گرما گرم خبریں

گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے

Archive for: November 15th, 2017

محکمہ صحت نے رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کرپٹ مافیا کو ٹھیکے پر دے دیا


دولتالہ (نامہ نگار )محکمہ صحت نے رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کرپٹ مافیا کو ٹھیکے پر دے دیا بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں عوام در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور عوامی شکایات کے باوجود سی اوہیلتھ راولپنڈی سنگین نوعیت کے معاملات کی تحقیق کے بجائے آر ایچ دولتالہ کے افسران بالا کو شکایات کنندگان سے راضی نامے طے کرنے پر لگا دیا درجنوں درخواست گزار پریشان حال حکومتی اصلاحات کھوہ کھاتے شعبہ صحت میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے کی گئیں اصلاحات کے اثرات آر ایچ سی دولتالہ پر مرتب نہ ہو سکے صوبائی وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں بصورت دیگر ڈی ایچ او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے عوامی حلقوں کا اعلان تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے علاج معالجے کے لیے ہسپتال کا رخ کرنے والے مریضوں کی داد رسی کے بجائے ایس ایم اوڈاکٹر امان اللہ اور سابقہ کلرک عمران کی ملی بھگت سے دونوں ہاتھوں سے سرکاری خزانے پر ڈاکے مارنے میں مصروف عمل ہیں درختوں کی غیر قانونی کٹائی ،ہسپتال میں موجود جنریٹر جس کا فیول با قاعدگی سے محکمہ سے وصول کیا جاتا ہے تا ہم کبھی بھی برقی رو کی بندش پر جنریٹر مریضوں کی سہولت کے لیے نہیں چلایا جاتا کروڑوں روپے کے فنڈز کی خورد برد ،ایمبولینس کی سہولت ناپید ،ہسپتال کوارٹرز میں غیر متعلقہ افراد کی رہائش سمیت درجنوں معاملات پر محکمہ کے اعلیٰ حکام کی طویل اور پر اسرار خاموشی عوامی حلقوں میں سوالیہ نشان بن چکی ہے ہسپتال میں آنے والی حاملہ خواتین کو ڈلیوری کے بجائے کیس کو پیچیدہ ظاہر کر کے گوجرخان یا راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے حال میں نتھہ چھتر کی رہائشی عورت کی نارمل ڈلیوری کو پیچیدہ ظاہر کر کے اسی گوجرخان ریفر کر دیا گیا اور مذکورہ خاتون کی ڈلیوری ایمبولینس میں ہی ہو گی جب کہ رتیال کی ایک حاملہ خاتون کو لیڈی ڈاکٹر نے اپنی جان خلاصی کرانے کے لیے ریفر کر دیا اور نجی ہسپتال میں چند منٹ بعد ہی مذکورہ خاتون کی نارمل ڈلیوری ہو گی ایس ایم او کی پیشہ وارانہ غفلت کے باعث جنگلی جانور کے کاٹنے سے زخمی ہونے والا شخص مخبوط الحواس ہو کر موت کے منہ میں چلا گیا رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ علاقہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے بجائے درد سر بن چکا ہے گزشتہ کئی کئی سالوں سے اس ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز مسیحا کے روپ میں موت کے فرشتے ثابت ہو رہے ہیں ہسپتال سے متعلق درجنوں تحریری شکایات سی او ہیلتھ کے پاس موجود ہیں جن کی انکوائری پینڈگ ہے اور ڈاکٹرز شکایات کندگان سے مسلسل رابطے کر کے راضی نامے کے لیے منتے ترلے کر رہے ہیں عوامی حلقوں زوہیب،کامران ،ثاقب سہیل،جمیل عارف ،ابتصام،یاسر محمود ،محمد اسلم ،طارق جاوید ،محمد عارف ،محمد جہانگیر،اورنگزیب ،سمیت اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ دولتالہ رورل ہیلتھ سینٹر میں ہونیوالے بے قاعدگیوں ،بے ضابطگیوں اور قیمتی انسانی جانوں سے ہونے والے کھلواڑ پر سخت ایکشن لیاجایا ہسپتال کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائی جائیتا کہ عوام صحت کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں

دولتالہ میں گیس لوڈ شیڈنگ شروع عوامی مشکلات میں اضافہ


دولتالہ (نامہ نگار )دولتالہ قدرتی گیس میں پانی پڑ گیا باران رحمت کے نزول کے ساتھ ہی دولتالہ میں گیس لوڈ شیڈنگ شروع عوامی مشکلات میں اضافہ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث جہاں عوا م نے شکھ کا سانس لیا وہاں محکمہ گیس نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا گزشتہ روز بارش سے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی دولتالہ اور گردنواح سے گیس غائب ہو گئی گھروں کے چولہے بجھ گئے اور اہل علاقہ روایتی سوختنی ایندھن کی تلاش میں در بدر بھٹکنے لگے دریں اثنا برقی رو بھی تعطل کا شکار ہو گئی گیس کی بندش کے ساتھ ہی ہوٹلوں پر رش بڑھ گیا اہل علاقہ نے محکمہ گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس فوری طور پر بحال کی جائے

تحصیل گو جر خان کے تین سر کا ری سکو لوں نے انٹر نیشنل ایوار ڈ حاصل کر لیے 


گوجرخا ن( نامہ نگار)تحصیل گو جر خان کے تین سر کا ری سکو لوں نے برٹش کو نسل کے تحت ہو نے والی سر گر میوں میں انٹر نیشنل ایوار ڈ حاصل کر لیے ۔ ان سکو لوں میں گورنمنٹ ایم سی گر لز ہا ئی سکول گو جر خان، گو رنمنٹ گر لز ہا ئی سکول قاضیاں اور گورنمنٹ گر لز ہا ئی سکول منگھوٹ شامل ہیں۔اسلام آ باد میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں سکول کی سر براہوں کو یہ ایوارڈ دیئے گئے سیکر ٹری ایجو کیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش نے انعا ما ت تقسیم کئے ایم سی سکول کی پرنسپل تسنیم الطاف، قاضیاں سکول کی پرنسپل نصرت آ را بیگم اور دیگر ٹیچرز محترمہ عابدہ رزاق، قراۃ العین ، سیماب گل اور دیگر کو بہترین کا ر کر دگی کی بنیاد پر ایوارڈز سے نوا زا گیا۔برٹش کو نسل کے اس پراجیکٹ میں پنجاب بھر سے 554سکولز کا شامل کیا گیا تھا جس میں راولپنڈی کے 25سکولز نے ایوارڈز حاصل کئے۔دریں اثنا تعلیمی حلقوں نے گو جر خان کے سکو لوں ان تینوں سر کا ری سکو لوں اور ان کی منتخب معلمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنکی اعلی کا ر کر دگی کی بدو لت بین الا ا قومی طور پر گو جر خان کا نام بلند ہوا ۔ بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین محمد شاہد صراف، وائس چئیرمین خواجہ نعیم قیوم اور خواجہ حاجی اعجاز نے گو جر خان کے تینوں سکو لوں کی ایوارڈز حاصل کر نے والی پرنسپلز اور سینئر ٹیچرز کی کا ر کر دگی کو سراہتے ہو ئے انہیں مبا رکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی کار کر دگی کو مزید بہتر بنائیں گی تا کہ بچیاں اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک کی بہترین شہری بن سکیں۔

مو سم سر ما کی پہلی با رش کے پہلے قطرے نے گیس کے گھریلو صارفین کے چو لہے بھجا دیئے


گوجرخا ن( نامہ نگار)گو جر خان میں گذشتہ روزمو سم سر ما کی پہلی با رش کے پہلے قطرے نے گیس کے گھریلو صارفین کے چو لہے بھجا دیئے اور لوگ دو دن سے گیس سے محروم چلے آ رہے ہیں ۔ گیس حکام نے منگل کو مطو عہ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ سے شہر کے لیے پریشر میں کمی کر دی جبکہ گو جر خان سے نکلنے والی گیس کا پریشر اسلام آ باد کے لیے بڑھا دیا۔ گو جر خان کے لیے پریشر میں کمی اسلام آ باد سے حکام کی ہدا یات کی رو شنی میں کی گئی ہے ۔گیس پریشر کمی سے لو گو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ادھر تنو روں پر روٹی کے خریداروں کا رش بڑھ گیا اور لمبی لائنیں لگ گئیں۔تاجر تنظیموں نے گیس بندش کی سخت مذمت کی ہے ۔ مر کزی انجمن تا جران کے بانی صدر چو ہدری محمد اقبال ، جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ،دیگر را ہنماؤں غلام قمر،را جہ سجاد سلیم حیدر کا لا اور شیخ محمد ارشد نے گو جر خان کے لیے گیس بندش کی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے جی ایم کا رویہ گو جر خان دشمنی پر مبنی ہے گو جر خان سے نکلنے والی گیس پر گو جر خان کے لو گو ں کا حق نہیں اور اسلام آ باد کو فو قیت دی جا تی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں گیس سے محروم کیا گیا تو عوام اپنا حق لیناجا نتے ہیں ۔

گو جر خان میں مو سم کی پہلی با رش نے بلدیہ کی کار کر دگی کا پول کھو ل دیا 


گوجرخا ن( نامہ نگار)گو جر خان میں مو سم کی پہلی با رش نے بلدیہ کی کار کر دگی کا پول کھو ل دیا بدھ کو شدید بارش کا باعث شہر کی مارکیٹوں میں پا نی دو کا نوں اور گلی محلوں میں لو گو ں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔بارش کے باعث شہر میں جل تھل ہو گیا ۔شہر کی اکثر سڑکوں اور سروس روڈز پر پا نی کھڑا ہے اور لو گو ں کو نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔میں با زار ، حلوائی گلی،کٹڑہ لکڑی اور پرانے مذبحہ خانے اور بلدیہ رو ڈ پر پا نی اتنا زیادہ کھڑا ہو گیا کہ وہاں سے لو گو ں کا گذرنا محال ہو گیا ۔ادھر بلدیہ کی طرف سے بارش کے نقصا نات کم کر نے کی کو ئی کوشش نہیں کی گئی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ کی نا قص کا ر کر دگی کا پو ل کھل گیا ہے اور بلدیہ شہر کے مختلیف حصوں میں کھڑا پا نی نکالنے کے اقدا مات کرے تا کہ معمو لات زندگی بحال ہو سکیں

دولتالہ میں مادہ جانوروں کی نسل کشی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے


دولتالہ (نامہ نگار )دولتالہ میں مادہ جانوروں کی نسل کشی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ویٹرنری ہسپتال کا عملے کی ملی بھگت سے قصابوں کو مادہ جانوروں کو زبح کرنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے بھاری فیس اضافہ کی آڑ میں ہسپتال عملہ اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے جب کہ علاقہ بھر سے گائے بھینس اور بکریاں تیزی سے کم ہو رہی ہیں محکمہ لائیوسٹاک اس سلسلے میں نوٹس لے اور حکومتی احکامات کی روشنی میں مادہ جانور زبح کرنے والے قصاب اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی چوہدری ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی واضح احکامات اور نوٹیفکیشن کے باوجود ویٹرنری ہسپتال دولتالہ کا عملہ حکومتی احکامات کو کسی خاطر میں نہیں لاتا جس کے باعث مادہ جانور وں کا نسل تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے اس سلسلے میں ڈاکٹرز کا آگاہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مادہ جانوروں کی نسل بچانے کے لیے حلال مادہ جانوروں زبح کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے تا ہم اس کے باوجود ڈاکٹرز کی جانب سے کوئی روک تھام نہیں کی جارہی اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ویٹرنری ہسپتال کا عملہ کسی قسم کی کاروائی سے بھی گریزاں ہے اس سلسلے میں جب انچارج ویٹرنری ہسپتال دولتالہ ڈاکٹر محسن سے موقف لیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں جو قصاب مادہ جانور کو زبح کرتے ہیں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جاتی ہے اور اس سلسلے میں جب بھی کوئی شکایت ہمارے نوٹس میں آتی ہے اس پر قانونی کاروائی ہمارے فرائض میں شامل ہے انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں تک محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم دولتالہ میں قصابوں کی دکانوں پر اچانک چھاپے مارے گی اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب قصانوں کو سزا اور جرمانے کیے جائیں گے تا ہم فیس کی وصولی یونین کونسل دولتالہ کا عملہ کرتا ہے اور وہی اس کا ریکارڈ مرتب کرتے ہیں

یونین کونسل راماں میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی مکمل


دولتالہ (نامہ نگار )یونین کونسل راماں میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی مکمل مشرف سلطان ملک صدر چوہدری اخلاق احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس موقع پر پنج گراں خورد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سعد یعقوب نے نو منتخب عہدیدران کا مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شاء اللہ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے صدر پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان چوہدری محمد عظیم اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود کی قیادت میں تحریک انصاف گوجرخان سے بھرپور کامیابی حاصل کرئے گی انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران اپنے قائدین کے ہاتھ مضبوط کریں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کی کامیابی کے لیے مزید جوش جذبے سے کام کریں

مو سم سر ما کی پہلی بارش سے گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے 


گوجرخا ن( نامہ نگار)مو سم سر ما کی پہلی بارش سے گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے اسکے ساتھ ساتھ مو نگ پھلی جو کہ گو جر خان کی خاص فصل ہے کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔جس سے زمینداروں اور آ ڑھتیوں کو فا ئدہ حاصل ہو گا ۔بارش نے سب لو گو ں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں۔

error: