گرما گرم خبریں

پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال

Archive for: December 4th, 2017

ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے،بیگم ثمینہ امیر افسر راجہ 


دولتالہ(نامہ نگار)پی ٹی آئی ویمن ونگ گو جر خان کی صدر بیگم ثمینہ امیر افسر راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے گو جر خان میں بہت سی سیاسی شخصیات عمران خان کے وڑ ن سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر رہی ہیں اور اس سے ثابت ہو تا ہے کہ مستقبل تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل دیوی کے گاؤں ڈھوک دھمیالمیں لیڈی کونسلر طلعت کی رہائش گاہ پر ہونے والی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تو پہلے ہی کر پشن کی بھینٹ چڑھ چکی ہے اور اب ن لیگ کی کر پشن بھی سب کے سامنے ہے جسکا وزیر اعظم کرپشن پر نا اہل ہو چکا ہے۔ ثمینہ امیر نے کہا کہ قوم کو عمران خان نے با ری لگا نے والوں کی کرپشن سے آگا ہ کیا اور ایک کر دار کو منطقی انجام تک پہنچا یا اور اب جا ری سسٹم با قی کر پٹ لو گو ں کا بھی محاسبہ کرے گا۔قوم اب بھی عمران خان کی ایک آ واز پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہیں انھوں نے کہا کہ خواتین میں شعور اور آگائی کے لئے ایسی میٹنگز کا انعقاد ضروری ہے ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کی خواتین ملک میں انصاف کے لئے بھر پور آواز بلند کرتی رہیں گی

گوجرخان پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے ،راجہ جاوید اشرف

گوجرخا ن( نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی گو جر خان کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف نے کہا ہے کہ آج گوجرخان سے پیپلزپارٹی کا تاریخی جلوس اسلام آباد روانہ ہوگا کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کر دے گی کہ گوجرخان پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے پیپلزپارٹی ملک کی مقبول ترین اور مضبوط جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں ان خیالات کااظہا ر انہوں نے پوٹھوہارپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی پی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پانچ دسمبر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں خصوصی خطاب ہوگااورعوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ثابت کر دے گا کہ پیپلزپارٹی ملک کی بڑی جماعت ہے اور عوام بھٹو خاندان سے اس طرح والہانہ محبت کرتے ہیں راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ گوجرخان سے بڑ ا اور تاریخی جلوس پانچ دسمبر کواسلام آباد کیلئے روانہ ہوگاکارکن متحرک ہوجائیں اور ثابت کر دیں کہ گوجرخان پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے اہل گوجرخان آج اس تاریخی جلوس سے ثابت کر دیں گے کہ وہ آمدہ الیکشن میں راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ہیں اور تحصیل گوجرخان سے سینکڑوں گاڑیاں جس میں ہزاروں لوگ شامل ہوں گے یہ جھلک ہی اس بات کی دلیل ہوگی کہ اہل گوجرخان نے راجہ پرویزاشرف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے چوک گوجرخان سے آج دن گیارہ بجے جلو س اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہوگا

تحصیل گوجرخان میں ہیلتھ کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر فاروق 


دولتالہ(نامہ نگار) گوجرخان میں ہیلتھ کنونشن کا انعقاد ،ہیپا ٹائٹس بی،سی،شوگر،وٹامن کی کمی اور حاملہ خواتین سے متعلقہ سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی ،ڈاکٹرز طلباء و طالبات کو لیکچر دیں گے ، سیمنار کا انعقاد بھی ہو گی ،ضلع کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر فاروق نے سلیمان فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل گوجرخان میں ہیلتھ کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں5دسمبر کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال گوجرخان میں جبکہ7دسمبر کو رورل ہیلتھ سینٹر مندرہ میں خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں ہیپا ٹائٹس بی،سی،شوگر،وٹامن کی کمی اور حاملہ خواتین سے متعلقہ ماہر داکٹرز کی تجاویز ،سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی،ادویات کی فراہمی میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کا تعاون حاصل ہو گا ،کیمپ کے اوقات صبح 8بجے تا شام5بجے تک ہوں گے ،5دسمبر کو ٹی ایم اے ہال گوجرخان میں ہیلتھ سیمنار کا انعقاد ہو گا جبکہ اسی دوران ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم مختلف سکولوں اور کالجز میں طلباء و طالبات کو صحت کے حوالے سے مفید لیکچرز بھی دیں گے ،3دن تک منائے جانے والے اس ہیلتھ کنونشن میں ڈی سی راولپنڈی طلعت محمود گوندل،سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری اور دیگر حکام شرکت کریں گے ،دوران گفتگو ڈی ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے یونین کونسل سطح پر زچہ بچہ کیلئے ایمبولینس کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ صحت کی دیگر سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ملازمین کیلئے ماہانہ کارکردگی ایوارڈ کا سلسلہ قابل تحسین ہے ،اس دوران ایم سلیم شیخ نے مطالبہ کیا کہ رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بھی ہیلتھ کنونشن کا انعقاد کیا جائے تاکہ غربی گوجرخان کے عوام بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں

مسلم لیگ ن ڈھڈیال کا وفد دس دسمبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ملاقات کر ے گا


ڈھڈیال ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن ڈھڈیال مرکز کی سرکردہ شخصیات کا وفد دس دسمبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی چکوال آمد کے موقع پر ان سے ملاقات کر ے گا جس میں انہیں متعدد منشیات کے جھوٹے مقدموں اور لیگی کارکنان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بارے میں آگاہ کرے گا۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لیگی قیادت نے ہسولہ اور چند دیگر کیسوں کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہ مل سکی ۔ لہذا اب ان معاملات کو میاں شہباز شریف کے سامنے رکھا جائے گا تاکہ لیگی کارکنوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے ۔

ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما چوہدری علی ناصر بھٹی غیر فعال ہو گئے


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما چوہدری علی ناصر بھٹی غیر فعال ہو گئے۔ چوہدری علی ناصر بھٹی پارٹی کے لیے اپنی قربانیوں اور کارکردگی کی بنا پر حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کے ٹکٹ کیلئے ایک مضبوط امیدوار تھے لیکن پارٹی نے راجہ طارق افضل کالس کو ان پر ترجیح دی جس سے انہیں اور ان کے حامیوں کو سخت دھچکا لگا ہے ۔ ٹکٹ نہ ملنے پر وہ عملاًغیر فعال ہو گئے ہیں اور ان دنوں ان کی حاضری صرف سیکرٹریٹ تک محدود ہے جبکہ پارٹی اجلاسوں میں صرف بلانے پر شرکت کرتے ہیں۔ پارٹی نے جس طرح انہیں نظرانداز کیا ہے وہ اور ان کے حامی اس پر سخت دلبرداشتہ ہیں۔ مسلم لیگ ن اس صورت حال سے پوری طرح فائدہ اٹھا رہی ہے اور چوہدری علی ناصر بھٹی کے حامیوں کو مسلم لیگ ن کی حمایت کی جانب راغب کرنے کیلئے درپردہ بھرپور کوششیں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن نے اپنی کامیابیوں کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔ پی ٹی آئی ابھی تک کھل کر میدان میں نہیں آسکی اور نہ ہی اس نے اپنے پتے شوکیے ہیں۔ موجودہ صورت حال میں پی ٹی آئی کیلئے سردار گروپ آسان ہدف ہے اور پی ٹی آئی کے حلقے اس گروپ سے بھرپور حمایت ملنے کیلئے خاصے پر آمید ہیں۔آئندہ ایک ہفتہ میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی اور کارکردگی کسی حدتک واضح ہوجائے گی۔

ہونہار طالبہ کا اعزاز فاطمہ راجہ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور میں داخلہ حاصل کر لیا


ڈھڈیال ( نامہ نگار) ڈھڈیال سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ کا اعزاز فاطمہ راجہ نے اپنی اعلیٰ تعلیمی کارکردگی پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور میں داخلہ حاصل کر لیا آرمی پبلک سکول و کالج گوجرانوالہ کی طالبہ فاطمہ راجہ نے اپنی کامیابی کو اپنے اساتذہ کرام، اپنے دادا مرحوم راجہ محمد شریف، اپنے نانا کرنل(ر) ریاض احمد خان اور اپنی بہنوں ڈاکٹر زینب راجہ اور ڈاکٹر مریم راجہ کی دعاؤں کا صلہ قرار دیا ہے۔ فاطمہ راجہ ڈھڈیال کی مشہور و معروف راجہ فیملی کے انجینئر راجہ شوکت حیات کی صاحبزادی، سیکرٹر ی الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر راجہ طارق محمود، سابق نائب ناظم راجہ خالد محمود ،منیجر الیکٹریکل ایف ایف سیمنٹ پلانٹ راجہ زاہد محمود، راجہ ممتاز (یواے ای) اور راجہ سرفراز حسین(یو ایس اے) کی بھتیجی بریگیڈیئرنوید احمد خان، ڈاکٹر ندیم احمد خان کی بھانجی ہیں۔ فاطمہ راجہ کے والد راجہ شوکت حیات نے کہا ہے کہ میری صاحبزادی کا داخلہ کنگ ایڈورڈکالج لاہور میں ہونا ہمارے لئے ایک اعزاز ہے۔ میں اللہ تعالیٰ اور ان تمام فیملی ممبر اور دوست احباب کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں جن کی خصوصی دعاؤں سے اتنے بڑے تعلیمی مرکز میں ان کا داخلہ ہوا ہے اس موقع پر فاطمہ راجہ نے کہا کہ وہ ڈاکٹر بن کر دکھی لوگوں کا علاج اور ان کی خدمت کرینگی اور اسی جذبے کے تحت میں اس شعبے میں آئی ہوں۔

چکوال شہر میں مسلم لیگ ن بھرپور جوڑ توڑ میں مصروف ہے


ڈھڈیال ( نامہ نگار)چکوال شہر میں مسلم لیگ ن بھرپور جوڑ توڑ میں مصروف ہے اور مخالفین کی صفوں میں بھرپور داڑریں ڈال رہی ہے ۔ خواجہ تنویر کی خصوصی کاوشوں سے وارڈ نمبر4سے سابق کونسلر راجہ غلام عباس نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کردیا ۔راجہ غلام عباس چوہدری حیدر سلطان کی رہائشگاہ پر گئے اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری لیاقت علی خان میرے بھائیوں کی طرح تھے اوران کے گھر اور خاندان کو اپناگھر سمجھتاہوں۔ ہم چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کیلئے اپنی پوری توانائیاں صرف کریں گے۔

گوجرخان،بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی کے لئے جدو جہد کریں گے،عبدالرحمن مرزا


گوجرخان (نامہ نگار) 13ربیع الاول دن 10:30بجے سرور اینڈ شریف حویلی واقع مرزا جی سٹریٹ بڑکی جدید گوجرخان پی پی پی کے ڈویژنل رہنماء عبدالرحمن مرزا کی رہائشگاہ پر ایک تقریب بسلسلہ 50ویں یوم تاسیس پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی ہدایت پر پی ایس ایف و یوتھ کے رہنماء ملک بلال مختار کی زیر صدارت منعقد ہوئی ، جس میں تحصیل گوجرخان کی مختلف مقامات سے نوجوانوں نے بھرپور انداز سے شرکت کی ، بھڈانہ سے چوہدری اکمل ، چوہدری شمعون کی قیادت میں چوہدری زوہیب، چوہدری فیضان ، چوہدری دانش، قاسم بھٹی نے شرکت کی ، چنگا میرا سے چوہدری خرم ، چوہدری ندیم ، چوہدری مانی نے شرکت کی ، اسی طرح سر صوبہ شاہ سے کونسلر راجہ اظہر، چوہدری بشارت، چوہدری مظہر علی نے شرکت کی ، یوسی گلیانہ سے چوہدری ریحان ،راجہ فیصل، آفاق رانا، نعمان، خرم اور پرویز نے شرکت کی ، جبکہ یوسی کونتریلہ چک راجگان سے حسین سروش، بلال شاہ، خالد راجہ ، وقار اور وقاص نے شرکت کی، اسی طرح بڑکی چوہان سے راجہ مان، زاہد شفیق ، راجہ کمانڈو اور علی شیر نے شرکت کی ، کلر سیداں سے ملک گل نوازنے شرکت کی جبکہ وارڈ نمبر5سے راجہ اویس، راجہ حسیب، راجہ رافع، محمد حبیب الرحمن ، راجہ زویب نے شرکت کی ،گوجرخان سٹی سے عمر خان ، عبدالخان ، چوہدری جہانگیر نے شرکت کی، جھنڈا گوجرخان سے راجہ قاسم ، چوہدری علی، علی بہادر اور ارشد نجیب نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، تلاوت کلام پاک عبداللہ شریف نے پیش کی، پی پی کے ڈویژنل رہنماء عبدالرحمن مرزا نے بلا ل مختار ملک اور اپنی رہائشگاہ پر�آنے والے تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کا واحد ملک پاکستان ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا، میں قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے تمام رفقاء کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے ہمیں غلامی سے نجات دلائی اس کے بعد میں فخر ایشیاء شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو شہید کی عظمتوں کو کروڑوں اربوں سلام پیش کرتاہوں جنہوں نے عالم اسلام کے اتحاد کے لئے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور غربت جہالت ناانصافی کے خلاف تاریخ اقوام عالم میں ایسی جدوجہد کی جس کی نظیر نہیں ملتی ، 50سال کی تاریخ نے یہ ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لئے کسی جماعت نے اتنی جدوجہد نہیں کی جتنی پیپلز پارٹی نے کی، پیپلز پارٹی کے قائد اور ان کے پورے خاندان کو شہید کر دیا گیا اور جیالوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا لیکن جیالوں نے اپنے قائد کے مشن کو جاری رکھا ہوا اور مرتے دم تک جاری رکھیں گے ، عبدالرحمن نے اپیل کی نوجوان اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز کریں ، ہنر سیکھیں والدین کی نیک نامی کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی مضبوطی کے لئے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انقلابی پارٹی کے انقلابی پلیٹ فارم سے جدو جہد کریں

error: