گرما گرم خبریں

اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی

Archive for: October 13th, 2017

دولتالہ پھمبل چوک کے قریب ٹریفک حادثہ میں بوائز کالج کے تین طلباء زخمی ہوگئے


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ پھمبل چوک کے قریب ٹریفک حادثہ میں بوائز کالج کے تین طلباء زخمی ہوگئے ایک کوتشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح فرحان ولدشبیر ساکن جاتلی،احسن علی ولد خالد محمود ڈھوک کرمی اور امیر ماویہ ولدمحمد جمیل ساکن گورسیاں اپنے موٹر سائیکل پرگورنمنٹ بوائز کالج دولتالہ آرہے تھے کہ پھمبل چوک کے قریب کار نمبر آر جے 849کے ڈرائیور نے سڑک کنارے کھڑی کرکے اچانک دروازہ کھولا جس سے موٹرسائیکل سوار ٹکرا کہ سامنے سے آنے والے ہائی ایس ٹیوٹا LZJ6292سے جا ٹکرائے جس کے نتیجہ میں فرحان شدید زخمی ہو گیا جبکہ دو طلباء سائیڈ پر جا گرنے سے زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال دولتالہ لایاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعددو طلباء کو ڈسچارج کردیا جبکہ شدید زخمی فرحان کوہو لی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیاجہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے

کلاس نہم کی طالبہ ڈینگی سے جاں بحق 


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)کلاس نہم کی طالبہ ڈینگی سے جاں بحق ،یہ واقعہ یوسی دکھالی کے گاؤں بھورہ حیال میں پیش آیا ۔مرزا زاہد کے مطابق نجی مدرسہ میں زیر تعلیم کلاس نہم کی طالبہ عزیزہ بی بی دختر محمد جہانگیر کی طبیعت خراب ہوئی اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے جس نے انہیں راولپنڈی جانے کا مشورہ دیا طالبہ کئی ایام بینظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج رہی اور جا نبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔لواحقین کے مطابق طالبہ کی موت ڈینگی کے باعث ہوئی ہے۔

مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا


مندرہ (سید ساجد نقوی) مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تفصیلات کے مطابق مندرہ کا 19سالہ نوجوان فیض علی ولد منظور حسین جو سرور شہید نشان حیدر کالج میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا جمعہ کی صبح تقریباً 7:30بجے ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ کالج جا تے ہوئے بوجہ ہیڈ فون کا استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل کار کی زد میں آگیا عینی شاھدین اور ٹرین کے ڈرائیور کے مطابق ٹرین نے متعدد بار ہارن بجایا مگر نوجوان ہیڈ فون میں مگن تھا جس سے وہ حادثے کا شکار ہو گیا ۔ جوموقع پر ہی جا بحق ہو گیا ۔متوفی کے 4بہن بھائی ہیں جو اس سے چھوٹے ہیں اور اسکا والد پھیری پر مزدوری کرتا ہے طالب علم کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اورہر آنکھ اشکبار تھی

مسلم لیگ ن ہی ملکی استحکام اور اس کی بقاء کی ضامن ہے، راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ


جاتلی(نامہ نگار)مسلم لیگ( ن )تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملکی استحکام اور اس کی بقاء کی ضامن ہے اور محب وطن سیاسی جماعت ہے عوام کسی کے بہکاؤے میں نہ آئیں کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل بلا شبہ موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے یونین کونسل دیوی کے علاقہ موہڑہ حیات میں کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی مسلم لیگ ن کا منشور ہے چار سال سے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے علاقہ کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نی چھوڑیں گے ان کے ہمرا کونسلر عمر حیات وقار ،راجہ فاضل ،سیٹھ محمد اکرام ،راجہ خضر حیات ،راجہ شیر افضل اور دیگر بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی ن لیگ کا ویڑن رہا ہے پاکستان بھر میں موٹر ویز کے قیام سے لیکر ملک کو ایٹمی طاقت بنانے تک کا سفر ن لیگ کا ہی خاصہ ہے اور اب سی پیک جیسے منصوبے کی تکمیل کے لیے ن لیگ کی قیادت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے خطے میں معاشی انقلاب برپا ہو گا تا ہم ملک دشمن عناصر اس بات سے خائف ہیں اور وہ ملک کو ترقی یافتہ نہیں نہیں دیکھنا چاہتے

کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ 


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ شروع ،کھانے کے اوقات میں چولہے بجھ جاتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ایام سے کلر سید اں شہر ا و ر گر د و نو ا ح میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے سارا سارا دن گیس دستیاب نہیں ہوتی کلر سیداں ساگری اور ملحقہ علاقوں میں دن کے کھانے کے اوقات میں سوئی گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں مدارس گئے بچوں کے لیے کھانا ہوٹل سے لانا پڑتا ہے۔صارفین نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا


کلر سیداں(پر و یز و کی سے) زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے مضروب کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔عبدالوحید ولد محمد یوسف سکنہ سکنہ گنگوٹھی چوکپنڈوری نے پولیس کو ا بتدائی بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز اپنی حویلی کے ساتھ شیڈ بنا رہا تھا اور اس موقع پر میرا بھائی مجیب الرحمان بھی میرے ساتھ کام کر رہا تھا ۔تھوڑی دیر کیلئے حویلی میں پانی لینے گیا تو اس اثناء میں ثاقب حسین اور ذیشان جن کے ہاتھوں میں کلہاڑیاں تھیں آ گئے اور کہا کہ جس جگہ پر شیڈ بنا رہے ہو وہ جگہ ہماری ہے ،لہذا کام بند کر دو۔اس بات پر جھگڑا ہو گیا اور ثاقب حسین نے وار کلہاڑی کیا جو میرے سر پر لگا جس کے بعد ذیشان نے کلہاڑی کا وار کیا جو میرے ناک پر لگاجس سے میں مضروب ہو کر زمین پر گر گیا ۔

سید آل عمران کی معلوماتی ، علمی ، ثقافتی کتاب’’ دیارِ نور ‘‘ شائع ہوگئی ہے

گو جر خان(نامہ نگار) نامور شاعر، محقق، کمپیئر سید آل عمران کی اسلامی جمہوری ایران کے حوالے سے معلوماتی ، علمی ، ثقافتی کتاب’’ دیارِ نور ‘‘ شائع ہوگئی ہے، اس کتاب میں حضرت امام علی رضا کی تعلیمات ، حیات ، حضرت بی بی فاطمہ معصومہ قُم کی حیات اور عالم اسلام کے نامور مفکر ، سائنسدان ، دانشور حضرت امام غزالی ، حکیم فردوسی، شیخ سعدی، شیخ بہائی ، شیخ حُر عاملی ، حافظ شیرازی ،صدرالمتالحین شیرازی، علامہ محمد باقر مجلسی، حضرت شیخ فرید الدین عطار، حضرت امام خمینی، حضرت آقائے علی خامنہ ای ، محموداحمدی نژاد، ڈاکٹر علی بیاد کے فکری ، علمی رویوں پر سید آل عمران کے مضامین کے علاوہ ایران میں اسلامک کلچرل کیپیٹل مشہد کی تقریبات کا احوال اور ایران کے حوالے سے اہم مذہبی ، ثقافتی ، علمی مواد شامل ہے

راجہ خضر حیات کی کوششوں کو سلام پیش کرتے ہیں


جاتلی(نامہ نگار)راجہ خضر حیات کی کوششوں کو سلام پیش کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق موہڑہ حیات میں کی سیاسی و سماجی کارکن راجہ خضر حیات موہڑہ حیات میں اپنی ذاتی دلچسپی لے کر نکاسی اور دیگر ترقیاتی کام کر وا رہے ہیں جس پر علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات سیٹھ محمد اکرم ،صوبیدار ر وحید احمد،کونسلر عمر حیات وقار ،اظہر حسین ،امتیاز حسین تاجی ،رانا افتخار ،راجہ اکرام ،راجہ تصور،راجہ گلتاصب ،محمد یوسف ،عدیل احمد شانی اور دیگر نے راجہ خضر حیات اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

کنیال بجرانہ کالونی میں گیس کی فراہمی اور گلیوں کو پختہ کیا جائے،راجہ عدیل زاہد 


میانہ موہڑہ(نامہ نگار)عوامی سماجی رہنما راجہ عدیل زاہد نے اپنے ایک بیان میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص سے مطالبہ کیا ہے کہ کنیال بجرانہ کالونی میں گیس کی فراہمی اور گلیوں کو پختہ کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ علاقہ مگین گیس کی فراہمی کا درینہ مطالبہ ہے امید کرتے ہیں کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص فوری کاروائی کرتے ہوئے کنیال بجرانہ کالونی کے مسائل حل کریں گے

دولتالہ و آہدی فیڈر میں بجلی بند رہے گی


دولتالہ( نامہ نگار) آئیسکو دولتالہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مورخہ16اکتوبر تا30اکتوبر ضروری مرمت اور کام کے سلسلے میں صبح 8بجے تا دن1بجے تک دولتالہ و آہدی فیڈر میں بجلی بند رہے گی

بچوں کے لیے روڈ سیفٹی کے بارے میں ایک سیمینار منعقد کروایا گیا


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)گزشتہ روزپنجاب ہائی وے پڑولنگ پولیس کی طرف سے پی سی ایس ہائی سکول شاہ باغ میں سکول کے بچوں کے لیے روڈ سیفٹی کے بارے میں ایک سیمینار منعقد کروایا گیا جس میں پنجاب ہائی پڑولنگ پولیس ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے شرکت کی ایجوکیشن یونٹ کے JPO جہانگیرمحمودنے سکول کے بچوں کوروڈ سیفٹی اور ہیلپ لائن 1124 اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی سروسز ،کے بارے می آگاہی دی اور روڈ پر کسی بھی حادثے کی صورت میں نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدمات بتائے گے ۔

انسپکٹر سید اظہر حسن شاہ کے راولپنڈی سے چکوال تبادلہ پر ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا 


ڈھڈیال( نامہ نگار) انسپکٹر سید اظہر حسن شاہ کے راولپنڈی سے چکوال تبادلہ پر ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام ساتھیوں خصوصاًچیف ٹریفک آفیسرچوہدری یوسف علی شاہد(PSP)،تیمور خان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس میں ایک سال تعیناتی کے دوران مجھے اپنے افسران اور ساتھیوں کی بے پناہ محبت ، اعتماد اور رہنمائی ملی ۔ مجھے یہاں گزرے دن کبھی نہیں بھولیں گے اوراپنے ساتھیوں کی یاد رہے گی۔ اس موقع پر چوہدری یوسف علی شاہدنے دوران نے دوران تعیناتی شاندار کارکردگی پر یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا

سالانہ جشن نیزہ بازی بھاٹہ


مندرہ (سید ساجد نقوی) سالانہ جشن نیزہ بازی بھاٹہ کے مقام پر 14اکتوبر بروز ہفتہ کو پروگرام زیر صدارت راجہ جاوید اخلاص وفاقی پارلیمانی سیکرٹری منعقد ہو گا جسمیں مہمان خصوصی مرتضیٰ جاوید عباسی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور خصوصی آمد سید ذیشان نقوی ڈپٹہ مےئر اسلام آباد ،چوہدری محمد ریاض سابق صوبائی وزیر ہونگے جبکہ کنوےئر نیزہ بازی گرداور شیراز جنجوعہ CDAاسلام آباداور محمد انیس جنجوعہ جنرل کونسلر بھاٹہ اور میزبانی کے فرائض غوثیہ قادریہ نیزہ باز کلب بیول سر انجام دیں گے

ملک تصور عباس کا دوست احباب کے اعزاز میں ظہرانہ


ڈھڈیال( نامہ نگار)پاکستان کرنسی ایکسچینج کے ڈائریکٹر حاجی ملک تصور عباس نے محمد ی ہاؤس تھو ہا بہادر میں اپنے دوست احباب کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں ملک سکندر( خوشاب)، چوہدری جمشید گوندل، ڈاکٹر فاروق( کھاریاں) ، سرکل آفیسر انٹی کرپشن چوہدری طاہر عباس، ڈسٹرکٹ منیجر یوبی ایل راولپنڈی ملک وسیم ، ایس ایچ او تھانہ کلرکہار خضر حیات ، ای ٹی او قاضی امجد، انسپکٹر علی عباس شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر واسا راولپنڈی چوہدری ظفر اقبال ( راول بالا)، چوہدر ی رضا بھلہ ، ارشد بٹ (چکوال) ، چوہدری فاروق منوال، ملک اقبال ( ہیلتھ) ، یٰسین چوہدری ( دنیا نیوز) ، ریاض بٹ( خبریں) ، نبیل انور ڈھکو( ڈان) ، علی خان( ڈیلی دنیا)، تعلیم خان ( خیبر نیوز) اور ان کے دیگر قریبی دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایک پرتکلف ظہرانے کے اہتمام پر حاجی تصور عباس کا دلی شکریہ ادا کیا ۔

تعزیت کا اظہار

امیر جماعت اسلامی کی خالد مرزا کے گھر آمد بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے گزشتہ روز امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے باون جماعت اسلامی خالد مرزا کے گھر آئے اور ان کے بھائی کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ رنج کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی اس موقع پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت جن میں شمش الرحمان سواتی.عطا الرحمان راجہ عرفان بھٹی چوہدری ضمیر عبدالقدیر راجہ ذوالفقار ملک سفیر اور راجہ عمیر غفار بھی موجود تھے

error: