گرما گرم خبریں

پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

Archive for: December 2nd, 2017

مقامی کالج کا سیکنڈ ائیر کا طالبعلم کار کی ٹکر لگنے سے جا ں بحق ہو گیا


گوجرخان)نامہ نگار) مقامی کالج کا سیکنڈ ائیر کا طالبعلم کار کی ٹکر لگنے سے جا ں بحق ہو گیا ۔ کار ڈرائیور گاڑی بھگا لے گیا ۔ مانکیالہ کا رہا ئشی محمد منیب ولد محمد شو کت سوار محمد حسین سٹیڈیم کے سامنے کا لج سے چھٹی کر کے گھر جا نے کے لیے سڑک کراس کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار ایک ایل آئی نے رانگ سائیڈ پر جا کر اسے ٹکر ماری جسے شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا یا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے چل بسا

آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہو گا ،پیپلز پارٹی کہوٹہ


کہوٹہ (ارسلان کیانی)5دسمبر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی پی پی کے یوم تاسیس کو حوالہ سے منعقدہ جلسے میں عوام کا سمندر ہو گا حلقہ این اے پچاس کے ورکر اور کارکن یہ ثابت کریں گے کہ بھٹو شہید کے نظریات اور ویژن کے محافظ آج بھی موجود ہیں 30سال حکومت میں رہنے کے باوجود وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر نمائندوں بوجھ کر حلقہ این اے پچاس کے عوام کو مایوس کیا پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھوپنے والوں کو عوام آئندہ مسترد کر دیں فے آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہو گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی حلقہ این اے پچاس کے امیدوار اصف شفیق ستی نے کہوٹہ میں 5دسمبر کو پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ کے حوالہ سے کہوٹہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں صدر پیپلز پارٹی کوٹلی ستیاں اسد ستی ، ارم نصیر ستی ، راجہ شیرازافضل صدر ہوتھلہ راجہ جاوید ، جنرل سیکرٹری کہوٹہ چوہدری خالد حسین ، صدر دوبیرن ماسٹر راجہ محمد آزاد ، صدر لہڑی حمید بھٹی ، صدر پنجاڑ عبدالحمید ، ملک حاجی اظہر ، کونسل ایم سی کہوٹہ ملک عثمان ، سیکرٹری اطلاعات کہوٹہ فاروق ستی کے علاوہ سیکڑوں کی تعدا میں لوگوں نے شرکت کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مر کوٹلی ستیاں سے ہزار وں کی تعداد میں لوگ ریلیوں کی شکل میں سرکت کریں گے جبکہ کہوٹہ اور کلر سیداں سے جلوسوں کی قیادت اصف شفیق ستی خود کریں گے اور کاک پل سے پورے حلقہ این اے پچاس کا جلوس پریڈ گراؤنڈ پہنچے گا اصف شفیق ستی جو کہ حلقہ این اے پچاس جلسے کے کواڈینیٹر بھی ہیں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب اقتدار بھٹو دور کی طرح مزدوروں کسانوں اور رہڑی والوں کے پاس ہو گا انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے منشی نوکریاں فروخت کر رہے ہیں جبکہ ٹھیکوں سے کمیشن لیکر ارب پتی بن گے ہیں افسوس کا مقام ہے کہ اس حلقہ کا وزیر اعظم ہو اور آج تک میگا پراجیکٹ شروع نہ ہو انھوں نے کہا کہ جلسہ کے بعد تنظیم سازی پر توجہ دی جائے گی لوگ بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کے سپاہی ہیں میرا رابطہ نچلی سطح پر کاکرکنوں اور ورکروں سے ہے میٹنگ میں کامران قریشی اور شاہ نواز نے جماعت اسلامی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اخر میں یوم تاسیس کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا

گو جر خان میں عید میلاد النبیﷺ روایتی جو ش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام سے منا یا گیا


گوجرخان)نامہ نگار) گو جر خان میں عید میلاد النبیﷺ روایتی جو ش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام سے منا یا گیا ۔اس موقع پر شہر اور تحصیل بڑے قصبات کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور آرائشی محرابوں سے سجا یا گیا تھا ۔ مر کزی جلوس ریلوے روڈ سے شروع ہوا جسکی قیادت چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف، وائس چئیرمین محمد نعیم قیوم، عبد الصبور کیانی اور مرکزی میلاد کمیٹی کے دیگر عہدیدا ران کر رہے تھے ۔ جلوس روایتی راستوں سے ہو تا ہوا مر کزی جا مع مسجد آ کر اختتام پذیر ہوا ۔ نواحی قصبات سے آ نے والے دیگر جلوس بھی بڑے جلوس میں شامل ہو تے رہے شرکا سرکار دو عالم پر دورود و سلام کا ورد کر رہے تھے۔ راستوں میں جگہ جگہ شر کا کا بھر پور خیر مقدم کیا گیا اور گلپاشی کی گئی اس موقع پر ہزاروں من حلوہ اور دیگر نیاز تقسیم کی گئی ۔دریں اثنا نواحی قصبات اسلام پو رہ جبر، بھڈا نہ، گلیانہ، مندرہ اور نور دو لال میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کے بڑے بڑے جلوس نکا لے گئے

بارہ ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ پورے مذہبی جوش وخروش سے منایا گیا


دولتالہ(نامہ نگار) غربی گوجرخان کی فضائیں درود سلام سے گونج اٹھیں ، میلاد مصطفےٰ ؐ کے موقع پر روحانی جلوس اور تقاریب منعقد ہوئیں ، سچا مسلمان ہی حضورؐ کے دنیا میں آنے کی خوشی میلاد کی صورت میں مناتا ہے ،اس موقع پر درو دو سلام ،نعتیہ کلام پیش کئے گئے جبکہ علماء کرام نے اپنے خطابات کے ذریعے شان مصطفےٰؐ بیان کی ، تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح بارہ ربیع الاول کے موقع پر جشن عید میلاد النبیؐ پورے مذہبی جوش وخروش سے منایا گیافضائیں درودو سلام اور نعتیہ کلام سے گونجتی رہیں علماء اپنے خطابات میں حضور ﷺ کی دنیا میں آمد اورمقاصد بتا تے رہے لوگوں کی بڑی تعداد نے ان روحانی محافل میں شرکت کی ،دولتالہ ، ڈہونگ ، آہدی ، جاتلی ،مستالہ، ناٹہ موہڑہ،کونٹ ، کریالہ ،آدڑہ عثمانزادہ ، چک نابن ، دیوی داتا ، سید کسراں ، میانہ موہڑہ ،نڑالی ،ٹھاکرہ بھنگالی ، سکھو، ، چک بہادر ،پھمبل ، کاک، راماں ،رئیاں اور ڈھوں میں عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں جلوس نکالے گئیجس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مذہبی جوش و خروش سے حصہ لیادولتالہ میں لبیک یا رسول اللہ میلاد کمیٹی کے زیر ہتمام جلوس نکالا گیا عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں سب سے بڑا اجتماع دربار عالیہ بھنگالی شریف میں ہوا تحریک فکر اسلام راولپنڈی ،آزاد کشمیر سمیت ملک کے طول و عرض سے یونٹس جلوس کی شکل میں بھنگالی شریف پہنچے جہاں تحریک فکر اسلام کے مرکزی رہنما پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے خصوصی خطاب کیا موضع ڈہونگ میں مولانا عبدالسلام نے اپنے روحانی خطاب میں بارہ ربیع الاول ک ے دن کو عالم اسلام کے لئے خوشی اور مسرت کا دن قرار دیاسید کسراں میں دارلعلوم کلریالہ شریف کے زیر اہتمام جلوس نکالا گیا

مبارکباد

دولتالہ(نامہ نگار) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے مرکز دولتالہ کے انتخابات میں (چوہدری تنویر گورسی گروپ) کے نجم الحسن (گورنمنٹ پرائمری سکول گورسیاں) بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ماسٹر گستاسب گورسی ، چوہدری اخلاق احمد ، ماسٹر شبیر احمد، نبیل گورسی ، ماسٹر امریز اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوک پناہ کے سٹاف کی جانب مبارکباد دی گی۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ڈھڈیال کا دورہ گندگی اٹھانے کی ہدایات


ڈھڈیال(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی خصوصی صفائی مہم کے سلسلہ میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری نے ڈی سی چکوال ڈاکٹر عمرجہانگیر او ر ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمرا ہ ڈھڈیال کا دور ہ کیا۔اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھڈیال میں جس جس جگہ گندگی کے ڈھیر موجود ہیں اس بارے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ ان کو فوراً اٹھا دیا جائے اور اس کی رپورٹ ارسال کی جائے۔ اس موقع پر ڈھڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر ظہیر یوسفی کی نشاندہی پر کمشنر ندیم اسلم چوہدری نے وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ کو مین بازار ڈھڈیال میں گندگی سے اٹے کنویں کودو دسمبر کو تین بجے تک فوراً بندکرنے کے احکامات دیے جبکہ ڈی سی چکوال کو ہدایات دیں کہ وہ اس مہم کی خود نگرانی کریں اور دفتر رپورٹ بھجوائیں۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ 20دسمبر تک وزیرا علیٰ کی خصوصی ہدایات کے مطابق گندگی اٹھانے اور اسے مناسب جگہ تلف کردیا جائے گا۔

چیرمین یونین کونسل راماں کونسلرز کو نظر انداز کرنے لگے


دولتالہ(نامہ نگار) چیرمین یونین کونسل راماں کونسلرز کو نظر انداز کرنے لگے یونین کونسل راماں وارڈ نمبر 1 کے کونسلر چوہدری مقصود حسین کی صحافیوں سے گفتگو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی کی جانب سے چیرمین یونین کونسلز کو کروڑوں کی گرانٹ دی جا رہی ہیں یونین کونسل راماں میں چیرمین اپنے چہیتے افراد کو نواز رہے ہیں اور ان گلیوں اور نالیوں کا سروے کیا جا رہا ہے جو پہلے سے پختہ ہیں وارڈ کے لئے مختص فنڈ کونسلر کا حق ہوتا ہے لہذا کونسلر کی مشاورت کے بغیر نہ استعمال کیا جائے اس سے پہلے بھی فنڈ چہیتوں کو دیا جا چکا ہے کروڑوں روپے کی گرانٹ عوامی فلاح کے منصوبوں میں استعمال کیا جائے۔وارڈ نمبر 1 کے فنڈ غبن کرنے کی گی تو عوام کے ہمراہ وزیراعلی کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا

چوہدری خورشید بیگ نے گورنمنٹ یوسی ہائی سکول کے سامنے سے گندگی کے تما م ڈھیر اٹھوادئیے


ڈھڈیال(نامہ نگار)کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری کی جانب سے ڈھڈیال دورہ کے موقع پر صفائی کے سلسلے میں دی گئی ہدایات پر وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے گورنمنٹ یوسی ہائی سکول کے سامنے سے گندگی کے تما م ڈھیر اٹھوادئیے جبکہ مین بازار میں گندگی سے اٹے ہوئے کنویں کوبھی مکمل طور پر بند کرادیاہے۔صفائی مہم کی نگرانی چوہدری خورشید بیگ نے خود کی اس موقع پر وائس چیئرمین یوسی ڈھڈیال مرزا محمد اشرف اور یونین کونسل کے دیگر ممبران ، سیکرٹری یوسی اور دیگر عملہ بھی مستعد رہا۔

کہوٹہ میں عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا


کہوٹہ (ارسلان کیانی)کہوٹہ میں گزشتہ روز عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جگہ جگہ میلاد النبی ﷺ کی محفلیں سجی تھیں جبکہ تحصیل بھر کی درجنوں میلاد کمیٹیاں اپنے اپنے علاوں سے لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد میں پہنچی جہاں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ کا جلوس نکالا گیا جلوس کی قیادت خطیب اہلسنت مولانا ادریس ہاشمی ، پروفیسر عبدالصبور سیفی، مولانا ظہور نقیبی ، تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ ستی ، راجہ وحید احمد ، انجمن فدیانِ رسول ﷺ کے صدر ڈاکٹر عارف قریشی ، چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ، کونسلر قاضی عبدالقویم ، راجہ فیصل عزیز ، مظہر بھٹی ایڈووکیٹ عبدلحمید قریشی ، راجہ طارق عظیم ، ، ملک منیر اعوان ، مولانا غلام مرتضیٰ صابری کے علاوہ دیگر قائدین نے کی جلوس مرکزی مسجد سے ہوتا ہوا تحصیل چوک چھنی بازار اور پنجاڑ چوک سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع مسجد میں پہنچا شرکاء جلوس پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی جگہ جگہ لنگر تقسیم کیے گے علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور ﷺکے پروانے کٹ تو سکتے ہیں مگر حضور ﷺ کی شان میں گستاخی اور ختم نبوت کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہپونے دیں گے انھوں نے کہا کہ خداراہ سیاست کریں ہمارے مذہب اور آقا ﷺ کی شان میں گستاخی نہ کریں اخر میں بہترین جلوس لانے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور خصوصی دعا کی گئی

سکھو میں جشن عیدمیلادالنبیﷺ? مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا


سکھو (نمائندہ خصوصی) سکھو میں جشن عیدمیلادالنبیﷺ? مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، پورا شہر رنگ برنگے قمقموں سے سجایا گیا، حسب سابق اس سال بھی مرکزی جلوس شہر کے مختلیف راستوں سے ہوتا ہوا مسجد نور میں اختتام پذیر ہوا، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھو میں بھی جشن عیدمیلاد النبی? نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، نبی آخرالزماں? کی آمد کے دن پورے شہر کو رنگ برنگے قمقموں اور جھنڈیوں سے آراستہ کیا گیا، شہر کا مرکزی جلوس صبح ساڑھے آٹھ بجے نور مسجد سے شروع ہوا، جس میں گردونواح کے دیہات موہڑہ حیال، چک مسلم، موہڑہ کھکھیاں، کرنالی، مونگڑ، اور موہری سے علامہ حافظ عبدالرحمٰن سلطانی، علامہ نور آصف، قاری شیردل، قاری فیصل عطاری، علامہ عبدالجبار، محمدبلال کی قیادت میں جلوس سکھو میں پہنچ کر مرکزی جلوس میں مل گے، جلوو حسب سابق شہر کے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مین سٹاپ سے گزر کر نور مسجد میں اختتام پذیر ہوا، جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ تاجر برادری کی طرف سے سٹیج بنائیگئے تھے جہاں علماء کرام نے خطابات فرمائے، تاجر برادری کی طرف سے جلوس کے شرکاء4 کے لیے لنگر اور دیگر لوازمات بھی پیش کی گئیں

ہم پی پی 20کا ضمنی الیکشن پلاننگ اور بہترین حکمت عملی سے لڑیں گے،میجر(ر) طاہرا قبال


ڈھڈیال(نامہ نگار)چیئرمین صاف پانی منصوبہ پنجاب و ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہرا قبال نے کہا ہے کہ ہم پی پی 20کا ضمنی الیکشن پلاننگ اور بہترین حکمت عملی سے لڑیں گے ۔ بھاری اکثریت سے چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی سے یہ ثابت ہوگا کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ وہ ڈھڈیال میں یونین کونسل کی سرکردہ مسلم لیگی شخصیات سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں مسلم لیگ ن کا مضبوط ووٹ بینک موجود ہے جسے ہم نے9جنوری کو منصوبہ بندی سے پول کرانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کو ہم اپنا ذاتی الیکشن سمجھ کر لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی مخالفین کے پراپیگنڈے میں نہ آئیں اور وہ فوری طور پر متحرک ہو جائیں۔میجر (ر) طاہراقبال نے کہا کہ ہر وارڈ میں رابطہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور الیکشن آفس بناکر ہفتہ وار کارکردگی زیر بحث لا ئی جائے۔ا نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ کا اس الیکشن میں اہم کردار ہوگا۔ رابطہ مہم اجلاس سے چوہدری اعجاز سانگ کلاں، حاجی رانا بشیرسراج اور حاجی غلام رضا جعفری نے بھی خطاب کیا

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں ریلیوں اور جلوسوں کا اہتمام


گوجرخان(نامہ نگار)جشن میلاد النبیؐ کے حوالے سے انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں ریلیوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا مرکزی ریلی کا انعقاد اسلام آباد سواں گارڈن سے گوجرخان ڈھوک بابا گوہر علی شاہ تک کیا گیا جس کی قیادت عالمی مرکزی امیر سیدنا پرویزا ختر گوہر شاہی نے کی ،سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل قافلہ سواں گارڈن سے دن گیارہ بجے روانہ ہوا اور روات ۔مندرہ اور گوجرخان سے ہوتا ہوا دن اڑھائی بجے ڈھوک بابا گوہر علی شاہ پہنچا جہاں سینکڑوں مریدین اور اہلیان علاقہ نے جلوس کا استقبال کیا ،جلوس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مرکزی امیر انجمن سرفروشان اسلام سیدنا پرویز اختر گوہر شاہی نے کہا کہ نبی پاک ؐ کی محبت ہی دین اسلام کی اصل روح ہے جس دل میں رسول پاک کی محبت نہیں وہ دل بنجر زمین کی مانند ہے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے نبی پاک کی شان کو بلند کر دیا ہے امت کی تکالیف اور مسائل کا حل عشق مصطفٰی میں مضمر ہے دلوں میں عشق مصطفی جگانے کیلئے اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے آخر امت مسلمہ اور وطن پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور محفل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا

سنگ تراشوں کے دیس کا اِک اور چمکتا سورج غروب ہو گیا

Read more

error: