گرما گرم خبریں

پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے

Archive for: November 5th, 2017

ڈہونگ میں پی پی ایل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ کے علاقہ ڈہونگ میں پی پی ایل کی ڈرلنگ کمپنی کی جانب سے دوران ڈرلنگ جدید کیمیکل کے استعمال سے خارج ہونیوالے فضلات کے باعث علاقہ بھر میں تعفن اور بد بو پھیل گئی ڈہونگ سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی اس کے مضر اثرات مرتب ہونے لگے مرد و خواتین اور بالخصوص بچے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے لوگوں کا گھروں سے نکلنا تک محال ہو گیا مسائل اور مشکلات کا شکار متاثرین نے گزشتہ روز کمپنی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کمپنی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ چند ماہ ہم نے اپنی قیمتی زمینیں کمپنی کو دی ہیں تا ہم ہمیں خبر نہ تھی کہ ہم پر ہی عرصہ حیات تنگ ہو جائے گا کمپنی انتظامیہ ڈرلنگ فضلات کا مناسب اور متبادل بندوبست کرئے اور ہمیں زندہ رہنے کا حق دیا جائے اور ماحول کو بھی آلودگی سے بچایا جائے اس سلسلے میں ڈرلنگ کمپنی کے ایڈمن عامر غوث نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی تمام قوائد و ضوابط کو مد نظررکھتے ہوئے انٹر نیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق کام کرتی ہے اور اعلیٰ ماہرین کا تجویز کردہ میٹریل ہی استعمال کیا جاتا ہے تا ہم اس فضلے میں سیوریج لائن کا پانی شامل ہونے سے بد بو پھیل رہی ہے اس پر کام جاری ہے اور جلد ہی اس کا حل نکال لیا جائے گا کمپنی مقامی افراد کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے

پو ٹھو ہاری زبان کے فروغ کے لیے ایک سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے،سید آ ل عمران 


گوجرخان (نامہ نگار)پو ٹھو ہارپنجابی ادبی لینگویج سو سائٹی کے چئیرمین سید آ ل عمران نے کہا ہے کہ پوٹھوہار کا ادب اپنے اندر ہزاروں سالہ تاریخ سمیٹے ہو ئے ہے اور گو جر خان میں پو ٹھو ہا ری زبان کے لیے بہت کام ہوا ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دئے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خواجہ قیصر فاروق اور ازرم خیام بھی مو جود تھے۔ آل عمران نے کہا کہ ماضی میں پو ٹھو ہاری ادب پر بہت کام ہوا ہے مگر اب کچھ عرصہ سے پر کام نہیں ہو رہا ۔ انہوں نے کہا کہ میری پو ٹھو ہاری کتا بوں کو جو پذیرائی ملی ہے اس سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ اس زبان سے محبت کر نے والوں کی کمی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پو ٹھو ہاری زبان کے فروغ کے لیے ایک سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں پو ٹھو ہاری کے شعرا، ادیبوں اور دیگر متعلقہ افراد کو مدعو کیا جا ئے گا ۔

گو جر خان میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جا ری ہے


گوجرخان (نامہ نگار)گو جر خان میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جا ری ہے ۔ اور رو زانہ ایک تاسات گھنٹے تک بجلی بند رکھی جا رہی ہے اس صوتحال سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بجلی کی بے تحا شا لو ڈ شیڈنگ سلسلے میں آئیسکو کے مقامی افسران متضاد دعوے کر رہے ہیں ۔ ایک افسر نے بتا یا کہ یہ فورس لو ڈ شیڈنگ ہے جسکے بارے میں ہم کچھ بتا نے سے قاصر ہیں جبکہ ایک دو سرے افسر نے اسے سموگ کا شاخسانہ قرار دیا ۔مقامی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے گو جر خان میں بجلی کی طویل بندش کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کرپٹ حکو مت نے ملک کا کوئی شعبہ ایسا نہیں چھوڑ اجہاں کا نظام درست ہو ۔ جماعت اسلامی ضلع را ولپنڈی کے جنرل سیکر ٹری را جہ محمد جواد، پی پی پی تحصیل کے صدر حاجی فرخ اقبال،جنرل سیکر ٹری محسن صغیر بھٹی، پی ٹی آئی تحصیل کے صدر چو ہدری محمد عظیم دیگر را ہنماؤں نا یاب خاور ایڈوکیٹ،اور امین ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف یہ دعوے کرتے کرتے چلے گئے کہ 2018میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ختم ہو جا ئے گی مگر بجلی کی مسلسل اور غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈ نگ نے انکے دعوے باطل ثا بت کر دئے انہوں نے کہا کہ یہ حکو مت جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے ہم آج کی بجلی کی طویل بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

گو جر خان میں جرائم میں واضح کمی واقع ہو ئی ہے


گوجرخان (نامہ نگار)گو جر خان کے سابق سٹی ناظم خواجہ عبد الحمید نے کہا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے گو جر خان میں جرائم میں واضح کمی واقع ہو ئی ہے اور بڑے بڑے منشیات فروش شکنجے میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جرائم پیشہ عناصر سے اغماض بر تا گیا اور انہیں کھلی چھٹی دی گئی حتی کہ پو لیس کے حاضر سروس ملازمین اور افسران تک منشیات فروشی میں ملوث رہے۔جنہیں مو جو دہ ایس ایچ او اشتیاق چیمہ نے پاپند سلاسل کیا ۔خواجہ حمید الدین نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا روائیوں جا ری رہنا چاہیں۔

پولیس عوام کے باہمی تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے،ر ڈی ایس پی گوجرخان 


دولتالہ(نامہ نگار)پولیس عوام کے باہمی تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے پولیس کا ہے فرض مدد آپکی عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین زمہ داری ہے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے گوجرخان سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کر دئے ہیں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی نوجوان نسل کے مستقبل کا تاریک کرنے والے سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گی ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی گوجرخان سردار بابر ممتازنے صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی ،جنرل سیکرٹری عابد حسین چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے قانون شکن اور شر پسند عناصر کا قلع قمع کر کے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانا میرا مشن ہے امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے پولیس ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہے عوام نشاندہی کریں ان شاء اللہ جرائم کا خاتمہ اور مجرموں کی سرکوبی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر انہیں اپنے انجام کو پہنچایا جائے گا عوام کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں

سموگ سے متعلق معلومات کیلئے خصوصی انفارمیشن سینٹر قائم


گوجرخان (نامہ نگار)ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ این فائیو ناتھ زون عباس احسن نے کہاہے کہ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی خصوصی ہدایت پر سڑک استعمال کرنے والوں اور عوام کیلئے فوگ/ سموگ سے متعلق معلومات کیلئے خصوصی انفارمیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں تاکہ روڈ پر سفر کرنے والے فوگ/ سموگ سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مندرہ ٹول پلازہ اور ترکی جو ڑ ٹول پلازہ کیا انہوں نے کہا کہ لوگ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 پر بھی رابطہ کر کے فوگ/ سموگ سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کے ساتھ بھی رابطہ استوار کیاگیا ہے تا کہ فوگ/ سموگ سے متعلق معلومات کے بروقت حصول کے بعد میڈیا اور آپریشل افسران کے ذریعے معلومات لوگوں تک پہنچائی جا سکے۔ تمام ٹال پلازوں پر بریفنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں جو فوگ / سموگ کے دوران محفوظ سفر کیلئے سڑک استعمال کرنے والوں کو آگاہی فراہم کریں گے۔ ٹال پلازوں پر لگائی گئی ایل ای ڈیز پر فوگ/ سموگ کے دوران محتاط ڈرائیونگ کے میسجز چلائے جائیں گے۔ موبائیل ایجوکیشن یونٹ بس ٹرمینلز، ویگن اڈوں اور جائے عامہ پر فوگ / سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے متعلق لیکچر دینگے۔ ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز صاحبان شدید فوگ / سموگ کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کی خود نگرانی کریں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا سدِ باب بروقت عمل میں لایا جا سکے۔ عباس احسن نے کہا کہ روڈ یوزرز اپنی گاڑیوں پر فوگ لائیٹس لگوانے کے ساتھ ساتھ اپنے سفر کو دن کی روشنی میں طے کرنے کی کو شش کریں۔

اظہار تعزیت


دولتالہ(نامہ نگار)معروف ماہر تعلیم چوہدری وقار احمد کی نانی محترمہ کی وفات پر سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے صدر سید منور نقوی ،دیگر عہدیداران نوید افسر راجہ ،راجہ حاجی احمد،عابد حسین چوہدری ،محمد اشفاق انجم ،چوہدری محمد نواز کسانہ ،راجہ آفتاب احمد ،ضیاء الحسن ہاشمی ،چوہدری محمد اسحاق ،راجہ حسن اختر،شیخ وقاص علی,ناصر خان اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے

پٹرولیم مصنو عات میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں،پی پی پی تحصیل گو جر خان


گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے را ہنماؤں نے پٹرولیم مصنو عات میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اتفاق سے پٹرولیم کے وزیر کا وزیر اعظم بننا قوم کے لیے عذاب ہے ۔ پی پی پی تحصیل گو جر خان کے صدر حاجی فرخ اقبال، سٹی صدر طا ہر راحیل اعوان،جنرل سیکر ٹری عمران کامی، دیگر را ہنماؤں بلال صغیر منہاس،صدام حسین اور چو ہدری عامر نے راولپنڈی احتجاجی مظاہرے میں شر کت سے قبل کہا کہ حکمران غریب عوام کو دو نو ں ہا تھوں سے لو ٹ رہے ہیں دنیا بھر میں تیل سستا ہو رہا ہے مگر مو جو دہ وزیر اعظم جب سے بر سر اقتدار آئے ہیں تین بار پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ غیر ملکی گیس کے حق میں ایک سازش ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اسی پر بس نہیں کریں گے بلکہ امکان ہے کہ وہ غریب عوام کو مزید لو ٹیں گے جس سے مہنگائی کا طو فان آئے گا انہوں نے کہا کہ قیادت کے حکم پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاج جا ری رہے گا

error: