گرما گرم خبریں

گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال

Archive for: December 7th, 2017

گیس کی بندش نے دولتالہ کے عوام کو تگنی کا ناچ نچا دیا گھروں کے چولہے بجھ گئے


دولتالہ(نامہ نگار ) گیس کی بندش نے دولتالہ کے عوام کو تگنی کا ناچ نچا دیا گھروں کے چولہے بجھ گئے خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیدنگ کا جن بوتل سے باہر آ گیا لوڈشیڈنگ بالخصوص صبح اورشام کے اوقات کار میں معمول بن گئی ڈیوٹی پر جانے والے مرد و خواتین اور سکول جانے والے بچے بغیر ناشتے کے گھروں سے نکلنے پر مجبور عوامی نمائندے اور محکمہ گیس دولتالہ کے عوام پر رحم کریں عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دولتالہ میں گیس کی بندش نے عوام کا جینا حرام کر دیا بد ترین لوڈشیڈنگ سے خواتین زیادہ متاثر ہو رہی ہیں جنہیں امور خانہ داری کے اوقات کی گیس کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات درپیش ہیں تندوروں اور ہوٹلوں پر روٹیاں اورسالن خریدنے والوں کی لائنیں لگ گئیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ہماری قوت خرید دے باہر ہیں انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی اور موسم سرما میں گیس کی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے حکومت توانائی بحران کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اورجی ایم گیس راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس بندش کا سلسلہ ختم کیا جائے

ڈی سی راولپنڈی طلعت محمود گوندل ،سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی آہدی آئل فیلڈ کا دورہ 


دولتالہ(نامہ نگار ) ڈی سی راولپنڈی طلعت محمود گوندل ،سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ آہدی آئل فیلڈ کے ویل نمبر ساوتھ ایکس ون کا دورہ کیاجو کہ آہدی کے نواحی علاقہ ڈہونگ میں قائم ہے مذکورہ ویل پر چند روز قبل اہلیان علاقہ کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے ویل کے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھااس ویل پر چائنیز افسران کی زیر نگرانی آئل و گیس کی ڈرلنگ کا کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے ایس ایچ او تھانہ جاتلی انسپکٹر ثناء اللہ نیازی کو اس ویل کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے

ٹریفک کا نظام درہم برہم شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں


گوجرخا ن( نامہ نگار)مقامی انتظامیہ کی طرف سے سہو لیات کی عدم فراہمی اور وارڈنز کی غفلت کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔مین با زار، تحصیل روڈ،ریلوے روڈ،حیاتسر روڈ ،گلیانہ موڑ اور تکیہ با با رحیم شاہ میں ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا ہے اور شہر کی مصروف شاہروں اور با زاروں میں پا رکنگ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگ جی ٹی روڈ پر گاڑیاں پارک کر نے پر مجبور ہیں اسکے علاوہ رکشوں نے شہریوں کی زندگیاں عذاب بنا رکھی ہیں شہر میں کو ئی جگی ایسی نہیں ہے جہاں رکشوں کا قبضہ نہ ہو ۔ لگتا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور وارڈنز انکے سامنے بے بس ہو چکے ہیں ۔ گذشتہ ماہ ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان اشتیاق چیمہ نے مین با زار میں رکشوں کے خلاف آ پریشن کر کے انہیں غیر قانونی پارکنگ سے منع کیا تھا مگر وارڈنز کی طرف سے عدم تعاون اور رکشوں کو غیر قانونی تحفظ کے باعث وہ کو ششیں زیادہ بار آ ور ثابت نہ ہو سکیں۔مقامی تا جر را ہنما خواجہ قیصر فاروق نے کہا ہے کہ چئیرمین محمد شاہد صراف، اسٹنٹ کمشنر نو رین فہیم اور ڈی ایس پی مل بیٹھ کر اس کا کو ئی حل نکا لیں اور شہریوں کو عذاب سے نجات دلائیں ۔ بہتر منصو بہ بندی سے معا ملات بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔

گو جر خان کے لیے گیس کا پریشر بڑھا دیا جائے گا ،جی ایم گیس ظہور احمد 


گوجرخا ن( نامہ نگار)جی ایم گیس ظہور احمد نے کہا ہے کہ گو جر خان کے لیے گیس کا پریشر بڑھا دیا جائے گا تا ہم پریشر میں کمی کی اصل وجہ شہر میں کمپریسرز کا بے تحا شا استعمال ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے چئیرمین بلدیہ شاہد صراف کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا جس میں کونسلر چو ہدری محمد رشید، کونسلر مظہر اقبال،سید ندیم عباس بخا ری، محمد خالد خلجی اور احمد فاروق اعوان شامل تھے ۔ظہور احمد نے کہا کہ گو جر خان کے لو گو ں کو گیس کی مسلسل اور مکمل پریشر کے ساتھ فراہمی ہما ری تر جحات میں شامل ہے اس مقصد کے لیے میں شاہد صراف کے ساتھ مسلسل را بطہ میں ہو ں اس مو قع پر چئیرمین شاہد صراف نے شکایت کی کہ گیس کے مقامی حکام آئے روز پریشر میں کمی کر دیتے ہیں جس سے گھریلو صارفین کے چو لہے بجھ جا تے ہیں انہوں نے جی ایم سے کہا کہ گو جر خان کے شہریوں کو گیس کی مکمل پریشر کے ساتھ فرا ہم کے لیے انتظام و انصرام کئے جا ئیں

گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی میں سیرت کانفرنس کا انعقاد


دولتالہ(نامہ نگار ) گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی میں سیرت کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تحصیل بھر کے طلباء کے درمیان ایک تقریری مقابلہ ہواجس کا عنوان تھا ،حضور ﷺبطورمعلم اخلاق۔ تقریب میں ماہرین تعلیم ،قاضی وقار احمد کوایڈینیٹرتحصیل گوجرخان،شیخ طاہر اشفاق چیئرمین یونین کونسل نڑالی ،ثاقب امام رضوی ، مرزا تجمل جرال ،ہائی سکولوں کے ہیڈماسٹر صاحبان اورعلاقہ بھر کے اساتذہ اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مقررین نے حضور ﷺ کی سیرت مطاہرہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ہیڈماسٹر فضل الرحمن نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سکول نڑالی شاندار نصابی و غیر نصابی نتائج کا حامل ہے ۔اس ادارے سے فارغ تحصیل طلباء بڑے عہدوں پر فائز ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔فن تقریرایسا فن ہے جس سے انسان نے بڑی جنگیں بغیر لڑائی کئے جیتی ہیں۔ آخر میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے

مندرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب 3الگ الگ کاروائیاں


مندرہ (سید ساجد نقوی )مندرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب 3الگ الگ کاروائیوں میں 46کپی شراب، 1070گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر مندرہ پولیس نے 3الگ الگ کاروائیاں کیں جسمیں پہلی کاروائی سکھو موڑ میں مخبر کی اطلاع پر مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش امجد محمود عرف بھٹی ولد محمد آزاد ساکن ڈھوک قاسم علی بھنگالی سے 40کپی شراب برنگ مالٹا ،دوسری کاروائی مندرہ اڈے سے ملزم شہزاد مسیح ولد ریاض مسیح ساکن کچا کھو ہ چک نمبر R-10/023خانیوال سے 6بوتل شراب VODKAمری بروری برنگ سفید اور تیسری کاروائی مندرہ ٹال پلازہ پر ٹرک نمبری GLT7055جسے ڈرائیور ملزم عارف محمود ولد عبد القیوم ساکن خیل حویلیاں تحصیل و ضلع ایبٹ آباد سے 1070گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف زیر دفعہ 3/4,9c CNSA,ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کے چالان کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او سردار ذوالفقار و دیگر عملے کو جرام پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے

مسلم لیگ ن کی حلقہ پی پی 20میں تیز رفتار رابطہ مہم کے باعث مخالفین دب کر رہ گئے


ڈھڈیال (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کی حلقہ پی پی 20میں تیز رفتار رابطہ مہم کے باعث مخالفین دب کر رہ گئے۔ ہر یونین کونسل میں مسلم لیگ ن میں رابطہ مہم کے اجتماعات، مسلم لیگ ن کے حامی کھل کر میدان میں آگئے۔حلقہ میں جاری رابطہ مہم کے سلسلہ میں گزشتہ ایک کارنر میٹنگ لطیفال میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما چوہدری نذرعباس کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے میجر(ر) طاہر اقبال ایم این اے نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے جوش وجذبہ نے مخالفین کو ابتداء یں ہی پسپا کر کے رکھ دیا ہے ۔ مخالفین کو ایسی شکست ہوگی جس سے ان کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے ۔ چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ عوا م مسلم لیگ ن کی خدمات سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کوکامیاب کراپنی دیرینہ وابستگی کا ثبوت دیں گے۔ چوہدری نذرعباس نے کہا کہ یونین کونسل منگوال میں مسلم لیگ ن اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ کارنرمیٹنگ میں غلام علی راول بالا، شوکت منگوال، چوہدری شمیم سمیت معززین اور کارکنا ن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مسلم لیگ ن نے یونین کونسل پادشاہان میں اپنی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کردیا


ڈھڈیال (نامہ نگار )مسلم لیگ ن نے یونین کونسل پادشاہان میں اپنی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کردیا۔اس سلسلہ میں حلقہ کی سرکردہ لیگی شخصیات کی ایک اہم میٹنگ موہڑہ الہو میں سابق نائب ناظم چوہدری خالدنواز او ر چوہدری افتخار احمد پٹواری کی رہائشگاہ پر منعقدہوئی ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی پی20کے نامزد امیدوار چوہدری حیدرسلطان نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس الیکشن پرپورے پنجاب اورہماری قیادت کی نظر ہے ۔ اس لئے ہمیں ایک نئے عزم اور ادارہ کے ساتھ اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ثابت کرے گا کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی مقبول سیاسی جماعت ہے اور یہ میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں متحدہے ۔ا نہوں نے کہا کہ بھرپور میٹنگ کے انعقاد پر میں اپنے ساتھیوں کا مشکور ہوں۔ انچارج ایم این اے سیکرٹریٹ ملک نعیم اصغر اعوان نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے مسلم لیگ ن کو کبھی مایوس نہیں کیا۔ہر انتخابات میں جنرل مجید ملک اور چوہدری لیاقت علی خان ، میجر(ر) طاہر اقبال کو کامیاب کرایا۔ چوہدری لیاقت علی مرحوم نے شرافت کی سیاست کے علمبردار تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی رہنما حلقہ میں تیزی سے اپنی رابطہ مہم شروع کردیں۔ اس سلسلہ میں اپنی ٹیمیں تشکیل دیں اور حلقہ کی سیاسی صور ت حال پر آپس میں رابطے میں رہیں۔ میٹنگ سے سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ اور چوہدری افتخاراحمد نے بھی خطاب کیا۔ اختتامی اور چوہدری لیاقت علی خان مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے منشی احمد خان نے دعاکرائی ۔ میٹنگ حلقہ کے تمام دیہات کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی

آرپی او راولپنڈی نے انسپکٹر سید نصیر احمد شاہ کو چکوال تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے


ڈھڈیال (نامہ نگار )آرپی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ نے انسپکٹر سید نصیر احمد شاہ کو چکوال تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ انسپکٹر سید نصیر احمد ان دنوں ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ اہلیان چکوال نے انسپکٹر سید نصیر احمد شاہ کے چکوال تبادلے کا بھرپورخیرم مقدم کرتے ہوئے اسے ایک احسن اقدام قراردیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے سید نصیر احمد شاہ آئندہ چندروز میں چکوال میں اپنی جوائننگ دے دیں گے۔

جشن عید میلادالنبی

جشن عید میلادالنبی اور جشن امام جعفر صادق باہولے گاوں علی مسجد میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا نعت رسول مقبول کے بعد علماء کرام کے ذکر کے بعد کیک کاٹا گیا اور اس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا جس کا نگاری سید اقبال حسین شاہ ہمدانی نے کی

ذیابیطیس کے مریض احتیاطی تدا بیر اختیار کر کے ایک عام آ دمی کی طرح زندگی گذار سکتے ہیں، ڈاکٹر را جہ پرویز


گوجرخا ن( نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کے گو جر خان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر را جہ پرویز، ڈاکٹر ضمیر بٹ ،ڈاکٹر عمر مرزا،ڈاکٹر پرویز اعوان اور حکیم عبد الرؤف کیانی نے کہا ہے کہ ذیابیطیس کے مریض احتیاطی تدا بیر اختیار کر کے ایک عام آ دمی کی طرح زندگی گذار سکتے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ؛ذیابیطیس؛ کے با رے میں ایک خصوصی نشست میں اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہو ئے کیا ۔ڈاکٹر ر اجہ پر ویز نے کہا کہ یہ مرض حا وی اسی صورت میں ہو تا ہے جب مریض پرہیز چھوڑ دیتا ہے۔ڈاکٹر ضمیر بٹ نے کہا کہ شو گر کے مریض دوا کے مسلسل استعمال اور ورزش کو معمول بنا لیں تو شو گر انہیں کچھ بھی نہیں کہے گی۔ڈاکٹر عمر مرزا نے کہا کہ ذیابیطیس کے مریض متوازن غذا کے ساتھ ساتھ واک یا ورزش کو اپنی زندگی میں شامل کر لیں تو اسکے منفی اثرات ظا ہر نہیں ہو ں گے انہوں نے کہا کہ عمر کا اس مرض سے کو ئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر پر ویز اعوان نے کہا کہ اس مرض کا انسانی نفسیات سے گہرا تعلق ہے اور ہمارے معا شرے میں انسولین کو آ خری علاج قرار دیتے ہیں جو کہ سرا سر غلط ہے۔ ہمارا رہن سہن اور انداز زندگی زیابیطیس کی ایک وجہ ہے سادہ خو راک اور مشقت والے لو گو ں کے پاس سے شو گر گذر کر بھی نہیں جا تی ہے حکیم عبد الروف کیانی نے کہا کہ اگر مریض ہما رے مشورے پر عمل کر یں اور ذیابیطیس کو ایک جان لیوا مرض نہ سمجھیں تو اسکے اثرات کا فی حد تک کم ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پر ہیز، ورزاش اور دوا کے با قاعدگی سے استعمال کر نے والے کے بارے میں کو ئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ شو گر کے مریض ہیں انہوں نے کہا کہ 40سال کے بعد لو گو ں کو چینی اور نمک کا استعمال ترک کر دینا چاہیے یا کم از کم بہت کم کر دینا چاہیے۔

رواں سال کا بیسٹ باؤلنگ ایوارڈ راجہ محمد ایاز آف نڑالی کسوال حال مقیم لندن کے نام رہا


گوجرخان(تحصیل رپورٹر)رواں سال کا بیسٹ باؤلنگ ایوارڈ راجہ محمد ایاز آف نڑالی کسوال حال مقیم لندن کے نام رہا، راجہ محمد ایاز کی ایڈمنٹن کرکٹ کلب لندن کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 44وکٹیں حاصل کیں، جس میں 19/4کے بیسٹ فگر شامل ہیں ، انہیں اس کارکردگی پر سیزن کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ دیا گیا ، راجہ محمد ایاز مستقبل میں اپنے آبائی حلقہ میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس بارے میں کافی ہوم ورک کرچکے ہیں ، کرکت کی دنیا میں شاید آفریدی اور محمد عامر کو آئیڈیل مانتے ہیں اور ان کرکٹرز کی طرح ملک کانام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

نیشنل بنک آف پاکستان ہرنال برانچ کے منیجر عبد الوحید کو مبارکباد 


مندرہ (سید ساجد نقوی )چیرمین راجہ عبد العزیز آف جٹال ،ماسٹراشرف ،،تو قیر کیانی ،رب نواز ،وحید کیانی ،نمبر دار نذیر و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں نیشنل بنک آف پاکستان ہرنال برانچ کے منیجر عبد الوحید کو اسسٹنٹ نائب صدر سے نائب صدرکی ترقی پانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ موصوف پہلے سے بڑھ کر ملازمین کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

پیپلز پارٹی کے کامیاب ترین جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں،چوہدری فخر زمان


مندرہ (سید ساجد نقوی )یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب ترین جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں عوام و جیالوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا جنھوں نے جلسے میں بھر پور شرکت کر کے اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت کو زندہ کر دیا ہے گو جر خان اور دیگر علاقوں سے آئی ہوئی ریلیاں ٹی چوک کے مقام پر راستہ بند ہونے کے باعث جلسہ گاہ تک نہ پہنچ سکے ادھر تحصیل گو جر خان میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں تمام کارکن و جیالے متحد ہیں تاہم حلقہ پی پی 4میں مورثی سیاست کو فروغ دینے پر اور تا حال حلقہ پی پی 3سے صوبائی امیدوارکااعلان نہ ہونے کے باعث کارکن تذبب کا شکار ہیں حلقہ پی پی 4سے اکثریتی ووٹرز کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مورثی سیاست کی بجائے اگر سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر و سابق امیدوار برائے ایل اے جموں 6سے امیدوار چوہدری فخر زمان کو حلقہ پی پی 4سے ٹکٹ دیں تو اس حلقے سے پیپلز پارٹی مضبوط ہو کر بھاری اکثریت سے آمدہ الیکشن میں جیت سکتے ہیں کیونکہ چوہدری فخر زمان نے گزشتہ آزاد کشمیر الیکشن میں پی پی پی کے ٹکٹ پر تحصیل گو جر خان سے کلین سوئپ کیا تھا

error: