گرما گرم خبریں

عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے

Archive for: December 3rd, 2017

جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں حکومت اپنی معیاد پوری کرے گی،راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ


دولتالہ (نمائندہ راول نیوز) صدر مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد ہے ن لیگ وفاق کی علامت ہے حکومت کی خلاف سازشیں کرنے اور افواہیں پھیلانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آیا مشکل وقت میں مسلم لیگی قیادت نے عزم و ہمت اور حوصلے سے حالات کا سامنا کیا اور کندن بن کر نکلے تمام سازشیں دم توڑ چکی ہیں جمہوریت اورحکومت کو کوئی خطرہ نہیں حکومت اپنی معیاد پوری کرے گی اختلاف رائے سب کا حق ہے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ(ن)کا قیمتی اثاثہ ہیں آئندہ الیکشن میں پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرے گیپاکستان کے عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ایٹمی دھماکوں سے لیکر سی پیک منصوبے کی تکمیل اور موٹر ویز کا قیام مسلم لیگ ن کے شاندار کارناموں کی تاریخ ہے جسے ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا قائدین کے عزم و استقلال پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کارکنا ن کے بلند حوصلوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نیمقامی صحافی راجہ پرویز اختر کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)گوجرخان راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں متحد ہے قیادت جسے ٹکٹ دے گی سب کو قابل قبول ہوگااس موقع پر مسلم لیگی رہنما عامر میر ، چیئرمین یوسی سکھو چوہدری ابرار سرور ،وائس چیئرمین یونین کونسل سکھو حاجی خواجہ یاسین ،اور دیگر بھی موجود تھے راجہ محمد حمید نے مزید کہا کہ ن لیگ کا ووٹ بینک اپنی جگہ موجود ہے بلکہ اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ان شاء اللہ2018کے قومی الیکشن میں کامیابی کا سہرا یک بار پھر ن لیگ کے سر سجے گاانہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ن لیگی کامیاب ہو گی اور چیئرمین سینٹ ن لیگ کا ہو گا موجود حکومت نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے بعد معاشی قوت بنا دیا ہے عوام واضح فرق محسوس کر رہے ہیں

مسلم لیگ ن پو ری طرح متحد ہے،را جہ جا وید اخلاص 


گوجرخان)نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے را ہنما اور پا رلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پو ری طرح متحد ہے اور اس میں پھوٹ کی افواہیں پھیلا نے والوں کو نا کا می منہ دیکھنا پڑے گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے احمد نواز کھو کھر کی رہا ئش پر جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب نا شتہ کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے حافظ مو لا نا محمد مجیب نے ختم پاک پڑھا اور دعا کرائی اس موقع پر ایم پی اے شو کت عزیز بھٹی ، چئیرمین محمد شا ہد صراف،چو ہدری محمد ریاض،قاضی شو کت محمود، طا ہر کیانی ،چو ہدری محمد عظیم،سید آل عمران، سہیل کیانی، ثاقب بیگ،افتخار وزیر،خواجہ امیر زمان،شہزا دہ خان،چا ند مبین، عامر ملک،ملک جا وید اقبال،طلعت سیال، سید منور نقوی، راجہ نوید افسر،وقار چوہدری،راجہ جا وید اقبال،ظہیر خواجہ، خا ور کیانی،عامر قریشی ، فضل قریشی،خان ضمیر،شہا دت بٹ،حاجی ملک محبوب حسین،شاہد قریشی،چو ہدری ضیافت،ٹھیکیدار بنا رس،رزا خورشید ،احمد ادریس مرزا،عبد الغفور کیانی،ڈاکٹر مرزا آ صف،خواجہ قیصر فاروق، شیخ طا رق، زاہد کھو کھر اور بڑی تعدادمقامی سیاستدانوں،صحافیوں اور نما یا ں شخصیات نے شر کت کی۔ را جہ جا وید اخلاص نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر دہشت گر دی ایک بزدلانہ کا روائی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی کا روا ئیوں سے احسن انداز میں نپٹ رہی ہے ۔

ُپی ٹی آئی گوجرخان میں ٹکٹوں کا کوئی جھگڑا نہیں،چوہدری محمد عظیم 


دولتالہ (نمائندہ راول نیوز)صدر پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ این اے51کے ٹکٹ کے حوالے سے جو افواہیں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں پی پی پی اور ن لیگ تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہو کر اس حوالے سے سازشیں کر رہے ہیں پی ٹی آئی کارکنان کے حوصلے پست کرنے کے لیے ایسی سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی پارٹی کارکنان افوہوں پر کان نہ دھریں پارٹی جب ٹکٹ کا فیصلے کرئے گی ڈھنکے کی چوٹ پر کرئے گی گوجرخان کے عوام باشعور ہیں اور عوام تمام حالات و اقعات سے بخوبی آگاہ ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت اور قائد تحریک عمران خان قوم کے نجات دہندہ بن چکے ہیں موجودہ حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر کے نیک نام کی بنیاد رکھی ہے باریاں لگانے والوں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے عوام ملک کو قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنا ووٹ ضمیر کی آواز پر کاسٹ کریں ان شاء اللہ تبدیلی آ کر رہے گی وطن عزیز کی ترقی اور خوشحال مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ اس ملک کے اقتدار سے جونک کی طرح چمٹے مفاد پرستوں کا راستہ روکا جائے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا نے والوں کے اقتدار پر فل سٹاپ لگایا جائے انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں حکمران دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں ملکی استحکام کو دوام بخشنے کے لیے ایسے حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا وقت کا تقاضا ہے 2018کے الیکشن میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ان شاء اللہ جیت پی ٹی آئی کی ہو گی اور ملک میں تبدیلی کا آغاز ہو گا اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود بھی انکے ہمراہ موجود تھے

پی ٹی آئی نے حلقہ پی پی 20میں سردار گروپ کے حامیوں پر یلغار کردی


ڈھڈیال (نامہ نگار)پی ٹی آئی نے حلقہ پی پی 20میں سردار گروپ کے حامیوں پر یلغار کردی۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ حلقہ میں راجہ طارق کالس کیلئے حمایت حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے سردار گروپ کو اپنا پہلاہدف مقرر کیا ہے تاکہ مسلم لیگ ن نظریاتی مخالف ووٹر کی ہمدردی اور حمایت حاصل کی جاسکے ۔پی ٹی آئی نے حلقہ میں اپنے رابطوں میں سردار گروپ کی شخصیات کو ترجیح د ی ہے جس میں انہیں حوصلہ افزا نتائج ملے ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سردار گروپ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین فیس سیونگ کی وجہ سے بدستور مسلم لیگ ن کی حمایت کے دعوے کررہے ہیں لیکن سردار گروپ کے ووٹروں نے آہستہ آہستہ کھسکنا شروع کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کی رابطہ ٹیموں نے دیہات میں میٹنگز اور بااثر شخصیات سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں اور آئندہ ایک ہفتہ میں صور ت حال مزید واضح ہوجائے گی۔ سردار گروپ کے حامیوں میں چوہدری حیدرسلطان کیلئے کوئی خاص جوش وخروش نہیں پایا جاتا۔ ان کا کہنا ہے کہ تیس سال تک ہم سے مسلم لیگ ن مخالف نعرے لگوائے گئے اور اس پارٹی کے خلاف ہمارے ذہنوں میں زہر بھرا گیا۔ ا ب ہمارے قائدین ووٹرز کے جذبات کا خیا ل رکھے بغیر مسلم لیگ ن میں چلے گئے لیکن ہمارا ضمیر نہیں مان رہا کہ اس پارٹی کو ووٹ دیں۔مسلم لیگ ن کا ووٹر بدستور اپنی پارٹی کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے ۔ حالیہ ضمنی الیکشن سردار گروپ کیلئے ایک امتحان ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سردار گروپ اپنے ووٹر کو مسلم لیگ ن کیلئے قائل کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوتاہے۔

’’کفر ٹو ٹا خداخداکرکے‘‘ بالآخر مسلم لیگ ن کا یوتھ ونگ بھی حرکت میں آگیا


ڈھڈیال (نامہ نگار)’’کفر ٹو ٹا خداخداکرکے‘‘ بالآخر مسلم لیگ ن کا یوتھ ونگ بھی حرکت میں آگیا ۔ ڈھاب خوشحال سے پی ٹی آئی یوتھ کی ایک بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن میں شامل ہو کر چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کردیا۔چوہدری شیراز اور نمبر دار فاروق کی خصوصی کاوشوں سے انصاف یوتھ کی ایک بڑی تعداد نے ایم پی اے ہاؤس میں چوہدری شہریار سلطان سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اورچوہدری حیدر سلطان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میں شامل ہونے والوں میں ڈھاب خوشحال سے شعیب، بصیر، حمزہ، طلحہ ، علی نعمان، منشم ، شفاعت،شہریار،عبدالرحمن، معظم، رئیس، علی نمبردار، سبطل، حمزہ عزیزاور ان کے دیگرساتھی شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈھاب کلاں سے اصغر اور وجاہت بھی وہاں موجود تھے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جیتیقینی ہے، راجہ احسان الحق 


گوجرخان)نامہ نگار) پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے سابق سیکرٹری اطلاعات راجہ احسان الحق نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے چپے چپے میں عوام کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی کو ملنے والی پذیرائی سے ثابت ہو رہا ہے 2018ء میں عام انتخابات کا دن سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جیت کی نوید لے کر آئے گا اس کے پس پشت یہ بھی حقیقت عیاں ہے کہ آج تحصیل بھر کے لوگ موجودہ پارلیمانی سیکرٹری کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ سوچنے اور حقیقت تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ سابقہ دور حکومت نے جتنے ترقیاتی اقدامات پایہ تکمیل تک پہنچے آج ان چار سالوں میں ماضی مکمل ہونے والے منصوبوں کے نصف تو دور کی بات ہے ان کا چوتھائی حصہ بھی ترقیاتی کام نہیں ہو سکے انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر کی عوام کی مایوسی ایک طرف ہے تو بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندے بھی پریشان ہیں اور تذبذب کا شکار ہیں

اخبار فروش یونین دولتالہ کے انتخابات شکیل مغل صدر اور صوفی ارشد محمود جنرل سیکرٹری منتخب ہوگے

دولتالہ (نمائندہ راول نیوز) اخبار فروش یونین دولتالہ کے انتخابات شکیل مغل صدر اور صوفی ارشد محمود جنرل سیکرٹری منتخب ہوگے دیگر عہدہدارا میں چیئرمین ملک اظہر محمود،سینئر نائب صدر شعیب السلام،سیکر ٹری انفارمین بابر محمود، اور خزانچی سہیل مغل سال 2018کے لئے منتخب ہوئے انتخابات ریٹرننگ آفیسر چوہدری عابد حسین کی زیر نگرانی منعقد ہوئے

صدر پریس کلب سکھو راجہ پرویز اختر کے بھانجے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی

سکھو (نمائندہ خصوصی) صدر پریس کلب سکھو راجہ پرویز اختر کے بھانجے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی، دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت پریس کلب دولتالہ، پریس کلب سکھو اور جاتلی کے عہدیداران کی کثیر تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اختر صدر پریس کلب سکھو کے بھانجے کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز انور میرج ہال مندرہ چکوال روڈ بھکھر اڈہ میں منعقد ہوئی، دعوت ولیمہ میں سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد کی شرکت سے دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع کا منظر پیش کرنے لگی، دعوت ولیمہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ حمید سلیم، پی ایم ایل کے رہنماء ایڈوکیٹ راجہ حمید، پی ٹی آئی حلقہ پی پی فور کے رہنماء راجہ ہارون کیانی، چوہدری ساجد، چوہدری محمد عظیم،انصاف یوتھ ونگ پی پی فور کے کوارڈینیٹر راجہ منان علی منہاس، چئیرمین یوسی سکھو چوہدری محمدابرار سرور، وائس چئیرمین حاجی خواجہ یسیٰن، سیاسی و سماجی شخصیت قاضی وقار احمد کاظمی، سوار محمد حسین شہید پریس کلب دولتالہ کے عہدیداران سید منور نقوی، محمد اشفاق انجم، نوید افسر راجہ، پریس کلب جاتلی کے چئیرمین چوہدری وقار، پریس کلب سکھو کے عہدیداران محمدفرقان قریشی، محمد ایوب منہاس،ماسٹر حبیب الرحمان، حماد عالم، بابو خلیل میر، طلعت قریشی، عبدالرحیم سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

راجہ ہارون کیانی کی انور سیٹھی کے گھر آمد، عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش


سکھو (نمائندہ خصوصی) راجہ ہارون کیانی کی انور سیٹھی کے گھر آمد، عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا ہار پہنایا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی فور کے رہنماراجہ ہارون کیانی گزشتہ روز پی ٹی آئی یوسی سکھو انور سیٹھی کے گھر آئے اور عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے، اس موقع پر انصاف یوتھ ونگ پی پی فور کے کوارڈینیٹر راجہ منان علی منہاس، ماسٹر بابر کیانی اور ڈاکٹر طیب کیانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لنڈی پٹی میں مسلم لیگ ن کا انفنٹری ڈویژن حرکت میں آگیا


ڈھڈیال (نامہ نگار)لنڈی پٹی میں مسلم لیگ ن کا انفنٹری ڈویژن حرکت میں آگیا۔تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کی یونین کونسل سے متعدد شخصیات نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔ یونین کونسل موگلہ کے قصبہ راجیاں میں شیر بہادر اور راجہ خالد نے اپنی برادری اور دوست احباب سمیت مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان کے حق میں دعائے خیر کہہ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رابطہ مہم کے انچارج ملک نعیم اصغر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی مسلم لیگ ن ہی عوام کے مسائل حل کرے گی ۔ مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان کے موقع پر ملک اظہر جند ، چوہدری شبیر لنگاہ ، راجہ افتخار ، صوبیدار محمد رفیق ، راجہ اشفاق ، ماسٹر ناصر جوڑ،سابق وائس چیئرمین ملک ریحان ، حاجی راجہ افضال احمد اور مرزا نصرت بھی وہاں موجود تھے۔

یونین کونسل موگلہ میں مسلم لیگ ن کی پیش قدمی جاری


ڈھڈیال (نامہ نگار)یونین کونسل موگلہ میں مسلم لیگ ن کی پیش قدمی جاری، دو سابق کونسلرز نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس سلسلہ میں ایک کارنرمیٹنگ سابق کونسلر ملک ساجد کی رہائشگا ہ پر منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق کونسلر راجہ طار ق اور سابق کونسلر ملک ساجد نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے متاثر ہوکر اپنی برادری سمیت مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ان شاء اللہ چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کیلئے ہم بھرپور محنت کریں گے۔ انچارج رابطہ مہم ملک نعیم اصغر اعوان نے دونوں سابق کونسلروں کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا ہے ۔ ہم ملک ساجد اور ملک راجہ طار ق کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کرکے چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کیا ۔ وائس چیئرمین چوہدری شبیر لنگاہ اور ملک اظہر اقبال اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔

مصطفوی انجمن کی اسپیشل لوگوں کیلئے آبرو سروس بلاتفریق پندرہ سال سے جاری ہے، راجہ جلیل کیانی


گوجرخان)نامہ نگار) تحصیل گوجرخان میں مصطفوی انجمن کی اسپیشل لوگوں کیلئے آبرو سروس بلاتفریق پندرہ سال سے جاری ہے جس میں معذوروں کو ویل چیئر، بیساکھیاں، وائٹ سٹک، واکر، کمبوڈچیئر اور بیڈ بلامعاوضہ دیے جاتے ہیں ان خیا لات کا اظہار مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی گوجرخان کے صدر راجہ جلیل کیانی نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر انجمن کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا میں معذور افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے ہم ان افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں 1982ء میں اقوام متحدہ نے معذوروں کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا ہمارے پیارے نبی پاکؐ نے ایک نابینا صحابی حضرت المکتومؓ کو مدینے کا گورنر مقر کیا جو معذور افراد کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے کی شاندار مثال ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دور میں پنجاب میں پہلی دفعہ معذوروں کیلئے وزارت قائم کی گئی اور ان کیلئے سکول بنائے گئے پک اینڈ ڈراپ سروس مہیا کی گئی اور عام ٹیچر کی تنخواہ سے دوگنی تنخواہ پر معذور افرادکو ہی ٹیچر بھرتی کیا گیا پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پرویز الٰہی کایہ بہت بڑاکارنامہ ہے پاکستان کی اسپیشل کرکٹ ٹیم نے دو دفعہ ورلڈ کپ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معذوروں کیلئے خدمت کارڈ کیلئے ڈیٹا اکٹھا کیامگر آج تک کوئی واضح پیکج نہ دے سکی ۔

چوہدری نثار علی خان ملک قوم کے خیر خواہ ہیں، را جہ طا ہر کیانی 


گوجرخان)نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے را ہنما را جہ طا ہر کیانی نے کہا ہے کہ مو جو دہ صورتحال میں ملک کسی اندروانی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا حساس معا ملات پر سیاست سے ملکی سالمیت کو نقصان کا احتمال ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار برائے صو بائی اسمبلی را جہ عبد المجید، سٹی کو نسلر را جہ سہیل کیانی،راجہ جا وید اقبال اور خان طارق جا وید خان بھی مو جود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دھر نے کا معاملہ ختم ہو نے پر بہت سے لو گو ں کو تکلیف ہے اگر فوجی مداخلت سے قوم ایک عذاب سے نکل گئی تو اس سے بہت سے لو گو ں کو تکلیف ہے اور بے جا اعتراضات کر رہے ہیں انہوں نے آ رمی چیف اور فوج کے کے شاندار کر دار کو سرا۔ طا ہر کیانی نے کہا کہ عمران خان، بلا ول بھٹو اور دیگر سیاسی را ہنما پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ملک و قوم کا مفاد سو چیں۔ طا ہر کیانی نے کہا کہ چو ہدری نثار کو بیسویں بار ایسی صورتحال کا سامان کر نا پڑا مگر انہوں نے کوئی پریشر لیے بغیر معا ملات احسن طر یقے سے حل کئے آج ہر طرف افرا تفری ہے لوگ پریشان ہیں مگر وزیر داخلہ نہیں مسئلہ حل نہیں کرا سکے ۔ کر صورتحال سے نکا لا جا ئے اور وزیر داخلہ کو چو ہدری نثار سے را ہنمائی حاصل کی جائے اور تحریک کے مطالبات پر ہمدردی سے غور کیا جا ئے ۔

جشن عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر بلدیہ گوجرخان نے مثالی انتظامات کئے


گوجرخان)نامہ نگار) جشن عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر بلدیہ گوجرخان اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی کی طرف سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے گئے جبکہ جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالہ سے پولیس تھانہ گوجرخان کی طرف سے پولیس نفری بھی تعینات رہی گوجرخان سے بارہ ربیع الاول کے نکالے گئے جلوسوں کی سیکورٹی کے انتظامات ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی نگرانی میں کئے گئے جنہوں نے مرکزی اور دیگر علاقوں سے آنے والے جلوسوں کے ساتھ پولیس کی نفری کو بھی موجود رکھا اورخود بھی جلوسوں کی نگرانی کرتے رہے جلوسوں کی سیکورٹی اور انتظامی امور کے حوالہ سے ایس ایچ او اشتیاق چیمہ کو میلاد کمیٹیوں کی طرف سے انہیں ٹرافی اور شیلڈ بھی دی گئی جبکہ شہر بھر کی صفائی کے حوالہ سے چیئرمین بلدیہ شاہد صراف ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انچارج عامر نائیک جلوسوں اور مساجد کے راستوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے رکھے چونا وغیرہ کا چھڑکاؤ کیا گیا اور علی الصبح جی ٹی روڈ ، سروس روڈ اور دیگر سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کرایا

اظہار تعزیت


سکھو (نمائندہ خصوصی) سکھو کے معروف تاجرمحمد متین علوی کے تایا زاد بھائی اور ایڈوکیٹ یسیٰن علوی مرحوم کے بیٹے عارف علوی جوکہ گزشتہ روز کینیڈا میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے، مرحوم کا جسد خاکی گزشتہ روز ان کے آبائی گاوں موہڑہ گنگال میں لایا گیا اور نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پی ٹی آئی حلقہ پی پی فور کے رہنماء راجہ ہارون کیانی، چئیرمین یوسی سکھو چوہدری محمد ابرار سرور، وائس چیئرمین جھونگل چوہدری محمد اسحاق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات میں بلندی کی دعا کی۔

error: