گرما گرم خبریں

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی

Archive for: October 12th, 2017

مندرہ چکوال روڈ پربھنگالی کے قریب حادثہ میں 6افراد زخمی ہوگے


دولتالہ(نامہ نگار) مندرہ چکوال روڈ پربھنگالی کے قریب حادثہ میں 6افراد زخمی ہوگے 2کی حالت تشویشناک زخمی راولپنڈی منتقل تفصیلات کے مطا بق محکمہ سوئی گیس کے ملازمین کیری ڈبہ نمبر AEH 161میں ڈھونگ میں محکمانہ فرائض ادائیگی کے بعد راولپنڈی جارہے تھے کہ جمعرات کے شام قریب پونے 8بجے بھنگالی سی این جی کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی اور کلٹیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں سوار عبداللہ،حمزہ،قاسم ،غلام ربانی،ارسلان اور فیضان زخمی ہوگے حادثہ کے فوری بعد ریسکو کے اہلکار موقع پر پہنچ گے اور زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کردیا بتایا جاتا ہے کہ دو کی ھالت تشویش ناک ہے بتایا جاتا ہے،حادثہ میں گاڑی مکمل تباہ ہوگی

رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں پر سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فیاض احمد نے نوٹس لے لیا


دولتالہ(نامہ نگار) رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں بارے خبروں کی اشاعت پر سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فیاض احمد نے نوٹس لے لیا انکوائری کا حکم نامہ جاری زرائع کے مطابق سی ای او ڈاکٹر فیاض احمد نے 3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو7روز میں حالات کا واقعات کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرکے سی ای او راولپنڈی کو پیش کرئے گی رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی

جاتلی پولیس کی منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی


جاتلی(نامہ نگار) جاتلی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے4ملزمان کو گرفتار کرلیااور ان کے قبضہ سے38لیٹر شرآب برآمد کر لی پولیس زرائع کے مطابق مختلف کاروائیوں کے دوران پولیس نے محمد زبیر ولد محمد خان سکنہ ڈھڈیال 10 لیٹر شرآب،ناظم حسین ولد عجائب علی13لیٹر شرآب ،عبدالقیوم ودلد سائیں مسکین ساکن ڈھڈیال سے15لیٹر شرآب اور قاسم سے 1عدد پستول 30بور معہ10روند،برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا 


جاتلی(نامہ نگار) میجر راجہ اسلم شہید ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہیپاٹائٹس بی ،سی اور شوگر کی تشخیص اور معائنہ کیلئے رتیال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جس میں میڈکل سپیشلسٹ ماہر ڈاکٹر مبشر . ڈاکٹر عزیز. ڈاکٹر فہد نے 200 سے زائد مریضوں کا ہیپاٹائٹس بی سی اور شوگر کا مفت چیک اور مرض کے متعلق آگاہی، حفاظتی تدابیر اور علاج کے بارے میں آگاہ کیا گیا

22لاکھ روپے کا کلیم ادا کر دیا


دولتالہ(نامہ نگار) اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان دولتالہ کے ایریا منیجر مسعود اختر راجہ سیلز آفیسر محمد مدثر نے ہسولہ شریف کی رہائشی پالیسی ہولڈر خالد محمود جو کہ گزشتہ دنوں حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے کی اہلیہ مسز خالد کو 22لاکھ روپے کا کلیم ادا کر دیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم کی اہلیہ نے اسٹیٹ لائف دولتالہ کی ٹیم کا شکریہ اداکیا

سوشل میڈیا کے زریعے معاشرے کے اصلاحی پہلوؤں کا اجاگر کرنا چاہیے


دولتالہ(نامہ نگار) سوشل میڈیا کے زریعے معاشرے کے اصلاحی پہلوؤں کا اجاگر کرنا چاہیے اس میڈیا نے جہاں دنیا کو گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا ہے وہاں معاشرتی اقدار اور اخلاقیات کے بگاڑ میں اس بھی اس کا عمل دخل مین بتدریج اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے جعلی آئی ڈیز کی بھر مار کے باعث شرفاء کی کردار کشی اور پگڑیاں اچھالنے کے زمہ داران کے خلاف سائبر کرائم کاروائی کرئے بہت سے لوگ جعلی اخبارات کی آئی ڈیز بنا کر اپنا دل پشوری اور اہل علاقہ کا جینا عذاب کیے ہوئے ہیں ایسے لوگوں کی سیاہ کارناموں کے باعث لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں ایسے افراد کے خلاف کاروائی کے لیے جلد سائبر کرائم سے رجوع کیا جائے گا مواد اگھٹا کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ پریس کلب میانہ موہڑہ کونتریلہ شیخ وقاص احمد نے گزشتہ روز پریس کلب کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے میں نفاق پیدا کرنے ،بھائی بھائی کو لڑانے کی گھناؤنی سازش کرنے والے از خود باز آ جائیں زاتی شو شا کے لیے فیس بک کر غیر قانونی طور پرخود ساختہ اخبارات کی آئی ڈیز اخباری ڈیزائن کے مطابق بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ایسے بد نام زمانہ لوگ ماضی میں بھی کئی بار بے نقاب ہو چکے ہیں تا ہم انہوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اجلاس سے راجہ تیمور عابد اور دیگر نے بھی خطاب کیا

محمد نواز کھو کھر کی برسی پر انکی خدمات پر خراج تحسین

گو جر خان(نامہ نگار)قومیں ان لو گو ں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں دوسروں کے لیے وقف کئے رکھی ہو ں اور اپنی تمام صلاحتیں معا شرہ کی فلاح و بہبود کے لیے صرف کی ہو ں گو جر خان کے بزرگ صحافی محمد نواز کھو کھر کا شمار بھی انہی لو گو ں میں ہو تا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم را جہ پرویز اشرف، مسلم لیگ ن کے را ہنما، ایم این اے را جہ جا وید اخلاص،ایم پی اے شو کت بھٹی اور دیگر نے گو جر خان میں روزنامہ جنگ کے سابق نمائندہ اور پو ٹھو ہار پریس کلب کے سابق چئیرمین محمد نواز کھو کھر کی برسی پر انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کیا ۔ جن دیگر شخصیات نے انکی خدمات کو سرا ہا ان میں چئیر مین بلدیہ محمد شاہد صراف، سابق ایم این اور وزیر چو ہدری محمد ریاض، سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی،سابق تحصیل ناظم چو ہدری محمد عظیم،پی پی پی کے را ہنما راجہ جا وید اشرف،ن لیگ تحصیل کے صدر را جہ عبد الحمید،جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکر ٹری را جہ محمد جواد اور دیگر شامل ہیں۔ پرویز اشرف نے کہا کہ محمد نواز کھو کھر سے میرا طویل عرصہ تک ذاتی تعلق رہا ۔انہوں نے میرے ساتھ لڑائی ہمیشہ لو گو ں کے مفاد کی خاطر کی ۔ گو جر خان میں گیس کے لیے انہوں نے خوب جنگ لڑی جسکا افتتاح بے نظیر بھٹو نے کیا،جا وید اخلاص نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اصو لو ں کی صحافت کی دوستی اور دشمنی میں انہوں نے ہمیشہ اصو لو ں کو پیش نظر رکھا ۔شو کت بھٹی نے کہا کہ میرے والد عبد العزیز بھٹی کے ساتھ انکے ذاتی مراسم تھے مگر میں کہوں گا کہ انہوں نے گو جر خان میں صحافت اور صحافیوں کا نام بلند رکھا ۔ شاہد صراف نے کہا کہ محمد نواز کھو کھر ایک بلند پا یہ صھافی تھے انکے دور میں صھافیوں پر انگلی اٹھا نا نا ممکن تھا ۔طارق کیانی نے کہا کہ گو جر خان کو آج جو سہو لیات حاصل ہیں ان میں بحثیت صحافی محمد نواز کھو کھر کا بڑا کر دار ہے۔چو ہدری عظیم نے کہا کہ وہ ایک سینئر صحافی ہو نے کے باوجود شہر کی 32سے زاید سماجی تنظیموں کے ساتھ وابستہ تھے ۔ جن میں ٹی بی ایسو سی ایشن،انجمن بہبو دی مریضاں جیسی تنظیمیں شامل ہیں آج اگر ٹی بی کا خاتمہ ہوا ہے تو اس میں محمد نواز کھو کھر کا بھی حصہ ہے ۔ جا وید اشرف نے کہا کہ انکے دور میں ہمیں صحافیوں سے کبھی شکا یات نہیں ہو ئیں ہم نے ہمیشہ انکی تنقید کو مثبت انداز میں لیا وہ ایک بڑے صحافی تھے را جہ عبد الحمید نے کہا کہ تحریک پا کستان کے کا رکن کی حیثیت سے بھی انکا بڑا مقام تھا۔ دریں اثنا وائس چئیرمین خواجہ نعیم قیوم، با بو عبد القدوس، مر کزی انجمن تا جران کے بانی صدر چو ہدری محمد اقبال، جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ،نائب صدر راجہ سجاد سلیم حیدر کا لا اور غلام قمر،خواجہ محمد نذیر،نے بھی محمد نواز کھو کھر کی صحافتی اور شہری خدمات کو سراہتے ہو ئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثنا انکی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کی محفل منعقد ہو ئی جس میں انکی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہو ئی اور مو لا نا حافظ محمد مجیب نے اجتماعی دعا کرائی۔

راجہ پرویز اشرف گوجرخان کے لئے باعث فخر و اعزاز ہیں، راجہ اختر 


گو جر خان(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبر راجہ اختر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے دورحکومت میں ہو نے والے ترقیاتی کاموں کی مثال نہیں ملتی وہ تحصیل گوجرخان کے لئے باعث فخر و اعزاز ہیں ، ان، موجودہ نااہل قیادت نے لوگوں کو مسائل کی دلدل میں دھنسا دیا ہے ، راجہ پرویز اشرف سے مقابلہ کرنے والے پہلے اپنی قابلیت دکھائیں ان کے نام دہشتگردوں کے معاون لوگوں میں شامل ہیں ، اگر انہوں نے چیلنج کیا تو ہم یہ بھی بتا دیں گے انکا نام کس طر ح اس فہرست میں آیا راجہ اختر نے کہا کہ آج چند لوگ موجودہ نااہل حکمرانوں کے قصیدے پڑھتے نہیں تھکتے اور ان کا موازنہ راجہ پرویز اشرف سے کرتے ہیں ، راجہ پرویز اشرف سے مقابلہ کرنا ہے تو عوامی خدمت کرو بیان بازی سے کام نہیں چلے گا۔ آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے فتح حاصل کرے گی

پیپلزپارٹی ضلع چکوال کو نئی قیادت ملنے کے بعد باغی شخصیات کی مزاحمت کا سامنا ہے

ڈھڈیال( نامہ نگار)پیپلزپارٹی ضلع چکوال کو نئی قیادت ملنے کے بعد باغی شخصیات کی مزاحمت کا سامنا ہے جوکسی کو بھی قبول کرنے کیلئے تیارنہیں۔ پیپلزپارٹی جسے ماضی میں اپنے ہی لوگوں نے سیاسی نقصان پہنچایا بدستور انہی مسائل کا سامنا ہے جن کا وہ کئی عشروں سے سامنا کررہی ہے ۔ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے ضلع میں سردار اظہر عباس ، ڈاکٹر حاجرہ جبین اور چوہدری شاہ زیب زیبی کو پارٹی کی تنظیم سازی اور اسے مزید فعال بنانے کی ذمہ داریاں سونپی ہیں جو اس نئی قیادت کیلئے کڑا امتحان ہے کیونکہ انہیں اب بھی انہی عناصر کی مخالفت کا سامنا ہے جو ماضی میں پارٹی میں انتشار پیدا کرنے کا سبب بنتے رہے ہیں۔ضلعی صدر سردار اظہر عباس نے عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ چند ماہ کے دوران پارٹی کو منظم کرنے اور اسے فعال بنانے کیلئے قابل قدر کام کیا ہے لیکن پارٹی کے اندر کھینچا تانی کا سلسلہ ابھی رکا نہیں۔ آنے والے چندماہ پارٹی کے مختلف شعبوں کے قائدین کیلئے ایک بڑا امتحان ہیں کہ وہ ان بحرانوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں جن کا اس وقت انہیں سامنا ہے

موہڑہ چوہدریاں کے چوہدری وسیم افضل انتقال کرگے

سکھو(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی یوتھ ونگ موہڑہ چوہدریاں کے چوہدری وسیم افضل (پنجاب پولیس) نمبر دار افضل گزشتہ روز انتقال فرما گے ہیں ۔ مرحوم کچھ دنو ں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان موہڑ ہ چوہدریاں میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نمازِ جنازہ میں پی ٹی آئی دولتالہ کے راہنما چوہدر ی زاہد محمود ، پی ٹی آئی سکھو کے راہنما محمد ارسلان قریشی ایڈووکیٹ ، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کرنب الیاس کے راجہ منان علی منہاس، ممبران و عہدیداران ندیم الرحمان انجم شہید پریس کلب سکھو، جے یو پی کے ضلعی راہنما حافظ کامران اخترکے علاوہ ہر شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

مسلم لیگ ن کو ضلع چکوال میں مخالف سیاسی جماعتوں کے دباؤکی بجائے شدید اندرونی بحران کا سامنا ہ

ڈھڈیال( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کو ضلع چکوال میں مخالف سیاسی جماعتوں کے دباؤکی بجائے شدید اندرونی بحران کا سامنا ہے جو آنے والے دنوں میں پارٹی کیلئے سنگین مسائل پید اکرسکتا ہے۔ ضلع کونسل فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم اور ایک گروپ کو نوازنے کیخلاف چیئرمینوں کے ایک گروپ کی ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر رٹ پٹیشن کے بعد آئندہ آنے والاشدید بحران پارٹی میں موجود سردار اینٹی سردار فیکٹر ہے جو بڑی شدت کے ساتھ سر اٹھانے والا ہے ۔حلقہ این اے 60پارٹی قیادت کیلئے ایک کڑا امتحان ہے۔صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی اور چوہدری حیدر سلطان اس وقت دونوں اطراف پر کھیل رہے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں انہیں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔ ضلع کونسل فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر دونوں شخصیات پر اپنے حاموں کا دباؤ ہے کہ وہ کھل ہر اینٹی سردار قوتوں کے ساتھ آئیں۔ پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف سے مسلم لیگ ن کو ابھی تک کوئی خطرہ نہیں ۔ تحریک انصاف کو اسی صورت میں فائدہ ہوگا جب مسلم لیگ ن میں ٹکٹ کے مسئلہ پر بغاوت ہوگی۔میجر(ر) طاہر اقبال کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں سردار گروپ کے ووٹ بینک کا ایک بڑا حصہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو جائے گا جبکہ سردار غلام عباس کو ٹکٹ ملنے پرمذہبی اور اینٹی سردار ووٹ مسلم لیگ ن کے مخالفین کو ملے گا۔آنے والے چند ماہ مسلم لیگ ن کیلئے ایک کڑا امتحان ہیں۔

سید اظہر حسن شاہ کے چکوال تبادلہ کیلئے احکامات جاری کیے

ڈھڈیال( نامہ نگار)انسپکٹر سید اظہر حسن شاہ جو ان دنوں راولپنڈی میں قائمقام ڈی ایس پی ٹریفک کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے نے ضلع چکوال تبادلہ کے بعد وہاں اپنا چارج چھوڑ دیا ہے ۔ انسپکٹراظہر حسن شاہ کو کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیر ہاوسنگ ملک تنویر اسلم سیتھی کی سفارش پر چکوال سے راولپنڈی تبدیل کیا گیا تھا ۔ آرپی اووصال فخر سلطان راجہ نے اب جب سید اظہر حسن شاہ کے چکوال تبادلہ کیلئے احکامات جاری کیے تو مذکورہ صوبائی وزیر کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ انسپکٹر اظہرحسن شاہ کو چکوال میں جوائننگ کے بعد اہم ٹاسک دئیے جائیں گے تاکہ ضلع میں جاری حالیہ جرائم کی لہر پر قابو پا یا جاسکے

سماجی شخصیت چوہدری محمد لطیف سپرد خاک


جاتلی(نامہ نگار) سماجی شخصیت چوہدری محمد لطیف جن کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما خرم پرویز راجہ سمیت علاقہ کی عوامی سماجی شخصیت اور ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی

error: