گرما گرم خبریں

پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

Archive for: December 1st, 2017

ہم پی پی 20کا ضمنی الیکشن پلاننگ اور بہترین حکمت عملی سے لڑیں گے ،میجر(ر) طاہرا قبال


ڈھڈیال( نامہ نگار)چیئرمین صاف پانی منصوبہ پنجاب و ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہرا قبال نے کہا ہے کہ ہم پی پی 20کا ضمنی الیکشن پلاننگ اور بہترین حکمت عملی سے لڑیں گے ۔ بھاری اکثریت سے چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی سے یہ ثابت ہوگا کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ وہ ڈھڈیال میں یونین کونسل کی سرکردہ مسلم لیگی شخصیات سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں مسلم لیگ ن کا مضبوط ووٹ بینک موجود ہے جسے ہم نے9جنوری کو منصوبہ بندی سے پول کرانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کو ہم اپنا ذاتی الیکشن سمجھ کر لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی مخالفین کے پراپیگنڈے میں نہ آئیں اور وہ فوری طور پر متحرک ہو جائیں۔میجر (ر) طاہراقبال نے کہا کہ ہر وارڈ میں رابطہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور الیکشن آفس بناکر ہفتہ وار کارکردگی زیر بحث لا ئی جائے۔ا نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ کا اس الیکشن میں اہم کردار ہوگا۔ رابطہ مہم اجلاس سے چوہدری اعجاز سانگ کلاں، حاجی رانا بشیرسراج اور حاجی غلام رضا جعفری نے بھی خطاب کیا۔

مسلم لیگ ن میں شامل دھڑا اپنی رونمائی میں مہارت رکھتا ہے ،ملک نعیم اصغر اعوان 


ڈھڈیال( نامہ نگار)حلقہ پی پی20میں مسلم لیگ ن کی رابطہ مہم کے انچارج اور چیئرمین ایم این اے سیکرٹریٹ ملک نعیم اصغراعوان نے لیگی دھڑوں کے درمیان اور اکٹھی رابطہ مہم کی خبروں کو بے بنیاد اور حلقہ کے عوام کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش قراردیا۔ وہ ڈھڈیال میں مسلم لیگ ن کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے آنے والی آٹھ رکنی جائزہ ٹیم چکوال کی سیاسی صورت حال سے پوری طرح باخبر ہے۔ مذکورہ ٹیم کو صلح یا اکٹھی رابطہ مہم کے سلسلہ میں کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کا سب سے بڑا مقصد حلقہ پی پی 20سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شامل دھڑا اپنی رونمائی میں مہارت رکھتا ہے ۔ حلقہ میں ہمارے گروپ کی کارکردگی واضح اور نمایاں ہونی چاہیے۔ ملک نعیم اصغر اعوان نے کہا کہ لنڈی پٹی سے مسلم لیگ ن گزشتہ عا م انتخابات سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری رابطہ مہم اور انتخابی کیمپ علیحدہ ہوں گے ۔ یہ فیصلہ لیگی کارکنوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے ۔ ملک نعیم اصغر اعوان نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ شوشوں کو نظر انداز کرکے چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردیں۔

ممتازالحق کی پیپلزپارٹی میں اپنی اہلیہ کو اہم عہدہ دلانے کی کوشش ناکام ہوگئی


ڈھڈیال( نامہ نگار)این جی اوز چکوال کے چیئرمین ممتازالحق کی پیپلزپارٹی میں اپنی اہلیہ کو اہم عہدہ دلانے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ممتازالحق جو مسلم لیگ ن کے حامی ہیں گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنی اہلیہ کو پیپلزپارٹی میں اہم عہدہ دلانے کیلئے لابنگ کررہے تھے لیکن جب پیپلزپارٹی نے انہیں مسلم لیگ ن کی سرگرمیوں میں ملوث پایا تو پارٹی نے اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے انہیں لال جھنڈی دکھادی ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی میں موجود ایک ٹولہ خود ہی پارٹی کی ساکھ خراب کرنے میں مصروف ہے جبکہ پارٹی کے ایک اہلکار کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ خواتین کو ورغلانے میں کافی ماہر ہے اور ان کا ڈیٹا بھی اسی کے پاس موجود ہے ۔

ڈھڈیال مرکز میں پی ٹی آئی حرکت میں آگئی

ڈھڈیال( نامہ نگار)ڈھڈیال مرکز میں پی ٹی آئی حرکت میں آگئی ۔ سردار نواز ناجی کو ڈھڈیال مرکز میں پی ٹی آئی کی رابطہ مہم کا انچارج مقررکردیا گیا۔ پی ٹی آئی کی سرکردہ شخصیات سے ڈھڈیال مرکز میں اپنے رابطوں کا آغاز کردیا ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں سرپرائز دیں گے

محمد ناصر گلفام کالونی ڈھڈیال نے ر منفی سرگرمیوں کو خیر آباد کہہ دیا


ڈھڈیال( نامہ نگار)محمد ناصر گلفام کالونی ڈھڈیال نے قصبہ کی سرکردہ شخصیات اور صحافیوں کی موجودگی میں اپنے کاروبار اور منفی سرگرمیوں کو خیر آباد کہہ دیا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ شب چکوال کے ایک ریسٹورنٹ میں انہوں نے معززین اور صحافیوں کے سامنے اعلان کیا کہ وہ گزشتہ طویل عرصہ سے ایک ایسے کاروبار سے وابستہ تھے جسے معاشرہ کسی صورت میں قبول نہیں کرتا۔ میرے دوستوں نے متعدد بار اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کہا لیکن مجھ سے اسے چھوڑنا ممکن نہ ہوسکا۔ اب میں بغیر کسی دباؤ اور خطرہ کے ان معززین اور صحافیوں کی موجودگی میں عہد اور اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ میں اپنی زندگی مثبت سرگرمیوں کے لئے صرف کروں گا اور اس کاروبار سے میری ہمیشہ کیلئے توبہ ہے ۔ معززین نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعدازاں معززین اور صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیاجس میں حاجی رانا بشیر سراج، ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ، جنرل کونسلر چوہدری حسنین گوندل، چوہدری ابرار حسین گوندل، نائیک رانا قیصر، چوہدری کامران جنگ (ٹونی)، نیئرعباس ایڈووکیٹ، جنرل کونسلر چوہدری افتخار حسین گوندل، چوہدری ندیم عباس گوندل، چوہدری ظفراقبال ، محمدناصر، ریاض بٹاور مسرت عباس جعفری شریک تھے۔

خوفناک حادثے میں موہڑہ داروغہ کے رہائشی 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

error: