گرما گرم خبریں

سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے

Archive for: November 6th, 2017

ہمارامشن باصلاحیت بے روزگار اور غریب بچوں کی سرپرستی کرنا ہے،ملک ابراراحمد


گوجرخان (نامہ نگار) ملک پاکستان کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں لیکن وسائل کی کمی کے سبب اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کر پاتے ہم انکی یہ کمی پو ری کر یں گے ان خیا لات کا اظہارگجر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی ملک ابراراحمد ، چوہدری ذوالفقار گجر ، فائزہ حمید گجر، چوہدری اکرام اور دیگر نے کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں اور شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ملک ابرار نے کہا کہ ہمارامشن باصلاحیت بے روزگار اور غریب بچوں کی سرپرستی کرنا ہے جو وسائل کی کمی کے باعث دنیا کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں موجودہ حالات کے پیش نظر نوجوان نسل کو منشیات اور تمام برے افعال سے بچانے کی اشد ضرورت ہے جو مؤثر تعلیم نہ ہونے اور والدین کی غفلت کے سبب نشہ ، چوری چکاری اور جرائم میں ملوث ہو کر اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی خراب کرتے ہیں تنظیم ایسے باصلاحیت کی بہترین پلیٹ فارم ہے جو وسائل کی کمی کے سبب اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل نہیں کر سکتے ، فاؤنڈیشن اپنے ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنانے کے عزم لے کر کام کر رہی ہے جس سے ہزاروں نوجوان مستفید ہورہے ہیں دیگر مقررین نے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں نیکی اور پھیلانے اور بدی کا سر کچلنے کے لئے ہر فرد کواپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے انہیں روشن مستقبل کی ضمانت دی جاسکتی ہے ، اس موقع پر باصلاحیت اور تعلیمی میدان میں نمایاں کاکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئے

گو جر خان میں بجلی اورگیس کیغیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ،عوام سراپا احتجاج


گوجرخان (نامہ نگار) گو جر خان میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ اب گیس کی لو ڈ شیڈنگ بھی شروع ہو گئی ہے علی الصبح ہی گیس کا پریشر کم کر دیا جا تا ہے اور دن بھر یہی صورتحال رہتی ہے معلوم ہوا ہے کہ گیس حکام کی ہدا یت پر مطوعہ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ سے پریشر کم کیا جا تا ہے اس صورتحال سے گھریلو صارفین میں شدید پریشانی پا ئی جا تی ہے اس سلسلے میں ایم این اے کے فوکل پر سن برائے گیس ملک محبوب حسین سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ گیس میں پریشر کمی سے لو گو ں کے چو لہے بند ہو گئے ہیں اس سلسلے میں ، میں نے چئیرمین بلدیہ شاہد صراف سے بات کی ہے جو آج جی ایم گیس اسلام آ باد ظہور احمد سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ مسئلہ حل کر نے کے لیے کو شاں ہیں

گوجرخان شہر مسائلستان بن گیا


گوجرخان (نامہ نگار) گو جر خان شہر اس وقت بے پناہ مسائل کا شکار ہے اور شہر کی مو جو دہ قیادت کو قتدار سنبھالے ایک سال کا عرصہ ہو چکا ہے مگر مسائل ہیں کہ کم ہو نے کی بجا ئے بڑھتے ہی جا رہے ہیں پورے شہر میں کوئی حکمت عملی نہ ہو نے کے باعث پرائیویٹ پارکنگ نام کی کوئی شہ نہیں ہے ہر طرف ویگنوں، پرائیویٹ کاروں ، پک اپ، کیری اور لوڈنگ گاڑیوں نے خود ساختہ اڈے بنا رکھے ہیں سروس روڈز گندگی کے بد ترین شاہکار ہیں۔ جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ نے گاڑیاں چلا نا تو در کنار پیدل چلنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ اس وقت گندگی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی مثال بلدیہ روڈ کی ہے جہاں شہری حکمرانوں کے دفاتر ہی نہیں بلکہ اسی سڑک پر امیر شہر کی رہا ئش گاہ بھی ہے ۔ لگتا ہے کہ یہ علاقہ فلتھ ڈپو ہے۔ گندگی کے بڑے کنٹینر اسی سروس روڈ پر رکھ دئے گئے ہیں عمارتی سا مان نے نصف سڑک کا احاطہ کر رکھا ہے مگر مجال ہے کہ چئیرمین یا کسی افسر کی نظر ان پر پڑتی ہو۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے کسی نے اس سڑک پر گندی اور بد بو دار مٹی کے ڈ ٖھیر لگا ئے تھے جو جوں کے توں پڑے ہیں ۔ سٹریٹس لائٹس جلانے کا بار بار وعدہ کیا جا تا ہے مگر شہر اندھیرے میں ڈو با ہو اہے ۔ اس سلسلے میں جب سابق سٹی ناظم عبد الغفور جیا نی سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے یہاں خو بصورت پا رک بنائے تھے جو مو جو دہ چئیرمین کی نا اہلی کی بھینٹ چڑ گئے۔ اس وقت کا شہر آج کے شہر سے ہزار گنا بہتر تھا ۔ اس وقت اسسٹنٹ کمشنرلو گوں کی سنتے تھے مگر آجکل کو لو گو ں کو رنجیت سنگھ کی حکومت یاد آ رہی ہے ۔ تمام شہری آ با دی اس صو رتحال سے پریشان ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی حکومت کے افسران گو جر خان آ کر صورتحال کا جائزہ لیں ۔

تبدیلی سندھ کا بھی مقدر ہے ، را جہ طارق کیانی 


گوجرخان (نامہ نگار) پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سینئر نائب صد ر اور سابق ایم پی اے را جہ طارق کیانی نے کہاہے کہ عمران خان کے سندھ میں جلسوں سے واضح ہو گیا ہے تبدیلی سندھ کا بھی مقدر ہے اور یہ کہ وہاں کے لوگ پی پی پی کی حکومت سے خوش نہیں ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی گوجر خان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا جس نے ان سے ملا قات کی انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال انتہائی نا زک ہے اور اسکو اس سطح تک پہنچا نے والی مو جو دہ حکو مت اور نواز شریف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا تو ون پوائنٹ ایجنڈا ہی یہی ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں۔ اقتدار خاتمے کے بعد وہ ہر ادارے کو تہس نہس کر نا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ طرفہ تما شا ہے کہ ایک ایسا بد عنوان شخص جس پر کرپشن کے مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں اسے ملکی خزانے کا محافظ بنا کر بٹھا یا گیا ہے اس سے یہ ظا ہر ہو تا ہے کہ نواز شریف کے پاس کوئی کلین شخص ہے ہی نہیں۔ طارق کیانی نے کہا کہ الیکشن عام ہو ں یا مڈ ٹرم، ان میں بھاری اکثریت سے کا میابی عمران خان اور پی ٹی آئی کا مقدر ہے اگر روک سکتے ہو تو عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے رو ک لو

تعلیم قوموں کی ترقی اورزوال کا باعث بنتی ہے، ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی 


دولتالہ (نمائندہ راول نیوز )تعلیم ہرانسان کی بنیادی ضرورت ہے یہ انسان کا حق ہے اوراسے کوئی نہیں چھین سکتا انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اورزوال کا باعث بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تہذیب و تمدن سیکھنا بھی شامل ہے تا کہ انسان اپنی معاشرتی روایات اوراقدار کا خیال رکھ سکے جدید امانے کے جتنے بھی علوم ہیں زیادہ تر علوم کے بانی مسلمان ہی ہیں اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پا کر دین و دنیا میں سر بلندی اورترقی حاصل کی انسان کو تعلیم کے باعث ہی اشرف المخلوقات کا درجہ دیا گیا ہے اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض ہے آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے جدید علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی اہمیت اور اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے اخلاقی تعلیم کی وجہ سے نیک اورصالح معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے تعلیم کا اولین مقصد انسان کی زہنی و جسمانی اوررو حانی نشو ونما کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن پروفیسر محمد اصغر ملک نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ کے دورہ کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کالج پرنسپل پروفیسر حمید اصغر کی خصوصی کاوشوں سے دولتالہ کالج میں تعلیمی ماحول میں بہتری آئی ہے اور کالج میں پلانٹیشن سے کالج کا ماحول بہت خوبصورت لگ رہا ہے مجھے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ گزشتہ 2سال سے کالج میں داخلوں کی شرح میں بتدریج تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے علاقہ کے باسیوں کا کالج انتظامیہ پر اعتماد بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ کالج ڈویژن میں واحد کالج ہے جس کو امسال16سی ٹی آئی پروفیسر میسر ہوئے پرنسپل پروفیسر حمید اصغر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں طلباء کے داخلوں می تعداد میں اضافہ کے باعث فرنیچر کی کمی ہے جس پر ڈائریکٹر کالجز نے فرنیچر کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی قبل ازیں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد اصغر ملک نے کالج میں پودا لگایا اور لائبریری ،کمپیوٹر سکشن ،لیب اور کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور کالج سٹاف کی کارکردگی کا سراہا

حلقہ پی پی20کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا،چوہدری اعجاز حسین فرحت


ڈھڈیال( نامہ نگار)سابق پارلیمانی سیکرٹری وسابق ایم پی اے چوہدری اعجاز حسین فرحت نے کہاہے کہ مقامی اخبارات میں شائع ہونے ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ وہ حلقہ پی پی20کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ وہ اور ان کے قائد سردار غلام عباس مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں اس لئے وہ پارٹی کی بھرپور حمایت کریں گے۔ چوہدری لیاقت علی خان کی رحلت مسلم لیگ ن چکوال کیلئے ایک سانحہ سے کم نہیں۔ اس لیے کہ چوہدری لیاقت علی خان نے مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے دن رات ایک کیے رکھا، ان کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے چوہدری حیدر سلطان کا حق ہے اور ہم ان کی بھرپور حمایت کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈھڈیال پریس کلب سے بلکسر کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں سابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیر لنگاہ کے صاحبزادے عبدالرحمن کی دعوت ولیمہ کے بعد گفتگو میں کیا۔ چوہدری اعجاز فرحت کا کہنا تھا کہ ن لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں عوام کے اندر ہیں۔ ان شاء اللہ حلقہ پی پی 20کے ضمنی انتخابات میں بھی ن لیگ ہی کامیاب ہوگیْ

پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پوسٹ کے ملازمان کو 15روزہ ریفریشر کورسز کا انعقاد


دولتالہ (نمائندہ راول نیوز )پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ ،شاہ دی لس اور ٹاہلی موڑ میں ملازمان کو 15روزہ ریفریشر کورسز کا انعقاد کیا انچارج پیٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس سب انسپکٹر محمد اسماعیل اور انچارج پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موہڑہ محمد اخلاق نے بتایا ملازمان کو ویپن اینڈ لنک ،جائے واردات کو محفوظ بنانے ،کمینونٹی پولیسینگ ،سوشل ورک بارے تفصیلی کورس کرائے گئے جب کہ گزشتہ ہفتے پیٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس نے بغیر کاغذات اور بغیر نمبر پلیٹ 50موٹر سائیکل تھانے بند کرائے جب کہ غیر معیاری سی این جی سلنڈر ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی میں استعمال کرنے پر ڈرائیور کے خلاف285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

error: