گرما گرم خبریں

سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی

Archive for: November 2017

عوامی مسائل کا حل میری پہلی ترجیح ہے،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم


دولتالہ(نامہ نگار ) عوامی مسائل کا حل میری پہلی ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گاعوام بلا خوف و جھجک اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کریں میرٹ پر فیصلے کیے جائیں گے،میرے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے ہیں عوامی فلاح وبہبود کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہے ہیں عوام کے تعاون کے بغیر مسائل کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے تحصیل گوجرخان کی تمام36یونین کونسلوں کو 25لاکھ روپے فی کس ترقیاتی فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں علاوہ ازیں دیہات و قصبات میں صفائی پروگرام کے تحت1لاکھ روپے فی یونین کونسل دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم نے یونین کونسل دولتالہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس ،مسلم لیگ (ن)کے رہنما راجہ نعیم نواز ،وائس چیئرمین شیخ سعید اور دیگر بھی موجود تھے چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس نے شہر کے مسائل سے آگاہ کیا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے قریب قائم فیلتھ ڈیپو سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے اے سی گوجرخان کو آگاہ کیا کہ یونین کونسل آفس کے کمپیوٹر میں نادار سوفٹ وئیر موجود نہیں کمپیوٹر رائزڈ نقول کی فراہمی میں دشواری پیش آ رہی ہے جس پر اے سی گوجرخان نے یقین دلایا کہ یہ معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا

پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ اور شاہ دی لس نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی


دولتالہ(نامہ نگار ) پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ اور شاہ دی لس نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی پٹر ولنگ پوسٹ شاہ دی لس کے انچارج عبدالقدوس نے بتایا کہ بغیر کاغذات 278موٹر سائیکلوں کے چالان ،285/286/279کے تحت 3مقدمات درج کیے گئے4مسافروں کی مدد کی گئی 4عارضی تجاوزات ختم کی گئی ،20ٹریکٹر ٹرالی پر ریفلیکٹر ٹیپ 8عدد گاڑیاں مویشی لیکر جانے والی کو چیک کیا گیاجب کہ انچارج پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ کے انچارج اخلاق حسین کے مطابق ماہ نومبر کے دوران بغیر کاغذات200موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے 4گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جب کہ 15مسافروں کی مدد کی گئی اور متعدد گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹنگ ٹیپ لگائی گئیں

دارلعلوم کلریالہ میں شایان شان جشن میلاد منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں


سید اڈا (نامہ نگار )دارلعلوم کلریالہ میں شایان شان جشن میلاد منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، دارلعلوم کلریالہ شریف کے بانی حافظ قاری علامہ ریاض سطانی ایک بڑے جلوس کی قیادت کریں گے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح غربی گوجرخان کے گاؤں کلریالہ شریف کے دارلعلوم میں بھی جشن ولادت منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں دارلعلوم کے اعلامیہ کے مطابق مرکزی جلوس سید اڈا کے مقام پر آئے گا جہاں وہ مختلف دیہاتوں سے آنے والے جلوسوں کا استقبال کریں گے جید علمائکرام حضور ﷺکی سیرت طیبہ اور آپﷺکے حسن اخلاق پر روشنی ڈالیں گے اور شمع رسالت کے پروانے جلوسوں میں شامل ہو کرحضور ﷺ سے محبت کا عملی ثبوت دیں گے

سید اڈا پر غلط اور غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں، سید اقبال حسین شاہ


سید اڈا (نامہ نگار ) ممتاز سماجی شخصیت سید اقبال حسین شاہ ہمدانی نے کہا ہے کہ سید اڈا پر غلط اور غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں سٹی ٹریفک پولیس زمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے مندرہ چکوال روڈ سید اڈا پر ٹریفک کی غلط پارکنگ معمول بن چکی ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں سید اقبال حسین شاہ ہمدانی سی ٹی او روالپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ سید اڈا میں ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے وارڈن پولیس تعینات کریں

عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی اساس اور ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، حافظ نعمان بشیر سلطانی


سکھو (نمائندہ خصوصی) عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی اساس اور ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،ختم نبوت کے اقرار کے بغیر ہمارا ایمان ہی مکمل نہیں ہوتا، ان خیالات کا اظہار معروف نعت خواں حافظ نعمان بشیر سلطانی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا، حافظ نعمان بشیر سلطانی نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے دین کی اساس اور ایمان کا حصہ ہے، عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارے ایمان کی تکمیل ناممکن ہے، رسول اللہﷺ کے آخری نبی ہونے کی گواہی ہر نبی نے اپنے اپنے دور میں دی ہے، حافظ نعمان بشیر سلطانی نے کہا کہ جشن میلادالنبیﷺ کے جکوس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ہر سال کی طرح آج بھی انشاء للہ جشن میلادالنبیﷺکا جلوس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا جائے گا

کلرسیداں سموٹ روڈ پنڈوڑہ: بنک ڈکیتی، ڈاکو فرار،گارڈ اور کیشئیر زخمی

کہوٹہ میں جعلی دواخانے کھل گئے،عوام کی جانیں داؤ پر

ڈرائیوروں پر مشتمل تربیتی جہلم میں مسہ کسوال پوسٹ اور اٹک میں مٹھیال پوسٹ پر ورکشاپ کا انعقاد 


راولپنڈی(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اُمجد جاوید سلیمی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد یوسف ملک کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی ریجن کے ڈرائیوروں پر مشتمل تربیتی جہلم میں مسہ کسوال پوسٹ اور اٹک میں مٹھیال پوسٹ پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن بھر کے 40کے قریب سنےئر ڈرائیورو ں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہائی پٹرولنگ کے ڈرائیوروں کا تربیتی ٹیسٹ بھی لیا گیا تاہم بعدازاں ورکشاپ میں شرکت تمام ملازمین کیلئے نپروجیکٹر کی مدد سے سلائیڈ شو کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ ایم ٹی او سب انسپکٹر محمد یاسر نے ڈرائیوروں کو خصوصی لیکچرز دئیے جس سے انہیں پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔دوسری جانب پنجاب ہائی وے پٹرول کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے بھی اس حوالے سے اپنا کام تیز کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں پر مشتمل تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کے عمل کو تیز کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے ریجن بھر میں ایک مرتبہ پھر ورکشاپ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس سے پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں کو سفر کے دوران خصوصی مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اُمجد جاوید سلیمی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی پٹرولنگ کی زیر نگرانی ریجن کے دو مقامات جن میں جہلم مسہ کسوال پوسٹ اور اٹک میں مٹھیال پوسٹ پر سنےئر ڈرائیوروں پر مشتمل ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے جبکہ اس دوران ایم ٹی او راولپنڈی سب انسپکٹر محمد یاسر نے ورکشاپ کے دوران ملازمین کو بتایا کہ شہریوں کو مدد فراہم کرنے میں ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ڈرائیوروں کا اہم کردار شامل ہوتا ہے تاہم کسی بھی حادثہ کی صورت میں ٹرک ڈرائیوروں کی مہارت سے ہی شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے میں مدد ملتی ہے جبکہ دوسری جانب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے بھی اس حوالے سے کام تیز کرتے ہوئے ریجن بھر میں ایک مرتبہ پھر پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر مشتمل ڈرائیوروں کیلئے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کا عمل شروع کردیا ہے جس میں انہیں ہائی وے پر دوران سفر میں مدد ملے گی جبکہ اس عمل سے قیمتی جانوں کو بھی بچایا جاسکتا ہے

دھرنے کیخلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے پولیس ملازمان کی عیادت 


راولپنڈی (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز کے احکامات پر DIGویلفیئرپنجاب وسیم سیال کی راولپنڈی میں بے نظیر ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال آمد۔ دھرنے کیخلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے پولیس ملازمان کی عیادت کی اور امدادی نقد رقم بھی تقسیم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کے احکامات و ہدایت پر DIGویلفیئر پنجاب وسیم سیال نے دھرنا آپریشن کے دوران راولپنڈی میں زخمی ہونے والے پولیس ملازمان کی بے نظیر ہسپتال اور ہولی فیملی میں جا کر عیادت کی ۔ انکے ہمراہ CPOراولپنڈی اسرار احمد خان عباسی ، SPراول ڈویژن، بہرام خان مندوخیل اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ CPOراولپنڈی نے DIGویلفیئر کو زخمی ملازمان کو دی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات سے آگاہ کیا۔ DIGویلفیئر نے زخمی پولیس ملازمان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں بہترین علاج معالجہ کی سہولیات دینے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں ہم انکے شانہ بشانہ ہوں گے۔ DIGویلفیئر نے آخر میں زخمی ہونے والے تمام ملازمان میں نقد رقوم بھی تقسیم کیں

حضور پاک ص کی ناموس پر

ناموسِ رسالت اور ختمِ نبوت پر ہر مسلمان کی طرح ہمارا بھی مکمل یقین اور ایمانِ کامل ہے حضور پاک ص کی ناموس پر اقتدار تو کیا ہماری اولاد جان مال ہر شے قربان۔ راجہ جاوید اخلاص
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ایم این اے کا دورہ شرقی گوجرخان وہ یوسی بیول ، اسلام پورہ جبر اور تھاتھی گئےمختلف جہگوں پر فاتحہ خوانی بھی کی جن میں یوسی تھاتھی سہر میں حال مقیم لندن سلاؤ سنٹرل اسلامک جامع مسجد کے پیش امام مولانا حافظ عدنان ظہیر کے تایا کیپٹن ر سلطان جہانگیر، موہڑہ بھُٹیاں میں سابق کونسلر ٹھکیدار محمد ریاست کے بھائی ، گولین میں چوہدریی مزمل کے والد اور چوہدری غفور کے بھائی معروف بزنس مین چوہدری نواز آف یوکے کی وفات پر تعزیت کی فاتحہ پڑی مرحومیںن کی مغفرت اور لواحقین کے صبروجمیل کے لئےدعا بھی مانگی ان کے ہمراہ چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری ، چیرمین یوسی بیول نمبردار عباس ، جنرل کونسل چوہدری شکیل ،جنرل کونسلر چوہدری ناصر ٹھکیدار ، ملک فیاض سندھو ، چوہدری ساجد ساجو اور دیگر بھی تھے۔
ملکی صورت حال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ ناموسِ رسالت اور ختمِ نبوت پر ہر مسلمان کی طرح ہمارا بھی مکمل یقین اور ایمانِ کامل ہے حضور پاک ص کی ناموس پر اقتدار تو کیا ہماری اولاد جان مال ہر شے قربان اور ملکی آئین میں تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتے جو غلطی کسی جگہ جس کسی کی بھی وجہ سے ہوئی تھی اسے فوراً واپس تبدیل کر دیا گیا تھا دھرنے کے دوران جانی و مالی اور قومی املاک کے نقصان پر انتہائی افسوس ہے پھر بھی معاملہ افہام و تفہیم کے ساتھ حل کروانے پر سب ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں سارے ادارے پاکستان کے ہیں اس میں کسی کو محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام پورہ جبر اور بیول یوسی کی گیس کے لئے مزید فنڈنگ کے لئے کوشاں ہیں اور امید ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس کی حتمی منظوری دے دیں گئےجس کے بعد کام شروع ہو جائیں گئے موہڑہ دھمیال ، ڈھیری دھیڑہ ، نوٹلہ ، موہڑہ ملکاں، اراضی کورک منصوبوں کے لئے کروڑوں کی فنڈنگ دی ہے جن کے لئے ٹینڈرز بھی ہو چکے ہیں جن پر چند دنوں میں کام شروع ہونے کی توقع ہے مزید منصوبوں کی فنڈنگ کے لئے محکموں سے رابطے میں ہیں فنڈز آنے کے بعد ان پر بھی جلد کام شروع ہو جائیں گئےہم نے ملک سے اندھیروں کو بگایا ہے بیس بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی ہے دہشت گردی کو بڑی حد تک ختم کیا ہے گزشتہ چار سالوں میں صرف گوجرخان کے دیہی علاقوں میں تین سو کلو میٹر سڑکیں مکمل کرواچکا ہوں ہم وعدے نہیں عمل کی سیاست کے علمدار ہیں عوامی مسائل کا مکمل تدارک رکھتے ہیں اور دن رات ان کو حل کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں دوہزار آٹھارہ کے الیکشن میں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گئے اور اپنے عوام پر اللہ پاک کی مہربانی سے ہمیشہ یقین رہا ہے کہ انہوں نے ساری زندگی عزت افزائی ہی بخشی ہے اور میں ان کے بھروسے کبھی توڑنے کا تصور بھی نہیں کیا ہے اور ان کی محبت میرا سرمایہ حیات ہے۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنال کو تاحال سیکنڈائیری کا درجہ نہ مل سکا


سکھو(حافظ داود) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنال کو تاحال سیکنڈائیری کا درجہ نہ مل سکا، 2003 میں سکول بطور سیکنڈائیری منظور ہوا لیکن اس کے بعد فائل دب کر رہ گئی، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مندرہ کے نواحی گاوں ہرنال میں گونمنٹ بوائز سکول کا قیام 1902 کو عمل میں آیا، 1921 میں سکول کو بطور مڈل اور پھر 1951 میں ہائی سکول کا درجہ دیا گیا، 2003 میں راجہ جاوید اخلاص نے بطور ضلع ناظم اس سکول کو بطور سیکنڈائیری کی منظوری دی،منظوری ہوتے ہی سکول میں کچھ کمروں کی تعمیر عمل میں لائی گئی لیکن اس کے بعد یہ فائل سیاسی کاموں کی طرح سیاست کی نذر ہوگئی، 2004 میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے درخواست نمبر پی ایس 737/ 04 مورخہ 4 مارچ 2004 کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی کو سکول کے اپ گریڈیشن کے متعلق پیش کی لیکن تاحال سکول کی اپ گریڈیشن نہ ہوسکی، یوسی مندرہ کے نواحی گاوں ہرنال اور دیگر نواحی دیہات میں سیکنڈائیری سکول نہ ہونے کی وجہ سے اس علاقہ کے طلباء4 کی کثیر تعداد کو دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے آئے روز طلباء4 کے حادثات معمول بن گئے ہیں، اہلیان علاقہ پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زاتی دلچسپی لیتے ہوئے گورنمنٹ بوائز سکول کی اپ گریڈیشن فرمایءں تاکہ اس علاقہ کے نوجوانوں کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔

دولتالہ کی تعمیر و ترتی اور خوشحالی ہمارا مشن ہے :سید قلب عباس 

دولتالہ(نامہ نگار )دولتالہ کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونین کونسل دولتالہ کی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری رکر رہے ہیں دولتالہ کی مرکزی شاہراہ کی تعمیر کے بعد بوائز کالج تا رہائش سید زاکر حسین شاہ سڑک کی تعمیر اور ناٹہ چوک تا ناٹہ موہڑہ باقی ماندہ سڑک کی تعمیر کا بھی آغا ز ہو جائے گا الیکشن میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے حکومت ان شاء اللہ اپنی مدت پوری کر ئے گی تمام سازشیں ماضی میں بھی ناکام ہوئیں آئندہ بھی ناکام ہوں گے ن لیگ ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل دولتالہ ون سید قلب عباس نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دولتالہ کی مرکزی شاہراہ کھنڈر بن چکی تھین لیگی قیادت نے ترجیح بنیادوں پر فنڈز جاری کیے اور عوام کا دیرینہ مطالبہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے 80فی صد کام مکمل ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ناٹہ چوک تا ناٹہ موہڑہ اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے سکھو روڈ کو ملانے والی روڈ کے لیے فنڈز جاری ہر چکے ہیں جلد کام کا آغاز ہوجائے انہوں نے کہا کہ حقیقی معنوں میں خدمت کی سیاست کا منشور ہماری سیاست کا محور و مرکز ہے

محلہ کشمیر کالونی میں دوخواتین جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں


ڈھڈیال (نامہ نگار) محلہ کشمیر کالونی میں دوخواتین جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق محلہ کشمیر کالونی ڈھڈیال میں نویدہ بیگم زوجہ خالد محمود چولہے پر سرسوں کا تیل گرم کررہی تھی کہ تیل گرم ہونے پر اچانک تیل میں آگ لگ گئی جس سے چولہے کے ساتھ موجود گیس کے پائپ کو بھی آگ لگی جس نے نوید ہ بیگم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ نویدہ کے شور مچانے پر لالاں بی بی زوجہ مرتضیٰ اسے بچانے کیلئے آئی تو آگ نے اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر دونوں خواتین بری طرح جھلس گئیں۔ اطلاع ملتے ہی 1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زیادہ جھلسنے پر نوید ہ بیگم کو راولپنڈی ریفر کردیا گیا ہے

یونین کونسل آہدی کے گاؤں کاک کی مرکزی سڑک خستہ حال

دولتالہ(نامہ نگار )یونین کونسل آہدی کے گاؤں کاک کی مرکزی سڑک خستہ حال نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے بلدیاتی الیکشن میں سیاسی نمائندگان کی جانب سے کیے گئے وعدے تا حال وفا نہ ہو سکے راجہ رضوان ،راجہ ندیم ،راجہ وسیم اور راجہ یونس نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ برسوں سے سڑک کی خستہ حالی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی گاؤں میں نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے سے باعث گھروں ور بارشی پانی سڑک پر جمع رہتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر پنجاب کے پروگرام پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے سے بھی اہلیان کاک مستفید نہ ہو سکے جب کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی ہم سے متعدد وعدے کیے گئے تھے جو تاحال وفا نہ ہو سکے انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجراء کیا جائے

خادم حسین رضوی حکومتی ظلم کے سامنے سیسیہ پلائی دیوار بنے رہے

گو جر خان( شبیر احمد کھو کھر)ذولفقار علی بھٹو دور میں تحریک ختم نبوت میں نما یا ں کردار ادا کر نے والے گو جر خان نے اس پر ضرب لگا نے کی کو شش نا کام بنانے پر بھی تا ریخی ادا کیا اور عا شقان رسول ﷺتین دن تک جی ٹی روڈ چو ک میں دھر نا دے کر بیٹھے رہے اور صبح سے شام تک شہر لبیک یا رسول اللہ لبیک کے نعروں سے گو نجتا رہا ۔اس دوران گو جر خان کے گرد و نواح سے بھی چھو ٹے بڑے جلوس آ کر دھرنے میں شامل ہو تے رہے۔ جس طرح دھر نے میں لو گو ں نے جو ش و خروش کا مظا ہرہ کیا اس سے انکی سرکا ر دو عالم سے عقیدت کا اظہار ہو تا ہے اس دو ران مقررین نے بھی پر جو ش تقاریر کر کے لو گو ں سے داد وصول کی دھرنے کی کا میابی پر لو گو ں نے تحریک کے قائد علامہ سید خاد م حسین علی رضوی کو شاندار الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہیں سر کار ﷺ نے کا میابی سے ہمکنار کیا ۔ جس طرح ایک حکومت نے ہٹ دھر می کا مظاہرہ کیا اور طا قت کا بے دریغ استعمال کیا مگر جس فوج کا جر نیل میدان سے نہ بھا گے کا میابی اسکا مقدر ہوا کرتی ہے اسی طرح خادم حسین رضوی حکومتی ظلم کے سامنے سیسیہ پلائی دیوار بنے رہے تا وقتیکہ انہیں غیبی امداد نہ آئی اور پنڈی اسلام آ باد سے قافلے فیض آ باد نہ پہنچے وطن عزیز میں حکومت کی پسپائی پہلا مو قع ہے تحریک لبیک اوردیگر مقامی رہنما ؤں قاری علی اکبر نعیمی، حاجی رمضان، راجہ عبدالصبور کیانی ، علامہ محمود الحسن چوہان،صاحبزادہ خلیل احمد رضوی،قاری محمد نوازاور مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی چوہدری محمد اقبال اور تاجر را ہنما تیمور وارثی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تحریک کی کا میابی در اصل ملک کے لا کھوں عاشقان رسول کی کا میابی اور سر کار کا فیض ہے ورنہ حکومت اور اسکے حواریوں اور سر کا ری مو لو یوں نے ہمارے را ستے میں جو کا نٹے بھو ئے تھے ان سے نکلناکو ئی آ سان کام نہیں تھا انہوں نے جی روڈ چو ک میں دھرنے کے شر کا سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ فیض آ باد میں د دھرنا کے شرکاء پر بے رحمانہ تشدد اورتحریک لبیک یا رسول اللہ کے مطا لبات کے حق میں تحصیل گوجرخان میں تیسرے دن بھی احتجا ج کا سلسلہ جاری رہا جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے صبح ہی سے ٹریفک مکمل طور پر بلاک کر دی گئی، شہر کی ما رکیٹیں بند رہیں اور نظام زندگی مکمل طور پر معطل رہا ۔ تا ہم اسلام آ باد سے سمجھو تے کی خبر آ نے پر کا رکنوں میں خو شی کی لہر دوڑ گئی اور مطالبات منظور ہو نے پر زبرد ست نعرے با زی کی گئی رکاوٹیں پٹ ہٹا دی گئیں تا ہم دھرنے کے باعث ون کی ایک سائیڈ شام گئے تک بند رہی کا میابی کے بعد دھرنے سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ یہودو ہنود کے آلہ کار حکمرانوں نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے اس حساس ایشو کو چھیڑاپیر سید سلطان علی شاہ آف بھنگالی نے دھرنا شہداء کیلئے خصوصی دعاکی

پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں،راجہ ہارون کیانی


سکھو (محمد فرقان قریشی) پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں،نوجوان کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی حلقہ پی پی فور کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی نے گزشتہ روز سکھو میں چوہدری شہباز کے بھائی چوہدری شہنواز کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں کیا، انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، راجہ ہارون کیانی نے گزشہ روز سکھو میں چوہدری شہباز کے بھائی چوہدری شہنواز کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی، دعوت ولیمہ میں پی ٹی آئی موہڑہ چوہدریاں کے چوہدری وسیم افضل، محمد رمضان چوہان،راجہ فدا آف سکھو سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

پی ٹی آئی قوم کے پاس واحد آسرا ہیں،چوہدری محمد عظیم


بیول (نمائندہ راول نیوز )پاکستان تحریک انصاف ملکی بقاء کی ضمانت ہیں کرپشن زادہ لوگ ملک کے لئے لااعلاج بیماری ہیں قوم کو کرپٹ عناصر سے نجات دلانے کے پی ٹی آئی قوم کے پاس واحد آسرا ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 51پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد عظیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن جب سے اقتدار میں آئی ہے تو اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہیں اور مسلم لیگ ن اپنی کرپشن چھپانے کے لئے جمہوریت کو ڈیل ریل کرنے کے لئے ہر ہربہ استعمال کر رہی ہیں لیکن ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہو گئی قوم کو کرپٹ عناصر سے نجات دلانے کے لئے پی ٹی آئی ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں نئے پاکستان کا خواب عمران خان کی قیادت میں ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا اور پوری قوم چوروں اور لیٹروں کے احتساب کے لئے پرعزم ہیں چوہدری عظیم نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی اور پورے ملک میں انصاف کا بول بالا ہو گا

بیول شہر اور گردونواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل


بیول (نمائندہ راول نیوز ) بیول شہر اور گردونواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل،شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا،مساجد کے علاوہ مارکیٹوں اور پلازوں پربھی لائٹنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بیول شہر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں بھرپورتیاری کی گئی شہر بھر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا بیول مین بازارکو سبز چادر سے ڈھانپ دیا گیا اور ساتھ رنگ برنگی جھنڈیاں اور لائٹنگ بھی کی گئی جبکہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر اسٹیج بھی لگا دیئے گئے جہاں پر علمائے کرام تقاریر کریں گئے اور بچے حضور پاک ﷺ کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کریں گئے اس کے علاوہ شہر بھر میں پلازوں ،مارکیٹوں پر لائٹنگ بھی کردی گئی اور بیول سے ملحقہ علاقوں میں لوگوں نے اپنے اپنے گھروں اور محلوں کو بھی خوبصورت انداز سے سجا دیا فضا ہر طرف سے سرکارکی آمد مرحبا،مدنی کی آمد مرحبا ،آقا کی آمد مرحبا سے گونج رہی ہے ۔

حکومت نا اہل وزیروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے:چوہدری ساجد محمود

دولتالہ(نامہ نگار) حکومتی نا اہلی کے باعث ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات میں حکومت نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا حکومت نا اہل وزیروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے خانہ پری کے لیے جن لوگوں کو وزراتیں سونپی گئی ہیں در حقیقت وہ لوگ وزراتوں کے اہل ہی نہیں ہیں کٹھ پتلی وزراء حلوہ کھانے کے لیے وزراتوں پر براجمان ہیں نہ تو انہیں اپنے اختیارات کا علم ہے اور نہ ہی ن لیگی قیادت انہیں اختیارات دینا چاہتی ہے غیر زمہ دارانہ بیانات اور اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے سوا ان وزراء سے کوئی کام نہیں لیا جا رہاختم نبوت ﷺ معاملے پر حکومت ایک منٹ کی تاخیر کے بغیر وزیر قانون سے استعفیٰ طلب کرتی اور معاملے کی تحقیقات بھی کراتی 3ہفتے تک عاشقان رسول ﷺ دھرنا دیے بیٹھے رہے اور حکمرانوں کے سر پر جوں تک نہیں رینگی حکمرانوں کی خواہش تھی کی ملک خانہ جنگی میں دھکیل دیا جائے تا ہم پاک آرمی کا کردار قابل ستائش ہے جنہوں نے فہم و فراست دور اندیشی کامظاہرہ کرتے ہوئے حالات کی سنگینی کا ادراک کیا اور فوری طور معاملے کا حل نکالا ان خیالات کا اظہار رہنما پی ٹی آئی و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیادر اصل حکمران اپنے کرپشن اور کرتوتوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے دھرنا معاملے کو طوالت دے رہی تھے کٹھ پتلی حکومت کا خیال تھا کہ عوام اور میڈیا کی تمام تر توجہ دھرنے کی جانب مبذول ہو جائے گی اور گلی گلی ان کی کرپشن اور نا اہلی کی بحث ختم ہو جائے گی تا ہم خوشامدی وزیروں اور مشیروں کی یہ کوشش بھی ناکام ہو گئی

میلاد کمیٹی دولتالہ و ڈہونگ نے جلوس کا روٹ طے کر لیا 

دولتالہ(نامہ نگار )میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں لبیک یا رسول اللہ ﷺ میلاد کمیٹی دولتالہ کی جانب سے 12ربیع الاول کے جلوس کے روٹ کو حتمی شکل دے دی گئی صدر میلاد کمیٹی چوہدری شہزاد کسانہ ،سنیئر نائب صدر حبیب الرحمان ،جنرل سیکرٹری سجاد اکرم ،نائب صدر ٹھیکدار ظہور ،سرپرست اعلیٰ سنی علماء کونسل قاری بشیر احمد ،صدر سنی علماء کونسل حافظ شیر احمد ،ددعوت اسلامی دولتالہ ڈویژن کے نگران سفیر عطاری ،اور ملحقہ دیہات کی میلاد کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ نمبردار اکمل شہزاد نے دوران اجلاس بتایا کہ جلوس کا آغاز 11بجے ہو گا جلوس بوائز کالج سے یو بی ایل چوک پہنچے گا بعد ازاں بازار سے منڈی چوک ،چوک بڑا کنواں اور میلاد روڈ سے ہوتا ہوا بوائز کالج والی مسجد دولتالہ میں 1:30پر اختتام پذیر ہو گا موضع ڈہونگ میں جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی،گاؤں بھر کی مساجد ،گھروں،دکانوں،اور گلیوں کورنگ برنگ جھنڈیوں،برقی قمقموں اور خوبصورت محرابوں سے سجا دیا گیا،میلاد کمیٹی ڈہونگ کے ترجمان قاضی شفقت ریاض چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح امسال بھی ڈہونگ میں عید میلادالنبی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جائے گی،جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،مرکزی جلوس بڑے قبرستان کے دربارامام احمد دمی سے شروع ہو گااور تراٹی چوک میں اختتام پزیر ہو گا،جہاں علماء اکرام خطاب کر یں گے،عاشقان رسول کے لئے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے

بینک الحبیب ڈھڈیال برانچ مین چوک کی افتتاحی تقریب


ڈھڈیال (نامہ نگار)بینک الحبیب ڈھڈیال برانچ مین چوک کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں منگل کوایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر زونل ہیڈ سید ودود واسطی نے فیتہ کاٹ کر بینک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر مولانا مقصود رضا عابد نے حدیث کسا کی تلاوت کے بعد بینک الحبیب کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعاکرائی ۔افتتاحی تقریب میں بریگیڈیر( ر) وقارسیکورٹی انچارج، ملک سید محمد ایریا منیجر کے علاوہ کثیر تعدادمیں شخصیات نے شرکت کی۔ آخر میں بنک منیجر سید الیاس رضاہمدانی نے تمام مہمان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، راجہ احسان الحق


گوجرخان (نامہ نگار)پی۔ وائی۔ او۔ راولپنڈی ڈویژن کے سابق سیکرٹری اطلاعات راجہ احسان الحق یو سی قاضیاں کے صدر وحید مراد پی پی پی یو سی قاضیاں کے صدر بابو اختر پرویز جنرل سیکرٹری راجہ جاوید سابق ناظم قاضی نعمان منیر ایڈووکیٹ، مرزا فرحان، مرزا خالق، ملک ادریس، ملک تاج، راجہ محمد اظہر، راجہ نوید، ملک صداقت چشتی، راجہ محمد افضل، راجہ سعید تان اور ملک فیاض نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 5دسمبر کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا 50واں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ راجہ احسان الحق نے کہا کہ 2018کے تمام انتخابات میں نہ صرف اہلیان قاضیاں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے بلکہ 5دسمبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کیلئے قاضیاں کی عوام راجہ پرویز اشرف سے بھرپور محبت اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خرم پرویز راجہ کی قیادت میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کریں گے کہ قاضیاں میں PPPکے تمام دوست متحد اور یکجا ہیں۔ انہوں نے کہا قاضیاں سے دوست جلوس کی قیادت میں گوجر خان پہنچے گے جہاں سے وہ پیپلز پارٹی تحصیل و سٹی کی قیادت میں بھرپور انداز میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے

گوجرخان میں گیس بندش کا معا ملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے


گوجرخان)نامہ نگار) بلدیہ گو جر خان کے کونسلرز ودیگر تنظیموں کے عہدیداران ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ کونسلر ،،راجہ ساجد یوسف ،راجہ غفور کیانی سابق سٹی ناظم ،شیخ عبدالحمید بھٹو سابق سٹی ناظم ،سماجی کارکن ،ٹھیکیدار بنارس ،راجہ آفتاب کونسلر ،ملک حمید ایڈووکیٹ کونسلر ،خان شہزادہ خان کونسلر ،مرزا بشیر کونسلر ،افتخار وزیرکونسلر ،خواجہ امیر زمان لیبر کونسلر ،غزالہ فاضل لیڈی کونسلر ،آپاسلیم لیڈی کونسلر ،سابق ناظم ،چوہدری محمد یونس عرف جونی نے کہا ہے کہ گوجرخان میں گیس بندش کا معا ملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے جس سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ثاقب بیگ ایڈووکیٹ کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ممبران بلدیہ ،ممبران بارایسوسی ایشن اور انجمن تاجراں اور شہریوں کو ساتھ لے کر لائحہ عمل تیار کرکے ذمہ داران کے خلا ف جی ٹی روڈ پرشدید احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ گوجرخان شہرکے علاقوں تکیہ با با رحیم شاہ، محلہ حافظہ آباد،محلہ بابوگلاب خان ،محلہ وکیلاں ،بڑکی،جھنڈا،ڈھوک شا ہ زمان ،صندل روڈ نئی آبادی،حیاتسر روڈوغیرہ میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ زور پکڑ چکا ہے ساراسارا دن کم پریشر کی وجہ سے گیس کا نہ ہونا معمول بن چکا ہے جس سے سکولوں کے بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہیں اورسار دن کم پریشر گیس ہونے کی وجہ سے گھریلو خواتین کو بھی شدید مشکلات کاسامنا ہے اوربغیر نوٹس کے گیس کا پریشرکم دینا اوراچانک گیس آجانا کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے اس تمام صورت حال کے باوجود منتخب قیادت نے اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی اختیارکر رکھی ہے جنکو عوام کے اس دیرینہ مسئلے سے کوئی سروکار نہیں ہے اب شہریوں کو خود اس اہم مسئلہ پر باہر نکلنا پڑے گا

بیول موہڑہ جنڈی میں ہونے والی ڈکیتی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا 


بیول(نامہ نگار)دو ہفتے قبل موہڑہ جنڈی میں دن دیہاڑے نزاکت حسین کے گھر ڈکیتی ہوئی ، ڈاکوؤں نے زیورات اور نقدی جن کی مالیت تقریباً تیرہ لاکھ بنتی ہے لوٹ کر فرار ہو گئے جس کے ملزمان تا حال مفرور ہیں۔ پولیس نے خاکے بھی تیار کر لیے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہو سکی جس کی وجہ سے مدعی اور اہلیان علاقہ سخت پریشان ہیں پولیس چوکی قاضیاں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اہلیان علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ فلفور ملازمان کو ٹریس کیا جائے اور انہیں گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور لوٹا ہوا مال واپس کرایا جائے۔

بیول میں جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ عروج پر ،اہلیان علاقہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ


بیول(نامہ نگار)بیول کے نواحی علاقہ میں جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ عروج پر ،اہلیان علاقہ کا محکمہ جنگلات کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ پریس کلب بیول میں عظمت حسین اور عبدالغفار نے صحافیوں کو بتایا کہ سیاہلی عمر خان اور دھمنوہا میں جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے لوگ محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے سرعام درختوں کی کٹائی کررہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ جنگلات کی کٹائی کرکے سرکاری اراضی پر بھی قبضے کیے جارہے ہیں لیکن متعلقہ اہلکار خواب خرگوش کے مزلے لینے میں مصروف ہیں اور سب کچھ علم میں ہونے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیاجارہا ہے لہذا اعلی حکام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور محکمہ جنگلات کے متعلقہ اہلکاروں کی غفلت کا بھی سختی سے نوٹس لیں

چک بیلی خان کے بازاروں میں پیشہ ور بھکارنوں اور خواجہ سراؤں کی بھر مار 


چک بیلی خان(نامہ نگار)چک بیلی خان کے بازاروں میں پیشہ ور بھکارنوں اور خواجہ سراؤں کی بھر مار کی وجہ سے بازار بدکاری کے ماحول کے فروغ کا باعث بننے لگے ہیں رزقِ حلال کمانے کے لئے بنائی جانے والی دکانیں جو نہی کھلتی ہیں پیشہ ور بھکارنیں ساتھ ہی آکر نوجوان دکانداروں گھیرا ڈال لیتی ہیں عزت و غیرت سے عاری یہ بھکارنیں گاہکوں کی موجودگی میں بھی فحش کلامی سے باز نہیں آتیں ان کا سب سے بڑا ٹارگٹ آٹو ورکشاپس میں موجود موٹر مکینکس کے وہ شاگرد ہوتے ہیں جنہیں سکول نہ پڑھنے کی وجہ سے گاڑیوں کا کام سیکھنے ورکشاپس میں بھیجا جا تا ہے یہ نو عمر جن کی تربیت میں پہلے ہی کمی ہوتی ہے ان فحش بھکارنوں کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہو جاتے ہیں بات صرف بے راہ روی تک ہی نہیں رہتی بلکہ ورکشاپس سے چوری کر کے ان فحشاؤں کے پیٹ بھرنے کے لئے مزید برائیوں میں بھی پھنستے چلے جاتے ہیں رہی کسر خواجہ سرا اور خواجہ سراؤں کے روپ میںآنے والے مرد نکال دیتے ہیں جن کا فحش لباس ہی بازار میں آنے والے ہر عزت دار کا سر شرم سے جھکا دیتا ہے بدقسمتی سے پولیس سمیت کوئی بھی ذمہ دار اس طرف توجہ نہیں دیتا عوامی حلقو نے ذمہ دار اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلہ کی طرف توجہ دے کر نسلِ نو کو تباہی سے بچایا جائے۔

اسلام امن و سلامتی کا پیغام بر ھے

ھیلی فیکس۔۔۔۔۔۔
اسلام امن و سلامتی کا پیغام بر ھے لیکن انسانیت دشمن فتنوں کی سرکوبی کے لئے رسم شبیری ادا کرنے کا بھی درس دیتا ھے۔۔۔اس پرفتن دور میں برائی کے خاتمہ کے لیے قوت نافذہ کے بغیر نظریاتی اور عسکری سرحدوں کی حفاظت ناممکن ھے۔۔۔ختم المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا پیغام امن بھی ریاست کی قوت کے بغیر مکمل غلبہ حاصل نہ کر سکا۔۔۔۔آج اھل اسلام کو بھی نظام ریاست سے مدد لینی چاھئے اور اسلام کے نظام عدل کو قائم کرکے دنیا سے ناانصافی کے خاتمہ کے لئے اپنا فریضہ ادا کرنا چاھئے۔۔۔ان خیالات کا اظہار میلاد کانفرنس کے مقررین نے اپنے خطبات میں کیا۔۔۔جامعہ الزھرا فرانسس سٹریٹ ھیلی فیکس میں اس کانفرنس کی صدارت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کی۔
۔اس موقع پر اسلام آباد دھرنا کے شرکاء اور قائدین سے مکمل اظہار یکجہتی کیاگیا۔اور حکومت پاکستان کی ریاستی دھشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔۔۔۔اس عمل کو انتہائی انسانیت سوز قرار دیتے ھوئے مطالبہ کیا گیا کہ فیض آباد دھرنا کے شرکاء کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔۔
پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا اس کی بقا بھی اسلام کا نظام عدل رائج کرنے میں مضمر ھے۔۔۔۔علامہ پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے کہا کہ ختم نبوت اسلام کا اساسی اور اجماعی عقیدہ ھے اس کے خلاف ھر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔کا آخری نبی ھونا قرآن و حدیث سے ثابت ھے اور اس کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ھے۔۔۔
۔۔علامہ سید زین العابدین نے عید میلاد النبی کو عیدوں کی سرتاج قرار دیتے ھوئے کہا کہ کائنات رنگ و بو کی ساری رونقیں حضور کے نور کے صدقہ سے ھیں ۔۔پیر سید رفاقت حسین شاہ ترمذی نے کہا کہ میلاد مصطفے کی محافل امن و محبت کے فروغ کا ذریعہ ھیں۔۔۔علامہ محمد سجاد رضوی نے کہا کہ میلادالنبی کی خوشیاں منانے کا موثر طریقہ ایثار و قربانی کے جذبہ کو بیدار کرنا ھے اور ختم نبوت کے لئے دھرنا دینے والے مجاھد امت کا اجتماعی فریضہ سر انجام دے رکھے ھیں۔۔۔۔علامہ عبد الرحمن نقشبندی نے سرکار کی آمد کو اللہ کی نعمت عظمی قرار دیا اور اسلام کےنظام عدل کو انسانیت کے دیکھوں کا حل قرار دیا ۔۔۔علامہ برکات احمد چشتی نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ھی امت مصطفے کی بقا کا ضامن ھے۔۔نظریات کے تحفظ کے بغیر قوموں کے نشان مٹ جاتے ھیں۔۔۔صاحبزادہ سید محمد حیدر ترمذی نے کہا کہ اس پر آشوب دور میں پاکیزہ محافل کا انعقاد اور سیرت رسول کا تذکرہ دنیوی فلاح۔اور اخروی نجات کا ذریعہ ھے۔۔۔۔مولانا حمزہ حسن قادری نے میلاد مصطفےکی محافل و جلوس کو شوکت اسلام کے اظہار کا موثر ذریعہ قرار دیا۔۔۔۔۔پاکستان پارلیمنٹ کے قاری محمد نجم مصطفے نے تلاوت و نعت سے محفل کو محظوظ کیا۔۔صاحبزادہ سید مرتضی رفاقت ،ممتاز نعت گو شاعر سید الطاف حسین شاہ کاظمی ، پیر نعمان حسین شاہ جماعتی، حاجی واجد حسین نقشبندی،حاجی ظفر اقبال نقشبندی، نے بارگاہ رسالت میں منظوم ھدیہ عقیدت پیش کیا ۔۔۔۔

تحریک لبیک کی کا میابی لا کھوں عاشقان رسول کی کا میابی ہے ،مقررین


گوجرخان)نامہ نگار) تحریک لبیک اوردیگر دینی جماعتوں کے رہنما ؤں قاری علی اکبر نعیمی، حاجی رمضان، راجہ عبدالصبور کیانی ، علامہ محمود الحسن چوہان،صاحبزادہ خلیل احمد رضوی،قاری محمد نوازاور مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی چوہدری محمد اقبال اور تاجر را ہنما تیمور وارثی نے کہا ہے کہ تحریک کی کا میابی در اصل ملک کے لا کھوں عاشقان رسول کی کا میابی اور سر کار کا فیض ہے ورنہ حکومت اور اسکے حواریوں اور سر کا ری مو لو یوں نے ہمارے را ستے میں جو کا نٹے بھو ئے تھے ان سے نکلناکو ئی آ سان کام نہیں تھا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جی روڈ چو ک میں دھرنے کے شر کا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا فیض آ باد میں د دھرنا کے شرکاء پر بے رحمانہ تشدد اورتحریک لبیک یا رسول اللہ کے مطا لبات کے حق میں تحصیل گوجرخان میں تیسرے دن بھی احتجا ج کا سلسلہ جاری رہا جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے صبح ہی سے ٹریفک مکمل طور پر بلاک کر دی گئی، شہر کی ما رکیٹیں بند رہیں اور نظام زندگی مکمل طور پر معطل رہا ۔ تا ہم اسلام آ باد سے سمجھو تے کی خبر آ نے پر کا رکنوں میں خو شی کی لہر دوڑ گئی اور مطالبات منظور ہو نے پر زبرد ست نعرے با زی کی گئی رکاوٹیں پٹ ہٹا دی گئیں تا ہم دھرنے کے باعث ون کی ایک سائیڈ شام گئے تک بند رہی دھرنے سے خطاب کرتے ہو ئے شر کا نے کہا کہ یہودو ہنود کے آلہ کار حکمرانوں نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے اس حساس ایشو کو چھیڑاپیر سید سلطان علی شاہ آف بھنگالی نے دھرنا شہداء کیلئے خصوصی دعاکی

گوجرخان،کو جشن عید میلاد لالنبی مناے کے لیے تیا ریاں عروج پر پہنچ گئی


گوجرخان)نامہ نگار)گو جر خان میں12ربیع الا ول کو جشن عید میلاد لالنبی مناے کے لیے تیا ریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں مر کزی میلاد کمیٹی کے را ہنما عبد الصبور کیانی نے کہا ہے کہ اس بار میلاد کا جلوس تا ریخی ہو گا اور سر کار کی آمد کی تیا ریاں بھی مثالی ہیں۔اس بار جشن عید میلاد النبی کی تقریبات کو دنیا دیکھے گی دریں اثنا گو جر خان میں عید میلاد النبی شان و شو کت سے منانے کے لیے تیا ریاں زور و شور سے جا ری ہیں سٹی گو جر خان اور تحصیل کے بڑے دیہات کو بر قی قمقموں اور رنگ بر نگی آ رائشی جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے ۔ اور رات کو دن کا گمان ہو تا ہے ۔ شہر کے نواحی علاقے قصبہ مطو عہ، بڑکی،جھنڈا،ڈھوک حیاتعلی کو دلہن کی طرح سجا دیاگیا ہے مین با زار، جی ٹی روڈ، حلوائی گلی، گلیانہ روڈ ، سکھو روڈ، ریلو ے روڈ اور تکیہ با با رحیم شاہ کی میلاد کمیٹیاں نے اپنے اپنے علاقوں میں تیزی سے شہر کو سجا رہی ہیں۔ جبکہ مر کزی میلاد کمیٹی 12 ربیع الا ول کو حسب سابق ریلوے روڈ سے مر کزی جلوس نکالے گی کمیٹی کے را ہنماشیخ سلیمان نے کہا ہے کہ سرکار کی ولا دت با سعادت شا یان شان منانے میں تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ سے محبت ہمارے دین کی بنیاد ہے ۔ اور اس بار لو گو ں کی سر کار سے محبت دیدنی ہے۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی


گوجرخان)نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گو جر خان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈا کٹر راجہ پر ویز اختر اگلے ماہ ریٹا ئر ہو رہے ہیں مگر اس عہدہ پر تعیناتی کے لیے کچھ ڈا کٹرز نے ابھی سے دوڑیں لگا دی ہیں ان میں زیادہ تر ایسے ڈا کٹر ہیں جو اس عہدہ پر تعیناتی کی اہلیت نہیں رکھتے ۔اس سلسلے میں پا رلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص سے سفارشوں کی بھی کو ششیں کی جا رہی ہیں اس سلسلے میں جب را جہ جا وید اخلاص سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی اور اس سلسلے میں کو ئی سفارش قبول نہیں کی جا ئے گی

error: