گرما گرم خبریں

سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی

Archive for: November 1st, 2017

گوجرخان کو ماڈل سٹی بنائیں گے،حاجی محمد شاہد صراف

گو جر خان(شبیر احمد کھو کھر سے)بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین حاجی محمد شاہد صراف نے کہا ہے کہ گو جر خان کے تمام مسائل سے بخو بی آ گا ہ ہو ں اور انکے حل میں جو رکاوٹیں تھیں وہ اب دور ہو گئی ہیں اور میں شہریوں کو بتا نا چا ہتا ہوں کہ اب آ نے والے تین ماہ میں کام تیزی سے ہو نگے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے آ فس میں راول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر انجمن تا جران ٹریڈرز کے صدر حا جی ملک محمد محبوب حسین،صرافہ ایسو سی ایشن کے چئیرمین محمد شاہد قریشی اور چیف آ فیسر چاند مبین بھی مو جود تھے ۔ اس موقع پر شاہد صراف سے کھل کر بات چیت ہو ئی اور انہوں نے لگی لپٹی لگا ئے بغیر بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ اوائل دنوں میں بہت سے لو گ میرے ہمدرد بن کر میرے ساتھ لگے رہے مگر در اصل انہیں محض اپنا مفا دات عزیز تھے شہر کے مفا دات سے انہیں کو ئی دلچسپی نہ تھی ۔ مجھ میں ہزار خا میاں ہو سکتی ہیں مگر میں خود مخلص ہوں اور دو سروں کے اخلاص پر شک نہیں کر تا ۔ یہی وجہ ہے کہ کام میں سست رفتاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اقتدار سنبھا لا تو پہلے سو دنوں میں شہر میں تبدیلی کا وعدہ کیا مگر تندیلی کیا خاک آتی ہمارے فنڈز منجمد کر دئے گئے اور پہلے چار ما ہ تک ہا تھ پر ہا تھ رکھ کر بیٹھے رہے اور عوام کی نظریں ہما ری طرف لگی رہیں۔اور پھر جب فنڈز بحا ل ہو ئے تو ساز شیں شروع ہو گئیں اور میرے کا موں میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، حتی کہ وہ کام بھی مجھ سے منسوب کر دئے گئے جنکا واضح طور پر مجھے بتا یا ہی نہیں گیا پہلے تو پانی کا ما ہانہ بل ایک ہزار رو پے کیا گیا اور جب لو گ بل لے کر میرے پاس آئے تو میرا سر چکرا گیا اور میں نے فورا حکم جا ری کیا اور پانی کا پہلے والا بل بحال کر دیا ۔ بعد ازاں اخبا رات میں یہ خبریں شائع کرا ئی گئیں کہ شہر کی ریڑھیوں، تھڑوں اور ہر غریب آ دمی پر بے تحا شا ٹیکس لگا دئے گئے ہیں اور سابقہ ٹیکس کی مدوں میں اضا فہ کر دیا گیا اسکے ساتھ ہی ایک طو فان بد تمیزی بر پا کر دیا گیا ۔ اور ایک ایسا کام بلدیہ سے منسوب کر دیا گیا جس کا ہمیں علم بھی نہیں تھا میں نے پھر تمام کونسلرز اور تا جر تنظیموں کے عہدیداران کوبلوا کر تمام نئے ٹیکسوں کے خا تمے اور ٹیکسوں میں اضا فہ کے خا تمے کا حکم د یا ۔ شاہد صراف نے کہا کہ میں یہ تمام باتیں شہریوں کے علم میں لا نا چا ہتا تھا کیو نکہ عوام میرے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہیں میونسپل شاپنگ سنٹر اور سر کا ری دو کا نات کی دو بارہ نیلامی اور نئے معاہدوں کے بارے میں شاہد صراف نے کہا کہ یہ سر کلر بلدیہ گو جر خان نے جا ری نہیں کیا بلکہ حکومت پنجاب نے جا ری کیا ہے ہم اس کا جا ئزہ لے رہے ہیں اور ہم نے ابھی تک کسی سر کا ری دو کان کے کرایہ دار کو نو ٹس جا ری نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک اس پر کو ئی کا روائی بھی نہیں کی ہے مگر کر ایہ دا ران فکر نہ کریں اور یہ سوچیں بھی نہ کہ انہیں نکال دیا جا ئے گا ہاں البتہ میں یاسا حل ضرور نکا لوں گا کہ کر ا ئی دا ران کے مفا دات بھی متاثر نہ ہوں اور حکومتی سر کلر کے مقاصد بھی پو رے ہو جائیں سٹریٹس لائٹس کے بارے میں ایک سوال کے جواب نہیں شاہد صراف نے کہا کہ بہت جلد اس منص وبے پر کام شروع ہو رہا ہے اور ا میر وعدہ ہے کہ گو جر خان کو انشا اللہ جگمگا تا ہوا شہر ضرور بناؤں گا اور عید میلاد النبی ﷺ سے قبل یہ منصو بہ مکمل کر لیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ آج سے سو دن گننا شروع کر دیں اور اگر شہر میں تبدیلی نہ آئی تو ذمہ دار میں ہو نگا اس موقع پر حاجی ملک محبوب حسین اور شاہد صرفا نے بھی شا ہد صراف کی تعریف کی اور کہا کہ یہ فادر آ ف دی سٹی ہیں اورعمل سے یہ ثا بت بھی کریں گے بلکہ شہری خود کہیں گہ کہ انہوں نے کس ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ گو جر خان میں تبدیلیاں لائیں۔

چو ہدری نثار علی خان مسٹر کلین ہیں عمران خان ما یو سی کا شکار ہیں ، را جہ طا ہر اکبر کیانی

گو جر خا ن ( شبیر احمد کھو کھر ) چو ہدری نثار ایک ایسے سیاسی را ہنما ہیں جو کئی بار وزارت پر فائز رہے مگر انکے بد ترین دشمن بھی ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکے وہ مسٹر کلین ہیں ہمارے ملک میں وزارت سے چمٹے رہنے کی روایات ہیں مگر انہوں نے خود وزارت سے استعفی دیا اور بعد میں انہیں وزارت کی پیشکشیں بھی ہو ئیں جو انہوں نے قبول نہیں کیں انہوں نے ایک ایسا شاندار سیاسی کلچر متعارف کرا یا جسکی تقلید کی جا نی چاہیے۔ ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما اور امیدوار برائے صو بائی اسمبلی را جہ طا ہر اکبر کیانی نے راو ل نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ چو ہدری نثار نے مسلم لیگ کو اپنے خون سے سینچا ہے اور انہوں نے جس فراست اور تدبر سے معا ملات چلائے اسکی نواز شریف بھی تعریف کرتے ہیں۔ چو ہدری نثار کئی بار وزیر رہے اور حال ہی میں انہوں نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے شاندار خدمات سر ا نجام دہیں اورقوم کو دہشت گردی سے نجات دلائی ۔ طا ہر کیانی نے کہا کہ عمران خان ما یو سی کا شکار ہیں اور ان میں وہ چا بکدستی نظر نہیں آ رہی جو نواز شریف کے نا اہل ہو نے سے پہلے تھی شاید انہیں بھی جھنڈی دکھا دی گئی ہے ۔طا ہر کیانی نے کہا کہ عمران خان کے منفی انداز سیاست نے ملکی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچا یا انہوں نے گذشتہ چار سالوں میں کسی مو قع پر بھی اچھی اور مثبت سیاست کا مظاہرہ نہیں کیا۔طا ہر کیانی نے کہا کہ امریکہ کے پا کستان کے ساتھ رو یہ کے باعث ہمیں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ عمران خان ذاتی مفا دات سے با لا تر ہو کر سو چیں اور تمام سیاسی جماعتیں اس معاملہ پر ایک پیج پر آ جائیں۔ تا کہ مخالفین کو اچھا پیغام دیا جا سکے۔ طاہر کیانی نے کہا کہ وہ حلقہ پی پی 3کے لو گو ں کے ساتھ مکمل را بطہ میں ہیں اور انکے حل کے لیے را جہ جا وید اخلاص کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

یونین کونسل راماں کے نائب قاصد عبدالحمید ریٹائر ہو گئے


جاتلی(صوفی ارشد)یونین کونسل راماں کے نائب قاصد عبدالحمید ریٹائر ہو گئے ،ان کی ریٹائرمنٹ30اکتوبر کو عمل میں آئی جس پر چیئرمین یونین کونسل راماں مرزا عنایت اللہ نے عبدالحمید کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ راولپنڈی ڈویژن حکومت پنجاب کے احکامات پر مبلغ2لاکھ30ہزار5سو20روپے کی رقم کا چیک LPRکی مد میں جاری کیا گیا ،انہیں یہ چیک یونین کونسل کے ایک اجلاس میں جاری کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین یونین کونسل راماں مرزا عنایت اللہ کر رہے تھے ،اجلاس میں عبدالحمید کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا

سکھو تا رکھ موڑ روڈ کھنڈر بن گئی


سکھو (محمدفرقان قریشی) سکھو تا رکھ موڑ روڈ کھنڈر بن گئی، روڈ کے وسط میں بنا گڑھا کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے،روڈ کی بروقت مرمت نہ کی گئی تو روڈ کا کٹاو شروع ہوجائے گا، تفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت میں بننے والی سکھو تا رکھ موڑ روڈ متعلقہ محکمہ کی نااہلی کی وجہ سے کھنڈر بن چکی ہے، روڈ کی بجری اکھڑتی جا رہی ہے اور بعض جگہوں پر بڑے گڑھے بن گئے ہیں، ان گڑھوں کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے، یہ روڈ پہلے بھی تین دفعہ مرمت ہوچکی ہے لیکن متعلقہ محکمہ کی نااہلی کی وجہ سے ناقص میٹریل سے مرمت کی جاتی رہی جس کی وجہ سے اب روڈ کھنڈر بنتی جا رہی ہے، مندرہ چکوال روڈ ممصوبہ کی وجہ سے زیادہ تر ٹریفک کا بہاو اس روڈ پرہونے کی وجہ سے روڈ مزید خستہ حال ہوچکی ہے، سکھو اورa گردونواح کے دیہاتوں کو چکوال روڈ سے ملانے والی یہ روڈ اگر بروقت مرمت نہ کی گئی تو روڈ مکمل کھنڈر بن جائے گی، اہلیان علاقہ متعلقہ محکمہ اور اراکین اسمبلی سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ سکھو تا رکھ موڑ روڈ کو از سرنو پختہ کیا جائے یا مرمت کیا جائے تاکہ اہلیان علاقہ اس روڈ سے مستفید ہوسکیں

آمدہ ا لیکشن مسلم لیگ ن کا ہے اور اہلیان چک بہادر مایوس نہیں کریں گے،چوہدری محمد افتخار ، چوہدری علی جنید

دولتالہ (عابد حسین چوہدری)پھمبل روڈکی تعمیر ،گیس فراہمی ،لنک روڈ اور گلیوں کی تعمیر راجہ جاوید اخلاص کا چک بہادر کے لئے تحفہ ہے ،راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اپنی خصوصی محبتوں کا اظہار کیا اہلیان چک بہادر مایوس نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہارچک بہادر کی ممتاز مسلم لیگی شخصیت دست راست راجہ جاوید اخلاص چوہدری محمد افتخار اور نوجوان مسلم لیگی چوہدری علی جنیدنے گیس کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پھمبل روڈ کی تعمیر کیلئے وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی پروجیکٹ سے 7کروڑ سے زائد روپوں سے تعمیر کروانے پر مسلم لیگی اعلی قیادت اور مقامی عوامی نمائندوں کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ چک بہادر کے لئے راجہ جاوید اخلاص اورراجہ شوکت عزیز بھٹی نے اپنی خصوصی محبتوں کا اظہار کرتے ہوئے کروڑوں کے پروجیکٹس سے نوازا ہے 80لاکھ کی روپے کی خطیر رقم سے بننے والی لنک روڈ کی تعمیراور گیس کی فراہمی نے اہلیان چک بہادر کے دل جیت لئے ہیں اس کے ساتھ 20لاکھ روپے کی رقم سے گلیوں کی پختگی بھی کی گئی ہے انہوں نے مسلم لیگی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ ا لیکشن مسلم لیگ ن کا ہے اور اہلیان چک بہادر مایوس نہیں کریں گے چوہدری علی جنید نے کہا کہ اس پہلے دوسری پارٹیوں کے نمائندوں نے چک بہادر کے عوام کو مایوس کیا ہے

چوہدری ساجد پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار ہیں بھر پور کامیابی دلائیں گے، چوہدری احمد نواز کھٹانہ 


جاتلی(نامہ نگار) چوہدری ساجد پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار ہیں بھر پور کامیابی دلائیں گے ، اپنے عوام کے لئے درد رکھنے والا عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے ، تھانے کچہری کی سیاست سے عوام کو دور رکھنا ان کا مشن ہے ،غربی گوجر خان کا ہر جوان مثبت تبدیلی چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے متحرک کارکن چوہدری احمد نواز کھٹانہ نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یونی کونسل راماں میں یوتھ ونگ کا مضبوط پلیٹ فارم تیار ہو چکا ہے جو چوہدری ساجد کا بازو بنے گا انہوں نے کہا کہ چوہدری ساجد پاکستان تحریک انصاف کے مظبوط امیدوار ہیں اور ہر نوجوان کی امنگوں کے ترجمان ہیں وہ درد دل رکھنے والے اوع عوامی مسائل کو دور کرنے کے خواہاں ہیں تھانے کچہری کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ غربی گوجرخان کاہر نوجوان ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے انہوں نے کہا کہ قومی الیکشن میں چوہدری ساجد بڑے مارجن سے جتوائیں گے

گیس کے غیر قانونی کنکشن کے لیے کھدائی کرانے پر 2افراد کے خلاف مقدمہ درج


دولتالہ(نامہ نگار )گیس کے غیر قانونی کنکشن کے لیے کھدائی کرانے پر 2افراد کے خلاف محکمہ گیس کے ملازم کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کرلیا گیا چیف انجینئر محکمہ سوئی گیس راولپنڈی ریجن نے جاتلی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ہمیں بذریعہ فون اطلاع موصول ہوئی کہ سید گاؤں میں 2افراد گیس کنکشن کے حصول کے لیے غیر قانونی طور پر کھدائی کرا رہے ہیں ہم موقع پر آئے تو مذکورہ اشخاص ہمیں دیکھتے ہی فرار ہو گئے جب کہ موقع ہر غیر قانونی کھدائی موجود تھی پولیس نے 2افراد کے خلاف492سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا

گرلز پرائمری سکول پوٹھی کی بلڈنگ کے لیے کمرے کے لیے خطیر رقم کا اجرا


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پوٹھی کی بلڈنگ کے لیے کمرے کے لیے خطیر رقم کا اجراء وتکمیل کروانے پر چیئرمین یونین کونسل ساہنگ راجہ سجاد سرور کا شکریہ،گاؤں پوٹھی کے معززین ماسٹر نذر حسین،سابق کونسلر محمد علی ،اشتیاق بٹ،راجہ عاصم ،راجہ عبدالرؤف،ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری،عادل قریشی،قاضی ہارون،قاضی محمد اعجازاور جنرل کونسلر کامران قریشی نے راجہ سجاد سرور چیئرمین یوسی ساہنگ کی طرف سے سکول کے کمرے کے لیے کی جانے والی کاوش پر شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

مندرہ چکوال روڈ ککھڑا سٹاپ پر کار اور ٹرک میں تصادم،ایک شخص زخمی


سکھو (حافظ داود) مندرہ چکوال روڈ ککھڑا سٹاپ پر کار اور ٹرک میں تصادم،ایک شخص زخمی،تفصیلات کے مطابق کار نمبر آئی ڈی ایل 9792 ایک موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پہ کھڑے ٹرک کے پیچھے جا ٹکرائی،جس سے کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا،جس پر ریسکیو 1122 مندرہ نے موقع پہ پہنچ کر زخمی کار ڈرائیور کو طبی امداد دی۔

موٹر سائیکل حادثہ میں ٹیچر جاں بحق ہو گئے

ڈھڈیال( نامہ نگار)موٹر سائیکل حادثہ میں ٹیچر جاں بحق ہو گئے۔ ماسٹر ملک محمد فیصل سکنہ لوہیسر بدھ کی صبح اپنے سکول فرید کسر جارہے تھے کہ راستے میں ان کی موٹر سائیکل گدھا ریڑھا سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے

پی پی20پر ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا


ڈھڈیال( نامہ نگار)ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال سے خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی20پر ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف کت ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ہر صورت ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی اس سلسلہ میں مشاورت شروع کردی گئی ہے ۔ پارٹی میں اس وقت چوہدری علی ناصر بھٹی، چوہدری تیمور ایڈووکیٹ ، شیخ وقار علی اور راجہ طارق افضل کالس امیدوار ہیں جن میں سے حتمی امیدوار کانام فائنل کیا جائے گا ۔ پارٹی کی ضلعی قیادت کا ایک وفد آئندہ ایک دو روز میں اسلام آباد جائے گا جہاں تفصیلی مشاورت کے بعدا میدوار کانام کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری علی ناصر بھٹی کو ٹکٹ ملنے کے چانسز زیادہ ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ہائی کمان جلدہی فیصلہ کرے گی ۔ امید کی جارہی ہے کہ شاہجہاں سرفراز راجہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ ضمنی الیکشن تمام جماعتوں کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ثابت ہوگاکہ کون کتنے پانی میں ہے اور عوام میں اس کی کتنی مقبولیت ہے

پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی


دولتالہ(نامہ نگار ) پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ماہ اکتوبر کے دوران پیٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں نے بغیر کاغذات232موٹر سائیکلوں کے چالان کیے اور تھانے بند کرائے ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی اور تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جب کہ پیٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کورسز بھی کرائے گئے

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل کلرسیداں کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس 


کلر سیداں( پرویز وکی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل کلرسیداں کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس گزشتہ روزUK CEL کلر سیداں میں منعقد ہوا.صدارت سرپرست اعلی نےئر جمال اکرم ،صدر سید زبیر علی ،سینئر نائب صدر نعیم اکرم اور جنرل سیکرٹری پرویز اقبال نے کی۔ اجلاس کی کارروائی سے پہلے صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ادیب جاودانی کے لیے فاتحہ خوانی کروائی گی ۔ اجلاس میں تحصیل کلر سیداں کے پرائیویٹ سکولزکے سربراہان نے بھرپور شرکت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈی او راولپنڈی مسعود احمدنے C.E.Oڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی اسپیشل ہدایت پراجلاس میں شرکت کی، دیگر مہمانان گرامی ڈویژنل صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ابرار احمد خان ،نائب صدر چوہدری فرقان اور پروفیسرمحموداعجاز بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب تعلیم جیسے اہم شعبہ کیساتھ منسلک ہیں ، اس میں کوتائی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے31 برس قبل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں سے ایک معلم کی حیثیت سے اپنے کیرےئر کا کیا تھا ۔نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کا مشن مشترکہ ہے ،دونوں ملک کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کا فریضہ سر انجام دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل سے با خوبی آگاہ ہیں ۔بعض اداروں میں رجسٹریشن اور بلڈنگ سرٹیفیکٹ جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ان کا فوری طور پر حل نکالا جائے گا ،اورہر ممکن پرائیویٹ سیکٹر ز کو تحفظ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر اس سلسلہ میں ہماری رہنمائی کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایپسیماکی جانب سے ضلع راولپنڈی میں تحصیل کلر سیداں کو نمائندگی کا حق حاصل ہو گا۔ ڈویژنل صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن اور ممبر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ابرار احمد خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ 1985 سے ہماری ایسوسی ایشن تعلیمی میدان میں سرگرم عمل ہے۔نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کا مکمل تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں ایپسیما کیساتھ وابستہ کسی بھی ممبر کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔۔انہوں نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔تحصیل صدر سید زبیر علی وجنرل سیکرٹری پرویز اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایپسیما تحصیل سطح پر پرائیویٹ سیکٹرکو درپیش مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے میں کوشاں ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئی بھی کمیٹی تشکیل دے تو اس میں ہمارا نمائندہ شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کیخلاف شکایات کی صورت میں ہمیں سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی جاتی نہ ہی کوئی شکایت بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ انکوائری آفیسر انکوائری تک محدود رہنے کی بجائے پریشرائز کرتے ہوئے تمام کلاسز کو چیک کرنا شرو ع کر دیتا ہے ۔نبیلہ انعام نے شکایت کی کہ وہ بھلاکھر کے مقام پر ایک نجی تعلیمی ادارہ چلا رہی ہیں اور ان کے سکول سے سرکاری تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبہ و طالبات سے سکول اخراج سرٹیفکیٹ طلب کئے بغیر ہی انہیں داخل کر لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں بوٹی مافیا سرگرم ہوتا ہے جن کیخلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

مندرہ میں پتنگ فروشی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندرہ میں پتنگ فروشی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا،پتنگ بازی کے شوق میں کمسن جانوں کا قیمتی ضیاع اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انتظامیہ ایکشن لے عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق مندرہ میں پتنگ فروش حکومتی رٹ کو چیلینج کرتے ہوئے سرعام پتنگ فروشی میں مشغول ہیں جنہیں روکنے کے لیے نہ توپولیس کوئی اقدامات لے رہی ہے اور نہ ہی تحصیل انتظامیہ کی طرف سے کوئی رکاوٹ کی جارہی ہے پتنگ فروش چند روپوں کی چاندی کے لیے معصوم بچوں کی جانوں سے سرعام کھیل رہے ہیں پتنگ بازی کے شوق میں معصوم بچے تعلیمی سرگرمیوں کو بھی خیر آباد کیے ہوئے ہیں جس سے ان کا تعلیمی حرج بھی ہو رہا ہے عوامی حلقوں کے نمائندگان نے ضلعی پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

مندر ہ کے سرکاری سکولوں میں سیکورٹی گارڈ ز کو بھرتی کیا جائے


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندر ہ کے سرکاری سکولوں میں سیکورٹی گارڈ ز کو بھرتی کیا جائے،سرکاری سکولوں بالخصوص پرائمری سکولوں میں محکمہ ایجوکیشن کی عدم دلچسپی اور ہٹ دھرمی لوگوں میں مایوسی پھیلا رہی ہے سرکاری سکولوں میں جہاں غریب لوگوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں کے لیے بھی سیکورٹی کے انتظامات مکمل کیے جانے چاہیے،دہشت گردی کے اس عالم میں پرائمری سکولوں کو ڈپٹی ڈی او گوجرخان اورضلعی انتظامیہ لاوارثوں کی طرح چھوڑے ہوئے ہے جس سے والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں نہیں بھیج رہے اور ان بچیوں کے والدین عدم اعتمادو تحفظ کا شکار ہیں ،ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی ان سکولوں کی بندش کا سبب بن رہی ہے ،محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو چاہیے کہ وہ بچیوں کے پرائمری سکولوں کی دیواریں اونچی کروانے کے ساتھ ساتھ کانٹے دار تار نصب کروائیں ساتھ ہی سکیورٹی گارڈز بھی بھرتی کیے جائیں تاکہ بچوں،بچیوں کو تحفظ فراہم ہو سکے

یونین کونسل پنجگراں کے عوام نظر انداز ،صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات سے محروم


جاتلی(صوفی ارشد) یونین کونسل پنجگراں کے عوام نظر انداز ،صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات سے محروم،بنیادی مرکز صحت ڈاکٹر سے بھی محروم،سکولوں کی حالت بھی مایوس کن ،عوامی نمائندے اور محکمے توجہ دیں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائیں ،مکینوں کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پنج گراں کے رہائشی معروف شخصیت ملک ظہیر احمد اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل پنجگراں کے مکین آج کے اس جدید دور میں بھی صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ مقامی مرکز صحت میں ڈاکٹر بھی موجود نہیں ہے اور نہ ہی ڈاکٹر یہاں آنے پر رضامند ہوتے ہیں جبکہ سکولوں میں مایوس کن صورتحال کا سامنا ہے ،انہوں نے حکام بالا اور عوامی نمائندوں سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی مرکز صحت اور سکولوں کی حالت بہتر بنانے پر توجہ دی جائے تاکہ لوگوں کو سہولت میسر ہو سکے

نو جوان یو تھ ونگ حلقہ PP-4چو ہدری ساجد محمود کی قیادت میں متحد ہیں

دولتالہ (بابر زمان مغل سے ) چو ہدری ساجد محمود امیدار ایم پی اے حلقہ PP-4تحصیل گو جرخان میں پاکستان تحریک انصاف کے مقبول ترین لیڈر ہیں ،نو جوان یو تھ ونگ حلقہ PP-4چو ہدری ساجد محمود کی قیادت میں متحد ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کی جماعت قائد تحریک انصاف عمران خان کاایک تحفہ ہے جو کہ پاکستان کی عوام کو ایک نے خواب کی شکل میں دیاگیاہے اور انشا اللہ بہت جلد اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا،ان خیالات کااظہار نو جوا ن قیادت کے رہنماؤ ں چو ہدری احمد نو از کھٹانہ اور چو ہدری دانیال نے اپنے ایک بیان میں کیا

عدل و انصاف سے ھی حقوق اللہ کا قیام ھے, پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی

عدل و انصاف سے ھی حقوق اللہ کا قیام ھے اور عدل و مساوات سے ھی حقوق العباد کا احترام ھے۔۔۔۔عقائد، عبادات، معاملات اور آداب واخلاق میں بھی جب تک عدل شامل نہیں ھوتا تب تک کوئی عمل کامل نہیں ھوتا۔۔۔۔۔اسلامی نظام عدل کے مکمل نفاذ کے بغیر امن،اطمینان اور نعم خداوندی کی فراوانی ممکن نہیں ۔۔۔۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اهل سنت یوکے اینڈاوورسیز ٹرسٹ کے صدر پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر شھداء ھال اسلام آباد کورٹس میں خطاب کرتے ھوئے کیا ۔۔۔آپ نے مزید کہا کہ پوری کائنات کا نظام عدل پر ترتیب دیا گیا ھے اور اگر اس کا توازن برقرار نہ رھے تو کائنات ختم ھو سکتی ھے بعینہ اگر معا شرہ سے عدل و انصاف مفقود ھو جائے تو حکومتیں اور معاشرے بھی اپنا وجود کھو دیتے ھیں۔۔۔۔تاریخ اسلام میں اکثر امراء کا نظام ظلم پر مبنی تھا جب نظام مصطفٰی کی بنیاد عدل پر رکھی گئی ھے ۔۔۔۔۔عادل قومیں یا افراد نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی عزت و جنت پائیں گے ۔۔۔پروفیسر ترمذی نے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ مجرموں کا ساتھ نہ دیں ظلم کے خاتمہ اور انصاف کے فروغ کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔۔۔۔

اظہار تعزیت


ڈھڈیال( نامہ نگار)پیپلزپارٹی ضلع چکوال کے صدر سردار اظہر عباس نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم چوہدری لیاقت علی خان نے شرافت کی سیاست کی جس کا ہر کوئی معترف ہے ۔انہوں نے اپنی پارٹی ، ورکرز اور حلقہ کی عوام کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال پر ہم ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اظہار تعزیت
ڈھڈیال( نامہ نگار)ڈھڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی ، جنرل سیکرٹری ریاض بٹ اور دیگر اراکین حاجی محمد اجمل ، ڈاکٹر خلیل احمد ، سفیر ماجد، ابرارحسین بھٹی، مسرت جعفری ، سعیدا حمد خان ، راؤ زاہد علی اور راؤ ناہید سلیم نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ پریس کلب کے عہدیداروں نے مرحوم کی حلقہ کے عوام کیلئے کی جانے خدمات کو سراہا اور انہیں مسلم لیگ ن کابے لوث رہنما قراردیا۔

مندرہ میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بھرمار


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندرہ میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بھرمار،شہر سمیت دیہاتوں میں سکول کے بچے،بچیاں اور مقامی لوگ پریشان ٹی ایم اے گوجرخان کا عملہ خاموش تماشائی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نوٹس لیں ،تفصیل کے مطابق موسم سرما میں عمومی طور پر آوارہ اور گھروں میں رکھے گئے پالتو کتوں میں پاگل پن کی شکایت ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ باؤلے ہو جاتے ہیں ان باؤلے کتوں کے کاٹنے سے اس کے ساتھی کتے بھی اسی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں جن کی زد میں ہر جاندار آجاتا ہے اور ان کے کاٹنے سے ہر سال انسانوں کا بھاری نقصان بھی دیکھنے میں آتا ہے مندرہ بازار کے اردگرد سینکڑوں آوارہ کتے جھرمٹ کی شکل میں گھوم رہے ہوتے ہیں جنہیں مارنے کے لیے ٹی ایم اے کا عملہ کچھ نہیں کرتا،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان اس ضمن میں ایکشن لیتے ہوئے مندرہ اور اس کے گردونواح میں باؤلے اور آوارہ کتوں کو مارنے کے لیے ٹی ایم اے کے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کریں

عوام جمہوریت کے نام پر ملک کو مقروض و کمزور کرنے کااختیار نہیں 

گوجرخان (نامہ نگار) عوام جمہوریت کے نام پر ملک کو مقروض و کمزور کرنے کااختیار نہیں دیتے ، ملک کے80فیصد عوام بیگرز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں منی میکر سیاستدانوں نے نظریہ پاکستان پس پشت ڈال دیا ہے ، جسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر و مرکزی رہنماء ساجد محمود بھٹی نے پریس کلب گوجرخان کے سینئر صحافیوں سے اپنی گفتگو میں کیا ، ساجد بھٹی نے کہا کرپشن ، بے روزگاری ، مہنگائی ، ناانصافی اور غربت میں بڑھتا ہوا اضافہ قوم کے لئے قابل تشویش ہے ، قانون نافظ کرنے والے ادارے ملک کو مقروض اور عوام کو بیگرز بنانے والے معاشی دہشتگردوں کو آئین سے کھیلنے اور خدمت خلق کے نام پر اربوں روپے کے کاغذی میگا پروجیکٹس بنانے والوں کا احتساب کیا جائے ، ملک میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ روکنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے ورکر کردار ادا کریں، ساجد بھٹی نے مزید کہا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دور حکومت میں جاری ہونے 37ارب کے 255میگا پروجیکٹس جس میں سے چند منصوبے آن گراؤنڈ نظر آتے ہیں ، تحصیل گوجرخان کے عوام آرمی چیف جناب قمر جاوید باجوہ، جناب چیئرمین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال از خود نوٹس لیتے ہوئے تحصیل گوجرخان کے نام پر 37ارب 255میگا پروجیکٹس کا آن گراؤنڈ آڈٹ کرایا جائے تاکہ راجہ پرویز اشرف کے دور حکومت کے منصوبوں سے عوام مستفید ہو سکیں اور عوامی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کرنے والے باعزت جیل بھیجا جاسکے

محکمہ ہیلتھ کے حوالے سے کارکردگی کھل کے سمامنے آ گئی

بیول(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی کارکردگی محکمہ ہیلتھ کے حوالے سے کارکردگی کھل کے سمامنے آ گئی 50 سے 60ہزار کی آبادی کا واحد آرایچ سی قاضیاں کی ایمر جنسی نرسوں اور ڈسپنسر کے رحم وکرم پر پی ٹی آئی یونین کونسل قاضیاں کے صدر راجہ سجاد بشیر کا اتنی بڑی لاپرواہی پر وزیر اعلی پنجاب اور ای ڈی او ہیلتھ سے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق راجہ سجاد بشیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرایچ سی قاضیاں جو کے تقریبا 60ہزار آبادی کا واحد علاج معالجہ کا ذریعہ ہے لیکن شام کے ٹائم پر اس ہسپتال کی ایمر جنسی نرسوں اور ڈسپنسر کے رحم وکرم پر چھوڑ دینا کہا کا قانون ہے ر اجہ سجاد نے کہا کہ ڈاکٹر مریض کے لئے مسیحا ہوتے ہے لیکن 2کے بعد ہسپتال کی ایمر جنسی ڈسپنسر کے سپرد کر دینا بہت بڑا قوم اورمحکمہ ہیلتھ کے لئے لمحہ فکریہ ہے ڈسپنسر کا کام مرہم پٹی ہے لیکن ایمر جنسی ڈسپنسر کے حولے کر دینا مریضوں کے ساتھ بہت بڑامذاق ہیں ڈاکٹر ہونے کے باجود رات کو ایمرجنسی میں ڈاکٹر کا نہ ہونا اور ڈسپنسر کا مریض چیک کرنااور پھر مریض کو گوجرخان یا راولپنڈی بھیج دینا اعلی احکام محکمہ ہیلتھ کے لئے لمحہ فکریہ ہے پی ٹی آئی یونین کونسل قاضیاں کے صدر راجہ سجاد بشیرنے ای ڈی او ہیلتھ اور اعلی احکام سے 24گھنٹے ایمر جنسی میں ڈاکٹر تعنیات کروانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں مریض کو دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے

سرپرست اعلی پریس کلب جاتلی چوہدری وقاراحمد کی نانی انتقال کرگی


جاتلی(نامہ نگار)سرپرست اعلی پریس کلب جاتلی چوہدری وقاراحمد کی نانی صاحبہ اور بابو محبوب چوہدری کی پھوپھی محترمہ کی نماز جنازہ ڈہوک غازی میں ادا کر دی گئی ، چوہدری عظیم ، چوہدری ساجد محمود ، چوہدری زاہد ، چوہدری صفدر ، چوہدری احمد نواز کھٹانہ ،عابد چوہدری ، راجہ شبیر ، راجہ سعید اور سیکڑوں احباب کی شرکت

اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے اقدامات کو عدالت میں چیلنج کریں گے،سید اکرام حسین شاہ ایڈووکیٹ


گوجرخان (نمائندہ راول نیوز) ساہنگ کچرا کنڈی کیس ڈی سی او آفس راولپنڈی میں زیرسماعت ہے ، زیرسماعت معاملہ میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات غیرقانونی اور اختیارات سے متجاوز ہیں ، بہت جلد عمائدین علاقہ کی میٹنگ بلاکر مجوزہ منصوبے کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا، ان خیالات کااظہار سید اکرام حسین شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ منصوبے کے خلاف علاقہ بھر میں شدید تحفظات اور غم و غصہ پایا جاتاہے، زیرسماعت معاملات اور عوامی مفاد کے برعکس منصوبوں کو عوامی رائے کا احترام کئے بغیر کامیاب نہیں کیاجاسکتا،ڈی سی او راولپنڈی کی جانب سے زیرسماعت معاملہ کو غیرضروری طوالت دی جارہی ہے تاکہ پس پردہ منصوبے کے تمام پہلو مکمل کر لئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی زیرقیادت وکلاء اور ماہرین کی ایک ٹیم اس معاملے کے قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا بغور جائزہ لے رہی ہے جو بہت جلد اپنی رائے کو حتمی شکل دے کر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے غیر قانونی اقدامات کو عدالت عالیہ میں چیلنج کرے گی

حکیم عبدالروف کیانی کی ڈاکٹر انورنسیم سے ملاقات


گوجرخان(نامہ نگار)معروف صحافی ادیب حکیم عبدالروف کیانی کی نامور سائنسدان ،صدر پاکستان اکیڈمی آف سائنس ڈاکٹر انورنسیم خصوصی میٹنگ کے سلسلے میں دو روزہ دورہ پر ٹورنٹو (کینیڈا) سے اسلام آباد تشریف لائے۔ای میل پر ڈاکٹر صاحب نے ملاقات اور راقم کے تازہ افسانوی مجموعہ “پیالہ” کی خواہش کی۔ اکیڈمی آف سائنس اسلام آباد ایک خصوصی نشست میں ڈاکٹر صاحب کے ساتھ ادبی اور سماجی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ پنجابی زبان کے معروف ادیب پروفیسر اعجاز احمد صاحب بھی میرے ہمراہ تھے۔

error: