گرما گرم خبریں

عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے

Archive for: November 8th, 2017

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں ڈاکٹروں اور عملہ کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک 


گوجرخان (نامہ نگار)تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں ڈاکٹروں اور عملہ کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مریضوں کو خوار کرنا روزانہ کا معمول بن گیا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں ڈاکٹروں کی آپس کی چپقلش مریض ہسپتال میں رلنے لگے ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن بااثر مافیا ڈاکٹروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے دیتا ہے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سے بااثر ڈاکٹروں جنہوں نے پرائیویٹ کلینک بنا رکھے ہیں فوری تبدیل کیا جائے گزشتہ روز ہسپتال میں علاج کیلئے لائے جانے والے بچے کے لواحقین کے ساتھ ڈاکٹر اور عملہ کا ہتک آمیز رویہ اور ایم ایس کے احکامات کو بھی عملہ نے جوتی کی نوک پر رکھا اور بچے کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیاڈھوک بابا ہاشو کے رہائشی شاہد اقبال نے پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز اپنی ہمشیرہ ذہین اختر کے ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اپنے چار سالہ بھانجے جس کو الرجی تھی چیک کرانے گیاچائلڈاسپیشلسٹ ڈاکٹر عامر نے چیک اپ کیا اور کچھ دوائیاں لکھ کر دی اور کہا کہ صرف ایک دوائی(ٹیوب) باہر سے لینی ہے باقی تمام دوائیاں ہسپتال سے ملیں گی دوائیاں لے کر بچے کو داخل کروائیں چوبیس گھنٹے بعد بچے کولے جائیں پرچی لے کر ڈسپنسری سے دوائی لینے گیا تو ڈسپنسری پر موجود ڈسپنسر نے پرچی کوٹک مارک کرتے ہوئے کہا کہ صرف دو عدد دوائیاں ملیں گی باقی تمام دوائیں باہر سے ملیں گی جس پرمیں نے ایم ایس سے رجوع کیا ایم ایس صاحب نے یقین دلایا کہ تمام دوائیاں ہسپتال کے اندر سے ملیں گی اور علاج بھی ہوگا پرچی لے کر بچوں کے وارڈ میں گیا اور کاؤنٹر پر موجود آسیہ نامی نرس نے کہا کہ ایم ایس کو شکایت آپ نے کی ہے انتشار پھیلانے والوں کو ہم داخل نہیں کرتے اس وقت ڈاکٹر عامر بھی بہت غصے میں ہیں آپ کل دوبارہ آکر نئی پرچی بنوانا پھر داخلہ ملے گا انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈاکٹر عامر کو ہماری جانب سے کی جانے والی شکایت سے رنج پہنچا یقیناًڈاکٹر عامر کا سٹاف کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوگا تب ہی تو ان کے ایما پرنرس نے ہمارے بچے کو داخل کرنے سے بھی انکار رک دیا اور کہا کہ کل دوبارہ آنا اور پرچی بنوانا بچہ شدید بیماری کی وجہ سے انتہائی کمزور ہے ڈاکٹر عامر کے مطابق بچے کو الرجی اور انفیکشن کی شکایت ہے جس کا علاج بروقت نہ ہونے پر کسی بھی قسم کا جانی نقصان ہو سکتا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر عامر اور ہسپتال کے سٹاف (ڈسپنسرونرس) کیخلاف ایکشن لیا جائے

رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کے تمام ایشوز کو جلد حل کر لیا جائے گا 


دولتالہ (نامہ نگار)رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کے تمام ایشوز کو جلد حل کر لیا جائے گا پیشہ وارانہ غفلت اور غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار سی ای او ہیلتھ راولپنڈی نے پریس کلب دولتالہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی دولتالہ میں اہل علاقہ کو جلد بہتری نظر آئے گی انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ چند ماہ سے ہسپتال کے متعلقہ شکایات پر تحقیقات کا عمل جاری ہے جلد رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی اور غیر زمہ داری کے مرتکب افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی

پاکستان میں تعلیمی ابتری کا ذمہ دار مو جو دہ نظام ہے

گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان میں تعلیمی ابتری کا ذمہ دار مو جو دہ نظام ہے جسے بہتر بنا کر ملک کے نو جو انوں سے وہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں جو ہما ری ترجیحات ہیں ان خیا لات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم را جہ محمد حاشر نے مقامی کالج میں لیکچر دیتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں تعلیم کا کوئی نظام نہیں ہر بڑے تعلیمی چین کا اپنا نظام ہے اس صورتحال سے ملک میں ما یو سی پھیل رہی ہے نو جوا نوں میں بد دلی پھیل رہی ہے ۔ انکی صلا حتیں ضائع ہو رہی ہیں اور تعلیم کو مہنگا سے مہنگا کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام کی ترجیحات سے وہ باتیں حذف کی جا رہی ہیں جو ہماری قومی ضرورت ہیں یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور ہما رے آئین میں بھی درج ہے کہ وطن عزیز میں اسلام کے خلاف کچھ نہیں کیا جا سکتا مگر عملا اسکے بر عکس ہو رہا ہے را جہ محمد حا شر نے کہا کہ جب تک قرار مقاصد کو تعلیمی نظام کی بنیاد نہیں بنا یا جا تا ملک میں بہتری نہیں لا ئی جا سکتی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی تعلیمی پا لیسی کی تشکیل کے لیے ما ہرین پر مشتمل کمیٹی بنا ئی جا ئے جن کی آ راء کو مد نظر رکھ کر تعلیمی پا لیسی تشکیل دی جائے۔

مسائل کے حل کے عزم پر عمل پیرا ہے،حاجی چوہدری ظفر محمود


دولتالہ (نامہ نگار)حلقہ بھر میں تعمیر و ترقی کا جال بچھانے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھانے پر پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے مشکور ممنون ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مشکلات کے خاتمے اور مسائل کے حل کے عزم پر عمل پیرا ہے مسلم لیگ گوجرخان کی قیادت ترجیح بنیادوں پر عوام کے مسائل حل کر رہی ہے سڑکوں کی تعمیر سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا علاقائی معیشت ترقی کرئے گی ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یونین کونسل کرنب الیاس حاجی چوہدری ظفر محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی سیاست کر رہی ہے ان شاء اللہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت تمام مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلے گی اور2018میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں کامیابی حاصل کرئے گی

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ہر آزمائش سے سرخرو ہر کر نکلیں گے، محترمہ تحسین فواد 


دولتالہ (نامہ نگار)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ہر آزمائش سے سرخرو ہر کر نکلیں گے مسلم لیگ کے سیاسی حریفوں کا ناکامی کا سامنا ہو گا حکومت خواتین کو ہنر مند اور تعلیم یافتہ بنانے کے لیے ترجیح بنیادوں پر کام کر رہی ہے عزت ذلت خدا کے ہاتھ میں ہے ہمارے قائدین کا دامن صاف ہے محمد نواز شریف کو ملک کو ایٹمی قوت اور معاشی طاقت بنانے کی سزا دی جا رہی ہے مشکلات اور مصائب کے باوجود ہم اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہمارا عزم جواں اور حوصلے بلند ہیں مسلم لیگ ن عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی و استحکام و ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ان شا ء اللہ آنے والا دور ایک بار پھر مسلم لیگ کا دور ہے 2018کا الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر سرخرو ہو گی ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی محترمہ تحسین فواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز کی کاوشوں اور خصوصی دلچسپی سے صوبہ پنجاب میں صحت ،تعلیم ،کے شعبوں میں بہتری آئی ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں سے پارٹی میں خواتین عہدیداران و اراکین کا عزم بلند ہوا ہے

گو جر خان میں صفائی کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی 


گوجرخان (نامہ نگار)گو جر خان میں صفائی کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اس سلسلے میں سروس رو ڈز اور شہری حدود میں صفائی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہوں نے بدھ کو علاقوں کی صفائی کر دی گئی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مقامی انچارج عامر نائیک نے بتا یا کہ اس مہم کا مقصد ان علاقوں تک پہنچنا ہے جو عمومی طور پر صفائی سے محروم رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں لو گو ں کو شکا یا ت ہیں وہ اس سلسلے میں نشاندہی کریں شکا یات کا ازالہ ہو گا ۔ عامر نائیک نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہما ری ترجیح ہے شہریوں کے تعاون سے ہم اپنے مقاصد میں کا میاب ہو ں گے۔

دھند کے حوالے سے حفاظتی اقدامارت

Read more

راجہ مارکیٹ کا رہائشی آصف بجلی کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا


کلر سیداں(نامہ نگار)راجہ مارکیٹ کا رہائشی آصف بجلی کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق راجہ مارکیٹ کے رہائشی محمد آصف اپنے ہی گھر میں مکان تعمیر کر رہا تھا کہ لوہے کا ٹکڑا اٹحایا جو بجلی کی ننگی تاروں سے ٹکرا گیا ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر راولپنڈی منتقل کر دیا

چھ مسلح ڈاکووں نے دن دو بجے عین مندرہ چکوال روڈ پر بلڈنگ میٹریل کے دفتر پر ہلہ بول دیا


مندرہ(نامہ نگار)تھانہ مندرہ کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،دو موٹر سائیکلوں پر چھ مسلح ڈاکووں نے دن دو بجے عین مندرہ چکوال روڈ پر بلڈنگ میٹریل کے دفتر پر ہلہ بول دیاتین افراد سے تین لاکھ ستتر ہزار روپے لوٹ کر فرار ایس ایچ او مندرہ اطلاع پا کر اہلکاروں کے موقع پہنچ گے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی،ڈکیتی کا سراغ لگانے کے لیے ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار نے اپنی نگرانی میں بہترین اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر کاروائی کا آغاز کر دیا گزشتہ روز دن چار بجے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد نے عین چکوال روڈ رکھ موڑ سٹاپ پر واقع راجہ رمیض بلڈنگ میٹریل کے دفتر میں شبیر سکنہ ڈھوک میر پوریاں سکنہ رکھ تارا گڑھاپنے دیگر ساتھیوں ک ساتھ موجود تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح ڈاکووں نے جو پوٹھواری میں گفتگو کر رہے تھے نے اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر ٹیبل کی دراز سے دو لاکھ روپے ، شبیر کی جیب سے ایک لاکھ روپے ،بشیر سکنہ تاجو جھنگی ستر ہزار روپے عدنان ارشاد سکنہ رکھ سات ہزار روپے چھین کر ان کے موبائلوں کی بیٹریز نکال کر انہیں کمرے میں بند کر کے فرار ہو گے واردات کی اطلاع پر ایس ایچ او مندرہ اطلاع پا کر اہلکاروں کے موقع پہنچ گے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی،ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار احمد نے چیئر مین راول پریس کلب مندرہ زاہد شفیق قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو پوٹھواری میں گفتگو کر ہے تھے ڈکیتی کا سراغ لگانے کے لیے میں نے اپنی نگرانی میں بہترین اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ملزم کتنے بھی ہوشیار کیوں نہ ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے علاقے کے امن و خراب کرنے اور ان کی جان و مال کونقصان پہنچانے والوں کے خلاف جنگی بنیادوں پر کاروائی کی جائے گی

میجر (ر) شمیم جاوید ملک آئندہ چند دنوں میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر یں گئے


کہوٹہ (نامہ نگار)سابق امیدوار برائے ناظم میجر (ر) شمیم جاوید ملک آئندہ چند دنوں میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر یں گئے۔آئندہ دو تین دنوں میں میجر (ر) شمیم جاویدملک اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ایک جلسہ منعقد کراہیں گے جس میں وہ باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر یں گے۔سیاسی ذرائع کے مطابق میجر (ر) شمیم جاوید ملک کے پی ٹی آئی میں شمولیت سے پی ٹی آئی کہوٹہ شہر میں مزید مضبوط ہو جائے گئی کیونکہ میجر (ر) شمیم جاویدجو کہوٹہ اعوان برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور اس برادری کا کہوٹہ کی سیاست میں بڑا عمل دخل رہا ہے اور ان کی دیگر برادیوں کے معززین سے بھی دوستی ہے اور ان کی شمولیت دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے بھی ایک بڑا سیاسی جھٹکا ثابت ہو سکتا ہے

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن تحصیل کلرسیداں کی تحصیل انتظامیہ سے ملاقات

کلرسیداں(پرویز اقبال وکی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن تحصیل کلرسیداں کے وفد سرپرست اعلیٰ نےئر جمال ،صدر سید زبیر علی ،جنرل سیکرٹری پرویز اقبال کی سربراہی میں تحصیل انتظامیہ سے ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن تحصیل کلرسیداں کے وفد سرپرست اعلیٰ نےئر جمال ،صدر سید زبیر علی ،جنرل سیکرٹری پرویز اقبال،سینر نائب صدر نعیم اکرم ،سینئر ممبران ندیم اکرم اور چوہدری تسنیم اختر کی سربراہی میں اے سی کلرسیداں ربنواز مہناس اور ایم سی کلرسیداں چیرمین شیخ عبدالقدوس سے ایک اہم ملاقات کی جس میں تنظیم کی طرف سے پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا گیا اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا کی دعوت دی گی جو اس ماہ کی 28.29,30نومبر کو کلرسیداں سپورٹس گراونڈمیں منعقد ہو گا۔ اس موقع پر اے سی کلرسیداں اور شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز شرح خواندگی بڑھانے میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں اورتعلیم کے زیور سے لوگوں کو احسن طریقے سے آراستہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کلرسیداں میں پرائیویٹ سکولز کا معیار بہت اچھا ہے جس سے ہزاروں بچے مستفید ہو رہے ہیں ۔شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ سپورٹس گالا کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے ایم سی انتظامیہ سکولز انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے گی انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سر گرمیاں منعقدکروانا ہے بہت اچھا عمل ہے اور ا س طرح کی کھیلوں اور ادبی سر گرمیاں منعقد کروانا چاہیے۔ اس موقع پر اے سی کلرسیداں نے سید زبیر علی کی درخواست پر گوجرخان روڈ پر دو سپیڈ بریکر بنانے کا کہا

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن تحصیل کلرسیداں کی تحصیل انتظامیہ سے ملاقات

کلرسیداں(پرویز اقبال وکی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن تحصیل کلرسیداں کے وفد سرپرست اعلیٰ نےئر جمال ،صدر سید زبیر علی ،جنرل سیکرٹری پرویز اقبال کی سربراہی میں تحصیل انتظامیہ سے ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن تحصیل کلرسیداں کے وفد سرپرست اعلیٰ نےئر جمال ،صدر سید زبیر علی ،جنرل سیکرٹری پرویز اقبال،سینر نائب صدر نعیم اکرم ،سینئر ممبران ندیم اکرم اور چوہدری تسنیم اختر کی سربراہی میں اے سی کلرسیداں ربنواز مہناس اور ایم سی کلرسیداں چیرمین شیخ عبدالقدوس سے ایک اہم ملاقات کی جس میں تنظیم کی طرف سے پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا گیا اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا کی دعوت دی گی جو اس ماہ کی 28.29,30نومبر کو کلرسیداں سپورٹس گراونڈمیں منعقد ہو گا۔ اس موقع پر اے سی کلرسیداں اور شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز شرح خواندگی بڑھانے میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں اورتعلیم کے زیور سے لوگوں کو احسن طریقے سے آراستہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کلرسیداں میں پرائیویٹ سکولز کا معیار بہت اچھا ہے جس سے ہزاروں بچے مستفید ہو رہے ہیں ۔شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ سپورٹس گالا کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے ایم سی انتظامیہ سکولز انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے گی انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سر گرمیاں منعقدکروانا ہے بہت اچھا عمل ہے اور ا س طرح کی کھیلوں اور ادبی سر گرمیاں منعقد کروانا چاہیے۔ اس موقع پر اے سی کلرسیداں نے سید زبیر علی کی درخواست پر گوجرخان روڈ پر دو سپیڈ بریکر بنانے کا کہا ۔

چوھدری ظفر اینڈ سنز کے فاسٹ فوڈ

پیرس ( اے کے راؤ سے ) فرانس میں آج کل فاسٹ فوڈ بزنس ترقی پزیر ہی نہیں بلکہ تغیر پزیر ہے ، امریکن فاسٹ فوڈچین میکڈونلڈ کے مقابلے میں فرانس میں ” Q ” کیوک نے کامیابی سے قدم جمائے ، KFC کو انگلش چکن اینڈ چپس نے ٹکر دی ،مگر ترکش فوڈ اکثریت کی پسند ٹھرا ۔
ماضی قریب میں ترکش فوڈ کی ماڈریٹ قسم او تاکوز O TACOS نے ٹرینڈ پکڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے پیرس کے گردونواح میں او تاکوز تاکوز کنگ اور اس سے ملتے جلتے ریسٹورنٹ نظر آنے لگے۔

مگر آج کل بچوں اور نوجوانوں کی اولین پسند جس فاسٹ فوڈ چین نے فرانس میں ٹرینڈ پکڑا ہے وہ ہے انگلش ریپ آپ سٹائل “FETE A CREPE ” اور FAIT TA CRÊPE ۔ اول ازکر عربی چین ہے جب کہ دوسری ہماری اپنی ہے۔

اسی سلسلے میں برلب پیرس فرانس سٹیڈیم کے عقب میں چوھدری ظفر اقبال آف ککرالی اینڈ سنز کے فاسٹ فوڈ چین ” FAIT TA CRÊPE ” کی 11ویں شاخ کا افتتاح ہوا جس میں انہوں نے فیملی فرینڈز اور قریبی دوستوں کو دعوت تعام دی۔ بانی رکن منہاج القرآن فرانس طارق چوھدری , رازق حسین گجر اور راقم الحروف راؤ خلیل احمد نے چوھدری ظفر اقبال کو کلاسک ریسٹورنٹ کے ساتھ ساتھ فاسٹ فوڈ چین ” FAIT TA CRÊPE ” میں کامیابی سے 11ویں شاخ کے افتتاح پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارک باد دی۔

اس موقع پر چوھدری ظفر اقبال نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ کا سارا سسٹم بچے ہی سمبھالتے ہیں اور ایک چین طرز پر کام کرتے ہیں کوئی بھی شخص ہم سے رابطہ کر سکتا ہے ہم اسے اپنا نام اور سٹائل دے سکتے ہیں جس طرح میکڈونلڈ ، کیوک یا برگر کنگ کام کرتے ہیں ایسی ہی سروسز ہم دے رہے ہیں۔

دو موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ڈاکٹر کو لوٹ لی

error: