گرما گرم خبریں

گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال

Archive for: November 14th, 2017

گوجرخان میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا 


گوجرخا ن( نامہ نگار)مو سم سر ما کی با رش کے پہلے قطرے نے گیس کے گھریلو صارفین کے چو لہے بھجا دیئے اور لوگ دن بھر گیس سے محروم رہے ۔ گیس حکام نے منگل کو مطو عہ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ سے شہر کے لیے پریشر میں کمی کر دی جبکہ گو جر خان سے نکلنے والی گیس کا پریشر اسلام آ باد کے لیے بڑھا دیا۔ گو جر خان کے لیے پریشر میں کمی اسلام آ باد سے حکام کی ہدا یات کی رو شنی میں کی گئی ہے ۔گیس پریشر کمی سے لو گو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ادھر تنو روں پر روٹی کے خریداروں کا رش بڑھ گیا اور لمبی لائنیں لگ گئیں۔تاجر تنظیموں نے گیس بندش کی سخت مذمت کی ہے ۔ مر کزی انجمن تا جران کے بانی صدر چو ہدری محمد اقبال ، جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ،دیگر را ہنماؤں غلام قمر،را جہ سجاد سلیم حیدر کا لا اور شیخ محمد ارشد نے گو جر خان کے لیے گیس بندش کی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے جی ایم کا رویہ گو جر خان دشمنی پر مبنی ہے گو جر خان سے نکلنے والی گیس پر گو جر خان کے لو گو ں کا حق نہیں اور اسلام آ باد کو فو قیت دی جا تی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں گیس سے محروم کیا گیا تو عوام اپنا حق لیناجا نتے ہیں

ذیابیطیس کو جان لیوا مرض نہ سمجھیں، ڈاکٹر را جہ پرویز


گوجرخا ن( نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کے گو جر خان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر را جہ پرویز، ڈاکٹر ضمیر بٹ ،ڈاکٹر عمر مرزا،ڈاکٹر پرویز اعوان اور حکیم عبد الرؤف کیانی نے کہا ہے کہ ذیابیطیس کے مریض احتیاطی تدا بیر اختیار کر کے ایک عام آ دمی کی طرح زندگی گذار سکتے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ؛ذیابیطیس؛ کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی نشست میں کیا ۔ڈاکٹر ر اجہ پر ویز نے کہا کہ یہ مرض حا وی اسی صورت میں ہو تا ہے جب مریض پرہیز چھوڑ دیتا ہے۔ڈاکٹر ضمیر بٹ نے کہا کہ شو گر کے مریض دوا کے مسلسل استعمال اور ورزش کو معمول بنا لیں تو شو گر انہیں کچھ بھی نہیں کہے گی۔ڈاکٹر عمر مرزا نے کہا کہ ذیابیطیس کے مریض متوازن غذا کے ساتھ ساتھ واک یا ورزش کو اپنی زندگی میں شامل کر لیں تو اسکے منفی اثرات ظا ہر نہیں ہو ں گے انہوں نے کہا کہ عمر کا اس مرض سے کو ئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر پر ویز اعوان نے کہا کہ اس مرض کا انسانی نفسیات سے گہرا تعلق ہے اور ہمارے معا شرے میں انسولین کو آ خری علاج قرار دیتے ہیں جو کہ سرا سر غلط ہے۔ ہمارا رہن سہن اور انداز زندگی اسکی ایک وجہ ہے سادہ خو راک اور مشقت والے لو گو ں کے پاس سے شو گر گذر کر بھی نہیں جا تی ہے حکیم عبد الروف کیانی نے کہا کہ اگر مریض ہما رے مشورے پر عمل کر یں اور ذیابیطیس کو ایک جان لیوا مرض نہ سمجھیں تو اسکے اثرات کا فی حد تک کم ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پر ہیز، ورزاش اور دوا کے با قاعدگی سے استعمال کر نے والے کے بارے میں کو ئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ شو گر کے مریض ہیں انہوں نے کہا کہ 40سال کے بعد لو گو ں کو چینی اور نمک کا استعمال ترک کر دینا چاہیے یا کم از کم بہت کم کر دینا چاہیے۔

نا معلوم خواتین نے ایک نو لود بچہ ریلوے روڈ ویران مقام پر پھینک دیا


گوجرخا ن( نامہ نگار) نا معلوم خواتین نے ایک نو لود بچہ ریلوے روڈ ویران مقام پر پھینک دیا۔آدمجی شادی ہال کے ما لک زبیر حسین نے پو لیس کو بتا یا کہ وہ علی الصبح شادی ہا ل پہنچا تو وہاں برقعہ پوش خاتون اور ایک 13تیرہ سالہ لڑکی نے ہاتھ میں کچھ اٹھا یا ہوا تھا جو انہوں نے ڈھیر پر پھینکا اور چلی گئیں بعد میں دیکھا تو ایک وہ ایک نو مو لود بچہ تھا جسے گرم کپڑوں میں لپیٹ کر پو لیس کے حوالے کر دیا گیا

گو جر خان میں مو سم کی پہلی با رش نے مو سم خو شگوار بنا دیا


گوجرخا ن( نامہ نگار)گو جر خان میں مو سم کی پہلی با رش نے مو سم خو شگوار بنا دیا۔بارش کے باعث شہر میں جل تھل ہو گیا ۔ اس بارش سے نہ صرف گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے بلکہ مو نگ پھلی جو کہ گو جر خان کی خاص فصل ہے کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گا ۔جس سے زمینداروں اور آ ڑھتیوں کو فا ئدہ حاصل ہو گا ۔بارش نے سب لو گو ں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں۔

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی میٹنگ uc منگوٹ راجا حافظ جمیل کی راہشگاہ پر منعقد ہوئی


منگھوٹ ( نمائندہ راول نیوز )پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی میٹنگ uc منگوٹ راجا حافظ جمیل کی راہشگاہ پر منعقد ہوئی جس میں امیدوار NA51 چوہدری محمد عظیم امیدوار Pp4 چوہدری محمد ساجد محمود نے خصوصی شرکت کی مٹیگ میں آگنائز پی ٹی آئی یوتھ ونگ Pp4 راجا صنان علی مناس کے علاوہ چوہدری نواز ارسلان قریشی ایڈوکیٹ سنیئر نائب صدر Uc سکھو نے شرکت کی اس موقع پر حافظ جمیل صاحب کو صدر یوتھ ونگ uc منگوٹ کا نوٹیفکیشن بھی دیا گیا

یونین کونسل کونتریلہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، راجہ امیر کاظم


کونتریلہ ( طارق نجمی )مسلم لیگ(ن)کے رہنما وچیئرمین یونین کونسل کونتریلہ راجہ امیر کاظم نے کہا ہے کہ یونین کونسل کونتریلہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے چک راجگان میں شارع ابو طالب کی تعمیرِ نو شروع ہو چکی ہے. اس کے علاوہ کچھ گلیوں کی پختگی کا کام بھی مکمل ہو گا انہوں نے بتایا کہ پورے حلقے میں ہر طرف فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور عوام الناس سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں. اس بات کا تمام تر کریڈٹ ہمارے ہردل عزیز لیڈر راجہ جاوید اخلاص صاحب کو جاتا ہے جو انتہائی خلوص سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں راجہ امیر کاظم نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکی ہے اور لوگ اپنا نفع نقصان بخوبی سمجھتے ہیں. خالی اور کھوکھلے نعروں سے الیکشن نہیں جیتے جاتے. عملی کام ضروری ہوتے ہیں جو صرف موجودہ دورِ حکومت میں ہی ہو رہے ہیں. آئندہ الیکشن بھی انشاء اللہ ن لیگ ہی بھاری مارجن سے جیتے گی

پیپلزپارٹی ضلع چکوال کی حلقہ پی پی20میں حصہ لینے کیلئے مشاورت جاری ہے


ڈھڈیال ( نامہ نگار)پیپلزپارٹی ضلع چکوال کی حلقہ پی پی20میں حصہ لینے کیلئے مشاورت جاری ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پارٹی میں تین امیدوار زیر غور ہیں اور اعلیٰ قیادت کو تمام صورت حال سے باخبر رکھا جارہا ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ دو تین روز میں پارٹی پالیسی اور امیدوار کے نام کا اعلان کردیا جائے گا

ختم نبوت پر کوئی بھی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا، سجاد اکبر عباسی


راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز) ڈسٹرکٹ بار کے صدر سجاد اکبر عباسی نے کہا ہے کہ جس نے بھی ختم نبوت کے مسئلے میں ہر اُس شخص کو منظر عام پر لایا جائے جو اس سازش میں شامل تھے۔ ختم نبوت پر کوئی بھی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا ،یہ ہی وجہ ہے کہ آج متعدد دنوں سے عاشقان رسول احتجاج کررہے ہیں تاہم وکلاء برادری ’’ختم نبوت‘‘کے نام سے اجلاس منعقد کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ وکلاء برادری بھی ختم نبوت پر کٹ مرنے کو تیار ہے۔وفاقی وزیر حامد سعید اور دیگر حکومت عہدیدار جو اس میں شامل تھے فوری مستعفی ہوجائے ۔ تاہم احتجاج کے باعث شہری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر غیر قانونی طریقوں سے اجتناب کرنا چاہیے جبکہ جمہوری حکومت میں پر امن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہوتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں ختم نبوت کے نام سے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل عرفان احمد خان نیازی ایڈووکیٹ ، جوائنٹ سیکرٹری شاہد محمودایڈووکیٹ ، ممبر پنجاب بار کونسل واصف چوہدری ایڈووکیٹ ، سابق صدر ہائیکورٹ بار ملک توفیق آصف ایڈووکیٹ ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملک وحید انجم سمیت وکلاء بڑی تعداد میں موجود تھے۔ صدر بار کا کہنا تھا کہ ختم نیوت پر کوئی بھی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا ، ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کا ختم نبوت زندہ باد کے نام سے اجلاس منعقد کرنا اس بات کی ضمانت ہے کہ وکلاء بھی ختم نبوت پر کٹ مرنے کو تیار ہیں۔ وکلاء برادری پڑھی لکھے طبقہ کی نمائندگی کرتی ہے اور ہمیں احتجاج کا ایسا راستہ اپنا چاہیے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ نہ ہوا اور مطالبات بھی اعلیٰ حکام تک پہنچ جائے ۔سیکرٹری جنرل عرفان احمد خان نیازی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 292کے تحت جلد ہی ایک رٹ پٹیشن فائل کی جائیگی جس میں میں خود پٹیشنر بنو گا اور سنےئر وکیل ملک وحید انجم میرے وکیل ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے حکومت کی جانب سے ختم نبوت شک کو ختم کرنا توہین رسالت کے زمرے میں آیا ہے ۔ حکومت وفاقی وزیر حامد سعید کیخلاف فوری کارروائی کرے اور راوجہ ظفر الحق کی سربراہی میں جو کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی اُسکی رپورٹ فوری طور پر منظر عام پر لائی جائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہوسکے اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو وکلاء برادری اس تحریک کو وسیع پیمانے پر چلائی گی جس سے حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائیگا۔

error: