گرما گرم خبریں

شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی

Archive for: October 9th, 2017

سی پیک منصوبے سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے، راجہ جاوید اخلاص


جاتلی(نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے معیشت مضبوط ہوگی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے موجودہ حکومت کی ٹھوس منصوبہ بندی ،جامع حکمت عملی اور بہترین پالیسیوں کے باعث آج اقوام عالم میں پاکستاب کا وقار بلند ہوا ہے امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور ترقی کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے جاتلی کے نواحی یونین کونسل راماں کے گاؤں جھنگی پھیرو میں گیس فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور خادم اعلی کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کاپاکستان پر اعتماد بڑھ گیا ہے ماضی کی حکومت نے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے پروجیکٹ شروع کئے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی علاقہ کی تعمیر و ترقی ہمارا اولین ایجنڈا ہے پاکستان کے باشعور عوام جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کا منشور عوام کی ترقی اور ملکی خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ان شاء اللہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن2018میں کامیابی حاصل کرئے گی اور لیگی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا تقریب سے مسلم لیگی رہنما راجہ شوکت عزیز بھٹی ،راجہ حمید ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا

مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر نے سکھو موڑ کے باسیوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا


سکھو (نمائندہ خصوصی )مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر نے سکھو موڑ کے باسیوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا یو ٹرن نہ ہونے کے باعث حادثات کی تعداد میں بھی اضافہ مختلف حادثات میں4سے زائد مردوخواتین اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں اعلیٰ حکام اس جانب اپنی توجہ مبذول کریں تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر سکھو موڑ سٹاپ پر یو ٹرن موجود نہ ہونے کے باعث جہاں گاڑیوں کو ٹرن کرنے کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے وہاں سڑک کو کراس کرنے والوں نالخصوص خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جب کہ سکھو موڑ سے سکھو شہر اور منگھوٹ ،رجوعہ کی جانب ٹرن کرنے والی گاڑیوں کو بھکر اڈہ یا بھنگالی کے نزدیک موجود ٹرن سے گاڑیوں ٹرن کرنی پڑی ہیں اس تمام تر صورتحال کے ساتھ ساتھ سڑک کے اطراف میں موجود دکاندار کے کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں مختلف اشیاء خریدنے والوں کو سڑک کے درمیان موجود دیوار کو عبور کر کے دوسری طرف جانا پڑتا ہے اہلیان علاقہ ماسٹر ارشاد کیا نی ،چوہدری جاوید ،چوہدری مظہر ،،چوہدری محمد نواز نے اس صورتحال سے پریشان دکھائی دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ متعدد باداس بارے میں حکام بالا کو درخواست دی ہے تا ہم کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے انہوں نے این ایل سی کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈکے اس حصے کے ٹھیکدار کو احکامات جاری کیے جائیں یوٹرن نزدیک بنایا جائے

قصبہ دولتالہ میں رشتہ کے تنازع پر ماموں نے بھانجے کو قتل کردیا


دولتالہ(نامہ نگار)قصبہ دولتالہ میں رشتہ کے تنازع پر ماموں نے بھانجے کو قتل کردیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا واقعات کے مطابق قصبہ دولتالہ میں پہلی پلی کے قریب قتل کی ایک واردات میں ماموں نے سگے بھانجے کو فائر کرکے موت کے گھات اتار دیا پولیس زرائع کے مطابق محسن ولد ظفر ساکن موہڑہ برج دولتالہ میں مقیم اپنے ماموں شاہد اصغرکے گھر آیا ہوا تھا کہ کسی بات پر ماموں بھانجے کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور ماموں نے فائر مارکر محسن کو ہلاک کردیا انچارج پولیس چوکی دولتالہ سب انسپکٹر ندیم الطاف نے اطلاع ملتے ہی کاروائی کرتے ہوئے قاتل شاہد اصغرکو آلہ قتل سمیت فوری گرفتار کرلیاوجہ عناد رشتہ کا تنازع بتایا جاتا ہے

کموڈور ارشد ایم خان پاکستان نیوی سے سبکدوش ہوگئے


ڈھڈیال (نامہ نگار)چکوال کے مایہ ناز سپوت کموڈور ارشد ایم خان پاکستان نیوی میں 38سال خدمات سرانجام دینے کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔ اس سلسلہ میں سیلرز ویلفیئر سوسائٹی ضلع چکوال نے پی سی ہوٹل چکوال میں ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ کمانڈر محمد بشیر اور دیگر نے ان کی خدمات کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ کموڈور ارشد ایم خان نے تقریب کے انعقاد اور خصوصی پذیر ائی پر سوسائٹی کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں کیپٹن (ر) محمد شریف اللہ، لیفٹیننٹ کمانڈر غلام اکبر (اسلام آباد) سمیت نیوی کے حاصر اور ریٹائر افسران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ غازیان بحریہ کی جانب سے کموڈور ارشد ایم خان کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہر انہ دیا گیا۔ سیٹج سیکرٹری کے فرائض شکیل افضل منہاس جبکہ تقریب کے انتظامی امور محمدفاروق اور محمد انور بیگ نے سرانجام دئیے

فاؤنڈیشن اپنے علاقہ کے مستحق افراد کی مدد کیلئے ہر ممکن مہیا کررہی ہے، چوہدری اسماعیل سرور 


گو جر خان(نامہ نگار)چوہدری امیر علی ویلفیئر فاؤنڈیشن بھٹیاں کے چیئرمین چوہدری اسماعیل سرور نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن اپنے علاقہ کے مستحق افراد کی مدد کیلئے ہر ممکن مہیا کررہی ہے یونین کونسل بھڈانہ کے پانچ مستحق نوجوانوں کو کا رو بار کے لیے پچاس ہزار روپے فی کس دیا جائے گا پانچ مستحق مریضوں میں ویل چیئرتقسیم کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعہ موٹرسائیکل رکشے بھی دیئے جائیں گے اہلیان یونین کونسل بھڈانہ کے مستحق افراد اپنے کوائف 31دسمبر تک جنرل سیکرٹری چوہدری فدا حسین کے پاس جمع کرا دیں چوہدری اسماعیل سرور نے کہا کہ ہماری تنظیم کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں صرف اللہ کی رضا کیلئے ہم نے علاقہ کے مستحق اور بے روزگار افراد کی مدد کا بیڑا اٹھایا ہے امداد وغیرہ کے تمام عمل کو مکمل تحقیق کے بعد میرٹ پر کیا جاتا ہے.

چوہدری نثار علی خان کی سیاست مخلو ق خدا کی خدمت ہے،شیخ ساجد الرحمٰن


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاونین خصوصی شیخ ساجد الرحمٰن ،راجہ عبدالطیف نے کہا ہے کہ حلقہ این اے باون کی ترقی کا راز چوہدری نثار علی خان ہیں حالیہ برسوں میں اربوں کے ترقیاتی کام کر کے لوگوں کے مسائل کم کیئے گئے ہیں چوہدری نثار علی خان کی سیاست مخلو ق خدا کی خدمت ہے جبکہ مخالفین کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں انہوں نے یہ بات گاؤں چکیالہ میں جے یو آئی (ف)تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی خوشدامن کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یوسی بھلاکھر میں مسائل کے خاتمے کے لئے بھاری فنڈز دیئے گئے درجنوں گلیات تعمیر ہوئیں مرکز صحت کی نئی عمارت تعمیر ہوئی کلر روڈ سے موا تک کارپٹ روڈتعمیر کی گئی بھلاکھر کو دودہلی سے ملانے کے لیئے سڑک تعمیر کی گئی آج بھی روات اور کلرسیداں کی چھ یوسیز میں ساڑھے آٹھ کرو ڑ کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ہم نے مخالفین کی طرح دشنام طرازی نہیں کی بلکہ لوگوں کی خدمت کی ہے مخالفین کا عوامی خدمت کا کوئی ریکارڈ نہیں الفاظ کے گورکھ دھندے سے باشعور لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا چوہدری نثار علی خان سے مقابلہ کی خواہش رکھنے والے پہلے کسی ایک امیدوار پر متفق تو ہو جائیں انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا سے کلرسیداں تک ترقیاتی کاموں کا جال چوہدری نثار علی خا ن کا ہی کارنامہ ہے ہم آنے والے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیادپر لوگو ں سے رجوع کریں گے۔بعد ازاں وہ لوھدرہ کے گاؤں موری کھمبال بھی گئے جہاں انہوں نے پائلٹ کیپٹن عثمان کے والد میجر ریٹائرڈ یعقوب بھٹی کی وفات پر لواحقین سے دلی تعذیت کا اظہار کیا۔

تیز رفتار کار بے قابوہو کر روڈ کے درمیان والی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی 


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)تیز رفتار کار بے قابوہو کر روڈ کے درمیان والی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں دادا پوتا شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔تفصیلات کے مطابق چکوال کا رہائشی محمد اقبال اپنے پوتے اسد اور بیٹے نیازی خان کے ہمراہ کاروباری لین دین کے سلسلہ میں کلر سیداں آ رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی کار ٹیالہ موٹر پر بے قابو ہو کر روڈ کے درمیان بنائی گئی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں اقبال نامی شخص کا کاندھا جبکہ اس کے پوتے اسد محمود کا بازو فریکچر ہو گیا۔حادثہ میں اقبال کا بیٹا نیازی خان جو کہ ڈرائیونگ کر رہا تھا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا۔

انجینئر قمرالاسلام راجہ جنوبی ایشیائی ممالک کی کانفرنسز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم اور چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں جنوبی ایشیائی ممالک کی کانفرنسز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ پہلی کانفرنس کا مقصد تیسری دُنیا کے ممالک میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا اور مختلف شعبہ جات میں مساوی مواقع کی فراہمی تھی۔ انجینئر قمرالاسلام نے پاکستانی وفد کے قائد کی حیثیت سے شرکا کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں مساوی مواقع کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خواتین کے ساتھ ترجیحی برتاؤ کیا جا رہا ہے اور اوپن میرٹ کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ پانچ فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عمر کی حد میں بھی خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔ دوسری کانفرنس کا موضوع تعلیم میں غریب طالبعلموں کو مساوی مواقع کی فراہمی تھا۔ پاکستانی وفد کے سربراہ کی حیثیت سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پاکستان کو یہ فخر حاصل ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن دُنیا کا سب سے بڑا ایکویٹی ادارہ بن گیا ہے جو تیس لاکھ سے زائد مستحق طلباو طالبات کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت کتابیں بھی فراہم کررہا ہے۔ واپسی پر دوہا میں ایک روزہ قیام کے دوران انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی اور ان کی ملک کے لیے خدمات کو سراہا۔ ہفتہ کی صبح لاہور پہنچنے کے فوراً بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور تعلیم کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت میٹنگ میں مستحق بچوں کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں رواں مالی سال کے اندر چولستان سمیت دوردراز علاقوں میں 2700 نئے سکول کھولے جائیں گے جن میں سے آٹھ سو سکول کھولے جا چکے ہیں۔

اہلیان چک دولت کی طرف سے پریس کلب دولتالہ کے اعزازمیں شاندار تقریب


چک دولت(نامہ نگار) قلم کی حرمت کی پاسداری کے لیے صحافیوں کو مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ غریب اور مظلوم کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا فریضہ سر انجام دینے والے صحافی بلا شبہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کی ٹیم ہمیشہ محنت ،لگن ،اور خلوص نیت سے علاقہ عوام کی آواز بن کر اپنی زمہ احسن انداز میں نبھا رہے ہیں آزاد صحافت بڑی قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے ریاست کے اس ستون سے پسے ہوئے طبقے کے عوام بہت امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں ان کی امیدوں اور اعتماد پر پوار اترنے کے لیے ابھی مزید محنت اور جذبے کی ضرورت ہے امت مسلمہ مشکلات کا شکار ہے اسلامی ممالک میں پاکستان اغیار کی سب سے زیادہ سازشوں کا شکار ہو رہا ہے ہمیں آپس میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کے احکامات اور نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا دین اسلام سے دوری کے باعث مسائل اور مشکلات ہمارے تعاقب میں ہیں کلمہ طیبہ کے نام پر قائم ہونے والے اس ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے تمام مکتبہ فکر کو اپنا اپنا کردار اداکرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار تحریک فکر اسلام کے صدر مخدوم عباس شاہ ہمدانی چک دولت میں محمد آفتاب راجہ کی رہائش گاہ پر پریس کلب دولتالہ کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی نے مخدوم سید عباس شاہ ہمدانی کا تقریب میں آمد پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف کے فیوض برکات سے خطہ پوٹھوہار سمیت دنیا بھر سے لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں اس آستانے کی دعاؤں کے ہم ہمیشہ طلبگار ہیں انہوں نے کہا کہ پریس کلب دولتالہ کے اس پھولوں کے گلدستے میں محمد آفتاب راجہ کی آمد ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے چک دولت کے لوگ جہاں اس خوشبو سے معطر ہوں گے وہاں پریس کلب دولتالہ کی ٹیم کا جوش و ولولہ تازہ دم ہو گا اس موقع پر سابق ناظم سکھو انسپکٹر(ر) چوہدری ایاز،سابق نائب ناظم ملک افتخار حسین ،چوہدری محمد نواز ،محمد شفیق قریشی ،ماسٹر ارشاد کیا نی ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب پریس کلب دولتالہ ،پریس کلب جاتلی،پریس کلب سکھو ،پریس کلب میانہ موہڑہ کونتریلہ کے عہدیداران سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے محمد آفتاب راجہ کی شعبہ صحافت میں آمد اور پریس کلب دولتالہ کی ٹیم کا حصہ بننے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

بھکر تا جولے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پیدل چلنا بھی محال ہوگیا


سکھو (نمائندہ خصوصی ) بھکر تا جولے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پیدل چلنا بھی محال ہوگیا،تفصیلات کے مطابق بھکر تا جولے روڈ مکمل ٹوٹ پھوٹ چکی ہے، سڑک پر پیدل چلنا محال ہو گیا ہے، لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا،عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کھنڈر بن چکی ہے،اور سڑک کی بجری بھی اکھڑ چکی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک چلنے میں انتہائی دشواری پیش آتی ہے، اہلیانِ علاقہچوہدری طاہر صفدر اور دیگر نے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری نوٹس لے کر اس سڑک کی مرمت یا از سرِنو پختگی کے لیے خصوصی گرانٹ جاری فرمائیں تاکہ اہلیانِ علاقہ کو سفری مشکلات کا ازالہ ہوسکے

سکھو روڈ کھنڈرات میں تبدیل منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا 


سکھو (نمائندہ خصوصی ) سکھو موڑ تا سکھو روڈ کھنڈرات میں تبدیل ، سڑک پر بڑے بڑے گھڑے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا عوام کو آمد رفت میں شدید دشواری کا سامنا عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی سے رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث عوام کو مشکلات ملازمین و طلباء سمیت ہر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادمذکورہ سڑک کے ذریعے راولپنڈی و چکوال کا رخ کرتی ہے خستہ حالی کے سبب کم و بیش تین کلو میٹرپر مشتمل سکھو موڑ تا سکھو سڑک پرسفر کرنا جوے شیر لانے کے مترادف ہے سڑک کی خستہ حالی کے باعث اس روڈ پر متعدد چھوٹے بڑے حادثات رونما ہو چکے ہیں ناظم سکھو انسپکٹر(ر) چوہدری ایاز،سابق نائب ناظم ملک افتخار حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ ارباب واختیار فوری نوٹس لیتے ہوئے سڑک کی از سر نو تعمیر کی جائے تا کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے

سابق سب انسپکٹر چوہدری لال حسین مرحوم کی رسم چہلم


گوجرخان (تحصیل رپورٹر) چوہدری عنایت حسین کے بھائی ، چوہدری ندیم ، چوہدری وسیم ، چوہدری عاد ل اور چوہدری عدیل کے والد ، نمبردار چوہدری محمد یعقوب نمبردار کے ماموں زاد بھائی سابق سب انسپکٹر چوہدری لال حسین مرحوم کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ مانکیالہ مسلم زیر صدارت پیر سید سلطان علی شاہ بھنگالی شریف منعقدہوئی، جس میں سابق وزیرا عظم راجہ پرویز اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی ، محفل کا آغاز قاری محمد منیر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ، ہدیہ نعت طاہر مجید نقشبندی اور حافظ برادران آف راولپنڈی نے پیش کیا، جبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ قاری سعید احمد جلالی آف واہ کینٹ نے کیا ، اس موقع راجہ پرویز اشرف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم چوہدری لال حسین نہایت ہی ملنسار اور محبت کرنے والی شخصیت کے مالک تھے ، انہوں نے ہمیشہ اپنے اہل علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا، ایسی شخصیت علاقہ کے لئے باعث افتخار ہوتی ہے ،چوہدری لال حسین کے جانے سے بہت بڑا خلا ء پید ا ہو گیا ہے جسے پورا مشکل ہے ، راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں اپنی تحصیل کی عوام کے لئے بھرپور ترقیاتی کام کئے جن سے اہل علاقہ مستفید ہوئے ،چہلم کی محفل میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے علاوہ چوہدری عامر خورشید رہنماء پیپلزپارٹی، بلال صغیر منہاس ، راجہ غفور کیانی ، راجہ محمد اقبال ، راجہ صبور کیانی، مرزا واحد کونسلر یوسی گلیانہ ، ملک محمد بلال کونسلر یوسی جھنگی جلال، راجہ حمید سلیم سابق ناظم ، چوہدری محمد ایاز ، راجہ گل زیب کونسلر، محمد جاویدکونسلر، راجہ محمد رسول بھٹی چیئرمین یوسی مانکیالہ مسلم ، مجتبیٰ بھٹی، چوہدری محمد مصطفی ، چوہدری محمد واحد سمیت سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور دوست احباب واہل علاقہ نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔ آخر میں پیر سید سلطان علی شاہ نے چوہدری لال حسین مرحوم کے لئے دعا کی ۔

رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں جعلی سازیوں کا انکشاف


دولتالہ(نامہ نگار ) رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں جعلی سازیوں کا انکشاف ہسپتال انتظامیہ ایم ایس ڈبلیو ایم او سمیت تمام عملہ ملوث مانیٹرنگ افسران بھی اپنی عیاشیوں کی خاطر خاموش 24گھنٹے زچہ بچہ کی سہولت فراہم کرنے والے اس ہسپتال میں عملہ کے ناروا رویے کے باعث حاملہ خواتین کی آمد رفت نہ ہونے کے باوجود بھی ماہانہ80یا اس سے زائد بچوں کی پیدائش کا اندراج معمہ بن گیا لیڈی ہیلتھ ورکر کی چاندی تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ جہاں سہولیات اور ادویات کا پہلے ہی فقدان تھا وہاں ایک نئے سکینڈل کا انکشاف ہوا زرائع کے مطابق محکمہ کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر اور بنیادی مراکز صحت کو واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ماہانہ بچوں کی پیدائش اور حاملہ خواتین کی چیک اپ کا ٹارگٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے دولتالہ ہسپتال کی حاضر دماغی نے اس مسئلے کو فوری حل نکال لیا ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز اس سلسلے میں ہزاروں کی دیہاڑی لگا لیتی ہیں اور ٹارگٹ بھی مکمل کر لیا جاتا ہے دولتالہ سمیت گردونواح میں جہاں کہیں بھی بچے کی پیدائش عمل میں آتی ہے اس گاؤں یا ملحقہ دیہات کی لیڈی ہیلتھ ورکر اس خاندان کے پاس پہنچ جاتی ہیں اور بچے یا بچی کے والدین سے التجا کی جاتی ہے کہ اس کی پیدائش کا اندراج رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں کرائی جائے صورتحال سے لا علم سادہ لوح دیہاتی اس بات پر اضی ہو جاتے ہیں ہسپتال کے رجسٹر میں متعدد ایسے نام درج ہیں جن کی پیدائش رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں نہیں ہوئی اس جعل سازی کو حقیقی شکل دینے کے لیے ہسپتال رجسٹر میں نہ صرف پیدائش کا اندراج کیا جاتا ہے بلکہ مڈ وائف یا دائی کی نام بھی درج کیا جاتا ہے بڑے پیمانے پر ہونیوالی ان جعل سازیوں کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے علاوہ ازیں الٹراساؤنٖڈ چیک اپ کے بھی جعلی ناموں کے اندراج کا انکشاف ہوا ہے عملہ کی ملی بھگت سے ماضی میں رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کے متعدد سکینڈل سامنے آنے کے باوجود محکمہ کاروائی اور انکوائریاں ٹھپ ہو جاتی ہیں سکہ رائج الوقت کی چمک دھمک سے ہسپتال میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی ،جلی سڑی دوائیوں کی فروخت ،ایکسرے مشین کی موجودگی کے باوجود ایکسرے نہ کرنے سمیت کئی ایک معاملات زمین بوس ہو چکے ہیں تا ہم مذکورہ معاملہ انتہائی تشویش ناک اور سنگین نوعیت کا حامل ہے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی اپنا حصہ بقدر جسہ وصول کر کے خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اہلیان علاقہ نے محکمہ صحت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ،عوام کو سہولیات فراہم نہ کرنے ،جعل سازی پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،صوبائی وزیر صحت ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی عمل میں لائیں اور سالوں سے اس ہسپتال میں تعینات عملہ کو تبدیل کیا جائے

تحریک آ زادی کشمیر میں تیزی آئی ہے،ر سردار محمد یعقوب


گو جر خان ( نامہ نگار) آ زاد کشمیر کے سابقصدر سردار محمد یعقوب نے کہا ہے کہ تحریک آ زادی کشمیر میں اب جو تیزی آئی ہے اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ اب کشمیر کی آ زادی دور کی بات نہیں ہے ۔کشمیری جتنے پر اعتما دآج ہیں کبھی بھی نہ تھے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو سردار محمد خالد نے اے کے ہیون مارکی ،کی سالگرہ کے سلسلے میں انکے اعزاز میں دیا اس موقع پر ایم پی اے راشد حفیظ،سردار کمال، سید با بر علی،قاری نجم مصطفی، حریت کا نفرنس کے را ہنما اور دیگر بھی مو جود تھے۔ سردار یعقوب نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی حا لات ٹھیک نہیں ہیں اور اسکے لا زمی اثرات کشمیر پر بھی پڑتے ہیں ہماری تمام تر محبتیں پا کستان کے ساتھ ہیں ۔ایک وقت تھا کہ آ زاد کشمیر کے لو گو ں کو امداد دی جا تی تھی مگر شبانہ روز محنت کی بدو لت کشمیر کے لو گ آج امداد دینے والے بن گئے ہیں آ زاد کشمیر دنیا کا وہ واحد خطہ ہیں جہاں دہشت گردی کا نام و نشان تک نہیں ہے کشمیری پر امن لو گ ہیں مگر بھارتی دہشت گر دی نے انہیں بہت کچھ سو چنے پر مجبور کر دیا ہے آج بھارت جو مظالم کر رہا ہے اس پر کم از کم مسلم ممالک کو رد عمل دینا چاہیے اور اب وقت آ گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دا دوں کے مطابق حل کیا جا ئے اور عالمی د نیا بھارت کو نہتے کشمیری عوام پر بھا رتی افواج کو مظالن اور قتل عام سے رو کے اور کشمیریوں کوحق را ہے دہی دیا جا ئے انہوں نے سردار محمد خالد کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ وہ ایک دیا نتدار کا رو باری شخصیت ہیں جنہوں نے دیا نت اور محنت سے اپنا مقام بنا یا ۔ جو دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔

پی پی پی اور ن لیگ کا دور ختم ہوچکا ہے، چو ہدری محمد عظیم 


گو جر خان ( نامہ نگار)پی ٹی آئی کے را ہنما اور سابق تحصیل نا ظم چو ہدری محمد عظیم نے کہا ہے اپو زیشن لیڈر پی ٹی آئی کا حق تھا جو حکو مت نے ملی بھگت کے ذریعے پیپلز پا رٹی کو دیا اور دنیا نے دیکھا کہ کس طرح گذشتہ چار سالوں میں پی پی پی اور ن لیگ نے ایک دوسرے کو سہا را دیا ، در اصل دو نو ں کرپشن میں برا بر کے حق دار ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر دیگر را ہنما بھی مو جود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب دو نو ں جماعتیں ملی بھگت سے نیب کا چئیرمین لا نے کے منصوبے بنا رہی ہیں جس طرح انہوں نے مو جو دہ چئیرمین کو نا مزد کیا تھا جن کے با رے میں ہم کچھ نہیں کہتے سپریم کو رٹ کی آ بزرویشنز ہی کا فی ہیں چو ہدری محمد عظیم نے کہا کہ اگر سپریم کو رٹ کے جج نگرانی پر ما مور نہ ہو تے تو مو جو دہ چئیرمین کب کے نواز شریف اور انکے خا ندان کو بے گناہ قرار دے چکے ہو تے۔ چو ہدری عظیم نے کہا کہ نیب کے چئیرمین کی غیر جانبدای کی ایک ہی مثال کا فی ہے کہ سابق صدر آ صف علی زر داری کو نیب نے صادق اور امین قراد دے دیا ہے ۔ یہ مو جو دہ صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے ۔اب تو عاصم حسین بھی بڑھکیں مار رہے جسکا تمام تر کریڈٹ نیب ہی کو جا تا ہے اب پی پی پی اور ن لیگ اسی قسم کا ایک اور چئیرمین لا نے کی تیا ریاں کر رہے ہیں پی پی پی کی دوغلی پا لیسی سب کے سا منے ہے ۔

چوہدری محمد عظیم چوہدری جاوید کوثر تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار ہیں،مرزا محمد سلیم 

گو جر خان ( نامہ نگار)تحریک انصاف کے سینئر رہنما مرزا محمد سلیم نے ہے کہا کہ حلقہ این اے 51سے الحاج چوہدری محمد عظیم اور پی پی تھری سے چوہدری جاوید کوثر تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار ہیں جن کی عوامی خدمات مقبولیت اور شرافت دیانتداری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور یہ دونوں شخصیات کسی تعارف کی محتاج نہیں اورمخالفین بھی میدان سیاست میں ان سے مقابلہ کرنے سے گھبراتے ہیں بلاشبہ یہ دونوں تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار ہیں انہوں نے کہا کہ وی کیا امیدوار ہے جو پا کستان میں رہتا ہی نہیں ہے چوہدری محمد عظیم نے بطور تحصیل ناظم تحصیل بھر میں عوام کی بلاتفریق خدمت کی اور عوام کے مسائل کو حل کیا اور گوجرخان کی محرومیوں کا صحیح معنوں میں خاتمہ کیا اور اسی طرح چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ عرصہ دراز سے سیاست کے میدان میں موجود ہیں اور بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور لوگوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہو رہے ہیں اور تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بھی ہیں مرزا محمد سلیم نے مزید کہا کہ اعلیٰ قیادت آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف گوجرخان کے ان دونوں مضبوط امیدواروں کی خدمات اور مقبولیت کو مدنظر رکھے

اظہار تشکر


گو جر خان ( نامہ نگار)عشرہ محرم کے دو ران بہترین تعاون کر کے اسے پر امن بنا نے پر مقامی افسران اور شہریوں کی کو ششیں شامل ہیں جنکے تعاون کے باعث گو جر خان میں عا شو رہ محرم میں مکمل امن رہا جس پر ہم انکا شکریہ ادا کر تے ہیں ان خیا لات کا اظہارانجمن امامیہ اثناء عشریہ گوجرخان کے صدر زوار شام سید اسجد علی کاظمی اور دیگر عہدیداران نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی ، چیئرمین بلدیہ گوجرخان الحاج محمد شاہد صراف، مسلم لیگی را ہنما راجہ طاہر اکبر کیانی، ایس ایچ او تھانہ گوجرخان انسپکٹر اشتیاق مسعود چیمہ وعملہ، ٹی ایم او شیراز اسلم چیف آفیسر چاند مبین چیئرمین امن کمیٹی حاجی چوہدری محمد اقبال سینئر نائب صدر غلام قمر الحاج شہادت حسین بٹ راجہ عبدالغفور کیانی ،محمد شاہد قریشی،مصالحتی کمیٹی کے چئیرمین حاجی ملک محبوب حسین، امن کمیٹی کے دیگر اراکین الحاج محمد اعجاز صوفی زوار سید کاظم علی نقوی راجہ سجاد سلیم حیدر زوارسید مقدر حسین کاظمی خواجہ عبدالقیوم کونسلر خواجہ مظہر اقبال راجہ سہیل عباس کیانی اور ایم ایس ڈاکٹر راجہ محمد پرویز کے بھرپور تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کی کرتے ہیں۔

جا وید اخلاص پر دہشت گردی کے الزا مات سرا سر بے بنیاد ہیں ،چو ہدری اشتیاق 


گو جر خان ( نامہ نگار) او پی ایل کے چئیرمین اور مسلم لیگ نے کے را ہنما چو ہدری اشتیاق نے کہا ہے کہ را جہ جا وید اخلاص پر دہشت گردی کے الزا مات سرا سر بے بنیاد ہیں اور متعلقہ اداروں کی طرف سے کلیر نس کے بعد یہ بات ثابت بھی ہو گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخا بات میں را جہ جا وید اخلاص نے ایک سا بق وزیر اعظم کو شکست دی تھی اور بہت سی قوتوں کو یہ بات پسند نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ بحثیت ایم این اے بھی را جہ جا وید اخلاص کی کا ر کر دگی بے مثال ہے انہوں نے زاتی کو ششوں سے اور طویل جنگ لڑ کے عدالتوں سے وہ منصو بے بحال کرا ئے جن پر پا بندی عائد ہو چکی تھی ۔چو ہدری اشتیاق نے کہا کہ نواز شریف قوم کے نجات دہندہ ہیں اور مقامی طور پر را جہ جا وید اخلاص گو جر خان کے ہیرو ہیں جن پر مخالفین بھی کر پشن کا کوئی الزام نہیں لگا سکے وہ گو جر خان کے لیے بہت سے میگا پر ا جیکٹس لا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ آ نے والے دنوں میں را جہ جا وید اخلاص گو جر خان کے لیے بہت سے میگا پراجیکٹس لا نے والے ہیں

استاد نے ہمیشہ معا شرے کی اصلاح کا بیڑہ اٹھا یا ، وقار احمد قاضی


گو جر خان ( نامہ نگار) استاد نے ہمیشہ معا شرے کی اصلاح کا بیڑہ اٹھا یا اور معاشروں میں مثبت تبدیلیوں کا سب سے پہلے کریڈٹ استاد کو ہی دیا جا تا ہے ان خیا لات کا اظہار ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کیا اس مو قعہ پر وقار احمد قاضی، را جہ محمد حاشر،حکیم عبد الرؤف کیانی ،جہا نگیر بھٹی، ماسٹر ساجد حسین،جہا نگیر افضل اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے وطن عزیز میں ٹیچر کو وہ مقام نہیں دیا گیا جسکے وہ مستحق تھے ۔ پاکستان میں حکو متوں کی طرف سے نت نئے تجربات کے با وجود ٹیچرز نے اپنی بساط سے بڑھ کر قوم کی تعمیر کی۔ حکو متوں نے ٹیچرز کو فا لتو شہ سمجھ کر تختہ مشق بنا یا اور ہر فا لتو کام استاد سے لیا اور پھر اس سے تعلیمی نتا ئج بھی لیے لیکن الحمد للہ پا کستان کی تعمیر و ترقی میں آج بھی سب سے بڑا حصہ استاد کا ہے جسے اسلام نے بہت بلند مقام عطا کیا اور انہیں والدین جیسا مر تبہ دیا ۔ترقی یا فتہ اقوام نے اسکی تقلید میں استاد کو دنیا جہاں کی مراعات اوکے شایان شان مقام دیکر کامیابی کی وہ منازل طہ کیں جسکا تصور ہی کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے حکو متوں پر زور دیا کہ کہ تعلیم کو اسکا مقام دیں تبھی استاد کو بھی وہ مرتبہ اور مقام مل سکے گا جسکا ایک استاد مستحق ہے ۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے صحافی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا


کلر سیداں(پر و یز و کی سے) صحافتی ذمہ داریاں پوری کرنے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ایم ایس نے صحافی کیخلاف کارسرکار میں مداخلت پر پرچہ کٹوا دیا جس سے کلر سیداں کی صحافتی تنظیم میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔صحافی اصغر خان نے یہاں بتایا کہ وہ گزشتہ روز کلر سیداں سول ہسپتال میں موجود تھا کہ اس موقع پر پرچی کے حصول کیلئے نصب کی گئی گرل جو ٹوٹی ہوئی تھی کی ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر موقع پر آ گئے اور انہوں نے بد تمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے دھمکیاں دیں کہ ایسا سبق سیکھاؤں گا کہ تم ساری صحافت بھول جاؤ گے۔ادھر صحافی کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست جو کہ پرچی کاٹنے پر مامور ہسپتال کے دو اہلکاروں محمد نفیس اور محمد حماد کی جانب سے تھی میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ پرچی کاؤنٹر پر اپنی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے تھے کہ اسی اثناء میں اصغر خان نامی شخص آیا اور پرچی بنوائی،پرچی بنوانے کے بعد اس نے قطاروں کے درمیان لگی حفاظتی گرل کو توڑنا شروع کر دیا ،جب ہم نے اسے منع کیا تو اس نے برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے صحافی کیخلاف زیر دفعات 506,186 اور 427 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

دو قیمتی بیل آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا


کلر سیداں(پر و یز و کی سے) کلر سیداں کے رہائشی کے دو قیمتی بیل آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا۔بجلی کے کھمبے میں اچانک کرنٹ آ جانے سے قریب ہی بیٹھے دو بیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ کلر سیداں چوآ روڈ پر نجی میڈیکل کمپلیکس کے قریب بجلی کا پول نصب ہے جہاں ہفتہ کے روز اچانک شارٹ ہو جانے کے باعث کرنٹ پھیل گیا جس کے نتیجہ میں سائے کے نیچے بیٹھے دو عدد بیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، حرا نایاب


دولتالہ(نامہ نگار ) رہنما مسلم لیگ ن حرا نایاب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہمی کرنے اور ملکی استحکام کو دوام بخشنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جامع اور مربوط پالیسیاں مرتب کر کے ملکی معیشت کو بہتر اور اقوام عالم میں وطن عزیز کے وقار کو سر بلند کیا گیا میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں پارٹی صدر منتخب ہونے پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور تمام صوبوں سمیت آزاد جموں کشمیر میں یکساں مقبولیت رکھتی ہے یہ وجہ ہے کہ ن لیگ کو وفاق کی علامت گردانا جاتا ہے اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے سمیت موجودہ حکومت نے بیش بہا کارہائے نمایاں سر انجام دیے وہ گزشتہ روز پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قائدین پر فخر ہے مسلم لیگ ن ان شاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرئے گی مخالفین کی تمام سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی انہیں شرمندگی کا سامنا ہو گا شیر کے آگے سب ڈھیر ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد مسلم لیگ ن کے وطن عزیز کو معاشی قوب بھی بنا دیا ہے سی پیک منصوبے کے ثمرات سے ملکی میں خوشحالی کے دور کو آغاز ہوگا

تشدد کا نشانہ بنانے پر بیو ی خاوند کیخلاف درخواست لے کر تھانے پہنچ گئی


کلر سیداں(پر و یز و کی سے) تشدد کا نشانہ بنانے پر بیو ی خاوند کیخلاف درخواست لے کر تھانے پہنچ گئی،پولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے پر خاوند کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ راحیلہ منظور زوجہ ملک چن خان پڑی نکہ راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میرا خاوند ملک چن خان جو کہ سرصوبہ شاہ میں عبد الرزاق نامی شخص کی کوٹھی میں رہ رہا ہے اور وہاں پر ہی وہ کام بھی کرتا ہے نے اپنے بھانجے کیلئے ایک ہزار روپے کی رقم مانگی جسے میں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میرے پاس جو رقم تھی وہ اپنی بیٹی کی فیس اور قسط پر ادا کر دی جس پر خاوند کو غصہ آ گیا اور اس نے میرا سر پکڑ کر چارپائی پر دے مارا جس سے میرا سر زخمی ہو گیا ۔اسی دوران قریب ہی پڑی اسٹیل کی بوتل اٹھا لی اور میرے منہ پر ماری جس سے میرا منہ اور آنکھ بھی زخمی ہو گئی اور میں زمین پر گر گئی ۔ اس پر بھی خاوند کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اس نے مجھے لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا جس سے میرے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں ۔

سابقہ رنجش پر دو افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر ڈالا


کلر سیداں(پر و یز و کی سے) سابقہ رنجش پر دو افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر ڈالا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔عدیل اختر ولد عبدالغفار سکنہ موہڑہ کھوہ والا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ روز صبح پونے سات بجے کے قریب اپنی سوزوکی گاڑی پر سکول کے بچوں کو کلر سیداں لے جا رہا تھا کہ جونہی چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ پر پہنچا تو سامنے سے خضر اور مدثر سکنائے ڈھیری جو کہ مسلح 30بور پسٹل موٹر سائیکل پر سوار تھے نے میرا راستہ روک لیا اور پسٹل نکال پر مجھے زد و کوب کرنا شروع کر دیا اور اس دوران میرا گریبان پکڑ کر پھاڑ دیا۔خضر اور مدثر نے تھپڑ مارے اور اور ہاتھا پائی کے دوران جیب سے میرا بٹوہ جس میں تیس ہزار روپے کی نقدی تھی نیچے گر گیا جو انہوں نے اٹھا لیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان کیساتھ فیملی کیس چل رہا ہے ۔

راجہ زیشان اکبر شانی کی چچی محترمہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گی


جاتلی(نامہ نگار ) وائس چیئرمین یونین کونسل جاتلی و رہنما پی پی پی راجہ زیشان اکبر شانی کی چچی محترمہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں مرحومہ کو آبائی قبرستان بھیر کلیال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سرپرست اعلی پی پی پی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف،چیئرمین یونین کونسل جاتلی چوہدری ابرار رشید ،راجہ نعیم (جاتلی) حاجی رفیق،بابو طاہر موہڑہ فاطمہ،راجہ خرم عزیز (رتیال) راجہ طالب (رتیال) ماسٹر شہباز (حصال ) سمیت بحریہ ٹاؤن فاونڈر گروپ کے چیئرمین و دیگر عہدیدارن ،نے شرکت کی

تحصیل کلر سیداں میں پی ٹی آئی عملاً دو حصوں میں بٹ گئی


کلر سیداں(پر و یز و کی سے) تحصیل کلر سیداں میں پی ٹی آئی عملاً دو حصوں میں بٹ گئی،جمعہ کی شام پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ ساجد جاوید اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری امیر افضل نے بھلاکھر کے قریب اجتماع کیا جس میں پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر حافظ سہیل اشرف ملک سمیت کسی بھی عہدے دار کو مدعو نہیں کیا گیا۔جس سے پی ٹی آئی کی کلر سیداں میں تقسیم کی بنیاد رکھ دی گئی۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر حافظ سہیل اشرف ملک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تقریب میں پی ٹی آئی کے کسی بھی عہدے دار کو مدعو ہی نہیں کیا گیا،تقریب میں پی ٹی آئی تحصیل کلر سیدا ں اور یو سیز کے کسی بھی عہدے دار نے شرکت نہیں کی۔

مسوال چوک کے قریب دو مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر دو افراد سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیے


ڈھڈیال ( نامہ نگار)مسوال چوک کے قریب دو مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر دو افراد سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیے۔ نعمان ذوالفقار اور فرحان سکنہ مسوال اتوار کی شام قصبہ دمالی میں کام کرنے کے بعد واپس گھر آرہے تھے کہم مسوال چوک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دونقاب پوش افراد نے انہیں روک لیا اور ریوالور تان کر ان سے موٹر سائیکل اور دوموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ ڈھڈیال میں واردات کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے ۔ یادرہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ضلع چکوال اور روالپنڈی کے سرحدی ایر یا میں موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن ابھی تک ڈاکو پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔

ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کو توڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کو توڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ بااثر حلقوں کی جانب سے مسلم لیگ ن کی چند سرکردہ شخصیات سے رابطے کیے گئے جس میں انہیں مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہنے کا مشورہ دیا گیا لیکن شخصیات نے کسی بھی آفر کو قبول کرنے سے انکار کردیااور مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی کااظہار کیا ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ صورت حال سے ان حلقوں کو سخت مایوسی ہوئی اور ضلع چکوال میں ان کو اپنے پلان میں کامیابی نہ مل سکی۔ علاوہ ازیں یہ معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ضلع میںآئندہ انتخابات میں انہی منتخب نمائندوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے 2013کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ تلہ گنگ میں سردار ممتازٹمن کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کی صورت میں ان کے نامزد کردہ امیدوار کوٹکٹ دیا جائے گا۔

چک راجگان میں چوری کی واردات


کونتریلہ(طارق نجمی )چک راجگان میں جمعرات کی شب مین روڈ پر واقع و?ن سکول کی ٹک شاپ میں چوری کی واردات ہوئی جس میں ہزاروں روپے کا مال اور نقدی چرا لی گئی. ٹک شاپ کے مالک راجہ افتخار حسین کے مطابق تجوری میں موجود مبلغ پچیس ہزار روپے (جو کہ اگلے دن کی خریداری کے لئے رکھے گئے تھے)اٹھا لئے گئیاور شاپ میں موجود سب نیا پیک سامان اور کارٹن بھی چور اٹھا لے گئے. سامان کی مالیت قریباً تیس ہزار روپے بنتی ہے.اس واردات کی اطلاع متعلقہ تھانے میں دے دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں. چک راجگان اور گردونواح کے علاقے میں گذشتہ کچھ عرصے سے مسلسل ایسی وارداتیں ہو رہی ہیں جن کا تدارک انتہائی ضروری ہے. انتظامیہ کی طرف سے دن بھر اور رات کو بھی پٹرولنگ پولیس کی باقاعدہ گشت ہوتی ہے اس کے باوجود ایسی وارداتیں ہو جاتی ہیں جن کی وجہ سے اہلِ علاقہ پریشان ہیں.

چک راجگان اور نواحی علاقوں میں موبائل فون سگنلز کا معاملہ سنگینی اختیار کر گی


کونتریلہ(طارق نجمی ) چک راجگان اور ملحقہ علاقوں میں موبائل سگنلز کا ایشو ابھی تک حل طلب ہے. انفرادی طور پر اس معاملے کو تمام نیٹ ورک کمپنیوں میں پیش کیا جا چکا ہے لیکن فقط وعدوں پر ٹال دیا جاتا ہے. ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی ہمیں کال کرنے کے لئے یا کال ریسیو کرنے کے لئے چھت پر یا کسی اونچی جگہ پر جانا پڑتا ہے. ہر گھر میں کچھ مخصوص پوائنٹس ہیں جہاں پر سگنلز بہتر ہونے کی توقع ہوتی ہے. یہ صورتِ حال تمام نیٹ ورک کمپنیوں کے سگنلز کی ہے. جن میں جاز, یو فون, زونگ,ٹیلی نار اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں.ابتدا میں مطلب پانچ چھ سال پہلے تک صورتِ حال کچھ بہتر تھی لیکن جوں جوں بوسٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا ہمارے ہاں سگنلز کا پرابلم بھی بڑھتا گیا.تمام متعلقہ نیٹ ورک کمپنیوں سے ہماری اپیل ہے کہ خدا را اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اس مسئلے کو حل کریں. چاہے کسی نزدیکی بوسٹر سے سگنلز کی قوّت بڑھائیں یا کوئی نیا بوسٹر اریکٹ کریں

error: