گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: November 25th, 2017

فیض آ باد میں آ پریشن شروع ہو نے کے بعد گو جر خان میں بھی بڑی تعداد مظا ہرین جمع ہو گئے


گوجرخا ن( نامہ نگار) فیض آ باد میں آ پریشن شروع ہو نے کے بعد گو جر خان میں بھی بڑی تعداد مظا ہرین جمع ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے جی ٹی روڈ کا رکنوں سے بھر گیا اور جی ٹی روڈ بلاک ہو گیا جو صبح 9بجے کے بعد رات گئے تک بند رہی تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد میں تحریک لبیک کے کارکنوں پر پولیس کے تشدد کیخلاف گوجرخان میں بھی تحریک لبیک اور سنی تحریک ودیگر مذہبی جماعتوں کے ہزاروں کارکن سڑکوں پر نکل آئے روات سے مسہ کسوال تک جگہ جگہ ٹائروں کو آگ لگا کر جی ٹی روڈ اور ذیلی سڑکوں کو بندکر دیا مندرہ ، کلیام موڑ، چھنی پل، روات ،جاتلی، دولتالہ ، بیول، جبر اور قاضیاں میں بھی مظاہرے،جی ٹی روڈ پر کارکنوں کے دھرنے سے سڑک صبح نو بجے سے رات تک آمد ورفت مکمل طور پر بند درجنوں باراتیں ٹریفک بلاک میں پھنسی رہیں ایئرپرٹ جانے والے مسافر بھی دن بھر لیل وخوار ہوتے رہے مذہبی تنظیم کے ڈنڈا بردار جلوسوں نے گوجرخان شہر کی تمام مارکیٹوں بازاروں کو بند کرادیا پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پرغائب رہی چوک گوجرخان میں بڑے احتجاجی اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے حاجی رمضان چشتی، علامہ مختار علی رضوی، حافظ خلیل ، عبدالصبور کیانی،حافظ غلام اکبر، شبیر احمد شاہ اور دیگر مقررین نے اسلام آباد دھرنے پر ریاستی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی نااہلی اورہٹ دھرمی کے باعث آج پورے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے ایک شخص کی خاطر حکومت نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ختم نبوت کے پروانے حکومت کے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے مقررین نے مطالبات کی منظوری تک جی ٹی روڈ پر دھرنا جای رکھنے کا اعلان کیا سڑکوں پر دریا بچھا کر لنگر کا انتظام بھی کر دیا گیا۔ مظا ہرین نے رات جی ٹی رو ڈ پر ہی گذارنے کا پرو گرام بنا یا ہے

ڈنمارک کے لو کل باڈیز کے انتخا بات میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کی کا میابی نیک شگون ہے 


گوجرخا ن( نامہ نگار)عالمی منظر نا مے میں مسلمانوں پر بڑھتے ہو ئے دبا ؤ کے تناظر میں ڈنمارک کے لو کل باڈیز کے انتخا بات میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کی کا میابی نیک شگون ہے اور اس سے بہتری کی گنجائش نکل سکتی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار پاکستانی کمیو نٹی ڈنمارک کے را ہنما نواز مرزا گو جر خانوی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کے دو سرے بڑے شہر آ روس میں ربی آ ذاد کے نومنتخب ڈپٹی مئیر اور دیگر کا میاب ہو نے والے سید اعجاز بخاری،قاسم نذیر احمد،قیصر مرزا،عمر ایوب،بدر شاہ،یا سر اقبال فیصل الرحمان،علی عبا سی اور صباح احمد مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بہترین طرز عمل اور اچھی سیاست کا ری کی بدو لت کمیون انتخا بات میں کا میابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی سیاستدان ایسے طرز عمل کا مظاہرہ کریں کہ بیرون ممالک پاکستانیوں اور مسلمانوں کی ساکھ بہتر ہو ۔ نواز مرزا گو جر خانوی نے کہا کہ ان مسلمانوں کی کا میابی سے وطن عزیز کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔

فیض آ باد میں آ پریشن شروع ہو نے کے بعد گو جر خان میں بھی بڑی تعداد مظا ہرین جمع ہو گئے

گوجرخا ن( نامہ نگار)اسلام آباد میں تحریک لبیک کے کارکنوں پر پولیس کے تشدد کیخلاف گوجرخان میں بھی تحریک لبیک اور سنی تحریک ودیگر مذہبی جماعتوں کے ہزاروں کارکن سڑکوں پر نکل آئے روات سے مسہ کسوال تک جگہ جگہ ٹائروں کو آگ لگا کر جی ٹی روڈ اور ذیلی سڑکوں کو بندکر دیا مندرہ ، کلیام موڑ، چھنی پل، روات ،جاتلی، دولتالہ ، بیول، جبر اور قاضیاں میں بھی مظاہرے،جی ٹی روڈ پر کارکنوں کے دھرنے سے سڑک صبح نو بجے سے رات تک آمد ورفت مکمل طور پر بند درجنوں باراتیں ٹریفک بلاک میں پھنسی رہیں ایئرپرٹ جانے والے مسافر بھی دن بھر لیل وخوار ہوتے رہے مذہبی تنظیم کے ڈنڈا بردار جلوسوں نے گوجرخان شہر کی تمام مارکیٹوں بازاروں کو بند کرادیا پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پرغائب، چوک گوجرخان میں بڑے احتجاجی اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے حاجی رمضان چشتی، علامہ مختار علی رضوی، حافظ خلیل ، عبدالصبور کیانی،حافظ غلام اکبر، شبیر احمد شاہ اور دیگر مقررین نے اسلام آباد دھرنے پر ریاستی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی نااہلی اورہٹ دھرمی کے باعث آج پورے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے ایک شخص کی خاطر حکومت نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ختم نبوت کے پروانے حکومت کے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے مقررین نے مطالبات کی منظوری تک جی ٹی روڈ پر دھرنا جای رکھنے کا اعلان کیا سڑکوں پر دریا بچھا کر لنگر کا انتظام بھی کر دیا گیا

فیض آباد دھرنے کے شرکاء کھنا پینا بند کرنا انسانی حقوق اور پاکستان کے آئین میں دیئے گئے


راولپنڈی(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سجاد اکبر عباسی اور چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بار کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے شرکاء کھنا پینا بند کرنا انسانی حقوق اور پاکستان کے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے سرا سر خلاف ہے عدالتیں ہمیشہکھانے پینے کا آر ڈر کرتی ہیں اگر بند کیا جائے تو لوگ کدھر جائیں گے اگر کوئی شخص قتل کیس کا ملز یا مجرم ہو اسے بھی بنیادی ضروریات سے محروم نہیں کیا جا سکتا ان کا کھا نا پینا بند نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت معاملہ کی سنگینی کا مکمل ادراک اور مسئلہ کے بنیادی وجہ کا خاتمہ کرے تاکہ معاملہ بخوبی حل ہو سکے اور ملک میں مقدس ماہ مبارک میں افراتفری کا شکار نہ ہو اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہو سکے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھرنے میں گرفتار کئے گئے افراد کو فی الفور رہا کیا جائے حکومت کی طرف سے شہریوں کو تکلیف پہنچانے کیلئے جو رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں وہ ختم کی جائیں اور میٹرو بس کو بحال کیا جائے

راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپیئن شپ کا فائنل 


گوجرخا ن( نامہ نگار) راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپیئن شپ کا فائنل سوار محمد حسین شہید نشان حیدر سپورٹس سٹیڈیم گوجرخان میں کھیلا گیا ، یہ میچ گورنمنٹ ہائی سکول اتھر نے ضیاء العلوم ہائی سکول راجہ بازار کو ہرا کر جیت لیا ، فائنل میچ کی مہمان خصوصی مس ثوبیہ سلطانہ ڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ تھیں مہمان خصوصی اورشمس توحید عباسی تحصیل سپورٹس آفیسر گوجرخان نے اول اور دوم آنے والی ٹیموں کو شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ،گورنمنٹ ہائی سکول اتھر جہلم کے کھلاڑی محمد عامر کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،، مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوجرخان میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں ہے انہوں نے ٹورنامنٹ کو بہترین انداز میں منعقد کروانے پر اعجاز احمد، شیخ علی عابداور ملک عبدالمجید کی کا ر کر دگی کی تعریف کی ۔

پیپلز پارٹی کی حقیقت بھی قوم کے سامنے آ گئی،محتر مہ شا زیہ سلطانہ 


گوجرخا ن( نامہ نگار)مسلم لیگ ن ( ویمن ونگ)سٹی گو جر خان کی صدر محتر مہ شا زیہ سلطانہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت کی فتح سے ثابت ہو گیا ہے کہ پو ری قوم کی طرح پا رلیمنٹ کو بھی نواز شریف پر مکمل اعتماد ہے اور وہ انہیں ایک بار وزیر اعظم دیکھنا چا ہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شکست سے اپو زیشن کو دن میں تا رے نظر آ گئے ہو نگے اور اقتدار پر چو ر در وازے سے قبضہ کر نے والوں کو منہ کی کھا نی پڑی انہوں نے کہا کہ جمہو ریت کی علمبردار ، کرپشن کی چمپیئن پیپلز پارٹی کی حقیقت بھی قوم کے سامنے آ گئی ۔ شا زیہ سلطانہ نے کہا کہ عمران خان کو قدم قدم پر شکست ہو رہی ہے مگر انکو اس بات کا احساس نہیں ہے وہ ہر حا لت میں وزیر اعظم بننا چا ہتے ہیں اپنے مذموم ،مقاصد کی خاطرانہوں نے ملک کا مستقبل بھی داؤ پر لگا دیا ہے اور انہوں نے گذشتہ چار سالوں میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر نے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تا ریخی کا میابی سے شیخ رشید، پر ویز الہی اور ان جیسے بہت سوں کے جھوٹ کا پو ل بھی کھل گیا ہے جو یہ کہتے نہیں تھکتے تھے کہ سو سے زاید اراکین اسمبلی ن لیگ کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

ڈہونگ کے زمین مالکان کا پی پی ایل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اختتام پذیر ہو گیا 


دولتالہ(نامہ نگار)ڈہونگ کے زمین مالکان کا پی پی ایل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اختتام پذیر ہو گیا گزشتہ روز سے جاری دھرنا انتظامیہ اور زمین مالکان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ختم چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز ،وائس چیئرمین راجہ کاشف انجم جنجوعہ ،جماعت اسلامی کے رہنما راجہ محمد جواد اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے نمائندہ ملک عامر نائب تحصیلدار اور ایس ایچ او تھانہ جاتلی انسپکٹر ثناء اللہ نیازی نے دھرنے کے شرکاء اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان مذکرات کی کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا اہلیان ڈہونگ کا مطالبہ تھا کہ کمپنی نے بیس وقت قائم کرتے وقت زمین مالکان سے وعدہ کیا تھا کہ صحت کی سہولیات ،عوامی بیت الخلا کی تعمیر سمیت ڈہونگ کے باسیوں کے فلاح و بہبود کے لیے اقدام کیے جائیں گئے جو تاحال پورے نہیں کیے گئے جب کہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر زمین مالکان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا اس ضمن میں گزشتہ روز اہلیان ڈہونگ نے بیس کیمپ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا دھرنے کے شرکاء سے اظہار یک جہتی کے لیے سرپرست اعلیٰ پی پی پی راجہ جاوید اشرف ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود،سابق امیدوار برائے چیئرمین یو سی آہدی چوہدری ابو زر خان ،جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری عابد ایڈوکیٹ،جنرل کونسلر راجہ سجاد کیانی سمیت علاقہ کی مقامی سیاست شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا تا ہم گزشتہ راجہ عرفان عزیز ،راجہ کاشف انجم جنجوعہ ،راجہ محمد جواد کی کاوشوں سے مذاکرات کامیاب ہو گئے اور مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے کمپنی انتظامیہ نے اہلیان ڈہونگ کا اطمینان دلایا کہ تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے اور مقدمہ بھی خارج کرایا جائے گا

لوگ ہما رے اچھے کا موں کو ہمیشہ یاد رکھیں، حاجی محمد شاہد صراف


گوجرخا ن( نامہ نگار) بلدیہ گو جر خان نے شہریوں کے لیے پا نی کے ریٹ نہ بڑھانے اور سابق ریٹ بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسکا اعلان بلدیہ کے ایک اجلاس کے بعد اس میں کئے گئے فیصلوں سے آ گاہ کرتے ہو ئے چیف آ فیسر چا ند مبین نے کیا انہوں نے بتا یا کہ بلدیہ کا ایک اجلاس چئیرمین حاجی محمد شاہد صراف اور کنوینئر خوا جہ نعیم قیوم کی صدارت میں ہوا جس میں تمام کو نسلرز نے شر کت کی ۔ اجلاس میں اتفاق را ئے سے فیصلہ کیا گیا کہ سابق واٹر ریٹ گھریلو صارفین 100رو پے ما ہا نہ اور کمرشل ریٹ 3000روپے ما یانہ بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اسکے علاوہ واٹر بلنگ کمپیو ٹرائزڈ کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا اس مقصد کے لیے کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کئے جا ئیں گے اجلاس میں متعدد ٹینڈروں کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے شا ہد صراف نے کہا کہ ہم شہریوں کو سہو لیات فراہم کر نے کے لیے آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ لوگ ہما رے اچھے کا موں کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار آ نی جا نی چیز ہے ۔ اسکے لیے میں عوام کو کوئی تکلیف نہیں دوں گا خوا جہ نعیم قیوم نے کہا کہ واٹر ریٹ بر قرار رکھنے کا فیصلہ شہریوں کے مفاد میں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گو جر خان کی تا ریخ میں واحد ایوان ہے جس کے کسی بھی رکن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گردن کٹ جا ئے عہدوں سے محروم ہو جائیں مگر ایک پا ئی کی بھی کرپشن کریں گے نہ کر نے دیں گے ۔

آر ایچ سی دولتالہ کرپشن کا گڑھ بن گیا اعلیٰ حکام خاموش عوام رل گئے


دولتالہ(نامہ نگار)رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ ایس ایم او ڈاکٹر امان اللہ اور کلرک عمران کی ملی بھگت ضروری مرمت اور ڈویلپمنٹ فنڈز میں12لاکھ روپے کا چونا انتہائی ناقص اور غیر معیاری سامان سستے نرخوں پر خرید کر مہنگے داموں کی رسیدیں تیار کروا لیں آر ایچ سی دولتالہ کرپشن کا گڑھ بن گیا اعلیٰ حکام خاموش عوام رل گئے زرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے حال ہی میں آر ایچ دولتالہ کو 12لاکھ روپے فنڈز جاری کیے ہسپتال کی تزین و آرائش سمیت دیگر ضروری سامان کی خرید ادری کرنی تھی ڈاکٹر امان اللہ اور کلرک عمران نے ایک عددواٹر ڈسپنسر جس کی مالیت8ہزار روپے تھی18ہزار میں ،پرانے گملوں کو رنگ وروغن کر کے نئی رسیدیں پودے سرکاری ادارے سے مفت حاصل کر کے ان کی رسیدیں تیار کی گئی پلاسٹک کی ٹوٹیاں جن کی بازار میں مالیت50روپے ہے سرکاری کھاتے میں250روپے فی ٹوٹی جب کہ ایک عدد باتھ روم جو کہ دولتالہ کے ایک مخیر شخص نے تعمیر کرا کے دیا سرکاری کھاتے میں اس کے بل بھی ڈال دیے گئے بی پی آپریٹس جن کی قیمت 2600روپے ہیں 4500روپے لگائے گئے جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سخت احکامات کے باوجود سیکورٹی کے لیے گرل گیٹ تا حال نصب نہیں کیا گیا عجب کرپشن کی عضب کہانیاں منظر عام پر آنے کے باوجود محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ایس ایم او دولتالہ اور کلرک بادشاہ کے خلاف کوئی محکمانہ کاروائی عمل میں نہ لانے پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،صوبائی وزیر صحت عمران نذیر سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ سطحیٰ تحقیقات کی جائیں بصور ت دیگر ڈاکٹر امان اللہ اور کلرک عمران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

جی ٹی روڈ کو مختلف مقامات پر ٹائر جلا کر ،گاڑیاں اور پتھر رکھ کر بلاک کر دیا گیا


مندرہ ( ساجد نقوی)فیض آباد دھرنے کے خلاف حکومت کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے خلاف ملک بھر کی طرح کلیام اعوان،مندرہ ، ٹھنڈی سڑک ،چکوال موڑ و دیگر مقامات پر تحریک لیبک یا رسول اللہ سے سرشار افراد نے پر امن دھرنا دیکر جی ٹی روڈ کو مختلف مقامات پر ٹائر جلا کر ،گاڑیاں اور پتھر رکھ کر بلاک کر دیا گیا پولیس کاروائی سے گریزاں رہی جبکہ مظاہرین مشتعل نہ ہوئے اور دھرنا شرکاء انتہائی پر امن رہے مندرہ سٹاپ پرشرکائے دھرنا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شباب عزیز آف مندرہ ، راجہ فیصل گولڑوی آف جوڑیاں ،علامہ فاروق سیفی ،علامہ شفیق کلیامی ، علامہ محمد نوید سیفی ،مختیار رضوی ،محمد قاسم و دیگر نے کہا کہ تحریک لیبک کے قائدین کا حکم ہے کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے اور کسی املاک یا کسی شخص کو نقصان پہنچانا نہیں ہم ناموس رسالت کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار بیٹھے ہیں ہم آقائے دو جہاں کے نام پر مر مٹنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے جب تک حکومت ختم نبوت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے زمہ دار کے خلاف کاروائی نہیں کرتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا حکومت جتنے بھی اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرنا چاہے کر لے ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انھوں نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی کے آلہ کار ہیں ہم ختم نبوت پر یقین رکھنے والے اپنے محبوب نبی حضرت محمد مصطفی کی عزت کی خاطر باہر نکلیں ہیں مندرہ پولیس اس سارے منظر نامے میں مکمل خاموش رہی اور چند گھنٹوں پر دھرنا مظاہرین خود ہی پر امن طور پر منتشر ہو گئے

نواحی قصبہ پڑہال کے قریب قائم جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی


ڈھڈیال( نامہ نگار)نواحی قصبہ پڑہال کے قریب قائم جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ، ٹریکٹرموٹرسائیکل سمیت دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد دین نامی پٹھان نے پڑہال کے قریب سرکنڈوں سے پانچ کے قریب جھونپڑیاں بناکر رہائش رکھی ہوئی تھی ۔گزشتہ روز اس کے اہل خانہ نے پانی گرم کرنے کیلئے آگ جلائی توچنگاری اڑکر جھونپڑیوں پر جا گری جس سے آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً تماجھونپڑیوں میں رکھا گیا سامان اور جبکہ باہرکھڑے ٹریکٹر اور موٹرسائیکل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس وہ بھی جل کر خاک ہوگئے ۔ ریسکیو1122 نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابوپالیا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چوہدری اللہ دتہ نمبردار نے سردار گروپ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا


ڈھڈیال( نامہ نگار)قصبہ ڈورے میں چوہدری اللہ دتہ نمبردار نے سردار گروپ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار راجہ طارق افضل کالس کی بھرپور حمایت کریں گے۔

یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگ ن میں بغاوت کے آثار نمایاں ہوگئے


ڈھڈیال( نامہ نگار)یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگ ن میں بغاوت کے آثار نمایاں ہوگئے۔ جھوٹی آیف آئی آر کے اندراج اور جائزکاموں میں بھی میں قائدین کی عدم دلچسپی سے حلقہ کی سرکردہ شخصیات اور کارکنان سخت مایوس ہوگئے۔مسلم لیگ ن کے ایک سرکردہ رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہسولہ میں چوہدری صفدر پر پولیس نے اپنے پاس سے چرس ڈال کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی ۔ پادشاہان کے ناجائز طور پر حراست میں لیے گئے دو نوجوانوں کو پولیس نے ہماری سفارش پر نہیں چھوڑا لیکن چیئرمین یوسی پادشاہان کی سفارش پر دوبھائیوں اور ان کے والد زمرد جس کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج ہے چھوڑدیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال ہمارے لیے سخت مایوس کن ہے اور ہمیں لیگی کارکنان کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے ۔ مذکورہ رہنما نے کہا کہ اگر ہمارے رہنما ہمارے جائز کام بھی نہیں کراسکتے تو پھر یہ کس مرض کی دوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تمام لیگی شخصیات موجودہ صورت حال پر سخت مشتعل ہیں اور اگر آئندہ کچھ دنوں میں کارکنان کے تحفظات دور نہ ہوئے تو نتائج کے ذمہ دارقائدین خود ہوں گے

راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپیئن شپ کا فائنل


گوجرخان (نامہ نگار) راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپیئن شپ کا فائنل گزشتہ روز گورنمنٹ ضیاء العلوم ہائی سکول راجہ بازار اور گورنمنٹ ہائی سکول اتھر پنڈ دادن خا ن جہلم کے مابین سوار محمد حسین شہید نشان حیدر سپورٹس سٹیڈیم گوجرخان میں کھیلا گیا ، یہ میچ گورنمنٹ ہائی سکول اتھر نے 05کے مقابلے میں 18پوائنٹس سے جیت لیا ، فائنل میچ کے مہمان خصوصی شمس توحید عباسی تحصیل سپورٹس آفیسر گوجرخان تھے، جنہوں نے اول اور دوم آنے والی ٹیموں کو شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ،گورنمنٹ ہائی سکول اتھر جہلم کے کھلاڑی محمد عامر کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، مس ثوبیہ سلطانہ ڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ نے مہمان خصوصی کو سوینئر پیش کیا ، مہمان خصوصی شمس توحید عباسی نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں سے کہا کہ گوجرخان سپورٹس سٹیڈیم خطہ پوٹھوہار کے کھلاڑیوں کے لئے ہر وقت حاضر ہے اور میں ہمیشہ کی طرح گوجرخان کے کھلاڑیوں کے لئے اپنی بھرپور معاونت کرتا رہوں گا، ٹورنامنٹ کو بہترین انداز میں منعقد کروانے پر اعجاز احمد، شیخ علی عابداور ملک عبدالمجید نے بہترین ریفری کے فرائض سرانجام دیئے

چوہدری حیدر سلطان کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنایا جائے گا

ڈھڈیال( نامہ نگار)سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ( ر) عبدالقیوم نے کہا کہ حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دیگرمنتخب نمائندوں اور انتخابی رابطہ مہم ٹیم کی مشاورت سے حلقہ کادورہ کریں گے اور چوہدری حیدر سلطان کی بھرپور رابطہ مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ حلقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور اس ضمنی الیکشن سے ثابت ہوجائے گا کہ مسلم لیگ کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی

سردار گروپ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے باوجود کارکنا ن انہیں قبول نہ کرسکے


ڈھڈیال( نامہ نگار)سردار گروپ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے باوجود کارکنا ن انہیں قبول نہ کرسکے۔ حالیہ ضمنی الیکشن میں سردار گروپ اور مسلم لیگ ن کے درمیان فاصلے، عدم رابطے اور علیحدہ علیحدہ انتخابی مہم سے مستقبل میں بھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے امکانات ختم ہوگئے۔پی پی20کے ضمنی الیکشن میں ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال کی ٹیم علیحدہ اپنی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ سردار گروپ کے قائد سردار غلام عباس ، سردار آفتاب اکبر اور چوہدری خورشید بیگ علیحدہ اپنے حامیوں سے رابطے کررہے ہیں جبکہ امیدوار چوہدری حیدر سلطان اس وقت سنٹر میں کھیل رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں میجر(ر) طاہر اقبال اور سردار غلام عباس علیحدہ علیحدہ جلسے منعقد کریں گے کیونکہ مسلم لیگی کارکنا ن خو د کوسردار گروپ سے علیحدہ ہی رکھنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم بھی میجر (ر) طاہر اقبال کی ٹیم کے منعقدہ جلسوں میں شرکت کریں گے ۔ آنے والے دنوں میں سیاسی صورت حال کھل کر سامنے آجائے گی کہ مسلم لیگ ن اور سردار گروپ کے کارکنان کسی صورت ایک دوسرے کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔

error: