گرما گرم خبریں

گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا
پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے،راجہ الطاف حسین
الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں،چو ہدری محمد ریا ض
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے،خرم پرویز راجہ
سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے،شیخ طاہر اشفاق
ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا
ڈاکٹر را جہ سہیل کو تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کا میڈیکل سپر نٹنڈنٹ تعینات کیا گیا

Archive for: December 9th, 2017

ٹریفک کا المناک حا دثہ۔ ایک مو ٹر سائیکل سوار مو قع پر ہی جا ں بحق دو سرا بھائی شدیدزخمی

گو جر خان( نامہ نگار)گلیانہ روڈ پر سو زو کی پک اپ کی غفلت سے ٹریفک کا المناک حا دثہ۔ ایک مو ٹر سائیکل سوار مو قع پر ہی جا ں بحق دو سرا بھائی شدیدزخمی۔ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار۔تفصیلات کے مطا بق سہہ پیر 3بجے کے قریب گلیانہ کے رہائشی دو بھا ئی محمد عذ یرطالبعلم فرسٹ اور محمد عمیر طا لبعلم سیکنڈ ائیر مو ٹر سائیکل پر گو جر خا ن اکیڈیمی جا رہے تھے ۔جب وہ کو ہ نور مل گلیانہ کے قریب پہنچے تو سامنے سے آ نے والی سو زو کی پک اپ نمبر ict TL 571کے ڈرائیور نے بغیر اشارہ لگائے ایکدم سے گا ڑی گیٹ کی جانب مو ڑ دی گاڑی اچا نک مڑنے کے باعث مو ٹر سائیکل ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پک اپ سے ٹکرا گیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں چھوٹا بھائی عذیر مو قع پر ہی جاں بحق جبکہ بڑا بھا ئی شدید زخمی ہو گیا ۔ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرا ہو گیا ۔ جبکہ کچھ دیر بعد گاڑی بھی مو قع سے غائب کر دی گئی ۔ ادھر ایک نو جوان کی ہلاکت پر گلیانہ میں سخت غم وغصہ کا اظہار کیاجا رہا ہے مقامی افراد نے بتا یا کہ پک اپ ایک اناڑی ڈارئیور چلا رہا تھا جسکے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا اور مل میں مو جود با اثر افراد گاڑی اور ڈرائیور کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں

گوجرخان پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی سوا تین کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا 


گو جر خان( نامہ نگار)گوجرخان پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف جا ری مہم کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی سوا تین کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کی ہدایت پر انچارج پولیس تھانہ گوجرخان اشتیاق چیمہ کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کیخلا ف جاری مہم کے دوران ناکہ بندی کی بھڈانہ روڈ سے ایک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ تیز رفتاری کے ساتھ چل پڑا فوری طور پر اس کو قابو کر لیاگیا جیب اس کے شاپنگ بیگ کی تلاشی لی گئی تو ایک کپڑے کے اندر سوا تین کلو چرس برآمد کر لی گئی ملزم شیرزادہ سکنہ دیربالا کو گرفتار کر کے 9/Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے کہا ہے کہ گوجرخان میں منشیات فروشوں کیخلا ف بھرپور مہم جاری ہے گوجرخان سے منشیات فروشوں کے ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ کریں گے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے

وارڈن پولیس نے کم عمر موٹرسائیکل و رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کر دی


دولتالہ(نامہ نگار )دولتالہ میں وارڈن پولیس نے کم عمر موٹرسائیکل و رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کر دی، درجنوں موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے چالان اور جرمانے کئے گئے ،سٹی ٹریفک پولیس گوجرخان سیکٹرکے انچارج چوہدری محمد قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے خلاف بلاتفریق سخت کاروائی کی جارہی ہے، دولتالہ میں تجاوزات کے خلاف انجمن تاجران و ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر حکمت عملی اپنا رہے ہیں جس پر جلد کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائے گا ، اوورلوڈ سکول وین کے خلاف جلد کاروائی کا آغاز کیاجارہاہے انھوں نے بتایا کہ کم عمر ڈرائیوروں۔بدون نمبر پلیٹس اور بغیرہیلمٹ استعمال کرنے والے موٹر سائیکلوں کیخلاف بلا خوف کاروائی شروع کی جارہی ہے ۔ غیر قا نو نی پا ر کنگ کر نے و ا لو ں کے خلا ف سخت کا ر و ا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی

پولیس چوکی سکھو کی ناک تلے سکھو شہر جرائم کی آماجگاہ بن گیا


سکھو (نمائندہ خصوصی) پولیس چوکی سکھو کی ناک تلے سکھو شہر جرائم کی آماجگاہ بن گیا، منشیات فروشی،ڈکیتیاں اور لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن گئے، تفصیلات کے مطابق قدیم قصبہ سکھو پولیس چوکی سکھو کی گشت نہ ہونے کا باعث جرائم کی آماجگاہ بن کر رہ گیا، شہر میں ڈکیتیاں، منشیات فروشی اور لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں، سکھو کے قبرستان میں شام ہوتے ہیں جرائم پیشہ افراد ڈیرے جمالیتے ہیں، کچھ عرصہ پہلے پولیس چوکی سکھو نے اییشن لیتے ہوئے عیدگاہ قبرستان سے جوئے کی محفل الٹ کر ملزمان گرفتار کیے لیکن بعد میں پولیس چوکی سکھو کی غفلت کے باعث سکھو پھر سے جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، سکھو شہر میں منشیات فروشوں کے ڈیرے ڈالنے سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے،گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے سرشام علاقہ میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے، تاجر برادری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، اہلیان سکھو اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پولس چوکی سکھو کو شہر میں گشت کے لیے پابند کیا جائے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی چائے پتی کا ایک گودام سیل کر دی،مقدمہ درج

گو جر خان( نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی چائے پتی کا ایک گودام سیل کر کے مالک کے خلاف تھا نہ گو جر خان میں ایف آئی درج کرا دی ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی آ فیسر روبینہ تاج نے ایف آئی آ ر درج کرا تے ہو ئے بتا یا کہ وہ محلہ ملکاں میں پو ٹھو ہار چائے کے مالک محمد الیاس ولد غلام نبی کا گو دام چیک کیا تو پتی میں ملا وٹ پا ئی گئی اور وہاں پر رنگ بھی ملا جس میں پتی ملی ہو ئی تھی۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

عمران خان قوم کی امید کی کرن ہیں،راجہ ہارون کیا نی


دولتالہ(نامہ نگار )پاکستان تحر یک انصاف پی پی فور کے رہنما راجہ ہارون کیا نی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف احتساب سے بچنے کے لیے اداروں پر سازش کا الزامات لگارہے ہیں عوام کے لیے امید کی واحد کرن پاکستان تحریک انصاف اور قائد تحریک عمران خان ہیں تحریک انصاف کا منشور ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤ منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکمران جماعت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی کرپٹ مافیا ملک وقوم کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا اپنے مفادات اٹھانے والوں کا کڑا احتساب ہوگا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری سوچ اور ویڑن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور قوم ہمارے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ خاندانی سیاست کرنے والے اقتدار کے شیدائی ہیں جنہوں نے ایک دوسرے کو نوازنے کی پالیسیی اپنا کر ملک کو دیوالیہ بنا دیا انہوں نے کہا کہ اس کرپشن کے نظام کو بدل کر دم لینگے ،ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی لیکر آئے گی اور یہ سب عوامی طاقت سے یقینی ہوگااب عوام با شعور ہو چکے ہیں انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی

پریڈ گراؤنڈ کے جلسے نے مخالفین کی آنکھیں کھول دی ہیں،شیخ محمدسبحان خالد

2
دولتالہ(نامہ نگار)پریڈ گراؤنڈ کے جلسے نے مخالفین کی آنکھیں کھول دی ہیں پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں زندہ ہے بھٹو ازم کے شیدائی عوام کے دلوں پر ہمیشہ راج کریں گے وقت نے ثابت کیا ہے وطن عزیز کے باسی اپنے قائدین اور جماعت سے پیار کرتے ہیں2018کے الیکشن میں ان شاء اللہ پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور سرپرست اعلیٰ پی پی پی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف کی قیادت میں گوجرخان کے غیور عوام نے الیکشن سے قبل ہی واضح کر دیا ہے کہ تیر کا انتخابی نشان ہی جیت کا نشان ہو گا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل نڑالی کے اہم رکن شیخ محمدسبحان خالداور شٰیخ محمد سلام خالدنے پریڈ گراؤنڈ جلسہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسہ کے انعقاد پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،راجہ جاوید اشرف،راجہ خرم پرویزسمیت کارکنوں کو مبارکبادپیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر پیپلز پارٹی کی قائدین اور جیالے حب الوطنی اور خلوص نیت کے ساتھ پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہیں پیپلز پارٹی پاکستان کی سب مقبول ترین اور بڑی سیاسی پارٹی ہے

پڑی درویزاں کی مرکزی روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار


دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسلپھلڑے سیدا ں کے گاؤں پڑی درویزاں کی مرکزی روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،روڈ پر گہرے کھڈے پڑنے کی وجہ سے منٹوں کا سفر کئی گھنٹوں پر محیط ہو کر رہ گیا روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے بلدیاتی الیکشن میں سیاسی نمائندگان کی جانب سے کیے گئے وعدے تا حال وفا نہ ہو سکے راجہ شکیل احمد ،راجہ امجد ،راجہ شیراز،ملک سعید انوراور اکمل کیانی نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ برسوں سے سڑک کی خستہ حالی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی گاؤں سے مریض کو ہسپتال اور روزہ مرہ زندگی کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر پنجاب کے پروگرام پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے سے بھی اہلیان پڑی درویزاں مستفید نہ ہو سکے جب کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی ہم سے متعدد وعدے کیے گئے تھے جو تاحال وفا نہ ہو سکے انہوں نے ایم پی اے اویس خالد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجراء کیا جائے۔

اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت بن چکا ہے ،محمد ارسلان قریشی


سکھو (نمائندہ خصوصی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کا اعلان عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور عالم اسلام کے خلاف گناؤنی سازش ہے،بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور عالم اسلام قبلہ اول کی حرمت کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی سکھو کے سینئیر نائب صدر ایڈوکیٹ محمد ارسلان قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہیکسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہو گی تو پورا جسم متاثر ہو گا،امریکی صدر صیہونی ایجنڈے کی تکمیل اور اسلام مخالف سازشوں میں کھل کے سامنے آ چکے ہیں جس سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں اور عالمی خانہ جنگی کے خدشات کو تقویت ملی ہے،ایک طرف اسرائیلی حکومت فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ایسے حالات میں امریکی صدر کے بیان سے عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے، ایڈوکیٹ محمد ارسلان قریشی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت بن چکا ہے اور قبلہ اول کی حرمت کے خلاف اٹھنے والے ہر قدم کے آگے امت مسلمہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی اور یہودیوں اور صیہونیوں کے ناپاک عزائم کو نیست ونابوت کر دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں امریکی صدر کے بیان کے خلاف قرارداد منظور کی جائے اور پاکستانی حکومت عالمی سطح پر اس کا منہ توڑ جواب دے۔

ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنا حکومت کا سیاہ ترین کارنامہ ہے،محمد منظور 


سکھو (نمائندہ خصوصی) ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنا حکومت کا سیاہ ترین کارنامہ ہے، عوام حکومتی قادیانیت نوازی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر یوسی منگھوٹ محمد منظور نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت اقتدار کے نشے میں شریعت کی باغی ہوچکی ہے، بیرونی ایجنڈے کی تکمیل میں حکومتی ارکان نے ختم نبوت کے قانون پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی گئی ہے، محمد منظور نے کہا کہ عوام حکومت کی قادیانیت نوازی کو سمجھ چکی ہے جس کا خمیازہ ن لیگ کو آئندہ الیکشن میں بھگتنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی پالیسیوں کی پْرزور مذمت کرتے ہیں، اور حکومت کو باور کرواتے ہیں کہ عوام اپنے جذبات سے کھیلنے کا بدلہ آئندہ الیکشن میں دے گی،ارباب اختیار کو سوچنا چاہیے کہ طاقت کا گھمنڈ ہمیشہ سر نگوں ہوتا ہے، اقتدار آنی جانی چیز ہے عارضی فوائد کی خاطر اپنی اْخروی زندگی کو نہ برباد کیا جائے۔

ندیم الرحمان شہید بوائز ہائی سکول سکھو میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد


سکھو (نمائندہ خصوصی) ندیم الرحمان شہید بوائز ہائی سکول سکھو میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد، نویں کلاس میں پوزیشن لینے والے طلباء اور کھیلوں میں پوزیشن لینے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ندیم الرحمان شہید بوائز ہائی سکول سکھو میں گزشتہ روز تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں چئیرمین یوسی سکھو چوہدری ابرار سرور اور اے پی ایس شہید ندیم الرحمان انجم کے والد ماسٹر حبیب الرحمان، سابق ماہر تعلیم ماسٹر علی اصغر قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک، ہدیہ نعت شریف اور قومی ترانہ سے ہوا، تقریب میں سکول ہذا کے سکاوٹ طلباء4 نے پریڈ کیا،تقریب میں چیئرمین یوسی سکھو چوہدری ابرار سرور، ماسٹر ظفر غوثی،ماسٹر اشفاق احمد، نے خطاب کیا، اور نویں کلاس میں پوزیشن لینے والے اور کھیلوں کے مقابلے میں پوزیشن لینے والے طلباء4 کو انعامات سے نوازا گیا، تقریب کے دیگر مہمان گرامی میں نائب صدر پریس کلب سکھو راجہ ایوب منہاس، جنرل سیکرٹری محمد فرقان قریشی، نمبردار افضل، چوہدری سعید احمد، ڈاکٹر طاہرنیاز کے علاوہ جملہ سٹاف اور سکھو کی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سکول سٹاف کی محنتوں کو سراہا۔

قوموں کی ترقی کی راز صحت اور تعلیم میں چھپا ہے،سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم 


ڈھڈیال( نامہ نگار)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارسینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کی راز صحت اور تعلیم میں چھپا ہے جو قومیں صحت اور تعلیم کے میدان میں ترقی کرتی ہیں وہ دنیا پر راج کرتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزگورنمنٹ یوسی ہائی سکول ڈھڈیال میں ٹی بی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ ، رانا بشیر سراج اور دیگر عمائدین بھی موجودتھے۔ جنرل(ر) عبدالقیوم کا کہناتھا کہ سکول اور اساتذہ معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ا سلئے طلبا اور اساتذہ کو اپنے اپنے مقام کو سمجھنا ہے ۔ پنجاب میں میاں شہباز شریف کی حکومت تعلیم اور صفائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ڈھڈیال جو کہ آٹھ یونین کونسلز کامرکز ہے اسے تحصیل بناکر اسے بھرپور ترقی دی جائے۔ سکول ہذا کے طلباء کے مطالبے پر گراؤنڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق سے ملاہوں ۔ ان شاء اللہ یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا اور ریلوے لائن کی بحالی کی بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے طلبا میں انعاما ت بھی تقسیم کیے۔

صحت اور تعلیم طلبا کیلئے بہت ضروری ہے،چوہدری خورشید بیگ


ڈھڈیال( نامہ نگار) وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم طلبا کیلئے بہت ضروری ہے۔ صحت مند معاشرہ سے پلنے والے بچے ہی تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتے ہیں۔ ہمارے مستقبل کے یہ معمار آگے بڑھ کر معاشرے کی خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی ہائی سکول ڈھڈیال میں ٹی بی آگاہی کے حوالے منعقدہ سیمیناز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم نے کی ۔ اس موقع پر عمائدین شہر بھی موجودتھے ۔ چوہدر ی خورشید بیگ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے حکم پر ڈھڈیال شہر سے گندگی کے تمام ڈھیر اٹھوادئیے گئے جبکہ گراؤنڈ کے مطالبے پر وائس چیئرمین نے کہا کہ ریلوے گراؤنڈ پر قابض افراد کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر ہے۔ امید ہے کہ اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا۔علاقہ کی تعمیر وترقی میرا مشن ہے اور اس پر کام کرتا رہوں گا۔

ڈھڈیال میں طلبا میں ٹی بی کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے ایک سیمینار کا اہتما م کیا گیا

ڈھڈیال( نامہ نگار)گورنمنٹ یوسی ہائی سکول ڈھڈیال میں طلبا میں ٹی بی کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے ایک سیمینار کا اہتما م کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اور وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ تھے ۔ تقریب میں اساتذہ ، طلبا کے علاوہ عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار سے جنرل(ر) عبدالقیوم ، وائس چیئر مین ضلع کونسل چوہدری خورشید کے علاوہ سابق ناظم رانا بشرسراج نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں ملی نغمہ ، نعت ، تلاوت اور تقاریر کرنے والے طلبا میں انعاما ت تقسیم کیے گئے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ٹیچر منظورحسین منظور نے ادا کیے۔ ڈاکٹر رضوان حیدر نے طلباء کوٹی بی کی بیماری کے متعلق علامات اور اس کے علاج ،احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔

اظہار تعزیت


دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل نڑالی کی اہم شخصیت اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید کبیر شاہ کے چچاسید عبدالرحمن شاہ گزشتہ دنوں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،ان کی وفات پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،چیئرمین شیخ طاہراشفاق،جنرل کو نسلر راجہ سجاد کیانی،پاکستان پیپلز پارٹی موضع ڈہونگ کے صدر راجہ جاوید کیانی،جنرل سیکرٹری حاجی میاں برکات،حاجی نوید نمبردار،سابق بینک منیجر چوہدری پرویز اقبال،ملک صفدر،حافظ یاسر عرفات ،پریس کلب دولتالہ کے عہدیدران سید منور نقوی، نوید افسر راجہ،راجہ حاجی احمد،عابد حسین چوہدری ،اشفاق انجم،محمد نوازکسانہ،و دیگرنے سید کبیر شاہ اور ان کے لوحقین سے دلی ہمدردی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیااور مرحوم کی درجات بلندی کے لئے دعا بھی کی

ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے الیکشن آج بروز اتوار منعقد ہو رہے ہیں


سکھو (نمائندہ خصوصی) ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے الیکشن آج بروز اتوار منعقد ہو رہے ہیں، الیکشن میں صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، تفصیلات کے مطابق ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے الیکشن 2018 آج بروز اتوار پریس کلب سکھو کے آفس میں منعقد ہوں گے، الیکشن میں صدر، جنرل سیکرٹری، دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل نو کی جائے گی، الیکشن صبح 10 بجے منعقد ہوگا، جس میں سوار محمد حسین شہید پریس کلب دولتالہ کے عہدیداران نوید افسر راجہ، اشفاق انجم اور عابد چوہدری بطور ریٹرنگ آفیسر شرکت کریں گے۔

error: