گرما گرم خبریں

عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے

Archive for: November 21st, 2017

پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑاور پیٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی


دولتالہ(نامہ نگار )پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑاور پیٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی انچارج پیٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس کے انچارج سب انسپکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ ماہ نومبرکے دوران بغیر کاغذات200سے زائد موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے جب کہ غیر قانونی طور پر سی این جی سلنڈر نصب کرنے والی 2گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا اور مسافروں کو مدد فراہم کی گئی جب کہ پوسٹ ملازمین کو ریفرشیر کورسز ریکارڈ کیپنگ ،ٹریفک مینجمنٹ ،سٹاف اینڈ سرچ ،سیکورٹی ارینجمنٹ کورس کرائے گی انچارج پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑاخلاق حسین نے بتایا کہ ایس ایس پی راولپنڈی ریجن ملک محمد یوسف کے خصوصی ہدایات پر ملازمین کو ٹریفک میجمنٹ ،فرسٹ ایڈ،ریکارڈ کیپنگ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کورس کرائے گئے

ڈاکٹر امان اللہ کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ جاری 


دولتالہ(نامہ نگار )رورل ہیلتھ سینٹر میں مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اور ناروا سلوک کا سلسلہ بدستور جاری مریضوں کو بغیر چیک اپ ٹرخا دیا جاتا ہے اسامہ وقار ولد وقار اختر سے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز میں والدہ اور چھوٹے بھائی کو چیک اپ کے لیے ہسپتال لے کر گیا ہسپتال میں موجود ڈاکٹر امان اللہ نے میری بغیر چیک اپ کے ادویات لکھ دیں والدہ نے چیک اپ پر اسرار کیا تو ڈاکٹر آپے سے باہر ہو گئے اور جھڑکیاں دینے لگ گئے میرے بھائی کا جسم کا کچھ حصہ جلا ہوا تھا اور ٹانگوں پر دانے تھے جن کا چیک اپ انتہائی ضروری تھا تا ہم ڈاکٹر امان اللہ نے چیک اپ نہ کیا انہوں نے سی ای او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر امان اللہ دکھی انسانیت کی خدمت کے بجائے مزید تکلیف کا باعث بن رہا ہے معاملے کا نوٹس لیا جائے اور میری داد رسی کی جائے ادھر رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کے متعلق آئے روز شکایات ،مریضوں کو درپیش مشکلات اور کرپشن کے قصے زبان زد عام ہونے پر دولتالہ کی سول سوسائٹی ،شہری تنظیمات ،سیاسی سماجی اور مذہبی حلقوں نے رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا زرائع کے مطابق مظاہرے کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور آئندہ چند روز تک لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے

گوجرخان، 40سالہ شخص نے گولی مار کر خودد کشی کر لی


گوجرخا ن( نامہ نگار) نوا حی قصبہ سہالہ منہاس کے رہائشی 40سالہ شخص نے اپنے آپ کو سینے میں گولی مار کر خودد کشی کر لی گوجرخان پولیس سٹیشن کو اطلاع دی گئی کے سہالہ منہاس کے رہائشی جابر عباس نے خود کو سینے میں گولی مار کر خود کشی کر لی ہے جس پر پولیس سٹیشن گوجرخان کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی خود کشی کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ۔ گو جر خان پو لیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

گلیانہ رو ڈ پر ایک ویگن اور مو ٹر سائکل کے ما بین ٹکر کے نتیجہ میں دو افرادجاں بحق


گوجرخا ن( نامہ نگار)گلیانہ رو ڈ پر ایک ویگن اور مو ٹر سائکل کے ما بین ٹکر کے نتیجہ میں دو افرادجاں بحق اورتین زخمی ہو گئے ۔زو ہیب سکنہ گر مالہ اور اسرار سکنہ چھینہ علی الصبح 6بجے مل سے چھٹی کر کے نکلے اور ابھی تھوڑی دور ہی پہنچے تھے کی سا منے سے آ نے والی ایک تیز رفتار ویگن نے مو ٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں دو نوں شدید زخمی ہو گئے اور تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال پہنچتے ہی چل بسے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ویگن میں بیٹھے تین افراد بھی زخمی ہو گئے ۔

سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس خان آج ڈھڈیال کا دورہ کریں گے


ڈھڈیال ( نامہ نگار)سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس خان آج ڈھڈیال کا دورہ کریں گے۔ بعدازاں وہ سرال جائیں گے جہاں وہ سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز فرحت اور چیئرمین یونین کونسل سرال چوہدری نثار عباس سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سردار گروپ راجہ طار ق افضل آف کالس کو حلقہ پی پی20میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے پر دباؤ میں ہے کیونکہ اس گروپ کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد پی ٹی آئی کی حمایت کرنے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ادھر پی ٹی آئی کے ذرائع بھی یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہیں سردار گروپ کے حامیوں کی اکثریت کی حاصل ہوگی اور آئندہ آنے والے دنوں میں اس گروپ کی اہم شخصیات اور برادریاں پی ٹی آئی کی حمایت کریں گی ۔ سردار غلام عباس نے اپنے حامیوں کو قابو میں رکھنے کیلئے رابطے شروع کردئیے ہیں اور حالیہ دورہ ڈھڈیال بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جہاں وہ وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ کے ساتھ مشاورت کرکے آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے

گو جر خان میں عید میلاد النبی کی تیا ریاں شروع کر دی گئیں

گوجرخا ن( نامہ نگار) گو جر خان میں عید میلاد النبی شان و شو کت سے منانے کے لیے ربیع الااول کا چاند نظر آ نے کے بعد پہلے روز ہی سے تیا ریاں شروع کر دی گئیں۔اور شہر و تحصیل ہر ہر گھر اور گا ؤں کو بر قی قمقموں اور رنگ بر نگی جھنڈیوں سے سجا نے کا کام شروع کر دیا گیا ۔مین با زار ، جی ٹی روڈ، جنرل بس سٹینڈ پر آرائش و زیبا ئش کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ نوا حی قصبہ مطو عہ اور بڑکی قدیم کو سجا دیاگیا ہے اور رات کو بھی دن کا گمان ہو تا ہے شہر کی میلاد کمیٹیوں نے اپنے اپنے علاقوں میں کام شروع کر دیا ہے ۔مر کزی میلاد کمیٹی کے را ہنما عبد الصبور کیانی نے کہا ہے کہ یکم ربیع الا ول سے شہر کی مختلیف علاقوں سے مشعل بر دار ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جو 12ربیع الا ول تک نکالی جاتی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کی سرکار کی ولا دت با سعادت شا یان شان منانے میں تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ سے محبت ہمارے دین کی بنیاد ہے ۔

با بو محمد اسلم قریشی کی نماز جنا زہ اصغر مال سکیم کے پا رک میں ادا کی گئی


گوجرخا ن( نامہ نگار)تحریک پا کستان کے سر گرم کا رکن،ممتاز عملی و ادبی شخصیت با بو محمد اسلم قریشی کی نماز جنا زہ اصغر مال سکیم کے پا رک میں ادا کی گئی اور انہیں ڈی ایچ اے کے قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ آپ کرنل (ر) فاروق نواز اور ایا ز قریشی کے والد تھے۔آپکا شمار پیر مہر علی شاہ کے قریبی معتمدین میں ہو تا تھا ۔دو قومی نظریہ کے سخت حامی تھے اور آ خر وقت کی اس نظریہ کے مخالفین سے لڑتے رہے علامہ اقبال پر اتھا رٹی سمجھے جا تے تھے نماز جنا زہ میں بڑی تعداد میں لو گو ں نے شر کت کی ۔

error: