گرما گرم خبریں

گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی

Archive for: December 6th, 2017

تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا قلعہ اور مضبوط گڑھ ہے،سید علی اشعر کاظمی


دولتالہ(نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل سید کسراں سید علی اشعر کاظمی نے کہا ہے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے یونین کونسل سید میں فراہمی گیس کے منصوبے کا آغاز کیا عوام کا یہ دیرنہ مطالبہ قائدین نے پورا کر کے اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی عوام کی دہلیز پر فراہمی بلا شبہ مسلم لیگ ن کا ہی خاصہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہمہ جہت شخصیت کی مالک ہے جنہوں نے گزشتہ ساڑھے 4سالہ دور اقتدار میں عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کیابلا تفریق ترقیاتی کام ہی جمہوریت کا حسن ہیںیونین کونسل سید کسراں میں بے پناہ مسائل موجود تھے تا ہم قائدین نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے بے شمار ترقیاتی کام کرائے جن پر اہلیان یوسی سید کسراں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا قلعہ اور مضبوط گڑھ ہے ان شاء اللہ2018کے الیکشن میں ن لیگ تینوں نشستیں بھاری اکثریت سے حاصل کرئے گی

پریڈ گراؤنڈ کے جلسے نے مخالفین کی آنکھیں کھول دی ہیں، راجہ نذیر احمد صراف


دولتالہ(نامہ نگار )پریڈ گراؤنڈ کے جلسے نے مخالفین کی آنکھیں کھول دی ہیں پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں زندہ ہے بھٹو ازم کے شیدائی عوام کے دلوں پر ہمیشہ راج کریں گے وقت نے ثابت کیا ہے وطن عزیز کے باسی اپنے قائدین اور جماعت سے پیار کرتے ہیں2018کے الیکشن میں ان شاء اللہ پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور سرپرست اعلیٰ پی پی پی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف کی قیادت میں گوجرخان کے غیور عوام نے الیکشن سے قبل ہی واضح کر دیا ہے کہ تیر کا انتخابی نشان ہی جیت کا نشان ہو گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر راجہ نذیر احمد صراف نے پریڈ گراؤنڈ جلسہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسہ نے انعقاد پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،راجہ جاوید اشرف،راجہ خرم پرویز اشرف،قمر الزمان کائرہ اور سردار سلیم حیدر سمیت کارکنوں کو مبارکبادپیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر پیپلز پارٹی کی قائدین اور جیالے حب الوطنی اور خلوص نیت کے ساتھ پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہیں پیپلز پارٹی پاکستان کی سب مقبول ترین اور بڑی پارٹی ہے

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف تحصیل گوجرخان کے ماتھے کا جھومر ہیں،راجہ زیشان اکبر


دولتالہ(نامہ نگار )سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف تحصیل گوجرخان کے ماتھے کا جھومر ہیں یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی کا بھر پور کامیاب جلسہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کے عوام پارٹی اور قائدین سے محبت کرتے ہیں پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں بھر پور عوامی قوت کا بے مثال مظاہرے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں تحصیل گوجرخان سے بڑی تعداد میں لوگوں نے پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں شرکت کی پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یونین کونسل جاتلی راجہ زیشان اکبر نے اپنے ایک بیان میں کیا چیئرمین یوسی جاتلی سے چیئرمین یوسی چوہدری ابرار رشید اور وائس چیئرمین راجہ زیشان اکبر کی قیادت میں جلوس نے پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں شرکت کی یونین کونسل راماں سے سابق ناظم چوہدری سرفراز خان ،آہدی سے ریاست بھٹی ،میانہ موہڑہ سے قاضی ظفر علی ،ڈہونگ سے راجہ جاوید اقبال کیانی ،مستالہ سے راجہ طاہر سلطان ،ناٹہ گجر مل سے ماسٹر محمد آزاد ،کونسلر شکیل احمد ،سکھو سے چوہدری محمد ایاز ،پنج گراں سے ملک عابد ،کی قیادت میں قافلے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی جانب رواں دواں نظر آئے غربی گوجرخان میں پیپلز پارٹی کے قائدین نے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کوکامیاب جلسہ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی ہے

بجلی کی لو ڈشیڈنگ کا خا تمہ نواز شریف اور ن لیگ کی حکو مت کا ایک تا ریخی کا رنا مہ ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی


گوجرخا ن( نمائندہ راول نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت بھٹی ایم پی اے نے کہا ہے کہ ملک سے بجلی کی لو ڈشیڈنگ کا خا تمہ نواز شریف اور ن لیگ کی حکو مت کا ایک تا ریخی کا رنا مہ ہے انہوں نے ملک سے کئی دہا ئیوں سے جا ری اند ھیروں کا خ تمہ کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ بھٹی ہا ؤس چہا ری میں چئیرمینوں،کو نسلروں اور ن لیگ کے کا رکنوں کے مسائل سنتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگیاں عذاب بنا ئے رکھی ہیں اور اس سے ملکی معیشت کو بھی بے پناہ نقصان ہوا ہے مگر حکو متوں نے اس جانب کوئی تو جہ نہیں دی نواز شریف واحد لیڈر ہیں جنہوں نے بر سر اقتدار آ تے ہی اس اہم مسئلہ پر پالیسیاں بنائیں اور انکی ذاتی طور پر نگرانی کی اور انہیں پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جسکا نتیجہ آ ج سب کے سامنے ہے شو کت بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کوسیاست سے آ ؤٹ کر نے کے بہت منفی نتائج نکلیں گے جس سے جمہو ریت ، ملکی معیشت،سیاست اور ملک کو سخت نقصان پہنچے گا شو کت بھٹی نے بعض در خواستوں پر مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے ۔

ملک کسی اندروانی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا ،را جہ طا ہر کیانی 


گوجرخا ن( نمائندہ راول نیوز)مسلم لیگ ن کے را ہنما را جہ طا ہر کیانی نے کہا ہے کہ عمران خان، بلا ول بھٹو اور دیگر سیاسی را ہنما پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ملک و قوم کا مفاد سو چیں اور الزام تراشی کی سیاست سے اجتناب کریں مو جو دہ صورتحال میں ملک کسی اندروانی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا حساس معا ملات پر سیاست سے ملکی سالمیت کو نقصان کا احتمال ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار برائے صو بائی اسمبلی را جہ عبد المجید، سٹی کو نسلر را جہ سہیل کیانی،راجہ جا وید اقبال اور خان طارق جا وید خان بھی مو جود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دھر نے کا معاملہ ختم ہو نے پر بہت سے لو گو ں کو تکلیف ہے اگر فوجی مداخلت سے قوم ایک عذاب سے نکل گئی تو اس سے بہت سے لو گو ں کو تکلیف ہے اور بے جا اعتراضات کر رہے ہیں انہوں نے آ رمی چیف اور فوج کے کے شاندار کر دار کو سرا۔ طا ہر کیانی نے کہا کہ چو ہدری نثار کو بیسویں بار ایسی صورتحال کا سامان کر نا پڑا مگر انہوں نے کوئی پریشر لیے بغیر معا ملات احسن طر یقے سے حل کئے آج ہر طرف افرا تفری ہے لوگ پریشان ہیں مگر وزیر داخلہ نہیں مسئلہ حل نہیں کرا سکے ۔ طا ہر کیانی نے حکو مت کو مشورہ دیا کہ اہم معا ملات پر سابق وزیر داخلہ چو ہدری نثار سے را ہنمائی حاصل کی جائے

راماں سی چوہدری سرفراز خان کی قیادت میں بڑے جلوس نے اسلام آباد جلسہ میں شرکت کی 


سید اڈا(نامہ نگار )یونین کونسل راماں سے سابق ناظم چوہدری سرفراز خان کی قیادت میں بہت بڑے قافلے پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں شرکت کی اس موقع پر چوہدری سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے اور کروڑوں دلوں میں راج کرتی ہے انھوں نے کہا کہ یونین کونسل راماں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی کے جیالوں کی دھرتی ہے آئندہ الیکشن میں عوام بھاری اکثریت سے راجہ پرویز اشرف کو کامیاب کریں گے اس موقع پر انھوں نے پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ کے کامیاب انعقاد پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور راجہ جاوید اشرف کو دلی مبارکباد پیش کی

نامعلوم چور دکان کا تالہ توڑ کر26ہزار مالیت کی بیٹری چوری کر کے لیے 


دولتالہ(نامہ نگار )البان ٹریولز دولتالہ میں چوری کی واردات نامعلوم چور دکان کا تالہ توڑ کر26ہزار مالیت کی بیٹری چوری کر کے لیے گئے خرم شہزاد ولد عابد حسین سکنہ مونا نے پولیس چوکی دولتالہ کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ ابنالہ پلازہ دولتالہ میں البان ٹریولز نام سے میر�آفس ہے چند روز قبل دکان کا تالہ توڑ کر نا معلوم چور آفس سے یو پی ایس اور بیٹری جس کی مالیت تقریبا26ہزار روپے تھی چوری کر کے لیے گئے ہیں

میاں مہربان کسانہ کو سپردخاک کردیاگیا


دولتالہ (بابر زما ن مغل سے )معروف سیاسی و سماجی شخصیت چو ہدری میاں فاروق کسانہ کے والد میاں مہربان کسانہ کو ان کے آ بائی گاؤ ں دولتالہ میں سپردخاک کردیاگیا نمازے جنازہ میں علاقہ بھر سے معززین جن میں چو ہدری محمد عظیم PTI چیئرمین U/C-1 سید قلب عباس ،چو ہدری ساجد محمود PTIچو ہدری محمد عظیم ،چوہدر عثمان گجر ،راجہ نعیم نو از ،چو ہدری عرفا ن منیر گجر،چو ہدری نو از کسانہ ،عابد کسانہ ،ساجد کسانہ ،مسعود کسانہ ،چو ہدری زاہد محمود PTI ،جاوید مغل PPP،شیخ شو کت علی PPP،ار و دیگر نے شرکت کی

صوفی محمد بشیر کاگو جر خان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جا یگا ،شاہد صراف 


گوجرخا ن( نمائندہ راول نیوز) بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین شاہد صراف نے کہا ہے کہ منصو بہ آب شفا کے بانی صوفی محمد بشیر نے لو گو ں کو پینے کا صاف پا نی فراہم کر ک دنیا میں ہی جنت کما لی تھی اور انکا نام گو جر خان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جا یگا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بلدیہ گو جر خان میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جوصو فی بشیر کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کر نے کے لیے منعقد کیا گیا ۔ اس مو قع پر تجاوزات کمیٹی کے چئیرمین سہیل کیا نی، ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چئیرمین حاجی محمد اعجاز ، چیف آ فیسر چا ند مبین،کو نسلرز چو ہدری محمد رشید،خوا جہ مظہر حسین،افتخار وزیر اور دیگر بھی مو جود تھے ۔ مقررین نے کہا کہ صوفی بشیر انسا نیت کا درد رکھنے والے شخص تھے انہوں نے چئیرمین شاہد صراف کی خواہش پر انکے گھر کے سامنے بھی ایک ٹیوب ویل لگوا یا ۔ اسکے علاوہ انہوں نے شہر میں بہت سے مقا مات پر ایسے بڑے ٹیوب ویل لگوائے۔ پختہ فلٹریشن پلانٹ بنوا ئے اور ہیوی مو ٹریں نصب کروائیں ۔ انہوں نے تمام ٹیوب ویل اس علاقے کے معز زین پرمشتمل کمیٹیوں کے حو الے کر دئے صوفی بشیر صیح معنوں میں ایک صوفی اور درویش منش انسان تھے انہوں نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے بھی دن رات ایک کیا مالی وسائل زیادہ نہ ہو نے کے با وجود انہوں نے انسا نیت کی خدمت کی اللہ نے ان سے بہت بڑ اکام لیا ۔تقریب میں انکی بیٹے اور فیملی کے ارا کین را جہ محمد جا وید ، را جہ محمد پر ویز، را جہ محمد افتخار اور حا جی راجہ ذولفقار بھی مو جو د تھے

کہوٹہ میں گیس اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری 


کہوٹہ(ارسلان کیانی)حکومت کے اعلانات کے باجود کہوٹہ میں نہ صرف گیس بلکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے کہوٹہ شہر کی لائن الگ ہونے کے باجود صبح کے وقت گیس نہیں ہوتی اور بچے بغیر ناشتے کے سکول جاتے ہیں چھنی اعوان ،ا دوالہ ، فاروق کالونی و دیگر علاقوں میں جب گیس لگائی گئی تو اس وقت اتنی آبادی نہ تھی اور اس وقت کے مقامی سیاست دانوں نے آگے کی منصوبہ بندی کے بغیر ایک انچ اور پانے انچ والی لائن ڈلوائی جسکی وجہ سے اب اس گنجان آبادی میں گیس کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے جبکہ بجلی کی بھی کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے حالانکہ چند روز قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کے بجلی کی نہ صرف لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ہے بلکہ بجلی فالتو بھی ہو گئی ہے شہریوں عام علاقہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے حلقہ کی بھی خبر لیں اور جن جگہوں پر انچ کی لائن ہے وہاں پر نئی پائپ لائن بچھائی جائے

یونین کونسل مٹور کے بی ایچ یو میں ہفتہ ہیلتھ کنونشن کی تقریب منعقد ہوئی


کہوٹہ(ارسلان کیانی)یونین کونسل مٹور کے بی ایچ یو میں ہفتہ ہیلتھ کنونشن کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب بی ایچ یو مٹور کے لان میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹرز کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف،لیڈی ہیلتھ ورکرز، چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد ،کونسلر غلام عباس سمیت سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سینئر سپروائیز راجہ ضمیر اللہ نے شرکاء4 کو بریفنگ دی اور ہیلتھ کنونشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔انہوں نے پنجاب حکومت کے اس اقد ام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف نے جس طرح صحت کے شعبہ میں خد مات کی انکو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ پورے پنجاب میں ہیلتھ کنونشن کا انعقاد ہورہا ہے تاکہ عوام کو صحت کے شعبہ میں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکے۔تقریب سے ڈاکٹر جمشید نے بھی خطاب کیا۔

مشہور بد فعلی کیس میں ملزم عدنان ستی عرف بنگش کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی


کہوٹہ(ارسلان کیانی)کہوٹہ کے مشہور بد فعلی کیس میں ملزم عدنان ستی عرف بنگش کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ پلنگڑی کے رہائشی حسن علی ولد امجد علی نے 07۔08۔2016کو تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی تھی کے مسمی عدنان ستی عرف بنگش نے میرے ساتھ زبرستی زیادتی کی ہے جس پر تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ نمبر227زیر دفعہ 377/367 ، 109کے تحت مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز شبریز اختر راجہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کا جرم ثابت ہونے پر دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا مدعی کی طرف سے ممتاز قانون دان صدر تنظیم برائے انسانی حقوق خاور ریاض ایڈووکیٹ نے مضبوط دلائل دیے یاد رہے کے اس واقع پر عوام علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا

ٹریکٹر ٹرالی الٹ جانے سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا


کلر سیداں(نامہ نگار)ٹریکٹر ٹرالی الٹ جانے سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اشتیاق نامی ڈرائیور جو کہ دوبیرن کلاں کا رہائشی بتایا جاتا ہے اپنی ٹریکٹر ٹرالی کھنادہ کی جانب لے جا رہا تھا کہ راستہ میں چڑھائی چڑھتے ہوئے ٹریکٹر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس سے ڈرائیور کو بھی شدید قسم کی چوٹیں آئی ہیں۔مقامی افراد نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا جہاں سے اسے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔

9جنوری کا سورج چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا،سردار غلام عباس


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں ایک اہم کارنر میٹنگ کاانعقاد چک عمرا میں ہوا جس کا اہتمام چوہدری محمد خان نے کیا۔ اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مسلم لیگی رہنما سردار غلام عباس نے کہا کہ چوہدر ی لیاقت علی خان مرحوم کے صاحبزادے چوہدری حیدرسلطان کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ہم ان کا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے اور ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑ ے ہوں گے۔ ان شاء اللہ 9جنوری کا سورج چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی20چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ میرے والد محترم چوہدری لیاقت علی خان مرحوم اور والدہ محترمہ ایم این اے عفت لیاقت نے آپ اور آپ کے علاقہ کی بھرپور خدمت کی ہے۔ ان شاء اللہ میں بھی منتخب ہو کر آپ کے علاقے کے تمام مسائل جن میں سوئی گیس سرفہرست ہے ان کے حل کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کروں گا اور آپ لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دوں گا۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی پادشاہان چوہدری سرفراز خان ، چوہدری غلام مرتضیٰ ہرل، چوہدری یوسف تھوہا بہادر، وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی۔ اس سلسلہ میں قاضی محبوب نے اپنے گاؤں جیٹھل میں ایک بڑی کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کیے بلکہ ان کو مزید سہولیات مہیا کرنے کیلئے وسائل فراہم کیے۔میاں نوازشریف نے عوامی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی فیصلے کیے۔چوہدری لیاقت علی خان مرحوم نے علاقے میں خدمت کی مثال قائم کی اب ان کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے چوہدری حیدر سلطان حصہ لے رہے ہیں وہ نہ صرف والد کے نقش قدم پر چلیں گے بلکہ ان سے بہتر کام کریں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ وہ کو ئی جھوٹے وعدے نہیں کررہے بلکہ میرے والد نے علاقے میں جو کام کرائے وہ سب کونظر آرہے ہیں۔ اس علاقے میں6کروڑ سے زائد ترقیاتی کام ہوئے۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی مزید ترقیاتی کام کرائیں گے۔ اس موقع پر انچارج ایم این اے سیکرٹریٹ ملک نعیم اصغر اعوان ، ممبر ضلع کونسل چوہدری سلیم رضا او ر کثیر تعداد میں عمائدین موجود تھے ۔

حلقہ پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں سردار سیاست رنگ نہ پکڑسکی


ڈھڈیال ( نامہ نگار)حلقہ پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں سردار سیاست رنگ نہ پکڑسکی۔ تین ہفتے گزرجانے کے باوجود ضمنی الیکشن سردار گروپ کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ثابت ہوا ہے ۔ سردار گروپ کے قائدین ہر یونین کونسل کا دورہ کرکے اپنی حاضری تو ڈال رہے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ سردار گروپ کے حامیوں میں چوہدری حیدر سلطان کیلئے نہ کوئی جوش وخروش نظر آتا ہے اور نہ ہی وہ متحرک ہیں۔حلقہ پی پی20کے تقریباً تمام دیہات میں سردار گروپ کے حامیوں نے پراسرار انداز میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جس کے ان کے عزائم کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ ابھی تک سردار گروپ کی رابطہ میٹنگز صرف فوٹو سیشن او رروایتی سیاسی بیانات تک محدود ہیں۔ سردار گروپ کاحامی ووٹرز مسلم لیگ ن کی حمایت کیلئے ذہنی طور پر پریشان ہے اور ماضی میں مسلم لیگ ن کے دئیے گئے زخموں کو کسی طور پر بھولنے کو تیار نہیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی رابطہ مہم سے حلقہ میں آئندہ کا سیاسی منظر نامہ بھی آہستہ سامنے آنا شرو ع ہو گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کی رابطہ مہم کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ سردار گروپ چونکہ ہمیشہ مسلم لیگ ن کے مخالف رہا ہے لہذا اس کے حامیوں کو پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے قائل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آرہی۔سردار گروپ کے حامی مرحلہ وار پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کریں گے اور اس الیکشن کی اہم بات یہ ہوگی کہ سردار گروپ کا خاموش ووٹر بھی پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی کو ووٹ دے گا۔مذکورہ رہنما کا کہنا ہے کہ سردار گروپ کے رہنماؤں کے پاس اپنے حامیوں کو قائل کرنے کیلئے کوئی دلیل نہیں۔ سالہا سال تک مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف نفر ت انگیز تقریریں کرنے والے سردار گروپ کے قائدین کو جب ان کے حامی مسلم لیگ ن کی تعریفیں کرتے ہوئے سنتے ہیں تو انہیں اپنے کانوں پر یقین نہیں آتا۔ موجودہ صورت حال سے سردار گروپ بھی پوری طرح باخبر ہے ۔ علاوہ ازیں معلوم ہوا ہے کہ چوہدری حید رسلطان کے اردگرد سردار گروپ کے حامی سمجھے جانے والے مشیر مذکورہ گروپ کی حمایت اور کارکردگی کو کافی نمک مصالحہ لگا کر پیش کررہے ہیں لیکن اندر کی صور ت حال مختلف ہے ۔ حلقہ میں9جنوری کو علیحدہ علیحدہ انتخابی کیمپ لگیں گے اور اب رابطہ مہم بھی علیحدہ علیحدہ جاری ہے ۔یقیناًاعلیٰ قیادت بھی اس صورت حال سے پوری طرح باخبر ہوگی اور حالیہ ضمنی الیکشن نے تو ان کی آنکھیں کافی حدتک کھول دی ہوں گی۔ آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ کے فیصلے لاہور میں نہیں چکوال کے زمینی حقائق کو دیکھ کر ہی ہوں گے۔

ن لیگ ناکام لیگ ہے،پیپلز پارٹی سٹی گوجرخان 


گوجرخا ن( نمائندہ راول نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرخان کے صدر طاہرراحیل اعوان ایڈووکیٹ اور خاقان بابر کیانی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کے پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے ٹی چوک اسلام آباد کو بند کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ گوجرخان کا جلوس اور پنجاب سے آنے والے دیگر جلوس جنہوں نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد جانا تھا ان کو اسلام آباد ہائی وے سے پہلے چوک میں کنٹینر لگاکر جان بوجھ کر بند کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود 5دسمبر کا جلسہ دیدنی تھان، ن لیگ ناکام لیگ ہے، انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر راستہ روک کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا اور رات کے 4بجے تک راستے کلیئر نہ کرائے جاسکے ، ان ہتھکنڈوں سے پی پی پی ڈرنے والی نہیں، راستے بند کرنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

ہمیں معاشرے میں اسپیشل لوگوں کو ان کا جائز حق دلانے کے لئے مکمل آگاہی کی ضرورت ہے ۔ چیرمین او پی ایل

سوئی چیمیاں ۔ ہمیں معاشرے میں اسپیشل لوگوں کو ان کا جائز حق دلانے کے لئے مکمل آگاہی کی ضرورت ہےجس سے وہ اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں معذور بچوں میں تعلیم ، صحت ، تفریح ، ذہنی نشوونما اور پرورش کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے اور ایسے بچوں کو ایک ناکارہ فرد سمجھنے کی بجائے ان پر خصوصی توجہ دے کر ایک اچھا شہری بنایا جا سکتا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی ایک مثالیں موجود ہیں کہ یہی معذور افراد ڈاکٹر ، پروفیسر ، وکلا بن کر سوسائٹی میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار متحرک سیاسی و سماجی راہنما چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے سی بی آر کی جناب سے یوم آگاہی برائے معذور افراد کی تقریب سے بحیثت مہمانِ خصوصی کر رہے تھے انہوں نے ملک شیر افگن چیرمین یوسی سوئی چیمیاں کی خدمات پر ان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور سی بی آر کو معذور افراد کو راجہ جاوید اخلاص اور گورنمنٹ کی طرف ویل چیرز مہیا کرنے کا اعلان اور سی بی آر کو مزید یوسیز میں یوم آگاہی برائے معذور افراد منعقد کروانے پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا
تقریب زیرصدارت چیرمین یو سی سوئی چیمیاں ملک شیر افگن منعقد ہوئی اپنے خطاب میں انہوں نے سی بی آر کی طرف سے گزشتہ چھ سالوں میں معذور افراد کو معاشرے کا اہم شہری بنانے کی کوششوں کو سہراہا اور کہا کہ وہ شروع دن سے آج تک بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گئے انہوں راجہ جاوید اخلاص ایم این اے کی طرف سے کروڑوں روپے کی سڑکیں دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور گیس کے حوالے سے کی گئی کوششوں سے حاضرین کو آگاہ کیا اور ڈاکٹر عمر ڈپٹی ڈی او ہیلتھ گوجرخان نے بطورِ خاص شرکت کی اور اپنے خطاب میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا نظامت کے فرائض ڈاکٹر طارق محمود اور سی بی آر کی بچیوں نے آحسن طریقے سے ادا کئے۔
آخر میں مہمانوں سمیت سی بی آر کو تعاون اور اعلی کارکردگی دکھانے والوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔

ہماری حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے۔ راجہ جاوید اخلاص ،اشتیاق چوہدری 


بیول (نمائندہ راول نیوز) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے لوڈشیڈنگ کے ناسور کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے مسلم لیگ ن نے عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو اپنی پارٹی منشور کے مطابق وقت سے پہلے وفا کیا ہے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پْرامید ہیں بین الاقوامی ادارے بھی یہ مانتے ہیں کہ پاکستان نے 80% تک دہشت گردی پر قابو پایا ہے جب کہ بین الاقوامی طور پر اس میں اضافہ ہوا ہے ملک میں سی پیک منصوبے کی مد میں اربوں کی سرمایہ کاری لائے ہیں اس کی سزا منتخب وزیراعظم کو دینا افسوس ناک ہے اگر احتساب ہی کرنا ہے تو بلا امتیاز ہر فرد کا ہونا چاہیے ورنہ قوم شاید اب کی بار یک طرفہ احتساب قبول نہ کرے وہ یوسی سوئی چیمیاں میں ڈھوک جاگیر تا چلو چکڑال سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ صرف ان چار سالوں میں گوجرخان میں تین سو کلو میٹر کی سڑکوں کی تعمیر کروائی ہے اور آنے والے دنوں میں ان میں مزید کا اضافہ ہوگا جبکہ سابق وزیراعظم پرویز اشرف کے دور کے دو سو ساٹھ منصوبے نئیب اور مختلف عدالتوں میں کرپشن کی وجہ زیرسماعت ہونے کی وجہ التوا کا شکار ہیں گیس کے منصوبوں کی مد میں تین ارب روپے گوجرخان میں مکمل کروا چکے ہیں چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عمل والے لوگ ہیں وعدے والوں کے دور کو عوام ابھی تک نہیں بھْولے ہیں عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور انگلینڈ کی پْر آسائش زندگی کو چھوڑ کر آپ لوگوں کے ساتھ گزشتہ چار سالوں سے زیادہ وقت گزار رہا ہوں گو کہ سارے مسائل شاید ہم بھی حل نہ کر سکیں مگر ان میں واضع کمی لانے میں کامیاب رہے ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، چوہدری نثار علی خان ، اور راجہ جاوید اخلاص کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے ناممکن کام بھی ممکن ہوئے ہیں۔ ملک شیرآفگن چیرمین یوسی سوئی چیمیاں ، کونسلر بشارت حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا نظامت کی خدمات ملک جاوید آف بْناموہڑہ نے ادا کئے اور عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

error: