گرما گرم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری

Archive for: December 10th, 2017

گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے


گوجرخا ن( نامہ نگار)گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گذشتہ کئی دنوں سے،علی الصبح ہی بجلی بند کر دی جا تی ہے جس سے نماز فجر ادا کرے والے نمازیوں کو شدید مژکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے اور دن بھر وقفوں کے ساتھ بجلی بند کر دی جا تی ہے اس صورتحال سے گھریلو و کمر شل صارفین میں شدید پریشانی پا ئی جا تی ہے شہریوں نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کے خا تمے کا اعلان کر تی ہے دو سری طرف غیر اعلانیہ بجلی بند رکھی جارہی ہے۔

کمانڈو احسن غفارکی پہلی برسی جاتلی کے نواحی علاقہ بینس منائی گئی


جاتلی(نامہ نگار)حویلیاں طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے اے ایس ایف کے کمانڈو احسن غفارکی پہلی برسی جاتلی کے نواحی علاقہ بینس منائی گئی جس میں سیکڑوں لوگوں کی شرکت ، برسی کے موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات کی بھر پور شرکت ،شہیداحسن غفار کی جرات و بہادری کو تلاوت کلام اور نعتیہ کلام کے دوران خراج تحسین پیش کیاگیا، شہداء کی قربانیاں قوم کی حیات ہے ،تاریخ شہداء کی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،شہید اللہ اور اللہ کے رسول کے دوست ہیں،ہمیں ان والدین پر فخر ہے کہ ان کے پیارے بیٹوں کو اللہ نے شہید جیسے رتبے پر فائز کیا احسن غفار شہید کا نام ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا ،گوجرخان کی دھرتی شہیدوں کی سر زمین ان خیالات کا سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ بحیثیت مسلمان جن سپاہیوں کو شہادت کا رتبہ ملتا ہے وہ یقیناًاللہ اور اللہ کے پیارے رسول ﷺ کے دوست ہیں وہ والدین بھی خوش نصیب ہیں جن کی پیارے اللہ کی راہ میں جان دے کر شہادت کا رتبہ پاتے ہیں احسن غفار شہید کی برسی کے موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ایم پی اے چوہدری سجاد کھرل، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،سابق ایم پی اے بریگیڈئیر حسن بھٹی ،صدر پی ایم این تحصیل گوجرخان راجہ حمید ایڈووکیٹ ،چوہدری ساجد محمود رہنما پاکستان تحریک انصاف،چیئر مین محمد خان بھٹی ،راجہ شیر افضل سابق اٹارنی جنرل سید جلیل شاہ ،سب انسپیکٹر ASFوقار احمد ،عاصم لودھی ڈپٹی ڈائریکٹر FIU،اقبال سب انسپیکٹر ASF،منور آصف ، کامران کامی ،راجہ ریحان ،چوہدری شاہد لودھے ، مرزا روف ، نوید ٹھکر اور راجہ ظفر سمیت سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی قبل ازیں قرآن خوانی اور محفل نعت منعقد کی گئی جبکہ قاری علامہ عبدالجبار نے خطاب کیا

عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی 


گوجرخا ن( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر را جہ طا رق کیانی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں اگر وہ میدان میں نہ ہو تے تو ملک کرپشن کی دلدل میں دھنس چکا ہو تا ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دو نو ں بڑی پا رٹیوں کے انداز سیاست سے لو گ جمہو ریت ہی سے بیزار ہو رہے تھے مگر عمران خان نے لو گو ں کو بتا یا کہ اس سسٹم کے تحت بر سر اقتدار آ نے والے نواز شریف اور زر داری کرپٹ ہیں اس میں سسٹم کا کو ئی قصور نہیں ہے انہوں نے کہا کہ قرآئن بتا رہے ہیں کہ یہ دو نوں بھائی ایک بار پھر متحد ہو ں گے کیو نکہ کر پشن پر انکا ایجنڈا مشترکہ ہے طا رق کیانی نے کہا کہ طا ہر القادری کے ساتھ حکومت پنجاب نے ظلم کیا ہے انہیں انصاف ملنا چا ہیے ۔ پاک صاف ہو نے کے دعویدار قاتل ہیں انہیں با آ خر اپنے ظلم کا حساب دینا پڑے گا انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف عمران خان کی جدو جہد اب فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہو چکی ہے پی پی پی تو خیر ملک کی سیاست سے آؤٹ ہو کر علا قائی پا رٹی بن چکی ہے اسی طرح اگلے انتخا بات میں ن لیگ کو بھی امیدوار نہیں ملیں گیااپنی قیادت کی کا روائیوں سے انکے جمہو ریت پسند اور قانون کی با لا دستی کے حامی سخت پریشان ہیں۔

عدلیہ کے ساتھ جنگ کا مشورہ دینے والے نواز شریف کے خیر خواہ نہیں،احمد ادریس مرزا 


گوجرخا ن( نامہ نگار)گو جر خان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر مرزا خو رشید اختر ایڈوکیٹ اور سابق جنرل سیکر ٹری احمد ادریس مرزا نے اعلی عدلیہ پر تنقید اور معزز ججز کو متنازعہ بنا نے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ عدلیہ کی آ زادی کے لیے جدو جہد کی ہے مگر اب عدلیہ کو ہدف تنقید بنا نا ایک فیشن بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آ زاد عدلیہ کے لیے پاکستان کے عوام اور وکلا نے بڑی قربا نیاں دی ہیں اور اب اسکی حفاظت بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ساتھ جنگ کا مشورہ دینے والے نواز شریف کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی پا کستان کے۔ عمر اسد اللہ نے کہا کہ عدلیہ پر حملہ آ ور یاد رکھیں کہ کا لے کو ٹ ایسی ہر سازش نا کام بنا دیں گے انہوں نے عدلیہ کی �آ زادی حا صل کی اب اسکی حفاظت بھی کر نا جا نتے ہیں ۔

را جہ جا وید اشرف کاگلیانہ روڈ پر سو زو کی پک اپ حادثہ پر افسوس کا اظہار


گوجرخا ن( نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے را ہنما را جہ جا وید اشرف نے گلیانہ روڈ پر سو زو کی پک اپ کی غفلت سے ٹریفک کے المناک حا دثہ میں جا ں بحق ہو نے والے فرسٹ ائیر کے طا لبعلم محمد عذیر کے والدین کو انصاف دلا نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ محمد عذیر کی نماز جنا زہ کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ یہ کتنا ظلم ہے کہ دو نوں بھائی پڑھنے کے لیے اکیڈیمی جا رہے تھے کہ ایک اناڑی سو زو کی ڈرائیور کی غلطی سے چھوٹا بھائی چشم زدن میں موت کے منہ میں چلا گیا اور دو سرا شدید زخمی ہو گیامگر ابھی تک پو لیس ڈرائیور کا سراغ نہیں لگا سکی اور حادثے کی ذمہ دار سو زوکی پک اپ بھی موقع سے غائب کر دی گئی را جہ جا وید اشرف نے کہا کہ ایک جواں سال بچے کی المناک ہلاکت پر علاقے میں شد ید غم و غصہ پا یا جا تا ہے ۔ لہذا پو لیس حادثے کے مرتکب ڈارئیور کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلا ئے اور پک اپ قبضہ میں لے اسی طرح غمزدہ والدین کی کچھ اشک شو ئی ہو سکتی ہے ۔

چوہدری محمد صدیق کی رسم قل نگائل عمر خان میں ادا کی گئی


گوجرخان (نامہ نگار) نگائل عمر خان کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری عامر صدیق کے والد چوہدری محمد صدیق کی رسم قل گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں نگائل عمر خان میں ادا کی گئی، جس میں علامہ اکبر نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین گھر کی زینت ہوتے ہیں ، ماں باپ کے بغیر زندگی کا سفر کٹھن ہے ، باپ کی شفقت کا کوئی متبادل نہیں ، علامہ اکبر نے کہا کہ والدین کی قدر اورفرمانبرداری انسان کی کامیابی کا راز ہوتاہے ، محفل میں چوہدری عامر خورشید ، چوہدری لطیف ، چوہدری ذوالفقار، چوہدری اللہ دتہ، راجہ محمد نواز، راجہ سرفراز، چوہدری محمد حسین ، مشتاق گجر، استاد جاوید، نمبردار چوہدری محمد یعقوب ، محمد جاوید، حاجی جنید علی، حاجی محمد ایوب کے علاوہ دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی، آخر میں قاری مبشر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا فرمائی۔

پریس کلب جاتلی کا اہم اجلاس زیر صدارت راجہ محمد ریاض منعقد ہوا


جاتلی(نامہ نگار)پریس کلب جاتلی کا اہم اجلاس زیر صدارت راجہ محمد ریاض منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیداران راجہ سعید اقبال،نوید اسلم فرحت،چوہدری وقار احمد،ناصر خان،کاشف نذیر،اسد،ثاقب ،اسامہ،عامر سعید ،عدیل احمد شانی نے شرکت کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری نوید اسلم فرحت نے سال 2017کی کارکردگی پیش کی اس موقع پر سر پرست اعلیٰ راجہ سعید اقبال نے سال 2017کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے تمام عہدیداران اور اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی

پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے


سکھو (نمائندہ خصوصی) ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے سال 2018 کے الیکشن مکمل، راجہ پرویزاختر اور محمدفرقان قریشی بلامقابلہ صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب، تفصیلات کے مطابق سوار محمدحسین شہید پریس کلب دولتالہ سے الحاق شدہ ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے سال 2018 کے الیکشن کا گزشتہ روز انعقاد کیا گیا، الیکشن کی تقریب پریس کلب آفس میں منعقد ہوئی، الیکشن کا سوار محمد حسین شہید پریس کلب دولتالہ کی الیکشن کمیٹی کے ممبران نویدافسر راجہ، اشفاق انجم اور عابد چوہدری کے زیراہتمام عمل میں لایا گیا، جس میں باہمی مشاورت سے راجہ پرویزاختر کو صدر اور محمدفرقان قریشی کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، دیگر عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ یححیٰ فیض، تاحیات اعزازی سرپرست اعلیٰ،چئیرمین کیپٹن افتخار کیانی، سینئیر نائب صدر راجہ محمد ایوب منہاس،نائب صدر ڈاکٹر مظہراقبال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خلیل میر، فنانس سیکرٹری محمداشفاق، ایڈیشنل فنانس سیکرٹری محمد رضوان رضوی، سیکرٹری اطلاعات محمداختر راجہ،ایڈیشنل سیکرٹری عبدالرحیم،فوٹوگرافر طلعت قریشی، جبکہ ایگزیکٹیو باڈی میں حافظ داود چوہدری، طاہرجنید، حمزہ میر، عمران محمود ہمدانی، کاشف کشفی کو منتخب کیا گیا، الیکشن کی تقریب میں پی ٹی آئی حلقہ پی پی فور کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور منتخب ہونے والے عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی 


سکھو (نمائندہ خصوصی) پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پریس کلب سکھو نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کیا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی فور کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی نے گزشتہ روز پریس کلب سکھو کے سال 2018 کے الیکشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو نے بہت قلیل وقت میں صحافتی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ عہدیداران کا بلامقابلہ منتخب ہونا کلب ممبران کی آپس کی محبتوں کی عکاسی کرتا ہے، پریس کلب سکھو نے ہمیشہ سکھو کے مسائل کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کیا ہے، راجہ پرویز اختر کی قیادت میں قابل ٹیم نے ہمیشہ صحافتی میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ منتخب ہونے والے عہدیداران سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پریس کلب سکھو آئندہ بھی علاقہ کے مسائل کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کرتے ہوئے اپنی صحافتی خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی اسلام آباد کے محمدفاروق کے والد انتقال کرگئے


سکھو (نمائندہ خصوصی) جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی اسلام آباد کے محمدفاروق کے والد انتقال کرگئے، مرحوم کو ان کے آبائی گاوں گوڑھا میں سپردخاک کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی اسلام آباد میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے محمدفاروق اور خالد محمود کے والد گرامی منظور حسین گزشتہ روز انتقال کرگئے، مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے، مرحوم کو ان کے آبائی گاوں گوڑھا میں سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی فور کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی، سیاسی و سماجی شخصیت قاضی وقار کاظمی، عہدیداران پریس کلب سکھو سمیت اہلیان علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات میں بلندی کی دعا کی۔

سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے


ڈھڈیال(تجزیہ:ریاض بٹ)سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے۔ سردار گروپ کے مشہور سلوگن کہ ہماراذاتی ووٹ بینک ہے اور ہم چٹان کی طرح متحد ہیں کے دعوے اب ہوا میں اڑتے نظر آرہے ہیں۔ حلقہ پی پی 20میں سردار گروپ کی قیادت کے رسمی دورے توجاری ہیں لیکن ابھی تک ان کے اثرات ان کے حامیوں پر اثر انداز نہیں ہوسکے۔ سردار گروپ کے حامیوں کی ضمنی الیکشن سے بیزارگی،سردمہری اور عدم دلچسپی صاف نظرآرہی ہے۔ سوائے ایک دو قصبوں کے حلقہ میں سردار گروپ کے حامی کی نہ تو رابطہ مہم جاری ہے اور نہ ہی اس کے امکانات ہیں کہ آنے والے دنوں میں وہ مسلم لیگ ن کیلئے متحرک ہوں گے۔ اب جیسے جیسے پی ٹی آئی اپنی رابطہ ٹیموں کو متحرک کررہی ہے سردار گروپ میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہو گئی ہے۔ ضمنی الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی سردار گروپ کے حامیوں کے رویوں سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ اب اس گروپ میں سخت توڑ پھوڑ ہوگی اور یہ اندازے درست ہونا شرو ع ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی سردار گروپ کے حامیوں سے اپنے رابطو ں سے بہت مطمئن ہے ۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ آگے آگے دیکھئے ہو تا ہے کیا۔ ہم مرحلہ وار سردار گروپ کو توڑکر پی ٹی آئی میں لائیں گے اور اب ثابت ہورہا ہے کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں سردار گروپ کی ساکھ کو انتہائی دھچکا لگے گا۔ سردار گروپ کے حامیوں نے ابھی تک پراسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور آنے والے چند دنوں میں وہ مختلف حیلوں بہانوں کی آڑ میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیں گے۔ میجر(ر) طاہرا قبال گروپ تو اپنی حکمت عملی کے تحت کھل پر انتخابی میدان میں ہے اور اپنے حامیوں کو متحرک کرنے میں مصروف ہے جبکہ اس کے برعکس ایم پی اے ہاؤس ابھی تک سردار گروپ کے بارے میں خوش فہموں میں مبتلا ہے ۔ آنے والے دن بڑی اہمیت کے حامل ہیں جب حلقہ کی تمام سیاسی صورت حال کھل کر سامنے آجائے گی۔میجر گروپ کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ ہم علیحدہ انتخابی کیمپ لگائیں گے تاکہ اپنے حامیوں کے ووٹوں کو بروقت پول کرایا جاسکے لیکن ایم پی اے گومگو کا شکار ہے اور مشیر ایک کیمپ لگانے کے مشورے دے رہے ہیں۔ ایم پی اے کا پلاننگ ونگ یہ بات ذہن نشین کرلے کہ سردار گروپ اور مسم لیگ ن کے اکٹھے انتخابی کیمپوں سے نقصان مسلم لیگ ن کا ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی مخالف طاقتیں اب آہستہ آہستہ اکٹھی ہورہی ہیں۔ایازا میر گروپ کھل کر پی ٹی آئی کی حمایت میں آگیا ہے۔ پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرارہی ہے جبکہ سردار گروپ کے حامیوں کا اصل چہرہ بھی سامنے آنے والا ہے توایسی صور ت حال میں ایم پی اے ہاؤس کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔9 جنوری کو مسلم لیگ کے نظریاتی ووٹر نے اور حامی نے ہی کام کرنا ہے جبکہ سردار گروپ کے حامی تو ووٹ پول کرکے اپنے گھروں کو جائیں گے۔ اس وقت حلقہ میں مسلم لیگ ن چاروں طرف سے گھری ہوئی ہے جبکہ اندرونی طو رپر علیحدہ خطرات لاحق ہیں۔ چوہدری حیدر سلطان کی ٹیم کو ان تمام حالات کا جائزہ لے کر حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔ مسلم لیگ ن کی اہم اتحاد ی مذہبی جماعت تحریک خدام اہلسنت والجماعت کو ضلعی پارٹی رہنماؤں سے شدید تحفظات ہیں۔ امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت مولانا قاضی ظہور الحسین سے رابطے کیے گئے ہیں لیکن ابھی تک رابطہ کاروں کوکوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ تحریک خدام اہلسنت کے حامی بھی اپنے امیر کے فیصلہ کے منتظر ہیں۔ ڈھڈیال میں پی ٹی آئی کے الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد ڈھڈیال مرکز میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور اب پی ٹی آئی اپنے پتے شوکرے گی۔ مسلم لیگ ن کو اپنے نظریاتی ووٹروں پر انحصار کرنا ہوگا ۔سہارا اسے بھی گراسکتا ہے۔

سردار گروپ کے ساتھ ہمارے نظریاتی اختلافات ہیں،ہارون عباس جوند


ڈھڈیال(نامہ نگار)چیف کوارڈی نیٹر مسلم لیگ ن ڈھڈیال مرکز ہارون عباس جوند نے کہا ہے کہ سردار گروپ کے ساتھ ہمارے نظریاتی اختلافات ہیں لہذا کسی سطح پر بھی ان کے ساتھ تعاو ن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وہ گزشتہ سہ پہر اپنی رہائشگاہ موسیٰ ہاؤس جوند میں مسلم لیگ ن ڈھڈیال مرکز کی سرکردہ شخصیات کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سردار گروپ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی کو شدید خطرات ہیں۔ لہذا ہمیں اپنی تمام غلطیوں اور کوتاہیوں پر قابو پاکر چوہدری حیدرسلطان کی رابطہ مہم کو منظم اور متحرک ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سردار غلام عباس نے پہلے حافظ عمار یاسر کو چوہدری پرویز الہٰی کیلئے سیڑھی بنایا اور اب ایم پی اے شہریار کو حمزہ شریف کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے مسلم لیگ ن پر شدید تحفظات ہیں لیکن ہم قائدین سے رابطے میں ہیں ۔ مشاورتی اجلاس میں چوہدری اعجاز حسین سانگ کلاں، چوہدری نذرعباس منگوال، ملک زاہد شاہ فہد بھیں، چوہدر ی مسرت اقبال ڈورے، چوہدری غلام صفدر رتہ ، چیئرمین ظفرالاسلام ، چوہدری ضمیر خان، چیئرمین راجہ مقبول حسین اور دیگر شخصیات نے اپنی اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ رابطہ مہم کو فوری طور پر وارڈ اور قصبہ کی سطح پر شروع کیا جائے، ناراض دوستوں کو راضی کیا جائے اور آپس میں رابطوں کو موثر بنایا جائے تاکہ حلقہ میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ رہ سکیں۔ مشاروق اجلاس کے تمام معززین نے اس بات پر اتفاق کیاکہ سردار گروپ کے حامیوں کی سرگرمیا ں مشکوک ہیں۔لہذا ہم اپنے انتخابی کیمپ علیحدہ لگائیں گے اور اب رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے۔ ہارون عباس جوند نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کرنے پر تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر نے برطانیہ کے دوستوں کے اعزاز میں تکلف ڈنر

ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر نے برطانیہ کے دوستوں کے اعزاز میں برسلز سنٹر کے دامن میں واقع ایک مراکشی ریسٹورنٹ میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا۔ ڈنر میں ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان ۔ طارق بٹ۔صاحبزادہ جہانگیر چیکو۔ انیل مسرت۔ مشتاق لاشاری۔جنگ اور جیو ٹی وی کے نمائندہ زاہد مرزا ۔محمد عدنان۔ فیصل حسین ۔ سردار صدیق خان۔ محمد شفیق ۔ حمید شاہ عباسی اور دیگر افراد کی تصویری جھلکیاں

میلاد مصطفےکی محافل امن و محبت کے فروغ کا ایک موثر ذریعہ ھی

مونٹی کیاری۔(اٹلی)۔۔۔۔۔میلاد مصطفےکی محافل امن و محبت کے فروغ کا ایک موثر ذریعہ ھیں۔۔۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم ھادئ کائنات بن کر تشریف لائے اور دنیا کو چند سالوں میں علم و عرفان سے مالامال کیا ۔۔۔عرب کے بادیہ نشین اور تہذیب و تمدن سے نا آشنا لوگ دنیا کے رھبر و ھادی بن کر انسانی اقدار کے علمبردار بن گئے۔۔۔۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اھل سنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے صدر علامہ پروفیسر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے گاردا ہوٹل مونٹی کیاری (بریشیا) میں ایک عظیم الشان محفل میلادالنبی سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔۔۔۔۔آپ نے کہا کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جانی دشمن آپ کے خلق عظیم کی بدولت آپ کے جانثار و محافظ بن گئے۔۔۔۔بڑے بڑے حکمران جن میں حبشہ کے بادشاہ حضرت نجاشی،دومتہ الجندل کے شاہ اکیدر،عمان کے شاہ جنیفر سرکار مدینہ کے غلام بن گئے۔۔۔۔نجد کے وحشی،تہامہ کے بدو اور صحراوں کے خانہ بدوش آپ کی تعلیمات کے داعی اور مبلغ بن گئے۔۔۔۔۔آپ نے مزید کہا کہ امن کی متلاشی دنیا اسلام کے پیغام امن کے بغیر اپنی مراد نہیں پا سکتی۔۔۔۔۔اس محفل کے مہمان خصوصی پیر سید رفاقت حسین شاہ ترمذی تھے۔۔ ۔مولانا حافظ محمد فاروق نے نقابت کے فرائض سر انجام دیتے۔۔۔۔صاحبزاد​ہ سید مرتضی شاہ ، سید جعفر رفاقت،چوھدری عتیق کھٹانہ، چوھدری اورنگ زیب کے علاوہ کثیرتعداد میں ثناخوان مصطفے نے بارگاہ رسالت میں منظوم ھدیہ عقیدت پیش کیا۔۔۔۔

error: