گرما گرم خبریں

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے

Archive for: November 20th, 2017

تھانہ جاتلی کے مقدمہ قتل کے نامزد ملزم راجہ ناصر علی عرف ناصری کی درخواست ضمانت منظور 


دولتالہ(نامہ نگار)تھانہ جاتلی کے مقدمہ قتل کے نامزد ملزم راجہ ناصر علی عرف ناصری کی درخواست ضمانت بعدالت جناب محمد اسلم گوندل اے ایس جے گوجرخان سے منظور ، ملزم کی طرف سے مقدمہ کی پیروی عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی ، تفصیل اس طر ح ہے کہ مسماۃ مخمل جان سکنہ نتھہ چھتر تحصیل گوجرخان نے تھانہ جاتلی میں تحریری درخواست دی کہ راجہ ناصر حسین و دیگر تین کس نے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کے میرے بیٹے واجد حسین کو قتل کر دیا جس پر تھانہ جاتلی میں مقدمہ نمبر 208بجرم 302,324,148,149درج رجسٹر ہوا ، مقدمہ بالا میں ملزم راجہ ناصر حسین کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری بعدالت جناب محمد اسلم گوندل صاحب اے ایس جے گوجرخان زیر سماعت تھی ملزم راجہ ناصر کے وکیل عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمہ ہذا میں بالکل بے گناہ نے مدعیہ مقدمہ نے بدنیتی سے راجہ ناصر علی کو مقدمہ ہذا میں ملوث کیا ہے جس پر بعدالت جناب محمد اسلم گوندل صاحب اے ایس جے گوجرخان نے راجہ ناصر حسین کی درخواست ضمانت منظور فرماتے ہوئے اڈیالہ جیل سے فوری رہائی کا حکم صادر فرمایا ۔

پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلع چکوال کی صدر حاجرہ جبین کی محترمہ فریال تالپور سے ملاقات


ڈھڈیال( نامہ نگار)پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلع چکوال کی صدر حاجرہ جبین نے گزشتہ روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات کی جس میں یوم تاسیس کے حوالے سے ضلع میں تیاریوں ، پارٹی کی تنظیم سازی ، حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن اوردیگر امور کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ضلعی صدر حاجرہ جبین نے محترمہ فریال تالپورکو یقین دہانی کرائی کہ ضلع میں تنظیم سازی کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یوم تاسیس میں چکوال سے خواتین کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ اس سلسلہ میں بھرپوررابطے جاری ہیں۔ ملاقات میں شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض بتول اور سیکرٹری انفارمیشن چکوال حمیرا بھی موجود تھیں

آصف محمود اور محمد نوید رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے


ڈھونگ(نامہ نگار)موضع تراٹی کی سیاسی وسماج شخصیت راجہ خالد حسین کے صاحبزادے اور کیپٹن ریٹاہرڈ حاجی عبدالعزیز کے بھانجھے آصف محمود اور محمد نوید رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،چیئرمین شیخ طاہر اشفاق،ریاست حسین بھٹی،سابق امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ابوزر،شیخ وقاص،سابق بینک منیجر چوہدری پرویز اقبال،حاجی میاں برکات،راجہ علیم،بابونثار،محمد نعیم،محمد سلیم،الطاف حسین،راجہ واجد،راجہ ناصر،اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،جبکہ میزبانی کے فرائض کیپٹن ریٹاہرڈ راجہ محمد اکرم،کپتان ریٹاہرڈ حاجی عبدالعزیز اور حافظ ثاقب نے سر انجام دئیے

یونین کونسل سکھو کا سرکاری ٹیوب ویل دس سال سے خراب


سکھو (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل سکھو کا سرکاری ٹیوب ویل دس سال سے خراب، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، شہری پانی حاصل کرنے کے لیے سکھو سے باہر جانے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سکھو کا سرکاری ٹیوب ویل گزشتہ دس سے خراب ہوکر بند پڑا ہے، سپائی لائن کے پائپ گل سڑ کر ختم ہوچکے ہیں، ٹیوب ویل کی خرابی کی وجہ سے سکھو کے مکین گزشتہ دس سال سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، شہریوں کو پانی کے حصول کے لیے سکھو شہر سے باہر جانا پڑتا ہے، اور کچھ مکینوں نے مسجد میں عارضی کنکشن لگا لیے، اہلیان سکھو کے لیے پانی حاصل کرنا جوئے شیر بن کر رہ گیا، متعلقہ محکمہ اپنی زمہ داریوں اور عوامی مسائل سے بے خبر اور شہری مسائل کی دلدل میں پھنس کر رہ گئے

مندرہ ،بین الصوبائی گینگ ڈکیت کوسر غنہ، اسلحہ ، مال مسروقہ سمیت گرفتار 


مندرہ ( ساجد نقوی )ایس ایچ او سردار ذوالفقار نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نصف درجن بین الصوبائی گینگ ڈکیت کوسر غنہ، اسلحہ ، مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار اور انکی ٹیم راشد محمودSI، ظہیر احمد کیانی ASI، سبیل،اسد محمود ،زاہد محموداور محمد عرفان نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے رنجالی سے نصف درجن بین الصوبائی ڈکیت گینگ جو کہ مندرہ کے ایریا میں واردات کرنے کی پلاننگ کر رہے تھے جسمیں ناصر وقار عرف ستی سکنہ بلڑیا کہوٹہ ،گلفراز سکنہ چنور کہوٹہ ،حبیب اللہ سکنہ کاک دولتالہ ،ناصر حسین سکنہ ویٹنری ہسپتال دولتالہ ، ارشد محمود سکنہ کنیلی اسلام گڑھ میر پور آزاد کشمیر،اور گینگ کا سر غنہ زارق محمود عرف سہیل سکنہ نابن ناٹہ دولتالہ کو اسلحہ 4عدد 30بور پستول معہ موزر ،20ضرب روند زندہ ،موبائل ،3200روپے نقدی سمیت گرفتار کر لیا اور سوہاہ میں ڈکیتی کے دوران 12نومبر 2017 چھینے گئے 2عدد ہنڈا 125موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیے ایس ایچ او مندرہ نے وائس چیرمین مندرہ سید عنصر عباس اور مقدمہ مدعی سوہاہ حسن علی کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکور ہ ڈکیت گینگ ضلع بھر میں متحرک تھا جو مختلف واردتوں میں ملوث تھا جنھوں نے تھانہ کورال اسلام آباد سے ایک گاڑی چھینی تھی جسے مردان میں فروخت کر دیا تھا یہ گینگ روڈ پر ناکہ لگا کر ڈکیتیاں کرتے تھے وائس چیرمین سید عنصر عباس نے ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار،ظہیر کیانی و دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہتے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

چوہدری حیدر سلطان کی مولانا قاضی ظہور الحسین سے ملاقات


ڈھڈیال( نامہ نگار) حلقہ پی پی20سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان نے مدنی مسجد چکوال میں امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت مولانا قاضی ظہور الحسین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چوہدری مظہر منہاس، قمرشدیال ، حاجی شوکت اور ملک اتفاق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ امیر تحریک خدام اہلسنت نے وفد کو بتایا کہ وہ ساتھیوں اور دیگر احباب سے مشاورت کے بعد حلقہ پی پی20کے کسی امیدوار کیلئے تحریک کی حمایت کااعلان کریں گے۔ علاوہ ازیں ایم این اے سیکرٹریٹ کے انچارج ملک نعیم اصغر اعوان اور چیف کوارڈی نیٹر ہارون عباس جوند نے مولانا قاضی ظہور الحسین سے ملاقات کی جس میں انہیں حلقہ پی پی20کی سیاسی صورت حال کے بارت میں آگاہ کیا گیا۔

چوہدری اسلم ٹھیکیدار نے اپنی برادری سمیت سردار گروپ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا


ڈھڈیال( نامہ نگار)قصبہ ڈورے میں سردار گروپ کو دھچکا ، گروپ کے سرکردہ رہنما چوہدری اسلم ٹھیکیدار نے اپنی برادری سمیت سردار گروپ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ سردار گروپ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کے بعد وہ پی ٹی آئی سے رابطے میں تھے ۔اب ضمنی الیکشن میں انہوں نے سردار گروپ سے علیحدگی اختیار کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدوارکی بھرپور حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ڈہونگ کا اجلاس، راجہ جاوید کیانی صدر،حاجی میاں برکات کو جنرل سیکرٹری منتخب


ڈھونگ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی ڈہونگ کا اہم اجلاس زیر سرپرستی ریٹاہرڈ صوبیدار حاجی منظور منعقد ہوا جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور 2018الیکشن کے بارے میں بھی آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا،تفصیلات کے مطابق جاپان ہاؤس ڈہونگ میں ایک اہم اجلاس بلایا گیا جس میں یہ طہ پایا کہ 2018کے الیکشن میں ڈور ٹو ڈور ورک کیا جائے گا،اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو گوجرخان سے بھری اکژیت سے کامیاب کرایا جائے گاجس کے لئے آج ہی سے باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اور لوکل سطح پر تنظیم سازی بھی کی گئی اہل گاؤں نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے راجہ جاوید کیانی کو صدراور حاجی میاں برکات کو جنرل سیکرٹری جبکہ صوبیدار ریٹاہرڈ جاوید اعوان کو سنیئر نائب صدر منتخب کیا،اس مو قع پر منتخب صدر راجہ جاوید کیانی نے علاقہ کی عوام سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جس طرح آپ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیامیں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہو ں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے دن رات ایک کر کے محنت کی جائے گی،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف جس نے اپنے دور اقتدار میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جس میں مندرہ چکوال،سوہاوہ چکوال روڈ پورے تحصیل گو جرخان میں گیس کی فراہمی جیسے میگا پراجیکٹ شامل ہیں،جبکہ جنرل سیکرٹری حاجی میاں براکت کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی پورے پاکستان سے کلین سویپ کر ے گی اور راجہ پرویز اشرف ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے،اجلاس میں جنرل کونسلر راجہ سجاد کیانی،سابق بینک منیجرچوہدری پرویز اقبال،صوبیدار راجہ گلفراز،صوبیدارمختار،راجہ جاویدکیانی،حاجی میاں برکات ،صوبیدارجاوید اعوان،محمد نزیر اعوان،چوہدری شان،راجہ واعظ،راجہ یونس کیانی،چوہدری ریاست،راجہ ملازم،راجہ ساجد کیانی،ملک صفدر،محمد شبیر،راجہ عبدالغفار،راجہ ممریز کیانی،ماسٹر ریاض،اور چوہدری ظہیر الدین بابر نے شرکت کی،

دی ایئر گرائمر سکول سید کیمپس کاا عزاز


ڈھڈیال( نامہ نگار)دی ایئر گرائمر سکول سید کیمپس کاا عزاز، اکتوبر2017میں منعقد ہCEATSکے مقابلہ جات میں ضلعی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق دی ایئر گرائمر سید کیمپس نے امسال ملکی سطح پر منعقدہونے والے کیٹس CEATSکے مقابلہ جات میں انگلش زباندانی کے مقابلے میں ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس مقابلے میں سکول کی طرف سے جماعت دوئم ، سوئم ، چہارم اور پنجم کے بچوں نے حصہ لیا تھا اور جماعت دوئم اور سوئم کے ہونہار بچوں نے ڈسٹرکٹ لیول پر پوزیشن حاصل کرکے ضلع راولپنڈی میں ادارے کا نام خوب روشن کیا۔ بچوں میں اپنی کامیابی کی خبر سن کر خوشی کی لہر ڈور گئی اور انہوں نے اپنی شاندار کامیابی کا کریڈٹ انفرادی محنت کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کو بھی دیا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے جن بچوں نے یہ اعزازحاصل کیا وہ بالترتیب ایمان زہرا، فہدعلی ، مہک فاطمہ جماعت دوئم اور حجاب فاطمہ، حسن عباس جماعت سوئم شامل ہیں۔ ان ہونہار طلبا وطالبات نے120میں سے104نمبر حاصل کیے۔ دی ایئر گرائمر گزشتہ دو سالوں سے سید کسران میں اپنی تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ اداے کا ایک کیمپس ڈھڈیال میں گزشتہ چھ برس سے تعلیمی میدان میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

error: