گرما گرم خبریں

سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

Archive for: November 13th, 2017

دولتالہ کا رہا ئشی نو جو ان شیخ علا ؤ الدین عرف کالا تیز رفتار کا ر کی زد میں آ کر جابحق ہو گیا


دولتالہ ( نامہ نگار) دولتالہ کا رہا ئشی نو جو ان شیخ علا ؤ الدین عرف کالا مندرہ چکوال روڈرتیال اڈہ کے مقام پر روڈ کراس کرتے ہو ئے تیز رفتار کا ر کی زد میں آ کر جابحق ہو گیاواقعات کے مطابق شیخ علاؤالدین نے رتیال اڈا پر سائیکل مرمت کی شاپ بنا رکھی تھی جہان وہ محنت مزدوری کر کے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا،گزشتہ شام شاپ بند کر کے روڈ کراس کر رہاتھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر راولپنڈی کے ہسپتال میں ریفر کیاگیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیامرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی مو جودگی میں آبائی علاقہ دولتالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،چیئرمین سید قلب عباس ،شیخ شبیر۔چوہدری اعجاز،جاوید مغل،اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

ٹھاکرہ میں گھریلو لڑائی جھگڑا میں چھریوں کے وار سے ایک شخص شدید زخمی 


دولتالہ ( نامہ نگار) تھانہ جاتلی کے علاقہ ٹھاکرہ میں گھریلو لڑائی جھگڑا میں چھریوں کے وار سے ایک شخص شدید زخمی ،مقدمہ درج،ٹھاکرہ کے رہائشی غلام عباس نے پو لیس چوکی دولتالہ میں رپورٹ درج کراتے ہو ئے بتایا کہ میں صبح اپنے گھر سے کام پر جا رہا تھا گلی میں پہنچا توسامنے سے محمد بنارس مسلح چھری اور محمدعارف آرہے تھے محمد عارف نے کہا کہ آج تم بچ کر نہیں جا سکتے،اسی دوران محمد عارف نے پکڑ لیااور محمد بنارس نے چھری کے وار کر کے مجھے شدید زخمی کر دیااور موقع سے فرار ہو گئے،وجہ عنادہم نے آپس میں وٹہ سٹہ کی شادی کی ہو ئی تھی،گزشتہ رات میری ہمشیرہ کو خالہ نے گالی گلوچ کی تھیں جو معاملہ رات کو ختم ہو گیا تھاآج محمد بنارس وغیرہ نے رات والی رنجش پر مجھ پر چھری سے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا،غلام عباس کو زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیاپولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ 324/34کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی

یونین کونسل راماں کے گاؤں پنڈ ٹھیکریاں میں پی ٹی آئی یوتھ ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا


دولتالہ ( نامہ نگار) یونین کونسل راماں کے گاؤں پنڈ ٹھیکریاں میں پی ٹی آئی یوتھ ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا ، کنونشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں پارٹی رہنماؤں نے بھر پور شرکت کی ، تنظیم سازی کے لیے صلاح و مشورہ کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل راماں کے گاؤں پنڈ ٹھیکریاں میں پی ٹی آئی یوتھ ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیاجس میں NA51سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی گوجر خان چوہدری عظیم اور حلقہ PP4سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے شرکت کی،نو منتخب پارٹی یوتھ آراکین میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے،کنونشن میں شریک ہونے والوں میں حاجی قطب الدین ،حاجی غلام شاہ،چوہدری محمد یونس ،حافظ زاہدنذیر،حافظ سجاد حسین ،صوبیدار الطاف حسین اور دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں چوہدری محمد حسیب رہنماء پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و ناانصافی کے خلاف جہاد میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بطور پاکستانی ہمارہ ساتھ دیں جس مقصد کے لیے ہم مصروف عمل ہیں ہمارے ہاتھ مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں

چوہدری حیدر سلطان کی ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ سے ملاقات


ڈھڈیال( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی 20 کے متوقع امیدوار چوہدری حیدر سلطان اور مشیر اعلیٰ ایم پی اے ہاؤس یوسی پادشاہان چوہدری مسرت اقبال نے ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں ہسولہ منشیات کیس میں انہیں اصل حقائق سے آگاہ کیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے لیکن پولیس جس انداز سے کاروائیاں ڈال رہی ہے اس سے عوام میں شکوک وشہبات پیدا ہورہے ہیں۔ ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے یقین دلایا کہ وہ اس کیس کی خود انکوائری کریں گے اور کسی کے ساتھ زیادتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

error: