گرما گرم خبریں

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے

Archive for: December 5th, 2017

گوجرخان سے پیپلزپارٹی کا بہت بڑا تاریخی جلوس اسلام آباد کے لیے روانہ، ہوا 


گوجرخا ن( نمائندہ راول نیوز) گوجرخان سے پیپلزپارٹی کا بہت بڑا تاریخی جلوس اسلام آباد کے لیے روانہ، ہوا جس میں سینکڑوں گا ڑیاں اور ہز اروں کا رکن شامل تھے ۔ گو جر خان میں ہر طرف پی پی پی کے جھنڈوں کی بہار ۔رش کی وجہ سے تین گھنٹے تک جی ٹی روڈ بلاک رہی ۔ روا نگی سے قبل شر کا سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کر دیا ہے کہ گوجرخان پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے پیپلزپارٹی ملک کی مقبول ترین اور مضبوط جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں انہوں نے کہا کہ آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ثابت کر دے گا کہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوام بھٹو خاندان سے اس طرح والہانہ محبت کرتے ہیں اور چاروں صو بو ں میں یکساں مقبول ہے راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ گوجرخان سے آج بہت بڑ ا اور تاریخی جلوس اسلام آباد کیلئے روانہ ہو رہا ہے کارکن متحرک ہیں اور انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ گوجرخان پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے آج اس تاریخی جلوس سے ثابت کر ہو گیا ہے کہ وہ آمدہ الیکشن میں راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ہیں دنیا دیکھ رہی ہے کہ تحصیل گوجرخان سے ایک تا ریخی جلوس جس میں سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں لوگ شامل ہیں اسلام آ باد یوم تا سیس میں شر کت کے لیے رونہ ہو رہا ہے یہ جھلک ہی اس بات کی دلیل ہے کہ اہل گوجرخان نے راجہ پرویزاشرف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔جلوس میں پی پی پی تحصیل کے صدر حاجی فرخ اقبال،طا ہر را حیل اعوان،را جہ عمران کا می،صغیر منہاس ، عامر خو رشید چو ہدری بھی مو جود تھے

توانائی بحران کا خاتمہ میاں نواز شریف کا کارنامہ ہے، راجہ جاوید اخلاص


جاتلی(چوہدری عابد حسین،اسامہ مغل،ناصر خان) یو سی سید کے لئے خصوصی پیکج 100مزید گیس کنکشن منظور ، سڑک کی مرمت اور یونیورسٹی ملازمین پکا کروانے کی یقین دھانی ،عوامی خدمت ہی مسلم لیگ ن کا نعرہ ہے ،پاکستان کے عوام سیاسی چالبازوں کو اگلے الیکشن میں ٹھکرا دیں گے،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے چیئر مین یو سی سید کسراں سید اشعر عباس شاہ ،کسان کونسلر محمد شفا مغل اور چوہدری عبادت حسین اور دیگر سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے اس موقع پر وفد سے بات چیت کے دوران کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو ترجیح دی ہے عوامی امنگوں کی ترجمانی کے ساتھ ساتھ پاکستان کو عالمی سطح پر وقار دلایا ، توانائی بحران کا خاتمہ میاں نواز شریف ہی کا کارنامہ ہے انہوں نے آمدہ الیکشن کو مسلم لیگ ن ہی کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ عوام سیاسی مداریوں اور چالبازوں کے کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے کرپشن کے بادشاہ میاں نواز شریف پر ایک پائی پیسے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے ،انہوں نے یو سی سید کے اہم گاؤں کونٹ کے لئے مزید 100میٹرز کی منظوری دی اور جی ایم گیس سے ملاقات کرتے ہوئے فوری تعمیل کے احکامات جاری کئے ، انہوں نے سڑک کی مرمت اور یونیورسٹی ملازمین کو پکا کرنے کی بھی یقین دھانی کروائی

ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،چوہدری حیدر سلطان


ڈھڈیال( نمائندہ راول نیوز )حلقہ پی پی 20سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وہ بھون میں چوہدری آصف اور چوہدری افتخار کی رہائشگاہ پر منعقدہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چکوال کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا ہے اور حالیہ ضمنی الیکشن اس اعتماد کا ایک اور ثبو ت ہوگا۔ کارنرمیٹنگ میں جسٹس (ر) چوہدری مظہر مہناس، چوہدری اعجاز ،سابق نائب ناظم حافظ سرفراز، زاہد ، چوہدری عمران سمیت مسلم لیگ ن کی سرکردہ شخصیات اور کارکنان نے شرکت کی ۔

پرویز قریشی اور ملک عثمان کی عمرہ کی ادائیگی پر انور سیٹھی کو مبارکباد


سکھو (نمائندہ خصوصی) پرویز قریشی اور ملک عثمان کی عمرہ کی ادائیگی پر انور سیٹھی کو مبارکباد، تفصیلات کے مطابق سکھو ہاکی کلب کے جنرل سیکرٹری پرویز قریشی اور ملک عثمان گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سکھو کے صدر انور سیٹھی کے گھر گے اور عمرہ کی ادائیگی پر ان کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر پریس کلب سکھو کے فوٹوگرافر طلعت قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

9جنوری کو مسلم لیگ ن ایک سیاسی تاریخ رقم کرے گی،چوہدری سلطان شہریار


ڈھڈیال( نمائندہ راول نیوز )مسلم لیگ ن کی رابطہ مہم کے سرکردہ رہنما چوہدری سلطان شہریار نے کہا ہے کہ 9جنوری کو مسلم لیگ ن ایک سیاسی تاریخ رقم کرے گی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 9جنورل کو چوہدری سلطان حیدر ایک ریکارڈ لیڈ سے الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے اور اس سے ثابت ہوجائے گا کہ چکوال میں مسلم لیگ ن ہی عوام کے دلوں میں بستی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ انتخابات میں جہاں چوہدری لیاقت علی خان کی خدمات کا اعتراف ہوگا وہاں عوام چوہدری سلطان حیدر کی انتھک محنت کو بھی خراج تحسین پیش کریں گے۔

اہلیان ستوال نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ د ے دیا


ڈھڈیال( نمائندہ راول نیوز )ستوال میں مسلم لیگ ن کی بھرپور انٹر ی ، اہلیان ستوال نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ د ے دیا۔کونسلر تنویر کہوٹ کے ز یر اہتمام منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی پی20کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ آپ نے چوہدری لیاقت علی خان مرحوم سے جس عقیدت کااظہار کیا ہے اس کا میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔ میری کوشش ہوگی کہ میں اپنے والد محترم کی طرح آپ کی توقعات پر پورااتر وں۔ اہلیان ستوال نے ایک کروڑ 10لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے روڈ کی تکمیل پر چوہدری حیدر سلطان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کی وہ مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔ کارنر میٹنگ میں چیئرمین یونین کونسل ڈب راجہ مقبول حسین، کونسلر چوہدری ریحان افضل ، چوہدری کامران ، ارشد کہوٹ، چوہدری ظہور، اعجاز مشتاق رانجھا اور اہلیان ستوال کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

لرسیداں سے تین سو سے زائدگاڑیوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد پریڈ گرانڈ میں جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ

کلرسیداں( عزیزپاشا سے)پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے کلرسیداں سے تین سو سے زائدگاڑیوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد پریڈ گرانڈ میں جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ہو اجس کی قیادت پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان، تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،جنرل سیکرٹری شوکت محمود،نصیر اختر بھٹی، نوید اختر مغل،چوہدری ظفر محمود،ماسٹر حسن اختر،چوہدری روشن دین، چوہدری ذوالفقار ، بلال قیوم چعتائی اور دیگر قافلے کے ہمراہ تھے اسی طرح کہوٹہ سے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما میڈم سفینہ،جنرل سیکرٹری چوہدری خالد،شیخ منیر جبکہ کوٹلی ستیاں سے آصف شفیق ستی،اسد ستی،راشد محمود ستی،حاجی اورنگزیب ،اعجاز ستی کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوایوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی کا یہ جلسہ بلاول بھٹو کی قیادت میں خطہ پوٹھوہار کی سیاست کو ایک نیا رخ دے دیا،

راولپنڈی پولیس کی میڈیکل سکریننگ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا


راولپنڈی (نمائندہ راول نیوز) راولپنڈی پولیس کی میڈیکل سکریننگ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا۔جس میں مرحلہ وار راولپنڈی پولیس کے ملازمان کی میڈیکل سکرنینگ کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کئیر پروگرام کے تحت راولپنڈی پولیس ملازمان کی میڈیکل سکریننگ کیلئے کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔کیمپ پولیس لائن نمبر01جدید بلڈنگ میں لگایا گیا ہے جس میں راولپنڈی پولیس ملازمان کی سکریننگ کی جائے گی سکرنینگ کے دوران ملازمان کے ٹی بی،شوگر،خون کی کمی،ملیریا،ایچ آئی وی ایڈ،پیپاٹائیٹس اے ،بی ،سی،کے مفت ٹیسٹ ہونگے ۔سکریننگ کے دوران جن ملازمین کے میڈیکل ٹیست پازیٹو آئے ان کا علاج معالجہ کرایا جائے گا۔میڈیکل کیمپ تین دن جاری رہے گا

بلال بھٹو زرداری کی پارٹی کے اصل وارث حقیقی جیالے ہیں، عبدالرحمن مرزا ، سید غالب حسین شاہ 


گوجرخان (نمائندہ راول نیوز) سرور اینڈ شریف لاء چیمبر سے پیپلز لائرز فورم کے رہنماء محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ ، راولپنڈی ڈویژن کے رہنماء عبدالرحمن مرزا اور سید غالب حسین شاہ کی قیادت میں ایک بڑا جلوس اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوا ،جس میں مبشر ڈوگر، سلطان محمود گولڈن، شیخ عدنان ، اسجد علی، ملک بلال مختار اور کارکنوں نے شرکت کی، روانگی سے قبل عبدالرحمن مرزا ، غالب حسین شاہ اور محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلال بھٹو زرداری کی پارٹی کے اصل وارث حقیقی جیالے ہیں اور جیالوں کی دم قدم سے پیپلز پارٹی زندہ و تابند ہ ہے ، اور روز محشر تک زندہ رہے گی، ان رہنماؤں نے کہا کہ آج غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین گوجرخان سے سینکڑوں ہزاروں عاشقان بھٹو ، عاشقان بے نظیر بھٹو اور عاشقان زرداری اور بلاول بھٹو اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں ، آج بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد کے وسیع گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ کر کے پیپلز پارٹی کا لوہا منوائیں گے ، عوام کی آخری آس اور امید پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری ہے کارکن بلاول بھٹو زرداری آصف زرداری ، نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ کی قیادت میں متحد ہیں اور بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

error: