گرما گرم خبریں

اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری

Archive for: October 15th, 2017

داٹا بھٹ میں یوسی دیوی کے وائس چیئرمین کا جواں سالہ بیٹا قتل کردیا گیا


دولتالہ(نامہ نگار )پولیس تھانہ جاتلی کے علاقہ داٹا بھٹ میں یوسی دیوی کے وائس چیئرمین کا جواں سالہ بیٹا قتل کردیا گیا ملزم موقع سے گرفتارمقدمہ درج تفصیلات کے مطابق راجہ سعید نے جاتلی پو لیس کو رپورٹ درج کراتے ہو ئے بتایا کہ میرا چھوٹا بیٹا محسن سعید راولپنڈی میں پرائیوٹ جاب کرتا تھا،دو دن قبل میر ے ماموں کی فو تگی پر گھر آیا ہوا تھا،گزشتہ رات میرا بیٹامحسن سعیداپنے ماموں راجہ سجاد،اور راجہ ساجد کے پاس ان کے گھر بیٹھا ہوا تھا،رات گئے گھر واپس نہ آیا تو میں پریشانی کے عالم میں پتہ کرنے اپنے سالوں کے پاس گیاجنہوں نے مجھے بتایا کہ 11;30بجے رات محسن کونصیر احمد ولد خان محمدوغیرہ نے بلا کر اپنے گھر کی طرف لے گئے تھے،بعد ازاں فائر کی آواز آئی تو میں بھاگ کر نصیر احمد کے گھر کی طرف گیا،نصیر اور محسن آپس میں گتھم گتھاتھے دیکھتے ہی دیکھتے نصیر احمد نے پسٹل 30بورسے سیدھا فائر کیا،جو محسن کو چھاتی پر لگا،جو فرش پر گر پڑا اورزخمو ں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،میرے بیٹے کو نصیر وغیرہ نے کسی سازش کے تحت اپنے گھر میں بلا کر قتل کر دیا،جاتلی پو لیس نے بروقت کاروائی کر تے ہو ئے ملزم نصیر احمد کو گرفتار کرلیا اور راجہ سعید کی مدعیت میں زیر دفعہ302/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی

حکومت جمہو ریت کے نام پر جمہو ریت کے خلاف سازشیں کر رہی ہے

گو جر خان(نامہ نگار( پی ٹی آئی تحصیل گو جر خان کے صدر اور سابق تحصیل ناظم چو ہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ حکومت جمہو ریت کے نام پر جمہو ریت کے خلاف سازشیں کر رہی ہے ملک اداروں کے خلاف اعلان جنگ کس جمہو ری ڈکشنری میں لکھا ہوا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے کا رکنوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر عظمت مغل اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف انکی پا رٹی جب بھی بر سر اقتدار آئی انہوں نے اداروں کے خلاف محاذ آرائی کی ۔جب سے سپریم کو رٹ آف پا کستان نے نواز شریف کا نا اہل کیا ہے انہوں نے ملکی اداروں کو تباہ کر نے کی ٹھان رکھی ہے چو ہدری عظیم نے کہا کہ نواز شریف چو ہدری نثار سمیت کسی کی بھی مثبت بات ما ننے کو تیار نہیں۔ اب انکی ایک ہی سیاسی مشیر ہیں اور وہ ہیں انکی بیٹی مریم نواز شریف جو انہیں سب کے ساتھ ٹکرا جا نے کی ترغیب دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ جو مسٹر کلین ہیں اور جنکی شہرت اندرون ملک اور بیرون ملک بہترین ہے اور دنیا جن پر آ نکھیں بند کر کے اعتماد کر تی ہے ۔

متعدد سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان راجہ پرویز اشرف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار


سید اڈا(نامہ نگار )سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے یوسی پنجگراں کلاں اور سید کسراں کا طوفانی دورہ متعدد سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان راجہ پرویز اشرف کی قیادت پر اعتماد کا اظہاریوسی سید کسراں کے منتخب جنرل کونسلر حاجی اعجاز احمد اف کالس اور یوسی پنجگراں کے ماسٹر حنیف اپنی تمام برادری سمیت مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل، سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی موجودگی میں اعلان ، حاجی اعجاز کی طرف سے کالس میں پیپلزپارٹی پی پی 4کے کارکنان اور قائدین کے اعزاز میں اعشائیہ ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کی کارکنان کی بڑی تعدد موجود تھی جیالوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا بعد ازاں راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر چوہدری سرفراز خان ، حاجی راشد زمان، ملک عابد حسین، چوہدری مناظر نواز، ملک وحید احمد ، چوہدری محمد نذیر ، خرم عزیز، راجہ عبدالغفور اور سید آفتاب کاظمی بھی موجود تھے

سکھو مرکزی کی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر کھنڈر بن چکی ہیں،راجہ حمید سلیم 


سکھو (نمائندہ خصوصی) سکھو مرکزی کی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر کھنڈر بن چکی ہیں، رابطہ سڑکیں عوام کے لیے رحمت کی بجائے زحمت بن چکی ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ حمید احمد سلیم نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں یونین کونسل سکھو کو مسلسل نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے سکھو اور نواح کی سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں، راجہ حمید سلیم نے کہا کہ دولتالہ گوجرخان روڈ سمیت بھنگالی تا گلیانہ روڈ، سکھو تا سکھو موڑ روڈ، جولے تا بھکر اڈا، للہیال تا کرنالی روڈ کھنڈر بن کر اپنی افادیت کھو چکی ہیں اور اہلیان علاقہ کے لیے رحمت کی بجائے زحمت بن چکی ہیں، راجہ حمید احمد سلیم نے کہا کہ سکھو کی رابطہ سڑکوں کی بدحالی ن لیگ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

اسلام کا اصل تشخص ہی پاکستان کی پہچان ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی


مندرہ ( سید ساجد نقوی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اسلام کا اصل تشخص ہی پاکستان کی پہچان ہے پاکستان نے کھیلوں کے تما م شعبوں میں دنیا بھر میں جوانمردی سے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں قومی ثقافت ہمارا ورثہ ہے گرداور شیراز جنجوعہ جیسے وہ تمام لوگ لائق تحسین ہیں جنھوں نے پاکستان کے ثقافت کو زندہ رکھا ہوا ہے اور نیزہ بازی جیسے کھیل آج بھی مقبول ترین کھیل ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی توانیاں انٹرنیٹ یا فضول کاموں کی بجائے تعلیم اور جسمانی نشو نما کے لیے کھیلوں پر مرکوز کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں انھوں نے مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کی خستہ و زبوحالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی از سر نو تعمیر کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھاٹہ کے مقام پر گردوار شیراز جنجوعہ کی جانب سے منعقدہ سالانہ ثقافتی میلہ جشن نیزہ بازی کے موقع پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں تقسیم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ، ڈپٹی مےئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی ،ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،پیر سید تصدق بخاری آف دلمی شریف ،پیر سید مسکین بخاری آف حصال شریف ،رےئس آف گو جر خان راجہ عزیز و دیگرکے علاوہ پنجاب بھر کے معروف نیزہ باز کلبوں نے بھر پور شرکت کی

نواحی قصبہ میں ایک 37سالہ خاتون کمرے میں مردہ پا ئی گئی


گو جر خان(نامہ نگار( نواحی قصبہ میں ایک 37سالہ خاتون کمرے میں مردہ پا ئی گئی پو لیس نے والد کی رپورٹ پر سسرالیوں کے خلاف قتل کی ایف آئی درج کرا دی۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان سے پو سٹمارٹم کے بعد نعش والدین کے حوالے کر دی گئی ۔ ظہور احمد سکنہ سہالہ مر زیاں اسلام آ باد نے پو لیس کو بتا یا کہ اسکی بیٹی شکیلہ شاہین بعمر 37سال کی شادی 13سال قبل نزاکت حسین ولداسماعیل سکنہ دیری کے ساتھ ہو ئی جسکے چار بچے ہیں اور اسکا شوہر بیرون ملک گیا ہوا ہے مجھے اطلاع ملی کی میری بیٹی فوت ہو گئی ہے میں موقع پر پہنچا تو شکیلہ چا رپائی پر تھی اور اسکے منہ اور ناک سے خون آ رہا تھا اور چہرے پر سو جن تھے۔ مجھے یقین ہے کہ اسے اسکے سسر محمد اسماعیلِ ،ساس نسیم اختر،اور عظمی زوجہ وقار نے کوئی زہریلی شہ کھلا کر قتل کیا ہے ۔قبل ازیں بھی وہ میری بیٹی کے ساتھ لڑا ئی جھگڑا کرتے رہتے تھے جنکی درخواستیں تھانہ میں دی گئیں۔پو لیس تھا نہ مندرہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

پولیس نے دو افراد سے شراب برآمد کرکے گرفتار کرلیا


گو جر خان(نامہ نگار( پولیس تھانہ گوجرخان نے ایک کاروائی کے دوران دو افراد سے شراب برآمد کرکے گرفتار کرلیا ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے عمران اخترسے 15کپی شراب جبکہ عدیل گل سے 10کپی شراب برآمد کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

یونین کونسل سکھو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گے ہیں،خواجہ حاجی یسینٰ 


سکھو (نمائندہ خصوصی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں یونین کونسل سکھو کی عوام کی خوشحالی کا سفر جاری وساری ہے کوٹلہ گاوں میں سوئی گیس کی فراہمی راجہ جاوید اخلاص کی کاوش سے مکمل ہوئی، ان خیالات کا اظہار وائسچیئرمین یونین کونسل سکھو خواجہ حاجی یسینٰ نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،راجہ شوکت عزیز بھٹی اور راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ کی خصوصی کوششوں سے آج ہم کوٹلہ گاوں میں گیس کی فراہمی میں کامیاب ہوئے، خواجہ حاجی یسینٰ نے کہا کہ یونین کونسل سکھو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گے ہیں جن کا تمام تر سہرا راجہ جاوید اخلاص کے سر جاتا ہے، جنہوں نے یونین کونسل سکھو میں بلاتفریق کام کروا کر مجھے علاقہ میں سرخرو کیا ہے، خواجہ یسینٰ نے کہا کہ آئندہ بھی راجہ جاوید اخلاص کی قیادتمیں یونین کونسل سکھو میں ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔

تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے،صدیق الفاروق 


ڈھڈیال(نامہ نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون کو کسی صورت اسلامی جمہوریہ پاکستان سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ وہ بھیں میں 50ویں سالانہ سنی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کیلئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں۔ چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا کہ عالم دین مولانا قاضی مظہر حسین ؒ کے مذہبی گھرانے سے میرا تعلق بہت پرانا ہے اور میں اس سے قبل بھی کئی بار آچکا ہوں۔ مولانا قاضی مظہر حسینؒ کی دینی خدمات بے مثال ہیں اور انہوں نے جس تبلیغی مشن کا جلدی آغاز کیا آج ان کے جانشین اسے احسن طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سنی کانفرنس سے ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال نے بھی خطاب کیا۔

50ویں دوروزہ سالانہ عظیم الشان سنی کانفرنس بھیں میں اختتام پذیر ہوگئی


ڈھڈیال(نامہ نگار)50ویں دوروزہ سالانہ عظیم الشان سنی کانفرنس بھیں میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر نے کہا کہ ہم تحفظ ختم نبوت کے قانون پر کسی صورت کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ختم نبوت کا سٹیج ہمیں ورثے میں ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کیلئے ہماری جانیں بھی قربان ہیں ۔ ہمارے حکمرانوں کو اللہ ہدایت دے جن کے دور میں نت نئے فتنے سراٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے جو الفاظ کہیے ہیں یہ ان کی بد بختی ہے۔مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر نے کہا کہ تحریک خدام اہلسنت والجماعت ایک پرامن مذہبی جماعت ہے اور اس کا کسی کالعدم اور دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن انداز میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مسلک کے تحفظ کیلئے ہمارا تبلیغی مشن جاری رہے گااور ہم ہر مظلوم کی آواز پر لبیک کہیں گے۔ کانفرنس سے مولانا حبیب الرحمن سومرو، مفتی شاہد مسعود، مولانا اللہ وسایا، مولانا انور اوکاڑوی ، مولانا عبدالجبار سلفی، مولانا ابوبکر جہلمی، مولانا مختارالحسینی، مولانا عبدالقیوم حقانی، مولانا میاں محموداوردیگر نامور علمائے کرام نے خطاب کیا۔ اختتامی دعا مولانا مفتی حسن نے کرائی ۔ دوروزہ سنی کانفرنس میں جہلم ، چکوال ، میانوالی ، تلہ گنگ اور ضلع کے دیگر علاقوں سے تحریک خدام اہلسنت کے کارکنان کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور چیئرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاداحمد خان کی ہداہت پر صفائی کے شانداز انتظامات کیے گئے۔

ساہنگ کے گاؤں دیری میں 4بچوں کی ماں کی ہلاکت پر خاتون کے والدین تھانے پہنچ گئی


مندرہ ( سید ساجد نقوی )تھانہ مندرہ کے نواحی یونین کونسل ساہنگ کے گاؤں دیری میں 4بچوں کی ماں کی ہلاکت پر خاتون کے والدین تھانے پہنچ گئیے سسرالیوں پر خاتون کی ہلاکت کے خلاف رپٹ درج تفصیلات کے مطابق ظہور احمد سکنہ سہالہ مرزیاں نے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مسماۃ شکیلہ شاھین عمر تقریباً 37سال کی شادی عرصہ قریب 13/14سال قبل نزاکت حسین ولد اسماعیل کے ساتھ ہوئی جس سے اسکے 4بچے ہیں جبکہ میرا داماد بیرون ملک بسلسلہ روز گار مقیم ہے مجھے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ آپکی بیٹی فوت ہو گئی ہے اطلاع پا کر معہ محمد فاروق ،زاہد محمود و دیگر اہل خانہ کے ہمراہ پہنچی تو دیکھا کہ میری بیٹی کی نعش چار پائی پر پڑی ہوئی ہے اور اسکے منہ اور ناک سے خون بہہ رہاتھا مجھے قوی شک ہے کہ میری بیٹی کو اسکے سسرالیوں نے کوئی زہریلی چیز دیکر قتل کر دیا ہے وجہ عناد سابقہ لڑائی جھگڑا ہے مندرہ پولیس نے بجرم 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ابتدائی ملاحظہ کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر بھیج دی ہے

را نا ثنا اللہ پر گو جر خان بار میں داخلہ پر تا حیات پا بندی لگا دی گئی 


گو جر خان(نامہ نگار( گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری را جہ حیدر عباس کلیال کی طرف سے جا ری اعلامیہ کے مطا بق صو بائی وزیر را نا ثنا اللہ پر گو جر خان بار میں داخلہ پر تا حیات پا بندی لگا دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے عقیدے اور ایمان کا لا زمی جزو ہے جس سے انکار کا سو چنا بھی نا ممکن ہے ۔ مگر را نا ثنا اللہ نے قا دیانیوں کی وکالت کی ہے جو کہ آئین پا کستان اور ہما رے عقیدے کے منافی ہے جسکی مذمت کرتے ہو ئے ہم ان پر گو جر خان بار میں دا خلے پر تا حیات پا بندی لگا رہے ہیں۔

حکومت آئین پا کستان کے تحت قادیانیوں کی سر گر میوں کو رو کے،مو لا نا اللہ وسایا


گو جر خان(نامہ نگار( مو لا نا اللہ وسایا،مفتی شہاب الدین پو پلزئی اور مو لا نا شاہد عارفی نے کہا ہے کہ حکومت آئین پا کستان کے تحت قادیانیوں کی سر گر میوں کو رو کے اور خلاف قانون سر گرمیوں پر انکے خلاف قانون کے مطا بق کاروائی کی جائے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں 22ویں سا لانہ ختم نبوت کا نفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے جو مر کز اہلسنت جا مع مسجد مدینہ میں ہو ئی جسکا اہتمام ختم نبوت کی مقامی تنظیم نے کیا تھا۔ اس موقع پر مقامی را ہنماؤں خالد مبین، مو لا نا حافظ اقبال اور مو لا نا محمد ریاض عثمانی نے بھی شرکت کی ۔ عملائے کرام نے اس موقع پر حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے قا دیانیوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ اور حکومت میں بعض وزرا کھلم کھلا انکی حمایت کرتے ہیں اور اگر ایسا نہ ہو تا تو اسمبلی میں حلف نامے سے اقرار ختم نبوت کا خانہ ختم نہ ہو تا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور نواز شریفابھی تک عوام کو یہ نہیں بتا سکے کہ وہ خانہ کس نے اور کیوں اسمبلی سے پا س کرا یا تھا ۔اس وقت قادیانیوں کے حق میں سازشیں عروج پر ہیں ۔ مگر ہم متنبہ کرتے ہیں کہ ملک کے عوام جاگ رہے ہیں انہوں نے پہلے بھی ایسی سازشیں نا کام بنائیں اور آ ئندہ بھی بنائیں گے۔ عالمی ختم نبوت تنظیم1974سے قا دیانیوں کی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو، مو لا نا مفتی محمود، مو لا نا عبد الغفور اور دوس رے زعما نے شا ندار بصیرت کا مظا ہرہ کرتے ہو ئے قا دیانیوں کے تمام گرو پو ں کو دائرہ اسلام سے خارج کر نے کا قانون بنا یا تھا اگر حکومت میں مو جود وزرا نے سازشیں جا ری رکھیں تو عوام خود ان سے نپٹ لیں گے ،

پیپلز پارٹی کو بد نام کرنے والے آج اللہ کی گرفت میں آچکے ہیں،سید غالب حسین شاہ 


مندرہ ( سید ساجد نقوی )سید غالب حسین شاہ ممبر پنجاب کونسل پی پی پی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملہ کرنے والے حسب روایت آج نیب عدالتوں کے ججوں پر حملے کر رہے ہیں عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنا کر ان سے محاز آرائی کی کوشش کر کے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں مگر سنجیدہ حلقے مسلم لیگ کی اس خواہش کو کبھی پورے نہیں ہونے دینگے قومی دولت لوٹ کر انڈیا ،سعودیہ اور لندن میں پیسہ جمع کرنے والے ان لٹیروں کو پاکستان کی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی پیپلز پارٹی کو بد نام کرنے والے آج اللہ کی گرفت میں آچکے ہیں علی بابا اور چالیس چوروں کا ٹولہ پکڑ ے جانے پرچور مچائے شورکے مترادف ایک ہی اراگ الاپے جا رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟اور جلد ہی نیا راگ الاپے گے کہ مجھے جیل کیوں بھیجا ؟ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پی پی پی کے نظریاتی کارکن گلی گلی چوک چوراہوں پر نوازشریف ،شہباز شریف ،مریم نواز ،کیپٹن (ر) صفدر اور اسحق ڈار کی کرپشن کے چرچے عام کریں اور عوام کو حقائق سے آگاہ کریں پیپلز پارٹی جب بھی بر سر اقتدار آئی تو عوام کو ریلیف دیا گیس ،بجلی، ملازمین کی تنخوائیں اور پنشنین بڑھائیں انشاء اللہ ہم غریب عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے

مندرہ میں بجلی بند رہے گی


مندرہ ( سید ساجد نقوی )آئیسکو سب ڈویژن مندرہ کے ترجمان کے مطابق مورخہ 17اکتوبر بروز منگل ،20اکتوبر بروز جمعہ کو نیا فیڈر مندرہ جسمیں مندرہ شہر وغیرہ شامل ہے اور 24اکتوبر بروز منگل پرانا فیڈر مندرہ بوجہ ضرورمی مرمت کے صبح 09:00بجے سے لیکر دوپہر02:00بجے تک بند رہے گی ۔

یہ زندگی عارضی ہے، ڈاکٹر محمد سجاد ساجد


گو جر خان(نامہ نگار( معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد سجاد ساجد نے کہا ہے کہ یہ زندگی عارضی ہے اور ہمیں تا ابد رہنے والی زندگی کی فکر کر نا چاہئے، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے عبد العزیز کے صاحبزادے ارشد محمود کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو اپنی بہن کی شادی کے سلسلے میں بر طانیہ سے پا کستان آ یا تھا اور ایک حادثہ میں چل بسا۔علامہ سجاد نے کہا کہ جب ہم قبرستان لو گو ں کی نما زجنازہ میں جا تے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ شاید اسی کو مرنا تھا ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ موت کا کوئی پتہ نہیں کہ کس پل کس کو کہاں آ جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ ارشد محمود بر طانیہ میں بہن کی شادی کے لیے آ یا اور چشم زدن میں حادثہ کا شکار ہو کر اس دنیا میں چلا گیا۔ اس موقع پر ناصر محمود چشتی نے بھہ اظہا ر خیال کیا ۔ آ خر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

حاجی مرزا خادم حسین کو انکے آ بائی قبر ستان با با شیخ طالب با دشاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا 


گو جر خان(نامہ نگار( مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ کے والد حاجی مرزا خادم حسین کو انکے آ بائی قبر ستان با با شیخ طالب با دشاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کا جسد خاکی اتوار کی صبح بر طانیہ سے پاکستان لایاگیا تھا نماز جنا زہ علامہ محمدسجاد ساجد نے پڑھائی نماز جنازہ میں سابق سابق ایم این اے اور صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض چیرمین بلدیہ شاہد صراف چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق، ایم پی اے افتخار احمد وارثی ، راجہ محمد جواد ، سہیل کیا نی،جہانگیر احمد بھٹی، حاجی چوہدری اقبال، حاجی ملک محبوب حسین ،چوہدری جاوید کوثر،محمد شاہد قریشی، امیر افضل قریشی ،چوہدری اشفاق ،مرزا سلیم ،عزیز اللہ بھٹی ،راجہ سجاد سلیم حیدر کا لا،عبدالغفور کیانی خالد خلجی احمد ادریس مرزا ،سمیت تاجروں وکلاء صحافیوں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا دکھی انسانیت کی خدمت ہے،شیخ ساجد

 سکھو(نامہ نگار ) فلاحی تنظیم سلیمان فاونڈیشن کی سرپرست اعلیٰ شیخ ساجد نے کہا ہے کہ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا دکھی انسانیت کی خدمت ہے، پریس کلب سکھو نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی، ان خیالات کا اظہار سرانھوں نے سکھو میں ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے زیرانتظام شہدا فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ ساجد نے کہا کہ علاقہ کے غریب عوام کو علاج معالجہ کی فری سہولت دینا نہ صرف باعث ثواب ہے بلکہ انسانیت کی خدمت بھی ہے، شہدا فری میڈیکل کی افتتاحی تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما حمید احمد سلیم، پی ٹی آئی کے رہنماراجہ ہارون کیانی، ایڈوکیٹ محمد ارسلان قریشی،جنرل کونسلر یوسی سکھو راجہ نقیب، ، پریس کلب دولتالہ کے عہدیداران سید منور نقوی، نویدافسر راجہ،راجہ حاجی احمد اور راجہ محمد افتاب سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پریس کلب سکھو کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کی طرف سے ماہانہ فری میڈیکل کا قیام قابل تحسین ہے، اہل علاقہ اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

احمد کمال چوہدری رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے


دولتالہ(نامہ نگار )یو نین کو نسل آہدی کی سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹر سعید عالم چوہدری کے صاحبزادے احمد کمال چوہدری رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ میں چیئر مین راجہ طارق،وائس چیئرمین کاشف انجم جنجوعہ ،وائس چیئرمین راجہ زبیر،جنرل کو نسلر راجہ سجاد کیانی،جنرل کونسلر راجہ حسن اختر،چوہدری ابوز،خرم بھٹی،چوہدری زاہد ،راجہ جہانگیر رئیس آف مستالہ،چوہدری پرویز اقبال،راجہ بلال ،حافظ ناصر،حافظ ذاہد،نزیر نمبردار،قاضی ظفر،ماسٹر غفور،راجہ جہاندادملک صفدر،اساتذہ اکرام،وکلاء،صحافی برادری اور ہر اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

error: