گرما گرم خبریں

عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال

Archive for: November 4th, 2017

انصاف سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف 


دولتالہ(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ او لیا ء کرام نے ہمیشہ امن ومحبت کا در س دیا برصغیر میں اسلام کی تعلیمات عام کرنے اور اس پرامن مذہب کی جانب راغب کرنے میں اولیاء کرام کا بنیادی کردار ہیاسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے سے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوں گے آستانہ عالیہ بھنگالی شریف کے فیوض برکات سے خطہ پوٹھوہار سمیت دنیا بھر سے لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں ان خیا لات کا اظہار سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنی رہا ئش گاہ پر دربار عا لیہ بھنگا لی شر یف کے سجادہ نشین پیر سید جابر علی ہمدانی اور چیئر مین تحر یک فکر اسلام پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں حقیقی معنوں میں عوام کے خدمت کے فریضہ سر انجام دیا گوجرخان کے غیور عوام جانتے ہیں کہ 35سالہ عوام کی محرومیوں کے ازالے اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے 5سالہ دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے 47ارب روپے گوجرخان میں ریلوے انڈر پاس ،مندرہ چکوال ،سوہاوہ چکوال روڈ ،پاسپورٹ آفس گوجرخان ،نادرا آفس ،بلا تفریق تمام یونین کونسلوں میں گیس کی فراہمی ،5کروڑ روپے فی یونین کونسلوں فنڈز جاری کیے گیس کے میٹروں ،اور گلیوں نالیوں کی سیاست کرنے والے ہمارے دور اور اپنے دور کا موازنہ کر لیں گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا 2013کے الیکشن میں سازش کے تحت ہمیں ہرایا گیا اہل گوجرخان سے کوئی گلہ شکوہ نہیں 2018کے الیکشن کے لیے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے جعلی تختیوں کی سیاست ہمارا وطیرہ نہیں ہم ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح و بہود کی سیاست کرتے ہیں اس موقع پر محمد آفتاب راجہ،چوہدری اعظم ،طارق چوہان اور دیگر بھی موجود تھے

کاہلی اعوان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ عورت سمیت 9سالہ لڑکا زخمی 


دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ کے نواحی علاقہ کاہلی اعوان میں شادی کی تقریب میں دلہا اوراس کے دوستوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ ایک عورت سمیت 9سالہ لڑکا زخمی ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا محمد حسین ولد محمد بنارس ساکن کاہلی اعوان نے جاتلی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات گاؤں میں یاسر محمود کی شادی کے موقع پر مہندی کی رسم جاری تھی میری اہلیہ طاہرہ جبین اور بیٹا محمد محسن مہندی میں شریک تھی جب کہ بیماری کے باعث اس تقریب میں موجود نہ تھا دوران تقریب دلہا یاسر محمود ولد طارق محمود ،طارق محمود ولد محمد بنارس ،عابد حسین ولد عاشق حسین ہمراہ 3/4نا معلوم اشخاص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں میری بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے پولیس نے تعزیرات پاکستان324/337F(2)/148/149کے تحت مقدمہ درج کر لیا

تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلع ہے، سید قلب عباس، راجہ نعیم نواز


دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ راولپنڈی مرکزی شاہراہ فیز 2پر کام کا آغاز ہو گیا چیئرمین یوسی دولتالہ سید قلب عباس ،مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز ،سید زاکر حسین شاہ اور دیگر مقامی قیادت کے سڑک کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور بہترین زرائع آمد رفت مہیا کرنے کے لیے سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی علاقہ کی معیشت اسی وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے جب اس علاقے کے مکینوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں انہوں نے کہا کہ فیز 2کی تکمیل کے بعد فیز 3پر کام کا آغاز ہو گا ان شاء اللہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت جب بھی برسر اقتدار آئی نہ صرف ملکی معیشت میں بہتری آئی بلکہ ملکی استحکام کو بھی دوام حاصل ہوا وطن عزیز ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے ان شاء اللہ مستقبل بھی ن لیگ کا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ مشکل اور کھٹن حالات کے باجود مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت کی تمام تر توجہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی جانب مرکوز ہے یہی وجہ ہے کہ ن لیگ پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستی ہے اور پاکستان کے عوام میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلع ہے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کی خصوصی توجہ اور کاوشوں سے علاقہ بھر میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے یونین کونسل دولتالہ کے لیے ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان شاء اللہ مسلم لیگ ن 2018کے الیکشن میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کرئے گی سڑک کی تعمیر پر اہل علاقہ نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ،چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس ،راجہ نعیم نواز ،سید زاکر حسین شاہ سمیت تمام قیادت کا شکریہ اداکیا

اوگا ہون ڈیم سے نعش ملی برآمد 


گو جر خان(نامہ نگار)اوگا ہون ڈیم سے ایک نعش ملی ہے جسے اطلاع ملنے پر پو لیس نے قبضہ میں لے لیا اور تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال گو جر خان منتقل کر دیا۔ پو لیس ذرئع کے مطا بق نعش کئی روز پرانی اور نا قابل شناخت ہے ۔ ایس ایچ او اشتیاق چیمہ نے بتا یا کہ پو سٹمارٹم کے بعد اسے امانتا دفن کیا جا ئے گا ۔

نواز شریف عدالتوں سے ٹکر کی بجائے مقدمات کا سامنا کریں،سید نیئر بخاری


گو جر خان(نامہ نگار)سینٹ کے سابق چئیرمین نئیر بخاری نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی حا لات انتہائی کشیدگی کی طرف جا رہے ہیں جس سے جمہو ریت کو نقصان کا احتمال ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وہ سید ذولفقار شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے انکی رہائش گاہ دلمی شریف آئے تھے۔ جہاں انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر اب جو مقدمات بنے ہیں پیپلز پارٹی ہمیشہ سے انکا سا منا کرتی آئی ہے یہ کوئی ایسی بات نہیں کہ ملک کی جمہو ریت کو داو پر لگا دیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ مناسب یہی ہے کہ نواز شریف عدالتوں سے ٹکر لے کر انکے خاتمے کی بجائے دلیری کے ساتھ مقدمات کا سامنا کریں۔ نئیر بخاری نے کہا کہ ن لیگ کو اگر آج پا رلیمنٹ اور جمہو ری ادارے یاد آئے ہیں تو اچھی بات ہے مگر اگر نواز شریف حکومت کے دوران انہیں عزت اور اہمیت دیتے تو آج انکی باتوں میں وزن ہو تا انہوں نے کبھی اسمبلی اور سینٹ آ نا مناسب نہیں سمجھا شاید وہ ملکی تا ریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنکے پارلیمنٹ آ نے کا ریکارڈ انتہائی خراب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے نواز شریف سیاسی درجہ حرارت میں کمی کریں اور اس اصول کو غلط ثابت کریں کہ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں۔

نوازشریف اور ان کا خاندان سرخرو ہو کر نکلے گا، چوہدری اشتیاق احمد


دولتالہ(نامہ نگار) او پی ایل کے چیئرمین چوہدری اشتیاق احمدنے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف اور ان کا خاندان سرخرو ہو کر نکلے گامیاں محمدنوازشریف نے اپنے پورے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کرکے مثال قائم کر دی ہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں پاکستانی عوام سیاسی شعور رکھتے ہیں اور وہ جان چکے ہیں کہ الزامات کی سیاست کس نے کی ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کس نے گامزن کیا ہے۔ ملک کو اندھیروں سے کون نکال رہا ہے اور ملک کو اقتصادی اور عسکری لحاظ سے مضبوط کون کر رہا ہیپاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا۔ ملک مسائل اور مشکلات کے گرداب سے نکل چکا ہے پاکستان کے باشعور عوام جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کا منشور عوام کی ترقی اور ملکی خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن نے2013میں اقتدار سنبھالا ملکی حالات ابتر تھے تا ہم مسلم لیگ ن کی حکومت کی ہمہ وقت کاوشوں اور بہترین حکمت عملی سے آج وطن عزیز میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا دیا گیا ہے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تبادو برباد کرنے کے لیے پاک افواج کی کاوشوں سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملکی معیشت روز بروز بہتر ہو رہی ہے جب کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے پاور پلانٹس لگائے گئے

پیر سید ذولفقار بخاری کی اہلیہ کا قل آج اتوار کو انکی رہائش گاہ واقع دلمی میں ادا کیا جا ئے گا


گو جر خان(نامہ نگار)آ ستانہ عالیہ دلمی شریف کے سجادگان پیر سید عابد بخاری،پیر سید تصدق بخاری کی ہمشیرہ اور پیر سید ذولفقار بخاری کی اہلیہ کا قل آج اتوار کو انکی رہائش گاہ واقع دلمی میں ادا کیا جا ئے گا ۔ قرآن خوانی صبح سے شرو ع ہو گی اور اجتماعی دعا دن 1بجے ہو گی۔

اظہار تعزیت


دولتالہ(نامہ نگار) ٹھاکرہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ریاض ٹھکر کے برادراصغر خالد ٹھکر کی وفات پر چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی ،چوہدری شاہد محمود ،سرپرست اعلیٰ پریس کلب دولتالہ نوید افسر راجہ ،سینئر نائب صدر راجہ حاجی احمد سے ان کی رہائش گاہ ٹھاکرہ موہڑہ میں لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی خالد ٹھکر پنجاب پولیس میں بطور انسپکٹر پولیس تھانہ بنی میں اہنے فرائض سر انجام دے رہے تھے چند روز قبل ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے مرحوم کو گزشتہ روز آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا مرحوم کے لواحقین نے اس گھڑی میں دکھ اوردرد میں شامل ہونیوالے تمام افراد کا شکریہ اداکیا ہے

یونس اعوان میموریل فٹ بال میچ 11سٹار نے جیت لیا


ڈھڈیال( نامہ نگار) یونس اعوان میموریل فٹ بال میچ 11سٹار نے جیت لیا۔ اسلامیہ سکول گراؤنڈ پر مذکورہ میچ 11سٹار اور افغان زلمی کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں11سٹار نے دوصفر سے کامیابی حاصل کی ۔ میچ کے مہمانان خصوصی پاکستان کرنسی ایکسچینج کے ڈائریکٹر ملک تصور عباس اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر ملک خالدنوابی تھے جنہوں نے ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ میچ کے آرگنائزر معروف بزنس مین اور خیبر چینل کے رپورٹر تعلیم خان تھے۔

ابوظہبی میں ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کی وفات پر ایک دعائیہ تقریب


ڈھڈیال( نامہ نگار)ابوظہبی میں ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کی وفات پر ایک دعائیہ تقریب دیسی دربار ریسٹورنٹ میں زیراہتمام سر محمد جہانگیر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چوہدری لیاقت علی خان کی خدمات کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی وفات کو مسلم لیگ ن کے لئے ایک بڑا نقصان قراردیا۔تقریب میں موجود شرکاء نے چوہدری لیاقت علی خان کے دیرینہ اور قریبی ساتھی سر محمد جہانگیر سے اظہار تعزیت کیا ۔ بعدازاں مرحوم چوہدری لیاقت علی خان کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی ۔ دعائیہ تقریب میں چوہدری بشارت چک بھون، حافظ محمد فاروق پڑہال ، محمد رؤف بھبھڑ ، محمد امیر مغل فرید کسر ، حاجی امتیاز حسین، محمد اشفاق ، سلطان خان ، امیر زادہ ، خالد محمود (فرید کسر)، چوہدری عابد کسراں، چوہدری قمر کوٹ اقبال اور چوہدری آصف ترکوال نے شرکت کی ۔

error: