گرما گرم خبریں

اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی

Archive for: October 11th, 2017

رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی 


دولتالہ(نامہ نگار)رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ایم ایس اور ڈبلیو ایم او سارا نزلہ ایل ایچ ایس ،ایل ایچ وی اور ایل ایچ ڈبلیو پر ڈالنے کے لیے تگ و دو میں مصروف ماضی کی طرح ہسپتال کی انتظامیہ کی حالیہ کارستانی بھی کھوہ کھاتے جانے کا امکان تفصیلات کے مطابق چند روز قبل رورل ہیلتھ سینٹر میں ہونیوالی بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت کے بعد ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آ گئی زرائع کے مطابق ایل ایچ ایس ،ایل ایچ وی اور ایل ایچ ڈبلیوز اس تمام تر معاملے میں لا تعلق ہیں حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی جانب سے ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دباؤ اور تنخواہ کی کٹوتی جیسے اقدامات کا بھی انہیں سامنا کرنا پڑتا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی اس سلسلے میں ہونیوالی تمام تر انکوئریوں میں نچلے طبقے کو ہی سامنا رہا ہے یا انہیں قصور وار ٹھہرایا جاتا رہا ہے مذکورہ معاملہ میں بھی تا حال ایسی ہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے ایم ایس اور ڈبلیو ایم او کی کی معاونت کے لیے کرپٹ کلرک بھی میدان میں آ گیا ہے مذکورہ کلرک بادشاہ کے پاس دو ہیلتھ سینٹرکا چارج ہے جو کہ خود ایک بہت بڑا سوالیہ نشان؟ہے زرائع کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر سمیت تمام عملہ ہسپتال انتظامیہ کے دباؤ کے باعث انتہائی مشکلات کا شکار ہے عوامی سماجی حلقوں و اہلیان دولتالہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب رورل ہیلتھ سینٹر کے خلاف اعلیٰ سطحیٰ تحقیقات کرائی جائیں اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر ،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ وزیٹر کے بجائے حقیقی معنوں میں قصور وار اور زمہ داران کا تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دئی جائے

دکھی انسانیت کی خدمت دل کی تسکین کا باعث ہے،زمرد خان 


دولتالہ(نامہ نگار)دکھی انسانیت کی خدمت دل کی تسکین کا باعث ہے پاکستان سویٹ ہوم 500سے زائد یتم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کا زمہ اٹھائے ہوئے ہے ایسے بچوں کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانے کے لیے ان کی بہتر تعلیم اور بہترین تربیت کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کی گئیں بحیثت انسان ہمیں اپنی زمہ داریوں کا احساس اور انہیں احسن انداز میں نبھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا وطن عزیز میں اسوقت بڑی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں سہارے کی تلاش ہے ہمیں ان کا دست و بازو بننا ہو گا حقوق العباد کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں برتنی چاہیے ہمارا دین بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے قرآن کریم کے احکامات اور نبی ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانا ہو گا ہمارے تمام مسائل اور مشکلات کا حل دین اسلام میں موجود ہے ان خیالات کا اظہار پیٹرن انچیف پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے پریس کلب دولتالہ کے صدر سید منور نقوی ،سینئر نائب صدر راجہ حاجی احمد ،سلیمان فاؤنڈیشن دولتالہ کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ایم سلیم شیخ نے فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مورخہ22اکتوبر کو 30 مستحق اور نادار بچیوں اجتماعی شادیوں میں شرکت کی دعوت دی زمرد خان نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان فاؤنڈیشن بلا شبہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے جس پر صدر فاؤنڈیشن شیخ محمد ساجد اور پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے اس عمل کو جاری و ساری رہنا چاہیے تا کہ معاشرے کے نادار افراد احساس کمتری سے دور رہیں

جاتلی المناک حادثہ میں دو ہلاک ایک زخمی


دولتالہ(نامہ نگار)،یاسر محمود ولد مختیار حسین ساکن موہڑہ خیرو اورچوہدری اسرار ولد چوہدری رب نواز راولپنڈی سے گھر آ رہے تھے کہ تیز رفتار جیپ سامنے آنے کے باعث موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ظفر محمود ساکن گورسیاں موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ یاسر اور اسررا شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر راولپنڈی سول ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں یاسر محمودبھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ اسرار چوہدری شدید زخمیہو گیاگورسیاں کے رہائشی ظفر محمود کی حادثے میں ہلاکت پر ان کے گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ یاسر محمود رات 2بجے ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا جواں سال یاسر کی وفات کی خبر پر اس کے والدین اور عزیزوں پر غشی کے دورے پڑ گئے مرحومین کو ان کے آبائی قبرستانوں میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔

گوجرخان، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کر نے کا مطالبہ کر دیا 


گو جر خان(نامہ نگار)شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے حکومت پنجاب سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایکشن کمیٹی گو جر خان کے چئیرمین راجہ محمود حسین اور جنرل سیکر ٹری صوفی رفاقت نے کہا ہے کہ شہر ایک بد ترین گندے شہر کا منظر پیش کر رہا ہے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صرف نما یاں شخصیات کی خدمت کو ترجیح دیتی ہے ۔ اسکے علاوہ وہ افسرا ن کے راستوں اور نما یاں مقا مات کی صفائی کر تی ہے جبکہ شہر میں بد ترین گندگی ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں پڑے ہو ئے کنٹینر کئی کئی دن نہیں اٹھائے جا تے اور جب اٹھائے جا تے ہیں تو ٹرالر سے سارا گند جی ٹی روڈ پر پھینکتے ہو ئے جا تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول، کا لجز اور دیگر تعلیمی اداروں کی کو ئی اہمیت نہیں ہے اور انکے باہر پڑا کوڑا کر کٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیکے افسار کا منہ چڑا رہا ہے ۔ تکیہ با با رحیم شاہ کے علاقے میں سروس روڈ کی کئی ہفتوں سے صفائی نہیں ہو ئی ، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کر کے صحت و صفائی کا نظام بلدیہ گو جر خان کے حو الے کرے، اس سے ملازمین کو تنخواہیں بھی بر وقت اور ملکی قوانین کے مطا بق ملیں گی۔

شہری تنظیموں اور کو نسلرز نے چئیرمین بلدیہ شاہد صراف کو خراج تحسین پیش 


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں گیس کا مسئلہ حل کرا نے پر شہری تنظیموں اور کو نسلرز نے چئیرمین بلدیہ شاہد صراف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور انکا شکریہ ادا کیا ہے سٹی کو نسلر سہیل کیانی،چو ہدری محمد رشید، مرزا عرفان، خواجہ مظہر حسین، جا وید اخلاص کے فوکل پرسن برائے گیس حاجی ملک محبوب حسین اور، چئیرمین صرافہ ایسو سی ایشن محمد شاہد قریشی نے کہا کہ محکمہ کے اہلکاروں نے یکطرفہ طور پر گو جر خان کے لیے گیس مکمل بند کر دی تھی ۔ اور سہہ پہر تین بجے تک گھریلو صارفین کو شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ مگر جیسے ہی اس بحران کے بارے میں شاہد صراف کو علم ہوا انہوں نے فوری نوٹس لیا ایم این اے را جہ جا وید اخلاص اور جی ایم گیس ظہور احمد نے رابطہ کیا۔ انکی کو ششوں سے ایک گھنٹہ کے اندر گیس بحال ہو گئی ۔ ان را ہنماؤں نے کہا کہ گیس حکام نے چئیرمین کو یقین دہا نی کرا ئی ہے کہ آہدی آئل فیلڈ میں دس دن صفائی کے سلسلہ میں گیس کی سپلائی بری طرح متا ثر ہو گی مگر گو جر خان کے گھریلو صارفین کو شکا یت کا موقع نہیں دیا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہد صراف حقیقی معنوں میں فادر آ ف سٹی ہیں جو شہریوں کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتے ہیں گیس کی بحالی اسکی واضح مثال ہے

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 38لیٹر شرآب برآمد کر لی


دولتالہ(نامہ نگار)جاتلی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 38لیٹر شرآب برآمد کر لی پولیس زرائع کے مطابق مختلف کاروائیوں کے دوران پولیس نے محمد زبیر ولد محمد خان سکنہ ڈھڈیال 10 لیٹر شرآب،ناظم حسین ولد عجائب علی13لیٹر شرآب ،عبدالقیوم ودلد سائیں مسکین ساکن ڈھڈیال سے15لیٹر شرآب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

آ گ بھڑ کنے سے پیکا ں کے ر ہا ئشی کا کیر ی ڈ بہ جل کر خا کستر ہو گیا 


کلر سیداں(پرو یز و کی سے)وا ئر نگ شا ر ٹ کے با عث ا چا نک آ گ بھڑ کنے سے پیکا ں کے ر ہا ئشی کا کیر ی ڈ بہ جل کر خا کستر ہو گیا تفصیلا ت کے مطا بق بد ھ کے ر و ز کلر سید اں با ئی پا س پر پیکا ں کے ر ہا ئشی محمد و حید کا کیر ی ڈ بہ نمبر ی RIV1427و ا ئر نگ شا ر ٹ کے با عث ا چا نک آ گ بھڑ کنے کی و جہ سے کیر ی ڈ بہ جل کر خا کستر ہو گیا تا ہم کو ئی جا نی تقصا ن نہیں ہو ا

قیمتی گائے چوری کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا


کلر سیداں(پرو یز و کی سے)قیمتی گائے چوری کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔امجد اقبال ولد ظفر اقبال سکنہ چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ میں کنگوٹھی کا رہائشی ہوں ،میری ایک عدد گائے مالیتی 80 ہزار روپے گاؤں کے باہر کھیتوں میں چارہ کھانے کیلئے چھوڑ ہوئی تھی شام کو گھر واپس نہ آئی ،کافی تلاش کی مگر اس کا کچھ سراغ نہ لگ سکا۔گزشتہ روز اپنے طور پر نامعلوم ملزمان کی تلاش کرتا رہا مجھے قوی یقین ہے کہ میری گائے کو مسمیان طاہر محمود اور محمد عاقب نے چوری کر لیا ہے ۔

میرا اور میرے ساتھیوں کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں،ضا شاہ پہلوی 


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر رضا شاہ پہلوی نے ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیل پر احتجاج کرتے ہو ئے اپنے عہدے اور بنیا دی رکنیت ختم کر نے کا اعلان کیا ہے مقامی صحافیوں کے سامنے اظہار خیال کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہما رے ایمان کا حصہ ہے ہم اپنی جا نیں دے سکتے ہیں مگر اس پر کسی کو تا ہی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ حکومت نے حکومت عوام کو صرف یہ بتا دے کہ یہ اس نے کیوں کیا۔ ہم جا نتے ہیں کہ کا بینہ میں قادیانیوں کے حمایتی بیٹھے ہو ئے ہیں جو انہیں فوائد پہنچا رہے ہیں ۔ یہ جو کچھ ہوا نواز شریف کے علم میں تھا اور انکی ایما پر ہوا اگر نہیں علم نہیں تھا تو انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف کا روائی کیوں نہیں کی رضا شاہ پہلوی نے اعلان کیا کہ آج کے بعد میرا اور میرے ساتھیوں کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں بہت جلد ہم ایک اجلاس بلا کر اپنے اگلے لا ئحہ عمل کا اعلان کر یں گے ۔

کیپٹن صفدر نے اسمبلی کے فلور پر جو تقریر کی وہ دوہرے معیارہے


گو جر خان(نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گو جر خان کے ناظم خا لد مبین نے کہا ہے کہ گذشتہ روز نواز شریف کے دا ماد کیپٹن صفدر نے اسمبلی کے فلور پر جو تقریر کی وہ دوہرے معیار، قول و فعل میں تضاد اور منا فقت کی بد ترین مثال تھی ۔انہوں نے کہا کہ وہ حکومتی پا رٹی کے ایم این اے اور سابق وزیر اعظم کے دا ماد ہیں انکی پا رٹی ، انکے وزیر زاہد حا مد اور بہت سی مشینری نے عرق ریزی سے تو ہین رسالت کے سلسلے میں نئے قانون کا مسودہ تیار کرا یا وزیر اعظم اور نواز شریف سے منظوری لی اور اور پھر اسمبلی سے منظور کرا یا ۔ اب کیپٹن صفدر بتائیں کہ اسکا جواز کیا تھا، اسکا ذمہ دار کون ہے اور انکے خلاف کیا کاروائی ہو ئی ۔خا لد مبین نے کہا کہ سب ملی بھگت تھی اور اگر حکمران یہ حلف نامہ واپس لینے پر مجبور ہو ئے ہیں تو اسکی وجہ سواد اعظم کا شدید دباؤ تھا ۔ انہیں معلوم ہو نا چائیے کہ پاکستان کے مسلمان سب کچھ بر داشت کر سکتے ہیں اپنے آقا علیہ سلام کے بارے میں کو ئی گستاخی برداشت کر نے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر اگر اتنے ہی مخلص ہیں تو قادیانیوں کی سر گر میوں کو رکوائیں اور انہیں آئین وقانون کا پابند بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ امت عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے سلسلے میں ہمہ وقت چو کس ہے ۔

میری یو نین کو نسل تحصیل کی واحد یو نین کو نسل ہے جہاں گیس نہیں ہے، راجہ محمد ایاز بھٹی


گو جر خان(نامہ نگار)چئیر مین یو نین کو نسل جر موٹ کلاں راجہ محمد ایاز بھٹی نے کہا ہے کہ میری یو نین کو نسل تحصیل کی واحد یو نین کو نسل ہے جہاں گیس نہیں ہے اور میری یونین کو نسل میں گذشتہ ڈیڑھ سال سے بجلی کا کوئی کام نہیں ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب انتخا بات سر پر ہیں اور لو گ ہم سے تقا ضا کرتے ہیں کہ ممبران اسمبلی نے ہما رے حلقے کو کیوں نظر انداز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میں انکو جوابدہ ہو ں اسی طرح ممبر قومی اسمبلی جا وید اخلاص بھی انکو جوابدہ ہیں۔ ہمیں انکو مطمعن کر نا پڑے گا ۔ ایاز بھٹی نے کہا کہ میرے حلقہ کے لو گو ں نے ہمیشہ مسلم لیگ کے ساتھ وفا کی ہے اور انکو کا میاب کرانے میں اہم کر دار ادا کیا ۔ مگر مقامی افسوس ہے کہ انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ۔ میں ذاتی طور پر اپنی بساط سے بڑھ کر عوام کی خدمت کر تا ہو ں اور میرے لو گو ں کو مجھ پر اعتماد بھی ہے یہی وجہ ہے کہہ انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ ہو لڈر کو مسترد کر کے مجھے اپنی محبتوں سے نوا زا ۔ آ نے والے دنوں میں، میں اپنے لو گو ں کی مشاورت سے فیصلہ کر وں گا کیونکہ میرا جینا مرنا انکے ساتھ ہے ہم کسی کے مہرے بننے کے لیے تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ میری کو شش ہے کہ ایم این اے ہماری فریاد سنیں اور ہما ری یو نین کو نسل کے بارے میں مثبت فیصلے کریں۔ اور ہما رے لو گو ں کو مطمعن کریں۔

جا مع مسجد مدینہ میں 22ویں سا لانہ ختم نبوت کا نفرنس منعقد ہو رہی ہے


گو جر خان(نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گو جر خان کے زیر اہتمام کل جمعہ 13اکتوبر کو بعد نماز مغرب مر کز اہلسنت جا مع مسجد مدینہ میں 22ویں سا لانہ ختم نبوت کا نفرنس منعقد ہو رہی ہے اس موقع پر مو لا نا اللہ وسا یا ، مفتی شہاب الدین پو پلزئی،مو لا نا شاہد عمران عارفی، اور مقامی علائے کرام خطاب فر مائیں گے

سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے


دولتالہ(نامہ نگار)سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے ،پاکستان میں اپنے مختصر قیام کے دوران وہ سلیمان فاؤنڈیشن کے سالانہ پروگرام برائے اجتماعی شادیاں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے ،سماجی تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر فلاحی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے ،واضح رہے کہ مورخہ22اکتوبر کو دولتالہ میں سلیمان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام30مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں منعقد ہو رہی ہیں جس میں ممبران اسمبلی ،عوامی نمائندگان ،عمائدین علاقہ سمیت لوگوں کی ایک کثیر تعداد مدعو ہے ،سلیمان فاؤنڈیشن کا یہ پروگرام ایک بڑا فلاحی منصوبہ ہے جس کی تیاریاں 6ماہ قبل ہی شروع کر دی گئیں تھی اب حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،پاکستان پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے سلیمان فاؤنڈیشن اپنے چھوٹے بڑے فلاحی منصوبہ جات کا تسلسل کامیابی کیساتھ برقرار رکھے ہوئے ہے ،اجتماعی شادیوں کے پروگرام کی تیاریاں بہترین انداز میں مکمل ہو چکی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ خلق خدا کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا رکھا ہے اور ہر شعبہ زندگی میں فلاحی خدمات سر انجام دینے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں

ایپکا بلڈنگ ڈیپارٹمنت راولپنڈی کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری آج ان کے دفتر آدم جی روڈ پر منعقد ہوئی


سکھو(نمائندہ خصوصی) ایپکا بلڈنگ ڈیپارٹمنت راولپنڈی کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری آج ان کے دفتر آدم جی روڈ پر منعقد ہوئی ۔ نو منتخب باڈی سے مرکز ی جنرل سکریٹری و صدر پنجاب ایپکانے لیا۔ تقریب میں مرکزی چیئرمین ایپکا حاجی محمد اسلم خان، مرکزی صدر فضل غفار باچا، سریر خان ، سید محمد صدیق شاہ آذاد کشمیر ، افتخار احمد گڈو صوبائی نائب صدر پنجاب ،سے اورراولپنڈی کے صدر سردار محمد حنیف اور چوہدری وحید مراد جنرل سکریٹری راولپنڈی نے بھی شرکت کی۔تقریب میں حال ہی میں ملازمت سے سبکدوش ہونے والے ملازمین بشیر احمد بٹ ، طاہر محموداور خالد محمود کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اور ان کو تحائف اور پھولوں کے ہار پہنا کر الوداع کہا گیا۔حاجی محمد ارشاد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم دل وجان اور پورے خلوص سے خدمت کر رہے ہیں اس وجہ سے ہمارے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہے۔ ہم نے جس کام کی ابتداء کی ہے اس میں آپ لوگوں کی دعاؤں سے کامیابیوں نے ہمارے قدم چومے ہیں۔ ہم اپنے تمام افسران اور حکومت کے لئے دعا گو ہیں جنہوں نے ہماری جد وجہد میں ہمارے ساتھ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے مطالبات میں بلا شرکت غیرے گریڈ ایک سے لیکر گریڈ بائیس تک کے تنخواہوں میں اضافہ ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد گروپ انشورنس کی ریٹائیرمنٹ پر ادائیگی کے نوٹیفیکشن کی خوش خبر ی سنیں گئے جس کے لئے ایڈیشنل چیف سکریڑی شمائل احمد خواجہ کے ساتھ مثبت میٹنگ ہو چکی ہے۔انھو ں نے تمام ایپکا کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو کر چلیں اور اپنی اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقہ اور ایمانداری سے نبھائیں۔ انھوں نے تمام محکمہ جات کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی ملازمت میں سب سے خوشی کا مقام اس کی ترقی ہے اور اللہ تعالی نے آپ کو اس بات کا زریعہ بنایا ہے لہٰذا جلد از جلد ڈی پی سی کر کے ملازمین کو ترقی دے کر سرخرو ہوں۔

عبد الحسیب قریشی ایپکا کا چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونے پر مبارک باد کے مستحق ہیں

سکھو (نمائندہ خصوصی) عبد الحسیب قریشی ایپکا کا چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونے پر مبارک باد کے مستحق ہیں،ہم مرکزی صدر فضل غفار باچا اور مرکزی جنرل سکریٹری صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک انتہائی ہی ایماندار اور محنتی مخلص کارکن کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا۔ واجد علی عباسی ، زولفقار علی اور ضلعی راہنما ایپکا نے ان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اب پہلے سے بھی زیادہ محنت اور لگن سے اپنے قلم کار ساتھیوں گریڈ ایک سے سترہ تک کے حقوق کی جنگ میں ساتھ دیں گے۔

بناہل میں بروقت کارروائی کر کے اہل خانہ نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی 


کلر سیداں(پرو یز و کی سے)بناہل میں بروقت کارروائی کر کے اہل خانہ نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی ۔تفصیلات کے مطابق ماجد محمود ولد مستابر حسین سکنہ نیو لالہ زار راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں بناہل تحصیل کلر سیداں کا رہائشی ہوں اور اڈیالہ روڈ پر گاڑیوں کا شو روم بنا رکھا ہے۔گزشتہ روز میں اپنے کزن عاطف حسین ،محمد خطیب ،اپنی والدہ اور بھابھی کے ہمراہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا اور صحن کی لائٹ جل رہی تھی۔پیر اور منگل کی درمیانی شب صبح تین بجے کے قریب دیوار پھلانگنے کی آواز سنائی دی جس سے میری آنکھ کھل گئی اور دروازہ کھول کر باہر نکل کر دیکھا تو میرے کمرے کے باہر آتشیں اسلحہ سے مسلح چار اشخاص کھڑے تھے جن میں سے چوتھا نقاب پوش تھا۔مجھے دیکھتے ہی تمام افراد نے اسلحہ تان لیا اور دھمکی دی کہ اگر شور مچایا تو جان سے مار دیں گے۔مجھے کمرے کے اندر لے گئے اور مجھ سے رقم کا مطالبہ کرنے لگے۔چند یوم قبل میرا کزن ذوہیب ہانگ کانگ سے واپس آیا تھا جس نے مجھے گاڑی خریدنے کیلئے پانچ لاکھ روپے کی رقم دی تھی جو میں نے الماری میں رکھ دی تھی جو انہوں نے مجھ سے زبردستی نکلوا لی۔پھر انہوں نے مجھے گن پوائنٹ پر کہا کہ خواتین کے کمروں کا دروازہ کھولو۔عورتیں ڈاکوؤں کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئیں اور شور مچانا شروع کر دیا۔شور کی آواز سن کر عاطف اور خطیب وغیرہ بھی جاگ گئے جس سے ڈاکو حواس باختہ ہو گئے اور اس دوران نقاب پوش کا اچانک نقاب اتر گیا جسے میں نے پچان لیا اور وہ ہمارا رشتہ دار تنویر اختر تھا اور جسے اس رقم کے بارے میں پتہ تھا ۔ملزمان نے ہمیں کمرے میں بند کر دیا اور باہر سے کنڈی لگا دی ۔

ملاقات


ڈھڈیال(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے چیف کوارڈی نیٹر ہارون عباس جوند، قاضی ناصر، قاضی اسد ،قاضی شاہد اور ناصر عباس ایڈووکیٹ(کوٹ اقبال) نے چیئرمین ’’صاف پانی ‘‘ منصوبہ پنجاب ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں ڈھڈیال مرکز کی سیاسی صور ت حال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں مشاورت کی گئی

فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا


ڈھڈیال(نامہ نگار)ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ضلع کونسل چکوال کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔ جسٹس حبیب اللہ کی عدالت میں دائر اس کیس کا فیصلہ اب 19اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا 


کلر سیداں(پرو یز و کی سے)اینٹی نارکاٹکس راولپنڈی نے مخبر کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے کلر سیداں کے رہائشی دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا جبکہ ان کی نشاندہی پر کلر سیداں میں بھی کباب کی شاپ پر چھاپہ مارا گیا مگر وہاں سے کچھ برآمد نہ ہو سکا۔انسپکٹر اے این ایف نارتھ راولپنڈی انسپکٹر گوہر نبی بیگ کو ٹیلیفون پر مخبر نے اطلاع دی تھی کہ محمد ثاقب اور سہیل نامی منشیات فروش جن کا تعلق کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے ہے اپنی ٹیوٹا کرولا کار نمبر ی ایل جی 335 میں منشیات کی بھاری مقدار لے کر جا رہے ہیں جس پر انہوں نے فوری طور پر کار کا تعاقب کر کے انہیں روک لیا اور تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے ایک ایک کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ملزمان کی نشاندہی پر انہوں نے راولپنڈی روڈ کلر سیداں میں کباب فروخت کرنے والی ایک دکان پر بھی چھاپہ مارا اور دکان کی تلاشی کے بعد وہاں سے کچھ بھی برآمد نہ ہونے کی وجہ سے وہ یہاں سے خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔

اصغر خان کے خلاف بے بنیاداورجھوٹہ مقدمہ درج کرنے کی پرزو ر مذمت کرتے ہیں


روات (راجہ طاہرمحمود،آصف شاہ )کلرسیداں کے صحافی اصغر خان کے خلاف بے بنیاداورجھوٹہ مقدمہ درج کرنے کی پرزو ر مذمت کرتے ہیں اگر شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا صحافتی تنظمیوں کا ہنگامی اجلاس سردار مارکیٹ کے مقام پر ہوا جس میں کلرسیداں‘ کہوٹہ‘ روات ‘چک بیلی خان‘ مندرہ ‘ گوجرخان‘ بیول‘ اسلام پورہ جبر‘ چوآ خالصہ‘ اڈیالہ ‘ سوہاوہ ‘ سہالہ کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ دنوں صحافی اصغر عباس کے ساتھ ہونیوالے واقعہ کی بھرپور مذمت کی ،معاملے کو حکام بالا کے سامنے لانے اور شفاف انکوائری نہ ہونے کی صورت میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں عبدالخطیب چوہدری ‘ ‘آصف شاہ‘راجہ ارشد‘ شہزادرضا‘سلیم شہزاد ‘ثاقب شانی‘ عبدالعزیز پاشا‘ اسد حیدری‘ عمران مشتاق ‘ اصغر عباس و دیگر صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں صحافی اصغر خان کے خلاف تھانہ کلرسیداں میں درج ہونیوالے من گھڑت مقدمہ کی پرزور مذمت کی گئی یاد رہے گزشتہ دنوں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے ایم ایس کی جانب سے حقائق آگاہ کرنے کی بجائے بدتمیزی اور گالم گلوچ کرنے کے ساتھ ہی ہسپتال کے ملازم محمد نفیس کو مدعی بنا کر کار سرکار میں مداخلت کا پرچہ درج کروایا تھا۔

گوجرخان میں گیس کی بندش پر شہری سراپا احتجاج


گو جر خان(نامہ نگار)گوجرخان شہر میں منگل کو علی الصبح سوئی گیس مکمل طور پر بند کر دی گئی جسکی وجہ سے گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ، ایم این اے کے فو کل پرسن برائے گیس حاجی محبوب کی کو ششوں سے سہہ پہر گیس بحال ہو سکی۔ گیس بندش کے باعث سکول جانے والے بچے اورملازم پیشہ طبقہ کو بغیر ناشتے کے گھرو ں سے نکلنا پڑا سارا دن گیس کا پریشر زیرو رہا جس کے باعث ہانڈی روٹی کی تیاری میں دشواری اور تندوروں پر لوگوں کا رش لگ گیا شام گئے۔ گیس کی مکمل بندش پر شہریوں میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا بڑکی بدہال اور تکیہ با با رحیم شاہ کے علاقوں میں نو جوان سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت، گیس حکام اور مقامی ممبران اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کی سار دن شہریوں نے ہوٹل مالکان لکڑی اور سلنڈر وغیرہ جلاکر خریداروں کی ڈیمانڈ پوری کرتے رہے عوامی سماجی حلقوں نے سوئی گیس کا اچانک پریشر کم کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے پریشر کم کرنے کی وجوہات کے بارے میں آگاہ کیا جائے ابھی موسم سرما کاآغاز بھی نہیں ہوا اور گیس کا پریشر کم کر دیا گیاہے ادھر ایم این اے کے فوکل پر سن برائے گیس حاجی ملک محبوب حسین کی قیادت میں نمائندہ شہریوں کا ایک وفد احتجاج کر نے کے لیے چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف کے آ فس پہنچ گیا وفد میں حاجی محمد بشیر،حاجی منور احمد،خواجہ غلام محی الدین،شیخ ندیم،خواجہ احسان الحق، بلال خان،مطلوب شاہ،اور چو ہدری خالد شامل تھے۔ وفد نے چئیرمین کو شہریوں کے غم وغصہ سے آ گاہ کیا۔ جنہوں نے ایم این اے را جہ جا وید اخلاص اور جی ایم گیس ظہور احمد سے را بطہ کیا ۔ جی ایم نے دن چار بجے کے قریب شہریوں کی گیس بحال کی ۔

گوجرخان پولیس نے ایک کاروائی میں دو مو ٹر سائیکل قبضہ میں لیکر ایک شخص کو حراست میں لے لیا 


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان پو لیس نے ڈکیتی کی غرض سے نصف شب را ستہ روک کرکھڑے دو مو ٹر سائیکل قبضہ میں لیکر ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطا بق مقامی شہری اپنی گا ڑی پررات ساڑھے11بجے کے قریب تکیہ با با رحیم شاہ سٹریٹ نمبر 5میں داخل ہو نے لگا تو وہاں نا معلوم افراد نے دو نو ں سائیڈ پر مو ٹر سائیکل کھڑے کر کے راستہ بند کو رکھا تھا ۔ شہری وہاں سے گا ڑی تیزی کے ساتھ بھگالے گیا اور چند منٹوں میں فون کر کے لو گو ں کو مو قع پر بلا لیا جسکی وجہ سے قریبی جھاڑیوں میں رو پوش جرائم پیشہ دبک گئے واقع کی اطلاع ایس ایچ او اشتیاق چیمہ کو دی گئی جنہوں نے سب انسپکٹر خرم کی سر برا ہی میں سکواڈ کو مو قع پر بھیجا جس نے مو ٹر سائیکل قبضے میں لے لیے اور ایک دس سالہ بچے کے والدین کو بلا لیا جو مو ٹر سائیکلوں کا مالک ہو نے کا دعویدار تھا۔ پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔

کیپٹن صفدر کی گرفتاری سب ٹوپی ڈرامہ ہے 


گو جر خان(نامہ نگار)کیپٹن صفدر کی گرفتاری سب ٹوپی ڈرامہ ہے حکومت انصاف اور قانون کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے اور افسران اور وزرا سب اس میں برابر کر شریک ہیں ان خیا لات کا اظہار پیپلز پا رٹی کے را ہنماؤں سٹی صدر طاہر راحیل اعوان اورجنرل سیکر ٹری را جہ عمران کامی نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ ساری حکومت نا اہل وزیر اعظم اور کر پشن میں ملوث انکے خاندان کی واضح طور پر پشت پنا ہی کر رہی ہے یہ لوگ حق حکمرانی کھو بیٹھے ہیں اور اگر انہوں نے اپنا وقت پوراکر لیا تو ملک کا بیڑہ غرق ہو جا ئے گا ۔ پی پی پی کے را ہنماؤں نے کہا کہ عدالتیں وزرا اور افسران کے ان غیر قانونی حربوں کا نوٹس لیں اور انکے خلاف قانون کے مطابق کا روائی کی جائے بصورت دیگر عوام کو میدان میں آ نا پڑے گا جسکے یہ متحمل نہیں ہو سکیں گے

مقامی عدالت نے ایک مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے ملزم کو سزائے موت


گو جر خان(نامہ نگار)مقامی عدالت نے ایک مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم دیا۔ ملزم نعیم احمدسکنہ ملک پور نے محمد سہیل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جسکی ایف آئی آ ر تھانہ گو جر خان میں درج ہو ئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گو ندل کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہو ئی جنہوں نے گوا ہان کے بیا نات اور وکلا کے دلائل کے بعد ملزم نعیم احمد کو سزا ئے موت اور ایک لاکھ رو پے ہر جانہ کی سزا کا حکم سنا یا ہر جا نہ ورثا کے لواحقین کو ادا کیا جائے گا ۔

اظہار تعزیت


گو جر خان(نامہ نگار)چئیرمین یو نین کو نسل مطوعہ چو ہدری الطاف حسین کے والد الحاج فضل حسین کے انتقال پر ایم این اے راجہ جا وید اخلاص اور ایم اے راجہ شو کت عزیز بھٹی سمیت نما یا ں شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین محمد شاہد صراف، وائس چئیرمین خواجہ نعیم قیوم،ممتاز صنعتکار قاضی شو کت محمود ، احمد نواز،یونین کو نسل کے چئیرمینوں گلیانہ میاں عامر الرحمان،ساہنگ را جہ سجاد سرور، نڑالی شیخ وقاص،جنڈ مہلو محمد صدیق،پی ٹی آئی کے را ہنماؤں را جہ طارق کیانی، چو ہدری محمد عظیم، انجمن تا جران ٹریڈرز کے صدر حاجی ملک محبوب حسین،انجمن شہریاں کے سابق صدر با بو عبدلقدوس نے چو ہدری الظاف سے اظہار تعزیت کرتے ہو ئے کہا کہ وہ انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مر حوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ۔

یونین کونسل سکھو کے گاؤں موہڑہ چوہدریاں کے جنید چوہان کو ڈینگی کی تشخیص


سکھو(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل سکھو کے گاؤں موہڑہ چوہدریاں کے جنید چوہان کو ڈینگی کی تشخیص، جنید بے نظیر ہسپتال راولپنڈی میں زیرِ علاج ہے، جنید چوہان گزشتہ دو سال سے بسلسلہ روز گار شکیل ہوٹل نزد فوارہ چوک راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے، مرض کی تشخیص ہوتے ہی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوجرخان ڈاکٹر عمر فاروق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بی ایچ یو کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زیشان ظفر کی زیرِ نگرانی ایل ایچ ایس مسز نصرت ممتاز کے ہمراہ ڈینگی ٹیم بھیج کر گھر گھر سپرے کرایا۔ ڈینگی ٹیم میں ڈاکٹر زیشان ظفر ، ایل ایچ ایس مسز نصرت ممتاز ، ایل ایچ ڈبلیوفرزانہ بی بی ،نگینہ فردوس، شہلا بی بی نے گھر گھر جا کر چیکنگ کی اور اہلیان گاؤں کو بتایا کہ ڈینگی قابلِ علاج مرض ہے اس سے خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں گورنمنٹ آپ کی صحت کے لئے فوری اقدامات کررہی ہے جو کہ قابلِ تحسین ہیں، اس موقع پر سپروائیزر محمد عثمان ، محمد احتشام ، محمد زین اور محمد مقصود نے گھر گھر جا کر ڈینگی مار سپرے کیا اور ٹی ایم اے گوجرخان کے فوگ گینگ کے محمد قاسم نے فوگ سپرے کیا۔

عوام کو انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے،ایس ایچ او تھانہ جاتلی ثناء اللہ


دولتالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ جاتلی ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے انتہائی دیانتداری اور ایمانداری سے اپنے فرائض کی ادائیگی سے علاقہ کو امن کو گہوارہ بنانا میرا مشن ہے عوام پولیس کے ساتھ باہمی تعاون کا رشتہ استوار کریں تا کہ جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرکوبی میں مدد مل سکے جرائم پیشہ افراد اپنا بوریا بستر گول کریں، تھانہ جاتلی عوام کی جان و مال کا محافظ ثابت ہو گا ، میرٹ پر کام کر کے عوام کو انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے، عوامی تعاون جرائم کے خاتمے میں کارگر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نبٹا جائے گا کسی سائل کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی فوری انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے علاقے کو امن کا گہوارہ بناؤں گا انہوں نے کہا کہ تھانہ جاتلی عوام کی جان و مال کا محافظ ہے اور ہم اپنی فرائض بطریق احسن نبھائیں گے اور کہا کہ جرائم پیشہ افرادعلاقے سے بوریا بستر گول کر لیں انہوں نے جرائم کے خاتمے میں عوامی تعاون کو ضروری قرار دیا علاقہ کو منشیات فروشوں سے پاک کر کے دم لیں گے کسی سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے منشیات فروش ہماری نسلیں تباہ و برباد کر کے اس ملک کا مستقبل تاریک کرنے کے در پے ہیں تا ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے باہمی تعاون سے ہی سماج دشمن عناصر پر قابو پایا جا سکتا

تھانیدار قبضہ مافیا کا سرغنہ بن بیٹھا


دولتالہ(نامہ نگار)سکہ رائج الوقت کی چمک دھمک جاتلی پولیس مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں ناکام انسپکٹر اکرم بٹ قبضہ مافیا کا سرغنہ بن بیٹھا محمد فیاض ولد گل زمان ساکن چکری وکیلاں نے اپنے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا گلفراز ولد محمد خان ساکن چکری وکیلاں کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا ہے آئے گلفراز نامی شخص پیسے کے زور پر ہماری ملکیتی زمین ہتھیانا چاہنے ہے اور اس سلسلے میں آئے روز مختلف حربے استعمال کر کے ہمیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے میں معذور شخص ہوں گزشتہ رات میں آتشیں اسلحہ کے زور پر ہمیں اس جگہ سے بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی تا ہم اہلیان دیہہ موقع پر پہنچ گئے جرائم پیشہ افراد آئے روز ہمارے پیچھا کرتے ہیں اور گاؤں میں سر عام دھندناتے پھر تے ہیں ہمارا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو چکا ہے تمام تر صورتحال سے مقامی پولیس کا آگاہ کرنے کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی انسپکٹر اکرم بٹ جرائم پیشہ افراد اور قبضہ مافیا کی سرپرستی کر رہا ہے کئی دنوں سے تھانے کے چکر لگانے کے باوجود پولیس ہماری بات پر کان نہیں دھرتی جب کہ ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کر کے ہمیں زلیل و خوار کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں اے ایس پی گوجرخان کو درخواست داد رسی دی تا ہم تاحال معاملہ جوں کا توں ہے ہم انتہائی غریب لوگ ہیں اور با اثر افراد ہماری زمین اور جان کے در پے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ ،سے پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

پریس کلب سکھو کو کامیابی کا ایک سال مکمل کرنے پر مبارکباد


سکھو (نمائندہ خصوصی) ندیم الرحمن شہید پریس کلب سکھو کو کامیابی کا ایک سال مکمل کرنے پر مبارکباد، سالگرہ کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا قیام قابل تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سکھو کے رہنماء ایڈوکیٹ محمد ارسلان قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ راجہ پرویزاختر کی قیادت میں باصلاحیت ٹیم نے ایک سال کے عرصہ میں نہ صرف علاقہ سکھو کو ایک پہچان دی ہے بلکہ سکھو کے مسائل کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کیا ہے، علاقہ سکھو کے مسائل جو ہمیشہ سیاست و صحافت کی نذر ہو کر دب جاتے تھے لیکن ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے نڈر صحافیوں نے علاقائی مسائل پر جوبھرپور آواز اٹھائی وہ قابل تعریف ہے، ایڈوکیٹ محمد ارسلان قریشی نے کہا کہ پریس کلب کی پوری ٹیم کو کامیابی کا پہلا سال مکمل کرنے پر مبارکباد پہش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پریس کلب سکھو کی سالگرہ کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا قیام ایک قابل تحسین کارنامہ ہے جس سے علاقہ کی غریب عوام کومفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف عنقریب چکوال کا دورہ کریں گے


ڈھڈیال (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف عنقریب چکوال کا دورہ کریں گے جس میں وہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سلسلہ میں ایم این اے بیگم عفت لیاقت علی خان اور چوہدری حیدرسلطان نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں ضلع کی تازہ ترین سیاسی صورت حال اور دیگر امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔بیگم عفت لیاقت علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا سنگ بنیادرکھنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔علاوہ ازیں بیگم عفت لیاقت علی خان نے چکوال شہر کی واٹر سپلائی سکیم اور گورنمنٹ کالج کیلئے فنڈز کی فراہمی پر میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ میاں شہباز شریف نے چوہدری لیا قت علی خان کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ یادرہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا منصوبہ بیگم عفت لیاقت علی خان کی کوششوں کا ثمر ہے

error: