گرما گرم خبریں

پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی

Archive for: November 16th, 2017

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اد اروں کے خلاف کو ئی جنگ نہیں ہے،چو ہدری محمد ریاض


گوجرخا ن( نامہ نگار)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اد اروں کے خلاف کو ئی جنگ نہیں ہے مخالفین بے بنیاد پر وپیگنڈہ کر کے پوائنٹ سکو رنگ کر رہے ہیں ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ن کے را ہنماسابق وزیر چو ہدری محمد ریاض نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر وزیر کیڈ طا رق فضل چو ہدری،ایڈوائزر ٹو پی ایم ملک ارشد ایم این اے اور عابد رضا ایم این اے بھی مو جود تھے ۔چو ہدری ریاض نے کہا کہ نواز شریف کو وزارت عظمی سے نکال کر ملک کو بحرانوں میں مبتلا کر دیاگیا ہے معا شی ترقی رو کنے کی کو شش کی گئی ہے اور دنیا حیران ہے کہ کیا ایک منتخب وزیر اعظم کو اس طرح اقتدار سے محروم کیا جا تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر 62-63کو معیار بنا یا گیا تو ملک میں کو ئی بھی محفوظ نہیں رہے گا مو جو دی پا رلیمنٹ کو تو بے وقعت کیا ہی گیا مگر اس چھری سے آ نے والی پارلیمنٹ بھی محفوظ نہیں رہے گی ۔ چو ہدری ریاض نے کہا کہ نواز شریف کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کی گئی مگر جو نواز شریف سے وقف نہیں تھے انہوں نے دیکھا کہ نواز شریف کو حکومت سے تو نکا لا جا سکتا ہے مگر عوام سے دور رکھنا کسی کے بس کی بات نہیں انہوں نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے اور کر تے رہیں گے نواز شریف پر عزم ہیں بے بنیاد اور جھوٹے سیاسی مقدمات سے انہیں ڈرا یا دھمکا یا نہیں جا سکتا ہے اگر نواز شریف غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے سامنے ڈٹے ہو ئے ہیں تو انکی جماعت اسکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح مسلم لیگ ن کی پو زیشن پہلے سے بہترہے اور وہ یہاں سے کلین سویپ کرے گی ۔اس موقع پر نواز شریف نے پیغام دیا ہے کہ حقیقی مسلم لیگی میری سیاست کیا جان ہیں وہ حکومت کا ساتھ دیں اور جماعت کو منظم کریں اور ا گلے انتخا بات کی تیاری کریں

پیپلز پارٹی گوجرخان کی اعلیٰ قیادت حقیقی کارکنوں کو نظر انداز کر رہی ہے،قاضی ظفر علی 


دولتالہ(نامہ نگار ) پیپلز پارٹی گوجرخان کی اعلیٰ قیادت حقیقی کارکنوں کو نظر انداز کر رہی ہے دوہری سیاست کے حامل لوگوں کو حقیقی کارکنوں پر فوقیت دی جا رہی ہے اعلیٰ قیادت نے اگر یہی روش جاری رکھی تو ہم اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں با رہا احتجاج کے باوجود قیادت ہماری باتوں پر کان دھرنے کے بجائے کان بھرنے والوں کی باتوں کو اہمیت دی رہی ہے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا جائز مقام دینے کے بجائے ابن الوقت اور مفاد پرست دوہری سیاست کے حامل لوگوں سے پارٹی یا لیڈران کا قد کاٹھ نہیں بڑھتا حقیقی کارکن اور رکرز ہی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما قاضی ظفر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بارہا اعلیٰ قیادت کو گوش گزار کیا ہے کہ کارکن اور ورکرز پارٹی سے نالاں ہیں جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے باوجود اس کے بھٹو کے شیدائی پارٹی کے ساتھ استقامت سے کھڑے ہیں لہذا ان کی مشاورت اور معاونت سے تنظیم سازی سمیت دیگر امور کا حل نکالا جائے انہوں نے کہا کہ اگر یہی روش برقرار رہی تو آمدہ الیکشن میں نقصان دہ ثابت ہو گی اور ہم اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آزاد اور خود مختار ہوں گے

موجودہ حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے،راجہ جاوید اشرف


دولتالہ(نامہ نگار )پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے رہنما راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے موجودہ حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب ہو چکی عوام کے خدمت کے نعرے بلند کر کے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرئے گی گیس اور بجلی کی میٹروں کے افتتاح کے جلسے سجانے والوں نے گوجرخان کا مستقبل تاریک کر دیا ہے تختی مافیا نے سستی شہرت کے لیے اہل عوام کی آنکھوں مین دھول جھونکی ساڑھے4سالہ دور اقتدار میں سابقہ دور کے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز کو استعمال کر کے اپنا قد کاٹھ اونچا کرنے والوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے دور کے فنڈز اور ترقیاتی کاموں کی دھول کو بھی کاغذی شیر نہیں پہنچ سکتے ہم نے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی اور اہل گوجرخان کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر کی اور ان شاء اللہ آئندہ بھی اس سلسلے کو مزید دراز کریں گے وہ گزشتہ روز رئیس آف مستالہ راجہ اللہ دتہ کے فرزند زرجمند راجہ ہمایوں خورشید کی شادی کے سلسلہ میں مستالہ میں منعقدہ ہارس اینڈ کیمل شو میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے اس موقع پر راجہ عرفان نواز مانی ،راجہ عمران کامی ،ملک سلطان اکبر اعوان،راجہ طاہر سلطان ،راجہ بابر سلطان ایڈوکیٹ ،راجہ غلام عباس سمیت اہل علاقہ کی نمایاں شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی

سازش کے تحت صفدر ہسولہ کے خلاف منشیات کیس میں ملوث کیا گیا،ہارون عباس


ڈھڈیال( نامہ نگار)مسلم لیگ ن ڈھڈیال مرکز کے چیف کوارڈی نیٹر ہارون عباس جوند اور مشیر اعلیٰ ایم پی اے ہاؤس برائے یوسی پادشاہان چوہدری مسرت اقبال نے ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ سے ملاقات کی جس میں انہیں ہسولہ منشیات کیس کے بارے میں اصل حقا ئق سے آگاہ کیا گیا ۔ ڈی پی او چکوال کو بتایا گیا کہ ایک سازش کے تحت صفدر ہسولہ کے خلاف منشیات کیس میں ملوث کیا گیا ہے ۔ ڈی پی او چکوال نے یقین دہانی کرائی کہ وہ خو د اس کیس کا جائزہ لیں گے اور18نومبر بروز ہفتہ دن گیار ہ بجے اس کیس کی میں خود انکوائری کروں گا۔

تحصیل آ فس کا نظام درہم برہم سائیلین مشکلات کا شکار


گوجرخا ن( نامہ نگار)گو جرخان کے تحصیل آ فس میں گذشتہ دو دنوں سے کام بالکل بند ہے اور سائیلین کو مشکلات کا سامان ہی نہیں کر نا پڑ رہا حکومت کو بھی لا کھوں کا نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے ۔ مقامی را ہنما چو ہدری فر زند علی نے بتا یا کہ وہ ضروری کام کے سلسلے میں تحصیل آ فس گئے تو معلوم ہوا کہ سیزن کی پہلی با رش سے تحصیل آ فس کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ۔ کمپیوٹرز میں پا نی پڑ گیا ہے اور مین سر ور خراب ہو گیا ہے اسکے علاوہ متعدد شعبوں میں بجلی بھی نہیں ہے سینکڑوں شہری در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اس صورتحال سے لوگ بہت پریشان ہیں حکومت کو رجسٹریاں نہ ہو نے سے لاکھوں رو پے روزانہ کا نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے چو ہدری فر زند علی نے کہا کہ یہ بات ضلعی انتظامیہ کے علم میں ہے مگر کسی کو پرواہ نہیں ہے ۔ انہوں نے حکو مت پنجاب سے مطا لبہ کیا کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لے اور واقعہ کی انکوائری کرا کے ذمہ دا ران کے خلاف کا روائی کرے اور لو گو ں کو مصائب سے نجات دلا ئے

گو جر خان کو یہاں سے نکلنے والی گیس سے محروم کر نا عوام کے ساتھ زیادتی ہے


گوجرخا ن( نامہ نگار)پی ٹی آئی گو جر خان کے راہنماؤں نے گو جر خان کے لو گو ں کو گیس سے محروم کر نے کا ذمہ دار مقامی ممبران اسمبلی کو قرار دیدیا سابق امیدوار برائے صو بائی اسمبلی چو ہدری جا وید کو ثر، سابق صدر امین ڈار اورسابق جنرل سیکرٹری نا یا ب خاور ایڈو کیٹ نے کہا ہے کہ گو جر خان کو یہاں سے نکلنے والی گیس سے محروم کر نا عوام کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ کتنا ظلم ہے کہ گذشتہ دو روز سے گو جر خان کے گھریلو صارفین کے چو لہے با لکل بجھ گئے ہیں اور کوئی پو چھنے وا لا نہیں ہے جبکہ گو جر خان کی گیس اسلام آ باد کو پو رے پر یشر کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسکے ذمہ دار گو جر خان کے ممبران اسمبلی ہیں جنہوں نے یہ کو شش تک نہیں کی کہ حکام سے باز پر س کریں در اصل انکی کو ئی سنتا ہی نہیں اور نہ ہی انکی دلچسپی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خا طر جمع رکھیں عوام ان سے حساب کتاب برا بر کر نے کے لیے بے تاب ہیں

پی ٹی آئی کے حلقہ پی پی20کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار کے نام کا اعلان آج متوقع ہے


ڈھڈیال( نامہ نگار)پی ٹی آئی کے حلقہ پی پی20کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار کے نام کا اعلان آج متوقع ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق راجہ طارق افضل آف کالس کانام فائنل کردیا گیا ہے اور اسے اگلے عام انتخابات میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق سردار گروپ کاشیرازہ بکھیرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور حلقہ کے عوام جلدہی تبدیلی دیکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورہماری کوشش کو گی کہ پیپلزپارٹی کا امیدوار پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوجائے۔ پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دیا جائے گا اور پی ٹی آئی کی رابطہ مہم سے مسلم لیگ ن کو دن میں تارے نظر آئیں گے۔

ایک ہزار سے زائد پتنگ اور ڈوریں برا مد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا


گوجرخا ن( نامہ نگار)گو جر خان پو لیس نے ایک کا روائی کے دو ران ایک ہزار سے زائد پتنگ اور ڈوریں برا مد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایچ او تھانہ گو جر خان اشتیاق چیمہ نے بتا یا کہ ملزم محمد قاسم سکنہ وارڈ نمبر 7 پا بندی کے با وجود پتنگیں اور ڈوریں فروخت کر رہا ہے پولیس نے چھا پہ مار کر 1100پتنگیں اور 101ڈوریں برا مد کر لیں ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوا لات میں بند کر دیا گیا ہے

تقریب بسلسلہ گیارہویں شریف شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی یاد میں منائی گئی 


گوجرخان (نامہ نگار) پیپلز پارٹی بڑکی چوہان کے سینئر رہنماء راجہ اشتیاق کی رہائشگاہ پر ایک تقریب بسلسلہ گیارہویں شریف شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی یاد میں منائی گئی ، تقریب کی صدارت راجہ حق نواز نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے عبدالرحمن مرزا اور انکے برادر اصغر محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے شرکت کی ، بلال مختار اور عبداللہ شریف بھی ان کے ہمراہ تھے ، تقریب میں بڑکی چوہان کے چوہان راجپوتو ں نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑکی چوہان کی مسجد کے خطیب مولانا حضرت جلالی اور عبدالرحمن مرزا نے خطاب کرتے ہوئے رسول اللہ ؐ کے اسوہ حسنہ کی روشنی میں ساری زندگی وقف کرنے والے دنیا تصوف کے بادشاہ پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی غوث لامکانی قطب ربانی کی شاندار زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگر ہمیں ایک بات پر عمل کر لیں یعنی سچ بولنا شروع کردیں تو تمام برائیوں کا خاتمہ بھی ہوسکتا ہے اور ہم ترقی بھی کرسکتے ہیں ،عبدالرحمن مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غوث الاعظم ؒ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اولیاء کرام کے فیضان سے قائد اعظم ؒ کی قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہوئی اور پاکستان ایٹمی قوت میں تبدیل ہوا انشاء اللہ ہم سچائی کے راستے پر چلتے رہیں گے آخر میں راجہ اشتیاق کی جانب سے شرکاء تقریب میں لنگرغوثیہ تقسیم کیا گیا اور ملکی استحکام اور پیپلز پارٹی کے مرحوم قائدین کے لئے مغفرت اور درجات بلندی کی دعائیں کی گئیں

ختم نبوت اور آج کا مسلمان 

Read more

error: