گرما گرم خبریں

گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال

Archive for: November 7th, 2017

تحریک لبیک پا کستان کی ریلی کا گو جر خان میں والہانہ استقبال کیا گیا 


گوجرخان (نامہ نگار) تحریک لبیک پا کستان کی ریلی کا گو جر خان میں والہانہ استقبال کیا گیا ۔ریلی کے شر کا کا ستقبال کر نے کے لیے دو پہر کو مقامی عہدیداران کی قیادت میں ایک ریلی نکا لی گئی ۔ جس نے جی ٹی ورڈ کا چکر لگا یا تا ہم اس وقت سے ہی جی ٹی رو ڈ پر ٹریفک بندش کا سلسلہ شروع ہوا جو شام گئے تک جا ری رہا ۔ مر کزی ریلی عشاء کے وقت گو جر خان پہنچی۔ جہاں اسکا شاندار استقبال کیا گیا ۔ قبل ازیں مغفرب کے قریب بھا ئی خان کے مقام پر شر کانے نماز مغرب ادا کی ۔

سلیمان فاؤنڈیشن کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ کیلئے کمپیوٹر لیب کا تحفہ


دولتالہ(نامہ نگار) معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ کیلئے کمپیوٹر لیب کا تحفہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی اور سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد آج افتتاح کریں گے ،افتتاحی تقریب آج(بدھ) دن11بجے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ میں منعقد ہو گی ،تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران ،اساتذہ کرام،عمائدین علاقہ شریک ہوں گے ،تقریب میں شرکت کیلئے سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد بھی مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے وطن پہنچ چکے ہیں،گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمد ساجد کا کہنا تھا کہ سلیمان فاؤنڈیشن اپنے آغاز سے ہی فروغ تعلیم کیلئے فلاحی اقدامات اٹھاتی آ رہی ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ تعلیم ہی وہ اہم ترین شعبہ ہے جس کو بہتر بنانے سے ہی نہ صرف ملک و قوم کا بھلا ہو سکتا ہے بلکہ نوجوانوں کے مستقبل کو بھی روشن اور مفید بنایا جا سکتا ہے ،سرکاری تعلیمی ادارے در حقیقت عوام کی ملکیت اور ضرورت ہیں، عوامی ،سماجی سطح پر کوششیں کرکے ہم حکومت کا ہاتھ بٹا سکتے ہیں اور اپنے تعلیمی اداروں کو انتہائی کار آمد بنا سکتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ سلیمان فاؤنڈیشن فروغِ تعلیم میں بھرپور معاونت کیلئے اپنے قدم آگے بڑھا چکی ہے ،ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اپنی بھرپور خدمات فروغ تعلیم کیلئے مہیا کریں گے کیونکہ عوامی سماجی سطح پر تعلیمی اداروں کی سرپرستی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے

پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں،راجہ منان منہاس


سکھو (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، انشاء اللہ گوجرخان سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، ان خیالات کا اظہار انصاف یوتھ ونگ پی پی فور کے کواڈینیٹر راجہ منان منہاس نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سیاسی حریفوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، پی ٹی آئی کے خلاف باتیں کرنے والے لوگ اب عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، راجہ منان منہاس نے کہا کہ کہ پارٹی قیادت کی طرف سے سونپی گئی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیا جائے گا آئندہ الیکشن میں سیاسی حریفوں کو ٹف ٹائم دیں گے اور عوام کے اعتماد کے بل بوتے پر انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کو گوجرخان سے واضح برتری سے کامیابی حاصل ہوگی۔

گو جر خان کے معروف سماجی خدمت گار صو فی محمد بشیر پا نی والے انتقال کر گئے


گوجرخان (نامہ نگار) گو جر خان کے معروف سماجی خدمت گار صو فی محمد بشیر پا نی والے انتقال کر گئے ۔ صوفی بشیر نے شہر میں پا نی کی کمی کے پیش نظر شہر کے مختلیف حصوں میں بڑے ٹیوب ویل لگوا کر لو گو ں کو فی سبیل اللہ پا نی فراہم کیا۔ انہوں نے یہ کام اپنی مدد آپ کے تحت کیا ۔صو فی بشیر نے مو جو دہ چئیرمین شاہد صراف کی خواہش پر انکی رہا ئش گاہ کے سامنے بھی تقریبا 7لاکھ روپے مالیت کے اخرا جات سے ٹیوب ویل تعمیر کرا یا ،صوفی بشیر ٹیوب ویل کے ذریئے نلکہ لگوا نے کے بعد وہاں اپنے خر چے سے بڑی مو ٹر لگاتے اور ٹینکی بنوا کر وہاں کا نظم و نسق وہاں کے لو گو ں کے حو الے کر دیا جا تا۔انکو منگل کی شام صندل روڈ والے قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا جس میں بڑی تعداد میں لو گو ں نے شر کت کی ۔

پریس کلب سکھو کے زیراہتمام کسان کنونشن بروز ہفتہ رفیق کلینک سکھو میں منعقد ہوگا


سکھو (نمائندہ خصوصی) ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے زیراہتمام کسان کنونشن بروز ہفتہ رفیق کلینک سکھو میں منعقد ہوگا، کنونشن میں ڈاکٹر عادل سرفراز خان زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، راجہ عباد رضا ریسرچ آفیسر ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، ملک ناصر ڈپٹی ڈائریکٹر پسٹی سیل اور دیگر ماہرین علاقہ سکھو اور گردونواح کے دیہات کے کسانوں کی شکایات اور زمینوں کے حوالے سے مسائل سنیں گے اور کسانوں کو زراعت کے متعلق مفید مشورے دیں گے، کسان کنونشن کے انعقاد میں صدر پریس کلب سکھو راجہ پرویز اختر اور دیگر عہدیداران کی محنت شامل ہے، کنونشن سے کسان اپنے مسائل بتا کر مفید مشورے حاصل کرسکیں گے

راولپنڈی پولیس نے چہلم کے جلوس کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے


راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز)راولپنڈی پولیس نے چہلم کے جلوس کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔چہلم کے مرکزی جلوس کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے ہیں ۔چہلم کے جلوس کے فول پروف سیکورٹی کے لیے ر اولپنڈی پولیس کے تقریباً3500 افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ضلع پولیس کے علاوہ سپیشل برانچ پولیس ، ایلیٹ فورس ، پنجاب کانسٹیبلری کی نفری ، لیڈیز پولیس ، PQRاور ضلع امن کمیٹی کے ممبران بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلوس میں شامل ہونے کیلئے مخصوص راستوں کے علاوہ دیگر کسی راستے سے داخلے کی اجازت نہ ہو گی ۔سکیورٹی پلان کو 6سیکٹرز اور17سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ جلوس میں داخلے کیلئے فوارہ چوک سے لیاقت روڈ ، کشمیر ی بازار ، کمیٹی چوک ، بانسانوالہ چوک ، بنی چوک اور صرافہ بازار کے انٹری پوائنٹ شامل ہیں ۔جلوس کا آغاز امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے ہو گا ۔ جہاں سے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر ہو گا ۔ جلو س کے راستوں میں CCTVکیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہ ہو گی۔ چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی سپیشل چیکنگ کی جائے گی بم ڈسپوزل سکارڈ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گا ۔ جلوس میں شامل ہونے والے اشخاص کی چار پرتوں میں چیکنگ کی جائیگی سب سے پہلے باڈی سرچ کی جائیگی اسکے بعد میٹل ڈیٹکڑ سے چیک کیا جائیگا اسکے بعد پھر باڈی سرچ کی جائیگی اور آخر میں واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا دوران جلوس ڈیوٹی کسی بھی شخص کو بغیرسرچنگ/چیکنگ کے جلوس میں داخل نہ ہونے دیا جائیگا۔ برقعہ پوش خواتین کو لیڈیز پولیس اہلکار چیک کریں گی۔ جلوس کے راستوں /گلیوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گا۔ اور انر کارڈن اور آؤٹر کارڈن پکٹنگ کی جا ئے گی جلوس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے اور پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی۔جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔جلوس کے روٹ پر واقع گھروں، ہوٹلوں اور بیٹھکوں کی مکمل چیکنگ کی جائے گی۔ جلوس کے روٹ پر کسی گاڑی اور شخص کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے گا۔ جلوس میں داخل ہونے کے لیے اور باہر جانے کے لیے ایک ہی راستہ استعما ل کیا جائے گادرمیان میں سے کسی بھی شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے گی۔صرف جلوس کے عقب سے داخلے کی اجازت ہوگی۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ چہلم کے جلوس کے لئے بھی اپنے پیشہ وارانہ فرائض بھر پور ذمہ داری اور جذبے سے سر انجام دے گی

error: