گرما گرم خبریں

پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے

Archive for: November 9th, 2017

گو جر خان پو لیس نے غیر قانو نی پٹرول لیجانے کی کو شش نا کام بنا دی 


گوجرخا ن( نامہ نگار)گو جر خان پو لیس نے غیر قانو نی پٹرول لیجانے کی کو شش نا کام بنا دی اور دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پٹرول اور لو ڈر گا ڑی قبضہ میں لے لی ۔ اے ایس آئی نے ایف آئی آ ر درج کرا تے ہو ئے کہا کہ وہ سوار شہید سٹیڈیم کے قریب مو جو د تھا کہایک لوڈر کار میں پٹرول کے کین مو جود تھے ۔ گاڑی میں مو جو د افراد مقدس تاج اور قیصر محمود کو ئی دستا ویز پیش نہ کر سکے بعد ازاں معلوم ہوا کہ انہوں نے یہ پٹرول غیر قا نو نی طور پر باؤ ظفر الہی کے پٹرول پمپ سے سیلز مین طا رق سے خریدا تھا۔ پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو نوں کو گرفتار کر لیا ہے

سکول کی معلمہ کو دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر لیا 


گوجرخا ن( نامہ نگار)سر کا ری سکول کی معلمہ کو دہشت گر دی اور سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر لیا ۔گو رنمنٹ گر لز ایلیمنٹری سکول مانکیالہ مسلم کی معلمہ اسماء را نی نے پو لیس تھا نہ گو جر خان کو بتا یا کہ وہ سکول میں فرائض منصبی سر انجام دے رہی تھی کہ جماعت چہار م کی طا لبہ مقدس بخا ری نے مجھے ایک خط دیتے ہو ئے کہا کہ مجھے یہ خط میرے والد ابرار بخاری نے آپکے لیے دیا ہے میں خط کھو لا تو اس میں دہشت گر دی اور دھمکی آ میز تحریر تھی۔قبل ازیں بھی ابرار بخا ری سکول آ کر مجھے دھمکیاں دے چکا ہے ۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے خط کو مقدمے کا حصہ بنا کر ابرار بخا ری کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ہے ۔

گورنمنٹ پرائمری سکول پھامبڑے کے طلباء و طالبات در بدر ہو گئے


دولتالہ (چوہدری عابد حسین)گورنمنٹ پرائمری سکول پھامبڑے کے طلباء و طالبات در بدر ہو گئے،نااہل ٹھیکیدار نے خادم اعلی پنجاب کا خواب چکنا چور کر دیا ،چھ ماہ میں 22لاکھ کی گرانٹ سے صرف بنیادیں بنا کر رفو چکر ہو گیا ،اپنی مدد آپ کے تحت بننے والے دو کمروں کا ملبہ اور پنکھے بھی بیچ ڈالے ، اساتذہ اورطلباء وطالبات ذہنی دباؤ کا شکار تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ،وزیر اعلی پنجاب فوری نوٹس لیں معززین اہل دیہہ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل راماں کے اہم گاؤں پھامبڑے میں گورنمنٹ پرائمری سکول کی تعمیر کے لئے 22لاکھ کی گرانٹ سے شروع ہونے والا کام ٹھیکیدار کی نااہلی سے تاخیر کا شکار ہو گیا سکول کے طلباء وطالبات مختلف گھروں میں اپنا قیمتی وقت سامان شفٹ کرنے میں صرف کر دیتے ہیں مختلف ذرائع سے معلوم ہوا کہ ٹھیکیدار نے 22لاکھ کی گرانٹ سے کام شروع کیا لیکن چھ ماہ میں صرف بنیادیں بنائیں اور پہلے سے اپنی مدد آپ کے تحت بنے کمروں کے چھت کا مٹیریل ،اینٹیں اور پنکھا تک لے گیا ،جنرل کونسلر راجہ محمد احمد عرف اخمت نے بتایا کہ متعدد بار رابطے کئے گئے لیکن ٹھیکیدار ٹال مٹول اور لیت و لعل سے کام لے رہا ہے ،انہوں نے بتایا کہ سکول کے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا شدید خدشہ ہے اس کی وجہ انہوں نے بیان کی کہ مختلف گھروں میں سامان شفٹ کرنے اور پڑھائی کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے پڑھائی کا نقصان ہو رہا ہے والدین ،اساتذہ اور بچے شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور جس گھر میں اس وقت تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس گھر کی حالت خطرناک ہے چھت اور دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سکول کے اساتذہ نے بتایا کہ بچے اور خواتین اساتذہ سکول کی بلڈنگ تیار نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں اس موقع پر ٹھیکیدارکا موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن کال ریسیو نہیں کی گئی ، معززین علاقہ جن میں جنرل کونسلر راجہ غلام احمد عرف اخمت راجہ ، راجہ محمد فیاض ، راجہ زبیر ، راجہ صاحب خان ، راجہ افتخار ، راجہ پرویز ،راجہ ظفر ، راجہ عبدالقدوس ، راجہ عبدالرحمان ،اور صوبیدار عثمان نے وزیر علی پنجاب ، محکمہ تعلیم کے افسران بالا سے اپیل اور نوٹس لینے کی درخواست کی تا کہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ سکے اور متعلقہ نااہل ٹھیکدار کے خلاف قانونی کارراوئی کریں اور کام مکمل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں

ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن نے جمعرات کو لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات


ڈھڈیال(نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن نے جمعرات کو لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔ ملاقات میں سردار ممتاز ٹمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار، نئے پراجیکٹس اور ضلع کی تازہ ترین سیاسی صورت حال کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سردار ممتاز ٹمن کو یقین دہانی کرائی کہ نئے پراجیکٹس کیلئے فنڈز کے علاوہ تلہ گنگ کیلئے ایک خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔ سردار ممتاز ٹمن نے خصوصی تعاون پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

منشیات فروشوں کے خلاف جاری ’’ آپریشن 9C‘‘ پولیس نے کاروائی کرکے دوافراد کے خلاف مقدمہ درج 


ڈھڈیال(نامہ نگار)ڈی پی اوچکوال محمد ہارون جوئیہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری ’’ آپریشن 9C‘‘ کے دوران گزشتہ ڈھڈیال پولیس نے کاروائی کرکے دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق تھانہ سٹی چکوال کی حراست میں ملزم محمد شکیل ولد محمد شریف سکنہ پڑہال کی نشاندہی پر محلہ مغل کسر ڈھڈیال میں رات دس بجے کے قریب مدثر حسین کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا گیا ۔پولیس کو دیکھتے ہی دوافراد بھاگ کھڑے ہوئے جن میں سے سعادت علی ولد افسر بیگ سکنہ ڈھڈیال کو پکڑ کراس کے قبضہ سے 1040گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ مدثر حسین 1035گرام چرس کا پیکٹ پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے دوملزمان کے خلاف زیردفعات9C/CNSAکے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مدثر حسین کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ یادرہے کہ ضلع میں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری مذکورہ آپریشن میں اب تک 9Cکے تحت19 ایف آئی آر درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

واپڈا سب ڈویژن ڈھڈیال کے اہلکاروں کی اندھیر نگری


ڈھڈیال(نامہ نگار) واپڈا سب ڈویژن ڈھڈیال کے اہلکاروں کی اندھیر نگری ، ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے درخواست دھندہ کو ہی نوٹس اور ڈیٹیکشن بل بھیج دیا۔ ابرارحسین ولد نورخان سکنہ ڈھڈیال نے بتایا کہ 13مارچ 2017کو بھائیوں کی لڑائی کے دوران میرے بجلی کے میٹر کو توڑ کر کیبل سمیت گلی میں پھینک دیا ۔ ملزمان کے خلاف کاروائی کیلئے ایس ڈی او ڈھڈیال کو تحریری درخواست دی ۔ انچار میٹر ریڈر مرزا طاہر نے موقع پر آکر انکوائری بھی کی لیکن واپڈا اہلکاروں نے میٹر توڑنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے سات ماہ بعد مجھے نوٹس اور 3581کاڈیٹیکشن بھیج دیاجو سراسر زیادتی اور ایک ظالمانہ کاروائی ہے ۔انہوں نے ایس ڈی او اور ایکسین واپڈا ڈھڈیال سے مطالبہ کیا کہ اس واقع کی انکوائری اور میرے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے ۔

محکمہ ہائی وے چکوال کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہرڑ پادشاہان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی


ڈھڈیال(نامہ نگار)محکمہ ہائی وے چکوال کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہرڑ پادشاہان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ منتخب نمائندوں کی جانب سے نوٹس دلائے جانے کے باوجود محکمہ ہائی وے خاموش تماشائی بناہوا ہے۔ ہرڑ چوک سے رتہ تک جگہ جگہ گڑھے پڑچکے ہیں اور ان گڑھو ں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ سڑک کی بدحالی کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔ چند ہفتے قبل ہرڑ چوک سے جھالے موڑ تک ریپرنگ کی گئی لیکن اس کے آگے کام پھر بندکردیا گیا ۔ عوامی حلقوں نے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ روڈ کی فوری طور پر ری پیئرنگ کی جائے

پی پی 20کے ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے امیدواروں نے ٹکٹ کیلئے اپنی لابنگ تیزکردی


ڈھڈیال(نامہ نگار)پی پی 20کے ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے امیدواروں نے ٹکٹ کیلئے اپنی لابنگ تیزکردی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری محمد علی نے اپنے صاحبزادے چوہدری تیمور علی ایڈووکیٹ کوٹکٹ دلوانے کیلئے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہو ئے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما چوہدر ی علی ناصر بھٹی نے حمایت کے حصول کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے اور حلقہ کی دیگر سرکردہ شخصیات سے رابطے کی اطلاعات ہیں۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے ضلعی رہنما پی پی20کیلئے راجہ طارق افضل کو ایک مضبوط امیدوار قرار دے رہے ہیں۔ ان کے تجزے کے مطابق راجہ طارق افضل آف کالس کے لنڈی پٹی او رڈھڈیال مرکز کے دیہات میں مضبوط رابطے ہیں اور وہ اینٹی مسلم لیگ ن اور سردار گروپ کے حامیوں کی اکثریت کے ووٹ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حلقہ پی پی20کی سیاسی صورت حال کے بارے میں آئندہ ایک دو روز میں پارٹی کی ہائی کمان کو تفصیلی رپورٹ دے دی جائے گی

محکمہ زراعت( توسیع) ڈھڈیال کی طرف سے زمینداروں میں50,50کلوگرام کے129بیگ گندم تقسیم 


ڈھڈیال(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے پیکیج کے تحت محکمہ زراعت( توسیع) ڈھڈیال کی طرف سے زمینداروں میں50,50کلوگرام کے129بیگ گندم تقسیم کیے گئے ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز محکمہ زراعت توسیع ڈھڈیال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ تھے ۔ اس موقع پر زراعت آفیسر توسیع ڈھڈیال ملک وسیم عباس نے سکیم کے متعلق مہمان خصوصی اور صحافیوں کوبریفنگ دی کہ گاؤں کی سطح پر محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے بیج تقسیم کیا گیا ہے اس کا مقصد ہے کہ تمام زمینداروں میں نئے بیج کاشت کرنے کارجحان پیداکرنا ہے ۔ اس کے علاوہ زمینداروں میں کچن گارڈننگ سکیم کے تحت بیج بھی تقسیم کیے گئے ۔

پیپلزپارٹی نے حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کے امیدوار کیلئے شاہجہاں سرفراز راجہ کانام فائنل کردیا


ڈھڈیال(نامہ نگار)پیپلزپارٹی نے حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کے امیدوار کیلئے شاہجہاں سرفراز راجہ کانام فائنل کردیا۔ذرائع کے مطابق شیڈول کا اعلان ہوتے ہی پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت شاہجہاں سرفراز راجہ کے نام کا باضابطہ اعلان کرے گی۔شاہجہاں سرفراز راجہ ان دنوں ایک بیرونی ملک کے دورہ پر ہیں جس کی وجہ سے پیپلزپار ٹی ابھی تک ضمنی الیکشن کے لئے سرگرم نہیں دکھائی دے رہی۔

عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،مقررین


گوجرخان(تحصیل رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، رسول و آل رسول سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے، ان خیالات کااظہار نوجوان صحافی عبدالستار نیازی کی رہائشگاہ پر منعقدہ محفل ذکررسول و آل رسول علیہم السلام سے خطاب کرتے ہوئے سید زبیب مسعودبخاری، سید ذکی حیدر بخاری، سید مزمل علی شاہ ، سید بلال حسین شاہ و دیگر نے کیا، اس موقع پر ثناء خواں حضرات شیخ علی رضا نقشبندی ، محمد احتشام یوسف، محمد عاصم رشید، محمد حارث نظامی ، عادل بشیر قادری ،محمد علی عطاری نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت و محبت پیش کیا ، محفل کی صدارت پیر سید ذکی حیدر شاہ بخاری نے کی، تلاوت کلام پاک فیصل آباد سے تشریف لائے ہوئے قاری اظہر محمود نے کی، محفل کے اختتام پر عالم اسلام اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔

ساہنگ میں کچراکنڈی نہیں بننے دیں گے،پیپلز پارٹی گوجرخان


گوجرخان(تحصیل رپورٹر) ساہنگ ایکشن کمیٹی جومسلم لیگی حکومت کی جانب سے بنائی گئی کچرا کنڈی کے خلاف معرض وجود میں آئی تھی آج ان کے نمائندہ وفد نے سرور اینڈ شریف لاء چیمبر میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنماء عبدالرحمن مرزا اور ممتاز قانون دان محمد رمضان مرزا سے سید شبر عباس ایڈووکیٹ ، قادر نواز قادری ، پرویز کیانی ، سید اکرام ایڈووکیٹ ، سردار قمر جاوید نے ملاقات کی اور ان رہنماؤں کی توجہ حکمرانوں کی جانب مبذول کرائی جو حکمران ماحول کو صاف کرنے کے بجائے ساہنگ کی عوام اور گردونواح کی عوام کے لئے مشکلات بنانے کے لئے ساہنگ کے مقام پر کچرا پھینکنے کے منصوبے بنا رہے ہیں بیشتر ازیں بھی ان کی اس حرکت پر ساہنگ کے عوام ہائی کورٹ گئے تھے اور ڈی سی او سے بھی ملاقات کی تھی عوام الناس کا یہ موقف تھا کہ عوام کو اس کچرا کنڈی سے شدید صحت کے لحاظ سے اور آلودگی اور گندگی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاجس کی وجہ سے کچرا کنڈی پروگرام التواء میں ڈال دیا تھا اب کچرا کنڈی اراکین عوام دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وہاں ساہنگ کے مقام پر پھر کچرا کنڈی بنانا چاہتے ہیں جس پر آپ ہماری مدد و رہنمائی فرمائیں، عبدالرحمن مرزا اور انکے برادر اصغر محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ کا موقف جائز ہے اور جائز موقف کے لئے اعلیٰ حکام سے مل کر انہیں حالات کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے گا ان رہنماؤں نے بذریعہ پرنٹ میڈیا کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ ساہنگ یونین کونسل اور گردونواح کی عوامی تکالیف کے باعث کچراکنڈی کے اراکین کو ساہنگ کے گردونواح میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے منع کریں تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہو سکے ۔

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کیلئے پارٹی کی ضلعی تنظیموں کو خواتین اور کارکن لانے کیلئے دیا گیا


ڈھڈیال(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کیلئے پارٹی کی ضلعی تنظیموں کو خواتین اور کارکن لانے کیلئے دیا گیا ٹارگٹ وبال جان بن گیا۔پارٹی کے کارکنوں کو اسلام آباد کیسے پہنچائیں،پارٹی رہنماؤں نے سرپکڑلیے۔معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے یوم تاسیس کو تاریخی بنانے کیلئے بھرپورتیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس کیلئے پارٹی کی ضلعی تنظیموں کو پارٹی ورکرز کو لانے کیلئے ایک بھاری ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہر ضلع سے پانچ سو خواتین لانے کا کہا گیا ہے اور ساتھ یہ خوشخبری بھی سنائی گئی ہے کہ اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کو پارٹی قیادت سے ملوایا جائے گا۔ اسی طرح دیگر پارٹی ورکرز کیلئے بھاری ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ ضلعی تنظیموں کے عہدیداراس صورت حال سے سخت پریشان ہیں کہ ضلع سے ہزاروں لوگوں کو اسلام آباد پہنچانے کیلئے اتنے اخراجات کہا ں سے اور کیسے پورے ہوں گے۔ا بھی تک ضلعی رہنما صرف ایک دوسرے کا منہ ہی دیکھ رہے ہیں کہ اس صورت حال سے کیسا نمٹا جائے۔

کمال ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کا اعزاز برقرار


مندرہ (سید ساجد نقوی) کمال ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کا اعزاز برقرار،ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کمال ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ زہرہ ارشد اعوان مسلسل چوتھی بار پہلی پوزیشن پر برقرار،جبکہ سال دوئم کی طالبہ نازش شہباز، سال سوئم کی طالبہ مریم لاثانی اور سال اول کی دوطالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کی نتائج کے مطابق فرسٹ ایئر ہفصہ محمود422، سعدیہ جبیں422،سویرا اشتیاق419، عماد اختر380 سیکنڈ ایئر نازش شہباز428،محمود جواد422، فوزیہ مصطفی 416، تھرڈ ایئرمریم لاثانی474،نازش سجاد455، رضوانہ امجد 451جبکہ فورتھ ایئر زاہدہ ارشد492،شمسہ سہیل453 اور شفق نشاء425نمبر حاصل کئے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور والدین نے کمال ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کے پرنسپل ، سٹاف اور طلبہ و طلبات کو مبارک باد پیش کی اس موقع پرکالج پرنسپل نے کہا کہ خطہ گوجرخان میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عرصہ بیس سال سے کمال ہومیوپیتھک میڈیکل کالج ماہر ڈاکٹرز تیار کر رہا ہے جو کہ معاشرے میں بیمار انسانیت کو آسانیاں اور شفاء کا ذریعہ بن رہے ہیں

error: