گرما گرم خبریں

عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے

Archive for: November 18th, 2017

عوامی شکایات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی کا رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کا دورہ 


دولتالہ(نامہ نگار) عوامی شکایات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل احمد رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کا دورہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سی ای او کے دورے کو خفیہ رکھا گیا اور سب اچھاکی گردان الاپنے کے لیے ٹاؤٹ مافیا کو سی ای او کی آمد بارے مطلع کیا گیا ہسپتال میں لوگوں کو درپیش مسائل کی پردہ پوشی کے لیے ایس ایم او ڈاکٹر امان اللہ اور ان کے ہمنوا نے من پسند افراد کو سکرپٹ جاری کیا کہ سی ای او کے سامنے یہ تاثر دیا جائے کہ ہسپتال سے متعلقہ تمام شکایات اور مریضوں کو درپیش مشکلات کا کوئی تصور نہیں ہسپتال میں دودھ کی نہریں بہ رہی ہیں ہسپتال میں چند ماہ قبل ہونیوالی درختوں کی غیر قانونی کٹائی ،ہسپتال میں غیر متعلقہ افراد کی رہائش ،مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ،ڈلیوری کیس کو پیچیدہ بنا کر دورسرے ہسپتالوں میں ریفر کرنے ،سمیت درجنوں معاملات سے سی ای او راولپنڈی سے اوجھل رکھنے کے لیے ٹاؤٹ مافیا کی خدمات حاصل کرنے کے باوجود سی ای او راولپنڈی سے ڈاکٹرز اور ہسپتال عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال سے متعلقہ عوامی شکایات کو فوری حل کیا جائے آپس کی چپقلش اور اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ہسپتال کے متعلقہ تحریری شکایات پر 3رکنی کمیٹی بنائی جائے گی جو حقائق پر مبنی رپورٹ مرتب کرئے گی ڈاکٹر سہیل احمد نے کہا کہ اس رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی سی ای او کی آمد پر شہریوں کو لا علم رکھنے پر شہریوں نے ہسپتال عملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال عملہ نے اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے یہ روش اختیار کی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقہ کی نمائندہ شخصیات کا وفد جلد سی او راولپنڈی سے ان کے آفس میں ملاقات کر کے تمام حالات واقعات ان کے نوٹس میں لائے گا ٹاؤٹ مافیا نے ہمارے اداروں کا بیڑق غرق کر دیا ہے کسی بھی ادارے کا اعلیٰ افسر جب بھی دولتالہ کا دورہ کرتا ہے تو یہی ٹاؤٹ مافیا سب اچھا کی رپورٹ جاری کرنے پہنچ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اداروں کے مسائل حل نہیں ہوتے اور عوام کی مشکلات میں کمی واقع نہیں ہوتی

موہڑہ چوہدریاں کا 16سالہ نوجوان ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر تلے آکر جاں بحق


دولتالہ(نامہ نگار) موہڑہ چوہدریاں کا 16سالہ نوجوان ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر تلے آکر جاں بحق واقعات کے مطابق قاسم ولد خالد محمود توصیف نامی نوجوان کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالی پر لکڑ لاد کر لا رہے تھے قاسم ٹرالی کے نوٹس بکس پر بیٹھا ہوا تھا جمپ لگنے سے نیچے کر ٹرالی کی ٹائر تلے آ گیا اور ہسپتال لت جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا

دولتالہ میں کاروباری مرکز کا افتتاح سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت


دولتالہ(نامہ نگار ) دولتالہ میں کاروباری مرکز کا افتتاح سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت افتتاح سجادہ نشین دربار عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی اور سجادہ نشین دربار عالیہ حصال شریف پیر سید مسکین شاہ بخاری نے کیا افتتاحی تقریب میں چیئرمین یوسی دولتالہ سید قلب عباس،چیئرمین یوسی آہدی محمد خان بھٹی ، وائس چیئرمین یوسی کرنب الیاس حاجی چوہدری ظفر محمود،وائس چیئرمین یوسی دولتالہ شیخ سعید احمد ، وائس چیئرمین یوسی آہدی راجہ زبیر اختر ،مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز ،سید زاکر حسین شاہ ،راجہ قیصر اخلاص،چوہدری اخلاق احمد خاکی ،چوہدری سرفراز جہانگیر ،چوہدری محمد رفیق ،چوہدری نوید احمد ،چوہدری شفقت محمود،راجہ محمد شفیق ،ماسٹر محمد آزاد ،سید صغیر حسین شاہ ،ڈاکٹر زیشان احمد ،راجہ مبین مشتاق ،صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی ،نوید افسر راجہ ،راجہ ضمیر احمد،راجہ بلال احمد،چوہدری خضر حیات،شیخ سجاد احمد،

گوجرخان، ڈکیتی کی واردات ڈاکو ؤں نے ایک گھرانے کو 17لاکھ کی غیر ملکی کر نسی اور طلا ئی زیورات سے محروم کر دیا


گوجرخا ن( نامہ نگار)گو جر خان کے شرقی علا قہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں آ تشیں اسلحہ سے مسلح 8 ڈاکو ؤں نے ایک گھرانے کو 17لاکھ رو پے سے زاید مالیت کی نقدی،غیر ملکی کر نسی اور طلا ئی زیورات سے محروم کر دیا ۔ملزم وارادت کے بعد آ رام سے فرار ہو گئے ۔دو پہر کے وقت کلاشکوفوں اور پستو لوں سے مسلح 8ڈاکو بیول جب رروڈ پر واقع مو ہڑی جنڈی نزاکت کے گھر داخل ہو ئے اور تمام اہل خانہ کو یر غمال بنا کر گھر سے پا نچ لا کھ رو پے سے زاید کی نقدی،دو ہزار ریال اور طلائی زیورات جنکی کل مالیت 17لا کھ رو پے سے زاید بنتی ہے لے کر باہر کھڑی گا ڑیوں میں فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع پا کر چو کی انچارج قاضیاں سب انسپکٹر قلزم مو قع پر پہنچ گئے ۔ اور تفتیش کا آ غاز کر دیا

شہریوں کو بارشی پانی سے نجات دلا نے کے لیے بلدیہ گو جر خان نے منصو بے پر کام شروع کر دیا 


گوجرخا ن( نامہ نگار)شہریوں کو بارشی پانی سے نجات دلا نے کے لیے بلدیہ گو جر خان نے منصو بے پر کام شروع کر دیا منصو بے پر کل 90لا کھ رو پے لا گت آئے گی ہفتہ کی شام اس سلسلے میں حیاتسر روڈ پر کام کی افتتاحی تقریب منعقد ہو ئی جس میں چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف، وائس چئیرمین ،خواجہ نعیم قیوم،حاجی ملک محبوب حسین، خواجہ خا لد شیشے والے، شاہد قریشی، سٹی کو نسلرز سہیل کیا نی،مرزا عرفان،آصف خان، عمران بٹ اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شر کت کی۔ بزرگ شہری ملا عبد القدوس نے نے فیتہ کا ٹ کر کام کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر شاہد صراف نے کہا کہ پو ری آ با دی میں تین فٹ قطر کا پا ئپ ڈال کر پا نی وارڈ نمبر 19میں ڈا لا جا ئے گا۔ اور آئندہ با رشوں کی صورت میں کسی گھر میں پا نی داخل نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ غلط منصو بہ بندی کے باعث شہریوں کو ایک عذاب میں مبتلا کر دیا گیا تھا جسکا تدارک ہم نے کر دیا ہے

یو نین کو نسل مطو عہ میں سب سے زیا دہ تر قیاتی کام ہو ئے ہیں،چو ہدری محمد الطاف


گوجرخا ن( نامہ نگار)یو نین کو نسل مطو عہ کے چئیرمین چو ہدری چو ہدری محمد الطاف نے کہا ہے کہ میری یو نین کو نسل میں سب سے زیا دہ تر قیاتی کام ہو ئے ہیں اور گو جر خان تا صندل ٹینڈر منظور ہو گئے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے یو نین کو نسل کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جس میں تمام کو نسلرز نے شر کت کی سیکر ٹری کے فرائض فرخ نے سر انجام دئے ۔ چئیرمین نے کہا کہ ایم این اے را جہ جا وید اخلاص نے ہما ری یو نین کو نسل کے کا موں میں دلچسپی لے کر کام کر وائے اور اپنے فنڈز سے ہمیں منصو بے دئے۔ انہوں نے کہا کہ گو جر خان تا صندل روڈ ہما رے لیے چیلنج تھا مگر را جہ جا وید اخلاص نے ذاتی دلچسپی لے کر فنذز کا اجرا کرا یا انہوں نے کہا کہ ایم این اے پر تنقید کر نے والے تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں تو انہیں حقائق نظر آئیں گے اس موقع پر کو نسلرز نے چئیرمین چو ہدری الطاف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔

پی پی20کے ضمنی الیکشن کیلئے باضابطہ رابطہ مہم کے آغاز 


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہرا قبال نے حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کیلئے باضابطہ رابطہ مہم کے آغاز کیلئے مورخہ19نومبر بروز اتوار دن دوبجے ایک اہم اجلاس ایم این اے سیکرٹریٹ چکوال میں طلب کرلیا جس میں حلقہ پی پی 20سے مسلم لیگ ن کی سرکردہ سیاسی شخصیات شرکت کریں گی ۔ اجلاس میں ضمنی الیکشن کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور ایک پالیسی جاری کی جائے گی جس کے تحت تمام مسلم لیگی ایک منظم حکمت عملی کے تحت اپنی رابطہ مہم شروع کریں تاکہ چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنا یا جاسکے ۔ حلقہ پی پی 20کی سرکردہ شخصیات سے اجلاس میں شرکت کیلئے رابطہ شروع کردیئے گئے ہیں۔

صحافیوں کابیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑ کا دورہ 


ڈھڈیال ( نامہ نگار) صحافیوں کے ایک وفد جس میں یٰسین چوہدری ، ریاض بٹ اور راجہ اختر شامل تھے نے گزشتہ روز بیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑ کا دورہ کیا ۔ ہسپتال پہنچنے پر ہیڈپراجیکٹ اعجا زعلی نے صحافیوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے صحافیوں کو ہسپتال کے مختلف حصے دکھائے اور آئندہ کے بارے میں تفصیلی بریف کیا۔اعجاز احمد نے بیگم نور میموریل ہسپتال کے آئندہ کے منصوبوں اور اس سلسلہ میں کی گئی پلاننگ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ صحافیوں نے دیہی علاقہ میں ایک جدید ہسپتال کی تعمیر ، غریبوں ، نادار افراد اور مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کو سراہا۔انہوں نے بن قطب فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ملک کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دیہی علاقہ میں ایک ماڈل ہسپتال کی بنیاد رکھی اور چکوال کے عوام سے کئے گئے وعدہ کو پورا کیا۔

ڈھڈیال :حلقہ پی پی 20کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا ایک اہم مشاورتی اجلاس


ڈھڈیال ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کا ایک اہم مشاورتی اجلاس سانگ کلاں میں چوہدری ظفر اقبال کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں ایم این اے سیکرٹریٹ کے انچارج ملک نعیم اصغر ، چوہدری کوارڈ ی نیٹر ہارون عباس جوند، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ، مشیر اعلیٰ ایم پی اے ہاؤس چوہدری مسرت اقبال ، سابق ناظم قاضی شفیق رانجھا، چوہدری حامد مسوال، چوہدری افتخار موہڑہ الہو، چوہدری خضر نوروال، چوہدری اعجاز سانگ اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پی پی 20کے ضمنی الیکشن کی رابطہ مہم اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 19نومبر بروز اتوار کو اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس میں ہسولہ منشیات کیس کے بارے میں حکمت عملی طے کی گئی ۔ بعدازاں اجلاس کے شرکاء کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا

گوجرخان کے سینئر اخبار فروش ملک ارشد محمود شریف ملنسار شخصیت کے مالک تھے 


گوجرخا ن( نامہ نگار)گوجرخان کے سینئر اخبار فروش ملک ارشد محمود انتقال کر گئے ملک ارشد محمود جمعہ کو علی الصبح اخبار مارکیٹ میں کام پر آئے اسی دو ران انکودل کا دورہ پڑافوری طور پر تحصیل ہیڈکواورٹر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے ملک ارشد محمود کا شمار سینئر اخبار فروشوں میں ہوتا تھا اور وہ گذشتہ تیس سال سے زائد عرصہ سے اخبار فروشی کے شعبہ سے وابستہ تھے ملک ارشد کی موت کی خبر ملتے ہی شہر کے کاروباری لو گوں اور احباب نے اس سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا مرحوم شریف النفس نیک ، محنتی اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ارشد محمود کی نماز جنازہ میں حاجی چوہدری محمدا قبال، عامروزیر ملک، احمد نواز کھو کھر شیخ صلاح الدین، غلام قمر،چوہدری اویس ،شہزادہ ارباب اعجاز، ملک نصیر، محمد انا رس حاجی خان محمد ، معراج گل مغل، عتیق سیٹھی،محمد رحیم، مرزا عرفان، طارق گل، عارف سیٹھی، بابونسیم، آصف محمود،ساجد محمود بھٹی، خرم قریشی، خان خلیل، امجدملک، سید ندیم عباس بخاری، فیصل راجہ قاری یونس، لالہ ممتاز، راجہ انور، فاروق بٹ، عاصم توقیرقریشی سمیت ہر طبقہ فکر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائے، ایس ایس پی پنجاب ہائی وے


راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز) ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن محمد یوسف ملک نے کہا ہے کہ ہائی وے پٹرولنگ پولیس ریجن بھر میں ممنوعہ اور بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائے جبکہ ہائی وے پر دوران سفر دھواں دینے اور انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہونیوالی پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کیخلاف بھی سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ ہائی وے پر سفر کرنیوالے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔ موبائل ایجوکیشن یونٹروڈ سیفٹی کے ہوالے سے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرے اور زیادہ سے زیادہ پمفلت کی تقسیم عمل میں لائی جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع بچایا جاسکے۔ راولپنڈی کے چاروں اضلاع جن میں اٹک ، جہلم، چکوال اور راولپنڈی شامل ہے تمام انچارج ڈسٹرکٹ افسران اپنی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے ہائی وے پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ سفر مہیا کرنے میں معاون کردار ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ شہری ہائی وے پٹرولنگ پولیس سے مستفید ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے متعقدہ میٹنگ کے موقع پر کیا۔ میٹنگ میں انچارج ڈسٹرکٹ افسران ،ریجن بھر کے انچارج افسران ،ایم۔ٹی۔او راولپنڈی ریجن ایس آئی یاسر علی اور انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی وقاص منیر بھی موجود تھے ۔ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول کا مزید کہنا تھا کہ ہائی وے پٹرولنگ پولیس کارکردگی کو مزید بہتر کرے اور ہائی وے پر دوران سفر بغیر کاغذات اور نمبر پلیٹ گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائے ۔ ہائی وے پر مشکوک افراد کو خصوصی چیک کیا جائے اور سماج دشمن عناصر کیخلاف بھر پور کارروائی کا آغاز کیا جائے تاکہ ہائی وے پر شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے۔ موبائل ایجوکیشن یونٹ شہریوں میں آگاہی کے حوالے سے اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ورکشاپس کا انعقاد عمل میں لائے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہو تاہم اس عمل کا مقصد شہریوں میں زیادہ سے زیادہ ٹریفک کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ جو گاڑیاں زیادہ دھواں یا کسی بھی صورت میں عوام کے لیے نقصان دہ صابت ہوں کی خلاف سخت خاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی کے ہوالے سے عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ پمفلت کی تقسیم عمل میں لائی جائے۔ تاکہ شعور اجاگر کرکے قیمتی جانوں کا ضیاع بچایا جاسکے۔۔

رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ ڈاکٹرز اور سٹاف میں ٹھن گئی


دولتالہ(نامہ نگار ) رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ ڈاکٹرز اور سٹاف میں ٹھن گئی پیرا میڈکل اور الائیڈ سٹاف سے 30,30گھنٹے مسلسل ڈیوٹی کرائی جاتی ہے زرائع کے مطابق آر ایچ سی دولتالہ کے پیرا میڈیکل اور الائیڈ سٹاف نے ڈی ایچ او راولپنڈی کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں سٹاف کا موقف ہے کہ ہر ماہ میں 3سے4دن ہماری ڈیوٹی ایسی لگائی جاتی ہے جس کا دورانیہ 30گھنٹے سے بھی زائد ہوتا ہے طویل عرصہ سے ہماری ساتھ یہ نا انصافی جاری ہے جب کہ ڈیوٹی روسٹر میں ڈیوٹی کا ٹائم بھی درج نہیں کیا جاتا جب کہ ہمارے ساتھ نرسنگ ،ایل ایچ ویز اور ڈسپنسر شفٹ میں کام کرتے ہیں ہمیں زائد ڈیوٹی سر انجام دینے کا کوئی معاوضہ بھی نہیں ملتا انہوں نے کہا کہ سینئر میڈیکل آفیسر کو متعدد بار آگاہ کیا ہے کہ ہماری ڈیوٹی شفٹ وائز لگائی جائے تحصیل گوجرخان میں موجود دیگر رورل ہیلتھ سینٹرز میں شفٹ وائز ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں جب کہ دولتالہ میں مقامی سٹاف سے کوہلوں کی بیل کی طرح کام لیا جاتا ہے آر ایچ سی کے عملہ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ ہونیوالے نا انصافیوں بارے نوٹس لیا جائے

error: