گرما گرم خبریں

عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے

Archive for: November 2nd, 2017

لنڈا با زار اور جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آ پریشن۔ سامان قبضہ میں لے لیا گیا


گو جر خان(نامہ نگار) لنڈا با زار اور جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آ پریشن۔ سامان قبضہ میں لے لیا گیا ۔ چئیرمین بلدیہ کو لو گو ں نے شکایت کی تھی کہ لنڈا با زار اور جی ٹی روڈ پر کھو کھے والے اور دوکانداروں نے تجاوزات کر رکھی ہیں اور جب بلدیہ کا عملہ آ تا ہے تو تجاوزات ہٹا دیتے ہیں جس پر تجاوزات کمیٹی کے چئیرمین سہیل کیا نی نے پو لیس کی بھا ری نفری کے ہمراہ اچانک چھا پہ ما را اور تجاوز کیا گیا تمام سا مان قبضہ میں لیکر بلدیہ پہنچا دیا ۔ بعد ازاں صدر کھو کھا یو نین سعادت حسین نومی نے چئیرمین بلدیہ شاہد صراف سے ملا قات کی اور کہا کہ اس بار معافی دیکر سا مان واپس کیا جا ئے آئندہ تجاوز نہیں کیا جا ئے گا ۔جس پر چئیرمین نے انہیں معافی دیدی اور تنبیہ کی کہ آئندہ اگر کسی دو کا ندار نے ییلو لائن کراس کی تو سا مان ضبط کر لیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ راجہ سہیل کیانی نے دن رات ایک کر کے پو رے شہر میں ییلو لائینز لگوائی ہیں جنکو کراس کر نے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا ئے گی

گو جر خان پو لیس نے آ پریشن کر کے مین با زار گو جر خان میں رکشوں کے غیر قانونی اڈے ختم کرا دئے ہیں


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان پو لیس نے آ پریشن کر کے مین با زار گو جر خان میں رکشوں کے غیر قانونی اڈے ختم کرا دئے ہیں اور انہیں ایک دوسے مقام پر رکشے کھڑے کر نے کی جگہ دیدی ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ گو جر خان اشتیاق چیمہ نے بتا یا کہ مین با زار میں گلزار مدینہ مسجد کے ارد گرد رکشہ والوں نے شہریوں کا چلنا دو بھر کر رکھا تھا اور ہر وقت ٹریفک بند رہنا معمول بن چکا تھا ۔ عوامی شکا یا ت پر پو لیس نے آ پریشن کر کے رکشوں کو متبادل جگہ دیکر ان مقا مات پر رکشے کھڑے کر نے سے ممانعت کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی کو ششوں میں مصروف ہیں کہ عوام کو مشکلات نہ ہو ں ۔ ٹریفک رواں رہے اور رکشے والوں کا کاروبار بھی متاثر نہ ہو ۔ ادھر دوکانداروں اور شہریوں نے پو لیس کی اس کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسکو جا ری رکھا جا ئے

پٹرلیم مصنو عات میں بھاری اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں، چو ہدری محمد عظیم 


گو جر خان(نامہ نگار) پی ٹی آئی گو جر خان کے را ہنماؤں نے پٹرلیم مصنو عات میں بھاری اضافے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے اسے واپس لینے اور عالمی ما رکیٹ کے مطا بق صارفین کو ریلیف دینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ پی ٹی آئی تحصیل گو جر خان کے صدر اور سابق تحصیل نا ظم چو ہدری محمد عظیم اورسابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چو ہدری جا وید کو ثر نے کہاہے کہ عالمی منڈی میں تیم کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں مگر جب سے مو جو دہ وزیر اعظم بر سر اقتدار آئے ہیں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ ہی کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اضافے سے ملکی معیشت کی کمر ٹوٹ گئی ہے اسکے اثرات تمام مارکیٹ پر مرتب ہو رہے ہیں ہر ماہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ان را ہنماؤں نے کہا کہ مو جو دہ حکومت آئی ایم ایف کے قرضوں پر چل رہی ہے قوم سے جھوٹ بو لا جا رہا ہے معیشت کا پتہ اس وقت چلے گا جب ملک دیو الیہ ہو جائے حکمرانوں کی نا اہلی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو جتنا جلد ان حکمرانوں سے چھٹکا را حاصل ہو گا قوم کی اتنی ہی بہتری ہو گی

ہیپا ٹائیٹس کے مریضوں کے لیے حکومت پنجاب کا یہ ایک تا ریخی اقدام ہے


گو جر خان(نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر گو جر خان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر را جہ پر ویزاختر نے کہا ہے کہ مئی میں ہیپا ٹائٹس کیمپ میں جن مریضوں کے چیک اپ میں پی سی آر رزلٹ پا زیٹو آیا تھا انکی ایک ماہ کی ادویات حکومت پنجاب نے ہسپتال بھجوا دی ہیں وہ ہسپتال را بطہ کر کے اپنی ادویات حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت انکے ٹیلی فون نمبروں پر رابطہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی طرف سے انہیں چھہ ماہ کے مکمل کورس کی ہر ماہ ادویات فراہم کی جائیں گی ۔انکو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تمام کا غذات ساتھ لائیں ۔ڈاکٹر پرویز اختر نے کہا کہ ہیپا ٹائیٹس کے مریضوں کے لیے حکومت پنجاب کا یہ ایک تا ریخی اقدام ہے جس سے غریب مریضوں کو اس جان لیوا مرض سے جان چھوٹے گی

گو جر خان پو لیس نے دو نو جو انوں کو گرفتار کر لیا 


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان پو لیس نے ایک مکسنگ سٹوڈیو پر شیشہ پینے میں مصروف دو نو جو انوں کو گرفتار کر لیا ۔پو لیس کو اطلاع ملی تھی کہ یا سر مکسنگ سٹوڈیو میں لوگ شیشہ پینے میں مصروف ہیں۔پولیس نے چھاپہ مار کر شیشہ پینے میں مصروف عبد الباسط اور حسیب احمد کو گرفتار کر لیا۔ اور موقع سے شیشہ حقہ،تین پیکٹ کوئلہ ڈبیاں اور نقدی و کارڈز وغیرہ برامد کر لیے۔ دریں اثنا پو لیس نے ملزم نثار ملک سے پا نچ کپی شراب برا مد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اظہار تعزیت


ڈھڈیال (نامہ نگار) ایم این اے سیکرٹریٹ کے آفس سیکرٹری حاجی ملک بشیر احمد نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم چوہدری لیاقت علی خان پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے اور وہ آخری لمحہ تک پارٹی کے ساتھ ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری لیاقت علی خان نے چکوال کے عوام کی بے لوث خدمت کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ حاجی ملک بشیر احمد نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔

چوہدری لیاقت علی خان کی رسم قل ادا کردی گئی


ڈھڈیال (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کی رسم قل دارالعلوم حنفیہ قاسمی مسجد بھون روڈ چکوال میں ادا کردی گئی ۔ اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی ۔ رسم قبل میں ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال ،انچارج ایم این اے سیکرٹریٹ ملک نعیم اصغر، چوہدری امیر خان بھٹی اور دیگر سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

پیر سید ذولفقار بخاری کی اہلیہ کو انکے آ بائی قبر ستان دربار دلمی شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا


گو جر خان(نامہ نگار) آ ستانہ عالیہ دلمی شریف کے سجادگان پیر سید عابد بخاری،پیر سید تصدق بخاری کی ہمشیرہ اور پیر سید ذولفقار بخاری کی اہلیہ کو انکے آ بائی قبر ستان دربار دلمی شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شر کت کی جن میں سابق چئیرمین سینٹ نئیر بخاری، سینیٹرچو ہدری تنویر،سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف،سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض،سابق ایم پی اے شو کت بھٹی اور طارق کیانی، سابق تحصیل ناظم چوہدری عظیم،نعیم کیانی ، سابق ٹاؤن ناظم حامد نواز،شیخ طا ہر اشفاق،چو ہدری جا وید کو ثر،مریدین اور عمائدین علاقہ نے شر کت کی

error: