گرما گرم خبریں

شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف
گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال
سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم
آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک
جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا

Archive for: December 8th, 2017

نواز شریف نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے،چو ہدری محمد عظیم 


گو جر خان( نامہ نگار)تحریک انصاف تحصیل گو جر خان کے صدر اور سابق تحصیل ناظم چو ہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ وزیر قانون پنجاب را نا ثنا اللہ اگر یہ کہتے ہیں کہ شہباز شریف اور انہیں اگر جسٹس با قر نقوی رپورٹ میں ملزم نہیں ٹھہر ایا گیا تو پھر انہوں نے دو سال تک رپورٹ پبلک کیوں نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے دعوے کر نے والے دو نوں بھائی آج عدالتوں اور قانون کا سر عام مذاق اڑا رہے ہیں مگر وہ یا د رکھیں قانون اپن اراستہ خود متعین کرے گا ۔چو ہدری عظیم نے کہا کہ نواز شریف اور انکی حکو مت نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے ۔ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور قو موں کی برا دری میں آج پاکستان تنہا کھڑا ہے انہوں نے گو جر خان کی سیاست کا ذکر کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کو ئی اختلاف نہیں ہے قیادت جسے ٹکٹ دے گی با قی سب اسکی پا بندی کریں گے پارٹی میں مو جود بعض دو سری پا رٹیوں کا ٹاؤٹ غیر ضروری پروپیگنڈہ کر کے پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں گو جر خان اس وقت عمران خان کے حا میوں کا گڑھ ہے اور مخالفین اس سے خائف ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت مقبو لیت کی بلندیوں پر ہیں اگر ان جیسا دلیر لیڈر نہ ہو تا تو آج زر داری اپنی باری پر اقتدار پرقبضہ جما نے اور کرپشن کی تیاریوں میں مصروف نظر آتے مگر عمران خان نے نواز شریف اور زر داری کے یہ خواب چکنا چور کر دیئے ہیں۔

تیز رفتار سوزوکی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جان بحق ہوگیا


دولتالہ(نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈ پر دولتالہ موڑ کے قریب تیز رفتار سوزوکی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جان بحق ہوگیا زرائیع کے مطابق موٹر سائیکل سوار عقیل احمد ولد راجہ شوکت ساکن حصال گھر جارہا تھا کہ سامنے سے رانگ سائیڈ سے آنے والی سوزوکی پک اپ نمبری Ria3841سے جاٹکرایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخمی حالت میں محمد عقیل کو مقامی ہسپتال لایا گیا جہا ں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ں بحق ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ محمد عقیل پولیس ملازم تھا جبکہ سوزوکی ملازم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ایک اور حادثہ میں راماں پھاٹک کے قریب سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار محمد شوکت شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کردیا گیا

چوہدری محبوب حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گے


دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل دیوی کی اہم سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محبوب حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گے اسلام ائرپورٹ پر عزیز واقارب نے ان کا استقبال کیا پریس کلب دولتالہ کے صدر سید منور نقوی سمیت دیگر عہدیداران نوید افسر راجہ،راجہ حاجی احمد،چوہدری عابد حسین،محمد اشفاق انجم،چوہدری محمد نواز،چوہدری وقار،راجہ حسن اختر، نوید اسلم فرحت،ضیاء الحسن ہاشمی،شکیل احمد،رانا ابرار کنول،لیاقت بھٹی،چوہدری محمد اسحق اور دیگر نے انھیں دلی مبارکباد دی ہے اس موقع پر چوہدری محبوب حسین کا کہنا تھا کہ خدا کے گھر حاضری بہت بڑی سعادت ہے اور یہ سعادت حاصل ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کیونکہ مقامات مقدسہ میں خدا کے حضور دل کی گہرائیوں سے کی جانے والی عبادات اور دعاؤں کا نہ صرف اجر عظیم ہے بلکہ ان سے روح کی پاکیزگی اور قلبی و روحانی سکون حاصل ہوتا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر صاحب حیثیت مسلمان کو عمرہ کی سعادت ضرور حاصل کرنا چاہئے اس سے زندگی پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

ہو میو پیتھک ڈا کٹر کے خلاف فی الفور انکوائری مکمل کر نے کی ہد ایت کی ہے


گو جر خان( نامہ نگار)چیف ایگزیکٹیو آ فیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی چو ہدری سہیل نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسرتحصیل گو جر خان عمر فاروق کو ایک ہو میو پیتھک ڈا کٹر کے خلاف فی الفور انکوائری مکمل کر نے کی ہد ایت کی ہے جس کے خلاف پہلے بھی انکوائری کا حکم دیا گیا تھا مو ہڑہ کمال ڈاکخانہ ڈورہ بدہال گو جر خان کے لو گو ں نے ضیاالحق کے ذریعے حکام کو درخواست دی تھی کہ انکے گاؤں کا ہو میو ڈاکٹر غلام شبیر ممنوعہ ادویات استعمال کر کے لو گو ں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے اور اسے ڈرگ کورٹ سے سزا بھی ہو چکی ہے اور وہاں حلف دینے کے با وجود اب پھر غیر قانونی ادویات کے کا رو بار میں ملوث ہے اور اس سلسلے میں اسے مقامی حکام کی آ شیر واد حاصل ہے۔شہریوں کی درخواست پر چیف ایگزیکٹیو آ فیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے مذکو رہ ہو میو ڈاکٹر کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا مگر ڈی ڈی او ہیلتھ گو جر خان نے اس پر عمل نہیں کیا اب انہیں ایک بار پھر سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فی الفور انکوائری مکمل کر کے حکام کو رپورٹ ارسال کریں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ کر کے مسلم دنیا کو للکارا ہے، علامہ ڈاکٹر محمد سجاد ساجد


گو جر خان( نامہ نگار)معروف مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹر محمد سجاد ساجد اور علامہ حافظ محمد مجیب نے امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلخلافہ تسلیم کر نے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے آ پس میں انتشار کی وجہ سے آج ہمیں یہ دن دیکھناپڑا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ کر کے مسلم دنیا کو للکارا ہے اور چیلنج کیا ہے کہ وہ وہ جو کچھ کر سکتے ہیں کر لیں انہوں نے کہا کہ سو چنے کی بات یہ ہے کہ ایک طرف پو ری دنیا اور امت مسلمہ ہے اور دوسری طرف اسرائیل جسے خوش کر کے پو ری دنیا کو نا رض کر دیا گیا ہے ۔ علمائے کرام نے کہا کہ اب بھی وقت ہے عالم اسلام اتحاد کا مظاہرہ کرے اور امریکہ کی یہ کو شش نا کام بنا دے انہوں نے کہا کہ دنیا کو امن کا درس دینے والا امریکہ آج خود امن ختم کر نے کے در پے ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک پر مشتمل ایک اتحاد تشکیل دیا جا ئے جو مسلمانوں کے مفا دات کا تحفظ کرے۔جو مسلمان ممالک غیروں کے ہا تھوں کھلو نا بنے ہو ئے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں امریکہ ان سے کام لینے کے بعد انکے حکمرانوں کے خلاف وہی کچھ کرے گا جو وہ پہلے عراق،لیبیا، شام اور یمن کے ساتھ کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اس سلسلے میں کر داربڑا اہم ہے ہماری لیڈر شپ کو بھی ایک دائرے سے نکل کر دلیرانہ فیصلے کر نا پڑیں گے۔

گو جر خان پو لیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے چرس برامد کر لی


گو جر خان( نامہ نگار)گو جر خان پو لیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے چرس برامد کر لی۔ ملزم محمد ادریس سکنہ جنڈ نجار کو پولیس نے رو کا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا پکڑنے پر اسکے قبضہ سے 520 سے چرس برامد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

شاہد صراف نے حق نمائندگی ادا کر دیا ہے،حا جی ملک محبوب حسین 


گو جر خان( نامہ نگار)انجمن تا جران ٹریڈرز کے صدر حا جی ملک محبوب حسین اور صرافہ ایسو سی ایشن کے چئیرمین محمد شاہد صراف نے کہا ہے کہ حیاتسر روڈ گو جر خان میں واٹر ڈرینج پروگرام سے شہریوں کا ایک بڑ ا مسئلہ حل ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ناقص منصو بہ بندی کے باعث جی ٹی روڈ کا تمام پا نی حیاتسر روڈ پر آ جا تا اور روڈ ندی نا لے کا منظر پیش کر نے لگتا پھر یہ پا نی لو گو ں کی دو کا نوں اور ملحقہ گلیوں میں لو گو ں کے گھروں میں داخل ہو جا تا اور لو گو ں کو بھاری مالی نقصان اٹھا نا پڑتا ۔ دونوں تا جر را ہنماؤں نے کہا چئیرمین بلدیہ شاہد صراف نے اس علاقے کے لو گو ں کا حق نمائندگی ادا کر دیا ہے انہوں نے پو رے روڈ کے پا نی کی نکا سی کے لیے تین فٹ کی ڈرینج پائپ لائن بچھا نے کا جو منصوبہ بنا یا اس پر کام بھی شروع ہو گیا ہے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔اب پا نی کسی کے گھر اور دو کان میں داخل ہو کر نقصان نہیں کرے گا ۔ شہری اس کا رنامے پر چئیرمین شاہد صراف کے شکر گذار ہیں۔ اور تو قع رکھتے ہیں کہ وہ شہریوں کی اسی جذبے کے تحت خدمت کرتے رہیں گے ۔

چکوال شہر میں تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا

ڈھڈیال( نامہ نگار)چکوال شہر میں تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا، وارڈ نمبر37میں تحریک انصاف کے امیدوار برائے جنرل کونسلر قاضی عامر ریاض نے اپنی تمام برادری اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اور حلقہ پی پی20میں چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس سلسلہ میں ایک بھرپور کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری حیدر سلطان اور دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔چوہدری حیدر سلطان نے قاضی عامر ریاض اور ان کی برادری کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اور ان کی حمایت کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پی ٹی آئی ڈھڈیال میں اپنا الیکشن آفس قائم کرے گی


ڈھڈیال( نامہ نگار)ڈھڈیال مرکز میں پی ٹی آئی حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کیلئے اپنی باضابطہ رابطہ مہم کیلئے ڈھڈیال میں اپنا الیکشن آفس قائم کرے گی ۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب مورخہ10دسمبر بروز اتوار دن دوبجے ڈھڈیال ریلوے گراؤنڈ میں منعقد ہوگی جس میں الیکشن آفس کا افتتاح تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر محمو دکیانی کریں گے۔ تقریب میں تحریک انصاف کی تمام ضلعی قیادت شرکت کرے گی ۔ تقریب کا شان شایان بنانے اور اپنے بھرپور پہلے پاورشوکیلئے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور دیگر تنظیموں نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

یونین کونسل ہرچارڈھاب میں مسلم لیگ نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی 


ڈھڈیال( نامہ نگار)یونین کونسل ہرچارڈھاب میں مسلم لیگ نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ۔ چک نورنگ کی سرکردہ سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ گزشتہ روز چوہدری شیراز امین، چوہدری محمد خان پٹواری،معروف اعوان اور رفیق منہاس کی کوششوں سے حاجی محمد خان ، حاجی مظہر حسین گوندل اور ندیم حسین گوندل نے اپنی برادریوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اور حلقہ پی پی20میں نامزد امیدوار چوہدری حیدرسلطان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر قاضی عمر شیراز،قاضی طیب قیوم، محمد علی شاہ اور چوہدر شمس بھی موجودتھے۔

مسلم لیگ ن کی حلقہ پی پی20میں برق رفتار رابطہ مہم


ڈھڈیال( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی حلقہ پی پی20میں برق رفتار رابطہ مہم پی ٹی آئی کو کہیں بھی قدم جمانے کا موقع نہیں دے رہی اور ہر یونین کونسل میں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کا گھیرا تنگ کردیا ۔ حلقہ پی پی20میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان نے گزشتہ روز ملہال مغلاں کا انتخابی دورہ کیا جہاں انہوں نے معروف کاروباری گروپ کالاخان بیکرز کے مالکان سے ملاقات کی جنہوں نے مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔بعدازاں جنڈیالہ پکھڑال میں سابق چیئر مین نصیر مرحوم کی رہائشگاہ پر کارنر میٹنگ منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ مرحوم کاخاندان اور گھر ہمار ااپنا گھر ہے۔ مرحوم کی مسلم لیگ ن کیلئے بے پناہ خدمات تھیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر راجہ خادم اور ان کی برادری نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ جنڈیالہ پکھڑال اور جنڈیالہ رائیکا سے چوہدری حیدر سلطان کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنائیں گے ۔چیئرمین یونین کونسل ملہال مغلاں راجہ ارشد ، راجہ حسنات ڈھوڈہ ، ملک سلطان ، راجہ شبیر بنگوالہ اور وائس چیئرمین راجہ نثار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔علاوہ ازیں چوہدری حیدر سلطان نے ملہال مغلاں اور پنڈی گجراں میں مرحومین کے گھروں میں اظہار تعزیت بھی کیا۔

مقدس اوراق کا احترام 

نبیل گورسی

ngorsi8@gmail.com

ﭼﮭﻭﭨﮯ ﺏﮍﮮ ﭘﯿﻣﺎﻥﮯ ﭘﺭ ﺭﻭﺯﻣﺮﮦ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻡﯿﮟ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻭﻥﮯ ﻭﺍﻝﯽ ﺍﺵﯿﺍء ﺑﺎﻟﺨﺼﻮﺹ ﺍﺵﯿﺍﺉﮯ ﺧﻮﺭﺩﻭﻧﻮﺵ ﮐﯽ ﭘﯿﮑﻥﮓ ﮐﮯ ﻟﺊﮯ ﺍﺧﺒﺎﺭﺍﺕ
ﮐﻭ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺍ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﻥ ﺍﺵﯿﺍء ﮐﯽ ﻑﮩﺭﺳﺖ ﺍﺗﻦﯽ ﻃﻮﯾﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻡﯿﮟ ﻡﮑﻣﻞ ﻃﻮﺭ ﭘﺭ ﮔﻭﺵ ﮔﺯﺍﺭ ﮐﺭﻥﮯ ﺱﮯ ﻗﺎﺻﺮ ﮨﻭﮞ۔ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺗﻮﺝﮧ ﺍﯾﮏ ﺍﮨﻡ ﺍﻭﺭ ﺣﺴﺎﺱ ﻣﻮﺿﻮﻉ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺒﺬﻭﻝ ﮐﺭﻭﺍﻧﺎ ﭼﺍﮨﺗﺎ ﮨﻭﮞ۔ ﮨﻣﺎﺭﮮ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﻡﯿﮟ ﺩﮐﺍﻧﺪﺍﺭ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﯿﺭﯼ ﻭﺍﻝﮯ ﺍﭘﻥﯽ ﺍﺵﯿﺍء ﮐﻭ ﺩﮐﺍﻧﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﭼﮭﺍﺏﮍﯾﻭﮞ ﭘﺭ ﺳﺠﺎﻥﮯ ﮐﯿﻟﺊﮯ ﺍﺧﺒﺎﺭﺍﺕ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺭﺕﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﺭﺍﻥﮯ ﺍﺧﺒﺎﺭﺍﺕ ﮐﻭ ﺱﮍﮐﻭﮞ ﯾﺍ ﮐﻭﮌﮮ ﺩﺍﻧﻮﮞ ﻡﯿﮟ ﭘﮭﯿﻥﮏ ﺩﯾﺕﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺐﮑﮧ ﺍﻥ ﺍﺧﺒﺎﺭﺍﺕ ﻡﯿﮟ ﻗﺮﺁﻥﯽ ﺁﯾﺍﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﺣﺎﺩﯾﺙ ﻝﮑﮭﯽ ﮨﻭﺕﯽ ﮨﯿﮟ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻓﻼﺡﯽ ﺗﻨﻆﯿﻡﯿﮟ ﺏﮭﯽ ﻣﺬﮨﺏﯽ ﺕﮩﻭﺍﺭ ﻉﯿﺩﺍﻻﺿﺢﯽ ﺍﻭﺭ ﻉﯿﺩﺍﻟﻔﻄﺮ ﭘﺭ ﺯﮐﻭۃ ﮐﮯ ﺣﺼﻮﻝ ﮐﮯ ﻟﺊﮯ ﭼﮭﭙﻥﮯ ﻭﺍﻝﮯ ﺏﯿﻧﺮﺯ ﯾﺍ ﺍﺷﺖﮩﺍﺭﺍﺕ ﭘﺭ ﻗﺮﺁﻥﯽ ﺁﯾﺍﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﺣﺎﺩﯾﺙ ﭼﮭﭙﻭﺍﺕﯽ ﮨﯿﮟ ﺟﻦﮩﯿﮟ ﺑﻌﺪﺍﺯﺍﮞ ﺭﺍﺳﺘﻮﮞ ﭘﺭ ﯾﺍ ﮐﻭﮌﮮ ﺩﺍﻧﻮﮞ ﻡﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺍ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﮔﺯﺍﺭﺵ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺡﮑﻭﻣﺖﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﺭﺍﺉﯿﻭﯾﭧ ﺍﺩﺍﺭﮮ ﺍﺳﻼﻡﯽ ﻋﻠﻮﻡ ﮐﯽ ﺗﺮﻭﯾﺝ ﺍﺷﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﻟﺊﮯ ﮐﺍﻡ ﮐﺭ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ‘ ﺍﻥ ﮐﻭ ﯾﮧ ﺫﻡﮧ ﺩﺍﺭﯼ ﺏﮭﯽ ﺗﻔﻮﯾﺽ ﮐﯽ ﺟﺎﺉﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺍﺧﺒﺎﺭﺍﺕ‘ ﻣﺠﻞﮯ ﺍﻭﺭ ﺏﯿﻧﺮﺯ ﭘﺭ ﻗﺮﺁﻥﯽ ﺁﯾﺍﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﺣﺎﺩﯾﺙ ﮐﯽ ﭼﮭﭙﺍﺉﯽ ﮐﮯ ﻋﻤﻞ ﮐﻭ ﺭﻭﮐﯿﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺏﮯ ﺣﺮﻣﺖﯽ ‘ﻥﮧ ﮨﻭ ﺱﮑﮯ۔ ﻣﺢﮑﻡﮧ ﺍﻭﻗﺎﻑ ﺍﺳﻼﻡﯽ ﻧﻈﺮﯾﺍﺕﯽ ﮐﻭﻧﺴﻞ ﮐﮯ ﺍﺭﮐﺍﻥ ﻣﺴﺌﻞﮯ ﮐﯽ ﺍﮨﻡﯿﺕ ﮐﻭ ﺍﺟﺎﮔﺭ ﮐﺭﯾﮟ۔

 

ت القدس کو اسرائیل کا دارلحکومتتسلیم کرنا مسلم امہ کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے، سردار بلال قیوم خان ایڈووکیٹ 


راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز) چےئرمین انٹی کرپشن کمیٹی ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی سابقہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سردار بلال قیوم خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت القدس کو اسرائیل کا دارلحکومتتسلیم کرنا مسلم امہ کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس سے مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غلط اقدامات اور فیصلوں کے باعث دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہے اور اگر امریکہ حکومت نے فلفور یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو وکلاء برادری اس حوالے سے بھر پور طریقے سے نہ صرف احتجاج کریگی بلکہ اس حوالے سے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے ملک گیر احتجاج بنائیگی۔ وفاق کو چاہیے کہ وہ اس فیصلے کیخلاف امریکہ سے سخت احتجاج کرے ۔ بیت القدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنا کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔ حکومت سفارتی سطح پر امریکہ ست بھر پور احتجاج کرے جبکہ دیگر ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ بھی بیت القدس کا فیصلہ واپس لینے کیلئے امریکہ پر دباؤ بڑھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انٹی کرپشن کمیٹی کے دیگر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل سید انتظار مہدی شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ کا بیت القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا معاملہ ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اس اگر ضرورت پڑی تو مسلمان اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔ حکومت فلفور امریکہ سے سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروائے اور اگر امریکہ نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا توامریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرے تاکہ عوام کے جذبات کا ازالہ ہوسکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے فیصلے کر کے جنگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں ۔ اگر امریکہ اپنے اوچھے ہتکھنڈوں سے باز نہ آیا تو وکلاء برادری امریکہ کیخلاف ملک گیر احتجاج چلائے گی

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ صیہونی ایجنڈے کی تکمیل کا حصہ ہے،ڈسٹرکٹ بارایسوی ایشن 


راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز)ڈسٹرکٹ بارایسوی ایشن کے قائد اعظم ہال میں صدر بار سجاد اکبر عباسی کی زیر صدارت قراردا د مذمت کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی قراردا د ملک صالح محمد ایڈووکیٹ نے پیش کی اس موقع پر صدر بار سجاد اکبر عباسی سیکرٹری جنرل عرفان احمد نیازی،نائب صدر چوہدری فراغت ، جوائنٹ سیکر ٹری شاہد محمود ،ڈاکٹر حفیظ کھوکھر،شکیل کھٹر، سابق صدر ہا ئی کورٹ بار چوہدری توفیق آصف،سابق سیکرٹری ہا ئی کورٹ بارخرم مسعددکیانی ،سابق صدر بار ملک وحید انجم،ملک شہباز ایڈووکیٹ نے خطاب کیا اس موقع پر صدر بار سجاد اکبر عباسی نے کہا ہے امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے بیت المقد س کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانے کو بیت المقد س میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ سراسر عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کے جذنات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے بار کے سیکرٹری جنرل عرفان احمد خان نیازی نے کہا ہے کے بیت المقد س تمام مسلمانوں کا قنلہ اول ہے اس کی حرمت کی حفاظت کرنامسلمانوں کی اجتمائی ذمہ داری ہے بیت المقد س کو اقوام متحدہ نے آج تک اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہں کیا اور نہ ہی فلسطین کی عوام کے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو تسیلم کیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ صیہونی ایجنڈے کی تکمیل کا حصہ ہے اسرائیلی حکومت فلسطینی عوام پر بے انتہا مظالم کر رہی ہے جس کی تاریخ میں مشال نہں ملتی ۔اس موقع پر دیگر وکلا نے کہا ہے کے ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ اقوام متحدہ پر طمانچہ ہے امریکی صدر نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی دھجیاں اڈادی ہیں اقوام متحدہ کا خاموش رہنا اور اس کے ساتھ مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کا کردار بھی بہت شرمناک ہے اس مسلئے میں پاکستان کے حکمرانوں کا کردار بھی شرمناک اور نذدلانہ ہیں کیا اقوام عالم کو عراق ،شام، فلسطین، کشمیر اور افغانستان میں لاکھوں مسلمانوں کی شہادتے کیوں نظر نہں آرہی ہے اس قرارداد کے ذریعے راولپنڈی بار ایسوی ایشن کی جانب سے پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کے امریکی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے اور امریکی سفیر کے فوری طورپر طلب کر کے مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کررے ۔اس قرارداد کو راولپنڈی بار کے وکلا کی بھاری اکسریت نے منظور کر لیا

error: