گرما گرم خبریں

ڈاکٹر را جہ سہیل کو تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کا میڈیکل سپر نٹنڈنٹ تعینات کیا گیا
الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں،چو ہدری محمد ریا ض
ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا
پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے،راجہ الطاف حسین
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے،خرم پرویز راجہ
سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے،شیخ طاہر اشفاق
گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا

Archive for: December 11th, 2017

سانحہ APS کے شہید ندیم الرحمان انجم کے ورثاء سے کیے گئے وعدے وفا نہ ہو سکے


دولتالہ(سید منور نقوی۔محمد فرقان قریشی) سانحہ APS کے شہید ندیم الرحمان انجم کے ورثاء سے کیے گئے وعدے وفا نہ ہو سکے،شہید کی فیملی سے کیے گئے وعدے سیاسی وعدوں کی طرح فائلوں میں دب کر رہے گئے،شہید کے ورثا اور اہلیان علاقہ میں مایوسی کی لہر،قوم کے ان سپوتوں کی قربانیوں کو نظرانداز کرنا حکومتی نااہلی ہے، بیٹے کی شہادت پر فخر ہے حوصلے بلند ہیں ہمیں اپنی زات کے لئے کچھ نہیں چائے حبیب الرحمان والد شہید نائیک ندیم الرحمان،تفصیلات کے مطابق تین سال پہلے پشاور سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے نائیک ندیم الرحمان انجم شہید کی عظیم قربانی کے اعتراف میں حکومت نے سکھو میں شہید کی مادر علمی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکھو کو ندیم الرحمان انجم شہید سے منسوب کرنے،سکھو تا شہید کے آبائی گاوں کرنب جگیال کی روڈ کو پختہ کرکے شہید کے نام سے منسوب کرنے اور شہید کی آخری آرامگاہ والے قبرستان کی چاردیواری بناکر قبرستان کو شہید کے نام سے منسوب کرنے کے اعلان کیے تھے،لیکن تین سال گزرنے کے باوجود حکومت کی نااہلی کی وجہ شہید کے ورثاء سے کیے گئے وعدہ وفا نہ ہو سکا شہید کی مادرعلمی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تاحال اکاونٹس آفس اور راولپنڈی بورڈ میں شہید کے نام سے منسوب نہ ہوسکا،سکھو تا کرنب جگیال کی روڈ کا تین سالوں میں دو دفعہ این ایچ اے کی طرف سے سروے ہونے کے باوجود تاحال اس روڈ کو پختہ کرکے شہید کے نام سے منسوب نہ کیا گیا,شہید کی نماز جنازہ میں اعلان کیا گیا کہ شہید کے قبرستان میں چاردیواری تعمیر کرکے قبرستان کو ندیم الرحمان انجم کے نام سے منسوب کیا جائے گا شہید کی قبر پر کھڑے ہوکر منتخب عوامی نمائندوں اور ڈی سی او راولپنڈی نے تحریری طور پر یقین دھانی کرانے کے باوجود عملی طور پر کچھ نہیں کیا،حکومت کی اس روش کی وجہ سے شہید کی ورثاء اور اہلیان علاقہ میں شدید دکھ کی لہر پائی جاتی ہے کہ حکومت اعلان تو کر دیتی ہے لیکن ان اعلانات کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاتی جس کی وجہ سے اعلانات اور وعدے فائلوں کی نظر ہو کر رہے جاتے ہیں

پادشاہان میں حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کی تمام قیادت بھرپور رابطہ مہم کیلئے اکٹھی ہوگئی


ڈھڈیال ( نامہ نگار) پادشاہان میں حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کی تمام قیادت بھرپور رابطہ مہم کیلئے اکٹھی ہوگئی۔ اس سلسلہ میں ایک اہم مشاورتی اجلاس سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کی رہائشگاہ پر منعقدہوا جس میں ایم این اے سردار ممتازخان ٹمن، ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ، ملک امیر خان ٹمن، ملک نعیم اصغر اعوان، چوہدری حیدر سلطان ، سید ضیاء الحسن زیدی سمیت ڈھڈیال مرکز کی سرکردہ مسلم لیگی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حلقہ پی پی20کا ضمنی الیکشن بڑی اہمیت کا حامل ہے جس پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سمیت پورے پاکستان کی نظریں ہیں۔ اس ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے اپنے امیدوار کوکامیابی دلا کر یہ ثابت کرناہوگا کہ ہم میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں اور کوئی بھی طاقت مسلم لیگ ن کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے چکوال کیلئے مندرہ چکوال سوہاوہ چکوال اور دیگر میگا پراجیکٹس دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہچان مسلم لیگ ن ہے اور کارکن ہماری طاقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان چوہدری حیدر سلطان کوبھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کیلئے متحرک ہوجائیں۔ آخر میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے چوہدری لیاقت علی خان کے ایصال ثواب کیلئے دعاکرائی۔اجلاس کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا ۔میجر(ر) طاہر اقبال اسلام آباد میں ایک اہم میٹنگ میں شریک ہونے کیو جہ سے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔

مندرہ چکوال روڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی یو ٹرن قائم حادثات میں اضافہ ہونے لگا


دولتالہ(نامہ نگار) مندرہ چکوال روڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی یو ٹرن قائم حادثات میں اضافہ ہونے لگا مختلف حادثات میں درجنوں سے زائد مردوخواتین اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں اعلیٰ حکام اس جانب اپنی توجہ مبذول کریں تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پرٹھیکداروں کی جانب سے کاروباری مقامات،ہوٹلوں اور پیٹرول پمپوں کے قریب غیر قانونی یو ٹرن بناکر مسافروں اور موٹرسائیکل سواروں کی زندگی داؤ پر لگا دی گئی ہے نوتعمیر شدہ مندرہ چکوال روڈ طویل عرصہ کے بعد تکمیل کے آخری مراحیل میں داخل ہوگی ہے مگر روڈ ٹھیکداروں کی من مانیوں کی وجہ سے جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے یو ٹرن بنادئے گے ہیں جس سے حادثات میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور بعض ٹرانسپورٹروں کی شارٹ کٹ اور رانگ سائیڈ استعمال کرنے کی وجہ سے مسافروں اور موٹرسائیکل سواروں کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور ان یو ٹرنوں کی وجہ سے درجوں معصوم جانیں زندگی کی بازی ہار چکی ہیں اور کئی زندگی بھر کے لئے معذور ہوچکے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو ایسے غیر قانونی اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے عوامی سماجی حلقوں نے این ایل سی کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کاروائی کرتے ہوئے غیر ضروری اور حادثات کا باعث بننے والے یو ٹرن بند کئے جائیں

مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی یونین کونسل میں پیش قدمی شرو ع کردی


ڈھڈیال ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی یونین کونسل میں پیش قدمی شرو ع کردی۔ یونین کونسل موگلہ کے قصبہ چونتیریاں میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں ملک عنایت اور نمبردار پرویز نے برادری سمیت مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کاا علان کیا جبکہ دوسری کارنر میٹنگ میں جھیک یونین کونسل موگلہ میں ماسٹر جہان، ماسٹر مشتاق اور ظہور نے اپنی برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اور چوہدری حیدر سلطان کی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے چوہدری شہریار سلطان نے حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری لیاقت علی خان مرحوم سے عوام کی عقیدت اور محبت چوہدری حیدر سلطان کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی گواہی ہے۔ اب ہر ایک کی زبان پر یہی نعرہ ہے کہ ہم ضمنی الیکشن میں چوہدری لیاقت علی خان کی خدمات کا قرض چکائیں گے

جنڈ خانزادہ میں مسلم لیگ ن کے مخالفین کا صفایا کردیا


ڈھڈیال ( نامہ نگار) جنڈ خانزادہ میں مسلم لیگ ن کے مخالفین کا صفایا کردیا۔ قصبہ کی تمام برادریوں نے چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کے متحرک رہنما عرفان محمود بھٹی کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنرمیٹنگ میں ریاض بلوچ نے اپنی برادری سمیت پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ احسان بٹ، رافع عدیل بٹ، عدنان بھٹی، بلال بلوچ، اعجا ملک، اسلم اعوان، علی احمد اعوان، سلیم بلوچ، عجائب بلوچ، عارف بھٹی، ریاض بلوچ، چوہدری مظہر اور دیگر تمام اہلیان جنڈ خانزادہ نے متفقہ طور پر چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثر یت سے کامیاب کرانے کا یقین دلایا۔ چوہدری حیدر سلطان نے سرکردہ شخصیات اور اہلیان جنڈ خانزادہ کی بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ مسلم لیگ ن انہیں مایوسی نہیں کرے گی۔ یادرہے کہ لنڈی پٹی میں عرفان محمود بھٹی مخالفین کی صفوں میں بھرپور دراڑیں ڈال رہے ہیں۔

سید مشتاق نقوی اور راجہ پرویز اختر کو مبارکباد


دولتالہ(نامہ نگار) پریس کلب واہ /ٹیکسلا کے نومنتخب صدر سید مشتاق نقوی جنرل سیکر ٹری سید ندیم زیدی اور ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے نومنتخب صدر راجہ پرویز اختر اور جنرل سیکرٹری محمد فرقان قریشی کو بلامقابلہ کامیابی پر سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر )پریس کلب دولتالہ کے صدر سید منور نقوی ودیگر عہدیداران نوید افسر راجہ،راجہ حاجی احمد،چوہدری عابدحسین،محمد اشفاق انجم،چوہدری محمد نواز،چوہدری محمد اسحق،نوید اسلم فرحت،لیاقت بھٹی،شکیل احمد ،محمد آفتاب راجہ،راجہ حسن اختر،ابرار کنول،ضیاء الحسن ہاشمی،کاشف نذیر،شیخ وقاص ،شعیب السلام،بابر زمان،اور عدنان حیدری نے دلی مبارکباد دی ہے

ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو نے ہمیشہ حق کے لیے آواز بلند کی،راجہ نقیب


سکھو (نمائندہ خصوصی) ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو نے ہمیشہ حق کے لیے آواز بلند کی، پڑھے لکھے باصلاحیت عہدیداران کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر یونین کونسل سکھو راجہ نقیب نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پریس کلب سکھو کے باصلاحیت صحافیوں بالخصوص راجہ پرویز اختر اور محمدفرقان قریشی نے ہمیشہ حق کے لیے آواز بلند کی اور علاقہ سکھو اور گردونواح کے مسائل کو پوری جانفشانی سے اعلیٰ سطح پر اجاگر کیا، راجہ نقیب نے کہا کہ پریس کلب سکھو نے بہت کم وقت میں صحافت کے میں اپنی گراں قدر خدمات کی بدولت ایک مقام بنایا ہے، سکھو اور نواحی علاقوں کے مسائل جو بہت عرصہ سے اجاگر نہ ہورہے تھے لیکن ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے صحافیوں نے نہ صرف وہ مسائل اعلیٰ سطح پر اجاگر کیے بلکہ کسی حد تک ان مسائل کے حل میں اپنا کردار بھی ادا کیا، راجہ نقیب نے کہا کہ عہدیداران کا بلامقابلہ منتخب ہونا باہمی پیار و محبت کی ایک مثال ہے، انہوں نے نومنتخب عہدیداران راجہ پرویز اختر اور محمدفرقان قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی کی ممانی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار


سکھو (نمائندہ خصوصی) پیر آف بھنگالی شریف الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی کی ممانی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار، پریس کلب سکھو پیر آف بھنگالی شریف کے غم میں برابر کا شریک ہے، ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پریس کلب سکھو محمدفرقان قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ الحاج پیرسید جابر علی شاہ ہمدانی اور پیرسید مخدوم عباس شاہ ہمدانی کے ماموں زاد بھائی سید انوار حسین شاہ ہمدانی اور سید محمودالحسن شاہ ہمدانی کی والدہ ماجدہ جو کہ گزشتہ روز انتقال فرما گئیں ان کی وفات پر پر پریس کلب سکھو ان کے غم میں برابر کا شریک ہے، اور الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی اور سید مخدوم عباس شاہ سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں

ایک سردار پیپلزپارٹی کی جڑوں میں بیٹھ گیا جبکہ دوسرا سردار مسلم لیگ ن کی جڑوں میں بیٹھے گا


ڈھڈیال ( نامہ نگار) ایک سردار پیپلزپارٹی کی جڑوں میں بیٹھ گیا جبکہ دوسرا سردار مسلم لیگ ن کی جڑوں میں بیٹھے گا۔ پیپلزپارٹی کے جیالے اپنے امیدوار کی پی ٹی آئی کے حق میں دستبرداری کے فیصلہ کے خلاف پھٹ پڑے۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں اور خصوصاً یوتھ ونگ نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ طارق کالس کے حق میں پارٹی کے امیدوار نواب تیمور حسن کی دستبرداری کے فیصلہ کو مستر دکرتے ہوئے اسے پارٹی کی خودکشی قرار دیا ہے۔ جیالوں کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ضلعی صدر سردار اظہر عباس مشاورت کے بغیر نواب تیمور حسن کو انتخابی میدان میں لائے حالانکہ پارٹی کے پاس راجہ شاہجہاں سرفرار کی عدم موجودگی کا بہانہ تھا لیکن ضلعی قیادت کی نااہلی کی وجہ سے پارٹی کارکنوں کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے ہماری قیادت کو چور ڈاکو کہا اور اب ہمارا امیدوار ان کے حق میں دستبردار ہو یہ کیسے قبول کیا جاسکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلہ سے پارٹی کوشدید نقصان پہنچا ہے اور پارٹی پھرآئی سی یو میں پہنچ گئی ہے ۔ ایک جیالے نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ ایک سردار نے پیپلزپارٹی کو ڈبو دیا اور دوسرا سردار مسلم لیگ ن کیلئے ٹائی ٹینک ثابت ہوگا۔ مسلم لیگ ن اب مزید چوکنا ہوجائے ہم کسی صورت میں بھی پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے

یونین کونسل پادشاہان کے قصبہ موہڑہ الہو میں سردار گروپ کے دھڑے کی بغاوت


ڈھڈیال ( نامہ نگار) یونین کونسل پادشاہان کے قصبہ موہڑہ الہو میں سردار گروپ کے دھڑے کی بغاوت، پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق مذکورہ دھڑے نے راجگان آف کالس کی حمایت کر نے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے اور گزشتہ کئی ہفتوں سے پراسرار خاموشی اسی فیصلہ کی ایک کڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ دھڑے کی بزرگ اور بااثر شخصیات نے سردار گروپ کے بڑوں پر واضح کردیا ہے کہ ان کے راجگان آف کالس سے دیرینہ تعلقات ہیں لہذا گروپ سے احترام کا رشتہ تو برقرار رہے گا لیکن ووٹ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار راجہ طارق افضل کالس کو دئیے جائیں گے۔ دھڑے کی ان اہم شخصیات کے اس بیان کے بعد اب کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں رہی کہ موہڑہ الہومیں سردارگروپ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کر ے گا۔ حلقہ پی پی 20میں اب یہ بات واضح ہو گیا ہے کہ جیسے جیسے رابطہ مہم میں تیزی آئے گی سردار گروپ کے دھڑے اور حامی مسلم لیگ ن مخالف قوتوں کے ساتھ مل جائیں گے۔

گو جر خان غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل کر دیئے گئے

واقعہ نواحی گائوں نگیال میں پیش آیا
ملزم سعید کی بہن نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کر لی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا ملزم نے 30 بور پستول سے فائرنگ کر کے بہن اور اس کے خاوند کو قتل کر ڈالا
ملزم فرار پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیں

لاہور دل میں،تو قصور آنکھوں میں بسا ہے

Read more

error: