گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: December 2017

گو جر خان کے نواحی قصبہ جھو نگل سے ایک شخص کی نعش ملی ہے


گو جر خان ( نامہ نگار)گو جر خان کے نواحی قصبہ جھو نگل سے ایک شخص کی نعش ملی ہے جسکی شناخت نہیں ہو سکی۔ نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گو جر خان کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہے تھا نہ گو جر خان میں قائم ا نویسٹی گیشن سیل کے پو لیس آ فیسر نصیر احمد نے بتا یا کہ جھو نگل کے مقامی افراد نے پو لیس کو اطلاع کی کہ کھیتوں میں ایک نعش پڑی ہے ۔ میں نے موقع پر پہنچ کر نعش کا معائنہ کیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال گو جر خان منتقل کی ۔ جسکے بارے میں پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ نے پر کو ئی را ئے دی جا ئے گی ۔بادی النظر میں معلوم ہو تا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے ۔ اسکا چہرہ اور جسم خون آ لود ہے مقتول نے گرے رنگ کی سفید دھاریوں والی سویٹر پہن رکھی ہے ۔

دولتالہ کے نواحی قصبہ نڑالی شریف میں پیر سید عبدالرحمان گیلانی کے ختم چہلم 


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ کے نواحی قصبہ نڑالی شریف میں پیر سید عبدالرحمان گیلانی کے ختم چہلم میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مرحوم کے مزار کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی کا کہنا تھا کہ پیر سید عبدالرحمان گیلانی مرحوم نے دین اسلام کی ترویج کے لیے بہت محنت اور جانفشانی سے کام کیا ہجرت کرنا اور مہاجر کی زندگی گزارنا اور دین اسلام کی تبلیغ سنت نبوی ؐہے پیر سید عبد الرحمان گیلانی کا خاندان ہجرت کر کے یہاں آیا اور یہاں آباد ہو کر انہوں دین اسلام کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ہم سلام پیش کرتے ہیں کہ پیر عبدالرحمان گیلانی اور ان کے خانوادوں کو جنہوں نے نبی ؐ کے تعلیمات اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر پیروی کرنے کا لوگوں کو درس دیا سردار عتیق احمد نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارتی تسلط اور غاصبانہ قبضے نے کشمیری عوام کی زندگیاں اجیرن کر دکھیں ہیں6لاکھ سے زائد کشمیریوں کے آزادی کشمیر کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان شاء اللہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے جس کی بنیاد قائد محمد علی جناح نے رکھی سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ نڑالی سے پہلے ہی مجھے بہت عقیدت ہے اور ان اس عقیدت میں مزید اضافہ ہو گا چیئرمین یونین کونسل نڑالی شیخ طاہر اشفاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید عبدالرحمان گیلانی نے ہمیشہ محبت ،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیاامید کرتے ہیں کہ ان کے خانوادے پیر سید حامد رضا گیلانی ،پیر سید سعید الحسن گیلانی سمیت دیگر بھی اپنے والد کے نقش پر چلتے ہوئے اس سلسلے کو مزید دراز کریں گی

محنت اور لگن سے کام کر نے والوں کو لو گو ں کی طرف سے بھی صلہ ملتا ہے


گو جر خان ( نامہ نگار)محنت اور لگن سے کام کر نے والوں کو لو گو ں کی طرف سے بھی صلہ ملتا ہے اور حکومت بھی اسکا اعتراف کر تی ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار نیشل بنک آ ف پاکستان کے ترقی پا نے والے مقامی افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کیا ایک تقریب اسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر ترقی پا نے والے عبد الجبار بھٹی اور دو سری، وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر ترقی پا نے والے دو لت علی را جہ اور مینجر منیر قریشی کے اعزاز میں دی گئی تقریبات میں چئیرمین را جہ امیر کا ظم،راجہ محمد جواد، احمد ادریس مرزا،را جہ جلیل کیا نی،منسٹری آف فنانس کے احمد نواز،بنک ایگزیکٹیوزملک مشتاق اعوان،عرفان خان،منیر خان،عبد الوحید گجر،خا ور زمان،حبیب شاہ،میاں متین،راجہ رؤف،عرفان بیگ،سردار علی،عثمان اور دیگر نے شر کت کی اس موقع پر شر کا نے عبد الجبار بھٹی۔ دولت علی را جہ اور منیر قریشی کو مبارکباد دی۔ پھو لو ں کے گلدستے پیش کئے ترقی پا نے والوں نے تقریبات کے انعقاد پر اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلا یا کہ وہ قومی بنک کی ترقی کے لیے مزید لگن سے کام کریں گے اور لو گو ں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کریں گے ۔

مندرہ بھر میں بلا تفریق نا جائز تجاوزات ہٹائی جائیں، انجمن تاجران مندرہ

مندرہ ( نامہ نگار)ناجائز تجاوازت کی آڑ میں چند غریب ریڑی والوں کو تنگ کرنے کی بجائے مندرہ بھر میں بلا تفریق نا جائز تجاوزات ہٹائی جائیں ہم ساتھ ہیں مگر چند غریب لوگوں کو ڈرانادھمکانادرست نہیں پہلے غریب متاثرین کو دیہاڑی کے لیے متبادل جگہ فراہم کریں ورنہ ہم ہر غلط اقدام کی بھر پور مخالفت کریں گے بلکہ متاثرین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ہر فورم پر بھر پور احتجاج کریں گے کبھی بھی ان غریبوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے یہ غریب لوگ پورا دن محنت مزدوری کر کے چند سو روپے کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اگر ان غریب دیہاڑی داروں کو روزی کمانے سے روکا گیا اور یہ لوگ بھٹک گئے تواسکا زمہ دار کون ہوگا ؟ اسلئیے ہم لوگ ان غریبوں کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران مندرہ کمیٹی کے ممبران عبد الرشید زرگر ، شاہد رمضان مرزا ، ملک طاہر رشید ،مرزا سکندر طاہر ،راجہ رفاقت چب ، جنید ظفر راجہ ، چوہدری طارق حمید ،مرزا ظہور،طاہر بھٹی ،نےئر مہتاب ،منیر بھٹی ،ہارون الرشید میر ،سعید محمد خان ،مرزا شفیق،زبیر ، احسان اللہ ،مرزا جنید طاہر ،مرزا زریاب طاہر،مٹھو خان و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا

چوہدری گلزار حسین گوندل کو سینکڑوں سوگوروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا


ڈھڈیال(نامہ نگار) چوہدری گلزار حسین گوندل کو سینکڑوں سوگوروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ چوہدری الطاف حسین گوندل( سیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن) ،حاجی اعجاز حسین گوندل کے بھائی چوہدری گلزار حسین گوندل کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز امام بار گاہ سادات میں ادا کی گئی جس میں ایم این اے میجر طاہر اقبال، وائس چےئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ، کرنل سید نصیر عالم، ایم اپی اے چوہدری لیاقت علی خان مرحوم کے بھائی چوہدری صادق علی خان، چوہدری امجد علی ایڈووکیٹ، چوہدری ناصر ، چوہدری یعقوب ، چوہدری اظہر چکرال کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی، کاروباری اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد میں شخصیات نے شرکت کی۔

حلقہ پی پی20میں مسلم لیگ ن کی رابطہ مہم 


ڈھڈیال(نامہ نگار)حلقہ پی پی20میں مسلم لیگ ن کی رابطہ مہم سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کی کمی بڑی شدت سے محسوس کی جارہی ہے ۔چند ہفتے قبل انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے قائدین اور سرکردہ کارکنوں کا اکٹھ کیا تھا لیکن اس کے بعد ان کی حلقہ میں غیر حاضری ہے۔ مسلم لیگیوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقہ پی پی20میں ڈورٹوڈور رابطہ مہم جاری رکھے ہوئی ہے لیکن مسلم لیگ ن کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم کہیض بھی اور کسی جلسہ میں نظر نہیں آرہے جس کی وجہ سے مسلم لیگی ورکرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

ایم ڈی ظفر عباس کو سینکڑوں سوگوروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا


ڈھڈیال(نامہ نگار)گلوبل کمپیوٹر اکیڈمی کے ایم ڈی ظفر عباس کو سینکڑوں سوگوروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ محمد رفیق عرف فیقا کے بھتیجے ، پپو پکوان سنٹر کے بھائی، گلوبل کمپیو ٹر اکیڈمی کے ایم ڈی ظفر عباس جو حرکت قبل بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز شاہ اسحاق سپورٹس سٹیڈیم ڈھڈیال میں میں ادا کی گئی جس میں وائس چےئرمین چوہدری خورشید بیگ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم انتہائی ملنسار نیک اور ڈھڈیال کی ہردلعزیز شخصیت تھے ان کے ان کے انتقال سے ڈھڈیال کی فضا سوگوار ہو گئی اور تمام مارکیٹ ان کے سوگ میں بند رہی۔ بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے جنازہ میں شرکت کی

اظہار تعزیت


گو جر خان ( نامہ نگار)پا رلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص، ایم پی اے شو کت بھٹی، ن لیگ کے را ہنماؤں را جہ علی اصغر اور چو ہدری ضیافت، پی ٹی آئی کے صدر چو ہدری محمد عظیم،دیگر را ہنماؤں چو ہدری جا وید کو ثر اور کو نسلر شہزادہ خان، مر کزی انجمن تا جران کے بانی صدر چو ہدری محمد اقبال، جنرل سیکر ٹری شہا دت حسین بٹ،سینئر نائب صدر ملک محبوب حسین،را جہ سجاد سلیم حیدر کا لا،غلام قمر، جماعت اسلامی کے را ہنما را جہ محمد جواد،پی پی پی کے را ہنماؤں طاہر راحیل اعوان،عمران کامی اور خا قان با بر کیانی نے مقامی صحافی غلام عباس کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برا بر کے شر یک ہیں ۔ انہوں نے مرحوم کی رو ح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوا نی بھی کی ۔

مستالہ میں سفاک قاتل نے چھریوں کے وار کر کے ماں بیٹی کو قتل کردیا


دولتالہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ جاتلی کے علاقہ مستالہ میں سفاک قاتل نے چھریوں کے وار کر کے ماں بیٹی کو قتل کردیا پولیس زرائع کے مطابق ماسٹر محمد فیاض مرحوم کی اہلیہ زینب بی بی عمر تقریبا60سال اپنی بیٹی کے نتاشہ فیاض کے ہمراہ گھر میں موجود تھیں کی نا معلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور چھریوں کے وار کر کے ماں بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا دن دیہاڑے قتل کی واردات کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیاسی سماجی شخصیات کا مستالہ آمد و رفت کا تانتا بند گیا سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود ،چیئرمین یوسی نڑالی شیخ طاہر اشفاق سمیت اہل علاقہ بڑی تعداد میں مستالہ پہنچے تا ہم مقامی پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو گوجرخان روانہ کر دی گئیں

دولتالہ میں عالمی یوم معذوراں کے سلسلہ میں فری فزیکل تھراپی کیمپ کا انعقاد کیا گیا


دولتالہ(نامہ نگار)رفاہ یونیورسٹی اور پاکستان ری ہیبلی ٹیشن سٹوڈنٹس کونسل کے تعاون سے دولتالہ میں عالمی یوم معذوراں کے سلسلہ میں فری فزیکل تھراپی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین نے فالج ، لقوہ ، کمر درد، جوڑوں کے درد ،سائیکو تھراپی اور پیدائشی معذوری سمیت مہروں کے مریضوں کا معائنہ کیااور فزیو تھراپی طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق علی ہسپتال دولتالہ میں منعقدہ فری فزیکل تھراپی کیمپ میں 200سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں مرد وں اور عرتوں کے علاوہ 25سے زائد ذہنی معذور بچوں کا بھی معائنہ کیا گیا ۔ 6کنسلٹنٹ کی ٹیم نے تندہی کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کیا اور اپنی خدمات بہم پہنچائیں ۔ کیمپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر رمضان اور ڈاکٹر محمد اسماعیل نفیس کے خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا جن کی شبانہ روز محنت سے اس کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا ۔ کیمپ کے سپر وائزر ڈاکٹر سید علی حسین نے میزبانی پرعلی ہسپتال کے ایم ڈی چوہدری حسن اختر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر حاجی محمد رمضان زرگر ،حاجی محمد حنیف زرگر۔ شمشاد احمد صراف، چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ ، راجہ عقیل ، علاؤالدین قریشی اور عابد حسین چوہدری بھی موجود تھے جنہوں نے کیمپ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

دولتالہ تا پھمبل لنک روڈ کی تعمیر وتوسیع سے تین یونین کونسلوں کے مکین مستفید ہوں گے،مرزا محمد منیر


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ تا پھمبل لنک روڈ کی تعمیر وتوسیع سے تین یونین کونسلوں کے مکین مستفید ہوں گے اور اپنے اس دیرینہ مسئلہ سے نجات ھاصل کریں گے ،انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یونین کونسل دولتالہ ٹو مرزا محمد منیر نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پھمبل لنک روڈ کی خستہ حالی سے روزانہ سینکڑوں لوگ مشکلات اٹھاتے تھے ،اس منصوبے کی فراہمی میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی خصوصی معاونت سے اہلیان علاقہ کا ایک بڑا مسئلہ حل کرنے میں کامیابی ہوئی ،لنک روڈ کی تعمیر جلد اپنی تکمیل تک پہنچ جائے گی ،انہوں نے اپنے فرزند ارجمند کی شادی میں شریک ہونے والے تمام معزز مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا

دیہی مرکز صحت دولتالہ ،دولتالہ کی سول سوسائٹی نے 10جنوری کو دھرنا دینے کا اعلان کر دیا 


دولتالہ(نامہ نگار)دیہی مرکز صحت دولتالہ میں کرپشن،اقربا پروری،اختیارات کا ناجائز استعمال ،عوام پھٹ پڑے ،دولتالہ کی سول سوسائٹی نے 10جنوری کو دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ،ہسپتال انتظامیہ کیخلاف عوامی حلقوں کا احتجاج طویل عرصہ سے جاری ،حکام بالا کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے حالات سنگین ہو گئے ،عوامی حلقوں میں شدید اضطراب اور بے چینی ،تفصیلات کے مطابق دیہی مرکز صحت دولتالہ کے انچارج ڈاکٹر امان اللہ سمیت دیگر سٹاف کیخلاف مختلف الزامات کا سلسلہ طویل عرصہ سے جاری ہے اور عوامی حلقوں کی جانب سے متعدد بار احتجاج کے باوجود حالات جوں کے توں ہیں ،حکام بالا کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر عوامی حلقوں کی بے چینی میں شدید اضافہ ہو چکا ہے اور سول سوسائٹی نے 10جنوری کو ہسپتال کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے

پریس کلب دولتالہ کے انتخابات آج منعقد ہوں گے


دولتالہ(نامہ نگار)سوار محمد حسین شہید(نشان حیدر) پریس کلب دولتالہ کے انتخابات آج منعقد ہوں گے،امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ،راجہ حاجی احمد نے صدر ،راجہ آٖفتاب نے جنرل سیکرٹری جبکہ محمد اشفاق انجم نے صدر الیکٹرانک میڈیا ،رانا ابرار صدف نے جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا کیلئے کاغذات نامزدگی چیف الیکشن کمیشنر ایم سلیم شیخ کو جمع کرا دیئے جبکہ دیگر عہدوں کیلئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں،پریس کلب کے انتکابات سال2018ء کیلئے پولنگ صبح9بجے سے دن2بجے تک الائیڈ سکول دولتالہ میں ہو گی ،انتخابات کے موقع پر سیاسی سماجی شخصیات اور عمائدین کی ایک بڑی تعداد کی آمد ورفت اور انتخابی عمل کے معائنے کا عمل دن بھر جاری رہے گا ،انتخابات کے فوراً بعد منتخب عہدیداران کا اعلان کردیا جائے گا

پی پی ایل آہدی آل فیلڈ کی ہیوی ٹریفک کی آمد ورفت کیخلاف یونین کونسل آہدی میں قراردادپیش


دولتالہ(نامہ نگار)پی پی ایل آہدی آل فیلڈ کی ہیوی ٹریفک کی آمد ورفت کیخلاف یونین کونسل آہدی میں قراردادپیش،بھاری گاڑیوں کی آمد ورفت سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات درپیش،زیر تعمیر سڑک کا کام بھی متاثر،عوامی حلقوں میں اضطراب،احتجاج کی دھمکی،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل آہدی کے علاقہ ڈہونگ میں قائم آئل فیلڈ کے ویل نمبر7، 19،20،21،27،30 اور31کیلئے سازو سامان ،مشینری پہنچانے کیلئے بھاری بھرکم گاڑیوں کی مسلسل آمد ورفت سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،بالخصوص آہدی موڑ تا ڈہونگ تراٹی روڈ کی تعمیر نو کا کام بھی متاثر ہو رہا ہے ،یہ منصوبہ10کروڑ27لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے ،اس ضمن میں گزشتہ روز یونین کونسل آہدی کے اجلاس میں ایک غیر رسمی قرار داد بھی پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ،قرار داد خاتون کونسلر نوید شاہین نے پیش کی ،اجلاس چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین راجہ زبیر اور کونسلرز راجہ حسن اختر،احتشام چوہان،ملک تنویر،راجہ منیر،راجہ نصرت شان،خاتون کونسلر نصرت اور نویدہ شاہین شریک تھے ،منظور کی جانے والی قرار داد میں جنرل منیجر پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ،ایم پی اے،ایم این اے،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان،ڈی سی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں ،اس ضمن میں یونین کونسل آہدی کے عوامی حلقوں میں احتجاجی کیفیات پائی جا رہی ہیں ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے مسلہ حل نہ کیا تو احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے اور آئل فیلڈ کی تمام تر گاڑیوں کا راستہ بلاک کردیا جائے گا

راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں دولتالہ میں تعمیر و ترقی کا سفر رواں دواں ہے ، سید قلب عباس


دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے رہنماو چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے کہا ہے کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں دولتالہ میں تعمیر و ترقی کا سفر رواں دواں ہے یونین کونسل دولتالہ کی ترقی کے لئے 35کروڑ روپے منصوبوں کی منظوری ہوچکی ہے جبکہ 15کروڑ کے منصوبے زیر تکمیل ہیں دولتالہ واٹر سپلائی سکیم کی بحالی اور اس کو مکمل فعال بنانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہیمحلہ چنن روڈ کی تعمیر عوام سے کیے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے عوام کے مسائل حل کرنا اور اہل علاقہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہمارے سیاسی منشور کا کرپشن نہ خود کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے دولتالہ میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں انتہائی شفافیت سے مکمل کرائے ہمارا دامن صاف ہے ہلیان یونین کونسل دولتالہ سے الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص کے مشکور ہیں جنہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے فنڈز جاری کرائے اور قدم بہ قدم ہمارے معاونت و رہنمائی کی اس موقع پر وائس چیئرمین شیخ سعید،مسلم لیگی رہنماحاجی جان محمد،شیخ شبیر ، سید زاکرحسین شاہ،شیخ سجاد، کونسلرز چوہدری مظہر مسعود گوگا ،اکبر شادور عمائدین علاقہ بھی شریک تھے واضح رہے کہ سید قلب عباس کی ترقیاتی مہم کی وجہ سے دولتالہ کے لا تعداد اور دیرینہ مسائل حل کی جانب بڑھتے جا رہے ہیں جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سید قلب عباس کی کارکردگی کو سراہا گیا اور انہیں داد تحسین پیش کیا گیا ،اسی ضمن میں سید قلب عباس کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران عوام سے کئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی بھرپور توانائیاں خرچ ک رہے ہیں ،عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گے ، قلیل عرصے میں بڑی تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے بھی ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا

پریس کلب دولتالہ کے سالانہ انتخابات توار31دسمبرکو منعقد ہوں گے


دولتالہ(نامہ نگار)پریس کلب دولتالہ کے سالانہ انتخابات برائے سال2018اتوار31دسمبرکو منعقد ہوں گے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ آج30دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ پولنگ کل صبح9بجے سے دن2بجے تک الائیڈ سکول دولتالہ میں ہو گی ،انتخابات کے روز سیاسی سماجی شخصیات اور عمائدین کی ایک بڑی تعداد کی آمد ورفت اور انتخابی عمل کے معائنے کا عمل دن بھر جاری رہے گا ،انتخابات کے فوراً بعد منتخب عہدیداران کا اعلان کردیا جائے گا

پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ اور شاہ دی لس نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی


دولتالہ(نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ اور شاہ دی لس نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی انچارج PHPٹھاکرہ موڑ اخلاق حسین کے مطابق ماہ دسمبر کے دوران بغیر کاغذات250موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے ایک عددبغیر لائسینس رائفل12بور برآمد کی گئی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور متعدد مسافروں کی گاڑیاں خراب ہونے کی صورت میں انہیں مدد فراہم کی گئی انچارج PHPشاہ دی لس عبدالقدیر کے مطابق ماہ دسمبر کے دوران بغیر کاغذات350موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے 4عدد مویشی لیکر جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ ،3عدد ریفلکٹر چیکنگ 1عدد اشتہاری مجرم کی گرفتاری علاوہ ازیں4مقدمات کا اندارج کیا گیا اور 5عدد مسافروں کی مدد کی گئی

باہولے تا سیداڈا کا روڈ لوگوں کے لئے مشکلات کا شکار بن گیا


دولتالہ(نامہ نگار)باہولے تا سیداڈا کا روڈ لوگوں کے لئے مشکلات کا شکار بن گیا جس کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے راجا نزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج 20 دن گزرنے کے بعد بھی یہ روڈ 200 سو فٹ بھی نہ بن سکا ہر روز مشین میں کوئی نہ کوئی مسئلہ درپیش آ جاتا ہے ہم ہائی وے کے افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ اچھی سے اچھی مشینری بھیج دی جائے تاکہ روڈ کا کام جلدازجلد ختم ہو سکے

حلقہ پی پی بیس کا الیکشن تاریخی الیکشن ثابت ہو گا،راجہ شوکت عزیز بھٹی


ڈھڈیال(نامہ نگار) ایم اپی اے و انچارج حلقہ پی پی20 راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ حلقہ پی پی بیس کا الیکشن تاریخی الیکشن ثابت ہو گا۔9 جنوری کے فیصلے نے پوری دنیا میں مسلم لیگ(ن) کے امیج کو بہتر کرنا ہے مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سے دنیا کو پتا چلے گا کہ عوام اب بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی سہ پہر حاجی منظور حسین کی اقامت گاہ محلہ مدنی مسجد میں اعوان برادری کے زیر اہتمام چوہدری حیدر سلطان کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری لیاقت علی خان مرحوم نے32 سال تک حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے اب ہمیں ان کا قرض چکانا ہے اور چوہدری حیدر سلطان کو حلقہ پی پی بیس سے تاریخی کامیابی دلانی ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جائے گا اور دوسرے ملک پاکستان کے مرہون منت ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے آپ کو کچھ نہیں دینا خیبر پختون خواہ میں جو حالات پی ٹی آئی نے کئے ہیں آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کا وہاں سے بھی صفایا ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم والا پاکستان چایئے ناچ گانے والا نہیں اور اس الیکشن میں آپ نے مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دے کر یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ جس جماعت نے پاکستان بنایا تھا اسی کو کامیاب کریں اور انشاللہ 9 جنوری کو مسلم لیگ(ن) کی فتح یقینی ہے۔

مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر لاہور کا دورہ نہیں کریں گے


ڈھڈیال(نمائندہ خبریں)تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے امیر مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر لاہور کا دورہ نہیں کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا قاضی ظہورالحسین اظہر کی جمعرات کو لاہور میں میاں حمزہ شریف سے ملاقات کرانے کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن حضرت مولانا لطیف جہلمی کے چھوٹے بھائی مولانا حکیم مختارالحسینی کے انتقال کی وجہ سے یہ ملاقات منسوخ ہو گئی ۔ مذکورہ ملاقات کے بارے میں جب تحریک خدام اہلسنت کی اہم شخصیات کو معلو م ہوا تو انہوں نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو حمایت پر اظہار تشکر کیلئے چکوال آناچاہیے نہ کہ امیر تحریک وہاں جائیں۔ کیپٹن صفدر ( جمعہ جمعہ آٹھ دن) پیر ظفر منصور کے ہاں دو مرتبہ آسکتے ہیں تو کیان لیگ کے لیڈروں امیر تحریک خدام اہلسنت کے پاس آنے کیلئے ان کے پاؤں پرمہندی لگائی ہوئی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو تحریک خدام اہلسنت والجماعت کی حمایت پر شکر گزار ہونا چاہیے ورنہ حلقہ پی پی20ختم نبوت کا چھرا مسلم لیگیوں کی گردنیں اڑا دیتا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنی اعلیٰ قیادت کی چکوال میں امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت سے ملاقات یقینی بنائیں ورنہ 2018ء سر پر ہے اور اس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

پیپلزپارٹی حلقہ پی پی20میں اپنی ناقص حکمت عملی کے باعث ضلع میں ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی


ڈھڈیال(نامہ نگار)پیپلزپارٹی حلقہ پی پی20میں اپنی ناقص حکمت عملی کے باعث ضلع میں ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی اور آنے والے دنوں میں دھڑے بندی کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ حلقہ پی پی20میں ضلعی صدر پی پی پی سردار اظہر عباس کی جانب سے مشاورت کے بغیر پارٹی امیدوار کی نامزدگی اور پی ٹی آئی کے حق میں دستبرداری سے پارٹی میں سخت پھوٹ پڑگئی ہے جس کے اثرات آنے والے چند دنوں میں سامنے آنے شروع ہوجائیں گے ۔ پیپلزپارٹی کے حامی اب پارٹی فیصلے کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کوووٹ دے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی قیادت کے حالیہ فیصلوں سے پارٹی میں جو جان پڑی تھی وہ بھی اب نکل گئی ہے ۔ پارٹی کی دیرینہ شخصیات نے پارتی فیصلوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارٹی کیلئے تباہ کن قراردیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں کا کہنا ہے کہ حالیہ فیصلوں سے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سردار اظہر عباس نے اپنے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے سینئر نائب صدر راجہ شاہجہاں سرفرار راجہ این اے 60کے امیدوار ہوں گے۔

طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم


دولتالہ(نامہ نگار)اقراء یو نیورسٹی اسلا�آبادکے راجہ دانیال مزمل کیانی و دیگر طلباء نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنی مدد آپ فنڈ جمع کر کے ویلفئر ٹرسٹ جی 13ہو نہار ویلفئرسکول اسلام آبادکے سربراہ محمد احمد کی مو جودگی میں طلباء و طالبات میں کاپیاں کتابیں وغیرہ تقسیم کی گئی اس کے ساتھ ساتھ بچوں میں تعلیم پر خصوصی توجہ دینے اور اچھی تعلیم حاصل کر نے پر نقد انعام بھی دیا گیا،اس موقع پرادارہ کے سربراہ محمد احمد نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا زیور ہے کہ اسے آپ سے کو ئی بھی نہیں چھین سکتا،اچھی تعلیم آپ کے لئے مستقبل میں ایک قیمتی سرمایہ کا درجہ رکھتی ہے لہذا تعلیم کے حصول کے لئے آپ کو دل لگا کہ محنت کر نی چائیے تاکہ آپ کامستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے میں اہم کرادار ہو،آخر میں ادارہ کے سربراہ محمد احمد نے اقراء یونیورسٹی کے طلباء کے اس اقدام کو سراہا،

نیو اےئر نائٹ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی


راولپنڈی (نمائندہ راول نیوز)راولپنڈی پولیس نے نیو اےئر نائٹ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان عباسی کی خصوصی ہدایات پر ضلع راولپنڈی میں نئے سال کی آمد کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا جس میں راولپنڈی پولیس کے تقریباً4000 پولیس اہلکار ،لیڈیز پولیس،سپیشل برانچ اور ایلیٹ فور س کے جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔راولپنڈی شہر کی مین شا ہراوں پر سپیشل پکٹنگ کی جائے گی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہوٹلوں اورسرائے کی خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کر نے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی۔ چرچ ہائے کے اردگرد خصوصی چیکنگ اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔چرچ ہائے کے نزدیک پارکنگ کی اجازت نہ ہوگی۔چرچ ہائے میںآنے والے اشخاص کو میٹل ڈیٹکٹر اور واک تھرو گیٹ کے ذریعے چیک کرکے داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔کرسچن قبرستانوں میں اضافی نفری تعینات کی جائی گی ۔تمام تھانہ جات کے پولیس افسران اپنے اپنے ایریا میں پٹرولنگ کو موثر بنائیں گے ۔جس کی سربراہی متعلقہ ایس ڈی پی اوز کریں گے۔متعلقہ SP’s سکیورٹی و پٹرولنگ پلا ن کی اپنے اپنے علاقہ میں از خود مانیٹرنگ کریں گے۔پارکوں اور دیگر پبلک مقامات پر بھی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے ۔ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی ۔

ساگری موڑ موٹرسائیکل اور رکشے میں تصادم ایک نوجوان جاں بحق


گو جر خان ( نامہ نگار) گوجر خان جی ٹی روڈ ساگری موڑ موٹرسائیکل اور رکشے میں تصادم ایک نوجوان جاں بحق دو شدید زخمی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

پٹرلیم مصنو عات میں اضافہ نہ کیا جا ئے،تاجر رہنما گوجرخان


گو جر خان ( نامہ نگار) گو جر خان کے تا جر را ہنماؤں سے حو مت سے مطالبہ کی ہے کہ وہ اس نازک وقت میں عوام پر پٹرول بم نہ گرا ئے اور پہلے کی قیمتیں بر قرار رکھے۔ انجمن تا جران ٹریڈرز کے صدر حا جی ملک محبوب حسین،جنرل سیکر ٹری شیخ محمد ارشد،صرافہ ایسوسی ایشن کے چئیرمین محمد شاہد قریشی۔ انجمن تاجران حیاتسر روڈ کے صدر یا سر قریشی اور سٹیل اینڈ آئرن مرچنٹس ایسو سی ایشن کے صدر ملک را شد محمود نے کہا ہے کہ حکومت کے ختم ہو نے میں صرف چند ماہ با قی ہیں اور اس مرحلہ پر پیٹرول بم گرانے سے عوامی رد عمل شدید ہو گا ۔ وزیر اعظم شاہد خا قان جب سے بر سر اقتدار آئے ہیں ہر ماہ تواتر سے پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور اب کی بار بہت بڑے اضافے کی اطلا عات آ رہی ہیں جو حکو مت اور نواز شریف کے لیے انتہائی نقصان دہ ہو گا اور انکے حا میوں کے لیے عوامی دباؤ کا مقا بلہ کر نا مشکل ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنو عات کے سپیشلسٹ وزیر اعظم شاہد خا قان سے توقع تھی کہ وہ اس نظام میں بہتری لائیں گے مگر نتیجہ اسکے بر عکس نکلا۔ اور اگر اب ایسا کیا گیا تو اسکا نواز شریف کو بہت زیادہ سیاسی نقصان ہو گا ۔لہذا پٹرلیم مصنو عات میں اضافہ نہ کیا جا ئے ۔

گو جر خان بار ایسو سی ایشن فتخار حسین قریشی ایڈو کیٹ اور اورنگ زیب مغل ایڈو کیٹ کے مابین مقا بلہ 


گو جر خان ( نامہ نگار) گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے انتخا بات میں صدارت کے لیے افتخار حسین قریشی ایڈو کیٹ اور اورنگ زیب مغل ایڈو کیٹ کے مابین مقا بلہ ہے بار کے سپرنٹنڈنٹ محمد عثمان را جہ نے بتا یا کہ سا لا نہ انتخا بات کے لیے الیکشن بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے جسکے چئیرمین راجہ صغیر الرحمان جبکہ ممبران میں راجہ عاشق حسین اور مرزا عا بد الرحمان شامل ہیِ۔ انہوں نے بتا یا کہ نائب صدر کے لیے راجہ سکندر ذولقرنین اور محمد شاہد منیر اور جنرل سیکر ٹری کے لیے مرزا ارشد انجم اور جوائینٹ سیکر ٹری کے لیے ملک محمد نثار اعوان نے کا غذات جمع کرا ئے ہیں ۔ ایگزیکٹیو کمیٹی کے لیے ابھی تک 8امیدواروں نے کا غذات جمع کرائے ہیں۔

محترمہ بینظیر بھٹو آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، راجہ نذیر احمد


دولتالہ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ نذیر احمد، راجہ طاہر سلطان اور قاضی ظفر علی نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید عالمی لیڈر تھیں بی بی شہید کے ویژن اور افکار سے وطن عزیز کا وقار بین الاقوامی سطح پر بلند ہوا اور اسلامی ممالک کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی حیثیت سے محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوایا عوامی لیڈر نے عوام کے درمیان جام شہادت نوش کیا انہوں نے کہا کہ بی بی شہید نے مشکل حالات میں پارٹی کی قیادت کو سنبھالا اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بہترین قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے وطن عزیز میں خواتین کے حقوق کی جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ ملکی وقار کی بہتری اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے عملی اقدام اٹھائے یہی وجہ ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور انہی کے افکار اور ویژن کی روشنی میں پیپلز پارٹی قیادت عوامی امنگوں کی ترجمانی کا حق ادا کر رہی ہے تاریخ گواہ ہے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں پارٹی ان شاء اللہ الیکشن 2018میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرئے گی محترمہ کی برسی کے موقع پر راجہ طاہر سلطان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کرائی گئی اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

حلقہ پی پی20میں سردار گروپ تین حصوں میں بٹ گیا


ڈھڈیال ( نامہ نگار)حلقہ پی پی20میں سردار گروپ تین حصوں میں بٹ گیا جس سے لاہور میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ حلقوں کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔حلقہ کے تازہ ترین تجزیہ کے مطابق گروپ کا ایک حصہ مکمل طور پر باغی ہوکر پی ٹی آئی میں اعلانیہ طور پر شامل ہوگیا ہے جبکہ دوسرا دھڑا فیس سیونگ والا ہے جو بظاہرتو سردار گروپ کے ساتھ ہے لیکن اندرونی طور پر اس کی ہمدردیاں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور اندرسے پی ٹی آئی کو ووٹ دے گا جبکہ تیسرا حصہ سردار غلام عباس کے ساتھ ہے جو رابطہ مہم میں ان کے ساتھ ہے ۔ذرائع نے بتا یا ہے کہ مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت کو موجودہ صورت حال سے سخت مایوسی ہوئی ہے اور انہیں سردارگروپ کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کی جو توقعات وابستہ کی تھیں انہیں سخت دھچکا لگا ہے۔ ضلع کونسل کے انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ ن دھڑے بندی کا شکار ہوئی ۔ فنڈز کی تقسیم کے موقع پر سردار گروپ نے اپنے حامی چیئرمینوں کو نوازا جس سے مسلم لیگی چیئرمینوں نے اس ناانصافی پر شدید احتجاج کیا اور رہی سہی کسر حالیہ ضمنی الیکشن میں کھل کر سامنے آگئی جب مسلم لیگیوں نے اپنے علیحدہ رابطہ مہم اور کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ۔ یقیناًحلقہ میں موجود حمزہ شہباز کی مانیٹرنگ ٹیم کے ارکان کو بھی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ زمینی حقائق کیا ہیں۔ سردار گروپ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی رابطہ مہم میں وہ جوش وجذبہ پیدانہیں ہوسکا جو ہمیشہ مسلم لیگ ن کی روایت رہاہے۔مسلم لیگ ن کا ووٹر اپنی جگہ مضبوطی سے کھڑا ہے لیکن سردار گروپ کی مسلم لیگ ن شمولیت کے بعد دیہات میں دھڑے بندی میں اتھل پتھل ہوئی ہے اس سے سخت ڈسٹرب ہوا ہے۔سردار گروپ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے مذہبی حلقے بھی سخت نالاں ہیں ۔اگر حالیہ ضمنی الیکشن میں تحریک خدام اہلسنت والجماعت مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان نہ کرتی تو مسلم لیگ ن کا بوریا بستر گول ہوجاتا۔ مسلم لیگی توقع کررہے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو ضلع چکوال کی سیاسی صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لے کر آئندہ کے فیصلے کرنا ہوں گے ورنہ شدید نقصان ہوسکتا ہے جس کا ازالہ مشکل ہوگا۔

اعوان برادری نے چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ڈھڈیال کی سب سے بڑی برادری اعوان برادری نے چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔چوہدری حیدر سلطان کی ڈھڈیال سے تاریخی فتح یقینی ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق محلہ غازی آباد میں سفیرماجد اور نصیر حسین جعفری ایڈووکیٹ کی اقامت گاہ پر اعوان برادری کی ایک کارنر میٹنگ ہوئی۔ تلاوت کی سعادت حاجی منظور حسین نے حاصل کی سابق وائس چیئرمین حاجی خادم حسین نے اپنے خطاب میں حیدر سلطان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس الیکشن میں بلدیاتی الیکشن سے بڑھ کر محنت کر رہے ہیں اور انشااللہ حیدر سلطان ڈھڈیال سے تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ۔اپنے خطاب میں چوہدری سلطان حیدر علی نے کہا کہ میری سیاست کی روح میرے والد کی سیاست ہے اور میں مرحوم چوہدری لیاقت علی کی شرافت کی اقدار کو آگے لے کر چلوں گا چوہدری حیدر سلطان نے ڈھڈیال کے مسائل حل کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی میٹنگ میں ہیڈ ماسٹر(ر) لال خان ،حاجی منظور حسین ،حاجی محمد ایوب، ذوالفقار جعفری، ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ ، حاجی امیر حسین ، ابرار ابی ، مرزا محمد اشرف وائس چیئرمین ، جنرل کونسلر ضمیر جعفری ،ٹھیکیدار شبیر حسین ، سیکرٹری چکوال بار حسن عباس جعفری ایڈووکیٹ ، عاصم علی ایڈووکیٹ ، ملک نوید عباس ایڈووکیٹ ، مسرت بھٹہ ، ڈاکٹر عبدالقیوم ، حاجی تنویر تنی ، سید عباس علی ، سید اظہر ہمدانی اور اعوان برادری کے زعما نے شرکت کی۔

حلقہ پی پی20میں مخالفین کو سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوگا،میجر(ر) طاہر اقبال


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی20میں مخالفین کو سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔ حلقہ کے عوام نے مسلم لیگ ن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا ہے اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے۔ وہ مونا میں مسلم لیگ ن یوسی چک عمرا کی سرکردہ شخصیت چوہدری غلام مرتضیٰ ہرل کے زیر اہتمام جنرل کونسلر مرزا اظہر محمود کی رہائشگاہ پر ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری حیدر سلطان کی بھاری اکثریت سے کامیابی کیلئے سردھڑ کی بازی لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی20کے الیکشن پرسب کی نظر یں ہیں۔ اس میں ہمیں ثابت کرنا ہوگا کہ چکوال کے لوگ میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن سے محبت کرتے ہیں۔ چوہدری حیدر سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لئے یہ ایک اعزاز ہے کہ یونین کونسل چک عمرا سے بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین کے تینوں امیدوار میر ی حمایت کررہے ہیں۔ایم پی اے ہاؤس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مخالف جماعتیں ختم نبوت کے ایشوکے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کررہی ہیں لیکن انہیں ناکامی ہوگی ۔ اجتماع سے ڈاکٹر ظہیراحمد خان یوسفی اور چوہدری غلام مرتضیٰ مونا نے بھی خطاب کیا ۔ اجتماع میں انچارج ایم این اے سیکرٹریٹ ملک نعیم اصغراعوان، چیئرمین ظفر الاسلام ، چوہدری غلام صفدر رتہ، چوہدری مسرت اقبال ڈورے ، ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ ڈھڈیال، راجہ ضمیرالدین للیاندی اوردیگر سرکردہ شخصیات سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔قبل ازیں مونا پہنچنے پرمیجر (ر)طاہر اقبال اورچوہدری حیدر سلطان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں پھولوں کے ہارپہنائے گئے اور ان پر زبر دست گل پاشی کی گئی۔

error: