گرما گرم خبریں

عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال

Archive for: November 3rd, 2017

دیوی کو مثالی یو نین کونسل بنا ئیں گے، راجہ شیر افضل


جاتلی(عدیل احمد شانی) مسلم لیگ ن یونین کونسل دیوی کے رہنما راجہ شیر افضل نے کہا ہے کہ یونین کونسل دیوی کو مثالی یو نین کونسل بنا ئیں گے یونین کونسل دیوی کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے عوام کی خدمت میرا اولین ایجنڈا ہے ،عوامی مسائل کے حل اور علاقائی تعمیر وترقی کیلئے دن رات کواشوں میں مصروف عمل ہیں یونین کونسل دیوی کے عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل دیوی کے عوامی خدمت کا عمل جاری رہے گا ،انہوں نے بتایا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروائے کار لائے جارہے ہیں اور عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں مزید بہتری آ رہی ہے یو نین کو نسل د یو ی میں صحت اور تعلیم کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارے ہیں

گو جر خان میں تحریک ختم نبوت کے سلسلہ میں احتجاجی ریلی 


گوجرخا ن( نامہ نگار) گو جر خان میں تحریک ختم نبوت کے سلسلہ میں احتجاجی ریلی ، شر کا نے جی ٹی روڈ چو ک میں جلسہ کی شکل اختیار کر لی ریلی کی قیادت مولانا مختار علی رضوی ، راجہ عبدالصبور کیانی ، محمو د الحسن اویسی ، علامہ ندیم رضا سیرانی ، علامہ نبی بخش سیالوی ،استاد الحدیث محمد عدیل رضوی ، حافظ خلیل رضوی ،سمیت دیگر علماء کرام اور خطیب حضرات نے کی ۔سیرانی مسجد گوجرخان سے شروع ہوئی جس کے شر کا لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعرے بلند کیے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے مفتی مختار رضوی نے کہا کہ حکومت وقت جب تک آئین کے اندر شق بحال نہیں کرے گی یہ احتجاج جاری رہے گا وزیر قانونی پنجاب رانا ثناء اللہ ، راجہ ظفر الحق ، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اس کی مذمت نہ کی ملک پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا اور ختم نبوت آئین پاکستان کا حصہ ہے اور حکمرانوں سن لو ہم عاشقان مصطفی ختم نبوت پرمکمل ایمان رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ کسی کو نہیں مانتے۔ ختم نبوت کو اسی صورت میں بحال کیا جا ئے راجہ عبدالصبور کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت کے لئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں ہم اپنے نبیؐ کے عاشق ختم نبوت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور یہی ہمارے ایمان کا اہم جز ہے اس احتجاجی ریلی کے لوگوں سے متعدد علماء کرام نے خطاب کیا اور کہا کہ حکومت ٹال مٹول سے جتنا بھی کام لے ہم ان لو گو ں تک پہنچ کر رہیں گے جنہوں نے عوام کی مرضی کے خلاف کا م کیا ۔

گو جر خان میں بجلی کی طویل بندش،شہریوں کو شدید مشکلات


گوجرخا ن( نامہ نگار)گو جر خان میں بجلی کی طویل بندش۔ سات گھنٹے تک بجلی مسلسل بند رہی ۔ حکومت کے دعوے بے بنیاد نکلے۔ شہریوں کو شدید مشکلات۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دن ایک بجے کے قریب بجلی بند ہو ئی اور رات سات بجے تک بحال نہیں ہو ئی تھی اس سلسلے میں آئیسکو کے مقامی افسران نے متضاد دعوے کیے ۔ ایک افسر نے بتا یا کہ یہ فورس لو ڈیشیڈنگ ہے جسکے بارے میں ہم کچھ بتا نے سے قاصر ہیں جبکہ ایک دو سرے افسر نے بتا یا کہ روات گرڈ میں کو ئی خرابی ہے اور وہاں سے بجلی بند کی گئی ہے مقامی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے گو جر خان میں بجلی کی طویل بندش کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کرپٹ حکو مت نے ملک کا کوئی شعبہ ایسا نہیں چھوڑ اجہاں کا نظام درست ہو ۔ جماعت اسلامی ضلع را ولپنڈی کے جنرل سیکر ٹری را جہ محمد جواد، پی پی پی تحصیل کے صدر حاجی فرخ اقبال،جنرل سیکر ٹری محسن صغیر بھٹی، پی ٹی آئی تحصیل کے صدر چو ہدری محمد عظیم دیگر را ہنماؤں نا یاب خاور ایڈوکیٹ،اور امین ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف یہ دعوے کرتے کرتے چلے گئے کہ 2018میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ختم ہو جا ئے گی مگر بجلی کی مسلسل اور غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈ نگ نے انکے دعوے باطل ثا بت کر دئے انہوں نے کہا کہ یہ حکو مت جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے ہم آج کی بجلی کی طویل بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سابق وزیر آزاد کشمیر طاہر کھوکھر کو گو جر خان پولیس نے گرفتار کرلیا


گوجرخا ن( نامہ نگار)سابق وزیر آزاد کشمیر طاہر کھوکھر کو گو جر خان پولیس نے تھانہ گوجرخان میں چیک ڈس آنر مقدمہ میں گر فتار کر لیاایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا طاہر کھوکھر دس لاکھ کا چیک ملک طاہر رفیق سکنہ وارڈ نمبر4محلہ ملک آباد کو دیا جو کیش نہ ہونے پر ڈس آنر ہوگیا ملک طاہر رفیق کی درخواست پر تھانہ گوجرخان میں 23/06/16بجرم 489ایف مقدمہ درج ہوا تھا اور ملزم طاہر کھوکھر اشتہاری ہو گیا تھا جسے گرفتار کر لیا گیاہے۔

مو ٹر سائیکل سو اروں نے دن دیہاڑے مو با ئل کمپنی کے نمائندے کو لوٹ لیا


گوجرخا ن( نامہ نگار)آتشیں اسلحہ سے مسلح مو ٹر سائیکل سو اروں نے دن دیہاڑے مو با ئل کمپنی کے نمائندے کو لوٹ لیا اورا سے تین لا کھ رو پے مالیت کے کارڈوں اور نقدی سے محروم کر لیا ۔ ٹیلی نار کمپنی کے نمائندے اسد نے پو لیس کو بتا یا کہ وہ پشت پر بیگ لگا ئے راولپنڈی کی جانب سے گو جر خان آ رہا تھا جن سوار محمد حسین شہید سپورٹس سٹیڈیم کے سامنے پہنچا تو ایک مو ٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پو شوں نے مو ٹر سائیکل سکے ساتھ لگا کر اسے رکنے پر مجبور کر دیا اور اسلحی کی نوک پر اس سے بیگ چھین لے گئے جس میں دو لاکھ رو پے نقدی اور ایک لا کھ رو پے کے مو بائل کارڈ تھے ۔ شام گئے ایک مو ٹرسا ئیکل پر سوار دو نو جوا نوں نے مقامی مو بائل کا رڈ ڈیلر محمد عارف کو اس وقت انڈے مار کر رو کنے کی کوشش جب وہ اپنی دو کان سے نکل کر جی ٹی رو ڈ کراس کر رہے تھے ۔ تا ہم اسی اثنا میں لوگ مو قع پر پہنچ گئے اور محمد عارف محفوظ رہے انہوں نے پو لیس تھانہ گو جر خان میں رپورٹ درج کرا دی ہے

موٹر وے کی معمولی کو تا ہی کے باعث جی ٹی روڈ پر تین گھنٹے تک ٹریفک بند رہی 


گوجرخا ن( نامہ نگار)ہا ئی وے، موٹر وے کی معمولی کو تا ہی کے باعث جی ٹی روڈ پر تین گھنٹے تک ٹریفک بند رہی اور لو گو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔جمعہ کو اہل سنت الجماعت نے تحریک لبیک پایستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی جنہوں نے جی ٹی روڈ میں اجتماع کیا۔ تو مقامی پو لیس نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے یو ٹرن سے ٹریفک ون وے پر موڑ دی مگر مو ٹر وے پو لیس کی عدم مو جو دگی کے باعث ٹریفک پھنس گئی اور تین گھنٹے تک یہی صورتحال رہی ریلی اختتام پذیر بھی ہو گئی مگر ٹریفک بحال نہ ہو سکی اس دوران ہا ئی وے پو لیس کی ایک گاڑی بند روڈ کی کھلی سڑکوں پر چکر لگاتی رہی مگر ان تین گھنٹوں کے دوران ہا ئی وے پو لیس کا کوئی افسر ٹریفک کنٹرول کر تے نظر نہیں آیا ۔ مقامی پو لیس کے افسران کی کو ششوں سے با لآخر تین گھنٹے بعد ٹریفک چل سکی اس دوران ایک ایمبو لینس بھی ٹریفک میں پھنسی رہی اور جی ٹی روڈ پر بسوں ، ویگنوں، کا روں اور دیگر گاڑیوں پر سفر کر نے والوں کو شد ید مصائب کا سامنا کر نا پڑا ۔

دیہی خواتین میں مفت جانوروں کی تقسیم کا افتتاح کردیا گیا

ڈھڈیال (نامہ نگار) چکوال میں حکومت پنجاب کے غریب بیوہ دیہی خواتین میں مفت جانوروں کی تقسیم کا افتتاح کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے سیکرٹریٹ کے انچارج ملک نعیم اصغر اعوان نے مستحق خواتین میں جانور تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن خواتین کو جانور ملے ہیں وہ سجدہ شکر بجالائیں۔ملک کی ترقی اور مسلم لیگ ن کی حکومت کی مضبوطی کیلئے دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام جانور میرٹ پر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب میں چیئر مین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی ، وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ، چیئرمین بلدیہ چکوال اور سیکرٹری عاشق حسین ڈوگر اور دیہی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ہسولہ منشیات چھاپہ کیس میں انکوائری جاری ہے


ڈھڈیال (نامہ نگار) ہسولہ منشیات چھاپہ کیس میں انکوائری جاری ہے اور اہلیان علاقہ نے اسے ایک بوگس کاروائی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے ۔ چند روز قبل سی آئی اے کے انچارج چوہدری بدرمنیر نے ہسولہ میں چھاپہ مار کر چوہدری صفدر سے1350گرام چرس برآمد کرکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا لیکن اہلیان علاقہ نے اسے ایک جھوٹا کیس قرار دیا ہے ۔ گزشتہ روزیونین کونسل پادشاہان کے72افراد نے اس جھوٹے کیس اور چوہدری صفدر کی بے گناہی کے بارے میں اپنے حلفیہ بیان ڈی ایس پی کاظم علی نقوی کو دئیے۔ علاوہ ازیں جمعہ کو ڈی ایس پی کاظم علی نقوی نے ہسولہ میں موقع پر جاکر انکوائری کی جہاں ایک سو کے لگ بھگ افراد ور عینی شاہدین نے ڈی ایس پی کو وقوعہ کے بارے میں بتایا کہ مذکورہ چھاپہ صرف اپنی سستی شہرت کیلئے مارا گیا اور اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈی ایس پی نے معززین کو یقین دلایا کہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی او رمیرٹ پراس کی کیس کی تفتیش ہوگی

پٹرولنگ پوسٹ پڑہال نے دو افراد کے خلاف کاروائی کرکے مقدما ت درج کرلیے


ڈھڈیال (نامہ نگار) پٹرولنگ پوسٹ پڑہال نے دو افراد کے خلاف کاروائی کرکے مقدما ت درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری شوکت جاوید اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ پڑہال نے دو مختلف کاروائیوں میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔پہلی کاروائی میں محمد عمران ولد عبدالحق سکنہ ڈھڈیال کے خلاف انتہائی تیز رفتار موٹر سائیکل چلانے پر 279 ت کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں ستار خان ولد سارگل سکنہ فرید کسر سے1000روپے کا جعلی نوٹ برآمد کرکے دفعہ497/Bکے تحت مقدمہ درج کرلیا

چوہدری لیاقت علی خا ن مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ایک دعائیہ تقریب


ڈھڈیال (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی خا ن مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ایک دعائیہ تقریب مونا میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما چوہدری غلام مرتضیٰ ہرل کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی ۔ مولانا محمد ظہور نے آخرت کی فکر کے موضوع پر خطاب کیا۔ بعدازاں مرحوم چوہدری لیاقت علی خان کی مغفرت کیلئے دعاکی گئی ۔

error: