایءں گے

نڑالی میں قائم ڈسپنسر ی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

دولتالہ(نامہ نگار)نڑالی میں قائم ڈسپنسر ی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ادویات ناپید ڈاکٹر یا ڈسپنسر کی تعیناتی طویل عرصے سے نہ ہوسکی بلڈنگ خستہ حال ایل ایچ وی کے رحم کو کرم پر چلنے والی اس ڈسپنسری کی حالت زار اس قدر خستہ ہے کہ مریض آنے کا نام نہیں لیتے ٹپکتی چھتیں ،دیواروں میں پڑی دراڑیں اور چھتوں کے اوپر اگی گھاس اعلیٰ حکام کی چشم پوشی کا منہ بولتا ثبوت اہلیان نڑالی کی بے بسی محکمہ صحت کی بے حسی پر ماتم کناں صوبائی وزیر صحت اس جانب اپنی توجہ مبذول کریں تفصیلات کے مطابق نڑالی میں کئی دہائیاں قبل 3کمروں کی عمارت میں اہلیان نڑالی کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا تا ہم طویل عرصہ گرزنے کے باوجود نہ تو اس ڈسپنسری میں ڈاکٹر تعینات کیا جا سکا اور نہ ہی کبھی ادویات کی فراہمی ممکن بنائی گئی اس ڈسپنسری میں تعینات ایک عدد ایل ایچ وی ڈیوٹی کے اوقات کار پورے کرنے کے بعد گھر کی راہ لے لیتی ہیں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث اس ڈسپنسری میں کبھی کو مریض علاج معالجے کے لیے نہیں آیا جب کہ عمارت کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے ڈسپنسری کی چار دیواری نہ ہونے کے باعث لوگ جانور یہاں باندھ دیتے ہیں حال ہی میں یونین کونسل کے فندز سے عمارت کو رنگ و روغن تو کر دیا گیا تا ہم ادویات اورڈاکٹر ز کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کا یہاں سے مستفید ہونا تا حال نا ممکن ہے اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اورصوبائی وزیرصحت سے مطالبہ کیا ہے کہ عمارت کی مرمت ،ڈاکٹرز کی تعیناتی اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے

تھانہ جاتلی پو لیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی


دولتالہ(نامہ نگار)تھانہ جاتلی پو لیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے ایک افراد کو دھر لیا،شراب برآمد مقدمہ درج،جاتلی پو لیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم میں خرم شہزاد ولد عدالت حسین سکنہ ناٹہ گجر مل سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف شرا ب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،

آہدی موڑتا ناٹہ گجر مل روڈ کی خستہ حالی عوام کو مشکلات کا سامنا


دولتالہ(نامہ نگار)آہدی موڑتا ناٹہ گجر مل روڈ کی خستہ حالی عوام کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق آہدی موڑتا ناٹہ گجر مل ایک کلو میٹر رابطہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں موجودہ حکومت پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کے نام مختلف علاقوں میں متعددرابطہ سڑکوں کی تعمیر شروع اور مکمل ہو چکی ہے تا ہم مذکورہ سڑک تا حال عوامی نمائندوں کی نظروں سے اوجھل ہے اہل علاقہ نے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ آہدی موڑ تا ناٹہ گجر مل سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں

سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سرخرو ہونگئے، حاجی راشد زمان


سید اڈا (نامہ نگار)سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سرخرو ہوگئے ، عوامی لیڈر نے اگر عوامی کام کیے تو اس کے خلاف انکوائیریاں قائم ہوئیں ، چار سال کی انکوائری کے باوجود کچھ ہاتھ نہ آیا آخر کار نیب نے انکوائری بند کردی ، اس وقت چوہدری افتخار نے سیاسی مقدمات بنائے جوکہ کوئی ثبوت نہ ملا ان خیالات کا اظہار رہنما پی پی پی ملک عابد حسین ، حاجی راشد زمان اور چوہدری مناظر نواز نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف عوامی لیڈر ہیں اگر عوامی کام ، گیس ، بجلی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنا جرم ہے اسی وجہ سے ان کے خلاف سیاسی مقدمات قائم ہوئے جوکہ اس وقت افتخارچوہدری نے قائم کیے اور چار سال یہ انکوائری کرنے کے باوجود جب کچھ نہ ملاتو آخر کار نیب نے یہ بند کردیے اور ہم سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے مقدمات کا سامنا کیا اور آج سرخرو ہوگئے جوکہ عوام کی فتح ہے عوامی لیڈر مقدمات سے عوام کے دلوں سے نہیں نکالے جاسکتے ہیں

error: